Chapter 8: باب 8

بیاااابیااا اُٹھو صبح ہوگئی ہے۔۔۔ اُسنے مندی مندی آنکھیں کھولی۔۔ تو سامنے زینی اُسے بُلا رہی تھی۔۔۔۔ بیا نیچے کیوں سو رہی ہو؟؟ اُٹھو اُوپر بیٹھو زینی نے بیا کو کندھوں سے تھام کر بیڈ پر بیٹھایا۔۔۔۔ تم نیچے کیوں سُو رہی تھی۔۔۔۔ زینی کی بات کا اُس نے کوئی جواب نہیں دیا۔۔۔ بس اپنے ہاتھوں کو دیکھی جارہی تھی۔۔۔ زینی سمجھ رہی تھی اُس ٹائم بیا پر کیا گزر رہی ہے۔۔۔ زینی سے اُسکی حالت نہیں دیکھی جارہی تھی۔۔۔ بیا تم فریش ہوجاؤ۔۔ تب تک میں ناشتہ لےکر آتی ہو۔۔۔ کہتے ساتھ وہ کمرے سے نکل گئی۔۔۔۔ بیا مرے قدموں کے ساتھ کپڑے لے کر واشروم میں بند ہوگئی۔۔۔ دس منٹ بعد وہ فریش ہوکر باہر نکلی۔۔۔ اور بالکنی میں جا کر کھڑی ہوگئی۔۔۔۔ کتنی ہی دیر وہ ایسے ہی کھڑی رہی۔۔۔۔ کہ اچانک زینی کی آواز سے وہ ہوش میں آئی۔۔۔ بیا آجاؤ ناشتہ کرلو۔۔۔۔ بیا قدم قدم چل کر بیڈ پر بیٹھ گئی۔۔ اُس نے مرے دل سے دو چار چھوٹے چھوٹے نوالے لیے۔۔۔۔ بیا اور لوہن زینی بولی۔۔۔ بس یار زندہ رہنے کہ لیے زندگی میں کچھ بچا ہی نہیں۔۔۔۔ بیا تلخی سے بولی۔۔۔ زینی نے اُس کی بات کا کوئی جواب نہیں دیا اور کمرے سے نکل گئی۔۔۔۔ ۔

شام کو بیا اور میر کا سادگی سے نکاح رکھا گیا تھا۔۔ سب ہی تیاریوں میں مصروف تھے۔۔۔ عورتیں سب کچن میں مصروف تھی۔۔۔ لڑکے باقی سب انتظام کررہے تھے۔۔۔۔ نکاح میں گھر کے ہی افراد موجود تھے۔۔۔ ۔ بیا بیڈ پر بیٹھی سُوچوں میں گم تھی۔۔۔ جب زینی اندر داخل ہوئی۔۔۔ بیا یہ لو ڈریس چینج کرلو پھر میں تمہیں تیار کردو۔ ۔

بیا بنا کچھ کہے اسکے ہاتھ سے ڈریس لےکر واشروم چلی گئی۔

پیچھے زینی اُسے جاتا دیکھتی رہی۔۔۔ ایک دن میں کیسی مرجھا سی گئی ہے۔۔۔ جیسے دسیوں کا سفر تک کرکے آئی ہو۔۔۔ اے میرے پروردگار میری بہن کی خوشیاں اب آپ کے ہاتھوں میں ہے۔۔۔ بیا نے آج تک انسان کا کیا کسی جانور تک کا بُرا نہیں کیا ہے۔۔۔ مجھے یقین ہے آپ بھی اُس کے ساتھ کبھی برا نہیں ہونے دیے گئے۔۔۔ زینی دل میں اللّٰہ سے ہمکلام تھی ۔۔۔ کہ تبھی واشروم کا دروازا کُھول کر بیا باہر آئی۔۔۔۔ بیا نے وائٹ رنگ کا ڈیزائنر شرارا پہنا ہوا تھا۔۔۔۔ بیا کو تو ان چیزوں سے کوئی سروکار نہیں۔۔۔ بیا تو بغیر غلطی کیے سزا کے لیے تیار ہورہی تھی۔۔۔ زینی نے اسے ڈریسنگ ٹیبل کے سامنے بیٹھایا اور باقی کاتیار کرنے لگ گئی۔۔ ۔

***

میر کمرے میں بیٹھا سوچوں میں گم تھا۔۔۔ جب سارہ بیگم کی آواز آئی۔۔۔ میر۔۔۔ وہ دروازہ کُھول کر اندر داخل ہوئی۔۔۔ ۔ سارہ بیگم میر کے ساتھ بیڈ پر جگہ بنا کر اسکے پاس بیٹھ گئی۔۔۔۔ بیٹا جی آپ کل اِتنا رات کو کہاں گئے تھے۔۔۔ سارہ بیگم نے پیار سے پوچھا۔۔۔۔ ۔ اُن کی بات سُن کر میر گڑبڑایا۔۔۔ ماما۔۔ وہ۔۔ میں۔ ۔ ارحم کی طرف گیا تھا۔۔ اُسے کوئی کام تھا مجھ سے۔۔۔ میر نے ماں سے نظریں چُراتے ہوئے بمشکل جھوٹ بولا۔۔ ۔

