Chapter 53: عون کون ہے

باتھ گاؤن میں گیلے بالوں میں تولیہ رگڑتی ہوئی وہ آئینے میں خود کو دیکھ کر نظریں جگا گئی۔۔۔ کل رات ازلان اس کو مکمل طور پر اپنا بنا چکا تھا، صبح بیلا کی آنکھ کافی دیر سے کھلی اس کو خبر نہیں ہوئی کی ازلان کب جاگا اور اس کو جگائے بناء ڈیوٹی پر چلا گیا۔۔۔ نازنین اور نوف سے بیلا موبائل پر باتھ لینے سے پہلے بات کرچکی تھی، گھر کی اوپری چھوٹی موٹی صفائی کرنے کے بعد رات کے لیے ڈنر تیار کرکے اس نے دو سے تین بار ازلان کو کال ملائی جوکہ اس نے ریسیو نہیں کی جس کا شکوہ بیلا اس سے اس لیے نہیں کرسکتی تھی کیونکہ ایسا کرنے سے ازلان نے اس کو پہلے ہی منع کردیا تھا۔۔۔ ڈور بیل کی آواز کانوں میں گونجتے ہی بیلا جلدی سے ڈریس زیب تن کرتی ہوئی دروازے کی طرف بھاگی

دروازہ کھولنے پر اس نے ازلان کو اپنا منتظر پایا جو اس کو دیکھ کر مسکرا رہا تھا اپنے سامنے یونیفارم میں کھڑے ازلان کو دیکھ کر بیلا کی دھڑکنیں تھمنے لگی

"دیر کیوں لگا دی دروازہ کھولنے میں، مجھے تو لگ رہا تھا میری بیوی آج میرا بڑی بےصبری سے انتظار کررہی ہوگی"

فلیٹ کے اندر داخل ہوتے ہی ازلان بیلا سے بولا فلیٹ کا دروازہ بند کرکے وہ بیلا کو بازوؤں میں بھرکر اس کے گال پر جھکتا ہوا اپنی بےقراری ظاہر کرنے لگا

"ویسے تو تم اپنے پاس موجود کیز سے خود ہی ڈور کا لاک کھولتے ہو آج کیو بیل بجارہے تھے"

بیلا ازلان کے چہرے سے نظریں ہٹانے کے بعد اس کے حصار سے نکلتی ہوئی پوچھنے لگی کیونکہ یونیفارم میں موجودہ وہ اسے اتنا اچھا لگ رہا تھا بیلا اگر اسے نظر بھر کر دیکھتی تو لازمی وہ بیلا کے دل کا چور پکڑ لیتا کے اس وقت بیلا کا دل کیا چاہ رہا ہے

"بیل اس لیے دیئے جارہا تھا کیونکہ اندر کہیں یہ احساس بہت سکون بخشتا تھا کہ میرے گھر پر کوئی موجود میرا انتظار کررہا ہے"

ازلان بیلا کو بولتا ہوا اس کا نظریں جھکانا محسوس کر کے دوبارہ اسے اپنے حصار میں لے چکا تھا

"بیلا میری جان اگر اپنا شوہر اچھا لگے تو اس سے نظریں چرانے کی بجائے اس کی طرف دیکھ لینے میں کوئی مضائقہ نہیں کیونکہ وہ غیر نہیں تمہارا اپنا شوہر ہے"

ازلان کے بولنے پر بیلا نظریں اٹھا کر ازلان کا چہرہ دیکھنے لگی ساتھ ہی اپنی مسکراہٹ چھپانے لگی کیونکہ وہ ناکام رہی تھی اپنا آپ اپنے شوہر سے چھپانے کے لئے

"بس صرف دیکھنے کا ہی دل چاہ رہا تھا مجھے تو ایسی فیلنگ آرہی ہے کہ تم مجھے کس کرنے والی ہو"

ازلان اس کے دیکھنے پر شرارت سے بولا تو بیلا گھور کر ازلان کے حصار سے نکلنے لگی مگر کامیاب نہیں ہوسکی کیونکہ ازلان نے اس کو ایسا نہیں کرنے دیا

"تم آنے کے ساتھ شروع ہوگئے، چھوڑو مجھے اور اپنی خوش فہمیاں کم کرو ذرا"

بیلا نے بولتے ہوئے اپنی کمر سے ازلان کے بازو ہٹانے چاہے تو وہ بیلا کو اپنے حصار سے آزاد کیے بنا اسے دیکھنے لگا

"اگر یہ میری واقعی خوش فہمی ہوتی تو میں تمہیں چھوڑ دیتا لیکن اب تم تب تک میری قید میں رہوگی جب تک مجھے کس نہیں دے دیتی"

ازلان کے بولنے پر بیلا اس کو گھور کر دیکھنے لگی اس سے پہلے وہ اپنا آپ ازلان سے چھڑوانے کی کوشش کرتی وہ دوبارہ بول پڑا

