صبح سے ہی گھر میں عجیب افراتفری کا سماں تھا ملازم یہاں سے وہاں دوڑ لگاتے ہوئے نظر آرہے تھے،، کہنے کو تو نکاح کی تقریب گھر میں سادگی سے رکھی گئی تھی لیکن نازنین کے ارمانوں نے اس تقریب کو سادہ ہرگز نہیں رہنے دیا تھا۔۔۔۔ وہ صبح سے ہی کچھ نہ کچھ منگوانے کے لیے ڈرائیور کے باہر کے دس چکر لگوا چکی تھی۔۔
شام میں ہونے والی نکاح کی تقریب میں افراہیم اور نازنین کے دوستوں کے علاوہ چند دو تین رشتہ دار بھی شامل تھے۔۔۔ نازنین کو آج کے دن ناصرف بیلا کے یونیورسٹی اور افراہیم کے آفس جانے پر غصہ تھا بلکہ وہ نوف کے پارلر نہ جانے پر بھی اس سے خفا تھی مگر نوف بھی کیا کرتی، اب اسے گھر سے باہر قدم نکالنے پر خوف آنے لگا تھا۔۔۔ نازنین کی ناراضگی کو دیکھ کر اس نے نازنین کو بیوٹیشن کو گھر بلوانے کا مشورہ دے تو دیا تھا مگر تھوڑی دیر پہلے بیوٹیشن نے جو سروس کے نام پر نوف کے ہاتھ پاؤں پر ویکس کے بعد فیشل کرنا شروع کیا تھا وہ بری طرح اکتا چکی تھی، ابھی بھی اس کی اکتاہٹ ختم نہیں ہو پائی تھی کہ نازنین کے کہنے پر بیوٹیشن نے اس کے ہاتھ پاؤں کو مہندی کے ڈیزائن سے بھرنا شروع کردیا
کمرے سے باہر نازنین کی صلواتیں سنانے سے وہ اندازہ لگا چکی تھی کہ افراہیم آفس سے گھر آچکا تھا، بیوٹیشن تھوڑی دیر پہلے ہی مہندی سے اس کے ہاتھ پاؤں پر نقش و نگار بناکر جاچکی تھی چند گھنٹے بعد ہی دوسری بیوٹیشن کو آجانا تھا اس کو شام کی تقریب کے لیے تیار کرنے کے لیے، لیکن اس وقت شدید بھوک لگنے کی وجہ سے نوف کو رونا آنے لگا تھا۔۔۔ اس نے ٹینشن اور افراتفری میں صبح سے ہی کچھ نہیں کھایا تھا اور اب اس نے اپنا خالی کمرہ دیکھ کر رونا شروع کردیا تھا
"تمہیں کیا ہوگیا ہے رو کیوں رہی ہو تم"
ابھی روتے ہوئے اس کو چند سیکنڈ ہی گزرے تھے کہ افراہیم اس کے کمرے میں آتا ہوا نوف کو دیکھ کر پوچھنے لگا۔۔۔ افراہیم کو اپنے سامنے دیکھ کر نوف نے مزید بلک بلک کر رونا شروع کردیا
"یمنہ مجھے کچھ بتاؤں گی کہ تمہیں کیا ہوا ہے"
افراہیم نوف کے رونے پر بیڈ پر اس کے قریب بیٹھتا ہوا اس سے پوچھنے لگا تو نوف کو احساس ہوا اس کا دوپٹہ بیڈ پر رکھا ہوا تھا۔۔۔ نوف نے دوپٹہ اٹھانے کے لئے آگے ہاتھ بڑھایا اس سے پہلے افراہیم نے اس کا بازو پکڑا
"کیا کررہی ہو سارا ڈیزائن خراب ہوجائے گا مہندی کا"
افراہیم نے بولنے کے ساتھ احتیاط سے اس کے کندھے پر دوپٹہ رکھا
"اب مجھے بتاؤ کہ رو کیوں رہی ہو اس طرح "
افراہیم نے دوپٹہ اس کے کندھے پر ڈالنے کے ساتھ نوف سے اس کے رونے کی وجہ پوچھی
"مجھے بھوک لگ رہی تھی بہت زیادہ"
نوف افراہیم کو دیکھ کر اپنے رونے کی وجہ بتانے لگی
