وہ اپنے کل والے عمل کے بارے میں سوچ کر کافی زیادہ شرمندہ تھی، اتنی زیادہ کہ نوف سے خود سے نظریں ملانا مشکل ہورہا تھا۔۔۔ جو کام اس نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا وہ کل رات حقیقت میں کر بیٹھی تھی نوف کو کل رات والا منظر ایک بار پھر یاد آیا جب اس نے افراہیم کے قریب آکر اس کو چھونے کی جسارت کی تھی بےساختہ نوف نے اپنے دونوں ہاتھوں سے اپنا چہرہ چھپالیا۔۔۔ نہ جانے افراہیم اس کے بارے میں کیا سوچ رہا ہوگا کل رات سے نوف یہی سوچ سوچ کر شرمندہ ہورہی تھی اور ساتھ ہی شکر ادا کررہی تھی کہ اس کا کل رات کے اس واقعے کے بعد سے ابھی تک افراہیم کے سامنے نہیں ہوا تھا۔۔۔ نوف نے اپنے چہرے سے دونوں ہاتھوں کو ہٹاکر سامنے بیڈ پر سوئے ہوئے بوڑھے وجود کو دیکھا
نازنین کو سوئے ہوئے ابھی چند منٹ ہی گزرے تھے کل رات جو اس کی اچانک طبیعت بگڑی کی تو افراہیم کو اسے ہسپتال لے جانا پڑا تھا، دو گھنٹے گزرنے کے بعد اس نے نوف کو گھر کے نمبر پر کال کر کے بتایا کہ نازنین کی طبیعت میں اب بہتری آچکی ہے اس کو واپس گھر آتے ہوئے مزید ایک سے دو گھنٹے لگ جائیں گے، نازنین کے بارے میں سن کر نوف کو اطمینان ہوا پھر جانے کب اس کی آنکھ لگ گئی وہ اتنی گہری نیند سوئی کے صبح جب اس کی آنکھ کھلی تب تک افراہیم آفس جاچکا تھا
نازنین کل رات کی طرح صبح سے ہی خاموش تھی نوف نے خود اسے اپنے ہاتھ سے ناشتہ کروایا اس کے کپڑے چینج کرکے اس کے بال بنائے۔۔۔ وہ جانتی تھی نازنین اس کی کسی بات کا جواب نہیں دے گی نوف پھر بھی اس سے چھوٹی چھوٹی باتیں کرتی رہی، اسے اپنا خواب سنانے لگی نازنین خاموش اور خالی نظروں سے نوف کو دیکھ رہی تھی تھوڑی دیر کے لئے نوف اسے گھر کے بنے ہوئے لان میں لے آئی جہاں اس نے موتیے کے پھول جمع کرکے نازنین کے لئے گجرے بنائے اور اس کے ہاتھ میں ڈال دیئے۔۔۔ شام کے وقت جب نازنین کی آنکھیں تھکن سے جھکنے لگی تب نوف نے اسے بیڈ پر لٹا دیا تھوڑی ہی دیر میں نازنین سوچکی تھی
تب نوف اپنے کمرے میں جانے کی بجائے نازنین کا پرہیزی کھانا بناکر دوبارہ نازنین کے کمرے میں آگئی، وہ صبح سے ہی نازنین کے پاس موجود تھی۔۔۔ نوف کو محسوس ہوا جیسے نازنین نیند میں بےچین ہو نوف صوفے سے اٹھ کر اس کے ہاتھوں کے گجرے اتارنے لگی تبھی کمرے کا دروازہ کھلنے کی آواز پر نوف مڑ کر دیکھنے لگی۔۔۔۔ افراہیم کو کمرے میں آتا ہوا دیکھ کر نوف کی نظریں بےاختیار نیچے جھک گئی
"کیسی ہے اب مما کی طبیعت"
