"تم پر جب استاد بننے کا بھوت چڑھتا ہے تب تم پیار سے میری طرف دیکھتے ہی کہاں ہو، ابھی تھوڑی دیر پہلے کتنی بدتمیزی سے تم نے مجھے کمرے سے نکال کر سونے کا بول دیا تھا"
بیلا پیار بھرے لہجے میں ازلان سے شکوہ کرتی ہوئی بولی، اس نے اپنا ہاتھ ازلان کے دل پر رکھ دیا جہاں پاکٹ میں وہ پیپر موجود تھا
"بیلا میری جان ایسا الزام تو اپنے شوہر پر مت لگاؤ، کل رات کے بعد سے تو تم نے مجھے مزید اپنا دیوانہ بنادیا ہے۔۔۔ مجھے بتاؤ تمہیں کتنا پیار چاہیے مجھ سے"
ازلان بیلا کا ہاتھ اپنے دل سے ہٹاکر اپنے دونوں بازو اس کی کمر پر حائل کرتا ہوا بیلا کے ہونٹوں پر جھکنے لگا
"اوہو ازلان دور ہٹو پیار نہیں چاہیے مجھے اس وقت تمہارا"
بیلا ایک دم جھنجھلا کر اسے پیچھے کرتی ہوئی بولی تو ازلان افسوس سے اسے دیکھنے لگا۔۔۔ بیلا کی نظریں ازلان کے چہرے کے بعد دوبارہ اس کی فرنٹ پاکٹ پر گئی تو وہ جلدی سے اپنے چہرے کے تاثرات درست کرتی ہوئی ازلان کے گرد اپنے دونوں بازو حائل کرتی ہوئی فورا بولی
"میرا مطلب تھا پیار بھی چائیے مگر پیار کے علاوہ اور کیا دے سکتے ہو تم مجھے"
بیلا کے پوچھنے پر ازلان نے اسے کمر سے پکڑ کر اونچا کرتے ہوئے گود میں اٹھالیا
"کہو تو جان دے دو اپنی "
ازلان اس کا ہر ہر انداز نوٹ کرتا ہوا بڑے رومینٹک انداز میں بولا اور بیلا کو اٹھائے بیڈروم میں لے آیا
"جان نہیں چاہیے مجھے جان تو میں خود ہو تمہاری۔۔۔ ازلان اگر تم واقعی اپنی جان سے پیار کرتے ہو تو پلیز مجھے یہ پیپر دے دو"
بیلا اس کی پاکٹ کی طرف اشارہ کرتی ہوئی بولی تو اذلان بیلا کو نیچے اتارتا ہوا پاکٹ سے پیپر نکالنے لگا
"یہ بھی کوئی مانگنے کی چیزیں ہے میری جان یہ لو"
ازلان کے بولنے کی دیر تھی بیلا جھپٹ کر اس کے ہاتھ سے پیپر لیتی ہوئی اس پیپر کو کھول کر موبائل کی مدد سے پیپر میں موجود سوالات کے اسکرین شارٹ لینے لگی ازلان خاموشی سے کھڑا ہوا اس کی مکمل کاروائی اور پھرتی دیکھ رہا تھا
"تم کتنے پیارے ہو ازلان میں تمہیں بلاوجہ میں کھڑوس اور جلاد قسم کا ٹیچر سمجھتی تھی آئی لو یو سو سو مچ میری جان"
بیلا خوشی کے مارے ازلان کے پاس آکر اس کے دونوں گالوں کو اپنی چٹکیوں میں بھر کر اسے بچوں کی طرح پیار کرتی ہوئی بولی۔۔۔ پھر تمیز سے پیپر کو فولڈ کرکے واپس اس کی پاکٹ میں رکھنے لگی تو ازلان نے بیلا کا ہاتھ پکڑ کر اسے روکا
"رہنے دو اس پیپر کو ڈسٹ بن میں پھینک دو کیونکہ یہ سارے سوالات غیر ضروری ہیں اصل پیپر بناکر میں عتیق کو واٹس اپ کرچکا ہوں"
