Chapter 63: عدنان کی پہچان

"معلوم نہیں آج اگر یمنہ نہیں ہوتی تو میرا کیا ہوتا"

نوف بیڈ پر بیٹھی ہوئی نازنین کے سامنے سوپ کا باؤل رکھنے لگی تو نازنین اپنے سامنے صوفے پر بیٹھے ہوئے افراہیم سے بولی

"یمنہ نہیں ہوتی تو کوئی اور آپ کو ہسپتال لے جاتا کونسا تیر مار لیا اس نے یہ کام کر کے "

افراہیم جانتا تھا نوف گھر سے باہر نکلنے سے کترانے لگی تھی مگر اس کے باوجود آج دوپہر میں جب نازنین کا باتھ روم میں پاؤں سلپ ہوا تو اس نے افراہیم کے آفس سے گھر آنے کا انتظار نہیں کیا تھا بلکہ جلدی سے ڈرائیور کی ہمراہ وہ نازنین کو اسپتال لے جاچکی تھی۔۔۔ افراہیم دل ہی دل میں نوف کا اس بات کے لیے مشکور ہونے کے باوجود زبان سے اس کے سامنے اچھی بات نہیں نکال سکا جس پر نوف نے شکوہ بھری نگاہ افراہیم پر ڈالی اور اپنی نظریں نیچے جھکالی

"اس وقت گھر پر نہ بیلا موجود تھی اور نہ ہی ڈرائیور کے علاوہ کوئی دوسرا ملازم،۔۔۔ افی آخر بات کیا ہے بیٹا میں کل سے دیکھ رہی ہوں تمہارا رویہ یمنہ سے بہت عجیب سا ہے آخری ناراضگی کی وجہ کیا ہے تمہاری اس کے ساتھ"

نازنین افراہیم کی بات پر ملامت سے اس کو دیکھتی ہوئی رسانیت سے ناراضگی کی وجہ پوچھنے لگی

"ہوسکتا ہے غلطی میری نہ ہو بلکہ آپ کی اس چہیتی بہو کی ہو جس کی وجہ سے میں اس سے ناراض ہوں،، آپ اس کے معصوم چہرے پر نہ جائیں اوپر سے یہ جتنی معصوم لگتی ہے ناں اندر سے یہ بہت گہری ہے"

افراہیم نوف کا جھکا ہوا سر دیکھ کر بولا جس کا ہاتھ پکڑ کر نازنین اسے اپنے پاس بٹھا چکی تھی

"یمنہ جاؤ بیٹا افی سے سوری بولو"

نازنین ان دونوں کے بیچ ناراضگی کی وجہ جانے بغیر اپنے پاس بیٹھی ہوئی نوف سے نرمی سے بولی۔۔۔ جس پر نوف فورا نازنین کی بات مانتی ہوئی افراہیم کے پاس آئی

"ساری غلطی میری ہے مجھے آپ ایسا کچھ نہیں بولنا چاہیے تھا جو آپ کی ناراضگی کی وجہ بنتا پلیز مجھ سے اپنی ناراضگی ختم کرلیں، اور میری سوری کو ایکسپٹ کرلیں"

نوف افراہیم کے سامنے اپنی نظریں جھکاتی ہوئی بولی اسے وہ سارے لمحات یاد آئے جب جب افراہیم کی باتوں سے اس کا نازک دل دکھا تھا جب افراہیم نے اس کا چہرہ تھپڑوں سے سرخ کر ڈالا تھا لیکن آج وہ اس کے سامنے کھڑی الٹا اسی سے معافی مانگ رہی تھی۔۔۔۔ نوف کی بات سن کر افراہیم نوف کے سامنے کھڑا ہوکر اس کے دونوں ہاتھوں کو تھامتا ہوا بولا

"قربان جاؤں میں تمہاری اس سادگی اور معصومیت پر، میں واقعی یہ بات سوچنے پر مجبور ہوگیا ہوں کہ اگر تم میری زندگی میں نہیں ہوتی تو نہ جانے میرا کیا ہوتا"

شاید افراہیم اس پر طنز کررہا تھا نوف نے پلکیں اٹھاکر افراہیم کو دیکھا جو اس کے دونوں ہاتھوں کو تھاما ہوا نوف کو دیکھ کر مسکرا رہا تھا نوف کو اس کی مسکراہٹ طنزیہ یا بناوٹی نہیں لگی تھی بلکہ اجلی اور شفاف محسوس ہوئی تھی جس پر نوف بھی اس کو دیکھ کر مسکرا دی اور ان دونوں کو مسکراتا ہوا دیکھ کر نازنین مسکرادی

