"پورے 15 منٹ لیٹ ہو تم اس وقت 05:15 ہورہے ہیں"
وہ چلتا ہوا بیلا کے مزید پاس آکر اس سے بولا
"ایڈریس ڈھونڈنے میں ٹائم لگ گیا تھا"
بیلا بہت قریب سے اس کا چہرہ دیکھ رہی تھی وہ ازلان کی آنکھوں میں جھانکتی ہوئی بولی۔۔۔ کل کی بنسبت وہ آج اس سے دوستانہ لہجے میں بات کررہا تھا بس اس کے چہرے پر مسکراہٹ نہیں تھی۔۔۔ ازلان کے چہرے کے تاثرات سے وہ اندازہ لگاسکتی تھی کہ اس کی شخصیت میں کافی بدلاؤ آچکا ہے
"اگلی بار ایسا نہیں ہونا چاہیے، میں جو بھی ٹائم دوں گا تمہیں ہمیشہ اسی ٹائم پر یہاں پہنچنا ہوگا رائٹ"
وہ ابھی بھی سنجیدہ تاثرات لیے بیلا کو دیکھتا ہوا بولا تو بےساختہ بیلا کے منہ سے نکلا
"مگر میں یہاں پر اگلی بار کیوں آؤ گیں"
بیلا کی بات پر ازلان کے چہرے پر مدھم سی طنزیہ مسکراہٹ ابھری
"تم یہاں ابھی بھی کیوں آئی ہو؟؟ میرے بلانے پر ہی ناں، تو نیکسٹ ٹائم بھی جب میں تمہیں یہاں بلاؤں گا تو تمہیں میرے پاس آنا پڑے گا"
طنزیہ مسکراہٹ کے ساتھ ازلان طنز کرتا ہوا بیلا سے بولنے لگا جس پر بیلا سے کوئی جواب بن نہیں پڑا وہ خاموشی ہی رہی
"آؤ روم میں چلتے ہیں"
ازلان اس سے بولتا ہوا اندر کی طرف روم میں جانے کے لیے مڑا تو بیلا اس کمرے کو دیکھنے لگی جہاں وہ کھڑی تھی
یہ بڑا سا ہال نما کمرہ تھا جس میں صوفے موجود تھے اور ایک سائیڈ پر میز کے ساتھ چار کرسیاں بھی موجود تھی۔۔۔ بیلا ازلان کے پیچھے چلنے لگی،،، ازلان جس کمرے میں داخل ہوا وہ بیڈ روم تھا جو زیادہ بڑا نہ تھا
"کھڑی کیوں ہو بیٹھو"
بیلا کمرے کا جائزہ لے رہی تھی تب ازلان کی آواز پر چونکی وہ اسے ٹو سٹر صوفے پر بیٹھنے کا اشارہ کررہا تھا جو بیڈ کے دائیں جانب موجود تھا
بیلا صوفے پر بیٹھنے لگی تو ازلان نے روم کا دروازہ بند کردیا،، بیڈروم کا دروازے بند کرنے کی لاجک بیلا کو سمجھ نہیں آئی تھی مگر ازلان کو اسپلٹ آن کرتا دیکھ کر بیلا کو اطمینان محسوس ہوا مگر یہ اطمینان اس وقت رخصت ہوگیا جب ازلان اس کے بےحد پاس صوفے پر آکر بیٹھا تو وہ صوفے پر اپنی جگہ سمٹ سی گئی
"فزکس کی بک لائی ہو ناں"
اذلان کے سوال پر وہ ہونق بنی ازلان کو دیکھنے لگی۔۔۔ ازلان سنجیدگی سے اس کو دیکھتا ہوا پوچھ رہا تھا
"مجھے بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ تم نے مجھے یہاں پڑھانے کے لئے بلایا ہے"
بیلا کو اپنی بات بولتے ہوئے خود بہت عجیب سا محسوس ہوا کہ وہ یہ کیا بول رہی ہے
"تو پھر میں نے تمہیں یہاں پر پھر کس لیے بلایا ہے ذرا مجھے بھی تو بتاؤ"