نازنین کو سوتا ہوا دیکھ کر افراہیم نوف کے پاس آکر آہستہ آواز میں اس سے پوچھنے لگا۔۔۔۔ ویسے تو وہ آفس سے دو بار گھر پر کال کر چکا تھا اور نوری اسے بتاچکی تھی کہ نوف مسلسل نازنین کے پاس ہی موجود ہے اس لئے افراہیم آفس میں مطمئن تھا
"سیم کل جیسی کنڈیشن لگ رہی ہے"
نوف نظریں اٹھائے بغیر افراہیم کو بتانے لگی، وہ افراہیم کو اپنے سے کچھ جھجھکتی ہوئی مگر نازنین کے لیے فکر مند لگی تبھی افراہیم اس سے بولا
"فوری طور پر مما نارمل کنڈیشن میں نہیں آتیں ہیں ڈونٹ وری رات تک انشاللہ ٹھیک ہوجائے گیں"
افراہیم نوف کو دیکھ کر بالکل نارمل انداز میں بات کررہا تھا مگر اس نے محسوس کیا وہ افراہیم کی باتوں کا جواب نظریں اٹھائے بغیر دے رہی تھی۔۔۔ وہ نوف سے بولتا ہوا نازنین کے پاس آکر اس کے سر پر ہاتھ رکھ کر نازنین کا چہرہ دیکھنے لگا تو نوف آہستہ سے پلکیں اٹھاکر افراہیم کو دیکھ کر کمرے سے باہر جانے لگی
"نوری کو چائے کا بول کر کمرے میں آجاؤ "
افراہیم کی آواز پر نوف نے پلٹ کر اسے دیکھا افراہیم اس کو بولتا ہوا اپنے کمرے میں چلا گیا
پانچ منٹ کے بعد جب نوف کمرے میں آئی تو افراہیم کل کی طرح صوفے پر بیٹھا ہوا تھا کمرے کا دروازہ بند کرکے نوف کے قدموں وہی تھم گئے اور سر خود بخود جھک گیا۔۔۔ افراہیم نے ابھی تک کپڑے چینج نہیں کیے تھے وہ شاید نوف کے کمرے میں آنے کا انتظار کررہا تھا،، نوف کو دیکھ کر وہ صوفے سے اٹھ کر چلتا ہوا نوف کے پاس آیا
"کب تک نہیں دیکھوں گی میری طرف، یوں مجھ سے نظریں چرانے کی کوئی خاص وجہ"
افراہیم نوف کے جھکے ہوئے سر کو دیکھ کر اس سے پوچھنے لگا
"آپ نے کہا تھا جھکا ہوا سر غلطی کرنے والا پر اچھا لگتا ہے کل جو بھی کچھ ہوا وہ مجھ سے بالکل ہی۔۔۔۔
نوف ہمت کرتی ہوئی اس سے بولنے لگی تو افرائیم نے اپنے انگلی اس کے ہونٹوں پر رکھ دی
"تمہارا میرے قریب آنا غلطی تھی، یمنہ یو آر مائی وائف، میں کوئی نامحرم نہیں ہو تمہارے لیے۔۔۔ جس طرح میں تم پر حق رکھتا ہوں اسی طرح تم بھی مجھ پر حق رکھتی ہو، کل تمہارا کوئی بھی ایک ایکٹ ایسا نہیں تھا جس پر تم یوں مجھے دیکھنے سے گریز کرو۔۔۔ اگر یہ گریز شرم کی وجہ سے ہے تو الگ بات ہے، اگر تمہیں کسی قسم کا گلٹ ہے تو بالکل فضول ہے"
افراہیم کی بات پر نوف نظریں اٹھاکر اسے دیکھنے لگی جو اسی کی جانب دیکھ رہا تھا
"اس کا مطلب میں یہ سمجھو کہ آپ کو اس معاملے میں بولڈ لڑکیاں پسند ہیں جو خود سے ہی شروع ہوجائے"
نوف کے اسطرح بےدھڑک پوچھنے پر افراہیم ایک دم زور سے قہقہہ مار کر ہنسا
