Chapter 38: سفر میں فیضی

بیلا کی نظر فیضی پر پڑی جو اپنا بیگ کیبنٹ میں رکھ رہا تھا وہ خود بھی بیلا کو دیکھ چکا تھا،، مگر بیلا کے مسکرانے پر وہ اسے اجنبی سا تاثر دے کر اپنی سیٹ پر بیٹھ چکا تھا جس پر بیلا ازلان سے حیرت ذدہ ہوکر سوال کرنے لگی

"وہ فیضی نہیں ہے اور نہ ہی میں ازلان ہوں میری خاطر تھوڑی دیر خاموش ہوکر بیٹھ جاؤ"

ازلان اب بالکل سنجیدہ ہوکر بیلا سے بولنے لگا تو بیلا کو ازلان پر غصہ آنے لگا مگر وہ چپ بیٹھی رہی ناجانے اس کے اور کتنے نام تھے

"مسٹر غضنفر کیا اب ہم دونوں تھوڑی دیر کے لیے کچھ بات کرسکتے ہیں"

پلین کے ٹیک آف کرنے پر بیلا اس کے پاسپورٹ میں موجود نام کال کرتی ہوئی ازلان سے بولی

"بالکل بھی نہیں کر سکتے"

ازلان کی طرف سے نہ صرف بےمروتی والا جواب آیا بلکہ وہ اپنا لیپ ٹاپ آن کرکے ایسے مصروف ہوگیا جیسے بیلا کو جانتا ہی نہ ہو۔۔۔ بیلا کو اس کے اس رویہ پر شدید قسم کا غصہ آنے

پلین لینڈ کرنے کے بعد سے لیکر کیپ میں بیٹھ کر ہوٹل پہنچنے تک کا سفر بیلا نے بالکل خاموشی سے کیا، نہ ہی ازلان نے اس سے کوئی بات کی ہوٹل کے روم میں پہنچ کر دروازہ لاک کرنے کے بعد ازلان اپنے اصل حلیے میں آنے کے بعد بیلا کے پاس آیا اور اسے اپنے حصار میں لینا چاہا

"مجھ سے زیادہ فری ہونے کی کوشش مت کرنا اب دوبارہ"

بیلا ازلان کے دونوں ہاتھوں کو اپنے گرد سے ہٹاکر دور جھٹکتی ہوئی بولی

"زیادہ فری نہیں ہونے والا تھا، بس تمہیں اپنے قریب کر کے تین سے چار کس کرتا"

ازلان بیلا کو سنجیدگی سے اپنا ارادہ بتانے لگا

"ہم یہاں ہنی مون منانے نہیں آئے ہیں"

بیلا ازلان کو اسی کا بولا ہوا جملہ یاد کرواتی ہوئی بولی جس پر ازلان مسکرایا

"جبھی تو صرف کس پر گزارا کررہا ہو، اچھا بتاؤ شرافت سے کس دے رہی ہو یا نہیں"

ازلان کا انداز ایسا تھا جیسے کہ وہ بہت جلدی میں ہو بیلا اس کو گھورنے لگی

"دو گھنٹے پہلے تو بات کرنا دور کی بات منہ نہیں لگارہے تھے تم مجھے۔۔۔۔ اب خالی کمرہ دیکھ کر مجھ سے فری ہونے کی کوشش کررہے ہو"

بیلا غصے میں بولنے کے ساتھ ہی سر پر موجود اسکارف اتارنے لگی تو اذلان اس کے ہاتھ سے اسکارف کھینچ کر دوبارہ سے اسے اپنے حصار میں لیتا ہوا دیوار کے ساتھ بیلا کے نازک وجود کو لگائے اس کے دائیں بائیں جانب دیوار پر ہاتھ رکھتا ہوا بولا

"دو گھنٹے سے تمہیں اپنے منہ اس لئے نہیں لگایا تھا کیونکہ ہجوم میں مجھے بیوی کو منہ لگانا کچھ خاص پسند نہیں، اب غصہ تھوک دو اور تیار ہوجاؤ میرے منہ لگنے کو"

ازلان بیلا کے ہونٹوں کو فوکس کرتا ہوا اس پر جھکنے لگا مگر اس سے پہلے بیلا اس کا ارادہ جان پر اپنے چہرے کا رخ دوسری سمت کرتی ہوئی بولی

"ازلان اگر تم نے میرے ساتھ کوئی بھی الٹی سیدھی حرکت کی تو مجھ سے برا کوئی نہیں ہوگا"

ازلان کی حرکت پر اب بیلا کو غصے سے زیادہ اس سے ڈر لگ رہا تھا جبھی وہ اس کو وارننگ دیتی ہوئی بولی

"الٹی سیدھی کوئی حرکت نہیں کررہا ہوں سیدھی سیدھی ایک پیاری سی کس دے دو پھر مجھے باہر ایک ضروری کام سے جانا ہے اور اگر تم نے مجھے کس نہیں دی تو مجھے واقعی لگے گا کہ تم سے برا کوئی بھی نہیں ہے دنیا میں"