"میں پورا کا پورا تمہارا ہوں جیسے میں تم پر حق رکھتا ہوں ویسے ہی تم مجھ پر حق رکھتی ہوں یقین کرو میری بات کا"

ازلان کی بات مکمل ہوتے ہی بیلا نے اپنے دونوں ہاتھوں میں اس کا چہرہ تھاما اور پنجوں کے بل اوپر اچکتی ہوئی ازلان کے گال پر اپنے ہونٹ رکھتی ہوئی جلدی سے پیچھے ہوئی تو ازلان نے اسے اپنی گرفت سے آزاد کیا بیلا فورا کچن میں چلی گئی جبکہ ازلان مسکراتا ہوا بیڈ روم میں چلا گیا

***

وہ کچن میں مصروف تھی جبکہ اس کا موبائل مسلسل بج رہا تھا بیلا نے کچن سے جھانک کر دیکھا ازلان یونیفارم کی جگہ ٹراؤزر اور ٹی شرٹ میں موجود دیوار پر لگی ایل ای ڈی پر کوئی پروگرام دیکھ رہا تھا

"کس کی کال آئے جارہی ہے بار بار"

بیلا بولتی ہوئی لیونگ روم میں آئی اور ٹیبل سے اپنا موبائل اٹھانے لگی اس کے موبائل اٹھانے سے پہلے ازلان بولا

"عون کی"

بیلا نے چونک کر ازلان کو دیکھا مگر اس کی نگاہیں بیلا کی بجائے اسکرین پر جمی ہوئی تھیں بیلا موبائل آف کرکے ٹیبل پر رکھتی ہوئی ازلان کے برابر میں آ بیٹھی اور ازلان کو دیکھنے لگی تو ازلان اس کی طرف متوجہ ہوتا ہوا بولا

"ایسے کیا دیکھ رہی ہو کیا دوبارہ کس کرنے کا موڈ ہورہا ہے"

ازلان مسکراہٹ چھپاتا ہوا بیلا کا ہاتھ تھام کر پوچھنے لگا

"ازلان میں بالکل سیریس ہوں"

بیلا ازلان کو گھورتی ہوئی سنجیدگی سے بولی تو ازلان اسکا ہاتھ اپنے ہونٹوں سے لگاتا ہوا بولا

"مجھ سے زیادہ سیریس نہیں ہوسکتی تم، آئی لو یو سو مچ"

ازلان بیلا کو دیکھتا ہوا خود بھی سنجیدگی سے بولا

"تم نے مجھ سے پوچھا ہی نہیں کہ عون کون ہے"

بیلا چاہتی تھی یہ سوال ازلان خود اس سے پوچھے کیونکہ ازلان خود بھی جانتا تھا کہ بیلا کا کوئی بھی دوست نہیں تھا

"اگر کوئی بہت خاص ہے یا تم سمجھتی ہو مجھے اس کے بارے میں جاننا ضروری ہے تو تم بتادو کون ہے عون"

ازلان بیلا سے بولتا ہوا اس کی گود میں اپنا سر رکھتا ہوا صوفے پر لیٹ چکا تھا

"کوئی بہت خاص تو نہیں ہے لیکن مجھے لگا کہ تمہیں اس کے بارے میں معلوم ہونا چاہیے"

بیلا کے بولنے پر ازلان خاموشی سے اس کی گود میں سر رکھے بیلا کے مزید بولنے کا انتظار کرنے لگا

"چار سال پہلے فیس بک پر عون کے فرینڈ ریکویسٹ بھیجنے پر میری اس سے بات چیت ہوئی اس کے بےحد اصرار پر میں نے اس سے دوستی اسی شرط پر کی کہ جب میرا دل چاہے گا ہم دونوں تب بات کریں گے وہ ایسا ہی کرتا۔۔۔ جب مجھے بچپن کے اس بھیانک واقعہ کو یاد کر کے ڈپریشن ہوتا تب میں اس کو کال کرتی اسے حقیقت معلوم نہ ہونے کے باوجود وہ مجھے اپنی باتوں سے ریلکس کردیتا مگر ایک ماہ پہلے وہ چاہتا تھا کہ میں اس کو بھی ٹائم دو اس سے باتیں کرو"

بیلا ازلان کو اپنے اور عون سے دوستی کے متعلق باتیں بتانے لگی

"اور اب تم اس کو اگنور کررہی ہو جبکہ اچھے دوستوں کو اگنور نہیں کرنا چاہیے"

اذلان بیلا کی باتوں پر اس سے بولا

"مگر لاسٹ دو تین کال سے مجھے اس کے بات کرنے کا انداز عجیب لگا کوئی غلط بات تو نہیں کی اس نے مجھ سے مگر پھر بھی۔۔۔۔ خیر تم نہیں سمجھو گے چھوڑو بس یہ ٹاپک "