ازلان کہ اطلاع دینے پر بیلا صدمے سے ازلان کو دیکھنے لگی پھر اچانک اس کا صدمہ غصے میں ڈھلنے لگا کیونکہ ازلان اس کو دیکھ کر مسکرا رہا تھا اور یہ مسکراہٹ بیلا کو کافی زہر لگ رہی تھی
"بیلا میری جان ایسے کیوں گھور رہی ہو، کیا کچا چبا جانا چاہتی ہو آج اپنے شوہر کو، تمہیں فزکس کا پیپر چاہئے تو منہ سے بول دو ناں مجھے"
ازلان اس کے دونوں گالوں کو چٹکیوں میں بھرتا ہوا پیار بھرا میٹھا لہجہ بناکر بولا
"اور مجھے معلوم ہے وہ تم مجھے کبھی بھی نہیں دو گے"
بیلا غصے میں ازلان کے دونوں ہاتھ اپنے گالوں سے جھٹکتی ہوئی بولی اور کمرے سے جانے لگی مگر ازلان اسے اپنی جانب کھینچ کر حصار میں لے چکا تھا
"کیوں نہیں دوں گا،، دوں گا ناں میری جان مگر اس سے پہلے تمہیں مجھے ڈھیر سارا پیار دینا ہوگا بالکل ویسے ہی جیسے میں نے تمہیں کل رات دیا تھا"
وہ بہکی ہوئی نگاہوں سے بیلا کا چہرہ دیکھتا ہوا اس سے ڈیمانڈ کرنے لگا
"فضول کی باتیں مت کرو تم جانتے ہو میں تمہاری طرح کی بےباکی نہیں کرسکتی اس لیے تم ایسا بول رہے ہو، نہیں چاہیے مجھے کوئی پیپر چھوڑ دو مجھے"
بیلا ازلان سے ناراض ہوتی ہوئی بولی
"سوچ لو بہت اچھا چانس تمہارے ہاتھ لگا ہے اگر کل رات والا ففٹی پرسنٹ بھی تم نے مجھے میرے اسٹائل میں پیار دے دیا تو ہنڈریڈ پرسنٹ گرانٹی دیتا ہوں میرے دماغ میں موجود فزکس کا پیپر کا ایک ایک لفظ تمہیں بتا دوں گا"
ازلان اتنے کانفیڈنس سے بولا تو بیلا سوچ میں پڑگئی
"پہلے مجھے تو چھوڑو، میں کوشش کرتی ہوں"
بیلا کنفیوز ہوکر بولی اس کے دماغ میں صرف فزکس کے سوالات گھوم رہے تھے جو ازلان کو معلوم تھے ازلان اس کو آزاد کرتا ہوا دوبارہ بولا
"کوشش تمہیں یہ سوچ کر کرنی ہے کہ اس کے بعد تم فزکس میں اچھے مارکس لے سکتی ہو چلو شاباش اب شروع ہوجاؤ جلدی سے"
ازلان ایک بار پھر اس کو یاد دلاتا ہوا بولا تو بیلا اپنا نچلا ہونٹ دبا کر کنفیوز ہوکر ازلان کے ہونٹوں کو دیکھنے لگی وہ بالکل خاموش اور سنجیدہ بیلا کے سامنے کھڑا تھا بیلا کی نظریں اپنے ہونٹوں پر جمی دیکھ کر ازلان نے اسے کھینچ کر اپنے قریب کیا
"اگر ہونٹوں سے شروع کرنا ہے تو اتنی دور سے کیسے کس کرو گی قریب تو آؤ"
ازلان بیلا سے بولتا ہوا اس کے دونوں ہاتھوں کو اپنے گلے کا ہار بناتا ہوا خود اسکی کمر کے گرد اپنے بازو حائل کرچکا تھا۔۔۔ بیلا دوبارہ اس کے ہونٹوں کو فوکس کرتی ہوئی اپنے ہونٹ اس کے ہونٹوں کے قریب لائی مگر اتنے قریب آکر وہ نروس ہونے لگی