ازلان نے بولنے کے بعد کس لینے کے ارادے سے بیلا کے چہرے کا رخ اپنے چہرے کی طرف کیا تو بیلا نے اپنے دونوں ہونٹوں کو منہ کے اندر دبالیا

ازلان بیلا کی حرکت پر پہلے تو اس کو گھور کر دیکھنے لگا بیلا نے زور سے نفی میں سر ہلایا تو ازلان ناراض نظر بیلا کے چہرے پر ڈالتا ہوا دیوار سے اپنے دونوں ہاتھ ہٹاکر خود بھی پیچھے ہٹنے لگا۔۔۔ جس پر بیلا نے شکر ادا کرتے ہوئے ہونٹوں کا زاویہ درست کیا اور گہرا سانس منہ سے خارج کرنا چاہا ویسے ہی ازلان نے اسکا چہرہ تھام کر بیلا کے ہونٹوں پر اپنے ہونٹوں سے محبت بھری مہر لگانے لگا

بیلا نے اس کے مضبوط بازوؤں اور سینے پر مکے مارنا شروع کیے تب ازلان اسے آزاد کرتا ہوا پیچھے ہٹا۔۔۔ بیلا کا چہرہ شرم سے سرخ ہوا لیکن ازلان کا موڈ ایک دم خوشگوار ہوچکا ہوگیا،، وہ ازلان سے نظریں چرا کر واش روم جانے لگی تو ازلان نے اسے اپنے حصار میں لیا جس پر بیلا اسے بولی

"کیا تمہیں معلوم ہے کہ تم ایک بیہودہ انسان ہو"

اس کی نظریں ازلان سے نہ مل پائے بیلا ازلان کے سینے میں اپنا منہ چھپاکر آنکھیں بند کرتی ہوئی بولی

"پہلے مجھے بالکل بھی اندازہ نہیں تھا لیکن اب لگ رہا ہے کہ تم میرے بارے میں بالکل ٹھیک کہہ رہی ہو، مگر حیرت مجھے اس بات کی ہے کہ یہ بےہودہ حرکت کرتے ہوئے مجھے ذرا سی بھی شرمندگی نہیں ہوئی"

ازلان نے بولتے ہوئے بیلا کے بالوں پر اپنے ہونٹ رکھے تو بیلا نے زور دار مکا اس کے سینے پر مارا اور پیچھے ہوئی جس پر ازلان ہنس پڑا

"میرا اب شام میں ہی واپس آنا ہوگا تمہارے لیے لنچ آرڈر کردیتا ہوں روم سے باہر نکلنے کی ضرورت نہیں ہے ڈنر انشاءاللہ ساتھ کریں گے"

ازلان بیلا کا خوبصورت چہرہ اپنی آنکھوں میں سماکر اس سے بولتا ہوا کمرے سے باہر جانے لگا تو بیلا نے اس کا ہاتھ پکڑا

"کیا تمہیں لگ رہا تھا کہ میں تمہارے ساتھ یہاں پر آجاؤں گی"

بیلا کے بولنے پر وہ دوبارہ اس کے قریب آیا

"مجھے پورا یقین تھا، اور تم نے یہاں آکر میرے یقین پر اپنے اعتبار کی مہر لگا دی تھینک یو سو مچ"

ازلان بولتا ہوا اس کے ماتھے پر محبت بھرا لمس چھوڑ کر کمرے سے باہر نکل گیا

***

صبح کافی دیر بعد اس کی آنکھ کھلی تو اسے افسوس ہوا بیلا یقینا گھر سے نکل چکی تھی وہ تھوڑی دیر بعد بیلا سے موبائل پر رابطہ کرنے کا ارادہ رکھتا تھا،، یونہی لیٹے لیٹے افراہیم کی نظر اپنے برابر میں بےخبر سوتی ہوئی اپنی بیوی پر پڑی تو افراہیم اس کا چہرہ غور سے دیکھنے لگا اس وقت وہ سوئی ہوئی بہت معصوم لگ رہی تھی۔۔۔ تھی تو ویسے بھی وہ معصوم ہی لیکن انتہا کی نک چڑی۔۔۔۔ افراہیم اپنی سوچ پر اور اپنی بیوی کو نیا نام دے کر خود ہی مسکرانے پر مجبور ہوگیا۔۔۔۔

ناجانے وہ کیوں اپنی اس نک چڑی بیوی سے اپنے لیے توجہ کا طلبگار تھا اور پرسوں سے ہی وہ اس کو نظر انداز کررہی تھی،، تب افراہیم کا دل کیا کہ وہ جان بوجھ کر اس کے سامنے وہ حرکتیں کرے جس پر وہ بری طرح چڑ جائے،، اب بھی وہ نوف کا چہرہ غور سے دیکھ رہا تھا تب اسے محسوس ہوا جیسے نوف بیدار ہونے والی ہے۔۔۔ نوف کے آنکھیں کھولنے سے پہلے ہی افراہیم نے اپنی آنکھیں بند کرلی اور خود سوتا ہوا بن کر اپنا ہاتھ اس نے نوف کے ہاتھ پر رکھ دیا جو بیڈ پر رکھا ہوا تھا