اور ماں کی گوُد میں سر رکھ کر لیٹ گیا۔۔ کیا ہوا بیٹا آپ اتنے پریشان کیوں لگ رہے ہو۔۔ اُنہوں نے پریشانی سے پوچھا؟۔۔۔ وہ گڑبڑایا نہیں ایسا کچھ نہیں ہے آپ کو ایسے ہی لگ رہا ہے۔۔۔۔ میر نظریں چُرا کر بولا۔۔۔۔ ۔ ماما ایک بات پوچھا ؟؟ جی بیٹا جی آپ کو ماں سے اِجازت لینے کی ضرورت نہیں۔۔۔ سارہ بیگم پچکارتے ہوئے بولی۔۔۔ ۔

ماما اگر کوئی کسی لڑکی سے محبت کرنے کا دعویٰ کرتا ہے۔۔ اور بغیر کوئی غلطی کیے بھی اُسی کی وجہ سے اُس لڑکی کی عزت پر کوئی داغ لگے تو کیا اُس شخص کو اس کا ساتھ چھوڑ دینا چاہئے یا دینا چاہئے۔۔ میر کو خود نہیں پتہ وہ یہ سب کیا اور کیوں پوچھ رہا ہے۔۔ ۔

دینا چاہئے بالکل دینا چاہئے۔۔۔ یہ تو کو ئی بات نہیں ہوئی جس شخص سے آپ پیار،محبت کے دعوے کرتے ہو۔۔ اُسے جب آپ کے ساتھ کی سخت ضرورت ہو اور آپ بیچ رہ میں چھوڑ جائے یہ تو بہت غلط بات ہے نہ۔۔۔۔ اِس سے پتہ چلتا ہے آپ اُس سے محبت کرنے کے دعوے کرتے ہوئے۔۔۔ لیکن محبت نہیں کرتے۔۔۔ سارہ بیگم نے جواب دیا۔۔ لیکن میں تو اُس سے بے پناہ محبت کرتا ہوں میر دل میں بولا۔۔ لیکن پتہ نہیں کیوں اُن کا جواب سُن کر میر کے دل میں سکون کی لہر سی دوڑ گئی۔ ۔ اچھا بیٹا مجھے کچن میں تھوڑا کام ہے۔۔ تم آرام کرو میر کے ماتھے پر بوسہ دیتی۔۔ کہتے ساتھ اُٹھ گئی اور دروازے کی جانب بڑھ رہی تھی۔ ۔ ۔ جب میر کی آواز گونجی۔۔۔ ماما ااا میں ارحم کے ساتھ کسی کام سے باہر جارہا ہوں۔۔۔ شام تک آؤ گا

میر ماں سے نظریں چراتے ہوئے بولا۔۔۔۔۔ ٹھیک ہے بیٹا کہتے ساتھ وہ روم سے نکل گئی۔۔ ۔

***

ہاہاہاہا اب کیا ہوگا تمہارے ساتھ مس بیا میڈم بہت اُچھل رہی تھی نہ اپنی عزت اور اپنے پاک کردار پر۔۔۔۔ اب کون یقین کرے گا تمہارا۔۔۔ ماں باپ تو شرم سے ہی مر جائے گے ایک بولا۔۔۔۔ بیا کو خود پر بہت اکڑ اور غرُور تھا۔۔۔ اب اُن بےحودہ تصویروں کی وجہ سے کوئی بھی اُس پر اعتبار نہیں کرے گا دوسرا بولا۔۔۔۔۔ ہاہاہاہاہاہا کمرے میں اُن دونوں کا چھت پھاڑ قہقہہ گونجا۔۔۔ ۔

سارہ بیگم کے جانے کے بعد میر الماری سے اپنا ڈریس نکال کر واشروم میں بند ہوگیا۔۔۔ وائٹ کُرتا پاجاما پہنے وہ باہر نکلا کے تبھی اُسکا فون رنگ ہوا۔۔۔ اُسنے آگے بڑھ کر سائیڈ ٹیبل سے فون اٹھاکر دیکھا تو ارحم کی کال تھی۔۔۔۔ میر نے پک کی۔ ۔ ہاں بولو ارحم۔۔ میر تھکا تھکا سا شیشے کے سامنے کھڑا بولا۔۔۔ کب تک نکلنا ہے۔۔ ارحم نے پوچھا؟۔۔۔ بس یار نیب منٹ میں تمہیں پک کرتا ہوں۔۔۔۔۔ میر ارحم کی فون کے سپیکر سے آواز گونجی۔۔۔۔ ہمممم وہ بال سیٹ کرتا بولا۔۔۔ ایک بار پھر سُوچ لو کیا تم یہ سب ٹھیک کررہے ہوں ارحم پریشانی سے بولا۔۔۔ ۔ میر کا بال سیٹ کرتے یک دم ہاتھ رُوکے۔۔۔۔ یار پتہ نہیں مجھ تو خود کچھ سمجھ نہیں آرہا۔۔۔ اب جو ہورہا ہے ہونے دو۔۔۔۔ میر جھنجھلاتا ہوا بولا۔۔۔۔ اچھا تو پریشان نہ ہو۔۔۔ انشااللّٰہ سب ٹھیک ہو جائے گا۔۔۔۔ انشاءاللّٰہ میر بھی بولا۔۔۔۔۔ چل ٹھیک ہے پھر میں تمہیں پندرہ بیس منٹ تک پک کرتا ہوں۔۔۔۔ بائے ۔۔۔ میر فون رکھ کر تیار ہونے لگ گیا ۔۔۔ ۔

