Chapter 39: انگلیوں کی گرفت

نوف نے اپنے ہاتھ کی پھسی ہوئی انگلیاں افراہیم کے انگلیوں سے آزاد کرنا چاہی تو افراہیم نے اپنی انگلیوں سے نوف کی انگلیوں کو مزید گرفت میں لے لیا

"نہیں میں نہیں مان سکتی کہ اتنا چھچھور پن کوئی نیند میں بھی کرسکتا ہے افراہیم چھوڑ دیں میرا ہاتھ"

نوف غصے میں افراہیم کا چہرہ دیکھتی ہوئی بولی جو اس وقت اس کے بےحد قریب تھا، مگر افراہیم نے اس کی بات کا کوئی رسپونس نہیں دیا اور سویا بنا رہا

"افراہیم"

نوف نے غصے میں زور سے اس کا نام پکارا تو افراہیم نے اس کا ہاتھ چھوڑے بغیر اپنی آنکھیں کھولیں

"کیوں تم صبح صبح میرے اوپر چڑھی ہوئی میرے کانوں کے پردے پھاڑ رہی ہو"

افراہیم مصنوعی غصہ کرتا ہوا نوف کو دیکھ کر بولا

"زیادہ بننے کی ضرورت نہیں ہے میرے سامنے، میں جانتی ہوں آپ جاگ رہے ہیں میرا ہاتھ چھوڑیں"

نوف کو ابھی بھی اس پر شدید غصہ آرہا تھا مگر اب وہ تیز آواز کی بجائے نارمل آواز میں بولی

"اوہو تو میں نے نیند میں تمہارا ہاتھ پکڑا ہوا تھا جبھی تم میرے اتنے قریب تھی اور میں سمجھا کہ شاید صبح صبح مجھے سوتا ہوا دیکھ کر تمہاری نیت خراب ہورہی ہوگی اور تمہارا دل کیا ہوگا کہ تم مجھ پر اس وقت ٹوٹ پڑو"

افراہیم نوف کی جاگنے والی بات کو نظرانداز کرتا ہوا اس کا ہاتھ اپنے ہاتھ سے آزاد کرکے معصوم بن کر بولا تو نوف اس سے دور ہوئی اور مزید غصہ بھی ہوئی

"کس قدر فضول باتیں کررہے ہیں آپ۔۔۔ اتنی دیر سے سونے کی ایکٹنگ کرکے جان بوجھ کر مجھے تنگ کررہے ہیں اور الٹا میرے بارے میں کس قدر چھچھوری باتیں کررہے ہیں میری نیت خراب ہوگی آپ پر، کوئی گلاب جامن ہیں آپ۔۔۔۔ اور میری ایک بات یاد رکھیں میں کوئی چھچھوری آوارہ قسم کی لڑکی نہیں ہوں جو بہانہ بناکر، آپ کو سوتا ہوا دیکھ کر آپ پر ٹوٹ پڑو یعنی بندہ نہیں ہوگیا کوئی بریانی کی پلیٹ ہوگئی"

نوف غصے میں افراہیم کو باتیں سنانے کے ساتھ اپنا دوپٹہ اس کے نیچے سے کھینچ کر نکلتی ہوئی بیڈ سے اترنے لگی تو افراہیم نے اس کا ہاتھ پکڑا اور خود بھی اٹھ کر بیٹھ گیا

"خبردار جو تم نے میرے آگے یوں فرفر زبان چلائی، مجھے غصہ دیکھایا یا پھر مجھے باتیں سنائی،، بندہ اپنی بیوی سے فضول باتیں نہیں کرے گا تو اور کس کی بیوی سے کرے گا، وہ لڑکیاں چھچھوری اور آوارہ ہرگز نہیں ہوتی جو اپنے شوہر کو پیار دیتی ہیں شوہر بھی انہی بیویوں سے خوش رہتے ہیں جو انہیں خوب پیار دیں، جب میں تمہیں ڈھیر سارا پیار دوں گا تو بدلے میں تم سے بھی ڈھیر سارا پیار لوں گا۔ِ۔۔۔ یہاں پر بھی، یہاں پر بھی اور یہاں پر بھی"

افراہیم نوف کو بولتا ہوا اپنی انگلی نوف کے ماتھے پر رکھ کر پیار کی جگہ بتاتا ہوا نوف کے ہونٹوں تک لایا اور پھر گردن سے نیچے لےگیا

"افراہیم"

نوف اس کی انگلی اپنے سینے سے ہٹاکر غصے سے ہلکی آواز میں چیخی

"شٹ اپ افراہیم کی جان، اس طرح تمہیں دو دنوں سے غصے میں دیکھ کر معلوم ہے میرا دل چاہتا ہے تمہیں باہوں میں بھر کر اتنا پیار کرو کہ تمہیں تڑپا ڈالو،، جس طرح تم نے مجھے شادی والی رات سے ترسایا ہوا ہے کاش کہ میں کوئی گلاب جامن یا بریانی کی پلیٹ ہوتا کسی نہ کسی بہانے ہی سہی تم مجھے اپنے منہ سے تو لگاتی یا تمہاری نیت ہی خراب ہوتی مجھ پر"

