آج پھر اس کے روپ کو سجا سنوار کر اسے شہزادی کی طرح تیار کیا گیا تھا مگر اب کی بار کسی نامحرم کے لئے نہیں بلکہ اسے اپنے محرم کے لیے سجایا گیا تھا،، بیوٹیشن نے جب نوف کو مکمل تیار کردیا تو گھونگھٹ ڈالنے سے پہلے وہ خاموشی سے اپنے سجے ہوئے روپ کو آئینے میں دیکھنے لگی۔۔۔ اتنی محنت اور مہارت سے میک اپ کرنے کے بعد بیوٹیشن کو سختی سے تاکید کی گئی تھی کہ وہ برائیٹ کا چہرہ مکمل طور پر گھونگھٹ کی نظر کردے اور یہ تاکید کرنے والا کوئی دوسرا نہیں بلکہ افراہیم تھا جو آج قانونی اور شرعی طور پر اس کا حق دار بن چکا تھا
چند دن پہلے جب اسے روحیل کے لئے تیار کیا جارہا تھا تب نوف کو اپنا آپ کسی لاش کی مانند محسوس ہورہا تھا،، اب کی بار اس کے کیا محسوسات تھے وہ اپنی فیلنگز سے یکسر انجان تھی بس وہ خاموش بیٹھی ہوئی اپنے آس پاس لوگوں کی فرمائشیں سن رہی تھی جو اس کو دیکھنے کے طلبگار تھے مگر نازنین خوبصورتی سے ہر ایک کو ٹال رہی تھی،، جب نکاح نامہ اس کے سامنے رکھا گیا تب نکاح نامے پر سائن کرتے ہوئے وہ رخشی، قیوم اور ازلان کو یاد کر کے بےتحاشہ روئی تھی اپنی زندگی کی ڈور کسی دوسرے کے ہاتھوں میں دیتے ہوئے اس کی سسکیاں نکلنے لگی تھی لیکن یہ فیصلہ اس نے بھوکے بھیڑیوں سے اپنی عزت محفوظ رکھنے کے لئے کیا تھا۔۔۔
نوف کے بہت زیادہ رونے پر نازنین اسے افراہیم کے کمرے میں بٹھاکر جاچکی تھی۔۔۔ اب اس کو اپنے گھونگھٹ سے الجھن ہونے لگی تھی اس کا پورا وجود بیٹھے بیٹھے دکھنے لگا تھا اس لئے وہ دوپٹے کو اپنے چہرے سے اوپر کرکے بیڈ کے کراؤن سے ٹیک لگا کر آرام دہ انداز میں بیٹھ گئی۔۔۔ نہ جانے کب اس کی آنکھ لگ گئی نوف کو احساس بھی نہیں ہوا۔۔۔
جب اسے اپنے ہاتھ پر کسی مردانہ ہاتھ کا لمس محسوس ہوا تو اچانک نوف کی آنکھ کھلی افراہیم کو اپنے بےحد قریب بیٹھا دیکھ کر وہ جلدی سے اٹھ بیٹھی،، افراہیم مبہوت سا، پلکیں جھپکائے بنا یک ٹک اسے دیکھے جارہا تھا جس کی وجہ سے نوف مزید سمٹ کر بیٹھ گئی۔۔۔ افراہیم کی نظروں کی تپش اپنے چہرے پر محسوس کرکے نوف نے دوبارہ اپنے چہرے کو دوپٹے سے چھپانا چاہا تو افراہیم نے نوف کو ایسا کرنے سے روک دیا
"مجھ سے پردہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے آج کے دن تمہیں میرے لیے ہی سجایا گیا ہے اور میں مکمل حق رکھتا ہوں تمہارے اس روپ کو دیکھنے کا"
وہ نوف کے دونوں ہاتھ پکڑ دوپٹے سے ہٹا کر نیچے کرتا ہوا بولا۔۔۔ افراہیم کی نظریں ابھی بھی اس کے چہرے کا مکمل طواف کررہی تھی جس کی وجہ سے نوف کو اپنی پلکیں اٹھانا مشکل مرحلہ لگنے لگا۔۔۔ افراہیم اس کی تھوڑی کے نیچے انگلی رکھ کر اس کا چہرہ اوپر کرتا ہوا دوبارہ بولا
"میرا دل گواہی دے رہا ہے کہ تم بہت خوبصورت ہو،، اور آج تمہارے چہرے سے نظریں ہٹانا مشکل مرحلہ لگ رہا ہے، میں وہ لفظ تلاش نہیں کر پارہا جس سے تمہارے اس روپ کی تعریف کرسکوں،، میری طرف سے یہ محبت کا خراج قبول کرو"