کچھ ہی دیر میں میر نے ارحم کو پک کیا ۔۔۔۔ ۔

***

ساری تیاریاں مکمل ہوگئی ہے فہد صاحب نے سنجیدگی سے سوال کیا؟؟ جی ہوگئی ہے۔۔ ثانیہ بیگم نے جواب دیا۔۔۔۔ چوہدری صاحب ایک بار پھر سے سُوچ لے یہ ہماری بیٹی کی پوری زندگی کا سوال ہے۔۔۔ ثانیہ بیگم نے معمولی سی کوشش کرنی چاہی۔۔۔ بیگم ہم جو بھی کررہے ہے بالکل ٹھیک کررہے ہے اور اب ہمارا فیصلہ نہیں بدلے گا۔۔۔ فہد صاحب نے دو ٹوک لہجے میں کہا۔۔۔ اور ازلان کی طرف بڑھ گئے۔۔۔۔۔ پیچھے وہ بے بسی سے اُنہیں دیکھتی رہا گئی۔۔۔۔ ازلان مولوی صاحب آگئے کیا؟ ؟ ۔۔۔ چوہدری صاحب نے اُس سے پوچھا؟۔۔۔۔ جی بابا آگئے ہے۔۔۔۔ اور میر؟ انہوں نے میر کے بارے میں پوچھا؟ جی وہ بھی راستے میں ہے۔۔۔ آتے ہی ہوگئے ۔۔ ازلان نے سنجیدگی سے جواب دیا۔۔۔۔ ازلان بیٹا میں جو بھی کررہا ہوں بہت سوچ سمجھ کر کررہا ہوں۔ کیا آپ کو اپنے بابا پر بھروسہ نہیں ہےکیا۔۔۔ فہد صاحب بیٹے کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر بولے۔۔۔۔ جی بابا جان مجھے پتہ ہے آپ جو بھی فیصلہ کریں گے وہ ٹھیک ہی کرے گئے۔۔۔ ازلان ہلکی سی سمائل سے بولا۔۔ یہ ہوئی نہ بات اچھاا میں زرا انتظام دیکھ لو ۔۔۔ کہتے ساتھ فہد صاحب وہاں سے نکل گئے۔۔۔ آئی ہوپ بابا آپ جو بھی کرئے سب کے لیے ٹھیک ہوں۔۔۔ ازلان بھی کہتے ساتھ آگے بڑھ گیا ۔۔۔ ۔ کچھ ہی دیر میں وہ دونوں چوہدری ہاؤس پہنچ گئے تھے۔۔۔ احمد بھی عنا یا کے ساتھ صبح آگیا تھا تب اُسے سب واقعہ کا پتا چلا۔۔ اب بھی سب ہول میں اکٹھے بیٹھے تھے۔۔ میر ارحم کے ساتھ صوُفے پر بیٹھا چہرے پر جہاں بھر کی سنجیدگی اور سختی لیے پتہ نہیں کن سُوچوں میں گم تھا۔۔۔۔ کہ فہد صاحب کی آواز نے اُسے ہوش کی دنیا میں لوٹایا۔۔۔۔۔ چوہدری صاحب نکاح شروع کرئے مولوی صاحب بولے۔۔۔ ججی۔۔ جی بسم اللّٰہ کرئے ۔۔۔ زینب بیٹا جاؤ بیا کو لےکر آؤ۔۔۔۔ فہد صاحب بولے۔۔۔۔ بیا کا نام سن کر میر کی دھڑکن نے ایک سُو بیس کی رفتار پکڑ لی ہو۔۔۔ میر کو اپنے دل کی دھڑکن کی آواز باہر تک سُنائی دے رہی تھی۔۔۔۔ ۔

