صبح بیلا کی آنکھ کھلی تو بےساختہ اس کی نظریں ازلان پر گئی جو الماری سے بیگ نکال کر اپنے کپڑے اس میں ڈال رہا تھا۔۔۔ ازلان کے بیگ کے ساتھ ہی بیلا کا بھی سفری بیگ رکھا ہوا تھا شاید وہ جس کام کے لئے یہاں آیا تھا اب وہ کام مکمل ہوچکا تھا اب ان دونوں کی واپسی کا سفر کرنا تھا۔۔۔ بیلا بیڈ پر لیٹی ہوئی کل رات والے واقعے کو سوچنے لگی،،، کل رات اس کو بالکل بھی ہوش نہیں تھا کیسے ازلان اس کو واپس اپنے ساتھ لایا تھا وہ روتے روتے کب سوئی، ازلان اس کو ہوٹل کے روم میں چھوڑ کر دوبارہ کہیں اپنے کام سے چلا گیا تھا یا پھر اس کے پاس موجود تھا۔۔۔ وہ پرسوں کی طرح کل بھی صوفے پر سویا تھا یا پھر اس کے پاس بیلا کو کچھ ہوش نہیں تھا
"جاگ رہی ہو تو چینج کرکے آجاؤں تھوڑی دیر بعد بریک فاسٹ آجائے گا دو گھنٹے بعد ہماری واپسی کی فلائٹ ہے"
ازلان بیلا کو بیدار ہوتا دیکھ چکا تھا اس سے بولتا ہوا اس کے پاس آیا اور بیڈ پر بیلا کے سامنے بیٹھ کر اس کا چہرہ دیکھنے لگا بیلا خود بھی خاموشی سے اسی کو دیکھنے لگی
"مجھے پاکستان سے یہاں اپنے ساتھ لانے ہیں اصل وجہ یہی تھی"
بیلا بیڈ پر لیٹی ہوئی آہستہ آواز میں ازلان سے پوچھنے لگی
"تمہارا مجرم تھا وہ اگر میں اس کو اس کے جرم کی سزا نہیں دیتا تو تمہارا شوہر ہونے کی حیثیت سے مجھے ساری زندگی اپنے اوپر گلٹ رہتا۔۔۔ اور کل رات تم کیا کرنے والی تھی، اپنے ساتھ ہوئے اس سلوک کو بھول کر اس کو معاف کردیتی تم"
ازلان کا لہجہ بالکل سخت نہیں تھا نہ ہی وہ بیلا پر غصہ کررہا تھا مگر اس کے لہجے میں ہلکا سا شکوہ تھا بیلا بیڈ سے اٹھ کر ازلان کے سامنے بیٹھتی ہوئی بولی
"اس کی ایک بیوی اور سات سالہ معذور بچی تھی ازلان،، میں نے ان دونوں کے خیال سے ایسا کہا"
بیلا کی بات سن کر ازلان اس سے بولا
"تم اکیلی نہیں ہو جس کو اصفر نے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا ایک 6 سال کی بچی اور دوسری بارہ سال کی بچی کے ساتھ بھی وہ درندہ وہی سب کرچکا تھا جس کے بارے میں اس کی بیوی کو معلوم ہوا تو اس نے یہاں کی پولیس کو انفارم کیا۔۔۔ شاید یہ بات تمہاری پھوپھو نے تم لوگوں کو اور باقی کے رشتے داروں کو نہیں بتائی تھی کہ اصفر کی بیوی اس سے خلع لینے والی تھی اگر میں اصفر کو اس کی معذور بچی کے لیے چھوڑ دیتا تو وہ نہ جانے اور کتنی معصوم بچیوں کی زندگی برباد کرتا"
جو انکشاف ازلان نے اس کے اوپر کیا بیلا بے یقینی اور صدمے کی کیفیت میں اسے دیکھنے لگی،، اس کا پھپھی ذاد کردار کا کس قدر بدصورت تھا وہ واقعی معافی کے لائق نہیں تھا
