وہ گہری نیند میں سو رہی تھی تب اسے ایک دم نیند میں محسوس ہوا کے کوئی چیز اس کے سینے پر آکر گری ہو۔۔۔ جس سے نوف کی آنکھ اچانک کھل گئی،،، کمرے کی سجاوٹ دیکھ کر اسے یاد آیا یہ کمرہ افراہیم کا تھا سب سے پہلے نوف نے لیٹے رہنے کے ساتھ ہی اپنا سر نیچے کر کے اپنے اوپر گرنے والی چیز کو دیکھا پھر حیرت سے اس کی آنکھیں پھٹ گئی
افراہیم کو کل رات اپنی بیوی کی حرکت پر شدید غصہ آیا تھا ایک تو اس نے افراہیم کا سارا رومانٹک موڈ غارت کیا تھا اوپر سے وہ اس کے کمرے سے بھی باہر چلی گئی تھی اور اپنے کمرے میں جاکر سوتی ہوئی بن گئی تھی
غصے میں افراہیم اس کو اٹھا کر اپنے کمرے میں لےکر تو آگیا مگر سوتی ہوئی اپنی بیوی کو مسلسل آدھے گھنٹے تک گھورتا رہا وہ اتنی جلدی آخر کیسے سو سکتی تھی اور اگر وہ واقعی جاگ رہی تھی اور سونے کی صرف ایکٹنگ کررہی تھی تو پھر اتنی پرفیکٹ ایکٹنگ کیسے کرسکتی تھی کے نہ تو اس میں کوئی ہل جھل ہورہی تھی نہ ہی اس کی پلکیں جھپک رہی تھی۔۔۔ افراہیم نے کل رات اپنی بیوی کو آزمانے کے لیے کہ وہ واقعی جاگ رہی ہے اس کے کان کے قریب اپنا منہ لاتے ہوئے اسے شدید قسم کی بےباک دھمکی دے ڈالی تھی، اگر وہ واقعی جاگ رہی ہوتی تو افراہیم کو پیچھے ہٹاکر غصے میں اٹھ کر دوبارہ افراہیم کے کمرے سے باہر نکل جاتی مگر وہ ویسے ہی سوتی رہی۔۔۔ تب افراہیم کو یقین ہوگیا کہ اس کی بیوی اس وقت سچ میں سو رہی تھی۔۔۔۔ افراہیم خود بھی اس کے برابر میں لیٹ گیا اور سونے کی کوشش کرنے لگا
اس وقت افراہیم پر شدید قسم کی نیند کا غلبہ طاری تھا کروٹ لینے کے ساتھ اس نے دائیاں بازو پھیلا کر بیڈ پر رکھا مگر یہ نرم گداز سا لمس، اس کا ماؤف ذہن سمجھنے سے قاصر تھا یہ نیند میں اس کا ہاتھ کہاں جا پہنچا تھا، اسکا ذہن بیدار ہونے لگا۔۔۔ افراہیم کی نیند ٹوٹی تو آنکھ کھلنے پر اس نے اپنے برابر میں لیٹی ہوئی اپنی بیوی کو دیکھا جو بالکل سیدھی لیٹی ہوئی شاید رو دینے والی تھی،، پھر اس کی نظروں کا زاویہ نوف کہ گردن سے تھوڑا نیچے اپنے ہاتھ کی طرف گیا۔۔۔ ایک جھٹکے سے اس نے نوف کے اوپر رکھا ہوا اپنا ہاتھ ہٹایا اور چور نظروں سے نوف کو دیکھنے لگا جو اسکے ہاتھ ہٹاتے ہی فورا اٹھ کر بیٹھ گئی تھی اور افراہیم کو شرمندہ کرنے کے لئے بری طرح اسے گھورنے لگی
"کیا ہوا"
مگر افراہیم بھی کہا شرمندہ ہونے والا تھا نوف کو دیکھتا ہوا چہرے کے تاثرات ایک دم سنجیدہ کرتا ہوا الٹا اسی سے پوچھنے لگا
