افراہیم اپنے گھر کمرے کی کھڑکی کے پردے برابر کررہا تھا تب اس کی نظر گیٹ کے پاس کھڑی نوف پر پڑی جو گلاب خان سے بات کررہی تھی، کچھ تھا جو افراہیم کو محسوس ہوا آج اس نے افراہیم کا دیا ہوا پینک کلر کا ڈریس پہنا تھا جس میں وہ بہت پیاری لگ رہی تھی نہ چاہتے ہوئے بھی افراہیم کی نظریں بار بار اس کی طرف اٹھ رہی تھی تھوڑی دیر پہلے رات کے کھانے کے بعد جب وہ نازنین کے کمرے میں آیا تو اتفاق سے نوف وہی عشاء کی نماز پڑھ رہی تھی افراہیم کتنی دیر تک اس کے چہرے کو ٹکٹکی باندھ کر دیکھتا رہا تھا اس بات کا نوٹس لیے بغیر کہ نازنین افراہیم کی حرکت پر اس کو گھور رہی تھی مگر اس وقت افراہیم کو جیسے کسی بات کی پرواہ نہیں تھی
نوف نماز ادا کرنے کے بعد فورا وہاں سے چلی گئی تھی،، نوف کے کمرے سے جانے کے بعد نازنین نے افراہیم سے جو بات کہی، اس بات کو سن کر وہ ایک پل کے لیے خاموش ہوگیا تھا،، نازنین چاہتی تھی کہ وہ یمنہ سے شادی کرلے
اپنی ماں کی اس بات پر شاید اس کو برا ماننا چاہیے تھا جس لڑکی کی فیملی کا کچھ اتا پتہ نہیں تھا جس کا بیک گراؤنڈ وہ نہیں جانتا تھا جس کو یہاں آئے جمعہ جمعہ آٹھ دن گزرے تھے،،، اس کی ماں اس انجان لڑکی کے بارے میں اتنی بڑی بات کیسے کہہ سکتی تھی۔۔۔ لیکن نازنین سے زیادہ اسے اپنے اوپر حیرت ہورہی تھی کیونکہ ایسی بات سن کر اسے غصہ آنا تو دور برا بھی نہیں لگا تھا مگر وہ فوری طور پر نازنین کے سامنے کچھ بھی اظہار نہیں کر پایا اور اس کے کمرے سے اٹھ کر اپنے کمرے میں چلا آیا لیکن رات کے اس پہر نوف کا گلاب خان سے بات کرنا اسے اچھا نہیں لگا اس لئے وہ اپنے کمرے سے نکلتا ہوا باہر کی جانب جانے لگا
آج اتفاق سے ایسا پہلی بار ہوا تھا وہ عشاء کی نماز اپنے کمرے میں ادا کرنے کی بجائے نازنین کے کمرے میں پڑھ رہی تھی تب مسلسل اسے محسوس ہورہا تھا کہ وہ کسی کی نظروں کے حصار میں تھی جب سے وہ یہاں آئی تھی اس کی کوشش رہی تھی کہ افراہیم سے اس کا سامنا کم ہو، وہ افراہیم کو صرف ضرورت کے وقت مخاطب کیا کرتی۔۔۔ آج اس نے افراہیم کے لائے ہوئے ڈریسز میں سے ایک ڈریس پہنا تھا یہ ڈریس بھی سلیولیس اور کافی اسٹائلش تھا۔۔۔ اسے اس طرح کے ڈریسنگ کرنے کی بالکل عادت نہیں تھی، جس میں بےپردگی کا احساس ہو اور اپنے بازوں کو بار بار چھپانا پڑے۔۔ مگر وہ جانتی تھی اس میں افراہیم کا بھی قصور نہیں تھا وہ اس کے لئے ویسے ہی کپڑے لےکر آیا تھا جیسے کپڑے میں وہ اسے اتنے دن سے دیکھ رہا تھا۔۔۔ لیکن آج جن نظروں سے افراہیم اس کی طرف دیکھ رہا تھا نوف کو اپنے اوپر اٹھتی اس کی نظریں کافی محسوس ہورہی تھی۔۔۔ نماز ادا کرنے کے بعد وہ نازنین کے کمرے سے اپنے کمرے میں چلی آئی تھی۔۔۔
