Chapter 7: باب 7

فہد صاحب فنکشن کے بعد اپنے روم میں آرام کررہے تھے۔۔۔ جب اُن کے فون پر میسج ٹن بجی۔۔۔ فہد صاحب نے بیڈ گراؤن کے ساتھ ٹیک لگا کر سائیڈ ٹیبل سے فون اُٹھا کر چیک کیا۔۔ فہد صاحب نے جیسے ہی میسج اوپن کیا۔۔۔ اُنھیں لگا جیسے کمرے کی چھت اُن پر آگری ہو۔۔ اُن کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آرہا تھا۔۔۔ فون ہاتھ سے چھوٹ کر بیڈ پر گرا۔۔ ۔

وہ کتنی ہی دیر ایسے ہی بیٹھے اپنے ہاتھوں کو تک رہے تھے۔۔۔ کہ ثانیہ بیگم کی آواز پر ہوش میں آئے ۔۔۔ چوہدری صاحب آپ ایسے کیوں بیٹھے ہو۔۔۔ کیا ہوا؟ ثانیہ بیگم نے پریشانی سے پوچھا؟؟۔۔۔ چوہدری صاحب جواب دیے بنا غصے سے فون اُٹھاکر باہر کی طرف چل دیے۔۔۔ یااللّٰہ خیر یہ اچانک اتنے غصے میں کہاں جارہے ہیں۔۔۔۔۔ ثانیہ بیگم پریشانی سے فہد صاحب کے پیچھے جاتے ہوئے بولی۔۔ ثانیہ بیگم نے کہی بار آواز لگاکر پوچھا ۔۔۔ لیکن وہ ان سنی کر کے آگئے بڑھ گئے۔۔ بیااااا بیاااااا بیا اااا اا نیچے آؤ۔۔۔۔ فہد صاحب نے ہول میں آکر بیا کو اونچی آواز میں پُکارنے لگ گئے۔۔۔ ۔ اللّٰہ خیر کرے۔ یہ بابا اِتنی رات کو کسے بُلارہے ہے ۔۔ ازلان کہتے ساتھ حیسن کو لے کر باہر آیا۔۔۔ وہ سب روم میں بیٹھی چائے پی رہی تھی۔۔ کہ فہد صاحب کی آواز آئی۔۔ یہ بابا اِتنی زور سے کیوں بُلارہے ہے۔۔۔ کہتی ساتھ وہ سب کہ ساتھ نیچے کی جانب چل دی۔۔ ۔

***

وہ سب جیسے ہی ہول میں اکٹھا ہوئے۔۔۔ تو چوہدری صاحب کو اِتنے غصے میں دیکھ کر سب ٹھیک گئے۔۔۔۔ بابا خیریت آپ اِتنے غصے میں کیوں ہے۔۔۔ ازلان نے آگے بڑھ کر فہد صاحب سے پوچھا؟ ؟ لیکن فہد صاحب جواب دیے بنا۔ ۔ غصے سے بیا کی طرف بڑھ اور ایک زور دار تھپڑ بیا کی کال کی زینت بنا

چٹاخ۔۔۔۔ ۔ سب کی سانسیں تھم گئی۔۔۔ بابا یہ سب کی۔۔ اا۔۔ فہد صاحب نے ہاتھ کے اِشارے سے ازلان کو خاموُش کروایا۔۔ بیا نم آنکھوں سے باپ کی طرف دیکھ رہی تھی۔۔۔ کیوں کہ چوہدری صاحب نے زندگی میں کبھی بھی بیا پر ہاتھ نہیں اُٹھایا تھا۔۔ ۔

مجھے تم سے اِس گھٹیا حرکت کی اُمید نہیں تھی۔۔۔ ہماری عزت کو مٹی میں ملا کے سکون مل گیا۔۔ فہد صاحب بیا کے کندھے جھنجھوڑتے ہوئے غصے سے دھاڑے۔۔۔ وہاں کھڑا ہر انسان اُن کی دھاڑ سے سہم گیا۔۔۔۔ سہی کہتے ہیں لوگ لڑکیوں کو زیادہ آزادی نہیں ملی چائیے۔۔۔۔ نہیں تو گھر والوں کی عزت کو پامال کرنے میں دیر نہیں لگاتی۔۔۔ فہد صاحب غصے اور دُکھ سے بولے ۔۔ ۔ ب۔۔ ا بابا آ۔۔ پ آپ یہ سب کیا بول رہے ہے مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا ہے۔۔۔ بیا آنکھیں میں آنسوں لیے بے مشکل بولی۔۔ ۔

