میر نے جیب سے ایک دل کی سیب والا B,M کے Alphabet letter والا ڈائمنڈ کا لوکٹ نکال کر بولا۔۔۔ یہ میری طرف سے ہمارے نکاح کا تحفہ۔۔ میر نے لوکٹ بیا کے سامنے کیا کیسا لگا میر نے بڑے اشتیاق سے پوچھا؟ بہت پیارا ہے بیا صرِف اتنا ہی بول سکی۔۔۔ می۔۔ پہ۔ نا۔۔ دں۔۔ میر نے جھجکتے ہوئے اِجازت لینی چاہی۔۔۔ بیا نے سر جھکا کر اجازت دی۔ ۔ ۔ میر آگے بڑھ کر بیا کے گلے میں پہناتے ہوئے بولا۔۔۔۔ یہ میرے جانے کے بعد ہماری کُچھ پل کی یاد بن کر آپ کے دل کے پاس رہے گا۔۔ میر پہنا کر سیدھا ہوتے بولا۔۔ م۔ ی۔۔ ہں پانچ سال کے لیے انگلینڈ جارہا ہوں۔۔۔ ہماری رُخصتی پانچ سال بعد ہوگی۔۔ اور تب تک آپ بھی اپنی گریجوئیشں مکمل کرلے گی۔۔ میر بیا سے نظریں چُراتے ہوئے بمشکل بولا۔۔۔ وہ بیا کو اور خود کو وقت دینا چاہتا تھا اِس رشتے کو سمجھنے کے لیے اپنانے کے لیے لیکن وہ اُسے کچھ بتا نہیں سکتا تھا۔۔ بیا صرف اُسے ہی دیکھے جارہی تھی۔۔۔ میر بیا کا چہرہ اپنے ہاتھوں کے پیالے میں لے کر بولا۔۔۔ بیا مجھے غلط مت سمجھتے میں آپ سے دُور جارہا ہوں بس اِس رشتے سے انکار نہیں کررہا۔۔۔۔ میر بیا کی آنکھوں میں اپنے لیے بے یقینی دیکھ کر بولا۔۔۔ بیا نے اپنے چہرے سے میر کے ہاتھ جھٹکے۔۔۔۔ گھروالوں نے اعتبار توڑا۔۔ اور آپ نے نکاح کرکے ساتھ چھوڑ۔۔۔ سہی کہتی ہے را بیہ ماسی میں ہوں ہی ہر کسی پر بوجھ۔۔ بیا اُس کے پاس سے اٹھتے ہوئے بولی۔۔۔ جب مجھے سب کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔۔ تب سب نے ساتھ چھوڑ دیا آپ نے تھام کر چھوڑ دیا بیا روتے ہوئے بولی۔۔۔ بیا ایسا نہیں ہے تم مجھے غلط سمجھ رہی ہوں میر پریشانی سے اُس کے سامنے کھڑا ہوتے ہوئے بولا۔۔۔۔ میں بالکل ٹھیک سمجھ رہی ہوں۔۔ ۔ جائے یہاں سے مجھے کسی سے بات نہیں کرنی کسی کا ساتھ نہیں چائیے ۔۔۔ بیا میر کے سامنے ہاتھ جوڑتے ہوئے چیخی۔۔۔۔ بیااااااااا پلیز میری بات تو سینےُ میر آگے بڑھ کر بیا کو کندُھوں سے جھنجوڑ کر غصے سے بولا۔۔۔۔ ۔ بیا اُسکے غصے سے ڈرکر چُپ ہوگئی۔۔۔۔ میں آپ کو چھوڑ نہیں رہا سمجھی آپ بس کچھ وقت کے لیے دور جارہا ہوں۔۔۔ میں اِس رشتے کو شروع کرنے سے پہلے پوری طریقے سے سیٹل ہونا چاہتا ہوں۔۔۔ تب تک آپ کی بھی گریجویشن مکمل ہوجائے گی۔۔۔ اور آپ نے ہم سے وعدہ کیا ہے ڈاکٹر بننے کا اور اپنا وعدہ توڑیے گا مت پلیز میر نے منت کی۔۔ بیا فرش کو گھوُرے خاموشی سے آنسوں بہائیں جارہی تھی۔۔ ۔ زندگی رہی تو پھر ملاقات ہوگی۔۔ اپنا خیال رکھیے گا۔۔ میر بیا کے سر پر محبت کی پہلی مہر ثبت کیے بولا۔۔ بیا آنکھیں بند کیے اپنے ہمسفر کا لمس محسوس کرنے لگی۔۔۔ ۔ میر دروازے کی جانب بڑھنے لگا۔ ۔ جب بیا بولی۔۔ پلیز مجھے چھوڑ کر مت جائے آنسوں مسلسل جاری تھے۔۔ میں نہیں رُکھ سکتا مجھے جانا ہی ہوگا میر دروازے کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے بولا۔۔۔ ۔ اگر آپ گئے تو میں آپ سے کبھی بات نہیں کرو گی یاد رکھیے گا۔۔۔ بیا نے دھمکی دی۔۔۔ میر اُسکی دھمکی پر مسکرا بھی نہ سکا۔۔ اور لمبے لمبے ڈگ بھرتا کمرے سے نکل گیا۔۔۔ ۔ پیچھے وہ اسے جاتا دیکھتی رہی۔۔۔ ۔
***
آئی ایم سوری بیا لیکن تمہارے اور میرے لیے یہ سہی ہے۔۔۔ میر دل میں بیا کو مخاطب کرتے بولا۔۔۔ وہ جیسے ہی نیچے آیا تو سب ہول میں بیٹھے باتوں میں مصروف تھے ۔۔۔۔ بیٹا ہوگئی بات فہد صاحب بولے۔۔۔۔ جی انکل میر نے مختصر سا جواب دیا۔۔۔ انکل ہم چلتے ہیں کافی دیر ہوگئی ہے۔۔۔ زندگی رہی تو پھر ملاقات ہوگی میر سنجیدگی سے بولا۔۔ اللّٰہ پاک تمہیں خوب ترقی کے ساتھ تمہیں اپنے حفظ وامان میں رکھے۔۔۔ فہد صاحب میر کو گلے لگاتے ہوئے مسکرا کر بولے ۔۔۔۔ میر اور ارحم نے باقی سب سے الوداع کلمات لی۔۔ اور گھر سے نکل گئے۔۔۔۔ میر اور ارحم کے جانے کے بعد فہد صاحب ازلان سے مخاطب ہوئے ۔۔۔ ۔ ازلان تم کب واپس جارہے ہو۔۔۔ بس بابا کل شام کو ڈیوٹی جوائن کرنی ہے۔۔۔ صبح صبح نکلو گا۔۔۔ اذلان نے جواب دیا۔۔۔ اللّٰہ تمہیں اپنے امان میں رکھے فہد صاحب ازلان کا شانہ تھپتھپا کر بولے اور باہر چلے گئے۔۔ ۔
بیا بھابھی کیسی ہے ارحم نے میر سے پوچھا؟۔۔۔ یار وہ ٹھیک نہیں ہے۔.وہ بہت رو رہی تھی۔۔ مجھے اُسکے رونے سے تکلیف ہورہی تھی۔۔۔ اپنوں کی بے اعتباری نے اُسے اندر سے توڑ دیا ہے۔.۔ میر ڈرائیونگ کرتے ہوئے بے بسی سے بولا۔۔۔ پھر میر نے ساری بات ارحم کو بتائی۔ ۔۔ جیسے سُن کر ارحم بھی اچھا خاصا پریشان ہوگیا تھا۔۔ کیا اب تم سچ میں انگلینڈ جارہے ہو۔۔ ارحم نے سوالیہ نظروں سے میر کو دیکھا۔۔۔۔۔ ہممممم اور انکل آنٹی زین ماہی کو کیا بولو گے۔۔۔ ارحم نے ایک اور نقطہ اُٹھایا۔۔۔۔ یہی کہ میں انگلینڈ والا بزنس سنبھالنا چاہتا ہوں اور رہی بات نکاح کی تو اُس کا ابھی کسی کو پتہ نہیں چلنا چاہیے۔۔ میر سنجیدگی سے بولا۔۔۔۔ کہ تبھی میر نے ارحم کے گھر کے سامنے گاڑی روکی۔۔ چل یار اپنا خیال رکھنا اور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔ ارحم میر سے بغلگیر ہوتے ہوئے بولا اور ارحم کے گاڑی سے اُترتے ساتھ ہی میر زن سے بھاگا لے گیا۔ ۔ یااللّٰہ بیا بھابھی اور میر دونوں کی زندگی کی ڈور اب آپ کے ہاتھوں میں ہے۔۔ ارحم آسمان کی طرف دیکھ کر بولا اور اندر کی جانب بڑھ گیا۔ ۔
