Chapter 57: مت چھوڑئیے گا

"نہیں افراہیم پلیز مجھے مت چھوڑئیے گا میں تو آپ کو اچھی لگنے لگی تھی ناں، میں خود بھی آپ سے محبت کرنے لگی ہوں پلیز مجھے مت چھوڑیے گا"

افراہیم آفس جانے کے لئے تیار ہورہا تھا تب نوف کی بڑبڑاہٹ پر وہ چلتا ہوا بیڈ پر اس کے قریب آکر بیٹھا، نوف چہرے پر بےچینی کی تاثرات لیے نیند میں مسلسل بڑبڑائے جارہی تھی۔۔۔ افراہیم چند دنوں میں ہی اس کی نیچر کو اچھی طرح جان گیا تھا وہ چھوٹی چھوٹی باتوں کو ذہن پر سوار کرنے والی لڑکی تھی

"یمنہ آنکھیں کھولو"

افراہیم نوف کے گال پر ہاتھ رکھتا ہوا بولا پہلے تو افراہیم اسکو جگائے بغیر آفس جانے کا ارادہ رکھتا تھا مگر نیند میں نوف کو بےچین دیکھ کر افراہیم اس کو جگانے لگا یقینا اس وقت وہ کوئی برا خواب دیکھ رہی تھی افراہیم کے ایک بار پکارنے پر نوف نے اپنی آنکھیں کھولیں

"افراہیم"

نوف نے آنکھیں کھولنے کے ساتھ ہی اپنے سامنے بیٹھے افراہیم کو پکارا اور ساتھ ہی افراہیم کا ہاتھ جو اس کے گال پر موجود تھا پکڑتی ہوئی اسے اپنے ہونٹوں سے لگانے لگی

"خوابوں کو اتنا ذہن پر سوار نہیں کرنا چاہیے ان کی کوئی حقیقت نہیں ہوتی، تم نے ڈنر نہیں کیا تھا رات میں، اٹھ کر بریک فاسٹ لو تاکہ میں آفس کے لیے نکل سکو"

افراہیم نرم لہجے میں بولتا ہوا بیڈ سے اٹھا، وہ چند دنوں میں یہ بھی جان گیا تھا کہ اس کی بیوی بھوک بالکل بھی برداشت نہیں کرسکتی اس لیے وہ اسے اپنے سامنے ناشتہ کروا کر آفس جانا چاہتا تھا

"آپ نہیں جانتے کہ میں نے کیا خواب دیکھا تھا آپ مجھے بےوفا سمجھ کر مجھ سے الگ ہونے کا فیصلہ کررہے تھے، مجھے ہمیشہ کے لیے چھوڑ رہے تھے "

نوف خود بھی بیڈ پر اٹھتی ہوئی افراہیم کو اپنا خواب بتانے لگی جس پر افراہیم کے کمرے سے باہر جاتے ہوئے قدم رکے وہ چلتا ہوا دوبارہ نوف کے پاس آیا اور اس کا چہرہ تھامتا ہوا بولا

"ابھی میں نے تم سے کیا کہا ہے کہ خوابوں کا حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں ہوتا ویسے بھی میرے نزدیک بےوفائی کی سزا اتنی آسان نہیں ہونی چاہیے تم بےفکر رہو اگر تم نے مجھ سے بےوفائی کرنے کا سوچا بھی تو میں تمہیں نہیں چھوڑوں گا، نہ ہی تم سے اپنا رشتہ ختم کروں گا بلکہ مجھے دھوکہ دینے یا بےوفائی کرنے کی صورت میں، میں تمہاری اپنے ان ہاتھوں سے جان لےلوں گا"

بے حسی کی انتہا کرتا ہوا وہ بےحد سکون سے نوف کو کہنے لگا نوف خوف ذدہ ہوکر مگر خاموشی سے افراہیم کو دیکھتی رہی پھر بولی

"آپ مجھ سے ابھی تک ناراض ہیں"

نوف افراہیم سے پوچھنے لگی کل رات سے ہی افراہیم کا رویہ بہت عجیب سا ہوچکا تھا۔۔۔ اور جو بات اس نے افراہیم کو ابھی تک نہیں بتائی تھی نوف اس بات کو لےکر اب افراہیم سے مزید ڈرنے لگی تھی کہیں اپنی اصل شناخت کا چھپانا، نوف کی یہ بات دھوکہ دہی میں شمار کی جاتی تو افراہیم کیا تب بھی اسکی اپنے ہی ہاتھوں سے جان لے لیتا