اچھاااا تمہیں سمجھ نہیں آرہا نہ میں ہوں نہ میں سمجھاتا ہوں۔۔۔۔۔۔ وہ غصے سے غراتے ہوئے بولے۔۔۔ اور جیب سے فون نکال کر اُس کے سامنے کیا۔۔۔۔ جیسےِ دیکھ کر بیا کے سر پر جیسے آسمان گرا ہو۔۔۔ وہ تو کچھ بولنے کے قابل ہی نہیں رہی۔۔۔۔ اور فون اُسکے ہاتھ سے چھوٹا۔۔ سب نے سوالیہ نظروں سے بیا کی طرف دیکھا کہ اِس میں ایسا کیا ہے جیسے دیکھ کر فون اُسکے ہاتھ سے گِرا۔۔۔ وہ تو کچھ کہنے سُننے کے قابل ہی نہیں بچی تھی۔۔۔۔ ازلان نے جلدی سے فون اُٹھاکر۔۔۔ دیکھا تو اُسکے پیروں تلے زمین کھسک گئی ہو۔ اُسنے آنکھیں زور سے بند کی۔۔۔ اُسے تو یقین ہی نہیں آرہا تھا۔۔۔ سب نے ہی وہ تصویریں دیکھی۔۔۔ چٹاخ ۔۔۔۔ بیا مجھے یقین نہیں آرہا کہ تم یہ سب کرسکتی ہو۔۔۔۔ آج مجھے اپنی پرورش پر شرمندگی ہورہی ہے۔۔ ثانیہ بیگم بیا کو تھپڑ مارتے ہوئے نم آنکھوں سے بولی۔۔ بیا تو ثانیہ بیگم کی بات سُن کر تڑپ اُٹھی۔۔ ۔ با۔۔ با بابا میں نے ایسا کچھ نہیں کیا۔۔۔۔ یہ سب جھوٹ ہے یہ تصویریں بھی جھوٹی ہے۔۔۔ بیا فہد صاحب کا ہاتھ پکڑئے منت بھرے لہجے میں بولی۔۔۔۔۔ فہد صاحب نے بیا کا ہاتھ بے دردی سے جھٹک دیا۔۔۔ اور غصے سے بولے۔۔ مجھے تم سے اِس سب کی اُمید نہیں تھی۔۔ مجھے تم پر بہت بھروسہ اور فجر تھا کہ میری بیٹی ایسا کچھ نہیں کرئے گی جس سے ہماری عزت خراب ہو۔ ۔ لیکن تم نے میرے بھروسے کا مان نہیں رکھا۔ ۔ ۔۔۔ فہد صاحب آنکھوں میں نمی لیے بولے۔۔ میں نے ایسا کچھ نہیں کیا ہے۔۔ جس سے آپ کا سر شرم سے جھک جائے ۔۔۔ آپ سب لوگ میری بات کا یقین کیوں نہیں کرتے۔۔۔ بیا روتے چیختے ہوئے نیچے بیٹھتی چلی گئی۔۔۔۔ کچھ حقارت نظروں سے اور کچھ بے بسی سے یہ سب دیکھ رہے تھے۔ ۔

***

میر کو میں چھوڑو گا نہیں۔۔۔ اُس انسان نے دوست بن کر میری پیٹھ پر چھورا گھوُپا۔۔۔ ازلان غصے سے غراتے ہوئے بولا۔۔ ۔ میر نے یہ ٹھیک نہیں کیا۔۔ میرے ہی گھر آکر میری بہن کے ساتھ یہ سب۔۔ ازلان کا چہرہ غصے کی شِدت سے لال ہوگیا تھا۔۔۔ بھائیو آپ تو مجھے غلط مت سمجھتے بیا ازلان کا ہاتھ پکڑے بولی۔۔ مت کہو مجھے بھائی۔۔۔۔ آج کہ بعد مرا گیا ہے تمہارا بھائی۔۔۔۔ ازلان بیا کا ہاتھ بےدردی سے جھٹکتے ہوئے غصے اور نفرت سے بولا۔ ۔

کہ اچانک فہد صاحب لڑکھڑائے ۔۔ بابا ازلان جلدی سے اُن کی طرف بڑھا بابا یہاں بیٹھے۔۔ ازلان نے اُنہیں صوفے پر بیٹھا یا۔۔۔ کتنی دیر وہ ایسے ہی بیٹھے رہے۔۔۔ پھر کچھ سُوچ کر ازلان کو پاس بُولایا۔۔۔۔ ازلان انہوں نے اُسے پُکارا۔۔۔ جی بابا اس نے سر جھکا کر کہا۔۔ میر کو ابھی اور اِسی وقت یہاں بُلاہو۔۔۔ لیکن بابا اُس کے اتنا سب کرنے کے باوجود آپ اُس کمینے کو یہاں بُلا رہے ہیں۔۔۔۔ ازلان غصے اور نفرت سے ہر لفظ چبا چبا کر بولا۔۔ تمہیں میں نے جتنا بولا ہے اُتنا کرو۔۔۔ بس فہد صاحب سختی سے بولے۔۔۔۔ ازلان کچھ کہے بنا باہر کی جانب چل دیا۔۔ ۔