"مگر تم تو بولڈ نہیں ہوں مجھے یاد پڑتا ہے کل رات تم میدان چھوڑ کر بھاگ رہی تھی وہ تو میں نے تمہیں جانے نہیں دیا تھا"
افراہیم کی بات سن کر نوف اسے گھور کر سائیڈ سے نکلنے لگی مگر افراہیم نے اس کا ہاتھ پکڑلیا
"یار انسان کو اگر غصہ آئے وہ مختلف ردعمل سے اپنے غصے کا اظہار کرتا ہے، ایسے ہی اگر کوئی خوش ہو تو مختلف طریقے سے اپنی خوشی کو سلیبریٹ کرتا ہے بالکل ایسے ہی اگر کوئی انسان کسی سے محبت کرنے لگ جائے تو اس کے محبت کے اظہار کرنے میں پھر کیا پرابلم ہے"
افراہیم کی بات سن کر نوف خاموشی سے اسے دیکھنے لگی، تو کیا وہ اس سے محبت کرنے لگی تھی۔۔۔۔ افراہیم نے نوف کے دونوں ہاتھوں کو تھام کر اسے اپنے سے قریب کیا
"کل مجھے یہ جان کر بےحد خوشی ہوئی کہ میری وائف میرے لیے اپنے دل میں فیلنگز رکھتی ہے، اسے میری اداسی کی پرواہ ہے، وہ میری ساری پریشانیوں کو سمیٹنا چاہتی ہے۔۔۔ میرے دل میں کل بہت خوبصورت احساسات پیدا ہوئے جب تم خود سے میرے قریب آئی۔۔۔ مجھے اپنی لائف کلرفل محسوس ہوئی جب تم نے خود سے مجھے۔۔۔
افراہیم اپنی بات ادھوری چھوڑ کر نوف کو دیکھنے لگا
"کیا میں آج بھی امید کرسکتا ہوں کہ تم میری بچی کچی اداسی بھی ختم کردو"
وہ نوف کے مزید قریب آکر اس سے سوال کرنے لگا تو نوف کی نظر بےساختہ اس کے ہونٹوں پر گئی
"زیادہ اترانے کی ضرورت نہیں ہے آپ کو، جو ہوگیا سو ہوگیا اب ایسا ہر بار نہیں چلے گا"
نوف افراہیم کے ہاتھوں سے اپنے ہاتھ چھڑوا کر سائیڈ سے نکلنے لگی مگر اس سے پہلے ہی افراہیم نے نوف کا چہرہ تھاما اور اس کے ہونٹوں کو چومتا ہوا پیچھے ہوا
"مگر ایسا تو اب بار بار چلے گا۔۔ اب زیادہ گھورو مت مجھے، 15 منٹ میں تیار ہوجاؤ تمہیں شاپنگ کروانا ہے چار سے پانچ کپڑوں میں تو گزارا نہیں ہوگا تمہارا،، اور بھی کپڑوں کے علاوہ جو بھی لینا ہے وہ لے لینا"
آج اس نے آفس میں ہی سوچ لیا تھا کہ وہ نوف کو اس کی پسند کے مطابق شاپنگ کروائے گا
"مگر آنٹی"
نوف کو خود بھی اندازہ تھا کہ صرف کپڑوں کی ضرورت نہیں ہوتی اسے دوسری بھی بہت سی ضرورت کی چیزیں چاہیے تھی مگر وہ یہ بات یہاں پر کس سے بولتی۔۔۔ جبھی افراہیم کے خود سے بولنے پر اس نے انکار بھی نہیں کیا مگر اسے نازنین کی بھی فکر تھی
"مما دو گھنٹے سے پہلے نہیں جاگے گیں، اور ہم بھی زیادہ دور نہیں جائیں گے میں نوری کو سمجھا کر جاؤنگا ڈونٹ وری"
افراہیم بولتا ہوا کمرے کا دروازہ کھولنے چلا گیا کیونکہ نوری اس کے لئے چائے لے آئی تھی جبکہ نوف نے صبح سے ہی لباس تبدیل نہیں کیا تھا وہ چینج کرنے چلی گئی