Chapter 54: ماضی کا سامنا

جیسے جیسے قدم اٹھا کر وہ افراہیم کے ساتھ چلتی ہوئی اس شخص کے نزدیک آ رہی تھی ویسے ویسے نوف کو محسوس ہورہا تھا اس کے جسم کا سارا خون خشک ہوتا جارہا ہے۔۔۔

روحیل کو بھی افراہیم کی بیوی کو دیکھ کر اچھا خاصا دھچکا لگا تھا وہ دور سے ہی آتی ہوئی نوف کو فوراً پہچان چکا تھا

"کیا ہوا یمنہ تم ٹھیک ہو ناں "

افراہیم روحیل سے سات سے آٹھ قدم کے فاصلے پر تھا جب اس نے نوف کا یخ ٹھنڈا ہاتھ تھام کر اس سے پوچھا،، نوف سے کچھ بھی بولا نہیں گیا اس نے صرف اثبات میں سر ہلایا۔۔۔ اس کی نگاہیں ابھی بھی روحیل پر جمی ہوئی تھی روحیل خود بھی افراہیم کی بجائے صرف نوف کو ہی دیکھ رہا تھا۔۔۔ اور اس بات کو افراہیم کیوں نہ محسوس کرتا وہ روحیل کا اپنی بیوی کی طرح دیکھنا چوکنا اور نوف کا روحیل کو دیکھتے ہی بدلتی ہوئی کیفیت اچھی طرح محسوس کرچکا تھا۔۔۔ افراہیم ان دونوں کو دیکھ کر اندازہ لگاسکتا تھا کہ وہ دونوں آپس میں ایک دوسرے کو جانتے ہیں

"بھابی اور بچوں کو ساتھ لے کر نہیں آئے" افراہیم روحیل سے مل کر خیریت پوچھنے کے بعد روحیل سے اس کی بیوی اور بچوں کے بارے میں پوچھنے لگا جس پر روحیل نوف کے چہرے سے نظر ہٹا ہوا افراہیم کو بیٹھنے کا اشارہ کرتا ہوا اس سے بولا

"حرا بچوں کے ساتھ اپنے میکے گئی ہوئی ہے تم بتاؤ اتنی جلدی اچانک ایمرجنسی میں شادی کرنے کا ارادہ کیسے بن گیا"

روحیل افراہیم کو اپنے بیوی بچوں کے بارے میں بتاکر ایک بار پھر سامنے کرسی پر بیٹھی ہوئی نوف پر نظر ڈال کر افراہیم سے اس کی اچانک شادی کی وجہ پوچھنے لگا۔۔۔ نوف افراہیم کے برابر میں بالکل خاموش اور پریشان سی بیٹھی ہوئی تھی

"میرا دل برے طریقے سے عاشق ہوگیا تھا ان محترمہ کا، جبھی فرار ہونے کا موقع دیئے بغیر فٹافٹ اپنا بنالیا اب تم بتاؤ کہ تم دونوں ایک دوسرے کو کیسے جانتے ہو "

افراہیم اپنے ساتھ بیٹھی ہوئی نوف کے شانے کے گرد اپنا بازو پھیلا کر حائل کرتا ہوا بےتکلفی سے روحیل سے پوچھنے لگا

"نہیں میں تو ان کو فرسٹ ٹائم دیکھ رہی ہوں"

روحیل کے کچھ بولنے سے پہلے نوف گھبرا کر ایک دم بولی تو افراہیم اور روحیل دونوں ہی اسے دیکھنے لگے

"پہلے مجھے ایسا لگا کہ جیسے میں تمہاری مسسز کو پہلے کبھی دیکھ چکا ہوں لیکن تمہاری مسز ٹھیک بول رہی ہیں ہم دونوں فاسٹ ٹائم ایک دوسرے سے ملے ہیں"

روحیل کی بات پر نوف کو اطمینان ہوا مگر افراہیم نہ جانے کیوں مطمئن نہیں ہوسکا۔۔۔ روحیل کھانا آرڈر کرنے لگا تبھی افراہیم اپنا موبائل اور کار کی کیز ٹیبل پر رکھتا ہوا بولا

"وہاں لیفٹ سائیڈ پر مجھے معیز دکھا ہے میں ایک منٹ ذرا اس سے مل کر آتا ہوں"

افراہیم کے کرسی سے اچانک اٹھنے پر نوف ایک دم پریشان ہوگئی جبکہ اس کے سامنے بیٹھا ہوا روحیل افراہیم کے وہاں سے جانے کے بعد نوف سے بولا