تھوڑی دیر گزرنے کے بعد وہ گلاب خان سے اس کی بیٹی کی طبیعت کا پوچھنے گیٹ تک آئی تھی کیونکہ دوپہر میں گلاب خان کی بیٹی کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی جس کی وجہ سے وہ نازنین سے آدھے دن کی چھٹی لے کر اپنی بیٹی کو اسپتال دکھانے گیا تھا ابھی وہ اپنے کمرے میں جانے کا ارادہ رکھتی تھی مگر اس سے پہلے وہاں افراہیم آگیا
"کیا ہوا سب ٹھیک ہے ناں"
افراہیم نے آنے کے ساتھ ہی نوف کو مخاطب کیا جس کی وجہ سے اس کو رکنا پڑا وہ افراہیم کو حیرت سے دیکھنے لگی
"جی سب ٹھیک ہے"
نوف افراہیم کو جواب دیتی ہوئی گھر کے اندر جانے لگی تو افراہیم دوبارہ بول پڑا
"گلاب خان سے کیا کہنے آئی تھی"
افراہیم کی بات سن کر نوف خاموشی سے دوبارہ اسے دیکھنے لگی بھلا وہ کون ہوتا ہے اس سے سوال کرنے والا
"گلاب خان کی بیٹی کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی اسی کا پوچھنے آئی تھی"
نوف ضبط کرتی ہوئی افراہیم کو بتانے لگی وہ نازنین کو دوا دینے کے بعد اپنے کمرے میں جانا چاہتی تھی نہ جانے یہ انسان کیوں اس وقت یہاں آپہنچا تھا
"تمہارے پوچھنے سے گلاب خان کی بیٹی کی طبیعت ٹھیک ہوجائے گی"
افراہیم اس کے اکتائے ہوئے لہجے اور بیزار سے انداز کو دیکھ کر مزید جراح پر اتر آیا کیونکہ افراہیم نے محسوس کیا تھا وہ صرف اسی سے بات کرنے سے کتراتی تھی، اس کی بیلا سے بھی اچھی دوستی ہوچکی تھی۔۔۔ آج شام میں وہ بیلا کے ساتھ کچن میں موجود کوکنگ کرتی ہوئی باقاعدہ بیلا کو کچھ بنانا سکھارہی تھی اور نازنین سے اسکی انڈر اسٹینڈنگ کو تو کوئی غیر بھی اچھی طرح محسوس کرسکتا تھا
"مجھے نہیں لگتا کہ غریب لوگوں سے بات کرنے میں کوئی قباحت ہے،، نہ ہی مجھے ان سے بات کرنے میں اپنی توہین محسوس ہوتی ہے"
آخر وہ کون ہوتا تھا اس پر اپنی مرضی چلانے والا وہ جس سے دل چاہے اس سے بات کرے، نہ جانے کیوں اس انسان کو اسکے گلاب خان سے بات کرنے پر تکلیف ہورہی تھی۔۔۔ نوف اسے جواب دے کر اندر جانے لگی مگر اس سے پہلے افراہیم سامنے دیوار بن کر کھڑا ہوچکا تھا کیونکہ اسے اس لڑکی کی اپنے سامنے زبان درازی بالکل پسند نہیں آئی تھی
"تو پھر پیسے والے سے بات کرنے میں کیا قباحت ہے،، مجھے تو ایسا لگتا ہے مجھ سے بات کرنے میں نہ صرف تمہیں اپنی توہین محسوس ہوتی ہے بلکہ میری کسی بات کا جواب دینے میں تمہاری شان بھی گھٹتی ہے"
افراہیم سنجیدہ تاثرات لیے بول کر خود بھی سلگا تھا اور اسے بھی سلگا چکا تھا
"مجھے یہاں جاب پر آپ نے اپنی مدر کی دیکھ بھال کے لئے رکھا ہے نہ کہ اپنے آپ سے باتیں بنانے کے لئے،، بہتر یہی ہے کہ آپ مجھے میرا کام کرنے دیں اور آپ خود اپنے کام سے مطلب رکھیں"
