Chapter 52: ماں جیسی

بیلا کا رخ ابھی بھی دیوار کی طرف تھا وہ آنکھیں بند کئے ہوئے ازلان سے بولی تو ازلان کی انگلیوں کی حرکت بند ہوئی وہ بیلا کے دونوں ہاتھوں کی کلائیاں پکڑ کر دیوار سے لگاتا ہوا آدھے انچ کا فاصلہ بھی ختم کرچکا تھا بیلا کی پشت مکمل طور پر ازلان کے سینے سے چپکی ہوئی تھی بیلا کی ہارٹ بیٹ مزید تیز ہوگئی

"پھر اپنے ڈر کا علاج بتادو مجھے مگر اتنے قریب آنے کے بعد اب دور جانے کی بات مت کرنا ورنہ میں تم سے بھی زیادہ بری طرح ڈسٹرب ہوجاؤں گا"

بیلا کو مدھوش ہوتی ازلان کی آواز سنائی دی، ساتھ ہی وہ بیلا کے کان کی لو چومنے لگا۔۔۔ بیلا نے اپنے ہونٹ آپس میں پیوسٹ کرتے ہوئے زور سے آنکھیں بند کرلیں

ازلان بیلا کی کلائیوں کو اپنی گرفت سے آزاد کرکے اسکے دونوں بازوؤں پر اپنے ہاتھ پھیرتا ہوا اس کے کندھوں تک لایا،، اب ازلان کے ہونٹ بیلا کی کمر کو چھو رہے تھے۔۔۔ ازلان کی قربت اور بڑھتی ہوئی بےباکی پر بیلا کی جان پر بن آئی تھی ازلان نے بیلا کا رخ اپنی جانب کیا،، تو بیلا کا ڈرا ہوا اور گھبرایا ہوا چہرا دیکھ کر ازلان جان گیا وہ کیا محسوس کررہی تھی

"آج ہر طرح کا ڈر اور خوف اپنے دل و دماغ سے نکال دو، صرف یہ یاد رکھو کہ میں تم سے پیار کرتا ہوں تمہیں کسی بھی قسم کی تکلیف نہیں دے سکتا نہ ہی تکلیف میں دیکھ سکتا ہوں"

ازلان بیلا کا چہرا تھام کر اس کی بند آنکھوں کو دیکھ کر بولا تو بیلا آہستگی سے اپنی آنکھیں کھول کر اسے دیکھنے لگی

"آج میری دسترس میں تم صرف میری محبت کو محسوس کروگی کسی قسم کی تکلیف نہیں۔۔۔ آئی پرامس"

ازلان نے بولتے ہوئے، بیلا کے کندھے پر ٹکے ہوئے اس کے دوپٹے کو ہاتھ میں پکڑا جو آدھے سے زیادہ فرش پر موجود تھا

"ازلان کیا کررہے ہو"

وہ دوپٹے کو بیلا کی آنکھوں پر باندھنے لگا تب بیلا اس سے پوچھنے لگی

ازلان بیلا کے ہونٹوں پر انگلی رکھ کر اسے بازوؤں میں اٹھاتا ہوا بیڈ پر لاکر لٹا چکا تھا، اپنے وجود پر جب اسے ازلان کے وجود کا دباؤ محسوس ہوا تب وہ بری طرح گھبرا گئی،،

"خود کو یہ سوچ کر نارمل رکھو اس وقت تمہارے قریب کوئی دوسرا نہیں بلکہ تمہارا شوہر ہے"

ازلان اس کے چہرے کے تاثرات سے اس کی کیفیت کا اندازہ لگا چکا تھا تبھی بیلا سے بولا