جذبوں سے گوندھی ہوئی افراہیم کی آواز نوف کے کانوں سے ٹکرائی جس کے بعد افراہیم نے نوف کی پیشانی پر اپنے ہونٹ رکھے تو وہ اپنی پوری جان سے لرز اٹھی۔۔۔ احتجاجا نوف نے افراہیم کے سینے پر اپنے دونوں ہاتھ رکھ کر اسے پیچھے ہٹانا چاہا مگر افراہیم اس کے احتجاج کی پرواہ کیے بغیر نوف کی کمر پر اپنے دونوں بازوؤں کو لپیٹ کر نوف کے اوپر جھکتا ہوا اسے بیڈ پر لٹا چکا تھا
"افرا۔۔۔۔
نوف افراہیم کی حرکت پر ڈرتی ہوئی اسے پکڑانے لگی مگر اس سے پہلے افراہیم اس کے ہونٹوں پر اپنی انگلی رکھ کر نوف کو چپ کروا چکا تھا
"تم چند گھنٹے پہلے اپنے جملہ حقوق میرے نام کرچکی ہوں، اب تمہاری نہیں چلے گی اور آج تو بالکل بھی نہیں"
افراہیم نے نوف کو باور کرواتے ہوئے اس کے گلے سے نگینوں سے جڑا نیکلیس اتار کر سائیڈ ٹیبل پر رکھ دیا ساتھ ہی وہ نوف کی گردن پر جھ چکا تھا
افراہیم کے ہونٹوں کا محبت کا بھرا لمس اپنی گردن پر جگہ جگہ محسوس کرکے نوف کا دل بری طرح کانپنے لگا،، اس کی کمر پر لپٹا ہوا افراہیم کا ہاتھ اب نوف کے پیٹ پر سرایت کررہا تھا۔۔۔ آہستہ سے نوف کے منہ سے سسکی نکلی تو،، افراہیم اٹھ کر نوف کا چہرہ دیکھنے لگا۔۔۔ نوف افراہیم کو دیکھ کر گھبراہٹ کے مارے نفی میں سر ہلانے لگی
"یمنہ افراہیم آج افراہیم عباد تم پر اپنا رنگ چڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے مطلب محبت کا رنگ۔۔۔ اور تم بالکل بھی اعتراض نہیں کرو گی"
افراہیم کا لہجہ نرم ہونے کے باوجود اس کا انداز ایسا تھا نوف اسے کچھ بھی بول نہیں پائی
افراہیم اس کی تھوڑی پر اپنے ہونٹ رکھتا ہوا سر پر ٹکا ہوا نوف کا دوپٹہ اتار چکا تھا۔۔۔۔ نوف بےبسی کے عالم میں اپنی آنکھیں بند کرچکی تھی وہی افراہیم مدہوشی کے عالم میں نوف کے ہونٹوں پر اپنا انگوٹھا رگڑ کر اس کی لپ اسٹک صاف کرتا ہوا، باری باری اس کے دونوں گالوں کو چومنے لگا تب نوف کو اپنے دونوں گال جلتے ہوئے محسوس ہوئے
دس سال پہلے یہ مغرور شخص بہت بےدردی سے اسکے انہی گالوں پر جابجا تھپڑ مار کر انہیں سرخ کرچکا تھا۔۔۔ تب نوف نے اس شخص کی بےحسی کی انتہا دیکھی تھی اور آج یہی شخص اپنی دیوانگی کی انتہا دکھا رہا تھا تو نوف سے برداشت کرنا مشکل ہوگیا
"افراہیم ہٹ جائے میں کہتی ہوں پیچھے ہٹ جائے"
نوف تڑپ کر تیز آواز میں بولی تو افراہیم کو پیچھے ہٹنا پڑا۔۔۔ ایک سحر کی سی کیفیت جو افراہیم کے اوپر طاری تھی وہ نوف کے آنسو دیکھ کر کہیں غائب ہوچکی تھی۔۔۔ نوف اپنے آنسو صاف کرتی ہوئی اٹھ کر بیڈ پر بیٹھی تو افراہیم بیڈ سے اٹھتا ہوا بولا
"واٹ ربش،، تم رو کیوں رہی ہو،،، ظاہر کیا کرنا چاہتی ہو تم مجھ پر۔۔۔۔ شادی ہوئی ہے ناں آج ہماری یا پھر میں یوں ہی بناء شادی کے زبردستی تمہارے ساتھ۔۔۔۔
افراہیم کو اس وقت نوف کا رونا انتہائی برا لگا تھا وہ بگڑے ہوئے موڈ کے ساتھ نوف سے پوچھنے لگا
"اور اس شادی سے پہلے ایک شرط رکھی تھی میں نے،،، آپ وہ کیوں بھول رہے ہیں"
نوف بولتی ہوئی خود بھی بیڈ سے اٹھ کر گھڑی ہوگئی اس کی بات سن کر افراہیم کو ہنسی آنے لگی
