Chapter 36: منہ دکھائی

"تم بھی سوچ رہی ہوگی آؤٹ سائیڈر جتنے بھی لوگ آئے سبھی تمہیں منہ دکھائی دے کر چلے گئے اور سسرال کے سربراہ نے ابھی تک خالی خولی تعریفوں پر ہی ٹرخایا ہوا ہے" رات کے ڈنر کے بعد جب افراہیم نوف اور بیلا نازنین کے کمرے میں موجود تھے۔۔ نازنین لاکر میں سے ایک ڈائمنڈ کا سیٹ نکال کر نوف کے پاس آتی ہوئی اس سے مخاطب ہوئی

"میں ایسا کچھ بھی نہیں سوچ رہی ہوں آپ کے خلوص اور محبت کے آگے تو باقی تمام یہ دنیاوی چیزوں بےمعنی لگتی ہیں مجھے"

نوف نازنین کو دیکھتی ہوئی بولی وہ کل سے ہی نازنین کو بہت خوش اور مطمئن دیکھ رہی تھی جو چھوٹی چھوٹی باتوں کا اس سے پوچھ رہی تھی اور اس کا خیال رکھ رہی تھی

"اور میرے خلوص اور محبت کی تو کل رات سے ہی ایسی کی تیسی ہو رہی ہے"

اپنے بےحد قریب صوفے پر بیٹھے ہوئے افراہیم کا جملہ نوف کے کانوں سے ٹکرایا۔۔۔ وہ آج سارا دن ہی نوف کو نظر نہیں آیا تھا، تھوڑی دیر پہلے کھانے کی ٹیبل پر نوف نے اس کو دیکھا تھا اور جب وہ نازنین کے کمرے میں آکر صوفے پر بیٹھی تو افراہیم بھی اس کے ساتھ صوفے پر بالکل قریب جڑ کر بیٹھ گیا بالکل ایسے کہ نوف کا بازو افراہیم کے بازو کو چھونے لگا۔۔۔ نوف غیر محسوس طریقے سے افراہیم سے تھوڑا دور ہوئی تو افراہیم مزید پھیل کر بیٹھ گیا،، اب افراہیم کی تھائی نوف کی تھائی سے مسلسل ٹچ ہورہی تھی

"تم کیا آہستہ آواز میں اپنی بیوی سے سرگوشیاں کررہے ہو سائیڈ میں ہوکر بیٹھو ذرا"

نازنین نوف کے پاس آتی ہوئی افراہیم سے بولی

"جو حکم آپ کا"

افراہیم نازنین کو بولتا ہوا شرافت سے تھوڑا دور سرک کر بیٹھ گیا تاکہ نوف کے برابر میں نازنین بھی بیٹھ سکے جبکہ بیلا اس وقت کمرے میں موجود ہوکر بھی ذہنی طور پر وہاں نہیں تھی وہ عجیب سی کشمکش میں مبتلا تھی اسے اذلان کی بات ماننی چاہیے تھی یا کہ رد کردینی چاہیے تھی کیونکہ آخر میں ازلان نے اعتبار والی بات بولی تھی

"آنٹی یہ تو بہت قیمتی لگ رہا ہے میں اسے کیسے قبول کرسکتی ہوں"

نازنین نے ڈبہ کھول کر نوف کی طرف بڑھایا اس میں جگمگاتا ہوا ہیرے کا ہار دیکھ کر نوف ایک دم بولی

"یہ کیا بات کردی بیٹا تم نے، میری افی کی دلہن ہو تم مطلب اس گھر کی بہو۔۔۔۔ جو اب تمہاری اس گھر میں اہمیت ہے اس کے آگے یہ تحفہ بہت حقیر ہے۔۔۔ یہ نیکلیس اگر تم ابھی پہنوں گی تو میں سمجھوں گی تم نے میرے دیا ہوا تحفہ دل سے قبول کیا "

نازنین نے بڑے پیار سے اور مان سے نوف کو دیکھ کر کہا تو نوف نے آگے ہاتھ بڑھا کر ڈبے میں سے نیکلس نکال لیا

"کیا میں کچھ ہیلپ کردو تمہاری"

افراہیم نوف کے ہاتھ سے نیکلس لیتا ہوا بولا تو نوف کی پلکیں خود بخود جھک گئی وہ نوف کو نیکلس پہنانے لگا تو نازنین کے ہونٹوں پر مسکراہٹ در آئی،، نوف کے چہرے کا رخ نازنین کی طرف تھا جبکہ اس کی پشت افراہیم کی طرف تھی جو نیکلس کا لاک بند کرنے کے ساتھ مسلسل اپنی انگلیوں سے اس کی گردن کو چھو رہا تھا