"بیلا کہاں ہے نظر نہیں آرہی ہے"

افراہیم نوف کے ہاتھ چھوڑتا ہوا نازنین سے بیلا کا پوچھنے لگا

"نوری بتارہی تھی کہ وہ یونیورسٹی سے آکر سیدھا اپنے کمرے میں چلی گئی تھی، نوری کو بول رہی تھی کہ اس کا ضروری ٹیسٹ ہے کوئی بھی اس کو ڈسٹرب نہ کرے اس لئے میں نے نوری کو خود ہی منع کردیا کہ بیلا کو میرے بارے میں کچھ بھی بتانے کی ضرورت نہیں ہے"

نازنین سوپ پیتی ہوئی افراہیم کو بتانے لگی

***

"یہ میری شرٹ تم نے آئرن کی ہے"

نوف بیلا کو ڈنر کا پوچھ کر نازنین کو میڈیسن دے کر بیڈ روم میں آئی تو افراہیم نوف سے پوچھنے لگا

"جی کل صبح آفس کے لئے "

نوف افراہیم کو دیکھتی ہوئی بولی

"کیوں؟؟؟ میں نے تم سے بولا کہ تم میرے کپڑے آئرن کرو "

افراہیم سخت لہجے میں نوف سے پوچھنے لگا نوف حیرت زدہ ہوکر اس کا بدلہ ہوا رویہ دیکھنے لگی کیونکہ تھوڑی دیر پہلے نازنین کے سامنے وہ بالکل ٹھیک تھا اور اب کمرے میں آنے کے بعد اس نے دوبارہ نوف سے بات کرتے ہوئے اپنا لہجہ اور انداز تبدیل کر ڈالا تھا

"ایسے کیا دیکھ رہی ہو مجھے، سر جھکاؤ اپنا "

افراہیم نوف کو آنکھیں دکھاتا ہوا بولا تو نوف کو رونا آنے لگا

"حشر بگاڑ کر رکھ دوں گا میں تمہارا اگر میرے سامنے روئی تو،، کیا سمجھا ہوا ہے تم نے مجھے اتنی آسانی سے معاف کردوں گا میں تمہیں۔۔۔ تمہاری غلطی اس قابل ہے کہ تمہیں معاف کردیا جائے"

ڈانٹتے ہوئے افراہیم کے لہجے میں مزید سختی در آئی تھی تو نوف روتی ہوئی اچانک افراہیم کے سینے سے لگ گئی جس پر ایک لمحے کے لئے افراہیم بالکل ساکت ہوگیا

"بہت غصہ کرلیا آپ نے مجھ پر اب بس کردیں خدا کے لئے، مت کریں اپنے رویے سے ہمارے اس پیارے سے رشتے کی خوبصورتی کو ختم"

نوف کی بات سن کر افراہیم اسے خود سے الگ کرتا ہوا نوف کا آنسو سے بھرا چہرہ خاموشی سے دیکھنے لگا تبھی باہر سے شور کی آواز آنے لگی، جس کی وجہ سے افراہیم کو کمرے سے باہر جانا پڑا نوف بھی اس کے پیچھے آنسو صاف کرتی ہوئی کمرے سے باہر نکل آئی

***

"ابے سنگل پسلی کے چھوڑ دے مجھے سالے ورنہ میں مار ڈالوں گا تجھے" عدنان گلاب خان کی گرفت میں موجود اپنے اپنے آپ کو گلاب خان سے چھڑوانے کی کوشش کرتا ہوا بولا

"غلط نیت سے تم اس گھر میں گھسنے کی کوشش کررہے تھے رکو ذرا یہ سنگل پسلی کا گلاب خان ابھی تمہارا کچومر نکالتا ہے"

گلاب خان اپنے مضبوط شکنجے میں عدنان کو دبوچا ہوا بولا

"یہ کیا شور مچا رکھا ہے گلاب خان کون ہے یہ چھوڑو اس کو اور گیٹ پر جاؤ فوراً"

