ایئرپورٹ سے گھر پہنچنے کے لیے ازلان نے کیپ لی تھی وہ بیلا کو اس کے گھر چھوڑنے کے بعد خود اپنے فلیٹ میں جانے کا ارادہ رکھتا تھا واپسی کے سفر پر وہ دونوں بالکل ہی خاموش تھے۔۔۔ ازلان کو معلوم تھا کہ وہ اپنے فلیٹ میں پہنچنے کے بعد بیلا کو کافی زیادہ مس کرنے والا تھا بےشک ان دو دنوں میں بہت کم وقت ان دونوں نے ایک ساتھ گزارا تھا مگر جن اوقات میں بیلا اس کے ساتھ تھی وہ وقت ازلان کی زندگی میں خوشگوار اہمیت رکھتا تھا
بیلا کے واپس جانے پر اس کا دل اداس ہورہا تھا، بولتی نگاہوں سے وقفے وقفے سے دو سے تین بار وہ بیلا کو اپنے پاس رکنے کا کہہ چکا تھا، معلوم نہیں وہ ان بولتی نگاہوں کا مفہوم سمجھی تھی یا یونہی خاموش بیٹھی ہوئی تھی
"کیا ہوا"
ازلان نے چونک کر بیلا کے ہاتھ کو دیکھا جو اس کے ہاتھ پر موجود تھا تو وہ بیلا سے پوچھ بیٹھا
"کل یونیورسٹی تو آؤ گے ناں"
بیلا بہت امید بھری نظروں سے ازلان کا چہرہ دیکھتی ہوئی آہستہ آواز میں اس سے پوچھنے لگی
"مشکل ہے وہ چیپٹر تو اب اس ٹور کے بعد کلوز ہو گیا "
ازلان کی طرف سے جواب اس سے بھی زیادہ آہستہ آواز میں آیا تو بیلا پہلو بدل کر رہ گیا اور کھڑکی سے باہر دیکھنے لگی
زندگی میں پہلی بار وہ نازنین اور افراہیم کے بغیر کہیں گئی تھی اور ان دو دنوں میں ان دونوں کو مس کرنے کے باوجود، اسے بالکل اندازہ نہیں ہورہا تھا کہ وہ ان دونوں کے بغیر اتنی آسانی سے رہ لےگی۔۔۔ ازلان کے ساتھ گزرے ہوئے یہ دو دن اس کے لئے بہت زیادہ اہم تھے اسے معلوم تھا وہ گھر پہنچ کر خوش ہونے کے ساتھ ساتھ ازلان کو بےتحاشا یاد کرنے والی تھی،، کاش کہ وہ ازلان کے کہنے پر اس کی بات مان جاتی اور دو دن تک مزید اس کے پاس رک جاتی۔۔۔ بیلا سوچتی ہوئی اداس ہونے لگی
"کیا ہوا"
وہ اپنی سوچوں میں گم تھی تبھی اپنے ہاتھ پر اسے ازلان کے ہاتھ کا لمس محسوس ہوا جس پر بیلا چونک کر اسے دیکھتی ہوئی ازلان سے پوچھنے لگی
"کیا افراہیم اس وقت گھر پر موجود ہوگا"
ازلان بیلا کو دیکھتا ہوا اس سے پوچھنے لگا
"بھائی تو سات بجے تک آفس سے گھر آتے ہیں مگر تم کیوں پوچھ رہے ہو "
بیلا ازلان کو جواب دے کر اس سے سوال کرنے لگی
"سوچ رہا ہوں کل تو اپنے اور تمہارے نکاح کے بارے میں بتانا ہی ہے کیوں نہ آج ہی میں آنٹی اور افراہیم سے بات کرلو"
ازلان نے جتنی سنجیدگی سے بیلا سے کہا اتنی حیرت سے وہ ازلان کو دیکھتی ہوئی بولی
"تاکہ وہ اسی وقت غصے میں مجھے تمہارے ساتھ رخصت کردیں"
بیلا گھورتی ہوئی ڈرائیور کا لحاظ کر کے آہستہ آواز میں اذلان سے بولی