تھوڑی دیر بعد اسے اپنی شرٹ کندھے سے سرکتی ہوئی محسوس ہوئی، شرم کے باوجود بیلا نے باندھے ہوئے دوپٹے کو اپنی آنکھوں سے ہٹانا چاہا تو ازلان نے بناء کچھ بولے بیلا کا ہاتھ پکڑ کر اسے ایسا کرنے سے روک دیا اور اس کی گردن پر جھکتا ہوا اپنی محبت کی چھاپ چھوڑنے لگا وہ بیلا کو مکمل طور پر اپنے حصار میں لئے اسے محبت سے اپنی شدتوں کا احساس دلانے لگا اس کا ہر عمل ہر انداز نرمی اختیار کئے ہوئے تھا جس کے بعد بیلا کے چہرے پر گھبراہٹ کی بجائے شرم و حیا کے رنگ تھے ازلان اپنے اور اسکے رشتے کو مان بخشا ہوا اپنا اور اس کا رشتہ مکمل کرچکا تھا

***

"اماں کیوں کیا تم نے ایسا، کیا اسے گھر سے فرار ہونے دیا۔۔۔ شام میں جب کلیم اسے بیاہنے کے لیے آئے گا تو میں کیا جواب دوں گا اس کلیم کو "

رات بھر دوستوں کے پاس گزارنے کے بعد جب دوسرے دن عدنان گھر پہنچا تو گل کو کمرے میں موجود نہ پاکر وہ غزل پر بری طرح بھڑگ گیا

"کلیم سے جوئے میں رقم تو ہارا ہے تو تیرا نقصان گل کیوں پورا کرے گی،، عدی تجھے بالکل شرم نہیں آئی اپنی جان بچانے کے لیے اپنی چھوٹی بہن کا سودا کرتے ہوئے"

غزل دکھ بھرے لہجے میں عدنان سے پوچھنے لگی

"سودا ہی تو کیا تھا کون سا ایسا غضب کردیا تھا، کوئی بناء نکاح پڑوائے تو کلیم کے حوالے نہیں کررہا تھا میں اس کو۔۔۔ اور تم نے جو اس کو گھر سے بھگاکر اپنے اور میرے منہ پر کالک مل دی ہے اس کا کیا"

عدنان بدتمیزی چیختا ہوا غزل سے بولا

"کالک تو میں نے اپنے منہ پر اسی دن مل لی تھی جب تجھے تیری غلطیوں پر ٹوکنے یا روکنے کی بجائے میں تیری حمایت میں بولتی تھی،، گل بھی میری اولاد ہے وہ کیو کلیم سے شادی کی صورت تیرے کرموں کی سزا بھکتے"

غزل کی باتیں عدنان کے غصےکو مزید ہوا دینے لگی

"میرے کرموں کی سزا وہ بےشک نہ بھکتے مگر گھر کی دہلیز پار کرکے جو اس نے میری عزت کی دھجیاں اڑائی ہیں اس کی سزا اب میں اسکو اپنے ان ہاتھوں سے اس کی جان لےکر دوں گا"

عدنان غزل سے بولتا ہوا غصے میں گھر سے باہر نکلا،،، وہ جانتا تھا گل یقینا یہاں سے بھاگ کر ازلان کے پاس گئی ہوگی ازلان کس شہر میں تھا وہ جانتا تھا لیکن ازلان کے گھر کا پتہ اس کو معلوم نہیں تھا مگر وہ کسی نہ کسی طریقے سے گھر کا پتہ بھی معلوم کرلیتا فی الحال اسے خود یہاں سے فرار ہونا تھا کیونکہ کلیم کے ہاتھ اگر وہ لگ جاتا تو کلیم یقینا اس کے ساتھ بہت برا پیش آتا

***

"اتنی خاموشی کیوں ہے آپ؟ کیا کوئی غلطی ہوگئی ہے مجھ سے جو صبح سے ہی مجھ سے بات نہیں کررہی ہیں"

نازنین دوسرے دن صبح تک مکمل حواس میں لوٹ چکی تھی نوف نے محسوس کیا وہ صبح سے ہی چپ چپ تھی شام میں نوف نازنین کے کمرے میں آتی ہوئی اس سے پوچھنے لگی

"کل میری وجہ سے تمہیں یہ زخم آیا ہے ناں"

نازنین نوف کے ماتھے کی طرف ہاتھ سے اشارہ کرتی ہوئی اس سے پوچھنے لگی نوف اس کی بات سن کر نازنین کے پاس بیٹھ پر آکر بیٹھ گئی