"چینج کرکے باہر آجاؤ ناشتے پر میں تمہارا ویٹ کررہا ہوں "

نوف کی بات کا جواب دیئے بناء افراہیم اس کو دیکھ کر بولا اور کمرے سے باہر نکل گیا

***

بیلا کی آنکھ کھلی تو اندھیرا اجالے میں تبدیل ہوچکا تھا مطلب صبح کا آغاز ہوچکا تھا گھڑی پر نظر ڈالنے کے بعد اس نے بیڈ پر اپنے برابر میں ازلان کی خالی جگہ کو دیکھا یعنی وہ رات کا گھر سے نکلا ہوا تھا ابھی تک واپس نہیں لوٹا تھا

"اندر آجاؤ اسی فلیٹ میں رہتا ہوں میں"

یہ ازلان کی آواز تھی جو بیلا کو سنائی دی جبھی وہ بیڈ سے اتر کر سلیپرز پاؤں میں ڈالتی ہوئی کمرے سے باہر نکلی

"اب گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اگر عدنان یہاں پہنچ بھی گیا تو وہ تمہارا کچھ نہیں بگاڑ سکے گا اس لئے ٹینشن فری ہو جاؤ"

ازلان گل سے بول رہا تھا تب ایک دم بیڈ روم سے بیلا باہر نکل کر آئی جہاں بیلا حیرت سے ان دونوں کو دیکھ رہی تھی وہی گل بھی حیرت سے بیلا کے بعد سوالیہ نظروں سے ازلان کو دیکھنے لگی

"یار رات کو کوشش کے باوجود جلدی نہیں آسکا تمہیں نیند آگئی تھی ناں آرام سے"

ازلان گل کی سوالیہ نظروں کو نظر انداز کرتا ہوا بیلا کے پاس آکر اس سے پوچھنے لگا لیکن وہ بناء کوئی جواب دیے اب بھی ازلان کو دیکھ رہی تھی تبھی ازلان بیلا سے بولا

"پہچانا نہیں تم نے اسے میری کزن ہے یہ یار۔۔۔ گل "

ازلان بیلا کے تاثرات دیکھ کر اسے بتانے لگا

"پہچان لیا، مگر یہاں مطلب؟ تم رات میں اس کے پاس گئے تھے"

بیلا کنفیوز ہوکر ازلان سے پوچھنے لگی جبکہ گل ابھی بھی حیرت سے بیلا کو دیکھ رہی تھی جو بغیر دوپٹے کے اتنا فری انداز میں اذلان سے بات کررہی تھی

"بتاتا ہوں ناں سب، تم روم میں تو چلو"

ازلان بیلا کو بولتا ہوا اسے آنکھوں سے کچھ اشارہ کررہا تھا گل اب ازلان کو دیکھنے لگی جس نے کبھی اس سے اتنا فری ہوکر بات نہیں کی تھی۔۔۔

جیسے بیلا گل کو پہلی نظر میں پہچان چکی تھی ویسے ہی گل بھی اس فتنہ لڑکی کو پہلی نظر میں پہچان چکی تھی مگر وہ کنفیوز صرف ازلان اور بیلا کو ایک ساتھ دیکھ کر تھی۔۔ جب بیلا اس کے کہنے پر بیڈروم میں نہیں گئی تو ازلان گل کی طرف متوجہ ہوا، اور اس کی آنکھوں میں بیلا کو لےکر کنفیوژن دیکھ کر گل کو بتانے لگا

"گل یہ بیلا ہے شاید تم نے بھی اسے پہچان لیا ہو چند دنوں پہلے ہی میں نے بیلا سے نکاح کیا ہے"

ازلان کی بات پر گل کے ہاتھ میں موجود اس کا بیگ گرتے گرتے بچا، اس کا ری ایکشن اور آنکھوں میں بےیقینی ازلان کے ساتھ ساتھ بیلا سے بھی چھپی نہیں رہ سکی تھی جسے بیلا دیکھ کر واپس بیڈروم میں چلی گئی

"تم کافی طویل سفر طے کرکے آئی ہو، تھک گئی ہوگی یہ برابر میں بھی بیڈروم ہے تھوڑا ریسٹ کرلو شام میں بات کریں گے"

ازلان گل کی کیفیت سے انجان بالکل نہیں تھا اس نے شروع سے ہی گل کو کوئی خواب نہیں دکھائے تھے مگر اس وقت گل کا چہرہ دیکھ کر اور اس کی آنکھوں میں نمی دیکھ کر اسے گل کی دلی کیفیت سمجھ پر افسوس ہونے لگا

