Chapter 12: بیکری میں تحفہ

"بیلا مجھے تم سے بات کرنا تھی"

ازلان ٹیوشن دینے کے بعد اپنے کسی کام سے مارکیٹ آیا تھا تب اسے ایک بیکری پر بیلا دکھائی دی ازلان بیکری کے اندر آتا ہوا بیلا سے بولا، اس وقت بیلا اکیلی نہیں تھی اس کے ساتھ ایک چوبیس سالہ لڑکا بھی موجودہ جسے ازلان بیلا کے ساتھ پہلے بھی تین سے چار مرتبہ دیکھ چکا تھا۔۔۔۔ بیلا کے ساتھ وہ لڑکا بھی ازلان کی طرف متوجہ ہو کر غور سے اس کو دیکھنے لگا

"اب کیا بات کرنا ہے تمہیں مجھ سے دوستی تو تم ختم کر چکے ہو اسی دن"

بیلا ناراض لہجے میں ازلان کو دیکھتی ہوئی بولی اس سے پہلے ازلان کچھ بولتا اصفر ایک دم بول پڑا

"سوئیٹی بات تو سن لو اس کی وہ کیا کہنا چاہ رہا ہے"

اصفر بیلا کو غصے کرتا دیکھ کر کر بولا تو ازلان چونک کر اسے دیکھنے لگا

"ہائے میرا نام اصفر ہے میں بیلا کا فرسٹ کزن ہو اور بیلا مجھے تمہاری اور اپنی فرینڈ شپ کے بارے میں بتاچکی ہے"

اصفر اپنا تعارف کروانے کے ساتھ مصافحہ کرتا ہوا ازلان سے بولا

"اس دن میں غصے میں تھا اس لئے زیادہ ہی بول گیا میں اپنے روئیے کی معافی چاہتا ہوں تم سے"

اصفر سے ہاتھ ملانے کے بعد ازلان بیلا کو دیکھتا ہوا بولا۔۔۔ ازلان کو محسوس ہورہا تھا اس کے اندر ہفتے بھر سے اداسی اور بےچینی بیلا سے دوستی کرکے ختم ہوجائے گی اس نیت سے اس کے قدم بیلا کی طرف اٹھے تھے

"میرے ساتھ ہر کوئی ایسا کرتا ہے اصفر بھائی میں نے آپ کو فلزا کا بھی بتایا تھا ناں وہ جو میری اسکول کی فرینڈ تھی،، اس نے خود پہلے مجھے اتنا بیسٹ فرینڈ بنایا اور چند دنوں بعد اس نے مجھ سے فرینڈ شپ ختم کرکے پھر دانین کو اپنا بیسٹ فرینڈ بنالیا اس کے بعد یشعر میرا فرینڈ بنا پر اس نے بھی اپنا اسکول چینج کرلیا۔۔۔ پھر میں نے سوچا میں اپنی ایج اے بڑا کوئی فرینڈ بناؤ گی جو فرینڈ شپ کا مطلب سمجھے میں نے تبھی اسے اپنا فرینڈ بنایا لیکن آپ کو معلوم ہے اس دن اس نے مجھے کتنا ہرٹ کیا میں تو بابا کی رویہ کی معافی مانگنے اس کے پاس گئی تھی"

بیلا اپنی ساری دل کی بھڑاس نکالتی ہوئی اصفر کو بتارہی تھی ازلان خاموشی سے بیلا کو دیکھ رہا تھا اسے اندازہ نہیں تھا یہ چھوتی سی لڑکی اس کی دوستی کو لے کر کس قدر حساس ہوچکی ہے

"ارے سوئیٹی چھوڑو تم فلزا اور یشعر کو، جو لوٹ کے تمہارے پاس واپس نہیں آسکتے وہ تمہارے بیسٹ فرینڈ کبھی بھی نہیں بن سکتے لیکن ازلان کو تمہاری دوستی کی قدر تھی جبھی وہ تمہارے پاس آیا ہے لیکن اس نے جو تم پر غصہ کیا ہے اس کی سزا ہم دونوں مل کر اس کو دیں گے لیکن اس سے پہلے میں ازلان کی کھنچائی کرلیتا ہوں کیونکہ اس نے میری پیاری سی کزن کو ہرٹ کیا ہے"

اصفر بیلا سے بولتا ہوا خاموش کھڑے ازلان کو دیکھتا ہوا بولا

"دکھنے میں تو تم اچھے خاصے سمجھدار لڑکے لگتے ہو، کیا تمہیں معلوم نہیں ہے کہ گرلز پر غصہ نہیں کیا جاتا اور پھر اگر گرل بیلا کے جیسی پیاری اور کیوٹ سی ہو تب تو اس پر غصہ کرنا بالکل غلط ہے میری کزن کو ہرٹ کرکے غلطی تو تم کرچکے ہو اب تمہیں پینلٹی کے طور پر ہم دونوں کو آئس کریم کھلانے پڑے گی"

اصفر اپنی مسکراہٹ چھپاتا ہوا مصنوعی غصہ دکھا کر ازلان کو ڈانٹ رہا تھا اس کی آخری بات پر ازلان مسکرایا