افراہیم کا آخری جملہ جو اس نے بولا مذاق میں تھا پر نوف کے دل کو کچھ ہوا، وہ اس کا شوہر تھا اس پر مکمل حق بھی رکھتا تھا اس کے باوجود اس نے اپنے شوہر کو اس کے حق سے محروم رکھا ہوا تھا

نوف افراہیم کی باتیں سن کر خاموشی سے اپنا سر جھکا گئی، افراہیم نوف کو خاموش اور پگھلتا ہوا دیکھ کر اس کے قریب آیا، اپنے دونوں ہاتھوں سے اس کا چہرہ تھام کر اوپر کیا نوف کی نگاہیں افراہیم کی نظروں کو دیکھ کر بےساختہ جھک گئی اور دل کافی زور سے دھڑکنے لگا۔۔۔ افراہیم نے نوف کے گلابی ہونٹوں کو صرف اپنے ہونٹوں سے چھوا ہی تھا۔۔۔ نوف بدک کر ایسے پیچھے ہٹی جیسے اسے 440 والڈ کا کرنٹ لگا ہو

"کیا لڑکی ہو یار تم، ایسے ڈر رہی ہو جیسے کھا جاؤ کا تمہارے ہونٹوں کو یہاں آؤ"

نوف کی حرکت پر افراہیم اسے آنکھیں دکھاتا ہوا بولا اور اس کا آنکھیں دکھانا کام آگیا نوف بناء کچھ بولے افراہیم کے قریب آئی

افراہیم نے ایک بار پھر اس کا چہرہ تھام کر اپنے ہونٹ اس کے ہونٹوں پر رکھ چکا تھا جس پر نوف نے اس کی شرٹ کو سختی سے پکڑلیا۔۔۔ ایسے ہی سختی اچانک افراہیم کے جذبات میں بھی در آئی تھی اپنے ہونٹوں سے نوف کے ہونٹوں پر گرفت جمائے وہ نوف کی قربت کو محسوس کرتا ہوا مدہوش ہونے لگا۔۔۔ اپنے دونوں ہاتھوں سے نوف کی کمر کو تھامے۔۔۔۔ اپنے ہونٹوں کو اس کے ہونٹوں سے جدا کئے بغیر نوف کو بیڈ پر لٹانے کے بعد مکمل نوف کے وجود پر جھک گیا

افراہیم کی بڑھتی ہوئی شدت نوف کو خطرے کا الارم دینے لگی،، جب تک وہ افراہیم کو اپنے حقیقت نہیں بتا دیتی وہ نہیں چاہتی تھی کہ افراہیم اس سے مکمل حق حاصل کرے اس لیے نوف افراہیم کو پیچھے ہٹانے لگی مگر وہ نوف کی ماننے کے موڈ میں نہیں تھا،،، نوف کے ہاتھوں کی انگلیوں کو اپنے ہاتھوں کی انگلیوں میں قید کرتا ہوا۔۔۔ وہ نوف کی تھوڑی کو چوم کر اس کی گردن پر جھک گیا اور اپنی سانسوں کی گرمائش چھوڑتا ہوا نوف کی شہہ رگ پر اپنے ہونٹ رکھ چکا تھا

"بس افراہیم اب پلیز پیچھے ہٹ جائیں ناں"

نوف اس کو مزید مدھوش دیکھ کر التجا کرتی ہوئی بولی،، وہ مکمل طور پر اس پر قابض تھا جس پر نوف اس سے منت ہی کرسکتی تھی

"مجھے معلوم تھا تم مجھے مکمل طور پر خوش کبھی بھی نہیں دیکھ سکتی"

افراہیم بولتا ہوا توقع کے برخلاف اس کے اوپر سے اٹھا ساتھ ہی نوف بھی بیڈ سے اٹھ گئی۔۔۔ آج نوف کو صحیح معنوں میں معلوم ہوا تھا کہ دن میں تارے دیکھنا کیا ہوتا ہے جو آج اسے افراہیم شوہر کے روپ میں دکھا چکا تھا۔۔۔ اس وقت افراہیم سے نظریں ملانا اسقدر مشکل ہورہی تھی کہ نوف کمرے سے باہر جانے لگی مگر افراہیم نے اس کا ہاتھ پکڑا

"ایسے کیسے کمرے سے باہر جارہی ہو حالت دیکھی ہے تم نے اپنی اس وقت پوری ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں تمہاری۔۔۔ باہر مما ہوگیں گھر کے ملازم ہوگے جاؤ پہلے شاور لےکر آؤ اور ڈریس چینج کرو پھر کمرے سے باہر نکلنا"