***

بیاااابیااا زینی اندر داخل ہوتے ہوئے بولی۔۔۔ بیا چلے نیچے سب بولا رہے ہیں۔۔۔۔ کہتے ساتھ وہ بیا کے سر پر لال دوپٹہ اُوڑھ کر نیچے لےگئی۔۔۔ بیا سڑھیاں اُتر رہی تھی۔۔۔۔ جب میر کی نظر بیا پر اُٹھی تو پلٹنا ہی بول گیا۔۔۔ بیا کا چہرہ نہیں دِکھ رہا تھا لیکن وہ سفید شرارا پہنے لال دوپٹہ چہرے پر اُوڑھے۔۔۔ بہت پیاری لگ رہی تھی۔۔۔ اچانک میر کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو جلدی سے نظروں کا رُوک پھیر گیا۔۔۔۔ بیا کو میر کے سامنے بیٹھایا گیا۔۔۔ ۔

مولوی صاحب نکاح شروع کرے فہد صاحب بولے۔۔۔ ۔ میر عادی شاہ ولد ابرہیم شاہ آپ کا نکاح بیا گُل ولد فہد چوہدری سے پچاس لاکھ حق مہر تہ پایا ہے کیا آپ کو قبول ہے۔۔۔ مو لوی صاحب نے میر سے پوچھا۔۔۔۔ میر نے ایک نظر بیا پر اور سب گھر والوں پر ڈالی۔۔۔۔ مولوی صاحب دوبارہ بولے۔۔۔۔ ۔ میر عادی شاہ ولد ابرہیم شاہ آپ کا نکاح بیا گُل ولد فہد چوہدری سے پچاس لاکھ حق مہر تہ پایا ہے کیا آپ کو قبول ہے۔۔ ۔

قبول ہے...

قبول ہے...

قبول ہے...

مولوی صاحب میر کے سائن کے بعد بیا کی طرف آئے ۔۔۔ ۔ بیا گُل ولد فہد چوہدری۔۔ ۔ آپ کا نکاح میر عادی شاہ ولد ابرہیم شاہ سے پچاس لاکھ حق مہر تہ پایا ہے کیا آپ کو قبول ہے دو بٹے کے اُوڑھ میں اُس کے آنسوؤں روانگی سے بہ جارہے تھے بمشکل مرتے دل کے ساتھ بولی۔۔۔ قب۔۔ ول ہے۔۔ ۔

قبول ہے۔ ۔

قبول ہے۔۔۔ ۔

اُس نے کانپتے ہاتھوں کے ساتھ نکاح نامے پر سائن کیے۔۔ ۔

فہد صاحب نے نم آنکھوں سے بیا کے سر پر ہاتھ رکھا۔۔۔ سب نے ہی میر کو مبارکباد پیش کی۔۔۔ ۔ بیا کی آنکھوں سے مسلسل آنسوؤں کی برسات جاری تھی۔۔ ۔

اُس نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا قسمت اُسکے ساتھ ایسا کھیل کھیلے گی۔۔ ۔ جن لوگوں کی وہ بری تھی آج اُنہی لوگوں کے ہاتھوں سے بھینٹ چڑھ گئی۔۔۔ آج اُسکے اپنوں نے ہی اُس پر اعتبار نہیں کیا۔۔۔ بیا سوچ کر تلخی سے مسکرائی۔۔۔ اور میرا نکاح ایک ایسے شخص کے ساتھ ِکردیا جس کو وہ جانتی تک نہیں ۔۔۔ دل میں درد کی شدت سے ٹھیسے اٹھ رہی تھی اور مسلسل رونے کی وجہ سے اُسکی آنکھیں لال انگارا ہوگئی تھی۔۔۔۔ وہ ِاِنہیں سوچوں میں گم تھی۔۔۔ جب ثانیہ بیگم کی آواز آئی۔۔۔ ۔ زینب جاؤ بیا کو روم میں لے جاؤ۔۔۔ ثانیہ بیگم نے کہا۔۔۔ زینی بیا کو لے کر روم میں آگئی۔۔۔۔ روم میں لاکر اُس نے بیا کو بیڈ پر بیٹھایا۔۔۔ بیا تم ٹھیک ہو زینی اس کے ساتھ بیٹھتے ہوئے پریشانی سے بولی۔۔ لیکن بیا نے کوئی جواب نہیں دیا۔۔۔۔ زینی کو بیا کا جواب نہ دینا غصہ دلا گیا۔۔۔۔ کیاااا ہے بیا کیا حالت بنا لی ہے کل سے تم نے کوئی مر تھوڑی گیا ہے۔ مر ہی تو گیا ہے میں مر گئی ہوں سانس چل رہی ہے لیکن میں مر گئی ہوں۔ بیا روتے ہوئے ہچکیوں کے درمیان بمشکل بولی۔۔ زینی اُس کو اپنے ساتھ لگاتے ہوئے بولی۔۔ یار ایسے تھوڑی ہوتا ہے تم تو اللّٰہ کی نیک بندی ہو تو پھر کیوں اپنے رب کے فیصلوں پر مایوس ہورہی۔۔ زینی اس کے گرد بازو حائل کیے سمجھانے والے اند از میں نرمی سے بولی۔۔۔ کیا پتہ تمہارے لیے یہ کوئی آزمائش ہو کیوں کے ہمارا رب کبھی بھی اپنے بندوں کو اُس کی طاقت سے زیادہ نہیں آزماتا اور نہ ہی کبھی تنہا چھوڑتا ہے۔۔۔ زینی کی باتوں سے وہ پہلے سے کافی بہتر محسوس کررہی تھی۔۔۔۔ ہاں۔۔ میں کیسے اپنے رب کی ناشُکری کرسکتی ہے۔۔۔ میں کیسے اپنے رب سے منہ موڑ سکتی ہے۔۔۔ بیا دل میں بولی زینیییی۔۔۔ سحر بیگم نے اسے پُکارا۔۔۔۔ جیییجی ماما آئی ۔۔۔ تم آرام کرو میں آتی ہوں کہتے ساتھ وہ نیچے چلی گئی۔۔۔ ۔