"کیا آپ نے لاک چیک نہیں کیا تھا مما یہ لاک تو لگ ہی نہیں رہا اور تم یہ لمبی لمبی زلفیں تو سائیڈ میں کرو اپنی"

افراہیم بولتا ہوا نوف کے بالوں کو کندھے سے آگے کرنے لگا اب افراہیم کے ایک ہاتھ کی انگلیاں آہستہ آہستہ نوف کی کمر کو چھونے لگیں افراہیم کی طرف پشت کیے وہ سانس روکے ہوئے بالکل سیدھی ہوکر بیٹھی ہوئی ضبط کرنے کے علاوہ وہ کچھ کر بھی نہیں سکتی تھی۔۔۔ وہ نازنین کی موجودگی کا احساس کرتی ہوئی خاموش تھی

"ماشاءاللہ ماشاءاللہ دیکھو کتنی پیاری لگ رہی ہے میری بہو"

نازنین اپنا خریدا ہوا نیکلس نوف کے گلے میں دیکھ کر خوشی سے بولی اور نوف کا ماتھا چومنے لگی

"کہیں بہو آنے کی خوشی میں آپ کو اپنا بیٹا تو پرانا نہیں لگنے لگا"

نوف کا رخ ابھی تک نازنین کی طرف رخ تھا اسے اپنی پشت سے افراہیم کی آواز سنائی دی

"ایسا ہوسکتا ہے بھلا میرے بیٹے میں تو میری جان بستی ہے"

نازنین نوف کے پیچھے بیٹھے ہوئے افراہیم سے بولی۔۔ اس سے پہلے نوف سیدھی ہوکر بیٹھتی اچانک افراہیم کا سینہ مکمل طور پر نوف کو اپنی کمر پر جھکتا ہوا محسوس ہوا

"پھر جلدی سے مجھے بھی ویسے ہی پیار کریں جیسے آپ نے اپنی بہو کو کیا تھا"

افراہیم نوف کو درمیان سے ہٹائے بغیر نازنین کے قریب اپنا چہرہ لے آیا تو نازنین اس کی بچوں جیسی فرمائش پر ہنستی ہوئی افراہیم کے ماتھے پر بھی بوسہ دینے لگی۔۔۔ نوف افراہیم کی حرکتوں پر اندر ہی اندر غصہ آرہا تھا وہ کافی دیر سے بہانے بہانے سے اس کو ٹچ کیے جارہا تھا افراہیم سیدھا ہوکر بیٹھ گیا تو نوف خود بھی سیدھی ہوتی ہوئی غصے بھری نظروں سے افراہیم کو دیکھنے لگی مگر افراہیم کے چہرے کے تاثرات بتارہے تھے نوف کے غصے کی پروا کسے تھی

"میں کل سے تم دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر بہت خوش ہوں اللہ پاک تم دونوں کی جوڑی ہمیشہ سلامت رکھے"

نازنین افراہیم اور نوف کو ایک ساتھ بیٹھا دیکھ کر دعا دینے لگی

"آپ نے یمنہ کو تحفہ دیا اور پیار بھی دیا اور دعا بھی دی،، بھئی یمنہ اب تمہاری باری ہے تمہیں بھی کچھ اسپیشل سے مما کو دینا چاہیے جس سے مما بھی خوش ہو جائیں"

افراہیم کے یوں اچانک بولنے پر نوف ایک دم گھبرا گئی

"جی کیوں نہیں جو آنٹی بولیں"

نوف کو کچھ سمجھ میں نہیں آیا وہ کیا بولے،، اس کے پاس ایسا نازنین کو یا کسی کو بھی دینے کے لیے کیا تھا مگر نازنین کے خلوص کو دیکھتی ہوئی وہ ایک دم بول گئی

"مجھے بھلا اپنے بچوں سے کیا چائیے ہوگا میں تو تم تینوں کو خوش دیکھ کر خوش ہوں، بس اوپر والے سے میری دعا ہے جیسے اس نے مجھے اتنی پیاری سی بہو دی ہے ویسے ہی جلدی سے مجھے دادی بھی بنادے"

نازنین کی بات ختم ہوتے ہی نوف کو اتنی زور کا پھندہ لگا جس سے وہ بری طرح کھانسنے لگی نوف کے کھانسنے پر بیڈ پر بیلا بھی ہوش کی دنیا میں آئی