"تم کیا بچی ہو جو ایسی شرط رکھ کر یہ توقع کررہی ہو کہ میں اس فضول سی شرط کو سیریس لےکر تمہارے پاس نہیں آؤں گا،، شادی کی ہے میں نے تم سے کوئی مذاق نہیں ہوتا ہے کسی سے رشتہ جوڑنا،، اب آگے سے میرے سامنے کوئی بھی بےوقوفی والی بات مت کرنا،، میں آج کا دن بلکل بھی برباد نہیں کرنا چاہتا تمہاری کسی بےوقوفی کی باتوں کی وجہ سے"
افراہیم نے بولتے ہوئے دوبارہ نوف کی جانب اپنے قدم بڑھائے تو نوف تیزی سے پیچھے ہوئی
"وہی رک جائیں افراہیم اگر آپ میرے قریب آئے تو اچھا نہیں ہوگا آپ سے شادی میں نے صرف آنٹی کی وجہ سے کی ہے اور ایک محفوظ پناہ گاہ کی وجہ سے۔۔۔ اگر آپ میرے لئے اس گھر کو محفوظ نہیں رہنے دیں گے تو پھر میرے یہاں رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا اگر آپ نے میرے ساتھ زبردستی کی تھی تو میں اسی وقت یہاں سے چلی جاؤ گی۔۔۔ اگر آپ کو اپنی ویڈنگ نائٹ انجوائے کرنا ہے تو میری طرف سے اجازت ہے آپ شوق سے دوسری شادی کرسکتے ہیں"
نوف افراہیم کو بولتی ہوئی رکی نہیں تھی بلکہ کمرے سے باہر نکل گئی یہ دیکھے بغیر کہ افراہیم کو اس کی بات سن کر کتنا غصہ آیا تھا
***
ڈائیننگ ہال مکمل طور پر اندھیرے میں ڈوبا ہوا تھا مہمان کافی دیر پہلے جاچکے تھے۔۔۔ نازنین اور بیلا اپنے اپنے کمروں میں موجود تھیں،، نوف افراہیم کے کمرے سے نکل کر اپنے کمرے میں جانے کا ارادہ کررہی تھی تب اچانک ہی گپ اندھیرا چھا گیا گھر کی ساری لائٹس بند ہونے کی وجہ سے اسے کچھ بھی دکھائی نہیں دے رہا تھا لیکن کوریڈور میں موجود لمبے چوڑے ہیولے کو دیکھ کر نوف ڈر گئی۔۔۔ افراہیم کا قد بھی اچھا نکلتا ہوا تھا مگر یہ افراہیم ہرگز نہیں تھا اس سے پہلے نوف کچھ بولتی وہ آگے بڑھ کر جلدی سے نوف کا منہ بند کرچکا تھا۔۔۔ ازلان اس وقت اندھیرے کی وجہ سے اس لڑکی کو پہچان نہیں پایا تھا مگر اسے اتنا اندازہ تھا کہ یہ بیلا ہرگز نہیں ہے۔۔۔ اس سے پہلے وہ لڑکی شور مچاتی ازلان اس کے منہ پر ہاتھ رکھ کر اس کا منہ بند کرچکا تھا،، اس کے مچلتے ہوئے وجود کو بےہوش کرنا اس لیے ضروری ہوگیا تھا کہ اچانک ایک کمرے کا دروازہ کھلا
"یمنہ یہ کیا حرکت ہے فورا روم میں واپس آؤ"
افراہیم کی آواز سن کر ازلان اس یمنہ نامی لڑکی کے بےہوش وجود کو اٹھائیں دائیں جانب کمرے میں چلا آیا، افراہیم کے قدموں کی چاپ اسے اسی کمرے میں آنے کا پتہ دے رہی تھی ازلان نے بےہوش وجود کو جلدی سے بیڈ پر ڈال کر،، افراہیم کے دروازہ کھولنے سے پہلے خود بیڈ کے نیچے چھپ گیا تب تک لائٹ بھی آچکی تھی جو اس کے کہنے پر چند سیکنڈ کے لیے بند کی تھی لیکن بےحد غلط ٹائم پر
"اس طرح اگر تمہیں مما نے یا پھر بیلا نے اس کمرے میں دیکھا تو وہ دونوں کیا سوچیں گے،، یہ بچگانہ حرکتیں بند کرو اور واپس اپنے کمرے میں چلو۔۔ میں اچھی طرح جانتا ہوں تم سو نہیں رہی ہو بلکہ جاگ رہی ہو"
بیڈ کے نیچے چھپے ہوئے ازلان کو افراہیم کی آواز سنائی دی ساتھ ہی وہ بولتا ہوا بیڈ کی جانب بڑھ رہا تھا۔۔۔ افراہیم کی آواز ازلان پہلے ہی پہچان چکا تھا اور یمنہ نامی یہ لڑکی یقینا اس کی بیوی تھی جس سے آج افراہیم کی شادی ہوئی تھی آج دوپہر والی بیلا کی بات ازلان کو یاد آئی
