"بہت ہی کوئی فضول قسم کی حرکتیں کرتے ہیں آپ افراہیم، کسی سیلز گرل سے اتنا کھلا ہوکر بات کی جاتی ہے"
نوف شاپ سے باہر نکلی تو شرم کے باوجود افراہیم کو ٹوکے بغیر نہیں رہ سکی
"جب تم ایک لڑکی ہو کر دوسری لڑکی سے شرما رہی ہو وہ بھی اپنی خود کی چیزیں لینے میں تو پھر مجھے ہی مداخلت کرنا تھی نہ بیچ میں اور ایسا کھلا ہوکر کیا بات کردی میں نے"
نوف کو کپڑے دلوانے کے بعد وہ دونوں مخصوص لیڈیز شاپ میں داخل ہوئے تھے جہاں نوف مسلسل ہچکچاتی ہوئی بہت آہستہ آواز میں سیلز گرل کو کچھ بول رہی تھی، اس کی آواز اتنی آہستہ تھی کے سیلز گرل کو تو کیا برابر میں کھڑے افراہیم کو بھی کچھ سمجھ میں نہیں آرہا تھا، کیونکہ اس شاپنگ کا اس کا یہ پہلا تجربہ تھا اس سے پہلے یہ ساری چیزیں اس کے لیے رخشی لےکر آتی تھی۔۔۔ جب سیلز گرل کنفیوز ہوکر افراہیم کو دیکھنے لگی تب افراہیم نے ایک ایک کرکے نوف کے لیے سیلز گرل سے ساری چیزیں نکلوائی
"اس ڈیزائن میں دکھائے۔۔ نہیں نیٹ کے اسٹف میں، یہ والا سائز صحیح رہے گا مگر کلر وہ والا نکال دیں۔۔۔ یہ سب باتیں کی جاتی ہیں اور اندر کلر اور ڈیزائن کون دیکھ رہا ہوتا ہے"
نوف غصے کے باوجود دبی ہوئی آواز میں افراہیم کی نقل اتارتی ہوئی اس کے کارنامے یاد دلانے لگی، جبکہ ساتھ چلتا ہوا افراہیم شاپنگ بیگز پکڑے نوف کی باتیں سنتا ہوا آخری بات پر بولا
"میں دیکھوں ناں یار"
افراہیم کی آواز پر نوف کے قدموں کو بریک لگی ہے وہ رک کر افراہیم کو گھور کر دیکھنے لگی
"اچھا یہاں تو مت گھورو لوگ کیا سوچیں گے بیوی نے مکمل طور پر رعب میں رکھا ہوا ہے بچارے کو،، یہ بتاؤ آلویز والا معاملہ ابھی فورا کا تو نہیں ہے ناں"
افراہیم اپنی ہنسی کنٹرول کرتا ہوا نوف سے پوچھنے لگا۔۔۔ جس پر نوف شرم سے سرخ ہوگئی اور مال سے باہر کا رخ کرنے لگی
"ارے ابھی کہاں جارہی ہو ابھی شوز، کاسمیٹک اور بھی بہت سے سامان باقی ہے"
"مجھے اور کچھ نہیں لینا، نہ ہی میں دوبارہ کبھی آپ کے ساتھ آؤگی کتنا فضول بولے جارہے ہیں آپ"
نوف ناراض لہجے میں شکوہ کرتی ہوئی بولی
"فضول تھوڑی کام کی بات پوچھ رہا ہوں اچھا سوری۔۔۔ یہاں دیکھو یمنہ پلیز شاپنگ تو کمپلیٹ کرلو باقی کا گھر چل کر ناراض ہوجانا"
افراہیم نوف کو مناتا ہوا شوز کی شاپ میں لے آیا جہاں نوف نے ایک سلیپر نکلوا کر چیک کی
"لائیے میم اسٹیٹ میں بند کردیتا ہوں" سیلزمین کے بولنے پر نوف نے اس کو انکار کردیا کیونکہ شوز اور چوڑیاں وہ کسی دوسرے سے نہیں پہنتی تھی نوف شو کے اسٹیپ بند کرنے کے لئے خود ہی جھکنے لگی
"ایک منٹ رکو"