"اتنا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے تھوڑی دیر میں آجائے گا افراہیم، ویسے تم شکل سے جتنی سیدھی سادی لگتی ہو اتنی ہو نہیں اپنے جال میں پھنساکر اس سے شادی کر ہی لی تم نے، اس دن تمہاری شادی کی آفر میں بھی ہرگز نہیں ٹھکراتا اگر حرا میری زندگی میں نہیں ہوتی لیکن میں اپنی زندگی میں کوئی تشنگی رکھنے والا آدمی ہرگز نہیں ہوں۔۔۔ تمہیں ایک رات کے لیے میرے پاس آنا ہوگا ویسے بھی روبی کو میں جو اماؤنٹ پے کرچکا ہوں وہ اس نے مجھے واپس نہیں دی، کیونکہ تم اس رات میرے فلیٹ سے بھاگ گئی تھی اس لیے کل رات تمہیں میرا ڈرائیور لینے آئے گا وہی میرے فلیٹ پر،، افراہیم کو کوئی بھی بہانہ بناکر آ جانا تاکہ روبی کو دی بوئی اماؤنٹ وصول ہوسکے"

روحیل بہت آرام سے بولتا ہوا نوف کا گھبرایا ہوا چہرہ دیکھنے لگا

"آپ کو اپنے دوست کی بیوی سے ایسی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے میں افراہیم سے بےوفائی کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی، میں کل یا پھر کبھی بھی آپ کے پاس نہیں آنے والی"

نوف ہمت کرتی ہوئی روحیل کو دیکھ کر بولی اس کا دل چاہا کہ کاش وہ افراہیم کو اس کے دوست کا مکروہ چہرہ دکھا سکے

"ٹھیک ہے پھر میں روبی کو تمہارا پتہ دے دیتا ہوں ویسے بھی وہ تمہیں ڈھونڈ رہی ہے اور ساتھ میں افراہیم کو بھی تمہاری حقیقت بتا دیتا ہوں جوکہ یقینا تم نے اس کو نہیں بتائی ہوگی"

نوف کی بات پر روحیل اسے دھمکی دیتا ہوا بولا جس پر نوف چہرہ خوف سے زرد پڑگیا

"آپ ایسا نہیں کریں گے میرے ساتھ، آجر میں نے آپ کا کیا بگاڑا ہے پلیز رحم کریں مجھ پر"

نوف اپنی آنکھوں میں آنے والی نمی کو جلدی سے صاف کرتی ہوئی بولی اگر افراہیم اس پر یقین نہیں کرتا اور روبی اسے اپنے ساتھ لےکر چلی جاتی یہ سوچ ہی اس کو مار ڈالنے کے لیے کافی تھی

"میرا کچھ بگڑا تو نہیں ہے لیکن سنوار ضرور سکتی ہو ایک رات کے لیے اپنا آپ مجھے سونپ کر۔۔۔ ڈونٹ وری ایک رات کی بات ہے اس کے بعد میں تم سے کبھی زندگی میں کوئی ڈیمانڈ نہیں کروں گا۔۔۔نہ ہی یہ بات کبھی افراہیم کو معلوم ہوگی۔۔۔ یہ سیکرٹ ہمیشہ ہم دونوں کے بیچ میں رہے گا۔۔۔ نہ ہی میں روبی کو کچھ تمہارے بارے میں بتاؤں گا صرف ایک رات کی ہی بات ہے میرے ڈرائیور کے ساتھ کل تم میرے فلیٹ پر آرہی ہوں"

روحیل کی بات پر اس سے پہلے نوف اسے انکار کردیتی افراہیم چلتا ہوا ان دونوں کے پاس آیا

"ڈنر کے لئے معذرت کچھ ایمرجنسی ہوگئی ہے جس کی وجہ سے نکلنا ہوگا چلو یمنہ"

افراہیم بنا تاثر کے روحیل کو دیکھ کر بولتا ہوا ٹیبل سے کار کی کیز اور موبائل اٹھا کر نوف کا ہاتھ پکڑ کر اسے وہاں سے اپنے ساتھ لے گیا

***

"مجھے یہ نہیں سمجھ آتا جب تم سنگل اپنے فلیٹ میں رہتے ہو تو دوسرے روم کو تم نے بیڈروم کی طرح کیوں سیٹ کیا ہوا ہے"

ڈنر کے بعد وہ دونوں بالکونی میں کھڑے کافی پی رہے تھے تب بیلا ازلان سے پوچھنے لگی، شام کے وقت آج پھر ازلان اس کو پڑھانے کا ارادہ رکھتا تھا جس پر بیلا اس سے خفگی ظاہر کرکے اسے پڑھنے کا منع کرچکی تھی تب ازلان نے بھی اسکی بات اس لیے مان لی کیونکہ وہ اسے اپنے آپ سے خفا نہیں دیکھ سکتا تھا

"یہ فلیٹ میرا اپنا نہیں ہے رینٹ کا ہے دراصل اسے میرے ساتھ میرا ایک فرینڈ شیئر کرتا ہے جو فل الحال تین ماہ کے کورس پر گیا ہے"