پہلی بار ایسا ہوا تھا جب وہ افراہیم کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اسے جواب دے رہی تھی وہ بیشک یہاں پر جاب کررہی تھی مگر اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں تھا کہ وہ افراہیم کی مرضی سے ہر کام کرے،، افراہیم کو اپنے سامنے کھڑی اس لڑکی کا گستاخ بھرا لہجہ بالکل پسند نہیں آیا تھا،، سر اٹھا کر بات کرنے کا مشورہ افراہیم نے ہی اس کو دیا تھا مگر اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں تھا کہ وہ افراہیم سے ہی بدتمیزی کرے۔۔۔ نوف کو وہاں سے جانے کے لیے پر تولتا دیکھ کر افراہیم اس کی کلائی پکڑ چکا تھا
"یہ کیا حرکت ہے ہاتھ چھوڑیں میرا"
نوف پہلے تو آنکھیں کھول کر حیرت سے افراہیم کا چہرہ دیکھنے لگی جو ایک دم غصے اور ضبط سے سرخ ہوچکا تھا پھر وہ اپنے ہاتھ کی طرف اشارہ کرتی ہوئی افراہیم سے بولی
"سمجھتی کیا ہو تم خود کو،، یہ ہاتھ تو میں اب نہیں چھوڑنے والا اگر تم میں ہمت ہے تو چھڑوا کر دکھاؤ"
افراہیم نے غصے میں بولتے ہوئے اس کی کلائی پر اپنی گرفت اور بھی زیادہ سخت کردی نوف جانتی تھی وہ جتنی زور آزمائی کرلے طاقت میں اپنے سامنے کھڑے شخص کا مقابلہ نہیں کرسکتی
"مرد ہیں نان آپ تو پلیز ذرا مردانگی کا ثبوت دیں، یہ سب حرکتیں کم ازکم اس آدمی پر زیب نہیں دیتی جس کے اپنے گھر میں ماں بہن موجود ہو، یہاں جاب میں صرف اور صرف مجبوری کے تحت کررہی ہوں ورنہ آپ کی اس حرکت پر مار ڈالتی میں آپ کو جان سے"
بولتے ہوئے نوف کی آنکھ سے بےبسی کے مارے ایک آنسو لڑھک کر گال پر آگرا۔۔۔ گرنے والے اس آنسو کا اثر تھا کہ لفظوں کا افراہیم نے اپنے ہاتھ کی گرفت جیسے ہی ڈھیلی کی نوف فورا اپنا ہاتھ چھڑوا کر گھر کے اندر چلی گئی
"آج تو سچ میں جان لے مس یمنہ تم نے افراہیم عباد کو"
افراہیم آہستہ آواز میں بولتا ہوا نازنین کے کمرے میں جانے لگا کیونکہ نوف بھی اپنے آنسو صاف کرتی ہوئی سیدھے نازنین کے کمرے میں گئی تھی
"اوہو یمنہ بتاؤ تو سہی اس طرح رو کیوں رہی ہو مجھے پریشانی ہورہی ہے کچھ بولو تو سہی کیا ہوا ہے"
نازنین نوف کے رونے سے پریشان ہوتی ہوئی بولی پھر اپنے پاس بیٹھی ہوئی بیلا کو دیکھنے لگی بیلا خود بھی اس کے رونے پر حیرت زدہ تھی جبھی نوف کے پاس آکر پوچھنے لگی
"کیا تمہیں کسی کی بات بری لگی ہے یا تمہیں کسی نے کچھ کہہ دیا ہے پلیز یمنہ بولو مما پریشان ہورہی ہیں تمہارے اس طرح رونے سے"
بیلا نوف سے پوچھ رہی تھی کہ افراہیم کمرے میں آگیا
"افی دیکھو ناں کس طرح رو رہی ہے تم پوچھو اس سے کیا ہوا ہے،، مجھے تو گھبراہٹ ہورہی ہے اس کے اس طرح رونے سے"