"گل میں تم سے بول رہا ہوں کمرے میں جاکر تھوڑی دیر ریسٹ کرلو"

ازلان اب کی بار تھوڑا سیریس ہوکر زور سے بولا تو وہ ازلان کے بتائے ہوئے کمرے میں چلی گئی جبکہ ازلان لمبا سانس خارج کرکے بیلا کے پاس جانے لگا

"تم اس کو یہاں لے کر کیوں آئے ہو ازلان"

ازلان کے بیڈ روم میں آتے ہی بیلا صوفے سے اٹھ کر اس سے سوال کرنے لگی جیسے وہ ازلان کے انتظار میں ہی بیٹھی تھی کہ کب وہ آئے اور کب وہ ازلان سے گل کے بارے میں پوچھے

"یار ایک ٹریجڈی ہوگئی تھی اس کے ساتھ، تفصیل بعد میں آکر بتاؤں گا، ابھی دیر ہورہی ہے مجھے"

ازلان بیلا کو بولتا ہوا وارڈروب سے اپنا یونیفارم نکالنے لگا آج ایک سیمینار بھی اس کو اٹینڈ کرنا تھا

"پلیز اب مجھ سے یہ نہیں بولنا کہ وہ اب یہی رہے گی تمہارے ساتھ اس فلیٹ میں"

بیلا گل کے ہاتھ میں موجود سفری بیگ کو یاد کرتی ہوئی ازلان سے بولی تو ازلان ہینگر سمیت اپنا یونیفارم بیڈ پر رکھتا ہوا ہے بیلا کے پاس آیا

"تم کیسی باتیں کررہی ہو بیلا وہ میری کزن ہے یار، اس وقت مشکل میں ہے اس نے مجھے مدد کیلئے پکارا ہے تو کیا میں اس کو ایسے ہی چھوڑ دو، تم کیا سوچ رہی ہو تمہارے دماغ میں کون سی فلم چل رہی ہے پہلے تو تم مجھے یہ بتاؤ"

ازلان بیلا کے چہرے کے تاثرات دیکھ کر اس سے سوال کرنے لگا

"ہمارے نکاح والی بات سن کر تم نے اس کا فیس نہیں دیکھا پلیز اذلان پہلی فرصت میں اس کا جو بھی پرابلم ہے اس کو سوٹ آؤٹ کرو، میں کم از کم اس کو یا پھر کسی دوسری لڑکی کو یہاں تمہارے ساتھ ایک فلیٹ میں رہتا ہوا نہیں دیکھ سکتی کیونکہ آج مجھے خود بھی واپس گھر جانا ہے اپنے، مما مس کر رہی ہیں مجھے"

بیلا الجھتی ہوئی ازلان سے بولی اور اس کے پاس جانے لگی تو ازلان نے بیلا کا ہاتھ پکڑکر اسے اپنی جانب کھینچا

"سارے مسئلے کا حل میں جلدی نکالوں گا مگر آج تم واپس نہیں جارہی ہوں، کل رات والا سین تو ادھورا ہی رہ گیا ہے آج رات تو مجھے تم کو رومانس کے کچھ آداب سکھانے ہیں اس کے بعد تمہیں فزکس کے سوالات بتانے ہیں"

ازلان بیلا کو اپنے حصار میں لےکر رومینٹک انداز میں بولتا ہوا اس کے ہونٹوں پر جھکنے لگا تو ازلان کی بات پر بیلا کے ہونٹوں پر مسکراہٹ آئی وہ اپنا چہرہ پیچھے کرتی ہوئی بولی

"رومانس کے سارے آداب اب میں تم سے بات میں سیکھو گی جب تم پراپر طریقے سے مما اور بھائی کے سامنے ہمارے رشتے کی بات کرو گے اور فزکس کے سارے سوالات آج رات تم مجھے موبائل پر خود کال کرکے بتاؤ گے، رات میں تمہاری کال کا ویٹ کرو گی"

بیلا اذلان کے حصار میں موجود اسے جتاتی ہوئی بولی وہ اپنی غیر موجودگی میں بھی ازلان کی ساری توجہ اپنے اوپر چاہتی تھی اسے ازلان پر مکمل بھروسہ ہونے کے باوجود ازلان کی یہ کزن جو اس کو بچپن سے پسند نہیں آئی تھی اور یہاں آکر اس کا موڈ خراب کرچکی تھی بیلا نہیں چاہتی تھی کہ وہ ازلان سے زیادہ فری ہو یا ازلان اس سے زیادہ بات کرے

