"تم سوئی نہیں ابھی تک"
یہ دوسرے ہوٹل کا الگ کمرہ تھا جہاں ازلان بیلا کو اپنے ساتھ لے آیا تھا، ڈنر سے فارغ ہونے بعد بیلا بیڈ پر لیٹ گئی تھی جبکہ وہ خود پچھلے دو گھنٹے سے صوفے پر بیٹھا ہوا لیپ ٹاپ میں موجود پاسورڈ کو کھولنے کی جدوجہد میں مصروف تھا، وہ چاہ رہا تھا صبح تک ساری انفارمیشن آگے تک پہنچا دے۔۔۔ تب بیلا بیڈ سے اٹھ کر اس کے پاس آئی تو ازلان اس سے پوچھنے لگا
"بہت بےچینی محسوس کررہی ہوں، یہ نئی اور انجان جگہ ہے مجھے نیند نہیں آرہی ہے"
بیلا اس وقت ازلان کو بےچین اور گھبرائی ہوئی لگی شاید وہ تھوڑی دیر پہلے ہوئے واقعہ کو اپنے دماغ سے فراموش نہیں کر پا رئی تھی۔۔۔ ازلان کو ہی اس طرف سے اس کا دماغ ہٹانا تھا وہ لیپ ٹاپ بند کرتا ہوا بولا
"چلو میں تمہارے پاس لیٹ جاتا ہوں شاید مجھ سے باتیں کرتے کرتے تمہیں نیند آجائے"
وہ صوفے سے اٹھ کر بیلا کے سامنے کھڑا ہوکر بولا
"تت، تم میرے پاس لیٹو گے"
بیلا ازلان کے اتنے نارمل انداز میں کہنے پر حیرت ذدہ سی پوچھنے لگی
"اس میں اتنا تعجب کرنے کی کیا بات ہے کیا میں تمہارے پاس نہیں لیٹ سکتا، کیا برائی ہے میرے تمہارے ساتھ لیٹنے میں"
اس سے پہلے بیلا اسے کچھ کہتی ازلان اسے اپنے بازوؤں میں اٹھا چکا تھا
بیلا کو بیڈ پر لٹانے کے بعد ازلان اس کے برابر میں تکیہ پر اپنی کہنی ٹکا کر نیم دراز ہوگیا۔۔۔ اس کا جھکاؤ بیلا کے حسین چہرے پر تھا وہ بیلا کے سنہری بالوں میں انگلیاں پھیرتا ہوا وہ اسی کو دیکھ رہا تھا بیلا خود بھی خاموشی سے ازلان کو دیکھنے لگی
"جو کچھ سوالات تمہارے ذہن میں چل رہے ہیں، تم انہیں مجھ سے پوچھ سکتی ہو، پھر شاید تمہیں نیند آجائے"
ازلان بیلا کے بالوں میں انگلیاں پھیرتا ہوا اس سے بولا
"تھوڑی دیر پہلے تم سے ایک قتل ہوا،، انجانے میں نہیں جان بوجھ کر تم ایک آدمی کی جان لے چکے ہو، مجھے سمجھ نہیں آرہا تم ایک مرڈر کرنے کے بعد اتنے ریلکس کیسے ہوسکتے ہو"
بیلا ازلان کو دیکھتی ہوئی پوچھنے لگی۔۔۔ پہلے وہ ایک سیدھا سادھا سا لڑکا ہوا کرتا تھا مگر اب اسکی طبیعت میں کافی بدلاؤ آچکا تھا بیلا ان چند ملاقاتوں میں اندازہ لگا چکی تھی
"وہ آدمی اس ہوٹل کے روم میں ہمارے ساتھ ڈنر انجوائے کرنے نہیں آیا تھا بیلا، اگر میں اسکو نہیں مارتا تو وہ میری جان لے لیتا، میں جبھی تم سے بار بار کمرے سے باہر جانے کا کہہ رہا تھا اب اسکی موت کو لےکر پریشان مت ہو بلکہ آنکھیں بند کر کے سونے کی کوشش کرو"
ازلان نرم لہجے میں ساری بات بیان کررہا تھا جیسے کسی چھوٹے بچے کو سمجھا رہا ہو ساتھ ہی اس کی انگلیاں بیلا کے بالوں کو ابھی تک رینگ رہی تھی