***

نکاح کے بعد عورتیں اور لڑکیاں سب کھانا لگا رہی تھی۔۔۔ ۔

آجائے کھانا لگ گیا ہے ثانیہ بیگم بولی۔۔ آجاؤ بچو فہد صاحب ارحم اور میر سے بولے۔۔۔۔ انکل اِن سب کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔۔ ارحم اور میر ایک ساتھ بولے۔۔۔۔ کیوں ضرورت نہیں آخر تم ہمارے گھر کے اِک لوتے داماد ہو۔۔۔۔ کہتے ساتھ فہد صاحب میر کے گرد بازو حائل کیے ڈائنگ ٹیبل پر لے گئے۔۔۔ بیٹھو فہد صاحب نے اُنہیں بیٹھایا اور خود بھی اپنی جگہ پر بیٹھ گئے۔۔۔۔ کچھ ہی دیر میں سب کھانا کھانے لگ گئے۔۔۔ میر کھانا کھانے کے بجائے پلیٹ میں خالی چمچ ہلا رہا تھا۔۔۔۔ پھر کچھ سوچ کر بولا انکل مجھ آپ سے بات کرنی ہے۔۔ میر چہرے پر سنجیدگی طاری کیے بولا ۔۔۔ ہاں بولا فہد صاحب میر کی طرف دیکھ کر بولے۔۔۔ سبی لوگ میر کی طرف متوجہ ہوئے۔۔۔ انکل میں جانے سے پہلے ایک بار بیا سے ملنا چاہتا ہوں۔۔۔۔ میر بنا کوئی تہمید باندھے بولا۔۔۔ ۔