***
میر کے جانے کے بعد بیا کتنی ہی دیر ایسے ہی بیٹھی رہی۔۔۔ پھر اذان کی آواز سُن کر اُٹھی اور واشروم میں بند ہوگئی کچھ دیر بعد وضو کرکے نکلی اور مغرب کی نماز کے لیے کھڑی ہوگئی۔۔ نماز ادا کرکے جیسے ہی دعا کے لیے ہاتھ اُٹھائے تو آنکھیں خوب خود بھی گنا شروع ہوگئی۔۔۔ اے میرے پروردگار تو رحیم وکریم ہے۔۔ یااللّٰہ تو اس دنیا کا خالق ومالک ہے۔۔ یااللّٰہ میں تیری ناشکری بندی ہوں یااللّٰہ مجھ معاف کر دے مجھے بخش دے۔۔۔ بیا روتے ہوئے بولی۔۔ اے میرے پروردگار مجھے ہر آزمائش ہر فیصلے میں ثابت قدم رکھنا مجھے اِتنی طاقت اور حوصلے دینا کہ کوئی بھی مجھ توڑ نہ پائے ۔۔۔ بےشک تو بڑا مہربان ہے۔۔۔ بیا دعا مانگ کر اُٹھی اور جاکر بالکنی میں کھڑی ہوگئی۔۔ کہ تبھی کوئی دروازا کُھول کر اندر داخل ہوا۔۔۔ بیآااااا آکر کھانا کھا لو ثانیہ بیگم نے آواز لگائی۔۔۔ بیا ماں کی آواز سُن کر پلٹی تو سامنے ثانیہ بیگم ٹرے میں کھانا لےکر کھڑی تھی۔۔ بیا قدم قدم چلتی اُن کے پاس آئی۔۔ بیٹی کو دیکھ کر ثانیہ بیگم کی آنکھیں پر آئی۔۔۔۔ ہنستا مسکراتا چہرہ اب کیسے مرجھا گیا ہے۔۔ لاڈلی بیٹی کو ایسے دیکھ کر ثانیہ بیگم کے دل میں درد سا اُٹھا۔۔۔۔ وہ جانے کے لیے مڑُی جب بیا کی آواز اُن کی سماعتوں سے ٹکرائی۔۔۔۔ آپنے ہاتھوں سے کھلا دے۔۔ ۔ ثانیہ بیگم کی آنکھوں میں آنسوں آگئے۔ ۔ انہوں نے جلدی سے اپنے دو بٹے کے پلوُ سے آنکھیں صاف کی۔۔ اور مُڑ کر بیا کے پاس بیٹھ کر اسے کھانا کِھلانے لگ گئی۔۔ دونوں طرف خاموشی تھی وہ بھی چُپ چاپ کِھلا رہی تھی اور بیا بھی چپ چاپ کھارہی تھی۔۔ ۔ کھانے کے بعد ثانیہ بیگم برتن اُٹھاکر جانے لگی جب بیا بولی۔۔ شکریہ۔۔۔ ثانیہ بیگم کو اُسکا شکریہ کہنا اچھا نہیں لگا۔۔۔ اور وہ جلدی سے روم سے نکل گئی۔۔ ۔
***
شاہ ولا میں ابرہیم صاحب سارہ بیگم سمیت سب ٹی وی پر کو ایکشن فلم دیکھ رہے تھے ۔۔ جب ا برہمی صاحب نے سارہ بیگم کو مخاطب کیا۔۔۔۔ میر آیا نہیں ابھی تک؟۔۔۔ جی بس آتا ہی ہوگا وہ ابھی بول رہی تھی.۔۔ جب میر گھر میں داخل ہوا۔۔۔۔ لو آگئے بھائی۔ ماہی میر کو دیکھتے ہوئے بولی۔ بِکھرے ہوئے بال شرٹ کے اُوپری دو بٹن کُھلے ہوئے تھکا تھکا سا وہ اندر داخل ہوا۔ ۔۔ آگیا میرا بیٹا سارہ بیگم بولی۔ ۔ جی ماما میر مختصر سا بولا۔۔ آؤ بیٹا یہاں بیٹھو ہمارے پاس ابرہیم صاحب مسکرا کر اپنے جوان بیٹے سے بولے۔۔۔ میر اُن کے ساتھ صوفے پر نیم دراز ہوگیا۔۔ ۔
کیا ہوا بیٹا آپ کی طبیعت تو ٹھیک ہے۔۔۔ سارہ بیگم بیٹے کے لیے پریشان ہوتے ہوئے بو لی۔۔۔ جی ماما میں ٹھیک ہوں۔ ۔ ڈیڈ مجھے آپ سب سے ایک ضروری بات کرنی ہے میر سنجیدگی سے بولا۔۔۔ ابرہیم سارہ بیگم سمیت وہ سب میر کی طرف متوجہ ہو گئے۔۔ ہ۔۔ ا۔۔ ہاں بیٹا بولا ہم سب سُن رہے ہیں۔ ۔