آنکھ کھلتے ہی جو اس کے ذہن نے سب سے پہلے محسوس کیا وہ کسی وزن تلے دبا ہوا اپنا ہاتھ تھا۔۔۔ نوف کی نظریں بیڈ پر رکھے اپنے ہاتھ پر پڑی جو افراہیم کے بھاری ہاتھ کے نیچے دبا ہوا تھا۔۔۔ وہ ماتھے پر شکن ڈالتی ہوئی اپنے برابر میں لیٹے ہوئے افراہیم کو دیکھنے لگی جو اس کو نیند میں بھی تنگ کرنے سے باز نہیں آرہا تھا۔۔۔ نوف نے بالکل آہستہ سے افراہیم کی کلائی پکڑ کر اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ کے نیچے سے نکالا اور افراہیم کا ہاتھ بےحد آہستگی سے اسی کے سینے پر رکھتی ہوئی،،، وہ ابھی بیڈ سے نیچے اترنے کی کوشش میں مخالف سمت میں کروٹ لینے لگی تھی کہ افراہیم نے نیند میں اپنا ہاتھ اس کے پیٹ پر رکھ دیا

نوف نے گھور کر سوتے ہوئے افراہیم کو دیکھا اور اپنے پیٹ پر رکھا ہوا افراہیم کا ہاتھ ہٹانے لگی۔۔۔ نوف نے جیسے ہی اپنے اوپر سے افراہیم کا ہاتھ ہٹایا تو افراہیم نیند میں اس کے اوپر اپنی ٹانگ رکھ چکا تھا

"یا میرے مالک یہ کوئی آدمی ہے یا پھر کوئی ایلفی"

نوف پریشان ہوکر دل ہی دل میں بولتی ہوئی سوئے ہوئے افراہیم کو دیکھنے لگی۔۔۔

وہ بڑی مشکل سے اٹھ کر بیٹھ پائی تھی اپنے آدھے دھڑ سے افراہیم کی ٹانگ ہٹانے کی کوشش کرنے لگی۔۔۔ جس میں وہ بہت مشکل سے کامیاب ہوئی شکر کا سانس لینے کے بعد وہ بیڈ سے اٹھنے لگی تو نوف کی نظریں اپنے دوپٹے پر پڑی جو آدھے سے زیادہ افراہیم کے نیچے دبا ہوا تھا۔۔۔ بےبسی والی نظر اس بےخبر سوئے ہوئے وجود پر ڈال کر اپنے دوپٹے کا سرا پکڑ کر دوپٹے کو اپنی طرف کھینچنے لگی جس کے چکر میں اسے اندازہ ہی نہیں ہوا کہ وہ پوری کی پوری افراہیم کے اوپر جھک چکی تھی کیونکہ دوپٹے کا دوسرا سرا نہ جانے افراہیم کے نیچے کہاں دبا ہوا تھا

وہ افراہیم کے نیچے دبا ہوا اپنا دوپٹہ تو کیا ہی نکال پاتی، افراہیم کے اچانک کروٹ لینے پر نوف کا سر اپنی تکیہ پر جالگا اور وہ پوری کی پوری بیڈ پر دوبارہ لیٹ گئی اب حالت یہ تھی کہ نوف بیڈ پر لیٹی ہوئی تھی، افراہیم کا ہاتھ نوف کے اوپر سے ہوتا ہوا بیڈ پر رکھا ہوا تھا جبکہ افراہیم کا سر نوف کے سینے پر موجود تھا۔۔۔ افراہیم کی سانسوں کی گرمائش نوف کے سینے کو ہی نہیں اس کے پورے بدن کو جھلسانے لگی

"یہ آدمی آخر اسی جگہ آکر کیو ٹھہر جاتا ہے"

وہ تکیے پر لیٹی ہوئی رو دینے کو تھی سب سے پہلے اس نے افراہیم کے بالوں کو مٹھی میں بھر کر اس کا سر اپنے سینے سے ہٹاکر دور کیا۔۔۔ پھر افراہیم کا ہاتھ اپنے اوپر سے ہٹانے کے لیے اس نے افراہیم کے ہاتھوں کو انگلیوں سے پکڑا تو افراہیم نے اپنے ہاتھوں کی انگلیوں میں نوف کے ہاتھوں کی انگلیاں پھنسالی۔۔۔ اور کروٹ لیتے ہوئے سیدھا ہوکر لیٹ گیا۔۔۔ جان بوجھ کر افراہیم نے اپنے ہاتھ کو، جس میں نوف کا ہاتھ تھا بیڈ کے دوسری طرف مخالف سمت پر کیا نوف کا سر افراہیم کی تھوڑی پر جا لگا

"شرم نہیں آرہی تمہیں کیوں مستیاں کررہی ہو یار اتنی دیر سے، سونے دو مجھ بےچارے کو"

افراہیم کی نیند میں ڈوبی ہوئی آواز نوف کے کانوں سے ٹکرائی تو نوف کو غصہ آنے لگا اس نے اپنا چہرہ اوپر کرکے افراہیم کے چہرے پر نظر ڈالی تو افراہیم کی آنکھیں ابھی بھی بند تھی۔۔۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.