سب لوگ فہد صاحب کی طرف دیکھنے لگ گئے۔۔ ۔

وہ بےحودہ کام کرنے سے پہلے کون سا ہماری اجازت لی تھی جو اب لے رہے ہو۔۔۔ رابیہ بیگم تیز کے تیر چلاتے ہوئے حقارت اور نفرت سے بولی۔۔۔ بیگم مصطفی صاحب تنبیہ کرتے بولے۔ میر نے اُن کی بات سُن کر غصے سے مٹھیاں پھینجی ۔۔۔ میر کا بس نہیں چل رہا تھا اُس انسان کو مار ڈالے۔۔۔۔ جس نے وہ بےحودہ تصویر لی۔۔ بہت مشکل سے اُسنے اپنے آپ کو کنٹرول کیا۔۔۔۔ ہاں۔ ہ۔۔ ہاں بیٹا مل سکتے ہو اب ہماری اجازت لینے کی ضرورت نہیں وہ آپ ہی کی بیوی ہے۔۔۔۔ جاؤ مل لو۔۔۔۔ زینب بیٹا جاؤ میر کو بیا کے روم تک چھوڑ آؤ۔۔۔۔۔ فہد صاحب بولے۔۔۔ آئیے زینب میر کو لے کر سڑھیوں کی جانب بڑھ گئی۔۔۔۔ میر سنجیدہ چہرے کے ساتھ قدم قدم زینی کے ساتھ چل رہا تھا۔۔۔۔ جب زینی بولی۔۔ آئی تو مجھے پتہ ہے آپ بیا کو پسند کرتے ہو۔۔ میر نے حیران نظروں سے اُس چھوٹی سی لڑکی کو دیکھا۔۔۔۔ حیران مت ہوئیے مجھے آپ کی آنکھوں میں صاف دِکھتا ہے جب بیا آپ کے سامنے آتی ہے۔۔ تو کیسے آپ کی آنکھوں میں ایک الگ ہی چمک آجاتی ہے۔۔ تو کیا آپ کو بھی لگتا ہے وہ سب تصویریں۔۔ میر نے بات ادُھوری چھوڑی۔۔۔۔ نہیں مجھے اپنی بہن پر جان سے بھی زیادہ بھروسا تھا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔۔۔۔ اور رہی آپ کی بات تو آپ کی آنکھوں میں میں نے ہمیشہ بیا کے لیے عزت اور احترام دیکھا ہے آپ یہ سب نہیں کرسکتے زینی بولی۔۔۔۔ آپ سے ایک بات کہو زینی نے اجازت لینی چاہی۔۔۔۔ جی ضرور میر نرمی سے بولا۔۔۔ بیا بہت معصوم ہے وہ ہر چھوٹی سے چھوٹی بات میں بھی خوشی ڈھونڈ لیتی ہے۔۔۔ جب کبھی وہ اُداس ہوتی ہے نہ تو وہ کسی سے بھی اپنی پریشانی شیئر نہیں کرتی سوائے اپنے رب کے اُس نے آج تک کسی کا برا نہ چاہا نہ کیا۔۔۔ میر اُسے بہت غور سے سُن رہا تھا۔۔۔۔ لیکن ازلان بھائی پھوپھا پھوپھو اور باقی سب گھروالوں کی بے اعتباری کی وجہ ہستی کھیلتی سب کو ہنسانے والی بیا آج پہلی بار اندر سے ٹوٹی ہے۔۔۔ پلیز میں آپ کے سامنے ہاتھ جوڑتی ہوں بیا کو وہ ہر خوشی دینا آپ جو یہاں اُسے ملتے ہوئے بھی نہیں ملی اُسکا ہمیشہ ساتھ دینا۔۔۔ اگر اِس بار اُسکا اعتبار ٹوٹا تو وہ جی نہیں پائے گی وہ مر جائے گی۔۔۔۔ زینی نے روتے ہوئے اُس کے سامنے ہاتھ جوڑے۔۔ میر تو اُسکے ہاتھ جوڑتے پر ہی گڑبڑا گیا۔۔۔۔ آپ پلیز ہاتھ مت جوڑئیے ۔۔۔۔۔ اگر آپ کو بھی لگتا ہے کہ وہ پاکیزہ نہیں ہے۔۔۔ تو میں اُسکی پاکدامنی کی گواہی دینے کو بھی تیار ہوں۔۔۔۔۔ زینی روتے ہوئے بولی۔۔۔ پلیز آپ رونا بند کرے آپ میری چھوٹی بہن جا سی ہو۔۔۔ اور رہی بات بیا کی پاکدامنی کی تو مجھے اُسکی ضرورت نہیں ہے۔۔ میری روح تک جانتی ہے کہ وہ کتنی پاک اور حیا دار ہے آپ کو اُسکی پاکدامنی کی گواہی دینے کی ضرورت نہیں میر نے زینی کو پیار سے سمجھایا اور وہ سمجھ بھی گئی تھی۔۔۔۔ یہ لے آگیا روم زینی آنسوں صاف کرتے ہوئے بولی۔ شکریہ گڑیا میر نرم مسکراہٹ سے بولا۔۔ یوُ والکم بھائی زینی کہتے ساتھ نیچے چلی گئی۔۔۔۔۔ ۔

***

میر نے کافی دیر وہاں کھڑے رہنے کے بعد دروازا کھٹکھٹایا لیکن اندر سے کوئی جواب نہیں آیا۔۔ میر نے دو تین دوفعہ لوک کیا لیکن جواب نادر۔۔۔۔ پھر میر کُچھ سوچ کر دروازہ کُھول کر اندر داخل ہوا۔۔۔۔ تو وہ سامنے بیڈ پر بیٹھی گھنٹوُں میں سر دئیے رو رہی تھی۔۔۔۔ بیا نے سر اُٹھا کر بھی نہیں دیکھا۔۔۔۔ میر نے اندر آکر دروازہ لوک کیا۔۔۔ اور دروازے کے ساتھ لگ کر سینے پر ہاتھ باندھے کھڑا ہوگیا۔۔۔۔۔ ہر طرف خاموشی کا راج تھا۔۔۔ بیا نے کسی احساس کے تحت گھنٹوُں سے سر اُٹھا کر دیکھا۔۔۔۔ ابھی تک نکاح والا جوڑا پہنے مٹا مٹا سا میک اپ، پھو لے گالوں پر آنسوں کے نشان۔ آنکھیں رونے کی وجہ سے لال اور سُوج گئی تھی۔۔۔ وہ پہلے سے بھی زیادہ حسین لگ رہی تھی۔۔۔۔ ۔ میر کھڑا اُسے ہی گھورنے میں مصروف تھا۔۔۔۔ بیا کو اُسے اپنے روم میں دیکھ کر شید ید جھٹکا لگا۔۔۔۔۔ آ۔۔۔ پ۔۔ یہا۔۔۔ ں بیا نے اُسے دیکھ کر جلدی سے بیڈ سے دوپٹہ اٹھاکر اُڑا ۔۔۔ میر اُسکی اِس حرکت سے مسکرا دیا۔۔۔ میر نے جلد ہی اپنے اوپر کابو پایا۔۔۔ ۔ آپ ۔۔ یہاں۔ ۔ کیا کررہے ہیں۔۔۔۔ بیا کانپتی ہوئی آواز میں بولی۔۔۔۔۔ ریلکس آپ ریلکس ہو جائے میں انکل سے اجازت لے کر آیا ہوں آپ سے بات کرنے کےلیے میر بولا۔۔۔ ۔

