دور کہیں سے آتی فجر کی اذان کی آواز پر اس کا ذہن بیدار ہونا شروع ہوا رات بھر ایک ہی پوزیشن میں لیٹنے کی وجہ سے اس کا جسم درد کرنے لگا تھا سیدھے لیٹنے کی کوشش میں جسم کے اندر درد کی لہر ابھری تو وہ دانتوں تلے نچلا ہونٹ دبا کر منہ سے نکلنے والی سسکی کو روکنے لگی، ساتھ ہی اس نے برابر میں لیٹے گہری نیند میں سوئے ہوئے اپنے شوہر پر افسوس بھری نظر ڈالی جو بنا شرٹ کے دوسری جانب رخ کیے لیٹا ہوا یقینا پرسکون نیند کے مزے لے رہا تھا کیونکہ وہ کل رات اپنی ساری تھکن اس کے اندر منتقل کرچکا تھا
"آہستہ آہستہ کل رات والا منظر کسی فلم کی طرح اس کے ذہن کے پردے پر چلنا شروع ہوا،، کل رات نیند میں وہ خواب میں بری طرح ڈر گئی تھی کیونکہ کل رات اس نے اپنے خواب میں عدنان، روبی اور روحیل کو اپنے پیچھے بھاگتے ہوئے دیکھا، وہ ان تینوں سے بچنے کے لئے دیوانہ وار کسی جنگل میں بھاگ رہی تھی اور وہ تینوں انسانی روپ سے بھیڑیے کی شکل اختیار کرتے ہوئے اس کا پیچھا کررہے تھے
"یمنہ کیا ہوا"
نوف کے نیند میں بری طرح چیخنے پر برابر میں لیٹا ہوا افراہیم نہ صرف نیند سے بےدار ہوا تھا بلکہ اٹھ کر بیٹھتا ہوا وہ نوف سے اس کے چیخنے کی وجہ پوچھنے لگا
"افراہیم وہ لوگ میرا پیچھا کررہے تھے، میں بھاگتے بھاگتے گر گئی تھی وہ تینوں مجھے گھسیٹتے ہوئے اپنے ساتھ لے جارہے تھے، مجھے کہیں نہیں جانا افراہیم۔۔۔ مجھے اب آپ کے پاس سے کہیں بھی نہیں جانا"
نوف خود بھی اٹھ کر بیٹھ چکی تھی اور بری طرح گھبرائی ہوئی افراہیم کو اپنا خواب سنانے لگی تو افراہیم نے اس کے سہمے ہوئے وجود کو اپنے اندر چھپالیا
"یار آج ایک چھوٹا سا واقعہ کیا ہوگیا تم نے اس کو اپنے ذہن پر سوار کرلیا تمہیں ایسا لگ رہا ہے کہ میں ایسا کسی کو ایسا کرنے دوں گا یا میں تمہیں خود سے دور جانے دوں گا"
افراہیم جانتا تھا وہ آج شام مال میں ہوئے واقعہ سے بری طرح ڈر گئی تھی اس لیے وہ اپنی بیوی کو اپنی پناہوں میں محفوظ کرتا ہوا اسے اپنے ساتھ کا یقین دلانے لگا
"افراہیم آپ مجھ سے وعدہ کریں، میرا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے یا مجھے کبھی خود سے جدا نہیں کریں گے۔۔۔ چاہے زندگی میں ایسا کوئی بھی موڑ آئے، کسی بھی طرح کا آپ پر انکشاف ہو پلیز آپ مجھے خود سے کبھی بھی جدا مت کریئے گا "
نوف افراہیم کی پناہوں میں اپنے آپ کو محفوظ تصور کرکے خود بھی اپنے بازو افراہیم کے گرد لپیٹتی ہوئی اس سے بولی
"ایسا خیال کیوں آیا تمہارے دل میں کہ میں تمہارا ساتھ چھوڑ دوں گا۔۔۔ میں نے تم سے رشتہ اس لیے نہیں جوڑا ہے کہ تمہیں خود سے دور کردو،، ہم دونوں کا رشتہ اتنا کچا ہرگز نہیں ہے کہ کسی بھی نازک موڑ پر کمزور پڑجائے، یہ سارے وہم اور خیالات آج اپنے دل سے نکال دو کہ میں تمہیں کبھی خود سے جدا کروں گا"
