"مر نہیں گیا ہوں میں جو روئے جارہی ہو لائٹ بند کرو سونا ہو مجھے "
زخم زیادہ گہرا نہیں تھا ڈاکٹر ابھی افراہیم کی بینڈیج کر کے واپس گیا تھا روتی ہوئی بیلا کو چپ کروا کہ افراہیم واپس اس کے کمرے میں بھجوا چکا تھا اور اس نے سختی سے سب کو تلقین کی تھی کہ کوئی بھی اس واقعہ کا ذکر نازنین کے سامنے نہیں کرے گا لیکن اب نوف کو روتا ہوا دیکھ کر افراہیم چڑ کر بولا ویسے بھی اس سارے چکر میں رات کے تین بج چکے تھے اور افراہیم اب آرام کرنا چاہتا تھا
"اب نہیں روؤں گی لیکن خدا کے لئے اپنے منہ سے اپنے ہی لیے ہی برے الفاظ مت نکالیں"
نوف اپنے آنسو صاف کرتی ہوئی بولی اور افراہیم کے لئے وارڈروب سے دوسری صاف ستھری شرٹ نکالنے لگی
"ایسی اولاد پیدا کرکے تو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے نثار کو، غنڈا اوباش اب دوبارہ میرے سامنے آیا تو وہی زندہ گاڑھ ڈالوں گا میں اس گھٹیا انسان کو"
افراہیم غصے میں بڑبڑاتا ہوا بولا تو نوف کو افسوس ہونے لگا
"مر چکے ہیں میرے چچا جان اسی شرمندگی نے ان کی جان لےلی کہ ان کی اولاد بےحیا اور بدکردار نکلی تھی اس لیے خدا کا واسطہ ہے آپ کو کہ اس مرے ہوئے انسان کے بارے میں آپ کچھ نہ بولیں، دس سال میں انہی کے گھر پر رہی ہوں انہوں نے باحفاظت طریقے سے اپنے بیٹے کی بری نظر سے بچاکر رکھا تھا مجھے"
نوف کی بات سن کر افراہیم خاموش ہوگیا تو نوف افراہیم کے سامنے بیٹھ کر اس کی شرٹ کے بٹن کھولنے لگی تاکہ خون آلود شرٹ اتار کر افراہیم کو صاف ستھری شرٹ پہنا دے۔۔۔ نوف کو اپنا کام کرتا ہوا دیکھ کر افراہیم کے ماتھے کے بل کہیں غائب ہونے لگے اس کی بیوی اس کی تکلیف پر خود بھی ہراساں تھی افراہیم کے اتنا غصہ کرنے کے باوجود وہ خاموشی سے نہ صرف اس کے کام کرتی تھی بلکہ نازنین اور اس کے گھر کو اب اسی نے سنبھالا ہوا تھا
نوف کا معصوم چہرہ دیکھ کر افراہیم کا ذرا دل نہیں کرتا تھا کہ وہ اس پر غصہ کرے یا پھر بے مروتی سے پیش آئے لیکن جب نوف کا چہرہ دیکھ کر اسے یہ خیال آتا کہ اسی کے بھائی نے اس کی بہن کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا تب وہ نوف کے چہرے کی معصومیت بھلائے اس پر برس پڑتا وہ نوف کی آنکھوں میں آنسو دیکھ کر پشیماں نہیں ہونا چاہتا تھا اس لیے وہ نوف کو اپنے سامنے رونے بھی نہیں دیتا تھا
"کھانا کھالیا تھا تم نے"
وہ افراہیم کو دوسری شرٹ پہنا رہی تھی تب افراہیم نے اچانک نوف سے پوچھا جبکہ وہ جانتا تھا کہ نازنین اور اس کے ڈنر کرنے کے بعد وہ کھانا کھا چکی تھی
"خیریت، آپ کو پوچھنے کا کیسے خیال آگیا"