"آپ کو معلوم ہے ناں میری امی اب اس دنیا میں موجود نہیں ہیں اور میں آپ کو اپنی امی کی جگہ تصور کرتی ہوں تبھی آپ کو اپنا سمجھتی ہوں کیونکہ مجھے بھی معلوم ہے کہ آپ بھی مجھے بیلا کی طرح پیار کرتی ہیں، دنیا کی کوئی بھی ماں اپنے بچے کو جان بوجھ کر نقصان نہیں پہنچا سکتی اور یہ کوئی ایسا زخم نہیں ہے جو کبھی ٹھیک نہ ہو، دو دن لگیں گے اس کو ٹھیک ہونے میں لیکن آپ نے مجھ سے مزید ایک گھنٹہ بات نہیں کی تو میں بہت میں برا محسوس کرو گی یہ میں بالکل صحیح کہہ رہی ہو"

نوف نازنین کے پاس بیٹھی ہوئی اس سے دوستانہ لہجے میں بولی تو نازنین نے آگے بڑھ کر اسے گلے لگالیا

"یہ میرے افی کی خوش قسمتی ہے جو اسے تم جیسی بہترین بیوی ملی ہے، مجھے آج پھر نئے سرے سے خوشی ہورہی ہے کہ میں نے ایک ایسی لڑکی کو اپنی بہو بنایا ہے جو اچھی شکل و صورت کے ساتھ اچھی دل کی بھی مالک ہے"

نازنین نوف کو گلے لگائے ہوئے خوشی سے بولی تو افراہیم آفس سے سیدھا نازنین کے کمرے میں داخل ہوا

"یہ میری آنکھیں کونسا جذباتی منظر دیکھ رہی ہیں ساس بہو میں اتنی زیادہ محبت"

افراہیم کمرے میں داخل ہوکر نازنین سے بولا

"ساس اور بہو کے رشتے کو تو بلاوجہ میں بدنام کیا ہے میری نظر میں تو یہ بہت پیارا رشتہ ہے"

نازنین نوف سے الگ ہوتی ہوئی افراہیم کے بولی جو بیڈ کے دائیں جانب صوفے پر بیٹھ چکا تھا جبکہ نوف نے افراہیم پر ایک نظر ڈال کر نگاہیں نیچے کرلی۔ تھیں۔۔۔ یہ کل رات افراہیم کی بخشی ہوئی محبت اور قربت کا اعجاز تھا کہ وہ صبح سے ہی افراہیم سے نظریں نہیں ملا پارہی تھی

"خوبصورت تو میری مما ہیں اور ان کا پیارا سا دل ہے"

افراہیم نوف کی جھکی ہوئی پلکیں دیکھ کر اسکے چہرے پر بکھرے حیا کے رنگوں کو دیکھ کر بولا نازنین سے بولا

"نظریں تمہاری اپنی بیوی پر ٹکی ہوئی ہیں اور خوبصورت تم اپنی ماں کو بول رہے ہو سیدھے سیدھے انداز میں یمنہ کو خوبصورت بول دو میں بالکل بھی جیلس فیل نہیں کروں گی"

نازنین مسکراتی ہوئی افراہیم سے بولی تو وہ زور سے ہنس دیا

"کیا یمنہ واقعی خوبصورت ہے میں نے تو اسے غور سے دیکھا ہی نہیں اب تک"

افراہیم اس کی جھکی پلکوں کو دیکھ کر شرارت سے بولا تو نازنین کے ساتھ نوف بھی نظریں اٹھاکر افراہیم کو گھورنے لگی

"میں چائے لےکر آتی ہوں آپ دونوں کے لیے "

نوف بولتی ہوئی کمرے سے کچن میں چلی گئی

"یار میرا تو چائے پینے کا بالکل بھی موڈ نہیں ہورہا تم اور مما پی لو۔۔۔ ہاں اگر تمہیں تیار ویار ہونا ہے تو جلدی سے ہوجانا کیونکہ آج ہم دونوں کو باہر ڈنر پر جانا ہے"