"شرم نام کی کوئی چیز ہے آپ میں"
نوف تھوڑا غصے سے تھوڑا شرمندگی سے سرخ ہوتی ہوئی بیڈ پر لیٹے ہوئے افراہیم کو دیکھ کر پوچھنے لگی
"میں نیند میں تھا اگر تمہیں اتنا برا لگ رہا تھا تو تم لیٹی ہوئی انجوائے کیوں کررہی تھی، میرا ہاتھ تم خود بھی اپنے اوپر سے ہٹاسکتی تھی"
افراہیم اس کا غصے اور شرم سے سرخ چہرہ دیکھ کر مزید اس کو سلگاتا ہوا بیڈ سے اٹھ کر واش روم میں جانے لگا
"استغفراللہ۔۔۔ میں انجوائے کررہی تھی، یہ کیا بول رہے ہیں آپ۔۔ آپ کی ہمت کیسے ہوئی مجھ سے ایسی بیہودہ بات کرنے کی،، کس قسم کی لڑکی لگتی ہوں میں آپ کو جو آپ کی ان فضول حرکتوں کو انجوائے کرو گی جواب دیں آپ مجھے"
افراہیم کی بات نے اسے صحیح معنوں میں پتنگے لگا دئیے تھے وہ بیڈ سے اٹھ کر افراہیم کا راستے میں آکر اس کا راستہ روکتی ہوئی غصے میں بولی
"صبح ہی صبح میرے منہ لگنے کی ضرورت نہیں ہے، اگر میں تمہارے منہ لگ گیا ناں، تو اتنے برے طریقے سے لگوں گا کہ تم رو پڑوں گی مجھے پیچھے ہٹاتے ہوئے۔۔۔ اس لیے فورا میرے راستے سے ہٹ جاؤ"
افراہیم اس کے غصے کی پروا کیے بغیر دھمکی دیتا ہوا بولا جو کارآمد ثابت ہوئی وہ سنگین نتائج کا سوچتی ہوئی خاموشی سے افراہیم کے راستے سے ہٹ گئی تو افراہیم واش روم چلا گیا
واش روم میں پانی گرنے کی آواز آرہی تھی اور وہ بیڈ پر بیٹھی ہوئی افراہیم کی حرکت یاد کرکے خجالت سے سرخ ہوئے جارہی تھی
"ٹاول پکڑاؤ مجھے جلدی سے "
افراہیم کی آواز پر وہ واش روم کی طرف دیکھنے لگی پھر اٹھ کر وارڈروب میں ٹاول ٹٹولنے لگی۔۔۔۔ ڈرتے ہوئے نوف نے افراہیم کو ٹاول دیا کہ کہیں وہ اس کو ہی واش روم میں نہ کھینچ لے۔۔۔ اب وہ افراہیم سے کسی بھی قسم کی بدتمیزی کی توقع رکھ سکتی تھی
نوف خود بھی چینج کرنے کا سوچ رہی تھی تب افراہیم اپنی کمر پر ٹاول لپیٹ کر روم میں آیا،، اس کو دیکھنے کے بعد نوف کو فورا اپنی نظریں جھکانا پڑی۔۔۔۔ ساتھ ہی اس کو دس سال پہلے کا منظر یاد آیا جب افراہیم اسی حالت میں اپنے کمرے میں موجود تھا اور وہ غلطی سے دروازہ کھول چکی تھی،، تب وہ اس پر کتنا غصہ ہوا تھا اور کل رات سے تو جیسے اس نے ساری شرم بیچ ہی ڈالی تھی،، نوف ذرا سی نظر اٹھاکر چور نظروں سے اس بدتمیز مغرور انسان کو دیکھنے لگی جو اب اس کا شوہر بن چکا تھا
"یوں چوری چوری میری طرف للچائی ہوئی نظروں سے دیکھنے میں وقت برباد مت کرو،، جاکر خود بھی شاور لو اور ڈھنگ کے کپڑے پہنو۔۔۔ مما نے بتایا نہیں تمہیں ان کی ساری فرینڈ آنے والی ہیں صبح"