افراہیم نوف سے بولتا ہوا اسے اپنی پناہوں سے آزاد کئے بغیر بیڈ پر لیٹ چکا تھا
"مجھے آج ہم دونوں کے اس رشتے کو وہ مان بخشنے دو جس پر تم نے شادی کے پہلے دن سے مجھ سے بلاوجہ کا گریز برتا ہوا ہے"
افراہیم بولتا ہوا نوف کی گردن پر جھک کر اپنے پیار کی مہر ثبت کرتا چلاگیا
"افراہیم نہیں پلیز"
نوف نے بولنے کے ساتھ افراہیم کو خود سے دور کرنے کی کوشش کی تو افراہیم اس کی کمر کے گرد سے اپنے لپٹے ہوئے بازو نکال کر اپنے ہاتھوں کی انگلیوں کو نوف کے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں میں پھنساتا ہوا بولا
"یمنہ پلیز آج منع مت کرنا مجھے"
آج وہ خود سے افراہیم کے پاس آکر اس کے جذبات کو بری طرح جگا چکی تھی پھر بھلا وہ کیوں اپنے جائز حق کو اپنانے سے پیچھے ہٹتا
افراہیم نوف کے اعتراض کرنے پر اس کو ٹوکتا ہوا اس کے ہونٹوں پر جھک گیا، اپنی سانسیں اس کی سانسوں میں منتقل کرنے لگا۔۔۔ نوف میں بنا کچھ بولے اپنے ہاتھوں کی انگلیوں کو اس کے ہاتھوں کی انگلیوں سے نکالنا چاہا جس میں وہ کامیاب نہیں ہوسکی، نوف کی مزاحمت کی پرواہ کیے بغیر وہ ایک کے بعد ایک من مانیوں کرتا ہوا اس پر مکمل قابض ہوچکا تھا۔۔۔ شرم کے سارے پردے ہٹتے گئے تو نوف نے مزاحمت ترک کرکے اپنے آپ کو افراہیم کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔۔۔ آہستہ سے وہ نوف کی روح تک سرائیت کرتا ہوا اس کو چاروں خانے چت کر چکا تھا۔۔۔ نوف کے سارے الفاظ زبان پر آنے سے پہلے ختم ہوگئے اس کے سارے اعتراضات دھرے کے دھرے رہ گئے۔۔۔ وہ اپنی مرضی چلا کر نوف اور اپنے رشتے کو اس کا اصل مقام دے چکا تھا جس کے بعد نوف اپنے سارے آنسو اپنے اندر اتار کر دوسری طرف کروٹ لےکر لیٹ گئی
"یمنہ یہاں دیکھو میری بات سنو"
مدہوشی کا دور اختتام پذیر ہوا تو افراہیم چادر نوف کے کندھے تک ڈالتا ہوا اسے نرمی سے اپنی طرف کھینچتا ہوا بولا
"افراہیم اب سونے دیں مجھے پلیز"
نوف اپنے کندھے سے افراہیم کا ہاتھ ہٹاتی ہوئی بولی
رات والا منظر یاد کرکے نوف ناراض نظر افراہیم پر ڈال کر بیڈ سے اٹھتی ہوئی واش روم کا رخ کرنے لگی
***
"اب کیسا محسوس کررہی ہیں آپ" افراہیم آج آفس جانے سے کے لئے تیار ہونے سے پہلے صبح کے وقت ڈائیننگ روم میں ناشتہ کرتا ہوا نازنین کو دیکھ کر پوچھنے لگا
"جس کا بیٹا اپنی ماں کا اتنا خیال رکھتا ہو اور اس کو بہو بھی اتنا خیال رکھنے والی ملی ہو وہ کیسا محسوس کرسکتی ہے"
نازنین محبت بھری نظروں سے کرسی پر بیٹھے افراہیم کو دیکھنے کے بعد ٹیبل پر ناشتہ سرو کرتی ہوئی نوف کو دیکھ کر بولی۔۔ افراہیم مسکرا کر نازنین کو دیکھنے کے بعد اپنے پاس کھڑی نوف کو دیکھنے لگا، جو بیدار ہوتے ہی اسکو اپنی خواب گاہ میں نظر نہیں آرہی تھی