***

آپ پلیز ریلکس ہو جائے۔۔ میر آواز میں نرمی لائے بولا۔۔ مجھے کسی سے بات نہیں کرنی ہے۔۔ آپ جائے یہاں سے بیا چیختے ہوئے بولی۔۔۔ میر بغیر اُس کی بات سُننے لمبے لمبے ڈگ بھرتا بیا کے پاس آیا۔۔۔ بیا ڈر کے مارے اپنے قدم پیچھے لے رہی تھی... پلیز ڈرے نہیں بیٹھے پلیز مجھے صرف آپ سے بات کرنی ہے۔۔۔ بیا کو خُود سے ڈرتا دیکھ کر میر بولا بیا ڈر کے مارے بیڈ سے لگ کر بیٹھ گئی۔۔۔ اُسکا پُورا جسم کپکپا رہا تھا۔۔۔ میر کُچھ دیر بعد بولنا شروع ہوا۔۔۔ آئی۔۔ تو۔۔۔ آپ کے لیے یا میرے لیے یہ سب آسان نہیں ہے۔۔۔ اِس نکاح کو اِتنی جلدی ایکسپٹ کرنا نہ میرے لیے اور نہ آپ کے لیے اتنا آسان ہے۔۔۔ بیا اُسے چُپ چاپ سُن رہی تھی۔۔۔ مجھ پر نہ سہی آپ پر تو آپ کی فیملی کو اعتبار یقین کرنا چائیے تھا۔۔۔۔ میر کی بات سُن کر بیا کی آنکھوں میں آنسوں آگئے ۔۔ جو وہ بمشکل کنٹرول کرر ہی تھی۔۔۔ میر نے ایک نظر اُس پر ڈالی اور دوبارہ بولنا شروع ہوا۔۔۔۔ انکل آنٹی اور ازلان کو مجھ پر نہ سہی آپ پر بھروسا کرنا چاہیئے تھا ہر لڑکی کو اپنے ماں باپ کا ہی بھروسہ چائیے ہوتا ہے۔۔ میر کی بات پر بیا کے کب سے رُوکے آنسوؤں بہ نکلے۔۔۔ وہ ہچکیوں سے رونا شروع ہوگئی۔۔۔ میر بیا کے رونے سے ہی گڑبڑا گیا۔۔۔ پلیز آپ روئے مت ۔۔ میرا وہ مطلب نہیں تھا۔۔ ۔

لیکن بیا تو بس روئے جارہی تھی۔۔۔ میر نے اُسے جھجکتے ہوئے اپنے ساتھ لگایا۔۔۔ بےشک اُن کا نکاح ہوگیا تھا۔۔ لیکن میر بیا کی اِجازت کے بغیر اُسکے پاس نہیں آنا چاہتا تھا۔۔ ۔ لیکن فلحال تو اُسے بیا کو چپ کروانا تھا۔۔۔ بیا آپ روئے مت پلیز آپ کی طبیعت خراب ہوجائے گی۔۔ میر اُس کے گرد بازو حائل کیے بولا۔۔۔۔۔ اچانک بیا کو اپنی بے خیالی کا احساس ہوا تو وہ جلدی سے میر سے الگ ہوئی۔۔۔ میر کو اُسکا خود سے الگ ہونا ناگوار گزرا۔۔۔ لیکن وہ چپ رہا۔۔ اور بیڈ کے سائیڈ ٹیبل سے جگ سے گلاس میں پانی انڈیل کر بیا کی طرف بڑھایا۔۔ ۔ یہ لے پانی پیے۔۔ میر نے پانی کا گلاس بیا کی طرف بڑھایا۔ ۔ جو اُس نے ہچکچاتے ہوئے پکڑ کر منہ کو لگا لیا اُس نے بمشکل دو تین گھونٹ پیے۔۔ میر نے اُسکے ہاتھ سے پانی کا گلاس پکڑ کر سائیڈ ٹیبل پر ر کھا۔۔۔ جب بیا بولی میں نے کبھی بھی زندگی میں ایسا قدم نہیں اُٹھایا جس سے گھر والوں کو کبھی پچھتانا پڑے۔۔۔ یہاں تک کے اپنے کزنوں سے بھی دور ہی رہتی تھی کہ کسی کو بھی میری عزت پر اُنگلی اُٹھانے کا موقع نہ ملے میر اُسکے چہرے پر نظریں جمائے اُسے سُن رہا تھا۔۔۔ جو کچھ دن پہلے کِھلا گُلاب لگ رہی تھی۔۔ اب کیسے مرجھا سی گئی ہے۔۔۔ بیا کو ایسے دیکھ کر میر کے دل کو تکلیف ہورہی تھی۔۔ ۔ بابا ماما بھائیو کسی نے مجھ پر بھروسا نہیں کیا۔۔۔ کیا اُنھیں مجھ پر تھوڑا سا بھی اعتبار نہیں تھا۔۔ مجھ پر نہ سہی اپنی پرورش پر بھروسہ کرلیتے۔۔ ۔ میں نے کبھی زندگی میں اپنی موت کی دعا نہیں مانگی تھی۔۔ کل پہلی بار میں نے رب سے گڑگڑا کر اپنی موت کی دعا مانگی تھی۔۔۔ بیا میر کی طرف دیکھ کر تلخی سے مسکرائی۔۔۔۔ پھر میں نے سوچا میں کیوں اپنے رب کے فیصلوں پر مایوس ہورہی ہوں۔۔ میرا رب رحیم وکریم ہے وہ جو کرتا ہے ٹھیک کرتا ہم کون ہوتے ہیں اپنے رب کے فیصلوں کو ٹھکرانے والے۔۔ اور میں نے بہت سوچنے کے بعد یہ فیصلہ لیا ہے کہ میں اِس نکاح سمیت اللّٰہ کے ہر فیصلے کو قبول کرتی ہوں بیا نظریں جھکائے بولی۔۔ بیا کی بات سُن کر میر کے بے سکون دل کو سکون سا مل گیا ہو۔۔۔ لیکن آپ کو مجھ سے ایک وعدہ کرنا ہوگا کہ۔۔ زندگی میں کبھی بھی میرا اعتبار مان ،اور بھروسہ نہیں توڑیں گے اور نہ کبھی مجھے چھوڑیے گے نہیں تو میں زندگی میں کبھی بھی کسی پر اعتبار نہیں کر پاؤ گی۔۔۔ بیا سُوں سُوں کیے معصومیت سے بولی۔۔۔ بیا کے اِس طرح کہنے سے میر کے چہرے پر مسکراہٹ پھیل گئی۔۔ ۔