ڈیڈ۔۔۔ وہ۔۔ میری ایک دن بعد انگلینڈ کی فلائٹ ہے۔۔۔ میر نے سب کے سِروں پر بم پُھوڑا۔۔۔ بیٹا اچانک یہ فیصلہ کیوں کوئی وجہ ابرہیم صاحب بولے۔۔ ڈیڈ کوئی وجہ نہیں ہے بس میں انگلینڈ والا بزنس سنبھالنا چاہتا ہوں۔۔۔ میر صرف اِتنا ہی بولا۔۔۔۔ بھائی ابھی تو میں آئی ہوں اور آپ ابھی سے جارہے ہو ماہی رونی شکل بناتے ہوئے بولی۔۔۔ ہاں بیٹا ہم تمہارے بغیر کیسے رہے گئے ۔۔ سارہ بیگم بیٹے کی جُدائی کے غم سے بولی۔۔۔۔ جانے دو بیگم بچے کا دل ہے تو کیوں روکنا۔۔۔ اللّٰہ کے امان میں جاؤ۔۔۔ شکریہ ڈیڈ۔۔۔ میر مسکرا کر شکریہ بھی نہ بول سکا۔۔۔ ۔
میں چلتا ہوں بہت تھک گیا ہوں اپنے کمرے میں جارہا ہوں سونے کے لیے گڈ نائٹ ایوری بڈی۔۔۔ میر کہتے ساتھ اپنے کمرے کی طرف بڑھ گیا۔ ۔ آپ نے اُسے جانے کی اجازت کیوں دی۔۔۔ ہم اُسکے بغیر کیسے رہے گئے۔۔ سارہ بیگم ابرہیم صاحب کو شکایتی نظروں سے دیکھ کر بولی۔۔۔۔ بیگم وہ باہر کہی جائے گا تو اُسکا سنجیدہ مزاج بھی شاہد بدلے۔۔۔ ابرہیم سمجھانے والے اندازمیں سارہ بیگم سے بولے۔۔ ۔
***
رات کے گیارہ بج گئے تھے لیکن بیا کی آنکھوں سے نیند اب بھی کوسُوں دور تھی۔۔۔۔ دن والا واقعہ یاد آتے ہی اُسکی آنکھیں خوب خود بھی گنا شروع ہوجاتی۔۔۔ اب بھی کرواٹے بدل بدل کر تھک گئی تھی لیکن سب بے کار۔۔ آخر کار تھک ہراکر وہ اُٹھی اور نیچے لون میں آگئی۔۔ لون میں رکھی کُرسیوں میں سے ایک کُرسی پر آکر بیٹھ گئی۔۔ کتنی دیر وہ ایسے ہی بیٹھی آسمان پر چاند کو دیکھتی رہی۔۔۔ کہ تبھی اُس نے کسی احساس کے تحت نظریں گھما کر دیکھا تو زینی اُسے گُھورنے میں لگی ہوئی تھی۔۔۔۔ تم یہاں کیا کر رہی ہو۔ ۔ بیا نے ایک آئی برو اُٹھاکر پوچھا؟؟۔۔ یہی سب تو تم سے مجھے پوچھنا چاہیے تھا کہ تم اِتنی رات کو یہاں کیا کررہی ہوں۔۔۔۔ ۔
میر بھائی کی یاد آرہی ہے۔۔۔۔ زینی بیا کے ساتھ والی کرسی پر بیٹھتے ہوئے شرارت سے بولی۔۔۔ بیا نے غصے سے گُھور کر اُسے دیکھا۔۔۔ ۔
اچانک زینی کو اپنی کہی گئی بات کا احساس ہوا تو اُسے شرمندگی ہوئی۔۔۔ ۔
سوررری۔۔۔۔ ۔
***
سوررری یار میرا وہ مطلب نہیں تھا۔۔ میں تو بس ایسے ہی۔۔ زینی نے معافی مانگی۔۔۔۔ لیکن بیا نے اُسے کوئی جواب نہیں دیا۔۔ ۔ اور دُوبارہ آسمان کی طرف دیکھنے لگ گئی۔۔۔۔ رات کے اس پہر ہر طرف خاموشی کا راج تھا۔۔۔ کہ زینی کی آواز نے اِس خاموشی کو توڑا۔۔۔ کیا ہوا بیا اِتنی اداس اور چُپ چُپ کیوں ہو؟ ؟ کوئی بات پریشان کررہی ہے تو تم مجھ سے شیئر کرو ایسے چُپ چاپ مت بیٹھو۔۔ ۔ کیا ہوا۔۔ زینب نے بیا کا چہرہ اپنی طرف موڑ کر پوچھا؟؟ یار میں کیا کرو کچھ سمجھ نہیں آرہا ہے۔۔۔ بیا بولتے ساتھ رونے لگ گئی۔۔ مجھ سے یہ سب اور برداشت نہیں ہورہا۔۔۔ گھر میں سب لوگ مجھے حقارت اور نفرت والی نظروں سے دیکھتے ہیں۔۔ تو میں سُوچتی ہوں میں ابھی تک زندہ کیسے ہوں۔۔۔ اِتنا سب ہونے کے بعد میں مر کیوں نہیں گئی۔۔ مجھے تو مر جانا چاہیے تھا ۔۔۔۔ بیا روتے ہوئے ہچکیوں کے درمیان بمشکل بولی۔۔۔۔ بیااا یار ایسے نہیں کہتے صبر کر اللّٰہ پاک صبر کرنے والوں کو پسند کرتا۔۔۔ زینی بیا کو اپنے ساتھ لگاتے ہوئے بولی۔۔ ۔ انشااللّٰہ سب ٹھیک ہوجائے گا۔۔۔ تم ٹینشن مت لو۔۔۔ اور روم میں چلو کافی رات ہوگئی ہے۔۔ زینی کہتے ساتھ اُسے لےکر اندر کمرے میں چلی گئی۔۔ ۔
***
میر نے یہ ایک دن بہت بے چینی سے گزُارا تھا۔۔۔ آج اُسکی انگلینڈ کی فلائٹ تھی۔۔۔ ارحم اُسے ائیرپورٹ پر چھوڑنے آنے والا تھا۔۔ میر اپنی پیکنگ مکمل کرکے نیچے آیا۔۔۔ جہاں ارحم سمیت سب گھر والے اُس کا انتظار کر رہے تھے۔۔۔۔۔ میر چلے فلائٹ کا ٹائم ہورہا ہے۔۔ ارحم بولا۔۔ ہممممم کہتے ساتھ میر باری باری سب سے ملا اور الوداع کلمات لے کر گاڑی میں بیٹھا۔۔۔ ارحم نے سارا سامان کار میں رّکھوایا اور خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھال کر زن سے بھاگا لے گیا۔۔۔۔ آدھے گھنٹے کی مسافت کے بعد وہ ائیرپورٹ پر پہنچے۔۔۔ مجھے وہاں جاکر بول مت جانا ارحم بولا۔۔ تجھے میں کیسے بھول سکتا ہوں تُو تو میرا یار ہے میر ارحم کے گرد بازو حائل کرتا ہوا بولا۔ ۔ اور کسی گوُری میم کے چکر سے دُور رہنا۔۔ نہیں تو تمہیں بیا بھابھی چھوڑے گی نہیں۔۔۔ ارحم شرارت سے بولا۔۔ تو میر ہلکا سا مسکرا دیا۔۔۔ یار ایسے ہی مسکراتے رہا کر۔۔۔ مسکراتے ہوئے تو اور بھی ہینڈسم لگتا ہے۔۔ ارحم میر کو آنکھ مارتا ہوا بولا۔۔ ۔ بدلے میں میر نے اُسکی کمر میں ایک مُکا جھڑتے ہوئے بولا۔۔ تو اپنی یہ چھچھوری حرکتوں سے کبھی باز نہیں آئے گا نہ۔۔ ۔
ارحم جزباتی ہوکر میر کے گلے لگ گیا۔۔۔ بڈی آئی مس یو۔۔ یار۔۔ مس یو ٹو میر بھی اُس سے بغلگیر ہوتے بولا۔۔ اپنی بھابھی کا خیال رکھی میر اس سے گلے ملتے ہوئے مسکرا کر بولا۔۔ ۔
کہ تبھی فلائٹ کی اناؤسمنٹ ہوئی۔۔۔ اور میر الوداع کہے اندر کی طرف بڑھ گیا۔۔۔ ارحم اُسے جاتا دیکھتا رہا جب تک میر اُس کی نظروں سے اوجھل نہ ہوا۔ ۔
بیا کی آج آنکھیں بار بار بھیگ رہی تھی۔۔۔ دل ایک عجیب بے چینی میں گرا تھا۔۔ وہ جائے یا نہ جائے مجھے اُن سے کیا اُنہوں نے کون سا میرا مان رکھا ہے آنکھوں میں نمی لیے بولی۔۔۔ میں کیوں اتنا سوچ رہی ہوں۔ مجھے کیا بھاڑ میں جائے۔۔ بیا دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے بولی۔۔ لیکن پتہ نہیں کیوں میرا دل اِتنا بے چین کیوں ہورہا ہے۔۔۔ سوچتے ہوئے وہ اُٹھی اور وضو کرنے واشروم میں بند ہوگئی۔۔۔ کچھ دیر بعد وضو کرکے نکلی۔۔۔ اور ظہر کی نماز کے لیے کھڑی ہو گئی۔۔ ۔ نماز ادا کرکے اس کے دل کو کچھ سکون سا ملا۔۔ ۔