اذلان بیلا کے چہرے پر آئی بالوں کی لٹوں کو پیچھے کرتا ہوا پوچھنے لگا جس پر بیلا مزید شرمندہ ہوگئی مگر دوسرے ہی پل ازلان نے اس کا ہاتھ پکڑا تو بیلا حیرت سے ازلان کو دیکھنے لگی، ازلان اپنے ہاتھ میں بیلا کا نازک ہاتھ پکڑے کچھ سوچتا ہوا اس سے بولا
"اس وقت روم کے ٹمپریچر کے حساب سے تمہارے ہاتھ ٹھنڈے ہورہے ہیں لیکن اگر میں اس کمرے کی ٹھنڈک میں اپنی باڈی کو وارم اپ کرنا چاہو تو مجھے کیا کرنا چاہیے ایکسپلین کرو"
ازلان کے عجیب سے سوال پر وہ ہونق بنی اسے دیکھنے لگی، آہستہ سے اس نے ازلان کے ہاتھ سے اپنا ہاتھ چھڑانا چاہا مگر ناکام رہی
"مم۔۔۔۔ مجھے کیسے معلوم ہوسکتا ہے میں پچھلے دنوں غیر حاضر ہونے کی وجہ سے کلاسس نہیں لےسکی تھی،، مجھے گھر جانا ہے اب"
یہ سوال بہت عجیب سا تھا نہ جانے سلیبس میں یہ سوال تھا بھی کے نہیں۔۔۔ بیلا نے بولنے کے ساتھ ایک بار پھر ازلان کے ہاتھ سے اپنا ہاتھ چھڑانا چاہا مگر ازلان اس کا ہاتھ چھوڑے بغیر صوفے سے اٹھا تو اس کی وجہ سے بیلا کو بھی اٹھنا پڑا
"اس سوال کا جواب دیے بغیر تو تم اس بیڈروم سے باہر نہیں جاسکتی واپس اپنے گھر جانے کا تصور تو آج بھول ہی جاؤ"
ازلان بولنے کے ساتھ بیلا کا ہاتھ پکڑ کر اسے بیڈ تک لایا
"مجھے نہیں معلوم ازلان تم کیا پوچھ رہے ہو پلیز مجھے اپنے گھر جانا ہے"
ازلان کا یہ ردعمل اس کی طبیعت سے بالکل میل نہیں کھا رہا تھا بیلا کو اب اس سے گھبراہٹ ہونے لگی وہ ازلان سے درخواست کرتی ہوئی بولی
"تمہیں اس سوال کا جواب نہیں معلوم تو اس میں اتنا گھبرانے کی کیا بات ہے میں تمہیں آج مثال دے کر سب سمجھا دیتا ہوں"
ازلان نے بولنے کے ساتھ ہی بیلا کو بیڈ پر دھکا دیا اس سے پہلے وہ بیڈ سے اٹھتی ازلان نے اس پر جھکتے ہوئے بیلا کی دونوں کلائیوں کو اپنے مضبوط ہاتھوں میں جکڑلیا۔۔۔ وہ چاہ کر بھی نہ اپنے پاؤں چلا پائی تھی نہ ہی ازلان سے اپنے ہاتھوں کو چھڑا پائی تھی
"ازلان نہیں۔۔۔ میں مر جاؤں گی اب کے بار،،، تمہیں خدا کا واسطہ ہے،، میرے ساتھ کچھ برا مت کرنا"
بیلا خوف کے مارے بری طرح سے چیختی ہوئی ازلان سے بولی،، اس کی چھٹی حس نے اس کو یہاں آنے سے پہلے ایسا کوئی الارم نہیں دیا تھا جو ازلان اس کے ساتھ کررہا تھا،، وہ تو ازلان کو لےکر ایسا کچھ بھی نہیں سوچ سکتی تھی