افراہیم اس کے جھکے ہوئے چہرے پر شرم و حیا کے رنگ دیکھ کر اس کی شہہ رگ کے پاس اپنے ہونٹوں کے نشان دیکھتا ہوا نوف سے بولا۔۔۔ افراہیم کی بات سن کر اس کا سر مزید جھک گیا وہ وارڈروب کی طرف جاکر وہ اپنے کپڑے نکالنے لگی

"یہ والا نہیں پنک کلر کا ڈریس پہنوں" افراہیم کی فرمائش پر نوف نے ایک نظر اس کو دیکھا پھر اپنی نظریں جھکاتی ہوئی بولی

"اس ڈریس کا گلا کافی بڑا ہے مجھے الجھن ہوتی ہے ایسے کپڑے پہن کر"

نوف آہستہ آواز میں منمناتی ہوئی بولی افراہیم اس کے لیے جو چار پانچ ڈریس لےکر آیا تھا وہ انہی میں سے کوئی نہ کوئی ریپیٹ کررہی تھی،، افراہیم کے ذمے یہ بھی ایک کام آچکا تھا کہ وہ اپنی بیوی کے لئے پراپر کپڑے اور دوسری چیزیں لےکر آتا

"اگر پنک والے ڈریس کا گلہ بڑا ہے تو تم نے کونسا مجھے اس میں جھانکے دینا ہے۔۔۔ ہر وقت دوپٹے کو اچھی طرح لپیٹ کے تو رکھتی ہو تم خود سے۔۔۔ وہی ڈریس پہنوں جو میں بول رہا ہوں"

افراہیم چاہتا تھا اس کی پیاری سی نک چڑی بیوی اس کی بات مانے۔۔۔ وہ نوف کے ہاتھ میں موجود ڈریس کو دوبارہ ہینگ کرکے پنک کلر کا ڈریس نکالتا ہوا بولا تو نوف ساری شرم و حیا بھلا کر شکوہ بھری نظروں سے افراہیم کو دیکھنے لگی

"کیو ضد کررہے ہیں آپ کہ میں یہی کپڑے پہنو، کیا وجہ ہے اس کے پیچھے بتانا پسند کریں گے آپ"

نوف کو واقعی تجسس ہونے لگا آخر کیا وجہ ہوسکتی جو افراہیم اس کو وہی ڈریس پہننے کا اصرار کررہا تھا

"کیونکہ پنک کلر میں ہر لڑکی اچھی لگتی ہے چاہے وہ اچھی نہ ہو تب بھی لیکن تمہارے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ تم پہلے سے ہی سے خوبصورت ہو اس لئے پنک کلر میں اور بھی زیادہ اچھی لگو گی۔۔۔ تمہیں یاد ہے جب میں تمہارے لئے سارے ڈریسز لےکر آیا تھا اس دن تم نے پیک کلر کا یہی والا ڈریس پہنا تھا جب تمہیں اس کلر میں پہلی بار میں نے دیکھا تو میرا دل چاہا کہ میں تمہیں کس کر ڈالو۔۔۔ بلیومی پہلی پہلی بار میں نے ایسا کسی لڑکی کے بارے میں سوچا، ورنہ تاشفہ نے تو مجھے فل گرین سگنل دیا ہوا تھا مگر پھر بھی میں نے اس کو اس کی لمٹ میں رکھ کر خود اپنی لمٹ میں رہا لیکن آج جب تم یہ ڈریس پہنوں گی تو میں اپنی اس دن والی وش پوری کروں گا"

افراہیم نوف کے چہرے کے اتار چڑھاؤ دیکھ کر تفصیل سے اسے بتانے لگا مگر نوف کا دماغ ایک نام تاشفہ پر اٹک گیا، اب نہ جانے یہ کون سی بلا تھی مگر نوف اس کے بارے میں پوچھنے کی بجائے افراہیم کی دوسری بات پر اس سے بولی

"بہت ہی فضول ٹائپ کا چھچھورا دل ہے آپ کا، جو ہمیشہ الٹے سیدھے کاموں کا سوچتا رہتا ہے۔۔۔۔ جو آپ تھوڑی دیر پہلے میرے ساتھ کرچکے ہیں وہ کافی ہے اگر آپ نے دوبارہ کچھ بھی کیا ہے تو میں آپ سے بالکل بھی بات نہیں کروں گی اور نہ ہی آپ کے ساتھ آپ کے اس کمرے میں رہو گی"

نوف وارننگ دیتی ہوئی افراہیم کا منتخب کردہ لباس لےکر واش روم جانے لگی تب اسے افراہیم کی آواز اپنی پشت سے سنائی دی

"میں نے کل رات کیا سمجھایا تھا تمہیں غصہ اور دھمکی اپنی صحت کے مطابق کرنا چاہیے۔۔۔ آج رات میں تمہیں کس نہیں کروں گا بلکہ تم مجھے کرو گی اور وہ بھی یہاں پر"

افراہیم نوف کے پاس آکر اپنی انگلی اس کے ہونٹوں پر رکھ کر چیلنج کرنے والے انداز میں نوف سے بولا اور مسکراتا ہوا کمرے سے باہر نکل گیا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.