***
میر کو آج گئے1 ماہ ہوگیا تھا۔۔ سب واپس اپنی روٹین پر آگئے تھے ۔۔ سوائے چوہدری ولا کے۔۔ ۔1 ماہ ہوگیا تھا بیا اپنے کمرے میں زیادہ تر رہتی تھی۔۔ اب تو وہ جیسے ہنسنا مسکرانا سب بول گئی ہو۔۔۔ جو ُ لڑکی کبھی بولتے تھکتی نہیں تھی۔۔ اب تو ہر کوئی اُسکی آواز سینے کو ترس گیا تھا۔۔۔ زینی اُسے لنچ ڈنر وغیرہ سب اُس سے کمرے میں لا دیتی۔۔۔ گھر کا کوئی بھی شخص اُس سے بات نہیں کرتا تھا۔۔۔۔ اذلان بھی کراچی چلا گیا تھا ڈیوٹی پر۔۔۔۔ اُس کی بات کا کوئی سیدھے منہ جواب نہیں دیتا تھا۔۔۔ سب ہی اُس سے اُکھڑے رہتے۔۔۔ بیا کو اُن سب کے رویوں سے بہت تکلیف ہوتی ۔۔۔ لیکن وہ کسی سے کُچھ نہیں کہتی تھی۔۔ گھر والوں کے رُوکھے راویوں سے اُس نے دور جانے کا فیصلہ کیا۔۔۔ بیا نے کُچھ دن پہلے لاہور کی فاطمہ جناح یونیورسٹی میں اپلائی کیا تھا۔۔ اب بس اُسکو جواب کا انتظار تھا۔۔۔ ابھی بھی وہ عیشاء کی نماز پڑھ کر فا رغ ہوئی تھی۔۔۔ جب اُس کے فون پر میسج ٹن بجی۔۔۔ بیا نے ٹیبل پر جا نماز رکھ کر۔۔ بیڈ کے سائیڈ ٹیبل سے فون اُٹھاکر میسج اوپن کیا۔۔ کیا ہوا کس کا میسج ہے۔۔ زینی اندر داخل ہوتے ہوئے بولی۔۔ لاہور یونیورسٹی کے لیے اپلائے کیا تھا اُن کا جواب آیا ہے۔۔۔ بیا بیڈ پر بیٹھتے ہوئے بولی۔۔۔ تو کیا جواب آیا ہے اُن کا زینی جلدی سے بولی۔۔ ۔ ایڈمیشن ہوگیا ہے۔۔۔ کل پرسوں تک کلاسز جوائن کرنی ہے۔۔ بیا مختصر سا بولی۔۔ ۔ تم لوگ واپس کب جارہے ہو گھر بیا اُسے کہی گم دیکھتی ہوئی نارمل انداز میں بولی۔۔۔ بس دو دن بعد۔۔ زینی نے جواب دیا۔۔۔ اور رابیہ ماسی بیا بولی ؟؟ انہوں نے صبح واپس جانا ہے زینی بولی۔۔ ۔
***
آج مصطفی صاحب فیملی کے ہمراہ واپس جارہے تھے۔۔ سب ہی تیار ہوکر حال میں بیٹھے باتوں میں مصروف تھے۔۔ کُچھ ہی دیر میں اُن سب کو ائیرپورٹ کے لیے نکلنا تھا۔۔ باری باری وہ سب سے ملے۔۔ جب رابیہ بیگم بولی۔۔۔ اب میڈم میں اِتنی بھی لہذا شرم باقی نہیں کہ آکر خدا حافظ ہی بول دے رابیہ بیگم منہ بناتے ہوئے بولی۔۔۔ کہ تبھی بیا سڑھیاں اُترتے ہوئے آئی۔۔۔ اور مصطفی صاحب اور رابیہ بیگم کے آگے جھکی۔۔ ۔
خوش رہو رابیہ بیگم کڑوا سا منہ بناتے ہوئے بولی۔۔۔ مصطفی صاحب نے بیا کے سر پر پیار دیا۔۔۔۔۔۔ اور باقی سب سے مل کر وہ ائیرپورٹ کے لیے روانہ ہوگئے۔۔۔ باقی سب دوبارہ اپنے کاموں میں مصروف ہوگئے۔۔۔۔ بیا واپس اپنے روم میں آگئی اور اپنی پیکنگ کرنے لگ گئی۔۔ کل اُسے نکلنا تھا لاہور کے لیے۔۔ وہ اپنی پیکنگ کررہی تھی۔۔ جب کسی نے دروازہ کھٹکھٹایا۔۔۔ آجائے وہ مصروف سے انداز میں بولی۔۔۔ احد دروازہ کُھول کر اندر داخل ہوا۔۔۔۔۔ آپی یہ آپ کے لیے پارسل آیا ہے احد بولا۔۔ میرا پارسل کس کا ہے بیا احد کی طرف دیکھ کر بولی۔۔ میر بھائی کا ہے احد بولا۔۔۔۔ میر کی نام پر بیا کے پیکنگ کرتے ہا تھ یک دم رُوکھے۔۔۔۔ اچھا کیا ہے اِس میں بیا چہرے پر سنجیدگی طاری کیے بولی اے ٹی ایم کارڈ ہے۔۔ اور اِن کی کال آئی تھی۔ ۔ وہ کہ رہے تھے۔ آپ کی ضرورت کے لیے ہر ماہ آپ کے اکاؤنٹ میں پیسے بھیجتے رہے گے۔۔۔ احد نے میر کا پیغام اُس تک پہنچایا۔۔۔۔ احد نے اے ٹی ایم کارڈز بیا کی طرف بڑھایا۔۔۔ اُس نے پکڑ کر بیگ میں رکھ لیا۔۔۔ احد جانے لگا جب بیا کی آواز اُسکی سماعتوں سے ٹکرائی۔۔۔ احد کیا تمہیں بھی باقی سب کی طرح یہی لگتا ہے کہ یہ سب میں نے کیا ہے۔۔۔ بیا آنسوں بمشکل کنٹرول کئے بولی۔۔ احد بیا کی بات سُن کر بیا کی طرف آیا اور اُسے بیڈ پر بیٹھا کر خود بیا کے پاس نیچے بیٹھ کر اُسکے ہاتھوں کو اپنے ہاتھوں میں لےکر بولا۔۔۔۔ کیا میں نے آپ سے ایسا کوئی سوال کیا؟۔۔۔ احد بیا کی طرف دیکھ کر بولا۔۔۔۔ بیا نے نہ میں سر ہلایا اور ساتھ ہی اسکے آنسوں بہ نکلے۔۔۔۔ اگر مجھے کوئی بھی آکر بول دے کہ یہ سب سچ ہے تو میں کبھی یقین نہیں کرو گا احد بولا۔۔۔ تو پھر تم مجھےُ سے اِتنے خفا خفا کیوں ہو۔۔ بیا شکایتی نظروں سے بولی۔۔ اِس لیے کیوں کہ یہ سب اچانک پتہ چلا۔۔ اور جیسے سب نے راہیکٹ کیا میں نے بھی ویسے ہی کیا۔۔۔ پھر میں دوبار ٹھنڈے دماغ سے سوچا کہ آپ ایسا کام کبھی نہیں کرسکتی جس سے کسی کو بھی شرمندہ ہونا پڑے۔۔۔ احد بولا ۔۔۔ پھر مجھے بات کیوں نہیں کررہے تھے؟۔۔۔۔ کیوں کے میں آپ سے نظریں نہیں ملا پارہا تھا۔۔ کہ سب کی طرح میں بھی آپ کو غلط سمجھ احد شرمندگی سے نظریں جھکا گیا۔۔ آئی ایم سوری آپی احد نے بیا سے معافی مانگی۔ ۔
چل پگلے بہن سے بھی کوئی معافی مانگتا ہے بھلا۔۔ بیا اُس کے بازو پر تھپڑ رسید کرتے ہوئے بولی۔۔۔۔ اور دونوں نم آنکھوں سے مسکرا دیے۔۔۔ ۔
***
ہوگئے آپ دونوں کے ایک دوسرے سے لاڈ ختم زینی مصنوعی ناراضگی سے بولی۔۔۔۔ بیا اور احد دونوں نے مڑُکر اُس چڑیل کو دیکھا جو کمر پر ہاتھ رکھے کھڑی تھی۔۔۔ آجا چڑیل تو بھی احد نے اُسے پاس بلایا۔۔۔ تو وہ جلدی سے اُن دونوں کے ساتھ لگ کر بیٹھ گئی۔۔۔۔ ایک سیلفی ہوجائے زینی کچھ سوچ کر بولی۔۔ ہاں ہاں۔۔۔ اور تبھی زینی نے تینوں کی ایک ساتھ سیلفی لی۔۔۔ زینی نے چُھیلکے سے میر کو سینڈ کر دی۔۔ احد باہر جانے لگا۔۔۔ جب بیا نے اُسے پکارا۔۔۔ حادی۔۔۔۔ جی آپی احد بیا کی طرف دیکھ کر بولا۔۔۔۔ میں نے لاہور یونیورسٹی میں ایڈمیشن لیا ہے۔۔۔ کیا تم کل صبح مجھے چھوڑ آؤ گے۔۔۔۔ بیا نے پوچھا۔۔ جی۔۔ آپی کیوں نہیں۔۔۔ احد مسکرا کر بولا اور کہتے ساتھ روم سے نکل گیا۔۔۔۔ شکریہ حاد ی بیا نے پیچھے سے آواز لگائی۔۔ احد کے جانے کے بعد زینی بیا کی پیکنگ کرنے میں مدد کرنے لگ گئی۔۔۔ ۔