"او گاڈ کوئی بھوک لگنے پر اس طرح روتا ہے، حیرت ہورہی ہے مجھے۔۔۔ رکو میں کچھ بندوبست کرتا ہوں تمہاری بھوک کا"
افراہیم مسکراتا ہوا بیڈ سے اٹھ کر کمرے سے باہر نکل گیا تو نوف کو عجیب افسردگی نے آگھیرا۔۔۔۔ کیا وہ اس کو ذرا سی بھی یاد نہیں تھی بےشک دس سال پہلے ان دونوں کی اتنی زیادہ ملاقات نہیں ہوئی تھی لیکن کیا وہ اتنی بھی اس قابل نہیں تھی کہ افراہیم اس کو اپنی یاداشت میں محفوظ رکھ سکتا۔۔۔ آج نکاح کے وقت وہ ولدیت میں اس کے باپ کا نام دیکھ کر بھی وہ اس کو نہیں پہچانے گا اور اگر افراہیم اس کو آج یا پھر بعد میں جان جاتا تب افراہیم کا کیا ردعمل ہوگا
"اب یہ کھاؤ گی کیسے سارا تمہارے ہاتھوں کا ڈیزائن خراب ہوجائے گا چلو میں اپنے ہاتھ سے کھلا دیتا ہوں تمہیں"
افراہیم واپس کمرے میں آکر نوف کے ہاتھوں کو دیکھنے کے بعد خود سلوشن نکالتا ہوا بولا اور ہاتھ میں اسپگیٹی سے بھری ہوئی پلیٹ بیڈ پر نوف کے سامنے ہی رکھ کر بیٹھ گیا
"جی نہیں میں کوئی بچی نہیں ہوں جو آپ مجھے آپنے ہاتھ سے کھلائے گے میں خود اپنے ہاتھ سے کھالو گی"
نوف اسکو فری ہوتا دیکھ کر بولی تو افراہیم کو اس کی اکھڑ دکھانے پر غصہ آنے لگا لیکن آج کے دن وہ اس لڑکی سے نیا رشتہ قائم کرنے جارہا تھا تو اس پر غصہ نہیں کرسکتا تھا
"اگر یہ مہندی کا ڈیزائن ذرا سا بھی خراب ہوگیا تو مما کو ٹینشن شروع ہوجائے گی،، آج کے دن انہیں اپنے افی کی دلہن بالکل پرفیکٹ نظر آنی چاہیے کیونکہ ہرگز نگاہ تم ہوگی،، صبح سے ہی انہیں کاموں کی وجہ سے اتنا ڈپریشن ہے ابھی انہیں نیند کی ٹیبلٹ دے کر آرہا ہو تاکہ وہ تھوڑی دیر ریسٹ کرلیں،، اب نخرے دکھائے بغیر جلدی سے منہ کھولو پھر مجھے بھی دوسرے کام نمٹانے ہیں"
افراہیم اسے آرام سے سمجھاتا ہوا اسپیگیٹی سے بھرا چمچہ اس کے منہ کے قریب لایا تو نوف کو ناچاہتے ہوئے بھی منہ کھولنا پڑا
"مگر مجھے مرکز نگاہ بننے کا شوق نہیں ہے، نہ ہی مجھے سج سنور کر لوگوں کو اپنا آپ دکھانا ہے،، مجھے اس مہندی سے بھی بہت الجھن ہورہی ہے۔۔۔ میں اس طرح بالکل کمفرٹیبل فیل نہیں کررہی ہو"
افراہیم کی نگاہیں اپنے چہرے پر محسوس کرکے نوف جان بوجھ کر اکتائے ہوئے لہجے میں بولی، تو افراہیم دوسرا چمچہ بھر کر، اس کے منہ کے قریب لے جاتا ہوا بولا
"مجھے بھی شوق نہیں ہے اپنی چیز کو مرکز نگاہ بنانے کا، آج کے دن تمہارا سجا سنورا روپ میرے علاوہ کوئی نہیں دیکھے گا میں مما کو خاص طور پر یہ بات بول دو گا۔۔۔ تھوڑی دیر بعد اپنے ہاتھ پاؤں واش کرلینا آج کے دن مہندی کا رنگ ہاتھوں پر گہرا چڑھے یہ ضروری نہیں،، محبت کا رنگ ایسا ہونا چاہیے جو تاعمر اپنی گہری چھاپ قائم رکھ سکے"