باہر آتا ہوا افراہیم گلاب خان سے بولا اس کے پیچھے نوف بھی چلی آئی مگر وہ یہاں عدنان کو دیکھ کر بری طرح چکرا گئی تھی افراہیم کے کہنے پر گلاب خان نے عدنان کو چھوڑ دیا تب افراہیم عدنان کو غور سے دیکھ کر پہچاننے کی کوشش کرنے لگا

"کیا ہوا چھوٹے صاحب جی پہچانا نہیں مجھے میں وہی کمینہ میرا مطلب عدنان عرف عدی"

عدنان افراہیم سے اپنا تعارف کرواتا ہوا بولا نوف عدنان کو خوفزدہ نظروں سے دیکھ کر ڈر لگنے لگی بہت ممکن تھا کہ اب تھوڑی ہی دیر میں یہاں کوئی بہت بڑا ہنگامہ ہوتا

"کیا کررہے ہو تم یہاں میرے گھر پر کیوں آئے ہو تم یہاں"

افراہیم عدنان کو پہچان چکا تھا وہ اس کے پاس آتا ہوا کڑے تیوروں سے عدنان کو گھورتا ہوا اس سے پوچھنے لگا

"اپنی منگیتر سے ملنے آیا ہوں چھوٹے صاحب جی، اے نوف تو ایسے کیا دیکھ رہی ہے پہچانا نہیں تو نے عدی کو، جانتی ہے کہاں کہاں نہیں تلاش کیا میں نے تجھے، کہاں کہاں مارا مارا پھرا ہوں میں تیرے لیے"

عدنان افراہیم کو جواب دینے کے ساتھ نوف کو دیکھ کر اس کی طرف بڑھتا ہوا بولا مگر اس سے پہلے عدنان نوف کے پاس آتا افراہیم بیچ راستے میں دیوار بن کر کھڑا ہوگیا

"اپنا منہ سنبھال کر ذرا تمیز سے بات کرو یہ بیوی ہے میری، میں کسی غیر کو اجازت نہیں دیتا کہ وہ اس سے بےتکلف ہوکر بات کرے"

افراہیم عدنان کو دیکھ کر ایک ایک لفظ چبا کر بولا تو عدنان بے ڈھنگا سا قہقہہ لگا کر ہنسا

"کیا چھوٹے صاحب جی، لے دے کر مجھ غریب کے پاس دل بہلانے کے لیے ایک منگیتر ہی تھی اسے بھی آپ نے دس سال پہلے لوٹا پھر اب اپنی بیوی بنا ڈالا یہ تو بڑا ظلم ہوگیا جی میرے ساتھ،، آپ تو اچھے خاصے پیسے والے ہو دوسری بھی آسانی سے مل جائے گی اور ہمارے خاندان میں تو پرانی روایت ہے بچپن میں لڑکی جس سے منسوب ہوجائے وہ ساری عمر اسی کے نام پر گزار دیتی ہے اگر اس لڑکی کا منگیتر اس سے شادی نہیں کرنا چاہے تب بھی اور میں تو اس کا بچپن سے ہی دیوانہ ہوں"

عدنان کی بکواس سن کر افراہیم نے غصے کی شدت سے اس کا گریبان پکڑ لیا

"اب کی بار میں تمہیں وارننگ نہیں دوں گا اگر اب تم نے اس کے متعلق کوئی بھی الٹی سیدھی بکواس کی تو میں تمہیں یہی شوٹ کر ڈالوں گا تمہاری اوقات نہیں ہے افراہیم عباد کی بیوی کی طرف دیکھنے کی بھی۔۔۔۔ تمہاری بہتری اسی میں ہے کہ فوراً یہاں سے دفع ہوجاؤ"

افراہیم نے غصے میں عدنان کا پکڑا ہوا گریبان جھٹکنے کے ساتھ اسے گیٹ کی طرف دھکا دیا

"آپ پیسے والے بڑے صاحب لوگ ہیں جبھی اپنی طاقت کے بل بوتے پر ہمیشہ ہم غریبوں کو دبا دیتے ہیں اگر آپ کے پاس یہ مال دولت نہ ہوتی یا میں آپ کی چھت کے نیچے نہ کھڑا ہوتا تو آج میں آپ کو آپ کی اوقات ضرور بتا دیتا"