***
میر آفس میں بیٹھا فائنل چیک کررہا تھا۔۔۔ جب اُس کے فون پر میسج ٹن بجی۔۔ میر نے سنجیدگی سے فون اُٹھاکر دیکھا اور میسج اوپن کیا۔۔۔۔ بیا کی تصویر دیکھ کر میر کے لبوں پر مسکراہٹرقص کرنے لگی۔۔۔ اُس کے دل میں ایک سکون کی لہر دوڑ گئی ۔۔۔۔ ۔ میر کے اِتنے دنوں کی بے چینی پل میں ختم ہوگئی ہو۔۔ وہ کتنی ہی دیر بیٹھا بیا کی تصویر کو دیکھتا رہا۔۔ جب اُسکا منیجر دروازہ نوک کر کے اندر داخل ہوا۔۔ ۔
سر۔۔ سر۔۔۔ ہممممم میر نے نظریں گُھماکر سامنے دیکھا جہاں وہ کھڑا تھا۔۔ سر مسٹر ایان کے ساتھ میٹنگ کا ٹائم ہوگیا ہے۔ سب لوگ میٹنگ روم میں آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔۔۔ سامنے والا مؤ دب انداز میں بولا۔۔ اوکے تم جاؤ میں آتا ہوں میر سنجیدگی سے بولا۔۔ جی سر کہتے ساتھ وہ باہر نکل گیا۔۔ ۔
میر ایک نظر بیا کی تصویر پر ڈال کر فون اپنی جیب میں ڈال کر میٹنگ روم کی طرف چل دیا۔۔ ۔
***
بیا اپنے روم میں تیار ہورہی تھی جب احد دروازہ کھٹکھٹا کر اندر داخل ہوا۔۔۔ آپی آپ ریڈی ہو تو چلے احد نے پوچھا۔۔ ۔
ہاں میں ریڈی ہوں۔۔ چلو۔۔۔ بیا ایک نظر شیشے میں اپنے اُوپر ڈالتے ہوئے بولی۔۔۔ کہتے ساتھ احد بیگز اُٹھاکر نیچے لے گیا۔ ۔
بیا بھی ایک نظر اپنے کمرے پر ڈال کر نیچے چلی گئی۔۔ ۔ سب سے الوداع کلمات لے کر گاڑی میں بیٹھ گئی۔۔۔ بیا نے نم آنکھوں سے ایک نظر اپنے گھر کو دیکھا ۔۔۔۔ اور کچھ ہی دیر میں گاڑی اپنی منزل کی طرف راو ہد او تھی۔۔۔ ۔
5 گھنٹے کے مسلسل سفر کے بعد وہ لاہور پہنچے۔۔۔ احد نے گاڑی ہاسٹل کے سامنے روکی۔۔۔ وہ دونوں گاڑی سے اُترے احد نے گاڑی سے بیا کا سامان نکالا۔۔۔ شکریہ حادی اب تم جاؤ باقی میں مینج کرلوگی بیا بولی۔۔۔۔ پکا میں جاؤ احد نے دوبار پوچھا۔۔ ہاں۔۔ یار جاؤ بیا چڑکر بولی۔۔۔ اچھا اچھا جارہا ہوں۔ اپنا خیال رکھیے گا۔۔۔ کچھ ہی دیر میں احد چلا گیا.اُسکے جانے کے بعد بیا نے اپنے قدم اندر کی جانب لیے۔۔۔۔ بیا نے سب سے پہلے ہاسٹل کی فورمیلٹز پوری کی۔۔۔۔ بیٹا آپ کی روم میٹ کل آئے گی۔۔۔ ہاسٹل کی ہیڈ روم کی کئی پکڑاتے ہوئے بولی۔۔۔ ۔ شکریہ میم بیا نے شکریہ ادا کیا اور روم کی کئی لے کر آگے بڑھ گئی۔۔۔ ۔
روم میں آکر سب سے پہلے اُس نے وضو کیا اور مغرب کی نماز ادا کی۔۔ اور آکر لیٹ گئی۔۔۔۔ کتنی ہی دیر لیٹی گھر والوں کے بارے میں سوچتی رہی۔۔۔۔ سوچتے سوچتے کب وہ نیند کی وادیوں میں کُھو گئی۔۔ اُسے پتہ ہی نہ چلا۔۔۔ ۔