افراہیم کے کہنے پر وہ بیڈ روم میں تو آچکی تھی مگر ابھی بھی خوف کے زیر اثر سہمی ہوئی تھی، اپنے ماتھے پر لگی ہوئی چوٹ کو بھول کر وہ بیڈ روم میں موجود نازنین کہ کمرے سے آتی ہوئی چیخوں کی آوازیں سن رہی تھی۔۔۔ نازنین کے چیخنے کا سلسلہ بند ہوا تو اس کے دس منٹ بعد افراہیم نوف کے پاس چلا آیا اس کے ہاتھ میں فرسٹ ایڈ باکس تھا جسے دیکھ کر نوف خاموش صوفے پر بیٹھی رہی افراہیم اس کے پاس آتا ہوا اس کے ماتھے کا زخم دیکھنے لگا
"درد ہو رہا ہوگا ناں بہت زیادہ "
افراہیم نوف کو دیکھ کر فکرمندی سے پوچھنے لگا اور ساتھ ہی پائیوڈین میں ڈوبی ہوئی روئی سے اس کے ماتھے کا زخم صاف کرنے لگا، اپوائنٹمنٹ لگاتے ہوئے اس نے خدا کا شکر ادا کیا تھا کہ زخم زیادہ گہرا نہیں تھا ورنہ تھوڑی دیر پہلے افراہیم اس کے ماتھے سے نکلتا ہوا خون دیکھ کر ڈر گیا تھا کہ کہیں اسے زیادہ چوٹ نہ آئی ہو لیکن اس کے باوجود نوف کے ماتھے پر زخم دیکھ کر اسے افسوس ہورہا تھا
"اس سے پہلے مما نے کبھی ایسا ری ایکٹ نہیں کیا جس سے کسی کو نقصان پہنچا ہو، میں ان کے لئے فکرمند ہونے کے ساتھ ساتھ تمہارے لئے بھی فکر مند ہو جلدی ان کے لئے کسی کیئر ٹیکر کا ارینج کردوں گا جو ان کو اچھی طرح سنبھالے،، آئی ایم ریلی سوری کہ مما کی وجہ سے تمہیں تکلیف برداشت کرنا پڑی"
افراہیم اپوائنٹمنٹ لگانے کے ساتھ ساتھ نوف سے بولا تو نوف اپنے ماتھے سے افراہیم کا ہاتھ ہٹاتی ہوئی صوفے سے اٹھ کر کھڑی ہوگئی
"کیا مطلب ہے آپ کی اس بات کا کہ آپ آنٹی کے لیے کیئر ٹیکر کا ارینج کردیں گے، آپ کو کیا لگتا ہے افراہیم آنٹی کے ایسے ری ایکشن سے ڈر کر اب میں ان کے پاس نہیں جاؤں گی، آپ نے میری نیچر کو بہت غلط جج کیا ہے اگر میں آنٹی کے اس ری ایکشن سے ڈری ہو تو اس کی وجہ یہ ہے کہ آنٹی خود کو کہیں نقصان نہ پہنچالیں اور آپ کو ان کی طرف سے سوری کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ نہ ہی میں ان پر غصہ ہوں نہ ہی ان سے خفا ہو،، میرے دل میں ان کے لئے عزت اور محبت اس واقعے سے کم نہیں ہوگئی ہے جو آپ کو سوری کہنے کی ضرورت پیش آرہی ہے"
نوف کی مکمل بات سن کر افراہیم خود بھی صوفے سے اٹھ کر اس کے مقابل کھڑا ہوا اور اسے اپنے بازوؤں میں بھرتا ہوا بولا
"پھر آنٹی کے بیٹے کا کیا قصور ہے تمہاری تھوڑی سے محبت کا تو وہ بےچارہ بھی حقدار ہے آخر اس مظلوم سے تمہاری کیا دشمنی ہے جو تم اس سے خفا خفا رہتی ہو"
افراہیم نوف کو اپنے بازوؤں میں سمائے پیار بھرے لہجے میں اس سے پوچھنے لگا
"اپنے آپ کو بچارا اور مظلوم ہرگز مت کہئیے جو آپ کل رات میرے ساتھ کرچکے ہیں اس کے بعد تو یہی مناسب رہے گا کہ آپ مجھ سے بات مت کریں"
نوف کل رات والی بات کو لےکر نہ صرف اس سے ناراض ہوئی تھی بلکہ اس کے بازوؤں کا حصار توڑ کر کمرے سے جانے لگی مگر اس سے پہلے افراہیم نے نوف کا بازو پکڑ کر اس کا رخ اپنی طرف کیا