بیلا کو لگا ازلان اس کے منہ سے کسی لڑکے کا ذکر سن کر اس کی بات پر غور کرے گا یا چونکے گا اس سے سوالات کرے گا مگر وہ ریلیکس اس کی گود میں سر رکھے اس کی بات سن رہا تھا تو بیلا نے اس ٹاپک کو جانے دیا

"کیا تمہیں کبھی لگا کے میں واپس تمہاری زندگی میں لوٹ کر آؤں گا انتظار کیا تھا تم نے میرا"

چند پل خاموشی سے گزرنے کے بعد ازلان بیلا کا چہرہ غور سے دیکھ کر اس سے سوال کرنے لگا

"ایسا لگا تو نہیں تھا ہاں مگر میں نے دعائیں ضرور مانگی تھی کہ تمہارا جب بھی زندگی میں مجھ سے سامنا ہو تو تمہیں کبھی بھی مجھ سے نفرت محسوس نہ ہو"

بیلا کے بولنے پر ازلان نے اس کے ہونٹوں پر انگلی رکھ کر اسے چپ کروایا

"نفرت کیسے کرسکتا تھا میں اس چہرے سے، وقتی غصہ ضرورت تھا جوکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ختم ہوگیا، پہلے ایک بار تم مجھ سے دور چلی گئی تھی تو میں نے تمہیں ڈھونڈ لیا اور اپنا بنالیا اب دوبارہ زندگی میں مجھ سے کبھی دور مت جانا"

ازلان اس کی گود میں سر رکھے بیلا کے گال پر اپنا ہاتھ رکھتا ہوا مدھم لہجے میں بولا تو بیلا نے مسکرا کر ازلان کا ہاتھ اپنے ہونٹوں سے لگالیا بھلا وہ خود کیسے اس سے اب دور جاسکتی تھی

***

"ایسے پریشان کیوں بیٹھی ہو ڈیئر وائف ریلیکس ہوجاؤ یار اور اسمائل تو لاؤ اپنے فیس پر"

افراہیم کار ڈرائیو کے دوران نوف کو دیکھتا ہوا بولا جو بالکل سمٹ کر اور سیریس ہوکر بیٹھی ہوئی تھی افراہیم اپنی منوا کر اسے اپنے ساتھ ریسٹورنٹ لےکر جارہا تھا جہاں اس کے دوست نے ان دونوں کو مدعو کیا تھا

"کب سے ڈرائیونگ کیے جارہے ہیں آخر کب آئے گی منزل آپ کو یاد ہے ناں افراہیم ہم وہاں پر زیادہ دیر نہیں بیٹھیں گے"

نوف گھر سے ہی یہ بات اس کو پانچ پر بول چکی تھی اب بھی وہ افراہیم کو یاد کرواتی ہوئی بولی تو افراہیم ہنس دیا

"تمہاری بات سے میں اندازہ نہیں لگا پا رہا کہ تمہیں وہاں پہنچنے کی زیادہ جلدی ہے یا واپس گھر آنے کی زیادہ جلدی ہے"

افراہیم نے ڈرائیونگ کے دوران ایک نظر نوف کے سجے سنورے روپ پر ڈالی وہ عام دنوں کے مقابلے میں آج اچھا خاصا تیار ہوئی تھی وہ بھی نازنین کے ٹوکنے پر

"جب آپ کے دوست کی طرف پہنچیں گے تبھی تو واپس گھر جلدی آسکے گیں میں صرف آپ کی بات رکھنے کے لئے آپ کے ساتھ جارہی ہو ورنہ میرا ذرا برابر بھی دل نہیں چاہ رہا تھا کہیں جانے کا"

نوف افراہیم کو جتاتی ہوئی بولی وہ اتنا زیادہ تیار بھی نازنین کے کہنے پر تیار ہوئی تھی اس نے نوف کے ہاتھوں میں وائٹ گولڈ کی اپنی چار چوڑیاں اور کانوں میں ڈائمنڈ کے ٹاپس پہنائے تھے

"یار کمٹمنٹ کرچکا تھا اس سے ورنہ تمہیں اتنا زیادہ تیار دیکھ کر تو میرا بھی ارادہ بدل گیا تھا اب تو تمہارے ساتھ مجھے بھی گھر واپس جانے کی جلدی ہے۔۔۔ ویسے آج کونسی والی نائٹی پہننے کا ارادہ ہے یا کل کی طرح آج بھی میں ہی نائٹی کا کلر بتاؤ"

افراہیم اس کو دیکھتا ہوا معنی خیزی سے بولا تو نوف بلش کرنے کے باوجود اسے آنکھیں دکھاتی ہوئی بولی

"افراہیم پلیز سامنے دیکھ کر گاڑی ڈرائیو کریں"

نوف کی بات سن کر وہ ہنس دیا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.