نوف عادت کے مطابق پلکیں جھکائے افراہیم سے پوچھنے لگی تو افراہیم کے ماتھے پر ہلکا سا بل نمودار ہوا
"بچپن میں تو تمہاری زبان بالکل بھی نہیں چلتی تھی کافی فرمابردار ہوا کرتی تھی تم"
افراہیم نوف کا چہرہ دیکھتا ہوا بولا
"میں نے ابھی بھی آپ کی کوئی نافرمانی نہیں کی ہے یا اگر کی ہے تو بتادیں"
نوف افراہیم کی شرٹ کا کالر درست کرتی ہوئی اس سے بولی پلکیں کی جھالر افراہیم کے سامنے ابھی بھی گری ہوئی تھیں اس کے باوجود نہ جانے کیونکہ افراہیم کا دل ڈوبنے لگا
"نافرمانی نہیں کی ہے مگر زبان اب کافی بڑی ہوتی جارہی ہے تمہاری اور میں دیکھ رہا ہوں یہ چلنے بھی خوب لگی ہے اس کا خود علاج کرلو ورنہ میں کردوں گا کسی دن"
افراہیم نے اپنے دل کو ڈانٹنے کے ساتھ نوف کو بھی وارننگ دی جس پر وہ پلکیں اٹھا کر افراہیم کو دیکھنے لگی
"تھکے نہیں آپ غصہ کرتے ہوئے، تھوڑی دیر پہلے تک تو آپ کو نیند آرہی تھی سوجائے پلیز"
نوف افراہیم سے نرم لہجے میں آہستگی سے بولتی ہوئی اس کے پاس سے اٹھی
"کہاں جارہی ہو"
نوف کو کمرے کی لائٹ بند کرنے کے بعد باہر جاتا ہوا دیکھ کر افراہیم اس سے پوچھنے لگا
"نیند نہیں آرہی ہے مجھے"
نوف افراہیم کے دیکھے بغیر بولی عدنان کو آج اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ کر اس کی نیند سچ میں اڑچکی تھی اوپر سے جو وہ اسے دھمکی دے کر گیا تھا نوف کو محسوس ہورہا تھا وہ سچ میں اس کا پیچھا اس کے مرنے کے بعد ہی چھوڑے گا
"کمرے کا دروازہ بند کرو اور بیڈ پر آکر لیٹو"
افراہیم کی آواز پر نوف مڑ کر افراہیم کو دیکھنے لگی اندھیرے کی وجہ سے وہ افراہیم کا چہرہ نہیں دیکھ پائی تھی مگر اس کی بات مانتی ہوئی کمرے کا دروازہ بند کرنے کے بعد بیڈ پر اس کے برابر میں آکر لیٹ گئی
بیڈ پر لیٹے ہوئے اسے چند سیکنڈ ہی گزرے تھے تب اسے افراہیم نے کھینچ کر خود سے قریب کرلیا
"افراہیم، کک کیا کررہے ہیں ہٹے پیچھے"
وہ نوف کو بیڈ پر لٹانے کے بعد اس کی گردن پر ہونٹ رکھتا ہوا مدھوش ہونے لگا جبکہ نوف یوں اچانک ہی افراہیم کی قربت پر ایک دم بوکھلا اٹھی تھی اسے ایک دم پیچھے ہٹاتی ہوئی بولی
"نافرمانی کرو گی میری، روکو گی مجھے اپنے قریب آنے سے۔۔۔ بولو"
افراہیم اس پر مکمل قابض ہوکر لیمپ کی مدھم روشنی کرتا ہوا نوف کو آنکھیں دکھا کر پوچھنے لگا
"نہیں"
نوف افراہیم کے چہرے کے بگڑے زاویے دیکھ کر نفی میں سر ہلاتی ہوئی بولی تو افراہیم دوبارہ جھکتا ہوا اس کی گردن پر جابجا اپنی محبت کی مہر ثبت کرتا چلا گیا