افراہیم اپنے کمرے میں جانے سے پہلے کچن میں جھانکتا ہوا نوف سے بولا تو نوف مڑ کر اسے دیکھنے لگی

"باہر ڈنر پر جانے کی کیا ضرورت ہے افراہیم میرا تو باہر جانے کا ایک پرسنٹ بھی موڈ نہیں ہے میں کہیں نہیں جارہی"

اس دن کے بعد اس نوف اتنا ڈر گئی تھی کہ اس نے تہیہ کرلیا تھا کہ وہ بالکل بھی باہر نہیں نکلے گی اس لیے وہ افراہیم کو ڈنر کا انکار کرتی ہوئی بولی

"کیسی بات کررہی ہو یار تم میرا ایک بہت اچھا دوست ہے جو اپنی کسی پرابلم کی وجہ سے ہماری نکاح میں شرکت نہیں کر پایا تھا، اسی نے آج ہم دونوں کو ڈنر پر انوائٹ کیا ہے اس لیے نخرے دکھائے بغیر تیار ہوجانا"

افراہیم تفصیل سے اسے بتانے لگا اور ڈنر پر چلنے کے لئے زور دینے لگا

"ایسا نہیں ہوسکتا افراہیم آپ اپنے فرینڈ کو گھر پر بلالیں میں گھر پر ہی اچھا سا ڈنر ارینج کرلیتی ہوں دراصل میرا تیار ہوکر کہیں جانے کا دل نہیں کررہا"

افراہیم کے زور دینے پر نوف بےچارگی سے بولی کے شاید افراہیم اس کی بات مان جاتا

"یمنہ ڈنر پر اس نے ہم دونوں کو انوائٹ کیا ہے تو میں اس کو یہاں پر آنے کا کیوں کہہ دوں؟ اور میں سب سمجھ رہا ہوں تمہارا باہر جانے کا یا تیار ہونے کا موڈ کیوں نہیں ہو رہا تم پرسوں والی کو ابھی تک دماغ پر لے کر بیٹھی ہوں یار جو ہونا تھا ہوچکا ہے اس بات کو لے کر اتنا سوچنے کی کیا ضرورت نہیں ہے۔۔۔ میں تمہیں کہیں اکیلا جانے کو تو نہیں کہہ رہا تمہارے ساتھ ہوں ناں میں، اور اگر تمہیں واقعی تیار نہیں ہونا تو مت ہو تو ویسے بھی تم ایسے زیادہ پیاری لگتی ہو سمپل سی"

افراہیم آخری جملہ اس پر بھرپور نظر ڈال کر پیار بھرے لہجے میں بولا یہ سچ بھی تھا وہ گھر کے کیجول ڈریس میں سیدھا افراہیم کے دل میں اتر رہی تھی

"اچھا تھوڑی دیر پہلے تو آپ آنٹی سے بول رہے تھے آپ نے میری خوبصورتی پر غور ہی نہیں کیا"

نوف جان گئی تھی افراہیم اس کے لاکھ منع کرنے پر بھی اسے آج باہر لےکر جائے گا تو ضد کرنا فضول تھی اس لیے افراہیم کے سامنے ہار ماننے کے باوجود تھوڑی دیر پہلے افراہیم کی بات کو پکڑتی ہوئی بولی جس پر افراہیم مسکراتا ہوا اس کے پاس آیا

"اب یہ والی باتیں مما کو تو نہیں بتاسکتا، تم سے بہتر کون جان سکتا ہے کہ پچھلی دو راتوں سے میرا تمہاری خوبصورتی پر غور کرنے کے سوا کوئی دوسرا کام نہیں"

افراہیم بولتا ہوا نوف کے چہرے پر جھکنے لگا مگر اس سے پہلے نوف افراہیم کو پیچھے کرکے فورا چائے کی طرف متوجہ ہوئی، افراہیم کو تو شاید ڈر نہیں تھا مگر اسے ڈر تھا کچن میں کوئی ملازم نہ آجائے افراہیم اس کی حالت پر مسکراتا ہوا کچن سے باہر نکل گیا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.