"ازلان تمہاری سسٹر جس مال میں موجود تھی وہاں ایک اچھی کلاس کے لوگ آتے ہیں،، تمہاری سسٹر کی ڈریسنگ سے محسوس نہیں ہورہا تھا کہ وہ کوئی مشکل میں یا مجبوری میں اپنا وقت گزار رہی ہے بلکہ میں نے اسے کہا بھی کہ میں اس کی مدد کرنا چاہتا ہوں مگر تمہاری سسٹر یہ سن کر اور مجھے دیکھ کر کافی پریشان ہوگئی اسے شاید میری مدد کی ضرورت بھی نہیں تھی اس سے پہلے کہ میں اپنی پاکٹ سے موبائل نکال کر تمہاری اس سے بات کرواتا کسی نے پیچھے سے میرے سر پر وار کیا،، میں اس کا چہرہ تو نہیں دیکھ پایا لیکن مجھے گمان ہوا کہ وہ کوئی مرد تھا کیونکہ کوئی لڑکی اتنے پرزور طریقے سے وار نہیں کرسکتی، ہوش میں آنے بعد میں اس مال کے مینجر کے پاس گیا تاکہ تمہاری سسٹر کے بارے میں معلوم ہوسکے مگر بیٹ لک یہ ہوئی کہ کچھ تکنیکی خرابی کی وجہ سے مال کے کیمرے کام نہیں کررہے تھے مگر تمہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں بہت جلد میں تمہاری سسٹر کا پتہ لگالوں گا"
مبشر کی ساری باتوں کو سوچتے ہوئے وہ لفٹ کے ذریعے اپنے فلیٹ تک پہنچا۔۔۔ نوف کے بارے میں سننے کے بعد ازلان کو مزید بےچینی بڑھ گئی مگر اندر کہیں یہ سکون اور اطمینان بھی تھا کہ اس کی بہن اسی شہر میں صحیح سلامت اور یقینا محفوظ ہاتھوں میں ہوگی۔۔ جبھی وہ مبشر سے ڈر رہی تھی اور جس نے مبشر پر وار کیا ہوگا لازمی اس نے نوف کو سیف کرنے کے لیے ایسا قدم اٹھایا ہوگا مگر ساتھ ہی ازلان کو یہ بھی بےچینی تھی کہ نوف اس سے کانٹیکٹ کیوں نہیں کررہی تھی،، جو بھی ہو لیکن آج ازلان کو اس دن کی طرح خوف نہیں تھا جب اس کو ایک لڑکی کی ڈیڈ باڈی شناخت کرنے کے لئے بلوایا گیا تھا۔۔۔ نوف کے لیے فکرمند اور پریشان وہ اب بھی تھا لیکن اسے یہ اطمینان تھا کہ وہ محفوظ ہاتھوں میں تھی
فلیٹ کا دروازہ کھولتے ہوئے سوچوں کا تسلسل ٹوٹا اور اس کا دھیان ایک دم بیلا کی طرف چلاگیا۔۔۔ اندر سے اس کا فلیٹ اسی کی طرح ویران ہوگا بیلا کے اس کی زندگی میں آنے کے بعد یہ تنہائی ازلان کو مزید کھلنے لگی تھی وہ جلد سے جلد بیلا کو اپنے پاس ہمیشہ کے لیے لانے کا ارادہ کرچکا تھا۔۔۔ ازلان بیگ لے کر فلیٹ کے اندر داخل ہوا تو ازلان کے نتھنوں سے کھانے کی خوشبو ٹکرائی جو اس وقت کچن سے آرہی تھی وہی سامنے بیلا کا ہینڈ کیری دیکھ کر بےساختہ اسکے چہرے پر مسکراہٹ آئی