اس کے انداز میں شدت محسوس کرتی ہوئی نوف نے آگے ہاتھ بڑھا کر لیمپ کی مدھم روشنی بند کردینی چاہی مگر اس سے پہلے افراہیم نوف کی کلائی پکڑتا ہوا اس کی گردن سے اٹھا اور نوف کا چہرہ دیکھنے لگا نوف خود بھی لرزتی پلکوں کے ساتھ افراہیم کے اس روپ کو دیکھنے لگی جسکی وہ اب عادی ہونے لگی تھی۔۔۔۔ نہ ہی اس وقت افراہیم کے چہرے پر غصہ تھا نہ ہی ناراضگی نوف کو اس کی آنکھوں میں اپنے لیے اس وقت صرف محبت دکھ رہی تھی
"ایک سوال کا جواب دیں گے"
نوف افراہیم کے چہرے کے نرم تاثرات دیکھ کر ہمت کرتی ہوئی بولی نوف کی کلائی ابھی بھی افراہیم کے ہاتھ میں موجود تھی جسے افراہیم اپنے انگوٹھے سے آہستگی سے سہلا رہا تھا
"ہہہم بولو"
افراہیم نوف کے معصوم چہرے کو دیکھتا ہوا بولا جسے بےحد قریب سے دیکھ کر وہ دل ہی دل میں سکون محسوس کررہا تھا
"آپ کو میں ابھی بھی اچھی لگتی ہوں یا صرف اس وقت کے لیے اچھی لگ رہی ہو"
وہ مکمل اس پر جھکا اسکے بےحد قریب تھا نوف اپنے دل میں آیا سوال پوچھنے لگی
"صرف اس وقت نہیں تم مجھے ہر وقت بہت زیادہ اچھی لگتی ہو"
افراہیم سچائی بیان کرتا ہوا نوف کی کلائی پر اپنے ہونٹ رکھ چکا تھا
"اور اگر میں پنک کلر پہننا چھوڑ دو تب بھی اچھی لگو گی آپ کو"
نوف کی بات پر افراہیم اسکی کلائی سے اپنے ہونٹ جدا کرتا ہوا نوف کو غور سے دیکھنے لگا نوف بھی افراہیم کو ہی دیکھ رہی تھی جیسے اس کے جواب کی منتظر ہو
"ہر روپ میں اچھی لگو گی تم مجھے ڈیئر وائف"
افراہیم بولتا ہوا باری باری اس کے گالوں کو چومنے لگا
"تو آپ ہر وقت کیو چاہتے ہیں کہ میں آپ کے سامنے آنکھیں جھکائے رکھو"
نوف افراہیم کو دیکھتی ہوئی پوچھنے لگی اس کا دل چاہا آج وہ افراہیم سے ہر وہ سوال پوچھ ڈالے جو اس کے دل میں موجود تھا
"کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ تمہاری آنکھوں میں ہر وقت ڈوبا رہو۔۔۔ دیکھ نہیں رہی اس وقت کیا حالت کردی تم نے میری"
افراہیم بولنے کے بعد نوف کی دونوں آنکھوں کو باری باری چومنے لگا
"یعنی اپنے ڈرائیور کی بیٹی کو پیار کرنے لگے ہیں آپ"
نوف اب کی بار تھوڑا ڈرتی ہوئی بولی نہ جانے اس بات پر افراہیم کا ری ایکشن کیا ہوتا۔۔۔ افراہیم نوف کی بات سن کر غور سے نوف کا چہرہ دیکھنے لگا۔۔۔ دس سال پہلے یہ سوچ بھی اس کے ذہن میں نہیں آئی ہوگی کہ یہ دبو سی لڑکی اس کے دل میں یوں آ بسے گی
"حقیقت ہے یہ"
نوف کی پیشانی پر اپنے ہونٹ رکھنے کے بعد وہ سچے دل سے نوف کے سامنے اعتراف کرنے لگا مگر عدنان کی بات ذہن میں آتے ہی وہ نوف سے بولا
"کیا اس دن میرے جانے کے بعد سب یہی سمجھے تھے کہ میں نے اپنی بہن کا بدلہ لینے کے لیے تمہارے ساتھ بھی"
افراہیم نوف پر جھکا ہوا اس سے پوچھنے لگا جس پر نوف نے اقرار میں سر ہلایا تو افراہیم کو ڈھیر ساری ندامت نے گھیرے میں لے لیا وہ نوف کے اوپر سے اٹھنے لگا تو نوف نے ایک دم اسکی شرٹ کالر سے پکڑی