زینب بیٹا بیا کو اٹھاکر کمرے میں لے جاؤ۔۔۔ فہد صاحب نے حکم دیا ۔۔۔۔ جی پھوپھا جی کہتے ساتھ وہ بیا کو اُٹھا کر اُوپر کمرے میں لے گئی۔۔۔ ۔

***

میر سُویا ہوا تھا جب اُس کا فون رنگ ہوا۔۔۔ اُس نے نیند میں ہی لائٹ جلا کر سائیڈ ٹیبل سے فون اٹھاکر نمبر دیکھا تو ازلان کی کال تھی۔۔۔۔ وہ ٹھٹکا ازلان کی کال اِس ٹائم میر ٹائم دیکھتے ہوئے بولا۔۔۔۔ اُسنے جلدی سے کال پک کی۔۔ ہیلو ازلان کیا ہوا خیریت اس ٹائم کال کی سب ٹھیک ہے۔۔۔ وہ پریشانی سے بولا۔۔ تم ابھی اِسی وقت ہمارے گھر آؤں ازلان نے کہتے ساتھ کال کاٹ دی۔۔ میر فون کو گھوُرتا رہا گیا۔۔۔۔ ۔

یہ ازلان نے اِس ٹائم مجھے اپنے گھر کیوں بُلایا میر بولا۔۔۔ پھر کچھ سوچ کر ارحم کو کال کی۔۔ دو تین بلز کے بعد کال اٹھالی گئی۔۔۔۔ ہیلو۔۔ ،، ارحم،،۔۔۔ ہاں میر بول اِتنی رات کو کال کی سب خیریت۔۔۔ ارحم نے نیند میں ہی پوچھا۔۔۔۔ ہاں یار یہاں تو سب ٹھیک ہے لیکن ازلان کی کال آئی تھی۔۔۔ وہ مجھے کچھ ٹھیک نہیں لگ رہا تھا ۔۔۔ اُسنے مجھے ابھی اپنے گھر بُلایا ہے۔۔۔ میر نے کہا۔۔۔ ایسا کر تو بھی میرے ساتھ چل ۔۔۔ میں دس منٹ میں تمہیں پک کرتا ہوں۔۔۔ اچھا ٹھیک ہے آجا چلتے ہیں۔۔ ٹھیک ہے میں آتا ہوں میر بولا اور فون بند کرکے واشروم چلا گیا۔۔۔ پانچ منٹ بعد وہ کپڑے بدل کر نکلا ۔۔۔ کار کی کی اُٹھا کر باہر کی جانب چل دیا۔۔ ۔

راستے میں اُسنے ارحم کو پک کیا۔۔۔۔ ازلان نے کچھ بتایا نہیں ارحم نے پریشانی سے پوچھا۔۔۔۔ یار مجھے خود نہیں پتہ میر پیشانی مسلتا ہوا بولا۔۔۔ ۔ آدھے گھنٹے کی مسافت کے بعد وہ بیا کے گھر پہنچے۔۔ ۔

***

ُ دونوں جیسے ہی اندر داخل ہوئے سب لوگ ہول میں اکٹھے ان دونوں کو عجیب نظروں سے دیکھ رہے تھے۔۔۔۔ میر کو کچھ گڑبڑ کا احساس ہوا۔۔۔۔۔ ازلان بھی میر کو نفرت سے دیکھ کم گھور زیادہ رہا تھا۔۔۔۔۔ چوہدری صاحب صوفے پر بیٹھے اُن کو غصے سے دیکھ رہے تھے۔۔ اسلام علیکم دونوں نے ایک ساتھ کہا۔۔ ہول میں کسی نے بھی اُن کے سلام کا جواب نہیں دیا۔ ۔

فہد صاحب اُٹھےاور میر کے سامنے جا کھڑے ہوگئے اور اچانک فہد صاحب کا ہاتھ اٹھا اور ۔۔ ۔

چٹاخ۔۔۔۔ ۔ میر کے چہرے پر تھپڑ پڑا۔۔ ارحم اور میر ہکا بکا نظروں سے یہ سب دیکھ رہے تھے۔۔ کہ آخر یہ سب ہوا کیا ہے؟۔۔ میر کا چہرہ ایک پل میں سنجیدگی میں بدلا۔۔۔ ۔