"کیوں سب کے سامنے نام لیا تم نے میرا جواب دو، کیوں دنیا کے سامنے ذلیل اور رسوا کرکے رکھ دیا تم نے مجھے، بتاؤ۔۔۔ تمہاری وجہ سے میری ہستی، میری فیملی سب برباد ہوگئی، تمہیں معلوم ہے تم سے دوستی کی کتنی بڑی قیمت چکائی ہے میں نے میرا باپ اس دنیا سے چلاگیا میری ماں بہن کے سر سے چھت چھن گئی، میرے زندہ ہوتے ہوئے میری ماں بہن رل کر رہ گئیں، جانتی ہو جیل کی چار دیواری میں کیا کیا اذیتیں سہی ہیں میں نے کیسے کیسے دن دیکھنا پڑے ہیں مجھے"
ازلان غصے سے بھری آواز میں اسی کی طرح چیختا ہوا بیلا سے بولا
بیلا اس کی گرفت میں موجود روتی ہوئی ازلان سے معافی مانگنے لگی۔۔۔ ساتھ ہی ازلان کی گرفت میں بیلا کی حالت غیر ہونے لگی اس کی آنکھیں بند ہونے لگی اور جسم کانپنے لگا،، بیلا کی بگڑتی ہوئی حالت اور اس کیفیت کو دیکھ کر ازلان اپنے غصہ کو ضبط کرتا ہوا حواسوں میں آیا اور بیڈ سے اٹھ کر صوفے پر اپنے دونوں ہاتھوں میں سر تھام کر بیٹھ گیا
بیلا کافی دیر تک بیڈ پر لیٹی ہوئی روتی رہی۔۔۔ تھوڑی دیر بعد ازلان کو اپنے کندھے پر بیلا کے ہاتھ کا لمس محسوس ہوا تو وہ سر اٹھا کر بیلا کو دیکھنے لگا جو روئی ہوئی آنکھوں کے ساتھ صوفے پر بیٹھی ہوئی اذلان کو دیکھ رہی تھی۔۔۔ بیلا نے ازلان کے کندھے پر سر رکھ کر ایک بار پھر رونا شروع کردیا
"میں اس وقت بہت زیادہ ڈر گئی تھی اگر میں اس کا نام بتادیتی تو وہ دوبارہ سے میرے ساتھ وہی سب کرتا۔۔۔۔ میں دوبارہ سے وہ سب برداشت نہیں کرپاتی ازلان۔۔۔ اس لئے بابا کے پوچھنے پر میں نے تمہارا نام لےلیا مجھے معاف کردو"
بیلا کے باآواز رونے سے ازلان اس کے اندر کا چھپا ہوا درد اور کرب صاف محسوس کرسکتا تھا جو وہ پچھلے دس سالوں سے محسوس کرتی آئی تھی
"کون تھا وہ"
اذلان اس کے سنہری بالوں پر ہاتھ رکھتا ہوا پوچھنے لگا تو بیلا ازلان کے کندھے پر رکھا ہوا سر ہٹا کر اسے دیکھنے لگی
"کیا فائدہ بتانے کا"
بیلا سیدھی ہوکر بیٹھی نظریں چراتی ہوئی اپنے آنسو صاف کرنے لگی تو ازلان نے بیلا کا رخ دوبارہ اپنی جانب کیا
"کیسے فائدہ نہیں ہے بتانے کا، بیلا مجھے اس کا نام جاننا ہے، کون تھا وہ شخص جس نے اس رات تمہیں ساتھ وحشیانہ سلوک کیا تھا جس کی سزا میں نے کاٹی اور وہ اب تک آزاد گھوم رہا ہے بتاؤ مجھے کون تھا وہ"
ازلان غصے میں بیلا سے بولا بےشک جیل میں اس کی سزا معاف ہوچکی تھی مگر یہ اذیت کم نہیں تھی کہ اس کی فیملی بکھر چکی تھی،، اس کا باپ اسے قصوروار سمجھ کر اس دنیا سے جاچکا تھا۔۔ اس کی ماں اور بہن نے اس واقعہ کے بعد کیسا دور برداشت کیا تھا
"اصفر بھائی۔۔۔۔ ازلان میں نے انہیں افراہیم بھائی کی طرح اپنا بھائی سمجھا اور انہوں نے اس رات میرے ساتھ"