ٹھیک ہے لیکن آپ کو کو بھی مجھ سے ایک وعدہ کرنا ہوگا۔ ۔ میر اُسکے چہرے پر نظریں جمائے بولا۔۔۔ بیا میر کی نظروں سے بار بار کنفیوز ہو رہی تھی۔۔ کی۔۔ س۔۔ کیسا وعدہ وہ اپنے ہاتھوں کی اُنگلیوں کو ایک دوسرے میں پھنسا کر بولی۔۔۔ آپ کو اپنی سٹیڈی مکمل کرنی ہوگی اپنا بچپن کا خواب پُورا کرنا ہوگا ڈاکٹر بننا ہوگا۔۔ میر بیا کے چہرے کے تاثرات باخوبی نوٹ کررہا تھا لیکن بولا کچھ نہیں۔۔۔ آپ کو یہ سب کیسے پتہ بیا نے سوال کیا۔۔۔۔ اُس دن جب آپ اپنی کزنوں کے ساتھ روم میں بیٹھی باتیں کررہی تھی۔۔۔ تو میں وہاں سے گزر رہا تھا تبھی سنا تھا۔۔۔ میر نے جواب دیا۔۔ ۔

بیا کو چُ دیکھ کر میر بولا۔۔ آپ نے جواب نہیں دیا۔۔ ۔ لیکن اب میں نہیں بننا چاہتی بیا گردن جُھکا کر بولی۔۔۔ کیوُں نہیں بننا چاہتی یہ تو آپ کا بچپن کا خواب تھا نہ تو پھر اب کیوں نہیں میر نے سوال کیا۔۔ کیوُں کے جن کے لیے اور جن کے ساتھ یہ خواب دیکھا تھا اُنہوں نے میرا مان،بھروسا ،اعتبار نہیں رکھا تو میں کیوں رکھوں بیا چیخی۔۔۔۔ اُن کے لیے نہ سہی اپنے لیے اپنے آنے والے کل کے لیے میرے لیے پلیز آپ مجھ سے وعدہ کرے کہ آپ سب کو ڈاکٹر بن کر دکھائے گی۔۔ میر نے وعدہ لینا چاہا۔۔۔۔ بیا کافی دیر اُس کے بڑے ہاتھ کو دیکھتی رہی۔۔ پھر جِھحکتے ہوئے اپنا ہاتھ اُسکے ہاتھ پر رکھا میں وعدہ کرتی ہوں کے میں ڈاکٹر بن کر دکھاؤ گی۔۔۔ اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ زندگی میں کبھی بھی آپ کا بھروسا مان نہیں توڑوں گا اور نہ کبھی زندگی میں آپ کو چھوڑوں گا۔۔ میر نرم مسکراہٹ سے بولا۔۔۔ ۔ پھر کافی دیر دونوں ایسے ہی خاموشی اختیار کیے بیٹھے رہے۔ میر کو سمجھ نہیں آرہا تھا اب وہ بات کہاں سے شروع کرئے۔۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.