حیر ان ہورہے ہونہ کہ میں نے تمہیں تھپڑ کیوں مارا۔۔ ہم نے تمہیں اپنے گھر کا فرد مانا تمہیں اپنا بیٹا مانا اور تم نے کیا کیا ہماری پیٹھ میں خنجر گھوُپا۔۔۔۔ چوہدری صاحب غصے سے غراتے ہوئے بولے۔۔۔۔۔ ازلان کی برداشت جواب دے گئی۔۔ اور وہ پیش سے آگئے بڑا اور میر کا گریبان پکڑ کر بولا۔۔ کیوُں کیا تم نے ایسا میرا دوست ہوکر۔ میری گھر کی عزت پر نظر ڈالی۔۔ ازلان دُکھ اور غصے کے ملے جلےُ تاثرات سے بولا۔۔ ع۔۔ زت ۔۔ ۔ ۔ میر تو عزت لفظ پر ہی اٹک گیا۔ ازی چھوڑو اُسے حیسں بولا۔ ارحم اور حسین اُسے پیچھے کررہے تھے۔۔۔ لیکن ازلان تو کچھ سُننے کی حالت میں ہی نہیں تھا ۔۔۔۔ ازلان۔ ن۔ ن۔ ن فہد صاحب دھاڑے۔۔ بابا مت رُوکے مجھے میں اِس انسان کو چھوڑو گا نہیں۔۔ اِسنے میری بہن کی عزت مٹی میں ملانے کی کوشش کی۔۔۔۔ اِسے میں چھوڑ گا نہیں۔۔ ازلان چھوڑو اُسے چوہدری صاحب غرائے ۔۔۔۔ تو اذلان نے اُسے چھوڑ اور سائیڈ پر جاکر کھڑا ہوگیا۔ ۔

***

زینی نے اُسے بیڈ پر بیٹھایا اور پانی کا گلاس دیا۔۔۔۔ بیا پانی پیو۔ اور ریلکس ہوجاؤ۔۔۔۔ کیسے ریلکس ہوجاؤ۔۔۔ بیا روتے ہوئے زینی کے گلے لگتے بولی۔۔ زینی تم تو میرا یقین کرو میں نے ایسا کچھُ نہیں کیا جس سے اِس گھر کی عزت پر کوئی حرف آئے۔ ۔ وہ تصویریں جھوٹی ہے۔۔ اُس دن میں سڑھیوں سے گرنے والی تھی تو اُنہوں نے مجھے گرنے سے بچایا۔۔۔ لیکن و۔ ہوہ تصویریں جھوٹی ہے۔۔ تم تو میرا یقین کرو۔۔۔ بیا روتے ہوئے بولی۔۔ بیا مجھے تم پر پورا یقین ہے۔۔۔ مجھے پتہ ہے تم ایسا کچھ نہیں کرسکتی جس کی وجہ سے گھر والوں کی عزت خراب ہو۔۔۔ زینی آنکھوں میں آنسوں لیے بولی۔۔۔ پھر سب گھر والے مجھے غلط کیوں سمجھ رہے ہیں۔۔۔۔ کیا اُنہیں مجھ پر تھوڑا سا بھی اعتبار نہیں تھا۔۔ سب نے مجھے غلط سمجھا۔۔۔ بابا نے بھائیو نے بھی میں تو بھائیو کی جان تھی نہ۔۔۔ کیا اُنہیں مجھ پر بھروسہ نہیں تھا۔۔۔۔۔ بیا روتے ہوئے ہچکیوں کے درمیان بولی۔۔۔ بیا یار چُپ ہوجاؤ۔۔۔۔ رونا بند کرو سب ٹھیک ہو جائے گا۔۔ زینی اسے اپنے ساتھ لگائے بولی۔۔۔ یااللّٰہ کنُ فرما میرے مولا۔۔۔ بیا کو ہر مشکل فیصلے میں ثابت قدم رکھنا۔۔ زینی نے نم آنکھوں سے آسمان کی طرف دیکھ کر دل میں دعا کی۔۔ ۔

***

مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا کہ آپ سب کیا بول رہے ہو۔۔۔۔ میر سنجیدگی اور غصے سے بولا۔۔۔ اچھا تمہیں ہم ابھی سمجھاتے ہیں۔۔۔۔ فہد صاحب نے فون اُس کی طرف بڑھایا۔۔۔ جیسے دیکھ کر۔۔۔ میر کو چار سُو چالیس والٹ کا جھٹکا لگا۔۔ میر کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آرہا تھا۔ ۔ میر نے اپنی آنکھیں میچی اور غصے کی شِدت سے فون سامنے دیوار پر دے مارا۔۔ ۔ کیا ہوا۔۔۔۔ جھٹکا لگا نہ ہمیں بھی لگا تھا جب ہم نے یہ بے ہودہ تصویریں دیکھی۔۔۔۔ ہم نے تم پر اِتنا بھروسہ کیا اور تم نے کیا کیا ہماری پیٹھ پر چھورا گھوُپا۔۔ وہ غصے سے غراتے ہوئے بولے۔۔۔۔ انکل یہ سب سچ نہیں ہے۔۔۔۔ یہ تصویریں جھوٹ ہے میں نے ایسا کُچھ نہیں کیا ہے۔۔ میر چہرے پر جہاں بھر کی سختی لیے بولا۔۔۔۔۔ تو پھر یہ سب کیا ہے۔۔۔ ہاں بولا۔۔۔۔ فہد صاحب پیش میں آگئے بڑھے اور میر کا گِریبان پکڑ کر دھاڑے

