جب بیلا کو معلوم ہوا ازلان گھر پر موجود نہیں ہے تب اسے بڑی مایوسی ہوئی وہ رخشی سے ازلان کو یہاں آنے کا کہہ کر خود اپنے گھر کے پچھلے حصے کی طرف آگئی تھی جہاں ایک طرف سرونٹ کوارٹر کا دروازہ اس بنگلے کے پچھلے حصے میں کھلتا تھا۔۔۔ وہ اپنا کراؤن ٹھیک کرتی ہوئی ازلان کا انتظار کررہی تھی تب اسے اپنے پیچھے کسی کی موجودگی کا احساس ہوا،، اس سے پہلے بیلا آنے والے کو پلٹ کر دیکھتی اس نے بیلا کے ہونٹوں پر ہاتھ رکھ کر اس کا منہ بند کر دیا، جس پر بیلا گھبراتی ہوئی ہاتھ پیر چلا کر اس سے اپنا آپ چھڑوانے کی کوشش کرنے لگی مگر وہ بیلا کو گھر کے اس کچے حصے میں سے گھسیٹ کر وہی موجود اسٹور روم میں لے جانے لگا
"کک کون ہو تم"
جب اس نے بیلا کو اسٹوروم میں لاکر دھکا دیا تب بیلا زمین پر گرتی ہوئی اس سے پوچھنے لگی کیونکہ اندھیرے میں صحیح سے وہ اس کو پہچان نہیں پائی تھی،، وہ اسٹوروم کا دروازہ بند کرکے بیلا کی طرف تیزی سے بڑھا
"نہیں"
بیلا کی خوفزدہ سی آواز نکلی، قریب آتا ہوا شخص مہلت دیئے بغیر بیلا کو اپنے شکنجے میں جکڑ چکا تھا
"کیا کر رہے ہو تم، کون ہو چھوڑ دو مجھے"
جب وہ بیلا کو زمین پر دھکیل کر اس کے اوپر جھکا تو بیلا روتی ہوئی بولی ایک بار پھر وہ بیلا کے منہ پر اپنا ہاتھ رکھ کر اس کا منہ بند کر چکا تھا۔۔۔
جو عمل وہ بیلا کے ساتھ کر رہا تھا اس کا ننھا سا ذہن اس عمل کو سمجھنے سے قاصر تھا مگر وہ یہ جانتی تھی اس کے ساتھ بہت کچھ غلط ہو رہا ہے۔۔۔ بیلا روتی ہوئی اس سے اپنا چھڑوانے کی کوشش میں ہلکان ہو چلی تھی مگر وہ بیلا سے دگنی طاقت رکھتا تھا۔۔۔ بیلا خوف کے مارے نفی میں سر ہلاتی ہوئی چیخنے کی کوشش کرنے لگی مگر اس شخص کا مضبوط ہاتھ اس کی چیخوں کی آواز کو دبائے ہوئے تھا۔۔۔ وہ چاہ کر بھی اپنے منہ سے اس کا ہاتھ ہٹا نہیں پا رہی تھی،، تکلیف کی شدت ایسی تھی کہ اس کو لگ رہا تھا اس کی آنکھیں باہر ابل پڑے گی۔۔۔ یہ سب کرنے والا اس کو انسان نہیں کوئی وحشی جانور محسوس ہورہا تھا جو اس کو تکلیف دے کر خود تسکین محسوس کر رہا تھا
اس کے کمزور وجود میں اب طاقت نہیں بچی تھی کہ وہ اپنے ہاتھ پاؤں چلا سکے، پورے جسم میں اٹھنے والے درد نے اس کو پوری طرح نڈھال کردیا تھا۔۔۔ بغیر کسی مزاحمت کے وہ زمین پر لیٹی ہوئی بےجان ہوتے ہوئے وجود کے ساتھ انتظار کرنے لگی،، کب وہ انسان اس کے ساتھ جاری اس عمل کو بند کرتا ہے
موبائل کی رنگ ٹون کی آواز پر بیلا کا غشی میں جاتا ہوا ذہن ایک دم بیدار ہوا جس پر وہ شخص جلدی سے اپنی جیب سے موبائل نکالتا ہوا اس کو بند کر چکا تھا۔۔۔ منہ پر سے ہاتھ ہٹنے کی وجہ سے وہ درد بھری آواز میں زور سے چیخی، ایک بار پھر وہ بیلا کا منہ بند کر چکا تھا مگر ساتھ ہی اس کا دوسرا ہاتھ بیلا کی گردن پر تھا، شاید وہ اپنے گناہ کو چھپانے کے لئے بیلا کا منہ ہمیشہ کے لئے بند کرنا چاہتا تھا۔۔۔ ایک بار پھر بیلا تکلیف سے مچلنے لگی، اب کی بار تکلیف دوسری قسم کی تھی وہ شخص اس سے اس کی بچی ہوئی سانسیں چھین رہا تھا۔۔۔ ایک مرتبہ پھر تکلیف کی شدت سے بیلا کی آنکھیں ابل کر باہر آنے لگی
