Chapter 3: گلی کا اوباش

"اے نوف رک کہاں جارہی ہے "

عدنان اپنے اوباش دوستوں کے ساتھ چائے کے ہوٹل پر بیٹھا ہوا تھا وہاں سے نوف کو گزرتا ہوا دیکھ کر اس کے پیچھے آکر نوف کو پکارنے لگا جس کی وجہ سے نوف کو رکنا پڑا

"یہی قریب پنسار کی دکان تک امی نے بھیجا تھا کچھ سامان چاہیے تھا ان کو "

نوف اپنے سے بڑے چچا زاد کو بتانے لگی، ایک سرسری نظر ڈالنے کے بعد مشکل سے ہی وہ عدنان کا چہرہ دیکھتی تھی کیونکہ عدنان اس کو دیکھنے کی بجائے عجیب طریقے سے گھورتا تھا کم عمر اور نہ سمجھ ہونے کے باوجود نوف کو عدنان سے بات کرنے میں اور اس کے دیکھنے کے انداز سے کوفت محسوس ہوتی تھی

"تائی کی عقل کیا گھاس چرنے چلی گئی ہے جو اس کرمو کی دکان پر اس وقت تجھے بھیج رہی ہے نشہ کرکے بیٹھا ہوگا وہ سالا"

بیس سالہ عدنان اپنی تایازاد کی چمکتی دمکتی رنگت کو گھورتا ہوا اس سے بولا عدنان کو پورا یقین تھا اس کی تایازاد جوان ہوکر اور بھی زیادہ غضب ڈھانے والی ہے

"امی کے گھٹنوں میں درد ہورہا تھا اور بھائی اس وقت ٹیوشن دینے گئے ہیں اس لئے میں نے سوچا میں سامان لے آتی ہوں"

نوف کو جواب دیتے ہوئے عجیب ابکائی سی آنے لگی عدنان اس سے پانچ قدم کے فاصلے پر کھڑا ہوا تھا اس کے باوجود اس کے پاس سے اٹھتی ہوئی تیل اور پسینے کی مکس بدبو سے نوف کا دل چاہا کہ وہ وہاں سے بھاگ جائے

"تائی کا تو ہر وقت کا یہی رونا ہے معلوم نہیں اس کا کوئی پرزہ سلامت بھی ہے کہ نہیں اور وہ سالا پڑھاکو تیرا بھائی یا تو خود پڑھائیاں کرتا رہتا ہے یا دوسروں کو درس دینے نکلا ہوتا ہے ایک تیرے اور تایا کے علاوہ گھر میں کوئی ڈھنگ کا بندہ نہیں ہے چل یہ پیسے مجھے دے دے اور یہاں سے سیدھی گھر چلی جا۔۔۔ پنسار کی دکان سے سارا سامان میں تجھے لاکر دے دوں گا"

عدنان نوف کی مٹھی میں دبے ہوئے پیسوں کو دیکھ کر اس سے ہمدردی کرتا ہوا بولا۔۔۔۔ نوف نے ایک نظر اس کے اوباش دوستوں پر ڈالی جو ان دونوں کو ہی دیکھ رہے تھے

"میں خود لے آؤں گی عدنان بھائی دوکان یہی دو قدم پر ہی ہے"

نوف کو پورا یقین تھا اگر اس نے عدنان کو پیسے دے دیے تو آج عدنان اپنے اوباش دوستوں کو چائے ان پیسوں سے ہی پلائے گا اس لئے نوف آہستہ آواز میں منمنائی

"کیا بولا تو نے مجھے بھائی، تیرا دماغ تو خراب نہیں ہے منگیتر ہے تو میری، تیرے جوان ہونے کا انتظار کررہا ہو پھر بیاہ رچاؤں گا تیرے ساتھ۔۔۔ ایسے دیدے پھاڑ کر کیا دیکھ رہی جیسے کچھ معلوم نہیں تجھے لا یہ پیسے مجھے دے"