چہرے پر مسکراہٹ سجائے چلتا ہوا وہ کچن کے دروازے پر کھڑا ہوا جہاں بیلا پہلے سے ہی اس کی منتظر تھی اسے اپنے فلیٹ میں دیکھ کر ازلان کی اداسی کہیں دور جا بھاگی ازلان چلتا ہوا بیلا کے پاس آیا اور بنا کچھ بولے اسے اپنے حصار میں لے لیا۔۔۔ بیلا کا لگیج دیکھ کر اسے اندازہ ہوگیا تھا کہ وہ گھر نہیں پہنچی تھی بلکہ سیدھا اس کے اپارٹمنٹ میں آگئی تھی
"مجھے معلوم تھا تم مجھے مجھ سے بھی زیادہ مس کرنے والی ہو، نہ ہی تم سے میرے بغیر رہا جائے گا اور میری یاد نے تمہیں میرے پاس آنے کے لئے مجبور کیا ہوگا"
ازلان بیلا کو اپنے بازوؤں میں بھرے اس سے بولا تو بیلا نے زور سے اس کے بازو پر چٹکی بھری
"زیادہ اترانے کی ضرورت نہیں ہے، میرے گھر جانے پر ٹیکسی میں جو تمہاری حالت ہو رہی تھی ناں اسی کا سوچ کر میں یہاں آئی ہوں تمہارے پاس"
بیلا اس کی ساری خوش فہمی دور کرتی ہوئی بولی مگر سچ تو یہ تھا گھر پہنچنے سے پانچ منٹ پہلے اس نے ٹیکسی ازلان کے اپارٹمنٹ کی طرف ٹرن کروالی تھی بیلا کی بات سن کر ازلان نے اسے اپنے دونوں بازوؤں میں اٹھالیا
"یہ کیا کررہے ہو ازلان نیچے اتاروں مجھے"
بیلا اس کے یوں اچانک اٹھانے پر بوکھلاتی ہوئی بولی مگر ازلان کچھ بولے بغیر اسے کچن سے لیونگ روم میں لے آیا
"سنائی نہیں دے رہا تمہیں اتارو مجھے، کیا کررہے ہو"
بیلا کے دوبارہ ٹوکنے پر وہ اسے صوفے پر بٹھاتا ہوا اس سے بولا
"گھر آئے مہمان کی اچھی طرح خاطرداری کرنا ایک اچھے مہمان کا فرض ہے ویسے بھی جو حالت تم اپنے دور جانے پر میری چند گھنٹے پہلے دیکھ چکی ہو، اس کے مطابق تو اب تمہیں میری فیلنگز کا احترام کرتے ہوئے میرے ہر عمل پر خاموش رہنا چاہیے"
ازلان بیلا کو صوفے پر لٹانے کے بعد خود اس کے ہونٹوں پر جھک کر اپنے پیاسے ہونٹوں کی پیاس بجھانے لگا۔۔۔ بیلا اپنی آنکھیں بند کیے بناء کسی مزاحمت کے اس کی شدتوں کو محسوس کرنے لگی۔۔۔ چند سیکنڈ کی خاموشی کے نذر ہوگئے تو ازلان نے بیلا کے ہونٹوں کو اپنے ہونٹوں سے جدا کیا
وہ آنکھیں بند کیے اپنی سانسوں کو بحال کرنے میں لگی تھی ازلان بیلا کے اوپر جھکا اس کا چہرہ غور سے دیکھ رہا تھا تب بیلا نے آہستہ سے اپنی آنکھیں کھولیں
"اگر آج تم میرے پاس نہیں آتی تو میں خود رات ہوتے ہی تمہارے پاس آجاتا"
ازلان بیلا کا چہرہ دیکھتا ہوا اسے بتانے لگا
"میرے خواب میں"
بیلا چہرے پر مسکراہٹ لائے ازلان سے پوچھنے لگی جس پر ازلان خود بھی مسکرا دیا اور نفی میں سر ہلاتا ہوا بولا