"تو کیا ہوا رخصت ہوکر میرے پاس ہی آنا ہے تمہیں،، ویسے بھی میں ساری سچائی اور حقائق ان دونوں کے سامنے رکھ کر آرام سے بات کروں گا جس سے مجھے نہیں لگتا کہ کوئی مسئلہ ہوگا"
ازلان اتنا سیریس ہوکر بیلا سے کہہ رہا تھا جیسے اس نے کیپ میں بیٹھے بیٹھے ہی افراہیم سے بات کرنے کا ارادہ بنالیا تھا
"ازلان یوں اچانک ایسی نیوز سے مما کی طبیعت خراب نہ ہوجائے پلیز چند دنوں تک صبر کرلو مجھے پہلے مما اور بھائی کو اعتماد میں لینے دو اس کے بعد ہی تم مما اور بھائی سے بات کرنا"
بیلا اس کے جذباتی پن پر ازلان سے بولی بیلا کے جواب پر ازلان بناء کچھ بولے کھڑکی سے باہر دیکھنے لگا
"ٹیکسی یہی سائیڈ پر روک دیں پلیز"
بیلا کی آواز پر ازلان اسے سوالیہ نظروں سے دیکھنے لگا کیونکہ اس کا گھر ابھی مزید بیس منٹ کی دوری پر تھا
"یہاں سے مجھے دوسری ٹیکسی لےکر گھر جانا ہے ایسا بہت ضروری ہے، تمہیں گھر پہنچتے ہی کال کرو گی پریشان مت ہونا"
بیلا ازلان کے دیکھنے پر اس سے بولی تو ازلان بنا کچھ بولے اس کا سامان اتارنے لگا،، بیلا خاموشی سے ازلان کا چہرہ دیکھنے لگی وہ کافی زیادہ خاموش تھا
"تم چلے جاؤ ازلان میں آسانی سے چلی جاؤ گی"
ازلان ہاتھ کے اشارے سے دوسری ٹیکسی کو روکنے لگا تو بیلا ایک دم اسے بولی
"خاموشی سے کھڑی رہو"
ازلان بیلا سے بولتا ہوا اس کا بیگ ٹیکسی میں رکھ کر ٹیکسی ڈرائیور کو ایڈرس بتاتا ہوا بیلا سے پوچھنے لگا
"مجھ سے دوبارہ ملنے کب آؤں گی"
ازلان کے ایک دم پوچھنے بیلا ایک پل کے لئے بالکل خاموشی سے اس کو دیکھنے لگی پھر جلدی سے بولی
"آج رات خواب میں"
مسکرا کر بولتی ہوئی وہ ٹیکسی کی طرف بڑھنے لگی تبھی ازلان نے اس کا ہاتھ پکڑا
"میں مذاق کے موڈ میں نہیں ہوں بیلا"
وہ واقعی اس وقت سیریس لگ رہا تھا تبھی بیلا آرام سے بولی
"میں مذاق نہیں کررہی ہو جب تم مجھے رات کو یاد کر کے سو گئے تو میں لازمی تمہارے خواب میں آؤ گی، بس سونے سے پہلے مجھے یاد کرنا مت بھولنا"
بیلا آنکھوں کا نرم تاثر دیتی ہوئی بولی اور ٹیکسی میں بیٹھ کر ازلان کو دیکھنے لگی جو ڈھیر ساری اداسی اور بےچینی لیے اسی کو دیکھ رہا تھا بیلا کہ وہاں سے جانے کے بعد ازلان ٹیکسی میں بیٹھ کر اپنے اپارٹمنٹ جانے کے لئے نکلنے لگا تو اسے یاد آیا اس کا موبائل ائیر پلین موڈ پر ہے۔۔۔ وہ پاکٹ سے اپنا موبائل نکال کر آئیر پلین موڈ ہٹانے لگا تب اسے مبشر کا ٹیکس موصول ہوا جس میں وہ نوف کا ذکر کررہا تھا اس کی بہن کسی شاپنگ پلازہ میں دیکھی گئی تھی
"ٹیکسی رائٹ سائیڈ پر ٹرن کرلو"