"ارے یمنہ بیٹا یہ کیا ہوگیا اچانک"

نازنین نوف کو دیکھ کر پریشانی سے پوچھنے لگی

"لگتا ہے زور کا جھٹکا کافی زور سے لگ گیا ہے"

افراہیم کھانستی ہوئی نوف کی کمر سہلاتا ہوا بولا

"میں پانی لےکر آتی ہوں بھابھی آپ کے لئے"

بیلا ایک دم بیڈ سے اٹھتی ہوئی بولی تو نوف نفی میں سر ہلا کر کھانستی ہوئی صوفے سے اٹھ کر روم سے باہر نکل گئی

"یہ بھابھی کہاں چلی گئیں"

بیلا افراہیم کو دیکھ کر پوچھنے لگی

"شرما گئی ہوگی بےچاری مما کی دعا سن کر"

افراہیم کے شرارت سے بولنے پر پاس بیٹھی نازنین نے زور سے افراہیم کے بازو پر اپنا ہاتھ مارا

"جیسے میں جانتی نہیں ہوں تم کیا بلوانا چاہ رہے تھے مجھ سے"

نازنین کے بولنے پر افراہیم مسکرا کر بیلا کو اشارے سے اپنے پاس بلانے لگا

"خاموش کیو بیٹھی ہوئی تھی اتنی دیر سے، کیا سوچ رہی ہو"

بیلا نوف کی جگہ پر آکر بیٹھی تو افراہیم بیلا سے پوچھنے لگا وہ اتنی دیر سے بیلا کی غائب دماغی کو نوٹ کرچکا تھا

"سمجھ میں نہیں آرہا ہے جو سوچ رہی ہو آپ دونوں سے شئیر کرو کہ نہیں"

بیلا کا دل چاہا وہ نازنین اور افراہیم کے سامنے اپنے اور ازلان کے نکاح کا بتادے

"بیٹا ایسی کیا بات ہے بولو ناں"

قریب بیٹھی ہوئی نازنین پیار سے بیلا سے پوچھنے لگی جبکہ افراہیم اس کے بولنے کا انتظار کرنے لگا

"کل یونیورسٹی کے سارے اسٹوڈنٹس مری کے ٹرپ پر جارہے ہیں تو میں نے سوچا اگر میں بھی ان سب کے ساتھ چلی جاتی" ابھی بیلا کا بات مکمل بھی نہیں ہوئی تھی کے نازنین بول پڑی

"ارے نہیں بیٹا تم پہلے کبھی اکیلی کہیں نہیں گئیں تو اب کیسے جاؤں گی"

نازنین پریشان ہوکر بیلا کو سمجھانے لگی تو افراہیم بول پڑا

"ایک منٹ مما مجھے بات کرنے دیں، بیلا کیا تم جانا چاہتی ہو"

افراہیم بیلا کو دیکھتا ہوا پوچھنے لگا تو بیلا نے اثبات میں سر ہلا کر فورا جھکالیا

"ٹھیک ہے تم چلی جاؤ ساتھ ہی اپنا خیال رکھنا اور ڈھیر سارا انجوائے کرنا"

نازنین کے کچھ بولنے پر افراہیم اس کو آنکھوں کے اشارے سے روکتا ہوا بیلا سے بولا تو بیلا سر اٹھا کر افراہیم کو دیکھنے لگی

"تھینک یو بھائی"

وہ بغیر مسکرائے افراہیم کو دیکھ کر بولی کیونکہ اسے اندر سے ایسے جھوٹ بول کر کوئی خوشی نہیں ہوئی تھی نازنین کو شب بخیر کہتی ہوئی بیلا وہاں سے چلی گئی

"وہ کیسے رہے گی افی ہم دونوں سے دور وہ تو پہلے کبھی بھی اس طرح کہیں نہیں گئی "

نازنین افراہیم کے اجازت دینے پر پریشان ہوتی ہوئی بولی تو اس افراہیم نازنین کا ہاتھ تھام کر بولا

"ہم سے دور جاکر وہ کیوں نہیں رہ سکتی مما، اسی کے گروپ کی دوسری لڑکیاں بھی ہوگیں بیلا کے ساتھ۔۔۔ آپ بھی تو چاہتی ہیں کہ وہ دوسری لڑکیوں کی طرح سب میں گھلے ملے تو پھر اس کو جانے دیں اور آپ بھی ریسٹ کریں میں چلتا ہوں اب"

افراہیم نازنین کو بولتا ہوا اپنے روم میں جانے کے لئے اٹھ گیا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.