نوف کے بھائی بولنے پر وہ بدمزا ہوا تھا اس لیے بچپن کی منگنی یاد دلانے کے ساتھ آگے بڑھ کر عدنان نے نوف کی کلائی پکڑ کر اس کی مٹھی میں دبے ہوئے نوٹ لےکر اپنی جیب میں رکھ لیے ساتھ ہی وہ اپنے میلے کچیلے ہاتھ میں نوف کی اجلی کلائی کو دیکھتا ہوا بولا

"چوڑیاں شوڑیاں پہننے کا شوق نہیں ہے تجھے، ایسے خوبصورت ہاتھوں کو یونہی خالی چھوڑا ہوا ہے تو نے"

نوف نے اپنا ہاتھ چھڑوانا چاہا جو عدنان کے ہاتھ میں تھا، نوف کا روہانسی چہرا دیکھ کر بےڈھنگا سا قہقہہ لگا کر عدنان نے اس کا ہاتھ چھوڑا

"پریشان کیو ہو رہی ہے کھا تھوڑی جاؤں گا تجھے، منگیتر تو ایسی چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں باؤلی۔۔۔۔ اب میری بات غور سے سن اسکول جاکر اپنے بھائی کی طرح پڑھائی کرنا بند کر دے تیرا بارہ وہ سال چڑھنے کی دیر ہے ابا سے بات کرکے تجھے بیوی بنالوں گا اپنی"

نوف عدنان کی واہیات نظروں سے بچنے کے لیے اپنا چہرا مکمل طور پر نیچے جھکا چکی تھی عدنان کی باتیں سن کر اسے رونا آنے لگا

"نوف"

ازلان کی آواز پر نوف نے مڑ کر پیچھے دیکھا۔۔۔ ازلان ان دونوں کے قریب آرہا تھا نوف نے خدا کا شکر ادا کیا

"ابے یار کچھ خیال کیا کر، کرمو کی دکان پر تائی نے اس کو اکیلے بھیج دیا۔۔۔ جانتا نہیں ہے اسے نشے کی عادت پڑگئی ہے دن میں بھی افہیم چھڑائے بیٹھا ہوتا ہے سالا۔۔۔۔ میں راستے میں نہیں ملتا تو یہ کرمو کی دکان پر جانے والی تھی، سامان میں لاکر دے دوں گا تائی کو"

ازلان کو قریب آتا دیکھ کر عدنان دوستانہ لہجے میں ازلان سے بولا

"گھر جاؤ نوف"

عدنان کی بات کا جواب دینے کی بجائے ازلان نوف کا اترا ہوا چہرا دیکھ کر بولا نوف فوراً وہاں سے چلی گئی

"لاؤ عدنان وہ پیسے واپس دے دو جو تم نے نوف سے لیے تھے سامان میں خود لے آؤں گا"

ازلان کوئی فالتو بات کیے بغیر عدنان کی طرف ہاتھ بڑھاتا ہوا بولا تو عدنان نے منہ بناکر پیسے اس کے ہاتھ پر رکھ دیئے۔۔۔ ازلان وہاں سے جاتا ہوا اپنے باپ کے کیے گئے اس فیصلے کے بارے میں سوچنے لگا جس میں نہ صرف اس کی معصوم بہن کا رشتہ قیوم نے اپنے بھائی کی محبت میں آکر اُس کے آوارہ بیٹے سے جوڑ دیا تھا بلکہ گل کے ساتھ بھی اُس کا رشتہ بچپن میں طے پا گیا تھا

***

"واہ بھئی تمہارے ہاتھ میں تو کافی صفائی ہے بہت پیاری کڑھائی کی ہے تم نے اس قمیض پر۔۔۔ اگر یہ قمیض شہر میں سیل ہوگی تو اس پر اچھے خاصے پیسے کما سکتی ہو تم"