"بیلا یہ سب تمہیں بتانے کا مطلب یہ ہرگز نہیں تھا کہ تم پریشان ہوجاؤ اب اس ٹاپک پر ہم دونوں کے درمیان آئندہ کبھی کوئی بات نہیں ہوگی"
ازلان بیلا کے چہرے کے تاثرات دیکھتا ہوا اس کے دونوں ہاتھوں کو تھام کر نرمی سے بولا تو بیلا نے ازلان کے کندھے پر اپنا سر رکھ دیا
"تم بہت زیادہ محبت کرتے ہو ناں مجھ سے "
بیلا جانتی تھی صرف وہی نہیں ازلان بھی اس سے محبت کرتا تھا جبھی اس نے بیلا کی ذات کی تذلیل کرنے والے شخص کو اس کے انجام تک پہنچایا تھا
"اگر تمہیں میری محبت پر شک ہے تو بتادو کیا ثبوت دوں تمہیں"
ازلان بیلا کے سوال پر اس کی کمر کے گرد اپنے دونوں بازو حائل کرتا ہوا بیلا سے پوچھنے لگا
"میرے بیگ میں سارا سامان اور کپڑے رکھ کر پیکنگ تمہیں کرنا ہوگی"
بیلا بہت سیریس ہوکر ازلان کا چہرہ دیکھتی ہوئی بولی جس پر وہ مسکرایا
"وہ تو مجھے معلوم ہے کہ یہ کام مجھے ہی کرنا ہے اور کوئی ثبوت مانگ لو مجھ سے میں اسی وقت دینے کے لیے تیار ہوں"
اذلان اسے حصار میں لے کر گہری نظروں سے اس کا چہرہ دیکھ کر بیلا پر جھکنے لگا جس کی وجہ سے بیلا پیچھے ہوکر بیڈ پر لیٹ گئی تو ازلان نے اس کے اوپر جھکتے ہوئے اپنے ہونٹ نرمی سے اس کے ہونٹوں پر رکھ دیئے،، جس سے بیلا اپنے آپ میں سمٹ کر رہ گئی ازلان جھکا ہوا اس کے چہرے کے رنگ دیکھنے لگا جو اسے مزید اپنی طرف کھینچ رہے تھے
"یہ تم اپنی محبت کا ثبوت دے رہے تھے یا پھر کوئی اپنا دلی ارمان نکال رہے تھے"
بیلا ازلان کے دیکھنے پر پہلے نروس ہوئی پھر اسے پیچھے ہٹاتی ہوئی پوچھنے لگی
"اگر تم مجھے میرے دل کے ارمان نکالنے کی اجازت دے دو تو میں خوشی خوشی ہم دونوں کے ٹکٹ کینسل کرکے دو دن کے بعد کے کروا لیتا ہوں۔۔۔ اس طرح سے تم میرے معصوم سے دل کو خوش بھی کرسکتی ہو اور اپنی محبت کا ثبوت بھی دے سکتی ہو"
ازلان اپنے کندھے سے بیلا کے دونوں ہاتھوں کو ہٹاکر، اسکی کلائیاں پکڑ کر تکیہ پر رکھتا ہوا بولا
"مگر تمہیں اپنے معصوم سے دل کو سمجھانا ہوگا کہ ہم یہاں پر ہنی مون منانے نہیں آئے،، میں باتھ لےکر آتی ہو جب تک تم اچھے بچوں کی طرح میری پیکنگ کرو ورنہ ہم فلائٹ کے لیے لیٹ ہوجائے گے"
بیلا پیار سے ازلان کو سمجھاتی ہوئی اسے پیچھے ہٹا کر بیڈ سے اٹھی اور واش روم جانے لگی جبکہ ازلان بیلا کی پشت کو گھورتا ہوا اس کی پیکنگ کرنے لگا
***
"آنٹی کیا ہوگیا ہے آپ کو کس کا فون آیا تھا اتنا پریشان کیوں ہورہی ہے مجھے بتائیں سب ٹھیک ہے نا"
تھوڑی دیر پہلے تک نوف نازنین کے پاس موجود تھی، وہ کچن میں آج رات کے ڈنر کا مینو بتانے کے لئے نوری کے پاس آئی تو لینڈ لائن پر آنے والی کال نازنین نے ریسیو کی جس کے بعد نوف نازنین کے چہرے کے تاثرات دیکھتی ہوئی اس سے پوچھنے لگی