یہ تصویریں یہ ثبوت یہ سب کیا ہے ہاں بولا ۔۔۔ تمہاری وجہ سے ہم کسی کو منہ دِکھانے کے قابل نہیں رہے۔۔۔ وہ دُکھ اور افسوس سے بولے۔۔ انکل میر ایسا نہیں ہے۔۔ میں اُسے بچپن سے جانتا ہوں۔۔۔ میر نے تو کبھی کسی لڑکی کو آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھا۔۔۔۔ میر لڑکیوں کی عزت کرنا جانتا ہے۔۔ ارحم سے اور برداشت نہیں ہوا۔۔۔ اپنے بھائی جیسے دوست پر لگائے الزام۔۔۔ تو آگے بڑھ کر بولا۔۔ تم بھی تو اِسی کہ دوست ہو اِسی کی سائیڈ لو گے۔۔۔ حسین سختی سے بولا۔۔۔۔ سہی کہتے ہے لڑکیوں کو اِتنی ڈیل نہیں دینی چاہیے نہیں تو کسی کے ساتھ منہ ک۔۔ ل۔ ل۔ رابیہ بیگم کے الفاظ ابھی منہ میں ہی تھے جب میر دھاڑا ۔۔۔ بسسس۔۔ ، بہت ہوگیا بہت سُن لی آپ سب کی بکواس لیکن میں بیا کے بارے میں ایک لفظ نہیں سنوُ گا ۔۔۔ سمجھے آپ لوگ میر غصے سے غراتے ہوئے بولے۔۔ وہ کہاں سُن سکتا تھا اپنی محبت کے بارے میں ایسے گندے لفظ۔۔ لو آگیا لیلی کا مجنوں رابیہ بیگم نفرت سے بڑبڑائی۔۔۔ ٹھیک ہے آپ لوگوں کو لگتا ہے۔۔ اِس میں میری غلطی ہے۔۔ تو آپ مجھے جو سزا دینا چاہئے مجھے قبول ہے میر چوہدری صاحب کے سامنے کھڑا ہوتے ہوئے بولا۔۔۔۔ لیکن۔۔ م۔۔۔ ارحم کچھ بولنے لگا جب میر نے ہاتھ کے اِشارے سے منہ کردیا۔۔۔ ۔

***

ٹھیک ہے پھر نکاح کرو لو بیا سے فہد صاحب بنا کوئی تہمید باندھے بولے۔۔۔۔ میر کو اُن کی بات سُن کر زوردار جھٹکا لگا۔۔۔۔ وہاں کھڑا ہر انسان فہد صاحب کو حیران نظروں سے دیکھ رہا تھا۔۔۔۔ بابا یہ آپ کیا بول ہے۔۔۔ آپ اس گھٹیا شخص کے ساتھ بیا کا نکاح۔۔۔۔ میں ایسا نہیں ہونے دوگا۔۔۔۔۔ ازلان غصے سے آگے بڑھ کر بولا۔۔۔ انکل آپ بھی میرے بابا جیسے ہے۔۔۔ آپ کی ہر بات سرآنکھوں پر لیکن میں یہ نکاح نہیں کرسکتا۔۔ میر نے بھی منع کیا۔۔۔۔۔ وہ بیا سے نکاح کرنا چاہتا تھا۔۔ اُسے اپنا بنانا چاہتا تھا۔۔۔۔ لیکن اُس کی عزت پر آنچ آئے بغیر۔۔۔ ۔ پُوری عزت پورے حق کے ساتھ۔۔۔۔ جب تمہیں یہ سب کرتے شرم نہیں آئی۔۔۔ تو اب نکاح کرتے ہوئے کیوں شرم آرہی ہے۔۔۔۔ چوہدری صاحب پیش میں آکر بولے۔۔۔۔ انکل آپ کیوں نہیں سمجھ رہے ہیں کہ میں نے اور بیا نے ایسا کچھ نہیں کیا ہے۔۔۔ میر دھاڑا۔۔۔ ۔