"ناجانے مجھے کیوں محسوس ہورہا ہے جیسے تم ہماری یونیورسٹی کے لیکچرار نہیں ہو"
بیلا اپنے دل میں آیا ہوا خیال ازلان پر ظاہر کرتی ہوئی بولی جس پر ازلان کے لبوں کو پراسرار سی مسکراہٹ نے چھوا
"اچھا اگر میں تمہاری یونیورسٹی کا ایک لیکچرار نہیں ہوں تو پھر کیا ہوں"
اب ازلان کے ہاتھوں کی انگلیاں بیلا کے گال کی نرمی کو محسوس کررہی تھیں جبکہ اس کی نظریں بیلا کے چہرے پر ٹکی ہوئی تھی
"کوئی بہروپیہ"
بیلا اپنے چہرے کے بالکل قریب ازلان کا چہرہ دیکھ کر بولی بیلا کی بات سن کر ازلان کی مسکراہٹ مزید گہری ہوئی
"اسمارٹ گرل، صحیح جج کیا تم نے میرے بارے میں۔۔۔ میرا کوئی ایک روپ نہیں ہے میں اپنے کاموں کے لئے اکثر کئی دوسرے روپ بدلتا رہتا ہوں"
اُسے اندازہ تھا آج نہیں تو کل بیلا کے دماغ میں یہ سارے سوالات آئے گیں اور اُس کے دماغ کو الجھائے گے اس لئے آج وہ بیلا پر اپنا آپ کھولنے لگا اُس کی بات سن کر بیلا خاموشی سے اپنے اوپر جھکے ازلان کو دیکھنے لگی
"کون کون سے روپ بدلے ہیں اب تک تم نے"
بیلا کو ازلان کے بارے میں جاننے کا مزید تجسس ہوا تو وہ بیڈ پر لیٹی ہوئی اس سے پوچھ بیٹھی، ازلان ایک بار پھر بیلا کے سنہری بالوں میں انگلیاں پھیرتا ہوا اُس سے بولا
"یہ تو مجھے بھی خود صحیح سے یاد نہیں کہ میں کتنے روپ بدل چکا ہوں،، بس لاسٹ ٹائم مجھے اسٹیفنی کے بیڈ روم تک جانے کے لئے اُس کے ہسبنڈ کا گیٹ اپ اپنانا پڑا تھا "
ازلان کے بالکل سنجیدگی سے بولنے پر بیلا نے اُس کے چہرے پر اُمڈتی ہوئی شرارت محسوس نہیں کی بلکہ فوراً اُس کا ہاتھ اپنے بالوں سے ہٹاتی ہوئی اٹھ کر بیڈ پر بیٹھ گئی۔۔۔۔ اب ازلان تکیہ پر سر رکھے خود آرام سے لیٹتا ہوا بیلا کے چہرے کے تاثرات دیکھ رہا تھا جو اُس کے سامنے بیٹھی ہوئی اُسے کھا جانے والی نظروں سے گھور رہی تھی
"اِس میں اتنا گھور کر دیکھنے والی کیا بات ہے۔۔۔ اِس کام کے لیے مجھے اسپیشل ہائر کیا گیا تھا کیونکہ ہنری کا قد کاٹھ ڈیل ڈول اور چہرے کے نقش کافی حد تک مجھ سے مشابہت رکھتے تھے۔۔۔ اسٹیفنی سے ساری معلومات حاصل کرتے ہوئے اُس کو ذرا بھی شک نہیں گزرا کہ وہ یہ ساری سیکرٹ انفارمیشن اپنے ہسبنڈ کی بجائے کسی دوسرے کو دے رہی ہے"
ازلان لیٹا ہوا مزے سے بیلا کو بتارہا تھا اور ساتھ ہی اُس کے چہرے کے تاثرات کو بھی انجوائے کررہا تھا
"تو ساری انفرمیشن تم نے اسٹیفنی کے بیڈروم میں اُس کے کتنے قریب بیٹھ کر لی"
بیلا کو نہ جانے کیو غصہ آنے لگا تھا اور بیلا کی بات سن کر ازلان نے بہت مشکل سے اپنی ہنسی کو کنٹرول کر کے خود کو حتی الامکان سیریس رکھا ہوا تھا