لان میں چیئر پر بیٹھی ہوئی نازنین رخشی کی کڑھائی کے ڈیزائن پر تعریف کرنے کے ساتھ اس کو مشورہ دیتی ہوئی بولی

"بس جی یہ کام تو میں نے شوقیہ سیکھا ہے اگر آپ کو میرے ہاتھ کا کام پسند آیا ہے تو میں آپ کے لئے بھی ایک قمیض تیار کرو گی"

رخشی خوش ہوکر بولتی ہوئی قمیض کے سیمپل کو واپس شاپر میں رکھنے لگی

"بہت بہت شکریہ رخشی تم بہت اچھی ہو، خوشی ہوئی مجھے تم سے مل کر اور تمہارا بیٹا ازلان بھی بہت پیارا اور سمجھدار بچہ ہے۔۔۔ مجھے اچھا لگا یہ جان کر کے تم اور قیوم اپنے بیٹے کو پڑھا لکھا رہے ہو "

نازنین اپنے سامنے بیٹھی ہوئی رخشی سے بولتی ہوئی سوچ رہی تھی کہ وہ اپنے کزن جس کا شہر میں بوتیک ہے اس کے پاس رخشی کے ہاتھ کے تیار کردہ کچھ سیمپل بھیج دیں تاکہ رخشی کی محنت وصول ہوجائے

"ازلان کے علاوہ میری ایک بیٹی بھی ہے وہ بھی ماشاء اللہ سے اسکول جاتی ہے میرا تو خواب ہے میرے دونوں بچے پڑھ لکھ کر باشعور انسان بن جائے "

رخشی خوشی خوشی نوف کے بارے میں نازنین کو بتانے لگی

"ہاں قیوم نے ذکر تو کیا تھا لیکن کبھی تمہاری بیٹی کو دیکھا نہیں میں نے "

نازنین رخشی سے نوف کے بارے میں پوچھنے لگی ازلان نازنین کے کہنے پر مارکیٹ گیا ہوا تھا اسے کچھ چیزوں کی ضرورت تھی ویسے تو یہ سارے کام نثار کے تھے مگر وہ بہت کم ہی یہاں پر ٹکتا تھا اکثر کاموں کے لیے ازلان کو نازنین کے پاس بھیج دیتا تھا

"بس جی بہت سیدھی اور شرملی سی ہے میری بیٹی اسکول سے گھر آتی ہے تو باہر نہیں نکلتی لیکن آپ سے ملوانے کے لیے لےکر آؤں گی اپنی نوف کو "

رخشی خوش ہوکر نازنین کو بتا رہی تھی تب نازنین کی نظر کار سے اترتے ہوئے عباد پر پڑی جو دور سے ہی نازنین کو قیوم کی بیوی کے ساتھ بیٹھا ہوا دیکھ چکا تھا

"تم نے یہاں آکر بھی وہی پرانے کام شروع کردیے نازنین مجھے تو سمجھ میں نہیں آتا آخر کیو تمہیں ایسے لوگوں کو دیکھ کر ہمدردی کرنے کا بخار چڑھ جاتا ہے تم ہر وقت مدرٹریسا کیوں بنی رہتی ہو "

عباد نازنین کے پاس آکر قیوم کی بیوی کا لحاظ کئے بنا بولا

"عباد پلیز "

رخشی کے سامنے اس طرح عباد کے بولنے پر نازنین شرمندہ ہوتی ہوئی عباد سے بولی

"کیا یار اگر تم بور ہوتی ہو تو تو اپنے لئے کوئی دوسری ایکٹیویٹی ڈھونڈو، یوں کام کرنے والے نوکروں کو اپنے ساتھ بٹھانے سے مجھے تو سمجھ میں نہیں آتا تمہیں کون سا سکون ملتا ہے "

نازنین کے آنکھوں ہی آنکھوں میں منع کرنے کے باوجود عباد بنا لحاظ کیے ہوئے دوبارہ بولا جس پر رخشی شرمندہ ہوتی ہوئی کرسی سے اٹھی