بےقابو ہوتے دل کے ساتھ ازلان نے ٹیکسی ڈرائیور کو بولا اب وہ اپنے اپارٹمنٹ جانے سے پہلے مبشر سے ملنے کا ارادہ رکھتا تھا،، تاکہ اس سے ایک ایک بات کا پتہ لگا سکے
***
"افراہیم صاحب نہیں آئے ہیں جی برابر والے بنگلے میں کوئی آیا ہے"
گاڑی کے ہارن کی آواز پر نوف چونکی تو نوری اس کو دیکھتی ہوئی بولی کیونکہ وہ پہلے بھی نوری سے دو بار افراہیم کا پوچھ چکی تھی
"حیرت ہے آج کچھ زیادہ ہی لیٹ ہوگئے آفس سے واپس آنے میں افراہیم"
وہ صبح شاید نوف سے ناراض ہوکر آفس نکلا تھا کیونکہ اس کے کمرے میں بلانے پر نوف نے اپنی جگہ نوری کو بھیج دیا تھا
"ہیں جی لیٹ کہاں سے ہوگئے ابھی افراہیم صاحب کے گھر آنے میں آدھا گھنٹا باقی ہے، لگتا ہے آج آپ کو افراہیم صاحب کی کافی یاد آرہی ہے "
نوری شرارتا اس سے بولی، نوری کی معنی خیز مسکراہٹ پر نوف اچھی خاصی شرمندہ ہوگئی
"مجھے کیو یاد آنے لگی میں تو آنٹی کی طبیعت کی وجہ سے ان کا پوچھ رہی تھی، آنٹی جاگ جائے گیں تو وہ سب سے پہلا سوال افراہیم کے بارے میں پوچھیں گیں کہ کب آئے گیں آفس سے"
نوف نوری کو بولتی ہوئی نازنین کے کمرے میں چلی آئی
نازنین کے سونے کے بعد وہ اپنے کمرے میں چلی گئی تھی۔۔۔ شاور لینے کے بعد سے وہ بے سبب افراہیم کا انتظار کررہی تھی،، نازنین ابھی تک سو رہی تھی نوف نے آہستہ سے اس کی پیشانی پر ہاتھ رکھا کیونکہ سونے سے پہلے اس کو فیور تھا۔۔۔ نوف کے ماتھے پر ہاتھ رکھتے ہی نازنین نے اپنی آنکھیں کھول دیں
"کون ہو تم اور میرے کمرے میں کیا کررہی ہو"
نازنین نوف کا ہاتھ جھٹکتی ہوئی ایک دم اٹھ کر بیٹھی اور سخت لہجے میں نوف سے پوچھنے لگی
"انٹی میں یمنہ ہوں"
نوف نازنین کی آنکھوں میں اپنے لیے اجنبیت دیکھ کر اس کو اپنا نام بتانے لگی مگر وہاں کوئی شناسائی کی رمق نہیں تھی بلکہ نازنین مزید سخت تیور کے ساتھ نوف کو دیکھتی ہوئی بولی
"کون یمنہ، میں کسی یمنہ کو نہیں جانتی سچ بتاؤ کیا کررہی تھی میرے گھر میں ورنہ میں تمہیں پولیس کے حوالے کردو گی"
نازنین کی بات سن کر وہ پریشان ہوگئی ہے یقینا اس کی طبیعت دوبارہ خراب ہونے والی تھی کیونکہ نازنین اس کو پہچان نہیں پارہی تھی اس لیے نوف جلدی سے بولی
"میں یمنہ ہوں آنٹی افراہیم کی بیوی، آپ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے پلیز آپ یہاں بیٹھے میں آپ کو آپ کی میڈیسن دیتی ہوں"
نوف کو افراہیم پہلے ہی بتا چکا تھا اس طرح کی کیفیت میں یہ فٹس پڑنے کی صورت میں نازنین کو انجکشن دیا جاتا تھا تاکہ اس کی حالت مزید نہ بگڑے۔۔۔ نوف کارنر ٹیبل کی دراز کی طرف بڑھنے لگی تبھی نازنین نے سختی سے اس کا ہاتھ پکڑا لیا