"یمنہ سنا نہیں تم نے، میں کیا بکواس کررہا ہو اٹھو فورا یا پھر میں تمہیں اٹھاکر واپس کمرے میں لے جاؤ"
افراہیم کو اس وقت اپنی بیوی کی ہٹ دھرمی پر بے تحاشا غصہ آرہا تھا مگر وہ ضبط کرتا ہوا بولا،، وہ افراہیم کو دیکھ کر سوتی ہوئی بن گئی تھی مگر افراہیم جانتا تھا کہ وہ جاگی ہوئی ہے جبھی افراہیم نے اس کو خود اٹھانے کی دھمکی دی تھی۔۔۔ اور چند سیکنڈ ہی افراہیم نے اس کے اٹھنے کا انتظار کیا تھا اور پھر خود اسے اپنے بازوؤں میں اٹھا کر اپنے کمرے میں لے جاچکا تھا
ازلان لمبی سانس خارج کرتا ہوا بیڈ کے نیچے سے باہر نکلا، آج کا دن اس کے لئے ذرا اچھا ثابت نہیں ہوا تھا کیونکہ چند گھنٹے پہلے وہ کس کرب سے گزرا تھا یہ وہی جانتا تھا۔۔ شام میں جب وہ اپنے اپارٹمنٹ میں موجود اپنے لیپ ٹاپ پر ورک کررہا تھا تب اس کے پاس مبشر کا فون آیا۔۔۔ کمشنر امان اللہ کے کہنے پر مبشر نے نوف کو ڈھونڈنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔۔۔ بقول مبشر کے آج ایک انیس سال کی لڑکی کی لاوارث لاش ملی ہے جس کا آدھا چہرہ بری طرح جھلسا ہوا تھا کیونکہ اس لڑکی کے نقش کافی حد تک نوف کی تصویر سے ملتے ہیں اس لیے شناخت کے لیے ازلان کو آنے کے لیے کہا گیا تھا
اس خبر کے سنتے ہی ازلان کو لگا اس کے ادھے جسم سے جان نکل چکی ہے،،، نوف کو لےکر وہ ایسی خبر کی توقع تو کر ہی نہیں سکتا تھا،، نہ ہی اپنی بہن کے لیے ایسا برا سوچ سکتا تھا۔۔۔ اسے معلوم نہیں کیسے وہ کار ڈرائیو کرتا ہوا سرد خانے تک پہنچا تھا
اس کے لیے کتنا مشکل عمل تھا،، اس لڑکی کی مسخ شدہ لاش کو دیکھنا۔۔۔ مضبوط دل رکھنے کے باوجود اس وقت ازلان کے آنسو تھمنے کا نام نہیں لے رہے تھے۔۔۔ مبشر نے اس کو حوصلہ دیا تو وہ خدا کا شکر ادا کرکے، نوف کی سلامتی کی دعا کرنے لگا
واپس گھر پہنچا تو ایک عجیب بےنام سی اداسی نے اس کو گھیرے میں لیا۔۔۔ اس کا دل ہر چیز سے اوچاٹ ہونے لگا۔۔ تب اس نے بیلا کو کال ملائی،، دنیا میں اس کے پاس کون رشتہ بچا تھا ایک بہن جو نہ جانے اس وقت کہاں تھی۔۔ ایک بیلا جس سے ازلان نے اپنے دل کی پوری رضامندی سے رشتہ بنایا تھا شاید اس کے فوری طور پر مگر خفیہ نکاح کرنے کی وجہ یہی تھی وہ اپنے اور بیلا کے رشتے میں کسی قسم کی روک ٹوک یا بدمزگی نہیں چاہتا تھا۔۔۔ مگر اس وقت شاید بیلا بزی تھی جبھی اس کی کال ریسیو نہیں کررہی تھی لیکن جب بیلا کی اس کے پاس کال آنے لگی تو وہ فوری طور پر کال ریسیو نہیں کرسکا۔۔۔ بیلا کا میسج پڑھ کر ازلان کو اندازہ ہوگیا کہ صرف اسے ہی نہیں اس وقت بیلا کو بھی اس کی ضرورت تھی۔۔۔ ازلان نے دو سے تین بار اس کا نمبر ٹرائی کیا تھا جو کہ مسلسل بند تھا،، جانا تو اسے آج ویسے بھی بیلا کے پاس تھا کیونکہ اپنے دوسرے کاموں کی وجہ سے وہ بیلا سے صحیح سے بات چیت نہیں کر پارہا تھا۔۔۔ اس لیے وہ یہاں چلا آیا