افراہیم نوف کو بولتا ہوا سارے شاپرز ایک جگہ پر رکھ کر، خود جھک کر اس خیال سے اس کے شو کے اسٹیپ بند کرنے لگا کیونکہ نوف کو جھکنے سے پہلے اپنا دوپٹہ درست کرنا پڑتا۔۔۔ نوف غور سے افراہیم کو دیکھنے لگی جو نیچے جھکا ہوا اسی کے شو کے اسٹیپ بند کررہا تھا،، اسے دس سال پہلے وہ منظر یاد آیا جب افراہیم فون پر بات کرتا ہوا اپنے جوتوں کی طرف اشارہ کر کے نوف سے لیس بند کروا رہا تھا۔۔۔ دس سال پہلے والا مغرور لڑکا جو اپنے خود کے جوتوں کے لیس بند کرنا اپنی توہین سمجھ رہا تھا آج اسی کے جوتے کے اسٹیپ بند کررہا تھا
"لیجئے میم بند ہوگئے اسٹیپ اور خوش ہوجائیے کہ اپنی لائف میں فرسٹ ٹائم کسی لڑکی کے آگے جھکا ہے افراہیم عباد"
افراہیم کھڑا ہوکر نوف کو جتانے والے انداز میں بولا
"اور یوں حساب برابر ہوا"
نوف بہت آہستہ آواز میں بولی مگر افراہیم اس کا جملہ سن چکا تھا
"کون سا حساب"
افراہیم ناسمجھنے والے انداز میں نوف سے پوچھنے لگا تو وہ ایک دم گڑبڑا گئی
"بل پے کردیں شاپرز کافی جمع ہوگئے ہیں میرے خیال میں ہمیں واپسی کرنی چاہیے"
نوف بات بناتی ہوئی بولی گھر سے نکلے ہوئے ان لوگوں کو پورے دو گھنٹے گزر چکے تھے
"تم وہ سامنے والی شاپ پر جاؤ میں یہ سارے شاپرز رکھ کر بس آتا ہوں تھوڑی دیر میں"
افراہیم نوف سے بولتا ہوا سارے شاپرز لےکر شاپ سے باہر نکل گیا
نوف کو لگا شاید افراہیم کو اپنے لئے کوئی چیز لینا ہوگی مگر اس شاپ میں لیڈیز کی بےشمار بیگز کاسمیٹک اور دیگر چیزیں موجود تھیں۔۔۔ کاسمیٹک سے تو اس کو کوئی خاص دلچسپی نہیں تھی وہ اپنے لئے پرفیومز دیکھنے لگی
"نوف"
اپنے اصلی نام کی پکار سن کر وہ ایک دم چونکی اور پکارنے والے شخص کو حیرت سے دیکھنے لگی جس کو وہ آج پہلی بار دیکھ رہی تھی
***
آج صبح بیدار ہونے کے بعد اسے ازلان کی بات پر غصہ آیا تھا جب ناشتے سے فارغ ہونے کے بعد اس نے باہر جانے کے لیے پر تولے تھے اور ساتھ ہی بیلا سے عجیب و غریب فرمائش بھی کی
"کیا مطلب ہے تمہاری بات کا، مجھے تو تمہاری بات سرے سے ہی سمجھ نہیں آئی ازلان یعنی تم یہاں خود اکیلے گھومنے کے لیے اور مجھے یہاں فیضی کے ساتھ گھومانے کے لیے لائے ہو"
بیلا ازلان کی بات سن کر بگڑتی ہوئی بولی
"کیا فضول بول رہی ہو تم، مجھے یہاں گھومنے پھرنے کے لیے نہیں بھیجا گیا ہے بلکہ کسی اسائنمنٹ کے لیے بھیجا گیا ہے بتایا تو تھا میں نے کل رات تمہیں"
ازلان بیلا کی بات پر اس کو تحمل سے سمجھاتا ہوا بولا
"ہاں تو تم اپنا اسائنمنٹ مکمل کرو ناں اس میں مجھے کیوں گھسیٹ رہے ہو بس مجھے کہیں نہیں جانا فیضی کے ساتھ"
بیلا ازلان کو بولتی ہوئی صوفے پر جا بیٹھی ازلان چلتا ہوا اس کے پاس آیا
"اب میری بات کو غور سے سنو بیلا۔۔۔ جیسا میں نے تمہیں بولا ہے تم بالکل ویسا کرو گی ٹھیک شام کے 5 بجے تم ہوٹل کے روم سے باہر نکل کر ہوٹل کے سامنے کافی شاپ پر پہنچوں گی،، جہاں فیضی پہلے سے موجود ہوگا یا تھوڑی دیر بعد وہ اس کافی شاپ پر پہنچے گا،، تم اس سے کوئی بھی سوال جواب نہیں کروں گی وہ جیسا بولے گا تم ویسے ہی کروں گی اوکے "