"بیلا میری جان اتنی دیر میں تو فزکس کا ایک سوال بھی مکمل ہوچکا ہوتا، اب کر بھی چکو کس"
ازلان کے طنزیہ لہجے پر بیلا گھور کر اس کو دیکھنے لگی
"چپ تو رہو ناں ازلان مجھے کنفیوز کیوں کررہے ہو تم"
بیلا روہانسی لہجے میں بولتی ہوئی ایک بار پھر اس کے ہونٹوں کے قریب اپنے ہونٹ لائی۔۔۔۔ اپنے چہرے پر ازلان کی بےباک نگاہیں جمی دیکھ کر اس نے اپنی آنکھیں بند کرلی جیسے ہی اس نے ازلان کے ہونٹوں کو چھونا چاہا تو یہ سوچ کر بیلا کو گھبراہٹ ہونے لگی ازلان اس کو کس کرتا ہوا دیکھے گا
"میں نہیں آنکھیں تم بند کرو اپنی، کیسے بےشرموں کی طرح دیکھ رہے ہو مجھے"
بیلا اپنا چہرہ پیچھے کرتی ہوئی ازلان سے بولی تو وہ افسوس سے نفی میں سر ہلا کر آنکھیں بند کرنے لگا، خود بھی اپنی آنکھیں بند کرتی ہوئی وہ ازلان کو شولڈرز سے پکڑ کر اس کے ہونٹوں کے قریب آئی پھر نفی میں سر ہلا کر ازلان کے گال پر ہونٹ رکھتی ہوئی بولی
"لپس والا پارٹ تو مشکل ہے، اس میں تم ہی ایکسپرٹ ہو، میں تو یہی پر کس دے سکتی ہو تمہیں"
بیلا کے وضاحت دینے پر ازلان اس کی کمر سے ہاتھ ہٹا کر بیلا کا چہرہ پکڑتا ہوا اسکے ہونٹوں پر جھکا بھرپور انداز میں اس کو کس کا طریقہ سمجھا کر پیچھے ہٹا
"کیا تھا اس میں، اتنا ٹائم لگتا ہے کس لینے میں۔۔۔ ایک کس بھی تم ڈھنگ سے نہیں کرسکتی نکمی کہیں کی"
ازلان غصہ کرتا ہوا بیلا سے بولا تو بیلا اس کا بگڑا ہوا موڈ دیکھ کر منہ بناتی ہوئی بولی
"تم مجھے نکمی نہیں بھول سکتے ہو اوکے"
بیلا نے بولتے ہوئے اس کی شرٹ کے بٹن کھولنا شروع کردیئے تو ازلان کی پیشانی پر موجود بل ختم ہونا شروع ہوئے وہ بیلا کے سنہری بالوں کو کلپ سے آزاد کرنے لگا تو بیلا نے اپنے ہاتھ ازلان کی شرٹ سے ہٹانے چاہے
"تم اپنا کام جاری رکھو، مجھے میرا کام کرنے دو"
ازلان مدھوش لہجے میں بولتا ہوا بیلا کے ہاتھ اپنی شرٹ کے بٹن پر واپس رکھتا ہوا بیلا کے چہرے پر جھکا
بیلا کے شرم سے سرخ پڑتے گالوں کو وہ باری باری چومنے لگا۔۔۔ بیلا کانپتے ہاتھوں سے اس کی شرٹ اتار چکی تھی ازلان بیلا کا دوپٹہ اتار کر بیڈ پر لیٹ گیا اس کی سوالیہ نگاہیں بیلا پر ٹکی ہوئی تھی۔۔۔ بیلا نروس سی چلتی ہوئی بیڈ کے قریب آئی تو ازلان نے کھینچ کر اسے اپنے اوپر گرالیا
"بیلا میری جان تم تو ایسے پریشان ہورہی ہو جیسے میں تمہارا شوہر نہیں بلکہ فزکس کا پیپر ہوں"
ازلان بیلا کے چہرے سے بال پیچھے کرتا ہوا اسے بولا