"خواب میں نہیں حقیقت میں، اس دن کی طرح تمہارے بیڈ روم میں تمہارے بےحد قریب"
وہ بیلا کا چہرہ دیکھتا ہوا اس کے ملائم گال کو اپنی انگلیوں سے چھوتا ہوا بولا تو بےساختہ بیلا کی زبان پھسلی
"اور پھر آکر کیا کرتے"
جملہ منہ سے ادا کرکے بیلا ایک دم پچھتائی مگر اس کے کچھ وضاحت کرنے سے پہلے ازلان بول پڑا
"وہی کرتا جو اب کروں گا"
ازلان بولتا ہوا بیلا کے چہرے پر دوبارہ جھلکنے لگا
"ازلان نہیں پلیز میرا وہ مطلب نہیں تھا"
بیلا گھبرا کر اپنی بولی ہوئی بات پر پچھتائی مگر ازلان اس کے ہونٹوں پر انگلی رکھ کر اسے چپ رہنے کا اشارہ کرتا ہوا اس کی گردن پر جھک گیا۔۔۔ ازلان کا محبت بھرا ہونٹوں کا لمس جگہ جگہ اپنی گردن پر محسوس کرکے وہ آنکھیں بند کیے اذلان کے کندھوں کو مضبوطی سے تھام چکی تھی
"ازلان بس کرو پلیز"
بیلا گھبرا کر بولنے پر تب مجبور ہوئی جب ازلان کے جذبات مزید شدت اختیار کرنے لگے ازلان اٹھ کر بیٹھا تو بیلا بھی اپنے حواسوں میں آتی ہوئی اٹھ کر صوفے پر بیٹھ گئی اچانک بےنام سی خاموشی ان دونوں کے درمیان پیدا ہوگئی جسے دور کرنے میں ازلان نے پہل کی
"اس دن کھانا تم نے بہت زبردست بنایا تھا بالکل میری امی کے ہاتھ جیسا ذائقہ آرہا تھا، یہ بتاؤ آج کیا کھلا رہی ہو اپنے پیارے پیارے ہاتھوں سے بناکر"
بیلا کو گھبرایا ہوا اور خاموش دیکھ کر ازلان عام سے انداز میں اس کا ہاتھ تھام کر پوچھنے لگا
"ہری مرچ قیمہ بنانا تو میں نے یمنہ سے سیکھا تھا خاص تمہارے لیے، ابھی فش فرج سے دستیاب ہوئی ہے تو فش فلے تیار کررہی ہو"
بیلا ازلان سے اپنا ہاتھ چھڑواتی ہوئی صوفے سے اٹھ کر کچن میں جانے لگی تو ازلان بولا
"ٹھیک ہے تم جلدی سے ڈنر ریڈی کرو، ڈنر سے فارغ ہونے کے بعد میں تمہیں تھوڑی بہت اسٹڈی کروا دوں گا، اچھے بچوں کی طرح پڑھائی کرنے کے بعد ہم دونوں اچھی سی کافی پیئے گے اور سب سے آخر میں سونے سے پہلے تم یہ ڈائیلاگ بالکل نہیں بولو گی کہ ازلان بس کرو کیونکہ آج رات میں بالکل بس نہیں کرنے والا"
اس کی آخری بات پر بیلا کو جھٹکا لگا وہ کچن میں جارہی تھی پلٹ کر صوفے پر بیٹھے ہوئے ازلان کو دیکھنے لگی جو تھوڑی دیر پہلے اپنی بےباکی سے اس کی ہارٹ بیٹ بڑھا چکا تھا، اپنی بات مکمل کر کے وہ خود بھی گہری نگاہوں سے بیلا کو دیکھنے لگا تو بیلا چلتی ہوئی دوبارہ اس کے پاس آئی
"اب تم کچھ زیادہ ہی فری ہورہے ہو "