تو پھر کیوں نہیں کرتے نکاح اُس سے۔۔۔۔ ہاں۔ ہااں اب تم بھی نہیں چاہو گئے۔ ۔ اس بد چلن سے نکاح کرنا۔۔۔ پتا نہیں کس کس کے سا۔۔ ت۔ ھ۔۔۔ بسس میر اتنی شِدت سے دھاڑا ۔۔۔ کہ فہد صاحب سمیت وہاں کھڑا ہر انسان سہم گیا۔۔۔ میر مُٹھیاں پنجے غصے کو بمشکل کنٹرول کئے بولا۔۔۔ بس بہت ہوگئی آپ سب کی بکواس اور بہت سُن لیا میں نے۔۔۔ ٹھیک ہے آپ سب یہی چاہتے ہیں کہ میں بیا سے نکاح کرلو۔۔۔۔۔ ٹھیک ہے میں تیار ہو بیا سے نکاح کرنے کے لیے میر کچھ سوچ کربولا۔۔۔ لیکن۔۔۔ لیکن کیا؟ چوہدری صاحب نے میر کو سوالیہ نظروں سے دیکھا۔۔۔ لیکن میری ایک شرط ہے۔۔۔۔ میر چہرے پر سنجیدگی اور لفظوں میں نرمی لیے بولا۔۔۔۔ سب لوگ خاموش تماشائی بنے یہ سب دیکھ رہے تھے۔ ۔

***

بیا زمین پر بیٹھی گھنٹوں میں سر دئیے رو رہی تھی۔۔۔ جب اذان کی آواز سنائی دی۔۔ وہ اٹھی اور واشروم میں بند ہوگئی۔۔۔ اور دس منٹ بعد وضو کرکے نکلی۔۔۔ اور عیشاء کی نماز کے لیے کھڑی ہوگئی۔۔۔ نماز ادا کرکے دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے ۔۔۔ تو آنکھیں خودبخود برسانا شروع ہوگئی۔۔۔۔ یااللّٰہ تو رحیم وکریم ہے۔۔۔ یااللّٰہ تو ہمیں ہر چیز عطا کرنے والا تو اِس دنیا کا خالق ومالک۔۔ توُ ہی ہم گناہگاروں کو بخشنے والا مہربان ہے۔۔۔۔ اے میرے پروردگار مجھ سے ایسا کون سا گناہ ہوگیا جس کی تو مجھے اتنی بڑی سزا دے رہا ہے۔۔۔۔ اللّٰہ جی آپ بھی تو سب جانتے ہیں یہ سب جھوٹ ہے وہ تصویریں جھوٹی ہے۔۔۔ وہ اپنے رب کے سامنے بیٹھی اپنے گناہوں کی معافی مانگ رہی ہے۔۔۔ اللّٰہ جی کوئی میری بات نہیں سن رہا کوئی یقین نہیں کررہا۔۔۔۔ آنکھوں سے آنسوں مسلسل جاری تھے۔۔۔ اے میرے پرو ردگار میں تجھ سے کوئی شکوہ نہیں کررہی۔ بس مجھے اِتنا ہمت اور حوصلے دینا کہ میں اِس جھوٹ اور گھروالوں کی بے اعتباری کو سہ ساکہو۔۔۔ میں نے اپنی زندگی کا ہر فیصلہ تجھ پر چھوڑ دیا۔۔۔۔ بےشک تو سب سہی کرنے والا ہے مہربان ہے۔۔۔ دعا مانگ کر اٹھی۔۔ اور بیڈ پر جاکر گھٹنوں میں سر دئیے بیٹھ گئی۔۔۔ اُسے بار بار اپنوں کی بے اعتباری پر رونا آرہا تھا۔۔۔ ۔

***

کیسی شرط؟ ؟ فہد صاحب سمیت سب نے میر کی طرف نظریں گُھما کر سوالیہ نظروں سے پوچھا؟؟۔۔۔ رخصتی پانچ سال بعد ہوگی۔۔۔ میر نے ان کے سِروں پر دھماکا کیا۔۔۔۔ میں تین دن بعد انگلینڈ جارہا ہوں۔۔۔ رخصتی میرے انگلینڈ سے واپس آنے کے بعد ہوگی۔۔۔۔ اور ان پانچ سالوں میں بیا اپنی گریجویشن بھی مکمل کرلے گی۔۔۔۔ میر نے اپنی بات مکمل کر کے سب کے چہروں پر ایک نظر ڈالی۔۔۔ میر نے یہ بات بہت سُوچ سمجھ کر کی تھی۔ ۔ وہ جانتا تھا یہ سب نہیں مانے گئے۔۔۔ ۔