ازلان ایک بار پھر بیلا کو سب کچھ سمجھاتا ہوا بولا اور ہوٹل کے کمرے سے باہر نکل گیا
وہ اس وقت ہوٹل کے سامنے چھوٹے سے کافی شاپ میں بیٹھی ہوئی فیضی کا انتظار کر رہی تھی۔۔۔ ایسے ہی فضول میں بیٹھ کر اسے اسے فیضی کا انتظار کرنا عجیب لگ رہا تھا تب ہی اس نے اپنے لیے کافی منگوالی، کافی پیتے ہوئے وہ کل رات والا واقعہ سوچنے لگی
جب اچانک ہوٹل کے روم کے دروازے پر دستک سے وہ خوفزدہ ہوگئی تھی کیونکہ پچھلے بیس منٹ سے اس آدمی کی لاش ویسے ہی بیڈ پر پڑی ہوئی تھی
ازلان کے دروازہ کھولنے پر فیضی کے ساتھ ایک اور لڑکا وہیل چئیر لے کر کمرے میں داخل ہوا۔۔۔ یونیفارم سے وہ لڑکا اسی ہوٹل کا ویٹر لگ رہا تھا جو بیڈ پر موجود لاش کو اس نے وہیل چیئر پر بٹھا رہا تھا جبکہ ازلان فیضی کے ساتھ کمرے کے کونے میں کھڑا ہلکی آواز میں اسے کچھ بتارہا تھا
بیلا صوفے کے اوپر دونوں پاؤں جوڑے بیٹھی ساری کاروائی خاموشی سے دیکھ رہی تھی۔۔۔ تھوڑی دیر بعد جب وہ ویٹر اور فیضی اس آدمی کی لاش کو کمرے سے لے کر چلے گئے، تب ازلان نے صوفے پر بیٹھتے ہوئے اسے بتایا کہ وہ دونوں تھوڑی دیر میں اس ہوٹل کے روم سے چیک آؤٹ کرنے والے ہیں۔۔۔ اس وقت ازلان بیلا کو کسی چھوٹے بچے کی طرح ٹریٹ کررہا تھا کیونکہ وہ کافی زیادہ خوفزدہ تھی۔۔۔ تب ازلان اپنا اور بیلا کا سارا سامان بیگ میں ڈال کر اس ہوٹل سے دوسرے ہوٹل میں شفٹ ہوگیا تھا
"چلئے میم، ازلان سر آپ کا ویٹ کررہے ہیں"
بیلا اپنے خیالات سے نکل کر اپنے آپ سے مخاطب ہونے والے انسان کو دیکھنے لگی
فیضی انجان بنا ہوا اس کے ٹیبل کے پاس کھڑا ہوا بیلا سے بولا، بیلا اسے کوئی جواب دئیے بناء کرسی سے اٹھ گئی۔۔۔ فیضی کافی شاپ سے باہر نکل کر گاڑی میں بیٹھا تو بیلا کو بھی اس کی دیکھا دیکھی اسی گاڑی میں بیٹھنا پڑا مگر وہ فرنٹ سیٹ کی بجائے بیک سیٹ پر بیٹھ گئی تو فیضی نے کار اسٹارٹ کردی
پچھلے ڈیڑھ گھنٹے کے بعد گاڑی ایک سنسان جگہ پر رکی جہاں دور دور تک آبادی کا نام و نشان نہیں تھا ایک گنجان علاقے میں صرف ایک بلڈنگ موجود تھی، کار کے رکنے پر بیلا فیضی کو دیکھنے لگی جو کار سے نیچے اتر کر بیلا کی طرف کا سائیڈ ڈور کھولتا ہوا اسے بلڈنگ کی طرف چلنے کا اشارہ کرنے لگا۔۔۔
یہ بلڈنگ کیونکہ انڈر کنسٹرکشن تھی اس لیے سیڑھیوں پر کافی اندھیرا تھا فلیش لائٹ کی مدد سے بیلا فیضی کے پیچھے سیڑھیاں چڑھ رہی تھی مگر اندر ہی اندر کہیں اسے انجانے خوف نے گھیرا ہوا تھا آجر ازلان نے اسے ایسی عجیب و غریب جگہ پر کیو بلوایا تھا