"وہ مرگیا۔۔۔۔ مار ڈالا کل رات اس کو کسی انجان آدمی نے"
نازنین بے خیالی میں بولی تو نوف پریشان ہوگئی
"کون۔۔۔ کون مر گیا ہے کس کی بات کررہی ہیں آپ"
نوف پریشان ہوکر نازنین سے پوچھنے لگی
"وہی جس نے میری بیلا کی زندگی خراب کر ڈالی تھی، وہی جس کی اصلیت جاننے کے بعد عباد وہ صدمہ برداشت نہیں کر پائے اور اس دنیا سے چلے گئے۔۔۔ وہی جس کا مکروہ چہرہ اور اصل حقیقت کے بارے میں جاننے کے بعد عباد نے مرتے وقت مجھے اور بیلا کو قسم دی کہ ہم دونوں افی کو کچھ بھی نہیں بتائیں گے"
نازنین بےخیالی میں نوف کے سامنے بولے جارہی تھی اور یہ انکشاف سن کر نوف حیرت سے نازنین کو دیکھ رہی تھی
"کون تھا وہ آنٹی پلیز مجھے بتائیں کون تھا وہ جس نے بیلا کے ساتھ برا کیا"
نوف نازنین کے قریب آتی ہوئی اس کا ہاتھ تھام کر بےچینی سے پوچھنے لگی تو نازنین نوف کو دیکھتی ہوئی دوبارہ بولی
"میری نند کا بیٹا،، جو ہمارے گھر پر ہمارے ساتھ رہا اس نے میری بیلا کے ساتھ۔۔۔۔
نازنین ادھوری بات چھوڑ کر رونے لگی تو نوف نے اسے گلے سے لگایا۔۔۔۔ اسے یقین تو پہلے بھی اپنے بھائی پر تھا کہ وہ ایسا کوئی گھٹیا اقدام نہیں اٹھاسکتا لیکن آج اسے جہاں مکمل اطمینان ہوا وہی بیلا پر نئے سرے سے ترس آنے لگا اس نے چھوٹی عمر میں وہ سب کچھ برداشت کیا جو کسی بھی عمر کی لڑکی یا عورت کبھی بھی اپنے لیے برداشت نہیں کرسکتی۔۔۔ اس کا بھائی بے قصور ہوتے ہوئے بھی گناہگار ٹھہرایا گیا
"جس دن میری طبیعت بہت زیادہ خراب ہوئی تھی اور افی اس وقت گھر پر موجود نہیں تھا میرے پوچھنے پر بیلا نے آخر کار اپنے مجرم کا نام بتایا اور سب کچھ عباد نے بھی سن لیا۔۔۔ اس صدمے کو ان سے برداشت کرنا بہت مشکل ہوگیا کہ ان کی سگی بہن کی اولاد نے انہی کی بیٹی کے ساتھ انسانیت کے درجے سے گر کر اتنی گھٹیا حرکت کی کہ وہ یہ برداشت نہیں کرپائے، وہ اپنے آخری وقت میں بہت نادم تھے ازلان کے اچھا نہیں ہوا، قیوم بےقصور ہونے کے باوجود کس طرح معافیاں مانگتا تھا"
نازنین روتی ہوئی نوف کو بتانے لگی۔۔۔۔ نوف اٹھ کر جگ سے پانی نکال کر لائی اور نازنین کو پلانے لگی
"جس کسی نے بھی اس کو مارا ہے،، وہ آپ کی بیٹی کے مجرم کو اس کے انجام تک پہنچا چکا ہے۔۔۔ بیلا کا مجرم ایسے ہی موت کا مستحق ہوگا آپ پریشان مت ہوں اسطرح مت روئیے ورنہ آپ کی طبیعت خراب ہوگی"
اصفر کو دیکھے بناء نوف کو اس سے نفرت محسوس ہونے لگی جیسے وہ عدنان سے نفرت کرتی تھی وہ نازنین کو صوفے سے اٹھا کر اس کے بیڈروم میں لے جانے لگی تاکہ وہ تھوڑی دیر ریسٹ کرسکے