"فزکس کا پیپر بھی اتنا مشکل نہیں ہوگا جتنا مشکل تم نے مجھے ٹاسک دے دیا ہے یہ تو مجھ سے بالکل نہیں ہو پائے گا"
بیلا ازلان میں بولتی ہوئی ہار مان کر اس کے سینے پر اپنا سر رکھ چکی تھی جبکہ اس کی بات پر ازلان کے ہونٹوں پر مسکراہٹ رقص کرنے لگی وہ اپنی بیوی کا کانفیڈنس دیکھ چکا تھا جس کے بارے میں اسے پہلے سے ہی اندازہ تھا۔۔ اس لیے اسے مزید تنگ کرنے کی بجائے اسکی کمر کے گرد نرمی سے اپنے بازو حائل کرتا ہوا بولا
"اب مجھے ڈیلی ایک گھنٹہ تمہیں فزکس کی کلاس دینے کے بعد رات میں دو گھنٹے رومانس کی کلاس بھی دینا پڑے گی"
ازلان کی آواز اس کے کانوں میں گونجی ساتھ ہی اسے اپنی شرٹ شولڈرز سے سرکتی ہوئی محسوس ہوئی تو بیلا سمٹ کر مزید ازلان کے سینے میں چھپنے لگی
ازلان نے اسے باہوں میں بھر کر بیڈ پر لٹا دیا اور اسکی گردن پر جھکتا ہوا اپنی محبت کی مہر ثبت کرنے لگا
"ازلان مگر پہلے مجھے فزکس کے پیپر کے بارے میں تو بتادو"
بیلا کے بولنے پر ازلان اس کی گردن سے چہرہ اٹھا کر بیلا کو گھورنے لگا
"اتنی سنگین صورت حال میں تمہیں ایسی باتیں کرتے ہوئے ذرا شرم نہیں آرہی، خبردار جو تمہارے منہ سے اب ایک بھی لفظ نکلا تو بس خاموشی سے لیٹی ہوئی شرماتی رہو، کیونکہ تم ایک یہی کام اچھا کرسکتی ہو"
ازلان اسے جھڑکتا ہوا دوبارہ اس کے گردن پر جھکا جبکہ بیلا اس سنگین صورت حال میں غصے کے باوجود خاموش رہی،، آہستہ آہستہ اس کا غصہ واقعی شرم میں ڈھلنے لگا تبھی ازلان کا موبائل بجنے لگا
ازلان کوفت بھرے انداز میں بیڈ کی سائیڈ ٹیبل سے موبائل اٹھانے لگا،، اجنبی نمبر دیکھ کر وہ کال ریسیو کرچکا تھا
"تم"
ازلان اس کو پہچان چکا تھا جبھی حیرت سے بولا مگر موبائل پر اس کی بات سن کر ازلان کی حیرت پریشانی میں بدل گئی
"کیا مطلب ہے تمہارا کہاں ہو تم اس وقت"
ازلان کی بات پر بیلا بیڈ سے اٹھ کر اپنی شرٹ شولڈرز سے اونچی کرنے لگی
"کون سے اسٹیشن پر، وہ تو یہاں سے کافی دور ہے۔۔۔ اوکے اوکے پریشان مت ہو، میں وہی آرہا ہو دو سے ڈھائی گھنٹے لگ جائے گے مجھے مگر تم وہی رہنا کہیں اور مت جانا اوکے"
ازلان موبائل پر بات کرتا ہوا اپنی شرٹ پہننے لگا
"ازلان کون تھا، سب خیریت ہے ناں اور تم کہاں جارہے ہو اس وقت"
بیلا اس کو تیزی سے شوز پہنتے دیکھ کر سوال کرنے لگی
"یار سب ٹھیک ہے بس ایک ضروری کام سے جارہا ہوں، لیٹ ہوجاؤ تو تم پریشان مت ہونا"
ازلان بیلا کو کوئی بھی ڈھنگ کا جواب دئیے بغیر والٹ اور کیز لے کر باہر نکل گیا