افراہیم جذبے لٹاتی نظروں سے نوف کو دیکھ کر بولا تو نوف کا دل زور سے دھڑکنے لگا، وہ خاموشی سے افراہیم کو دیکھنے لگی
"منہ تو کھولو یار کہاں کھو گئی"
افراہیم کے بولنے پر نوف نے ذرا سا منہ کھولا تو افراہیم اس کو پھر سے اسپیگیٹی کھلانے لگا۔۔۔ نوف کو گھبراہٹ ہونے لگی وہ اس سے ایسی باتیں کیوں کررہا تھا جبکہ وہ اپنی شرط اسے بتا چکی تھی۔۔۔ افراہیم اس کی جھکی ہوئی پلکیں دیکھ کر اس کا چہرہ غور سے دیکھنے لگا، ناجانے ایسی کون سی کشش تھی جس سے وہ بار بار اس لڑکی کی طرف کھچا چلا آتا تھا۔۔۔ اس کے اتنا نظرانداز کرنے کے باوجود افراہیم اس سے اپنا مضبوط بندھن باندھ رہا تھا تاکہ وہ اس کے پاس کبھی بھی نہیں جاسکے
***
آج سے پہلے وہ اتنا زیادہ تیار پہلے کبھی بھی نہیں ہوئی تھی۔۔۔ ایسا نہیں تھا کہ اسے اپنے بھائی کی شادی کی خوشی نہیں تھی وہ افراہیم کی شادی سے بہت زیادہ خوش تھی مگر اس طرح سے خود کو تیار کرنے کا اس نے پہلے کبھی تصور نہیں کیا تھا۔۔۔ آج اس کا دل چاہا کہ وہ اپنے آپ کو سنوارے شاید کہیں غیر شعور میں وہ یہ بات محفوظ کر چکی تھی کے ازلان نے اسے رات میں آنے کا کہا تھا،، جو کوئی بھی آج اس کو دیکھ رہا تھا وہ سراہا رہا تھا۔ِ۔ نازنین نے تو باقاعدہ اس کی نظر اتاری تھی،، ہر کسی کو بس ایک ہی شکایت تھی۔۔۔ اور وہ یہ کہ دلہن کا گھونگھٹ اتنا زیادہ نکالا ہوا تھا کہ افراہیم کی دلہن کا چہرہ کوئی بھی نہیں دیکھ پا رہا تھا، نہ ہی کسی کو دیکھنے کی اجازت تھی۔۔۔ بیلا نے ابھی جود بھی نوف کو دلہن کے روپ میں نہیں دیکھا تھا کیونکہ افراہیم کی عجیب منطق تھی کہ اس سے پہلے اس کی دلہن کا سجا ہوا روپ اور کوئی نہیں دیکھے گا نازنین تو افراہیم کی عجیب وغریب منطق پر پریشان تھی اور اپنی دوستوں اور رشتہ داروں سے معذرت کررہی تھی۔۔۔ اس عجیب منطق کی وجہ سے اسے سب کو صبح دوبارہ گھر آنے کی دعوت دینا پڑی تھی تاکہ نوف کا چہرہ دکھا کر منہ دکھائی کی رسم کی جاسکے
"بیلا شارجہ سے تمہاری فہمیدہ پھپھو کی کال آئی ہے۔۔۔ وہ تم سے بات کرنا چاہ رہی ہیں"
نازنین بیلا کے پاس آکر اس سے بولی تو بیلا نازنین کو خاموشی سے دیکھنے لگی
"میری جان صرف پھپھو ہیں ویڈیو کال پر پلیز بات کرلو ان سے"
نازنین بیلا کے تاثرات دیکھ کر اسے اپنا موبائل پکڑاتی ہوئی پیار سے بولی۔۔۔ نازنین کے پاس اس کی دوست آکر اس سے باتوں میں لگ گئی
"کیسی ہیں پھپھو آپ"
بیلا سلام کرنے کے بعد صوفے پر بیٹھتی ہوئی ویڈیو کال پر اپنی پھوپھو کا چہرہ دیکھتی ہوئی بولی، وہ بہت ہی کم نازنین کے بہت زیادہ اسرار کرنے پر فہمیدہ سے بات کیا کرتی تھی