"میں آپ کی ساری باتوں سے ایگری کرتا ہوں اور آخری والی بات کو بھی ہرجانے کے طور پر ماننے کے لئے تیار ہوں لیکن میں بیلا کے منہ سے سننا چاہوں گا کے وہ مجھ سے خفا نہیں ہے"

وہ اصفر کو بولتا ہوا آخری جملہ بیلا کو دیکھ کر بولا

"میں تم سے خفا نہیں ہوں لیکن آج کے بعد اگر تم مجھے فلزا یا یعشر کی طرح بھولے تو میں تم سے بہت برا خفا ہوگی" بیلا کی بات پر ازلان مسکرایا اور سچے دل سے وعدہ کیا کہ وہ اس کو اور اسکی دوستی کو تاعمر یاد رکھے گا

***

اگلے ہفتے بیلا کی برتھ ڈے تھی اور دو دن پہلے وہ اصفر کے ساتھ اپنے کیک کا آرڈر دے کر آئی تھی تبھی اس کی اور ازلان کی دوبارہ دوستی ہوگئی تھی بیلا اس بات سے بےحد خوش تھی۔۔۔ اس دن صرف ازلان نے اسے آئسکریم ہی نہیں کھلائی تھی بلکہ ایک شاپ سے اس کو پسند آیا ہوا سلور کلر کا کراؤن بھی خرید کر دیا تھا جو بیلا کے برتھڈے والے ڈریس پر کافی سوٹ کررہا تھا،، اپنے کمرے میں فراک پہنے سنہری بالوں کو کھلا چھوڑ کر ان میں کراؤن فٹ کیے، خود کو آئینے میں دیکھ کر وہ خوش ہورہی تھی

"یہ کیا بیلا تم نے برتھڈے والا فراک ابھی سے پہن لیا فورا اتارو اسے"

نازنین بیلا کے کمرے میں آکر اس کو نئے فراک میں دیکھ کر بےساختہ بولی

"نئے ڈریس میں دیکھ کر آپ مجھے ہمیشہ ماشاءاللہ بولتی ہیں یا میری نظر اتارتی ہیں اور اس وقت جب میں خود کو اتنی پیاری لگ رہی ہوں آپ مجھے ماشاءاللہ بولنے کی بجائے مجھے ڈانٹ رہی ہیں"

بیلا نازنین کو دیکھ کر شکایتی انداز میں بولی نازنین اس کی بات پر دھیان دیئے بغیر اس کے بالوں میں سجے کراؤن کو دیکھنے لگی

"یہ کراؤن کہا سے آیا تمہارے پاس"

نازنین کراؤن دیکھ کر بیلا سے سوال کرنے لگی جس پر بیلا مسکرائی

"یہ مجھے ازلان نے دیا ہے میری برتھ ڈے کا پریزنٹ، آپ کو معلوم ہے پرسوں جب میں اصفر بھائی کے ساتھ اپنے کیک کا آرڈر دینے کے لیے گئی تھی اس دن اصفر بھائی میری اور ازلان کی دوبارہ دوستی کروا چکے ہیں"

بیلا خوش ہوکر نازنین کو بتانے لگی نازنین اپنی بیٹی کا مسکراتا ہوا معصوم چہرہ دیکھنے لگی

"تمہیں معلوم ہے ناں بیلا، بابا ازلان کو ناپسند کرتے ہیں پھر بیٹا کیوں تم نے اس سے دوبارہ دوستی کی، جب وہ تمہاری برتھڈے پر آئے گا اس کو دیکھ کر تمہارے بابا کتنا ناراض ہوگے"

نازنین نرمی سے بیلا کو سمجھاتی ہوئی بولی کیونکہ ازلان سے بیلا کی دوستی پر شروع میں تو نازنین کو اعتراض نہیں ہوا تھا مگر جس طرح بیلا ازلان کہ غصہ کرنے پر گھر آکر رو رہی تھی اور اب جس طرح وہ ازلان سے دوبارہ دوستی ہونے پر خوش تھی نازنین کچھ سوچتے ہوئے بیلا کو سمجھانے لگی

"بابا میری برتھ ڈے والے دن مجھ پر کبھی بھی غصہ نہیں کریں گے اور نہ ہی مجھ سے خفا ہوگے پلیز مما میں ازلان کو اپنا پہنا ہوا ڈریس اور اس کا دیا ہوا کراؤن دکھا کر آجاؤ" بیلا کی اچانک فرمائش پر نازنین اس کو آنکھیں دکھاتی ہوئے دوبارہ ڈپٹ کر بولی

"دماغ درست ہے تمہارا گھڑی میں ٹائم دیکھو رات کے نو بج رہے ہیں اگر تمہارے بابا کو خبر ہوگئی تو وہ تمہارے ساتھ میری بھی شامت لے کر آئیں گے"

نازنین کے ڈانٹنے پر بیلا کا منہ اترگیا

"بابا کو کیسے خبر ہوگی ہمارے گھر کی برابر والی دیوار کے ساتھ ہی تو ازلان کا گھر ہے،، میں بس فورا جاؤ گی اور جلدی سے آجاؤ گی میری پیاری مما جان پلیز مان جائیں ناں"