بیلا ازلان کو دیکھتی ہوئی بولی تو وہ صوفے سے اٹھ کر بیلا کے مقابل کھڑا ہوا، اپنے دونوں بازوؤں کو بیلا کے کمر کے گرد لپیٹ کر اس خود سے قریب کرتا ہوا بولا
"میں آج کی رات اور بھی بھرپور طریقے سے فری ہونے والا ہو، اگر تم نے مجھے کہا "ازلان بس کرو" تو میں بس کرنے کی بجائے حد کردوں گا"
ازلان بیلا کو اپنے حصار میں لیے اس کے سرخ ہوتے گالوں کو دیکھ کر بولا جو اس کی بےباک گفتگو سے اپنا رنگ بدل چکے تھے
"تم دس سال پہلے ایک سادہ اور شریف انسان ہوا کرتے تھے"
ازلان کی بات سن کر بیلا سے اپنی پلکیں نہیں اٹھائی گئی تھی۔۔۔ پلکوں کی باڑ گرائے وہ ازلان کے حصار میں افسوس کرتی ہوئی اسے یاد دلانے لگی
"سادگی اور شرافت کو چھوڑے ہوئے تو زمانہ گزر چکا ہے۔۔۔ اب تو جو ہو، جیسا ہو، تمہارے سامنے ہو، ایڈجسٹ تو ہر حال میں تمہیں کرنا پڑے گا"
ازلان ابھی بھی بیلا کے سرخ گالوں پر اپنی نظریں جمائے بےحد سنجیدہ انداز میں اُس سے بات کررہا تھا جبکہ بیلا کی پلکیں ابھی تک جھکی ہوئی تھیں
"میں تمہیں خود سے زیادہ فری نہیں ہونے دوگی سمجھے تم"
بیلا نے بولتے ہوئے ازلان کے حصار سے نکلنے کی کوشش کی تو اچانک ازلان کی گرفت میں سختی آگئی
"تمہیں لگ رہا ہے کہ آج رات تم مجھے خود سے فری ہونے سے روک سکتی ہو یا پھر تمہیں یہ خوش فہمی ہے کہ میں تمہارے روکنے پر ویسے ہی شرافت کا مظاہرہ کروں گا جیسے چند سیکنڈ پہلے میں نے کیا تھا"
ازلان بیلا کو اپنی سخت گرفت میں لیے، لہجے میں نرمی سمائے پیار بھرے انداز سے اس سے پوچھنے لگا۔۔۔۔ اس کے انداز پر بیلا نے پلکوں کی جھالر آہستہ سے اٹھائی، ازلان بیلا کے چہرے پر نظریں گاڑھے کھڑا تھا بیلا نے دوبارہ اپنی پلکیں جھکالی
"اگر تم نے مجھ سے ذرا سی بھی بدتمیزی کی تو میں اسی وقت تمہارے فلیٹ سے چلی جاؤ گی"
وہ جب سے آیا تھا اپنی باتوں اور حرکتوں سے مسلسل اس کا دل دہلا رہا تھا اس لیے بیلا نے بھی اس کو دھمکی دے ڈالی۔۔۔ جس کا اثر لیے بغیر ازلان اپنے ہونٹ بیلا کے گلابی گال پر مس کرتا ہوا اس کے کان تک لایا اور سرگوشی کرنے والے انداز میں گویا ہوا
"آج صرف بدتمیزی نہیں بلکہ ڈھیر ساری بدتمیزیاں ہوگیں، جنہیں تم کُھلے دل کے ساتھ برداشت بھی کرو گی۔۔۔ اور رہی تمہاری میرے فلیٹ سے جانے والی بات تو میری جان، تم یہ کوشش بھی کرکے دیکھ لینا۔۔۔ میری دسترس میں آنے کے بعد تم خود کو ہر طرح سے بےبس اور مجبور ہی پاؤ گی"
ازلان بیلا کے کان میں محبت بھرا رس گھولتا ہوا اسے اپنی گرفت سے آزاد کرکے اس سے دور ہوا