"ماشاءاللہ ماشاءاللہ میری بیٹی کتنی بڑی ہوگئی ہے اور کتنی خوبصورت بھی"
فہمیدہ خوش ہوکر موبائل کی اسکرین پر بیلا کا چہرہ دیکھ کر اس سے بولی تو اچانک فہمیدہ سے موبائل اصفر نے لے لیا۔۔۔ اتنے سالوں بعد اصفر کا چہرہ اسکرین پر دیکھ کر بیلا ایک دم خوفزدہ ہوگئی
"واقعی تم تو بڑی ہوکر اور بھی زیادہ خوبصورت ہوگئی ہو۔۔۔ لگتا ہے اب دوبارہ پاکستان آنا پڑے گا بیلا ڈارلنگ اور یقین جانو اب کی بار پہلے سے بھی زیادہ مزہ آئے گا"
اصفر کی بات سن کر بیلا نے خوف کے مارے موبائل کو یوں دور پھینکا جیسے اصفر موبائل سے نکل کر اس کے پاس آجائے گا۔۔۔ لوگوں کے ہجوم میں اس کی حالت غیر ہونے لگی،، آنسوؤں کی صورت آنکھوں سے پانی بہنے لگا اور خوف سے اس کے ہونٹ کانپنے لگے
وہ کتنی بےدردی سے برے طریقے سے اس کے منہ پر ہاتھ رکھے اسے روندتا جارہا تھا،،، بیلا نے بچپن کا وہ منظر یاد کرتے ہوئے اپنے ہونٹوں پر زور سے ہاتھ رکھا ورنہ اس کے چیخنے پر سب اس کی طرف متوجہ ہوجاتے۔۔۔ چند قدم کے فاصلے پر کھڑی ہوئی نازنین مہمانوں میں مصروف ہوچکی تھی،، دور کھڑے افراہیم پر بیلا کی نظریں گئی،، آج اسے اپنے بھائی کے چہرے پر خوشی اور اطمینان نظر آیا تھا وہ نہیں چاہتی تھی کہ یہ خوشی اور اطمینان آج اس کے بھائی کے چہرے سے رخصت ہوجائے یا نازنین اس کو ڈسٹرب دیکھ کر خود بھی پریشان ہوجائے،، بیلا وہاں سے بھاگ کر اپنے کمرے میں چلی آئی اور دروازہ بند کر لیا
"لگتا ہے اب دوبارہ پاکستان آنا پڑے گا بیلا ڈارلنگ یقین جانو اب کی بار پہلے سے زیادہ مزہ آئے گا"
اصفر کی آواز اس کے کانوں میں ایک بار پھر گونجی
"نہیں نہیں پلیز نہیں"
بیلا اپنے منہ پر ہاتھ رکھ کر روتی ہوئی اپنی چیخوں کو دبانے لگی
"نہیں میں مرجاؤ گی پلیز"
وہ روتی ہوئی ٹیبل کی طرف بڑھی اور اپنا موبائل اٹھاکر ازلان کا نمبر ملانے لگی
"پک اپ مائی کال ازلان پلیز"
بیل جا رہی تھی، کان پر موبائل لگائے بیلا روتی ہوئی بڑبڑانے لگی
"آئی نیڈ یو ازلان"
جب کوئی جواب موصول نہیں ہوا تو بیلا روتی ہوئی ازلان کو میسج ٹائپ کرنے لگی۔۔۔ اس کے بعد بیلا نے اپنے موبائل پر دیکھا جہاں پہلے سے عون کی کال آئی ہوئی تھی۔۔۔ کیا عون کو پہلے سے معلوم ہوچکا تھا کہ اسے کسی کے سہارے کی ضرورت پڑنے والی ہے،، وہ اپنا سیل آف کرکے بیڈ پر اوندھے منہ لیٹ گئی
اس کی ذات کی تذلیل کرنے والا، اس کو دنیا کے سامنے تماشا بنانے والا، آج بھی خوش باش مطمئن ہوکر اپنی زندگی جی رہا تھا اور وہ پچھلے دس سالوں سے کیسی اذیت میں مبتلا تھی،، گزرا ہوا وقت یاد کرکے وہ آج بھی کیسی تکلیف محسوس کرتی تھی یہ اس کا دل ہی جانتا تھا