"بیلا کہاں ہو یار تم"
ازلان کی باہر سے آتی ہوئی آواز پر اس نے ایک دم بیلا کی گردن سے اپنا ہاتھ ہٹایا اور اٹھ کر کھڑا ہوگیا۔۔۔ اسے اطمینان ہوگیا تھا کہ بیلا کی بچی ہوئی سانسیں اب تھوڑی دیر کی مہمان ہیں وہ کمرے میں موجود بڑی سی کھڑکی کے راستے سے باہر نکلنے کا سوچنے لگا کوئی چیز اس کے جوتے کے نیچے آکر کچلی، جسے دیکھے بنا وہ کھڑکی سے باہر نکل گیا
"یہ تم اسٹور روم میں کیا کر رہی ہو" اسٹوروم سے آتی ہوئی بیلا کی چیخ کی آواز پر ازلان چونکا،، رات کے وقت بیلا کی عجیب و غریب حرکت پر ازلان تعجب کرتا ہوا اسٹور روم کا دروازہ کھول چکا تھا،، اندھیرے کے باعث اسے کچھ دکھائی نہیں دیا دیوار پر لگے سوئچ بورڈ کو ٹٹولنے کے بعد کمرہ ایک دم روشن ہوگیا لیکن سامنے کا ہولناک منظر دیکھ کر ایک پل کے لیے ازلان کا دل کانپ اٹھا
"بیلا"
اس کا نام پکارتا ہوا وہ تیزی سے بیلا کی طرف لپکا، اس کے ہاتھ باقاعدہ کانپنے لگے بیلا کی فراک درست کرتے ہوئے
"بیلا آنکھیں کھولو کس نے کیا یہ سب تمہارے ساتھ، مجھے بتاؤ"
بےجان وجود اور اس کی درد ناک حالت پر ازلان کی اپنی آنکھوں سے خود بھی آنسو رواں ہونے لگے تھے،،
"بیلا۔۔۔ بیلا"
اپنا دیا گیا کچلا ہوا کراؤن دیکھ کر وہ بیلا کے قریب بیٹھا اس کا گال تھپتھپاتا ہوا بیلا کا نام پکانے لگا جس پر بیلا نے ہلکی سے آنکھیں کھولی
"کون تھا وہ بیلا نام بتاؤ مجھے اس کا"
ازلان بیلا کی گردن پر انگلیوں کے سرخ نشانات دیکھتا ہوا ایک بار پھر بیلا سے اس حیوان کا نام پوچھنے لگا جس نے اس معصوم بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا چھوڑا تھا
"از۔۔۔لا وہ"
بیلا نے کمرے میں موجود کھڑکی کی طرف لرزتے ہوئے ہاتھ سے اشارہ کیا پھر وہ ایک دم بےہوش ہوگئی
"بیلا"
ازلان اس کا نام پکارتا ہوا جھک کر اس کی سانسیں محسوس کرنے لگا جس کی رفتار بہت دھیمی چل رہی تھی
"اے کیا کر رہے ہو تم میری بیٹی کے ساتھ" عباد کی غصے میں آتی ہوئی آواز پر ازلان ایک دم دروازے کی طرف دیکھنے لگا
"بیلا"
نازنین چیخ مار کر بھاگ کر بیلا کے پاس آئی تو ازلان ایک دم کھڑا ہوگیا
"سر بیلا کے ساتھ کسی نے بہت غلط"
اپنی طرف تیزی سے بڑھتے ہوئے عباد سے ازلان اس سے پہلے کچھ بولتا عباد نے ازلان کا گریبان پکڑ کر زور دار تھپڑ اس کے منہ پر مارا
***
"کل جب وہ اپنے آپ کو برتھ ڈے والی فراک میں دیکھ کر خوش ہورہی تھی تب میں اس کی نظر اتارنا بھول گئی۔۔۔ اس نے مجھے یاد بھی دلایا مما آپ نے ماشاللہ نہیں کہا تب بھی میں نے اس کی بات پر دھیان نہیں دیا دیکھیں کیسی نظر لگ گئی ہماری بیٹی کو عباد۔۔۔ آخر کیوں میں نے اسے رات کے وقت گھر سے نکلنے کی ازلان سے ملنے کی اجازت دے دی یہ مجھ سے کیا ہوگیا عباد۔۔۔ کیا کردیا میں نے اپنی معصوم بچی کے ساتھ"
بیلا کے بری طرح چیخنے چلانے پر ڈاکٹر ہدایت اور ماہین، عباد اور نازنین کو کمرے سے باہر نکال چکے تھے جبکہ افرائیم ہسپتال سے نہ جانے کہاں چلاگیا تھا۔۔۔ اس وقت وہ دونوں ویٹنگ روم میں چیئرز پر بیٹھے ہوئے تھے نازنین کل رات سے اسی طرح روئے جارہی تھی اسکے برابر میں بیٹھا ہوا عباد بھی اسی کی طرح غم میں نڈھال تھا