بیلا اپنا چہرہ اپنے ہاتھوں میں چھپاکر روتی ہوئی بولی اپنے اندر چھپے ہوئے دکھ کو آج وہ دوبارہ آنسوؤں میں بہا رہی تھی۔۔۔
اس رات گھر کے پچھلے حصے پر اصفر نے ہی بیلا کو آنے کا کہا تھا بقول اصفر کے کہ وہ بیلا کو وہاں اس کا گفٹ دیکھانا چاہتا ہے
اصفر کا نام سن کر ازلان غصے سے اپنے دونوں ہاتھوں کی مٹھیاں بند کرنے لگا۔۔۔ اگر اس وقت اصفر اس کے سامنے ہوتا تو ازلان اس کے پراخچے ہوا میں اڑا دیتا اتنے میں اذلان کا موبائل بجنے لگا
"ہاں ٹھیک ہے تم یہاں پر فیضی اور ندیم کو لےکر آجاؤ میں ویٹ کررہا ہوں"
بیلا اپنے چہرے سے ہاتھوں کو ہٹاکر ازلان کو دیکھنے لگی جو موبائل پر کسی سے بات کررہا تھا،، رابطہ منقطع کرنے کے بعد ازلان بیلا کے آنسو صاف کرتا ہوا اس کے دونوں ہاتھوں کو تھام کر صوفے سے اٹھ کھڑا ہوا
"دس منٹ کے بعد میرے چار دوست اور نکاح خواں یہاں پر آئیں گے جن کی موجودگی میں ہمارا نکاح ہوگا اس کے بعد تم اپنے ڈرائیور کو کال کرکے واپس اپنے گھر جانے کے لیے بلاسکتی ہو"
ازلان بیلا کے سر پر اس کے دوپٹے کو اسکارف کے اسٹائل میں باندھتا ہوا اس کے سر پر بم پھوڑ چکا تھا بیلا حیرت زدہ ہوکر ازلان کا چہرہ دیکھنے لگی
"ہم دونوں کا نکاح، کیا مطلب ہے کیوں ہورہا ہے ہمارا نکاح"
ازلان بڑی فرصت سے بیلا کا اسکارف سیٹ کررہا تھا۔۔۔۔ بیلا کی بات سن کر اس کا ہاتھ رکا وہ خفا ہونے والے انداز میں بیلا کو دیکھتا ہوا اس سے بولا
"ٹھیک ہے میں منع کردیتا ہوں فیضی کو کہ وہ یہاں پر کسی کو مت لےکر آئے۔۔۔۔ تمہیں اعتراض ہے تو تم کال کرکے اپنے ڈرائیور کو بلالو اور چلی جاؤ واپس اپنے گھر"
ازلان نے بولنے کے ساتھ ہی اپنی پاکٹ سے موبائل نکالا اور کال کرنے لگا
"پر میں نے اعتراض کب کیا ہے میں تو بس یونہی سوال کر رہی تھی تم سے"
بیلا جلدی سے ازلان کے ہاتھ سے موبائل چھین کر بولی اس کی بات سن کر ازلان جس طرح زور سے ہنسا تو بیلا اچھی خاصی شرمندہ ہوگئی۔۔۔ ازلان بیلا سے اپنا موبائل لےکر اسکارف میں اس کی تصویر لینے لگا
"اچھی لگ رہی ہو"
ازلان بیلا کو دیکھ کر مسکراتا ہوا بولا اور کمرے سے باہر نکل گیا
تھوڑی دیر بعد بیلا کی حیرت کی انتہا نہیں رہی جب بطور وکیل اس سے نکاح نامہ پر سائن کروانے کے لئے فیضی آیا یہ اس کا کلاس میٹ تھا بیلا کو اندازہ نہیں تھا ازلان اس سے اس فیضی کا ذکر کر رہا تھا۔۔۔ تھوڑی دیر بعد وہ بیلا عباد سے بیلا ازلان بن چکی تھی