"اپنی تائی سے، عدنان سے، محلے والوں سے آپ کے نام کے طعنے سنتی آئی ہو پچھلے دس سال سے تب بہت نفرت محسوس ہوتی تھی مجھے آپ سے"
یہ پہلا شکوہ تھا جو نوف افراہیم سے اس کے سامنے کررہی تھی جس پر افراہیم اچھا خاصا شرمندہ ہوا تھا
"اور اب"
افراہیم بناء اس سے اپنی شرٹ کا کالر چھڑائے نوف پر جھکا ہوا اس سے پوچھنے لگا
"اب مجھ سے آپ کی یہ بےرخی برداشت نہیں ہوتی افراہیم"
افراہیم کے دل کا حال جاننے کے بعد نوف اسے اپنے دل کا حال بتانے لگی تو افراہیم اپنی شرٹ کے کالر سے نوف کے ہاتھ ہٹاتا ہوا اس کے ہونٹوں پر جھکا اور اپنی شدت جنون دیوانگی تمام تر کیفیت اس پر ظاہر کرنے لگا
"افراہیم"
ہونٹوں کی پیاس بجھاتے بجھاتے وہ نوف کی شرٹ شولڈر سے نیچے سرکانے لگا تو نوف گھبراتی ہوئی اپنے ہونٹ اسکے ہونٹوں سے جدا کرتی ہوئی افراہیم کو پکار بیٹھی
"شٹ اپ افراہیم کی جان تم خود بھی اس وقت مجھے اپنے قریب دیکھنا چاہتی ہو یا پھر بول دو کہ یہ سچ نہیں ہے"
افراہیم کی بات پر نوف اپنی پلکیں جھکا گئی
"اب نظریں جھکانے کا کوئی فائدہ نہیں ڈئیر وائف تم مجھے پورا پورا ان آنکھوں میں ڈبا چکی ہو" افراہیم مدہوش لہجے میں بولتا ہوا نوف کے شانے پر جھک اپنے اور اس کے بیچ تمام فاصلے سمیٹنے لگا
***
"ازلان نہیں پلیز ایسا نہیں کرو میرے ساتھ"
بیلا مسلسل نیند میں بڑبڑا رہی تھی تو افراہیم کے ماتھے پر شکنیں پڑنے لگی۔۔۔ آج پہلی بار اس نے اپنی بہن کے منہ سے اس کے مجرم کا نام سنا تھا وہ آہستہ سے بیلا کے کمرے کا دروازہ بند کر کے اپنے کمرے میں چلا آیا
وہ صبح بیلا کے کمرے میں اسی وجہ سے گیا تھا کیونکہ کل رات وہ افراہیم کے بازو پر زخم دیکھ کر کافی پریشان تھی لیکن بیلا کی نیند میں کیفیت پر اور ازلان کا نام سن کر افراہیم کا خوشگوار موڈ ایک دم غصے میں تبدیل ہوگیا۔۔۔ وارڈروب میں ہینگر سے اپنے کپڑے نکال کر اس نے سوتی ہوئی نوف کے منہ پر پھینکے۔۔۔ وہ جو نیند میں شاید کوئی خوبصورت خواب پر مسکرا رہی تھی اپنے منہ پر کپڑے گرنے سے ایک دم نیند سے ہڑبڑا کر اٹھی
"فورا اٹھو اور پریس کو انہیں"
افراہیم اپنے چہرے کے زاویے درست کیے بناء نوف سے بولا تو وہ حیرت سے افراہیم کا چہرہ دیکھنے لگی کل رات تو نوف کو محسوس ہوا تھا اس کے اور افراہیم کے درمیان سب ٹھیک ہوچکا تھا مگر افراہیم صبح ہوتے ہی دوبارہ بدل چکا تھا
"شکل کیا دیکھ رہی ہو میری سنائی نہیں دے رہا تمہیں کیا بک رہا ہو میں"
نوف کے دیکھنے پر افراہیم چیخ کر بولا تو نوف خاموشی سے افراہیم کے کپڑے اٹھاتی ہوئی بیڈ سے اٹھ گئی