افراہیم کی ہر تھوڑی دیر بعد نظر اٹھتی اور نوف کے چہرے کا طواف کرتی لیکن نوف نے ایک بار بھی افراہیم کی طرف نہیں دیکھا تھا۔۔۔ افراہیم نے ایک دو بار اس سے سرسری انداز میں بات کرنی چاہیے تو وہ بناء اس کی طرف دیکھیں اس کی باتوں کا جواب دیتی ہوئی اپنے آپ کو کاموں میں مصروف ظاہر کرنے لگی
"کہاں جارہی ہو یمنہ ناشتہ نہیں کرو گی"
افراہیم نوف کو وہاں سے جاتا ہوا دیکھ کر دوستانہ لہجے میں ایک دم اس سے بولا
"اپ ناشتہ شروع کریں میں آنٹی کی میڈیسن لےکر آرہی ہوں"
ابھی بات کرتے وقت نوف کی نظریں نازنین کے کمرے کے دروازے پر تھی وہ میڈیسن لینے چلی گئی تو افراہیم خاموشی سے ناشتہ کرنے لگا کل شام نوف کے ساتھ مال سے واپس گھر آنے کے بعد اس نے نازنین کو بالکل نارمل حالت میں دیکھ کر شکر ادا کیا تھا
"بیلا سے بات ہوئی تمہاری کب واپس آرہی ہے وہ"
نوف نازنین کی میڈیسن لےکر آئی تو نازنین افراہیم سے پوچھنے لگی
"ایک دو دن میں واپسی ہوجائے گی اس کی، آپ اس کی طرف سے مطمئن ہوجائیں"
افراہیم نہیں چاہتا تھا نازنین کسی بھی بات کو زیادہ سوچے، نوف افراہیم کے برابر میں کرسی پر بیٹھ گئی
"ناشتہ کرنے کے بعد فورا روم میں آجاؤ"
بریڈ کا پیس منہ میں جاتے ہوئے نوف کا ہاتھ رکا افراہیم کی سرگوشی میں کی ہوئی بات پر اس نے پہلے نازنین کو دیکھا جو بناء ان دونوں کو دیکھے اپنے ناشتے کی طرف متوجہ تھی، پھر اس نے افراہیم کو دیکھا جو بالکل سنجیدہ تھا اور اسی کو دیکھ رہا ہے
"کس لئے"
نوف بھی اتنی ہی سنجیدگی سے افراہیم کو دیکھتی ہوئی اس سے پوچھنے لگی
"کمرے میں چل رہی ہو یا نہیں "
افراہیم سنجیدگی سے سیدھے انداز میں نوف سے اس کا ارادہ پوچھنے لگا، وہ نوف کی ناراضگی کو محسوس کرچکا تھا۔۔ کل رات جو بھی کچھ ان دونوں کے درمیان ہوا افراہیم کو نہیں لگتا کہ کچھ غلط ہوا تھا جس پر وہ اس طرح سے منہ پھلائے بیٹھی تھی
"نہیں"
اپنی بات پر ٹکا سا جواب سن کر وہ نوف کو گھورنے لگا جبکہ نوف اپنا ناشتہ کرنے لگی
"آپ ناشتہ کرتی ہوئی کیا سوچ کر مسکرا رہی ہیں"
افراہیم نوف سے نظریں ہٹاکر نازنین کو دیکھتا ہوا پوچھنے لگا جو تصور میں ناشتہ کرتی ہوئی مسکرا رہی تھی۔۔۔ افراہیم کی بات سن کر نوف بھی نازنین کی طرف متوجہ ہوئی
"میں سوچ رہی تھی کافی دن ہوگئے یمنہ نے اس دن کے بعد مجھے اپنا کوئی خواب نہیں سنایا۔۔۔ اور اتفاق سے کل رات میں نے بھی ایک خواب دیکھا بس اسی کے بارے میں سوچ کر چہرے پر مسکراہٹ آگئی"
نازنین مسکراتی ہوئی ان دونوں کو دیکھ کر بتانے لگی
"آپ کو یمنہ نے کوئی خواب اسی لیے نہیں سنایا کیونکہ شادی کے بعد وہ اپنا ہر خواب مجھے سنادیتی ہے ویسے آپ نے کل کیا دیکھ لیا خواب میں جس پر آپ یوں مسکرا رہی ہیں"