"اچھا بیگم صاحبہ اب اجازت دیں میں چلتی ہوں "

رخشی اپنا سا منہ لےکر بولی اور ٹیبل پر رکھا شاپر اٹھاتی ہوئی وہاں سے جانے لگی جس پر نازنین افسوس کرتی ہوئی عباد کو دیکھنے لگی

"صرف کام کرنے کے اوقات میں یہاں آیا کرو فضول میں یہاں رش لگانے کی ضرورت نہیں ہے"

عباد کی آواز پر صرف ایک لمحے کے لئے رخشی کے قدم رکے پھر وہ تیز قدم تیز قدم اٹھاتی ہوئی وہاں سے چلی گئی

"انف عباد"

نازنین کے بولنے پر عباد نازنین کو گھورتا ہوا بولا

"شٹ اپ روم میں چلو "

عباد وہاں سے گھر کے اندر جا چکا تھا نازنین افسوس کرتی ہوئی عباد کے پیچھے جانے لگی

***

"ویسے بہت افسوس کی بات ہے عباد جو آپ نے قیوم کی بیوی کے سامنے بی ہیو کیا ہے وہ بہت ہی برا تھا نہ جانے وہ کیا سوچے گی اپنے گھر جاکر"

کمرے میں آنے کے ساتھ ہی نازنین عباد سے شکوہ کرتی ہوئی بولی تو عباد کا ٹائی کی ناٹ ڈھیلی کرتا ہوا ہاتھ رکا وہ چلتا ہوا نازنین کے پاس آیا

"تمہیں ابھی بھی قیوم کی بیوی کی فکر ہے کہ وہ کیا سوچے گی، تمہیں یہ پروا ہونا چاہیے کہ تمہارا شوہر کیا بکواس کرتا رہتا ہے۔۔۔۔ سمجھ میں کیو نہیں آتا تمہیں نازنین کہ ان چھوٹے لوگوں کو ان کی اوقات میں رکھنا چاہیے ورنہ یہ لوگ اپنی اوقات دکھانے میں دیر نہیں لگاتے"

عباد نازنین کو سمجھاتا ہوا بولا

"مجھے قیوم کی بیوی کی فکر اسی لیے ہے کیونکہ اس کا دل آپکی باتوں کی وجہ سے دکھا ہے اور اوقات کی بات بیچ میں کہاں سے آگئی عباد، اوپر والے کے نزدیک تو آپ کی، میری اور قیوم کی بیوی کی اوقات برابر ہی ہے، غریبوں کو پیدا کرنے والی ذات کوئی الگ تو نہیں ہے، انسان کو اتنا غرور بھی نہیں کرنا چاہیے"

نازنین کی بات پر عباد ایک دم تیز آواز میں بولا

"بحث مت کیا کرو نازنین میرے سامنے بلاوجہ کی تمہیں اگر اپنے اسٹینڈرڈ کا خیال نہیں ہے تو میرے اسٹینڈرڈ کا خیال کیا کرو آئندہ میں تمہیں ان چھوٹے لوگوں کو منہ لگاتا ہوا نہ دیکھو"

عباد غصے میں ٹائی صوفے پر پھینکتا ہوا واشروم میں چلاگیا نازنین کمرے سے باہر نکلنے لگی تو کمرے سے باہر ازلان کو کھڑا دیکھ کر ٹھٹھک گئی نازنین کا منگایا ہوا سامان اس کے ہاتھ میں موجود تھا وہ بالکل خاموش کھڑا نازنین کو دیکھ رہا تھا، نازنین کو ڈھیروں شرمندگی نے آگھیرا۔۔۔۔ ازلان کا خجالت سے سرخ چہرا صاف بتارہا تھا وہ عباد کی ساری باتیں سن چکا تھا وہ نازنین نے کو کچھ بولے بغیر اس کا سامان ٹیبل پر رکھ کر وہاں سے چلا گیا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.