"انفرمیشن بیٹھ کر نہیں لی بلکہ لیٹ کرلی، بالکل اِسی پوزیشن میں جیسے میں ابھی لیٹا ہوا ہوں تمہارے سامنے "
ازلان جتنی سنجیدگی سے بیلا کو بتارہا تھا اُس کا دل چاہا وہ ازلان کی گردن بالکل ویسے ہی مروڑ ڈالے جیسے اِس بدتمیز نے تھوڑی دیر پہلے کسی دوسرے آدمی کی گردن مروڑ ڈالی تھی
"اور اسٹیفنی، وہ کہاں تھی اُس وقت"
بیلا اپنے غصے کو ضبط کرتی ہوئی ازلان سے پوچھنے لگی اُس نے اسٹیفنی کو کوئی برا لفظ بولنے سے خود کو مشکل سے باز رکھا ہوا تھا
"وہ بےچاری تو بیٹھی ہوئی تھی میرے پاس مگر تمہاری طرح نہیں بلکے اِس پوزیشن میں "
ازلان نے بولتے ہوئے اچانک بیلا کو کمر سے پکڑ کر پورا اپنے اوپر بٹھالیا۔۔۔ بیلا اُسکی حرکت پر اچانک بوکھلا سی گئی مگر اپنے آپ کو ازلان کو اوپر بیٹھا دیکھ کر غصے میں تین سے چار زور دار مکُے اُس نے ازلان کے سینے پر جڑے۔۔۔ بیلا اُس کے اوپر سے اُٹھنے لگی تو ازلان نے بیلا کی دونوں کلائیوں کو قابو کر کے اُسے اپنے اوپر گرا لیا
"تم بہت زیادہ بدتمیز ہوچکے اور پہلے سے کافی زیادہ بدل چکے ہو"
بیلا اب اس کے چہرے کے تاثرات سے اندازہ لگاتی ہوئی سمجھ چکی تھی ازلان اسے چڑا رہا تھا وہ خفا ہوتی ہوئی ایک بار پھر ازلان کے اوپر سے اٹھنے لگی مگر بیلا کے اٹھنے سے پہلے ازلان اس کو بیڈ پر لٹا کر اس پر مکمل طور پر جھکتا ہوا بولا
"تم بھی پہلے سے بہت زیادہ بدل چکی ہو اور مزید خوبصورت ہوچکی ہو،، اتنی خوبصورت کے معلوم ہے میرا اس وقت دل کیا چاہ رہا ہے"
بیلا کو محسوس ہورہا تھا جیسے ازلان بولنے کے ساتھ اپنی آنکھوں سے ہی اس کے چہرے کے ایک ایک نقش کو چوم رہا ہو۔۔۔ ازلان کا بہکا ہوا لہجہ بیلا کا دل مزید زور سے دھڑکنے لگا
"مم، مجھے نہیں معلوم کرنا کہ تمہارا دل کیا چاہ رہا ہے، تت تم ہٹو میرے اوپر سے"
بیلا اس کے بہکے ہوئے لہجے اور بدلے ہوئے انداز پر گھبراتی ہوئی بولی
"بیلا میری جان معلوم ہے ناں میں کون ہوں، تمہارا محرم تمہارا شوہر"
ازلان اسے نروس دیکھ کر اپنا اور اس کا رشتہ یاد دلانے لگا ساتھ ہی ازلان اپنے ہاتھوں کی انگلیوں سے بیلا کے ہونٹوں کو چھونے لگا
"شوہر ہو تو اس کا مطلب تم یہ سب کرو گے میرے ساتھ"
بیلا ازلان کی بہکی ہوئی نظریں اپنے اوپر دیکھ کر، اپنے ہونٹوں پر اسکی انگلیوں کی حرکت دیکھ کر اپنی گھبراہٹ پر قابو کیے اس سے پوچھنے لگی
"کیا۔۔۔۔ کیا کررہا ہوں میں"
ازلان انجان بنا ہوا الٹا بیلا سے سوال کرنے لگا ساتھ ہی اپنی انگلیاں اس کی گردن پر پھیرنے لگا بیلا اس کی نظروں سے دوبارہ نروس ہونے لگی یا وہ جان بوجھ کر اپنی نظریں بیلا کے چہرے پر گاڑھے خود اس کو نروس کررہا تھا