"میں تمہیں ہمیشہ بولتا رہتا تھا ان چھوٹے لوگوں کو منہ لگانا ٹھیک نہیں ہے، نیچ اور گھٹیا ذہنیت کے حامل ہوتے ہیں یہ لوگ، موقع دیکھ کر نقصان پہنچانے والے۔۔۔ میں اس لیے غصہ کرتا تھا بیلا کی اور اس لڑکے کی دوستی پر"
عباد روتی ہوئی نازنین کو دیکھ کر بولا جس پر نازنین اور زیادہ رونے لگی اصفر ان دونوں کو ویٹنگ روم میں بیٹھا ہوا دیکھ کر ان دونوں کے پاس آیا
"ماموں کیسی ہے بیلا اب،،، کیا اس کو ہوش آگیا"
وہ اس وقت پولیس اسٹیشن سے ازلان کے خلاف ایف آئی آر کٹوا کر آرہا تھا۔۔۔ آتے کے ساتھ ہی عباد سے بیلا کے بارے میں پوچھنے لگا تو عباد کچھ بولے بغیر مایوسی سے اپنے بھانجے کو دیکھنے لگا
"ممانی خدارا آپ یوں مت روئے، وہ ٹھیک ہوجائے گی۔۔۔ ماموں آپ ممانی کو گھر لے کر چلے جائیں میں یہاں پر سب سنبھال لوں گا"
عباد کی خاموش نگاہوں کو دیکھ کر اور نازنین کے مسلسل رونے پر اصفر عباد سے بولا۔۔۔ کل رات میں ہی عباد نے ازلان کو لوک اپ میں بند کروا دیا تھا اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو افراہیم غصے میں شاید اذلان کی جان لے لیتا۔۔۔ آج صبح ازلان کے خلاف پرچہ کٹوا دیا گیا تھا،، کل رات سے ہی مکمل بھاگ دوڑ اصفر نے سنبھالی ہوئی تھی ابھی بھی اسی کو ڈاکٹر کے کمرے میں جاکر بیلا کی کنڈیشن کے ساتھ ساتھ ڈی این اے ٹیسٹ کا بھی معلوم کرنا تھا "کل نہ صرف عباد کے گھر میں اچانک طوفان آیا تھا جس کی وجہ سے عباد نازنین اور افراہیم ماتم کناں تھے بلکہ قیوم کا گھر بھی اس طوفان کی لپیٹ میں آیا تھا پولیس کل رات ہی ازلان کو گرفتار کرکے لے جاچکی تھی، نوف کا بری طرح رونا، رخشی کی آہ و پکار، قیوم کا پولیس والوں کے سامنے گڑگڑانا سب رائیگاہ ثابت ہوا تھا، محلے کے ہر فرد نے وہ منظر دیکھا تھا جب پولیس قیوم کے گھر میں داخل ہوکر ازلان کو ہتھکڑی لگاتی ہوئی پولیس وین میں بٹھا کر لے جارہی تھی محلے والوں کی زبان پر ایک ہی قصہ تھا ازلان نے افسر کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا
نوف کی پہلے ہی سے طبیعت ناساز تھی لیکن کل والے واقعے نے اس کو اور بھی زیادہ اندر سے توڑ کر رکھ دیا تھا اپنے باپ کی بےبسی اور ماں کے آنسو اس سے برداشت نہیں ہو رہے تھے نہ اسے یقین تھا کہ اس کا بھائی اتنا گھٹیا قدم اٹھا سکتا ہے صبح سے ہی قیوم اور رخشی دونوں نثار کے جاننے والے وکیل کے پاس نکلے ہوئے تھے تاکہ ازلان کے ضمانت کی کوئی سبیل نکل آئے، نوف کو ہوا کل رات کا بخار اس وقت شدت اختیار کرگیا تھا وہ گھر میں اکیلی اپنے پلنگ پر لیٹی ہوئی تھی، جب زور سے کسی نے دروازہ کھٹکھٹایا نوف اپنے لاغر سے وجود کو لےکر دروازے تک پہنچی۔۔۔۔ دروازہ کھولنے پر اس کا جس چہرے نے استقبال کیا وہ اس کی توقع نہیں کر رہی تھی آج اس نے اپنے سامنے افراہیم کو کھڑا دیکھ کر سر نہیں جھکایا تھا وہ غور سے اس کا چہرہ دیکھ رہی تھی نوف کو محسوس ہوا جیسے وہ یہاں آنے سے پہلے ڈھیر سارا رویا تھا