کیوں کہ بقول اِن کہ میں ایک کمینا انسان ہو۔۔۔ وہ مجھ پر کیسے اعتبار کرسکتے ہیں۔۔۔۔ میر نے دل میں کہا۔۔۔ میر یہ تو کیا بولی جارہا ہے۔۔۔ ارحم نے میر کا بازو پکڑ کر سختی سے کہا۔۔۔۔ بدلے میں میر نے آنکھوں ہی آنکھوں میں اُسے سب ٹھیک ہونے کی تسلی دی ۔۔۔ تو وہ چُھپ کر کے کھڑا ہوگیا۔۔۔ وہ جانتا تھا میر جو بھی کرتا ہے سوچ سمجھ کر کرتا ہے۔۔ ۔

فہد صاحب کو سُوچوں میں گم دیکھ کر۔۔۔ میر بولا۔۔۔۔ پھر کیا فیصلہ ہے آپ کا سینے کے گرد ہاتھ باندھے وہ آرام سے بولا۔۔۔ مجھے منظور ہے۔۔ میر کو اُن کی بات سُن کر جھٹکا لگا۔۔۔ وہ کیسے اِتنی جلدی مان سکتے ہیں۔۔ میر نے مشکل غصے کو کنٹرول کررہا تھا۔ اُس کا بس نہیں چل رہا تھا سب کچھ تہس نہس کردے۔۔۔ لیکن تمہیں ایک وعدہ کرنا ہوگا کہ پانچ سال بعد تم بیا کو رخصت کر کے اپنے ساتھ لے جاؤ گے۔۔۔۔۔ اور میں نے سُنا ہے کہ شاہ اپنے وعدوں کے بڑے پکے ہوتے ہے۔۔۔۔ فہد صاحب اُس کے سامنے آکر بولے۔۔۔ ۔

آپ نے سہی فرمایا شاہ اپنا وعدہ کبھی نہیں توڑتا چاہئے اُس میں اُسکی جان ہی کیوں نہ چلی جائے میر بھی پینٹ کی جیبوں میں ہاتھ ڈال کر آرام سے بولا۔۔۔۔ ۔

اور آج آپ سب کہ سامنے میں میر عادی شاہ۔۔۔ یہ وعدہ کرتا ہے کہ پانچ سال بعد بیا کو پورے رسموں رواجوں کے ساتھ یہاں سے رخصت کرکے لے جاؤ گا۔۔۔۔ اور میر عادی شاہ کبھی وعدہ خلافی نہیں کرتا۔۔۔ میر اونچی آواز میں بولا۔۔۔ ۔ ٹھیک ہے پھر کل شام کو نکاح ہوگا۔۔۔۔ تم سب تیاریاں شروع کردو چوہدری صاحب نے حکم دیا۔۔۔ ۔

ہم پہنچ جائے گئے۔۔۔ لیکن میری ایک بات یاد رکھیے گا مسٹر فہد چوہدری صاحب۔۔۔۔ جس دن آپ کو سب سچائی کا پتہ چلے گا۔۔۔۔ اُس دن آپ سب لوگ بہت پچھتا ئے گئے۔۔ اور خود سے نظریں ملانے کے قابل نہیں رہے گئے۔۔۔۔ میر انگلی اُٹھاکر بولا۔۔۔ اور پیچھے اپنی بات سے سب کو ساخت چھوڑے۔ ۔ بخیر کسی کی بات سننےُ۔۔۔ لمبے لمبے ڈگ بھرتا گھر سے نکلتا چلا گیا۔۔ میر کے پیچھے ارحم بھی باہر نکل گیا۔۔۔۔ ۔

باہر آکر اُسنے غصے کی شدت سے کار کی بونٹ پر مُکا مارا۔ ۔ ثُاُسکا غصہ کسی بھی طرح کنڑول نہیں ہورہا تھا۔۔۔ بڈی ارحم نے پُکارا۔۔ ۔ یار ازلان ایسا کیسے کرسکتا ہے۔۔۔ وہ مجھے جانتا ہے میں ایسا نہیں کرسکتا پھر کیسے اُسنے مجھ پر اور بیا پر الزام لگا دیے۔۔۔ میر اسکے پاس آکر غصے سے بولا۔۔۔۔ چلو میری چھوڑو اُنہوں نے تو بیا پر بھی اعتبار نہیں کیا۔۔۔۔۔ میر بالوں میں ہاتھ پھیرے خود کو ریلکس کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ ۔ تُو بھی تو بیا سے نکاح کرنا چاہتا پھر اب کیا مثلا ہے۔ اب اتنا غصہ کیوں کررہے ہو۔ ارحم اُسکو جچتی نظروں سے دیکھ کر بولا۔۔ یار میں بیا سے نکاح کر نا چاہتا تھا لیکن ایسے نہیں۔۔ پھر تُونے نکاح کےلئے حامی کیوں بھری۔۔۔ ارحم نے سوالیہ نظروں سے میر سے پوچھا۔۔ وہ تو میں نے ایسا ہی کہا مجھے پتہ تھا کوئی بھی مجھ پر اِن سوکولڈ تصویروں کی وجہ سے اعتبار نہیں کرئے گا اور یہ نکاح نہیں ہوگا۔۔ لیکن سب الٹا ہوگیا۔۔ سب سب میر غصے سے بولا۔۔ غصے کی شدت سے اسکا چہرہ لال ہوگیا تھا۔ ۔ مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا یہ سب کیا ہورہا ہے۔۔۔ ارحم سے اور نہیں دیکھی جارہی تھی اپنے بھائی جیسے دوست کی ایسی حالت تو بولا۔۔ اچھااا چھوڑ یہ سب باتیں سب ٹھیک ہو جائے گا اور اب چل گھر آنٹی کی کال آرہی تھی اُنہیں پتہ چلا گیا ہے تو گھر نہیں ہے وہ پریشان ہورہی ہے۔۔۔ ارحم نے کہتے ساتھ اُسکو گاڑی میں بیٹھایا خود ڈائیونگ سیٹ سنبھالی اور زن سے بھاگا لے گیا۔۔ ۔