افراہیم کی نظروں سے نوف کا چور نظروں سے اس کی طرف دیکھنا چھپ نہیں سکا تھا تبھی وہ تاک کر نشانہ لیتے ہوئے طنز کرتا بولا
"بڑے شہزادہ گلفام ہیں جیسے، جو میں چوری چوری للچائی ہوئی نظروں سے دیکھو گی"
نوف کو معلوم تھا افراہیم اپنی شرٹ کے بٹن بند کرتا ہوا اسی کو دیکھ رہا تھا نوف آہستہ آواز میں بڑبڑا کر واش روم جانے لگی تبھی افراہیم نے اس کا بازو پکڑا
"اپنی چوری پکڑے جانے پر انسان کو شرمندہ ہونا چاہیے یوں منہ ہی منہ میں بڑبڑانا نہیں چاہیے اور میری بات کان کھول کر سن لو۔۔۔۔ یمنہ میں تم سے کچھ بکواس کررہا ہوں تم سن رہی ہو ناں"
افراہیم جو اس سے کوئی بات بول رہا تھا مگر نوف کو غائب دماغ دیکھ کر ایک دم اس کے پکڑے ہوئے بازو پر دباؤ ڈالتا ہوا بولا تو نوف جیسے ہوش میں آئی اور جلدی سے بولی
"جی کیجئے بکواس۔۔۔۔ اوہ سوری میرا مطلب ہے میں سن رہی ہوں آپ پلیز بولیں"
افراہیم کی غصے میں بڑی بڑی آنکھیں دیکھ کر وہ اپنا جملہ جلدی سے درست کرتی ہوئی بولی
"ہمارے کمرے کی بات ہمارے ہی درمیان رہے گی،، مما بیلا یا پھر دوسرے لوگوں کے سامنے ہم سویٹ اینڈ ہیپی کپل کی طرح ہیں، سمجھ رہی ہو تم"
افراہیم کی بات پر وہ اثبات میں سر ہلاکر واشروم میں چلی گئی
مگر اب اس کو یاد آرہا تھا رات میں کوئی گھر میں موجود تھا جس نے اس کو پکڑا، اس کا منہ بند کیا اور وہ کب کیسے نیند میں گئی کب افراہیم کے کمرے میں آئی یہ سب کچھ اسے بالکل بھی یاد نہیں تھا۔۔۔ صبح بیدار ہونے کے ساتھ ہی افراہیم کی بدتمیزی والی حرکت نے اس کے دماغ سے کل رات والی یہ ساری بات نکال دی تھی
"کون ہوسکتا تھا وہ"
نوف پانی کا نلکا کھولتی ہوئی سوچنے لگی کیونکہ اس سے پہلے تو اس نے اس گھر میں ایسا کچھ نہیں دیکھا تھا،، اسے یہ افراہیم کو بتانا چاہیے تھا مگر وہ تو اس وقت اس سے سیدھے منہ بات بھی نہیں کررہا تھا نوف سوچتی ہوئی اچھی خاصی پریشان ہوچکی تھی
***
اس وقت بیلا کو ازلان پر شدید قسم کا غصہ آیا ہوا تھا۔۔۔ آج صبح یونیورسٹی آنے پر نازنین نے کتنی ساری باتیں اس کو سنائی تھی کیونکہ گھر میں گیسٹ آنے والے تھے مگر وہ یونیورسٹی صرف اس بدتمیز انسان کی وجہ سے آئی تھی،، جس نے فزکس کے ٹیسٹ میں اسے پاسنگ مارکس دینے کے بعد پوری کلاس کے سامنے کتنے برے طریقے سے اسے شرمندہ کیا تھا
کل رات وہ اس کے گھر آیا تھا،، اس کے بیڈ روم میں بےحد قریب آکر کیسی پیار بھری باتیں کررہا تھا مگر آج صبح وہ ایک جلاد نما ٹیچر بنا ہوا اس کی بےعزتی کررہا تھا