"صرف تین دن کے بعد آرہا ہوں میں تمہارے گھر، تاکہ تمہیں یہاں واپس اپنے پاس لا سکو،، اب جلدی سے مجھے کس لینے دو کیونکہ رات میں ہماری موبائل پر صرف فزکس کے متعلق بات ہوگی"

ازلان بولتا ہوا بیلا کے گھورنے کا نوٹس لیے بغیر اس کے ہونٹوں پر جھکا۔۔۔ وہ چند دنوں میں خود کو لےکر بیلا کی پوزیسیو نیچر کو اچھی طرح سمجھ گیا تھا، اس لیے وہ اپنا خود کا موڈ فریش اور بیلا کا خراب موڈ درست کرنے لگا

ازلان کی قربت سے بیلا کا بگڑا ہوا موڈ ٹھیک ہوا تو وہ پیچھے ہٹی مگر ازلان کی تشنگی ابھی نہیں مٹی تھی جبھی وہ بیلا کے بالوں میں اپنی انگلیاں پھنساکر بیلا کو اپنے قریب کر ایک بار پھر اپنی تشنگی مٹانے لگا تبھی ایک دم کمرے کا دروازہ کھلا اور وہ دونوں فورا پیچھے ہٹے

"رات کو تمہارا ڈرائیونگ کرتے ہوئے سارا وقت گزرا، تم تھک گئے ہوگے اس لیے تمہارے لئے چائے بناکر لائی ہوں"

گل کچھ دیکھ تو نہیں پائی تھی مگر ان دونوں کے ایک دم دور ہٹنے سے اسے اندازہ ہوگیا کہ غلط ٹائم پر اس نے کمرے کا دروازہ کھولا تھا اس لیے ازلان کو وضاحت دینے لگی جبکہ بیلا کا موڈ گل کو دیکھ کر ایک بار پھر خراب ہوچکا تھا

"گل مجھے کچھ چاہیے ہوگا وہ میں لے لوں گا تم پریشان مت ہو جاکر کمرے میں ریسٹ کرو"

ازلان کو گل کا بنا دستک دروازہ کھولنا پسند نہیں آیا یہی سن گن لینے کی عادت اسے گل کی ہمیشہ سے زہر لگتی تھی۔۔۔ وہ گل کے ہاتھوں سے چائے کا کپ لےکر اسے اپنے کمرے سے جانے کا بولنے لگا جبکہ بیلا اپنا دوپٹہ اوڑھتی ہوئی وارڈروب سے اپنا کپڑوں کا بیگ نکالنے لگی

"تم میرے آرام کی فکر مت کرو وہ تو میں کر ہی لوگی یہ بتاؤ ہری مرچ قیمہ بناؤں آج تمہارے لیے تمہیں پسند ہے ناں"

گل اس کے رویے کا نوٹس لیے بغیر ازلان سے بےتکلفی سے پوچھنے لگی جبکہ ازلان بیلا کی طرف دیکھنے لگا جو بالکل خاموش ان دونوں کو نظرانداز کئے اپنے کپڑے بیگ میں ڈال رہی تھی

"نہیں اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے وہ مجھے کل ہی بیلا بناکر کھلا چکی ہے تم یہاں سے جاؤ گل پلیز"

ازلان ضبط کرتا ہوا گل سے بولا تو وہ اس کے کمرے سے چلی گئی

"کیا ہوا یار بیلا یہاں دیکھو میری طرف اس طرح بی ہیو کرو گی اب تم میرے ساتھ"

ازلان بیلا کے پاس آکر اس کا بازو پکڑتا ہوا بولا

"ازلان پلیز، میں ویٹ کروں گی تمہارا تم تین دن بعد نہیں بلکہ کل ہی مما اور بھائی کے پاس بات کرنے آرہے ہو، اور میں امید کرتی ہوں کل تک تم اپنے سارے مسئلے حل کرچکے ہوگے "

بیلا ازلان کو بولتی ہوئی بیگ لےکر وہاں سے نکل گئی

ازلان اپنا یونیفارم اٹھاتا ہوا چینج کرنے چلا گیا۔۔۔ گل کو یہاں لانے سے پہلے وہ سوچ چکا تھا اسے کیا کرنا ہے،، آج پہلی فرصت میں سیمینار اٹینڈ کرنے کے بعد اسے معامون سے کانٹیکٹ کرنا تھا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.