ازلان کافی پیتا ہوا اسے بتانے لگا جس پر بیلا فکر مند ہوکر اس سے پوچھنے لگی

"اور جب تم مما اور بھائی سے ہمارے رشتے کے متعلق بات کرو گے اس کے بعد مجھے کہا رکھو گے"

بیلا کی بات پر ازلان کافی کا خالی مگ واز کے پاس رکھ کر بیلا کا ہاتھ پکڑتا ہوا بولا

"ایک ماہ پہلے ہی میری پوسٹنگ اس شہر میں ہوئی ہے،، دو سال بعد دوسرے شہر میں پوسٹنگ ہوجائے گی، میری نیچر آف جاب ایسی ہے کہ میں ایک شہر میں ٹک کر نہیں رہ سکتا۔۔۔ لیکن اگر تم چاہتی ہو کہ تم اپنی فیملی کے قریب رہو تو میرے پاس اتنی سیونگ ہے کہ میں اسی شہر میں تمہارے لیے اپارٹمنٹ خرید لیتا ہوں "

ازلان کی بات پر بیلا حیرت سے اس کو دیکھنے لگی

"مطلب جب تمہاری دو سال بعد کسی دوسرے شہر میں پوسٹنگ ہوگی تو تم مجھے یہاں اکیلا چھوڑ کر چلے جاؤ گے"

بیلا کی بات پر ازلان کندھے اچکا کر اسے دیکھنے لگا جیسا اس آپشن کے علاوہ اور کیا کیا جاسکتا ہے بیلا چند سیکنڈ ازلان کو خاموشی سے دیکھنے کے بعد اس کا گریبان پکڑتی ہوئی بولی

"شام میں تو بڑے رومینٹک موڈ میں بول رہے تھے اب زندگی میں کبھی مجھ سے دور مت جانا"

بیلا ازلان کی ایکٹنگ کرتی ہوئی بولی اس کو اپنی نقل اتارتا دیکھ کر ازلان زور سے ہنسا

"بیلا میری جان میں تم سے دور ہرگز نہیں جانا جاتا لیکن اگر تم اپنی فیملی کے قریب رہنا چاہتی ہو تو ایسا میں نے اس لیے بولا، ورنہ تو بہت سے آرمی پرسن اپنی فیملی کو اپنے ساتھ ہی رکھتے ہیں"

ازلان پیار سے بولتا ہوا بیلا سے اپنا گریبان چھڑوانے لگا

"تو میں نے ایسا کب بولا کہ میں زندگی بھر اپنی فیملی کے قریب اور تم سے دور رہوگی میں کوئی انوکھی لڑکی تھوڑی ہو جو اپنے ہسبنڈ کے ساتھ ایک شہر سے دوسرے شہر میں جاکر سیٹل نہیں ہوسکتی میں بھی ایسا کرسکتی ہوں"

بیلا ازلان کو دیکھ کر اعتماد سے بولی ازلان بیلا کی بات پر خاموشی سے سن کر اس کا چہرہ تھام کر ماتھے پر آئے بال پیچھے کرتا ہوا پوچھنے لگا

"سمپل نہیں ٹف لائف ہوجائے گی تمہاری میرے ساتھ، کیا تم گزارہ کرلو گی"

ازلان کی بات پر وہ لاپرواہی سے کندھے اچکا کر بولی

"دوسری لڑکیاں بھی کرتی ہیں میں بھی کرلو گی، بس تم جلاد والا روپ مت دکھانا مجھے اپنا، جیسے تم ٹیچر کے روپ میں بن کر دکھاتے ہو باقی تو میں ایڈجسٹ کرلو گی۔۔۔ ٹائم سے تمہیں جگا دیا کرو گی، ناشتہ بنادیا کرو گی، کپڑے تمہیں صاف ستھرے پریس ملا کریں گے،، کھانا تمہیں ٹائم سے ملا کرے گا۔۔۔ بہت زیادہ تم سے ٹائم نہیں مانگو گی۔۔۔ آئی نو تم بزی ہی رہا کرو گے جاب جو ایسی ہے اب کیا کیا جاسکتا ہے مگر تمہاری چھٹی والا دن پورا میرا لیے ہوگا اوکے"

بیلا کی باتوں پر وہ اسمائل دیتا ہوا اسے بانہوں میں لے چکا تھا

"ازلان وہ سامنے فلیٹ کی کھڑکی میں کھڑی ہوئی آنٹی ہم دونوں کو دیکھ رہی ہیں"

بیلا ایک دم ازلان سے الگ ہوتی ہوئی بولی تو ازلان نے بیلا کی نظروں کے تعاقب میں دیکھا

"وہ دیکھ نہیں رہی گھور رہی ہیں ہم دونوں کو اندر چلو"

ازلان بیلا کو بولتا ہوا خود بیڈ روم میں چلا آیا جہاں اس کا موبائل فون بج رہا تھا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.