"روم نمبر 403 میں آجاؤ"
بیلا نے اپنے موبائل میں ازلان کا میسج پڑھا تو بیلا کو اس پر اور بھی شدید غصہ آیا اتنا ڈانٹنے کے بعد وہ اس کو کیسے کلاس روم میں آنے کا آرڈر دے رہا تھا
"بھاڑ میں جاؤ تم"
بیلا نے اس کے میسج کا رپلائی کیا۔۔۔ اس کا باقی کی کلاس لینے کا ارادہ نہیں تھا ڈرائیور اس کو تھوڑی دیر میں لینے کے لئے آجاتا تو واپس گھر چلی جاتی
"سوچ لو میں پیپر میں بیٹھنے نہیں دوں گا تمہیں"
اب کی بار بیلا کو اس کی طرف سے دھمکی بھرا میسج موصول ہوا
"میرا اس سال پیپر دینے کا ارادہ ہی نہیں ہے"
بیلا اس کی دھمکی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ٹائپ کرنے لگی
"پیار سے بول رہا ہوں آجاؤ ورنہ ناراض ہوجاؤں گا میں تم سے"
ازلان کا دوسرا دھمکی بھرا میسج پڑھ کر بیلا دوبارہ میسج ٹائپ کرنے لگی
"پیار سے کیا تم اگر مجھے غصے میں بلاؤ گے میں تب بھی نہیں آؤں گی اور اگر ناراض ہونا ہے تو ذرا اچھے سے ہونا"
ازلان کو میسج سینڈ کرکے وہ پارکنگ لاٹ میں آکر اپنی گاڑی میں بیٹھ گئی ایک بار پھر اس کا موبائل بجنے لگا مگر یہ نمبر نازنین کا تھا
"جی مما"
بیلا اس کی کال ریسیو کرتی ہوئی بولی
"کہاں رہ گئی ہو بیلا حد کرتی ہو تم بھی تنزیلہ کب سے یہاں بیٹھی ہوئی تمہارا ویٹ کررہی ہے بیٹا"
نازنین بیلا کی آواز سن کر اس سے فورا بولی تو بیلا برے طریقے سے چڑ گئی
"مما تنزیلہ آنٹی میرا ویٹ کیو کررہی ہیں آپ کی ساری فرینڈز کو تو بھابھی کو دیکھنے کے لیے آنا تھا"
بیلا اکتائے ہوئے لہجے میں بولتی ہوئی ڈرائیور کو گھر کی طرف چلنے کا اشارہ کرنے لگی تو اس نے گاڑی اسٹارٹ کردی
"ہاں میری ساری فرینڈز یمنہ کو دیکھنے آئی ہیں مگر تنزیلہ تو تمہیں دیکھنے کے لیے آئی ہے اپنے راغب کے لیے بس تم جلدی سے گھر آجاؤ"
نازنین پیار بھرے لہجے میں بولی تو بیلا کو تنزیلہ آنٹی سے چڑ ہونے لگی
"بہت ضروری اسائنمنٹ ملا ہے مجھے مما میں اس وقت لائبریری جارہی ہوں آج تو جلدی گھر بالکل بھی نہیں آسکوں گی۔۔۔ آپ تنزیل آنٹی سے معذرت کرلیے گا اور پلیز پریشان مت ہوئیے گا، میں کال رکھ رہی ہوں"
اسے فرار ہونے کا بس ایک یہی بہانہ ملا تو وہ کال کاٹ کر سوچ میں پڑگئی کہ اب کیا کرے
"نہیں گھر نہیں گاڑی رائٹ سائیڈ پر موڑ لو اپنی دوست سے نوٹس لینے ہیں مجھے اور تھوڑی دیر اس کے پاس بیٹھنا ہے، دو گھنٹے بعد آکر مجھے پک کرلینا"
بیلا ڈرائیور کو بولتی ہوئی گاڑی میں اطمینان سے ٹیک لگا کر بیٹھ گئی