"شادی کرنے کے لیے تمہیں کڈنیپ کیا تھا میں نے، یا پھر گن پوائنٹ تمہیں نکاح قبول کروایا گیا تھا جواب دو،، کسی قسم کا پریشر ڈالا گیا تھا شادی کرنے کے لیے تمہارے اوپر یا پھر بلیک میلنگ پر تم نے نکاح نامے پر مجبور ہوکر سائن کیے تھے۔۔۔ اگر ان میں سے کوئی بھی ریزن ہوتا تو کہا جاسکتا ہے کہ تمہاری مرضی کے بغیر تم سے رشتہ جوڑنے کے بعد کل رات میں نے تم سے زبردستی۔۔۔ نکاح نامے پر تم نے اپنی مرضی سے سائن کیے تھے ناں تو کیا غلط کیا میں نے کل رات کو تمہارے ساتھ بتاؤ مجھے،، مجھ سے شادی ہونے کے باوجود تمہارا مجھ سے بلاوجہ گریز،، کیا سمجھو میں اس بات کو وضاحت کرو ابھی اور اسی وقت"
افراہیم کے موڈ کو بگڑنے میں دیر نہیں لگی تھی وہ سنجیدگی سے اس سے جواب طلب کرنے لگا نوف اسکے کڑے تیوروں کو دیکھ کر بالکل خاموش ہوگئی
"اب خاموش کیوں ہو جواب دو مجھے۔۔۔ آخر کیا وجہ ہے تمہارے مسلسل مجھے اگنور کرنے کی"
نوف کے خاموش رہنے پر وہ مزید سخت لہجے میں بولا تو نوف آہستہ سے بولی
"میں نے آپ کو بتایا تو تھا جن حالات میں ہماری یوں اچانک سے شادی ہوئی ہے اس کے لیے میرا ذہن تیار نہیں تھا بس اس لیے مجھے ٹائم چاہیے تھا جو کل رات آپ نے مجھ پر اپنی مرضی تھوپ کر جتا دیا کہ آپ کے نذدیک میری بات کی کوئی ویلیو نہیں"
نوف افراہیم سے اپنی بات بول کر ایک بار پھر کمرے سے باہر نکلنے لگی وہ نہیں چاہتی تھی اس وقت کوئی بھی بدمزگی ہو مگر ایک بار پھر افراہیم نے اس کا بازو پکڑ کر اسے کمرے سے باہر جانے سے روک لیا
"کل رات میں نے تم پر اپنی مرضی تھوپ کر صرف اور صرف یہ جتایا ہے کہ تمہاری فضول باتوں کی میری نزدیک کوئی ویلیو نہیں۔۔۔ کتنا ٹائم چاہیے تمہیں ایک سال دو سال یا پانچ سال کس لیے؟؟؟؟ شادی تو ہوچکی ہے ناں اب ہماری تو پھر یہ سب اسٹوپڈ حرکتیں کیوں۔۔۔۔ یمنہ دیکھو میں ایک میچور پرسن ہو یہ سب حرکتیں کرنا میرے نزدیک صرف ایک بے وقوفانہ عمل سے زیادہ اور کچھ نہیں،، اب ان سب فضول باتوں کے بارے میں ہم دونوں دوبارہ ڈسکس نہیں کریں گے ہاں اگر ان باتوں کے علاوہ تم مجھ سے منسلک جو بھی خدشات اپنے دل میں لےکر بیٹھی ہو وہ تم مجھ سے بلاجھجک شیئر کرسکتی ہو"
افراہیم آخری بات پر دوبارہ نرم پڑتا ہوا نوف سے بولا تو ایک پل کے لئے نوف نے سوچا وہ افراہیم کو اپنے اصل گریز کی وجہ بتادے یعنی اپنی اصل پہچان مگر کچھ سوچ وہ ایک دم بول پڑی
"تاشفہ کون ہے "
نوف کے اچانک پوچھنے پر افراہیم کے چہرے پر ایک دم مسکراہٹ آئی وہ ایک بار پھر نوف کو اپنے حصار میں لیتا ہوا بولا
"میرے کالج فرینڈ معیز کی کزن تھی، معیز نے ہی میری اس سے دوستی کروائی تھی تاکہ میں اور تاشفہ ایک دوسرے کو سمجھ سکیں جان سکے اور اس کے بعد"
افراہیم اسے آرام سے بتا ہی رہا تھا نوف اس کے حصار میں موجود اس کی بات کاٹتی ہوئی بولی
"اتنا گھما پھرا کر کیا بتارہے ہیں سیدھا سیدھا بولیں کہ آپ کے کالج فرینڈ نے اپنی کزن سے آپ کی سیٹنگ کروائی تھی، گرل فرینڈ رکھنے والا کارنامہ تو ویسے بھی مرد بہت فخریہ انداز میں بتاتے ہیں۔۔۔ ہاں جب گرل فرینڈ لات مار جائے تو تھوڑے دنوں تک ایگو کو ٹھیس پہنچتی ہے"
افراہیم پہلے تو اس کی بات پر زور دار قہقہہ لگا کر ہنسا پھر باہوں میں موجود نوف کے گال کو ہونٹوں سے چھوتا ہوا پیچھے ہوا خود دیوار سے ٹیک لگا کر بولا