"تمہیں اب اپنے کام پر دھیان دینا چاہیے جسے چھوڑ کر تم یہاں آگئے ہو میرے پاس"
بیلا ازلان کی توجہ دوبارہ لیپ ٹاپ کی طرف دلانے لگی ساتھ ہی اس کی اپنی توجہ ازلان کے ہاتھوں کی انگلیوں پر تھی جو آہستگی سے اس کی گردن کی سرحد عبور کررہی تھی جس سے بیلا کی ہارٹ بیٹ تیز ہونے لگی
"میرا دھیان اپنے کام پر بھی ہے اور اپنی جان پر بھی، جس کی اس وقت خود جان پر بنی ہوئی ہے"
ازلان بولتا ہوا بیلا کے ہونٹوں پر مکمل جھک گیا جبکہ بیلا نے اس کی کلائی مضبوطی سے پکڑی جو اس کے سینے کی حدود کو چھونے لگی تھی
وہ بیلا کے ہاتھوں کی انگلیوں میں اپنی انگلیاں پھنسائے اپنے ہونٹوں کو اسکے ہونٹوں پر رکھے خود کو سیراب کررہا تھا جبکہ بیلا اس کی قربت سے نڈھال ہونے لگی ساتھ ہی اچانک بیلا کی آنکھوں سے اشک رواں ہوئے جنہیں محسوس کرکے ازلان پیچھے ہٹا
"کیا ہوا کچھ غلط کیا ہے میں نے"
ازلان بیلا کی آنکھوں میں آنسو دیکھ کر کوئی نتیجہ اخذ نہیں کر پایا تو بیلا سے پوچھنے لگا بیلا اٹھ کر بیڈ پر بیٹھتی ہوئی بولی
"آئی ایم ناٹ ورجن، اپنی نسوانیت تو میں بچپن میں ہی کھو چکی ہوں، تم مجھ جیسی ادھوری ذات کی لڑکی کے ساتھ اپنی پوری زندگی گزارو لوگے"
بیلا اپنے دل میں موجود احساس کمتری کو چھپائے بغیر اشک بہاتی ہوئی ازلان سے پوچھنے لگی
"پڑگیا تمہیں احساس کمتری کا دورا، ہوگئی تمہاری بکواس مکمل تو اب غور سے میری بات سنو "
ازلان بیلا کی بات سن کر برہم ہوتا ہوا اس کا چہرا تھام کر بولا
"میں کوئی جذباتی قسم کا مرد نہیں ہوں، جس نے جذبات میں آکر یوں اچانک تم سے نکاح کا فیصلہ کیا ہو، مکمل ذات صرف اوپر والے کے علاوہ کسی کی بھی نہیں ہے۔۔۔ ہر انسان میں کوئی نہ کوئی کمی یا خامی ہوتی ہے اور جس کمی کی تم بات کررہی ہو وہ تمہاری خود کی پیدا کردہ نہیں ہے، وہ ایک حادثہ تھا بیلا جو کسی کے بھی ساتھ ہوسکتا ہے آج کے بعد تم فضول کی سوچوں کو اپنے ذہن میں نہیں لاؤ گی اور میری یہ بات ہمیشہ یاد رکھنا تم میرے لیے بہت انمول، پاکیزہ اور قیمتی متاع کی حیثیت رکھتی ہو جو مجھے اپنی زندگی میں بہت عزیز ہے"
ازلان بیلا کا چہرا تھامے اسے بتانے لگا تو بیلا نے ازلان کے سینے پر سر رکھ دیا اس کے دل میں اطمینان اترنے لگا
"اب تم اپنے اس والے کام پر دھیان دو مجھے اب بہت اچھی نیند آئے گی سیریسلی"
بیلا ٹیبل پر رکھے لیپ ٹاپ کی طرف اشارہ کرتی ہوئی بولی تو ازلان آہستہ سے مسکرا دیا بیلا اس کو بیڈ سے اٹھتا ہوا دیکھ کر آنکھیں بند کرکے سکون سے بیڈ پر لیٹ گئی