***

وہ سر گھٹنوں میں دئے بیٹھی تھی۔۔ جب کوئی دروازہ کھول کر اندر داخل ہوا۔۔۔۔ بیا نے بمشکل سر ُ اٹھاکر دیکھ تو سامنے فہد صاحب کھڑے تھے۔۔۔۔ بیا اُنہیں دیکھتے ہی جلدی سے اُن کی طرف بڑھی۔۔۔ اور فہد صاحب کے سینے سے لگ کر بولی۔۔۔ بابا میں سچ بول رہی ہوں۔۔ میں نے ایسا کچھ نہیں کیا ہے۔۔ وہ سب جھوٹ ہے۔۔۔ بیا ہچکیوں کے درمیان روتے ہوئے بولی۔۔۔۔ بابا آپ تو مجھ پر بھروسا کرے۔۔۔ آپ کی بیٹی ایسی نہیں ہے۔۔۔ چوہدری صاحب نے اُسے خود سے الگ کیا۔۔ ۔ ٹھیک ہے پھر جو میں کہوں گا وہ کروگی فہد صاحب کچھ سوچتے ہوئے بولے۔۔۔ بابا آپ کے لیے تو جان بھی حاضر ہے۔۔۔ بیا محبت سے بولی۔۔۔ فہد صاحب بیا کی بات سن کر رُوک موڑ کر بولے۔۔۔۔ نکاح کر لو۔۔ بیا ُ کہ سر پر جیسے کمرے کی چھت آگری ہو۔۔ اُسے ایسا لگا جیسے اُس کو سینے میں غلطی ہوگئی ہے۔۔۔۔۔ بابا یہ آپ کیا بول رہے ہے۔۔ بیا بے یقینی سے باپ کی طرف دیکھ کر بولی۔۔ ۔

ہاں میں ٹھیک بول رہا ہوں فہد صاحب بولے۔۔۔۔۔ نہیں بابا جان آپ میرے ساتھ ایسا نہیں کرسکتے۔۔۔ مجھے ایک غلطی فہمی کی اِتنی بڑی سزا مت دے۔۔۔ بیا نے روتے ہوئے منت کی۔۔۔۔ ۔ میں یہ نکاح ہرگز نہیں کرسکتی۔۔۔۔ آپ کا نکاح ہوگا اور کل شام کو ہی ہوگا۔۔۔ ۔ ہم نے فیصلہ کرلیا ہے اور یہ ہمارا آخری فیصلہ ہے۔۔۔ اگر آپ نے نکاح نہیں کیا تو آپ ہمارا مرا ہوا منہ دیکھو گی۔۔۔ چوہدری صاحب سختی سے بولے۔۔۔ ۔ بیا تو تڑپ کر اُن کے پاس آئی۔۔۔ بابا ایسے مت کہے۔۔۔۔ بیا اپنے دل پر پتھر رکھتے ہوئے بولی۔۔۔ ٹھیک ہے میں نکاح کے لیے تیار ہوں۔۔۔ بیا آنسوں کے گولے کو بمشکل اپنے اندر اُتارتے ہوئے بولی۔۔۔ چوہدری صاحب جاتے ہوئے بولے مجھے تم سے یہی اُمید تھی۔ ۔ ۔ اُس کے سر پر ہاتھ رکھ کر بولے ہمیشہ خوش رہو۔۔۔۔ فہد صاحب کے جاتے ہی بیا زمین پر بیٹھتی چلی گئی۔۔۔ آنکھوں سے مسلسل آنسوؤں جاری تھے۔۔۔۔ وہ گھٹنوں میں سر دیے روئے جاری تھی۔۔۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.