نازنین افراہیم کو اپنے کمرے میں آتا ہوا دیکھ کر بولی تو نوف سر اٹھاکر ناراضگی سے افراہیم کی طرف دیکھنے لگی
"ہونا کیا ہے میں نے اس کو چند منٹ پہلے پرپوز کیا تھا بس اسی بات پر رونے لگ گئی اور یہاں آپ کے پاس آگئی" افراہیم کے بولنے پر کمرے میں موجود تینوں خواتین کا منہ حیرت سے کھل گیا اور تینوں ہی حیرت سے افراہیم کو دیکھنے لگیں
"بس بہت ہوگیا، سمجھ کیا رکھا ہے آپ نے مجھ کو، آپ کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ آپ میرے بارے میں کچھ بھی کہہ ڈالے اور میں خاموشی سے برداشت کرلوں"
نوف افراہیم کو دیکھ کر غصے میں بولتی ہوئی صوفے سے اٹھ گئی تو اس کے برابر میں بیٹھی ہوئی بیلا بھی اٹھ گئی
"بیٹا اس میں اتنا برا ماننے والی کیا بات ہے چند دن پہلے تم ہی نے تو کہا تھا کہ تم میری خدمت کسی غرض یا صلے کے بدلے میں نہیں کرتی ہو بلکہ مجھے اپنی ماں کی جگہ تصور کرکے کرتی ہو، ایسے ہی ان دو ہفتوں میں تم مجھے بھی بیلا کی طرح عزیز ہوچکی ہو آج میں نے اپنی اس خواہش کا اظہار افی سے کردیا تھا اور اس نے تمہیں پروپوز کر ڈالا"
نوف کو غصے میں روتا ہوا دیکھ کر نازنین پیار سے اسے سمجھانے لگی مگر نازنین کی بات مکمل ہونے پر وہ کمرے سے باہر نکل گئی، افراہیم نازنین اور بیلا پر نظر ڈال کر خود بھی کمرے سے باہر چلا آیا
"کہاں جارہی ہو یمنہ رکو"
افراہیم نوف کو گھر سے باہر جاتا ہوا دیکھ کر اس کے پیچھے آتا ہوا بولا تو نوف رک کر اسے بولنے لگی
"نہیں رہنا مجھے یہاں پر میں یہ جاب چھوڑ کر جارہی ہوں"
نوف افراہیم کو بولتی ہوئی وہاں سے جانے لگی تبھی افراہیم نے غصے میں نوف کا بازو پکڑا
"دماغ تو خراب نہیں ہوگیا ہے تمہارا، ایسا کیا برا لگ گیا تمہیں جو تم یہ گھر چھوڑ کر جارہی ہو، پرپوز والی بات مذاق میں نہیں بولی تھی میں نے،، میں واقعی میں تم سے شادی"
افراہیم کے کچھ بولنے سے پہلے نوف اس کا ہاتھ اپنے بازو سے ہٹاتی ہوئی بولی
"آگے ایک لفظ بھی مت بھولیے گا افراہیم مجھے نہیں رہنا یہاں،، جانا چاہتی ہوں میں اس گھر سے"
اگر نازنین اور افراہیم سچ میں ایسا چاہتے تھے تو نوف کو لگا کہ اسے پہلی فرصت میں یہاں سے چلے جانا چاہیے مگر نوف کی بات سن کر غصے میں دوبارہ افراہیم نے نوف کا بازو سختی سے پکڑا
"تم یہ صلہ دے رہی ہو مما کی محبت اور خلوص کا۔۔۔ جاکر دکھاؤ تم اس گھر سے میں تمہاری ٹانگیں توڑ ڈالوں گا"
افراہیم کو واقعی اس پر شدید غصہ آیا تھا جبھی وہ نوف کو دھمکی دیتا ہوا بولا
"میں آپ کے گھر میں جاب کرتی ہوں آپ کی خریدی ہوئی کوئی غلام نہیں ہوں جو آپ میری ٹانگیں توڑ ڈالیں گے،،، پلیز اب مجھے مت روکیے گا اور نہ ہی میرے راستے میں آئیے گا"
نوف افراہیم کو بولتی ہوئی گھر سے باہر نکل گئی