عدنان افراہیم کو بولتا ہوا نوف پر نظر ڈال کر وہاں سے جانے لگا

"اے رکو کیا بولا تم نے، مجھے میری اوقات بتاؤ گے تم، چلو بھول جاؤ کہ میں اس وقت بڑا آدمی یا تم میرے گھر پر موجود ہو، گلاب خان تم بیچ میں مت آنا ہاں تو اب بتاؤ کیا اوقات ہے میری "

افراہیم عدنان کو دیکھتا ہوا بولا

"کیا کر رہے ہیں افراہیم اگر وہ جارہا ہے تو اسے جانے دیں کیو روک رہے ہیں"

نوف ایک دم گھبراتی ہوئی بولی

"تم خاموش رہو" افراہیم نوف کو گھورتا ہوا بولا تو عدنان ایک دم افراہیم کو مارنے کے لیے سے اس کی طرف بڑھا مگر افراہیم پھرتی سے عدنان کا ہاتھ پکڑ کر اس کے منہ پر ایک کے بعد دوسرا پھر تیسرا تھپڑ رسید کرتا چلا گیا۔۔۔ افراہیم نے عدنان کو نہ سنبھلنے کا موقع دیا نہ ہی اپنے اوپر حاوی ہونے کا موقع دیا تھا جابجا منہ پر پڑنے والے تھپڑوں سے عدنان فرش پر گر پڑا

"آئندہ اگر تم نے میرے گھر کا غلطی سے بھی رخ کیا یہ اپنی گندی زبان سے میری بیوی کا نام لیا تو پھر میں تمہاری اوقات نہیں بتاؤں گا بلکہ تمہارا نام و نشان ہمیشہ کے لیے مٹادوں گا"

افراہیم فرش پر گرے ہوئے عدنان کو دیکھتا ہوا بولا جو غصے میں اسی کو دیکھ رہا تھا۔۔۔ دس سال پہلے افراہیم نے اسکے گال پر ایک تھپڑ مارا تھا جس کا بدلا وہ اس وقت تو نہیں لے سکا تھا لیکن آج افراہیم نے اس کے منہ پر لاتعداد طماچے مارے تھے عدنان سوچ چکا تھا چاہے کچھ بھی ہوجائے اب وہ افراہیم کو نہیں بخشے گا جبکہ نوف ابھی تک اپنی سانس روکے سارا ماجرہ دیکھ رہی تھی

"بھائی کیا ہوا ہے"

بیلا شور کی آواز سن کر ایک دم گھر سے باہر نکل آئی تو افراہیم نوف سمیت عدنان بھی اسے دیکھنے لگا

"کچھ بھی نہیں ہوا ہے فورا اندر جاؤ تم"

افراہیم بیلا سے بولا تو وہ عدنان پر نظر ڈال کر وہ گھر کے اندر چلی گئی عدنان فرش سے اٹھ کر کپڑے جھاڑتا ہوا بیلا کو ہی دیکھ رہا تھا وہ اس لڑکی کو اچھی طرح پہچان گیا تھا

"تمہیں الگ سے کہنا پڑے گا کہ تم بھی اندر جاؤ"

افراہیم نوف کو دیکھتا ہوا بولا مگر نوف کی نظریں عدنان پر تھی جو اپنی جیب سے کچھ نکال رہا تھا

"افراہیم"

نوف عدنان کے ہاتھ میں چاقو کو دیکھ کر خوف سے آنکھیں پھیلاتی ہوئے زور سے چیخی نوف کے چیخنے پر افراہیم نے پلٹ کر عدنان کو دیکھا اس نے عدنان سے اپنا بچاؤ کرنا چاہا مگر عدنان کا وار خالی نہیں گیا تھا

***

چاقو افراہیم کے بازو کو زخمی کرگیا اس سے پہلے گیٹ پر موجود ہو گلاب خان دوڑتا ہوا افراہیم کے پاس آتا عدنان افراہیم کو پیچھے دھوکہ دیتا ہوا وہاں سے فرار ہونے لگا

"تیرا پیچھا تو میں قبر تک نہیں چھوڑوں گا نوف تو یاد رکھنا"

عدنان نے وہاں سے دیوار پھیلانگتے ہوئے روتی ہوئی نوف کو دھمکی دی جس پر افراہیم غصے میں زخمی ہونے کے باوجود ایک بار پھر عدنان کو پکڑنے اور اس کو مارنے کے غرض سے اس کی طرف بڑھنے لگا مگر اس سے پہلے نوف روتی ہوئی افراہیم کا دوسرا بازو پکڑ چکی تھی

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.