"دیکھو میں نے تم سے دوسرے شوہروں کی طرح کچھ چھپایا نہیں ہے جو تھا وہ بتا دیا لیکن ایک بات یہ بھی بتادو کہ اس نے لات نہیں ماری تھی مجھے، میں نے اس کو چھوڑا تھا کیونکہ مجھے نہیں لگتا تھا میرا اور تاشفہ کا ریلیشن آگے جاکر اسٹرونگ ثابت ہوگا۔۔۔ اور تم سے شادی کرنے کی بڑی اور خاص وجہ یہی ہے کہ مجھے لگتا ہے آگے جاکر ہم دونوں کی بانڈنگ کافی اسٹرونگ ہونے والی ہے"
افراہیم کے بولنے پر نوف خاموشی سے اس کو دیکھنے لگی، معلوم نہیں وہ یہ بات کس بل بوتے پر کہہ رہا تھا آگے جاکر نہ جانے ان کا رشتہ پائیدار ہوتا یا کمزور،، نوف افراہیم کو دیکھتی ہوئی ساری باتیں سوچنے لگی تو افراہیم نے نوف کو خیالوں میں گم دیکھ کر اس کے آگے اپنا ہاتھ بڑھایا،، نوف خیالوں میں کھوئی ہوئی افراہیم کے بڑھے ہوئے ہاتھ کو دیکھ کر چلتی ہوئی اس کے پاس آئی اور افراہیم کا ہاتھ تھاما۔۔۔ جسے افراہیم نے اپنے ہونٹوں سے لگانے کے بعد اس کا چہرا اپنے ہاتھوں میں تھاما
"اتنا کیا سوچ رہی ہو ڈیئر وائف میں بالکل سچ کہہ رہا ہوں آگے جاکر واقعی ہماری بانڈنگ کافی اسٹرونگ ہوگی تم دیکھ لینا بس زیادہ نہیں بالکل تھوڑا سا اپنے روڈ ایٹیٹیوڈ میں کمی لے آؤ باقی تو سب سیٹ ہے"
افراہیم بولتا ہوا نوف کے ہونٹوں پر جھکا تو نوف نے جھٹ سے اپنی آنکھیں بند کرلیں خود کو سیراب کرتا ہوا وہ خوشگوار موڈ میں پیچھے ہوا تو نوف نظر اٹھائے بغیر پلٹ کر کمرے سے جانے لگی تبھی افراہیم نے اس کا آنچل کا سرا پکڑا نوف پلٹ کر افراہیم کو سوالیہ نظروں سے دیکھنے لگی
"پوچھنا یہ تھا ڈیئر وائف کہ آج رات تم کون سے کلر والی نائٹی پہنے والی ہو، میرے خیال میں پنک والی سہی رہے گی"
افراہیم نے پوچھنے کے ساتھ خود ہی سوچتا ہوا بولا تو نوف اسے گھورنے لگی کل شاپنگ کرتے ہوئے افراہیم نے اس کے لیے پانچ سے چھ الگ الگ قسم کی نائٹی خود چوز کی تھیں
"افراہیم میں ایسی واہیات سی ڈریسنگ بالکل بھی نہیں کروں گی،، آپ کو عجیب سا نہیں لگ رہا مجھ سے ایسی ڈیمانڈ کرتے ہوئے اور آج رات آپ بالکل تمیز کے دائرے میں رہیں گے"
افراہیم کے خطرناک عزائم کا سن کر نوف اس کو وارن کرتی ہوئی بولی
"وہ ساری نائٹیز میں نے خالی خولی اپنے دیکھنے کے لیے نہیں لی اور عجیب سا کیوں لگے گا یہ ڈیمانڈ میں اپنی خود کی بیوی سے کررہا ہوں پڑوس میں حامد صاحب کی بیوی سے نہیں۔۔۔ اور کل رات بھی میں بالکل تمیز کے دائرے میں ہی رہا ہوں،، اس لیے اب مجھے زیادہ ایٹیٹیوڈ مت دکھانا سنا نہیں تم نے آج صبح مما کیا بول رہی تھیں انہیں ہم دونوں سے ایک گول مٹول سا پیارا سا بچہ چاہیے"
افراہیم رعب دار لہجہ بناکر بولتا ہوا خود کمرے سے باہر نکل گیا
"پنک نائٹی، گول مٹول سا پیارا سا بچہ یا اللہ"
نوف آہستہ آواز میں بولتی ہوئی ٹینشن سے آنکھیں بند کرکے آج رات کا سوچنے لگی۔۔۔ وہ تو صبح کی طرح آج رات کو نوری کو بھی اپنی جگہ کمرے میں نہیں بھیج سکتی تھی
"وہ سب تمیز کے دائرے میں تھا"
نوف گھبرا کر خود کلامی کرتی ہوئی خود بھی کمرے سے باہر نکل گئی