"بیوقوف بنارہی ہو تم مجھے میرا افی ابھی 17 سال کا ہے اور میں اس کی شادی کرو گی،، عباد تو آفس سے نہ جانے کب آئیں گے مگر میں تمہیں یہاں سے اپنا زیور اور پیسے چرا کر بھاگنے نہیں دوں گی"
نازنین نے غصے میں بولتے ہوئے ٹیبل پر رکھا ہوا گلاس اچانک اٹھا کر نوف کو کھینچ کر مارا
کانچ کا گلاس سر پر لگنے سے بےساختہ نوف کے منہ سے چیخ نکلی، اس سے پہلے نوف اپنے سر سے بہتا ہوا خون دوپٹے کی مدد سے روکتی نازنین نے اچانک اس پر حملہ کردیا اور نوف کا گلہ دبانا شروع کردیا
"میرا شوہر سے صحیح کہتا ہے تم لوگوں کے بارے میں، تم کم ذات چھوٹے لوگ ہوتے ہو،، تم لوگوں کو مار دینا چاہیے۔۔۔ آج میں تمہیں بھی جان سے مار ڈالو گی تاکہ تم دوسرے کے گھر میں چوری نہ کرسکو"
کمزور ہونے کے باوجود نازنین میں اس وقت اتنی طاقت آچکی تھی کہ نوف کے لاکھ چڑوانے پر بھی وہ اس کی گردن مضبوطی سے پکڑی ہوئی پوری طاقت سے دبا رہی تھی نوف کو محسوس ہوا جیسے آج وہ بچ نہیں پائے گی
"مما کیا کررہی ہیں آپ چھوڑے اس کو"
نوف کو افراہیم کی آواز سنائی دی وہ بھاگتا ہوا نازنین کے کمرے میں آکر نوف کو اس سے چھڑوانے لگا
"عباد چھوڑیں مجھے یہ ایک خطرناک لڑکی ہے ہمارے گھر میں چوری کرنے کے ارادے سے آئی ہے، میں اس کو مار ڈالوں گی"
افراہیم نازنین کو پیچھے کرتا ہوا نوف کے پاس آیا کیونکہ اس کے سر سے خون بہہ رہا تھا نازنین ایک بار پھر نوف پر حملہ کرنے کے لئے اس پر جھپٹی مگر اس سے پہلے افراہیم نوف کو اپنے بازوؤں میں محفوظ کرچکا تھا
"یہ کوئی چور نہیں ہے مما ہوش میں آئیں"
نوف نے خوف کے مارے افراہیم کی شرٹ کو مضبوطی سے پکڑلیا جبکہ شور کی آواز سن کر نوری بھی کمرے میں آگئی اور نازنین کو دونوں بازوؤں سے پکڑتی ہوئی بیڈ کی طرف لے جانے لگی
"آنٹی کو اچانک کیا ہوگیا ہے افراہیم مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے "
نوف افراہیم کے حصار میں خوف کے مارے گھبراتی ہوئی اس سے بولی
"چھوڑ دو مجھے یہ لڑکی چور ہے عباد میری بات سمجھنے کی کوشش کریں"
نوری نازنین کو مضبوطی سے پکڑی ہوئی تھی نازنین چیخ کر افراہیم سے بولی۔۔۔ افراہیم جانتا تھا تھوڑی دیر اور گزرے گی نازنین کو سنبھالنا مشکل ہوجائے گا
"تم بیڈ روم میں جاؤ مما ٹھیک ہوجائیں گیں میں تھوڑی دیر میں آتا ہوں تمہارے پاس"
افراہیم نوف کے ماتھے کا زخم دیکھ کر اسے خود سے الگ کرتا ہوا تیزی سے نازنین کی طرف بڑھا۔۔۔ نازنین مسلسل نوف کو دیکھ کر چیخ رہی تھی نوف اس کے کمرے سے باہر نکل گئی