"مجھے آپ کو یہاں تک پہنچانے کا آرڈر ملا ہے، اس دروازے سے اندر آپ کو خود جانا ہوگا"
فیضی کی بات سن کر بیلا کنفیوز ہوکر اس بند دروازے کو دیکھنے لگی نیچے والے فلور کے برعکس بلڈنگ کا یہ حصہ روشن تھا اور دیکھنے میں محسوس ہورہا تھا کہ یہ حصہ زیر استعمال بھی ہے۔۔۔ بیلا نے دروازہ کھول کر اندر قدم رکھا جو بڑا سا ہال نما سا کمرا تھا
"کک کون ہے وہاں۔۔۔ ازلان"
سامنے بڑے سے ٹیبل کے ساتھ چیئر پر کوئی بیٹھا ہوا تھا مگر اس چیئر کا رخ اس کے مخالف سمت دیوار کی طرف تھا بیلا کو صرف کرسی پر بیٹھے ہوئے شخص کے بال نظر آرہے تھے ہوئی۔۔۔۔ جواب نہ ملنے کی صورت میں بیلا کو چل کر اس کرسی کے پاس آنا پڑا
"بی لا"
کرسی پر بیٹھے ہوئے شخص کو دیکھ کر پہلے تو اس کی آنکھیں خوف کے مارے بری طرح پھیلی۔۔۔ اصفر نے ٹوٹے ہوئے لفظوں کے ساتھ اس کا نام پکار کر اس کی طرف اپنا ہاتھ بڑھانا چاہا تو بیلا دہشت کے مارے زور سے چیخ مارتی ہوئی حواس باختہ ہوکر دروازے کی طرف بھاگی
***
اپنے سامنے کھڑے شخص کو وہ بالکل بھی نہیں جانتی تھی مگر کسی اجنبی کے منہ سے اپنا اصلی نام سننا اس کے لئے خطرے کی علامت ثابت ہوسکتا تھا کیونکہ نوف جہاں سے فرار ہوکر آئی تھی یعنی روبی اس کا اصلی نام جانتی تھی۔۔۔ نوف کی قسمت اچھی تھی اس شخص نے جیسے ہی نوف کو اس کے اصلی نام سے پکارا ویسے ہی اس شاپ میں موجود دوسرا کسٹمر اس شخص سے بری طرح ٹکرا گیا۔۔۔ جس کے نتیجے میں اس کسٹمر کے ہاتھ میں موجود سامان نیچے فرش پر گر گیا۔۔۔ اس شخص کی توجہ نوف کی جانب سے جیسے ہی ہٹی، تو نوف نے اس بات کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے وہاں سے فرار ہونے کی ٹھانی
اس شخص نے نوف کو تیزی سے سیڑھیاں چڑھ کر اوپر فلور پر جاتا ہوا دیکھا تو وہ خود بھی نوف کے پیچھے بھاگا
نوف گھبراہٹ میں مال سے باہر نکلنے کی بجائے سیڑھیاں چڑھتی ہوئی اوپر فلور پر پہنچی،، نوف نے اس شخص کو بھی اپنے پیچھے آتا ہوا دیکھ لیا تھا۔۔۔ نہ جانے افراہیم اس کو کیوں اکیلا چھوڑ کر چلا گیا تھا اوپر فلور بالکل سنسان تھا وہاں موجود تمام شاپ کے شرٹس بند تھے نوف کو رونا آنے لگا
"نوف میری بات سنو"
وہ شخص نوف کے قریب آتا ہوا اسے بولا
"دیکھو میرے قریب مت آنا مجھے یہاں سے جانے دو"
نوف اس شخص کو اپنی جانب بڑھتے ہوئے دیکھ کر گھبراتی ہوئی بولی
"تم پریشان مت ہو نہ ہی تمہیں مجھ سے ڈرنے کی ضرورت ہے۔۔۔ میں تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچاؤں گا بلکہ میں تمہاری مدد کرنا چاہتا ہوں"
وہ شخص بولتا ہوا نوف کے قریب بڑھ رہا تھا ساتھ ہی اس نے اپنی پاکٹ کی طرف ہاتھ بڑھا کر کچھ نکلنا چاہا
"میں کہتی ہوں وہی رک جاؤ ورنہ میں نیچے چھلانگ لگا دو گی"