افراہیم نے نازنین کے مسکرانے کی اصل وجہ جاننی چاہیے، نوف خود بھی ناشتہ کرنے کے ساتھ نازنین کی طرف متوجہ تھی
"میں نے خواب میں دیکھا کہ میں دادی بن گئی ہو،، گول مٹول سا پیارا سا بچہ میری گود میں کھیل رہا ہے اور تمہارا بچہ ہوبہو تم سے ملتا ہے افی"
نازنین کافی ایکسائٹڈ ہوکر افراہیم کو بتانے لگی جس پر افراہیم کے لبوں پر خوبصورت سی مسکراہٹ آن ٹھہری، جبکہ نوف کا سر شرم سے خود بخود جھک گیا
"آپ کا خواب سننے کے بعد اب تو میرا بھی دل چاہ رہا ہے کہ جلدی سے اپنی شکل کے بیٹے کو جاگتی ہوئی آنکھوں سے دیکھوں"
افراہیم نے بولتے ہوئے غیر محسوس طریقے سے برابر میں بیٹھی ہوئی نوف کے بازو سے اپنا بازو ٹچ کیا۔۔۔ وہ شرم سے مزید اپنا سر جھکا گئی دونوں ماں بیٹے ناجانے کون سا ٹاپک لےکر بیٹھے تھے اب اس سے ناشتہ بھی نہیں کیا جارہا تھا
"کیوں نہیں انشاءاللہ بہت جلد وہ مبارک دن آئے گا کوئی جھوٹا خواب تھوڑی تھا میرا، فجر کی نماز پڑھ کر آنکھ لگ گئی تھی تو میں نے یہ خواب دیکھا۔۔۔ ارے یمنہ تم کیوں اس طرح خاموش ہوکر بیٹھی ہو"
نازنین مسکرا کر نوف کی طرف متوجہ ہوئی نوف سر اٹھا کر اس سے پہلے نازنین کو کچھ بولتی افراہیم بول پڑا
"مما یمنہ آپ کا خواب سن کر شرما گئی ہے۔۔۔ کیا کروں بہت شرمیلی بیوی مل گئی ہے مجھے،، ڈیئر وائف اب شرمانے سے کام نہیں چلے گا بہت سیریس ہوکر ہم دونوں کو اس ایشو پر سوچنے کی ضرورت ہے"
آخری جملہ افراہیم نے بےشک اس کے کان میں آہستہ سے بولا مگر نازنین اپنی بہو کو شرماتے ہوئے اور بیٹے کو خوشگوار موڈ میں سرگوشی کرتا دیکھ کر دل ہی دل میں ان دونوں کو دعا دینے کے ساتھ بولی
"افی میری بہو واقعی بہت شرمیلی ہے اسے تنگ مت کرو ورنہ وہ شرماتی ہوئی آج مجھ سے بھی سارا دن بات نہیں کرے گی"
نازنین کی بات پر افراہیم مسکرا کر کرسی سے اٹھا
"یمنہ کمرے میں آکر مجھے وارڈروب سے کپڑے نکال کردے دو تاکہ میں آفس چلا جاؤ، کافی لیٹ ہوگیا یار آج"
افراہیم اب کی بار سنجیدگی کا لبادہ اوڑھے نوف کو کمرے میں آنے کی دعوت دیتا ہوا خود کمرے میں چلاگیا جبکہ نازنین دوبارہ اپنے ناشتے کی طرف متوجہ ہوئی
"نوری آپ کمرے میں جاکر افراہیم کا بلیک کلر کا ڈریس وارڈروب سے نکال دیں جو پرسوں ڈرائی کلین ہوکر آیا تھا"
نوف کے اچانک نوری سے بولنے پر نازنین نوف کو دیکھنے لگی
"میں اس وقت کمرے میں چلی گئے تو افراہیم مزید آفس سے لیٹ ہوجائیں گے ناں"
نازنین کے اس طرح دیکھنے پر نوف کو کچھ سمجھ میں نہیں آیا وہ بوکھلاہٹ میں کیا بول گئی مگر جب نازنین مسکراتی ہوئی خاموشی سے دوبارہ ناشتہ کرنے لگی تو نوف کو مزید شرمندگی نے آگھیرا