بیلا لاڈ کرتی ہوئی ضد کرنے لگی جس پر نازنین کو ہار ماننا پڑی

"پانچ منٹ سے بھی کم وقت میں تم واپس اپنے روم میں موجود ہوگی اور فوراً ڈریس چینج کرکے اس فراک کو وارڈروب میں ہینگ کرو گی"

نازنین اس کو اجازت دیتی ہوئی اپنے کمرے میں چلی گئی یہ جانے بغیر آج وہ بیلا کو باہر جانے کی اجازت دے کر زندگی کی کتنی سنگین غلطی کرچکی تھی جس کے لیے اب اس کو ساری عمر پچھتانا تھا

***

"واؤ بیوٹیفل گرل یوں تیار ہوکر کہاں جانے کی تیاری ہے" بیلا کو تیار دیکھ کر گیٹ سے اندر داخل ہوتا ہوا اصفر ایک دم ٹھٹکا اور حیرت سے بیلا سے پوچھنے لگا

"مما سے پانچ منٹ کی پرمیشن لی ہے صرف اور صرف ازلان کو اپنا ڈریس اور اس کا دیا ہوا کراؤن دکھانے کے لئے،، میں پانچ منٹ میں واپس آتی ہوں"

بیلا ایکسائٹڈ ہوکر اصفر کو بتانے لگی

"اچھا دھیان سے جاؤ"

اصفر بیلا کو دیکھتا ہوا بولا وہ گیٹ سے نکلنے لگی تو اصفر کو کچھ یاد آیا وہ دوبارہ پلٹا

"بیلا"

اس کے پکارنے پر بیلا دوبارہ اصفر کے پاس آئی تو وہ بیلا کے کان میں اپنی بات بولنے لگا

"سچ"

بیلا مسکراتی ہوئی بولی

"جلدی واپس آؤ"

اصفر اس سے بولتا ہوا گھر کے اندر چلا گیا جبکہ بیلا برابر والا گیٹ بجانے لگی

***

"ارے آج تو یہاں کا راستہ کیسے بھول گیا سب خیریت تو ہے ناں"

عدنان ازلان کو اپنے گھر کے دروازے پر دیکھ کر اسے اپنے کمرے میں لاتا ہوا پوچھنے لگا،، ٹی وی سے آتی ہوئی لڑکے اور لڑکی کی عجیب سی آواز پر اور عدنان کے کمرے میں موجود اس کے دوست کو دیکھ کر ازلان کے قدم وہی رکے،، ازلان سمجھ گیا کہ اندر ٹی وی کی اسکرین پر کیا شغل چل رہا ہے جس سے عدنان اور اس کا دوست لطف اندوز ہورہے تھے

"میں ٹیوشن دے کر تھوڑی دیر پہلے گھر پہنچا تھا، امی بتارہی تھی کہ چچی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے انہی کا پوچھنے آیا تھا"

ازلان اپنی آمد کی اصل وجہ بیان کرتا ہوا عدنان سے بولا

"ہونا کیا ہے اماں کے پیٹ میں مروڑ ہورہی تھی، زیادہ ہی ہائے ہائے کررہی تھی تو ابا اس کو حکیم کے پاس لےگیا۔۔۔ چل اب تو آ ہی گیا ہے تو تھوڑی دیر بیٹھ جا، یہ اسرار سالا ایسی فلم لایا ہے شرطیہ بولتا ہو پوری فلم دیکھے بغیر اٹھ کر واپس نہیں جائے گا"

عدنان آنکھ مارتا ہوا ازلان سے بولا تو ازلان کو عدنان کی گھٹیا بات پر افسوس ہونے لگا، گھر پر جوان بہن کی موجودگی میں وہ اپنے اوباش دوست کو گھر بلا کر کس قسم کی فحش فلمیں دیکھ رہا تھا

"تم انجوائے کرو فلم مجھے دوسرا ضروری کام ہے"

ازلان نے اس سے زیادہ بات کرنا ضروری نہیں سمجھا عدنان کو بولتا ہوا گھر سے باہر نکل گیا

"میسنہ ہے سالا اس افسر کی بیٹی سے خوب دوستی گاڑھی ہوئی ہے اوپر سے شریف بنتا ہے، اندر سے پورا ہوگا۔۔۔۔ اوئے بند کر اس آ،، آوئی کو آج صرف دیکھنے کا موڈ نہیں ہو رہا"

عدنان بگڑے ہوئے موڈ سے کمرے میں آتا ہوا اسرار سے بولا

"مطلب "

اسرار معنی خیز نگاہوں سے اس کو دیکھتا ہوا پوچھنے لگا

"مطلب کیا تجھے بول کر سمجھاؤں چل باہر کہیں شکار ڈھونڈتے ہیں نہیں تو چاندنی بائی کے کوٹھے پر"

عدنان کے بولنے پر اسرار کو پلنگ سے اٹھنا پڑا وہ دونوں ہی گھر سے باہر نکل گئے

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.