Chapter 10: باب 10

دور کہی مسجد میں مؤ ذن اذان دے رہا تھا۔۔ اذان کی آواز سُن کر بیا کی آنکھ کُھلی ۔۔۔ وہ اُٹھی اور بیگ سے ڈریس نکال کر واشروم میں بند ہوگئی۔۔ ۔15 منٹ بعد وہ نہا کر وضو کرکے باہر نکلی۔۔۔ اُس نے نماز کے سٹائل سے سر پر دُوبٹہ لیا۔۔۔ اور فجر کی نماز کے لیے کھڑی ہوگئی۔۔۔ نماز ادا کرکے اپنے ساتھ لائے قرآن پاک کی تلاوت کرنے لگ گئی۔۔۔ اُس نے اپنی میٹھی شہد جیسی آواز میں تلاوت مکمل کی۔۔۔ اور قرآن پاک کو سامنے ایک الماری میں رکھ دیا۔۔۔ پھر وہ یونیورسٹی جانے کے لیے تیار ہونے لگ گئی۔۔۔ آج اُس کا یونیورسٹی میں پہلا دن تھا۔۔۔۔۔ ساڑھے سات ہوگئے اللّٰہ۔۔ ۔9 بجے تو میرا فسٹ لکچرر ہے۔۔۔ مجھے کلاس ڈھونڈنے میں بھی ٹائم لگ جائے گا۔۔۔۔ بیا نکاب کو پن نپ کرتے ہوئے پریشانی سے بولی۔۔۔ جلدی سے ریڈی ہوکر اُس نے اپنا بیگ اُٹھایا اور بغیر ناشتہ کیے جلدی سے روم لوک کرکے یونی کے لیے روانہ ہوگئی۔۔ ۔

وہ پچھلے دس منٹ سے یونی کے باہر کھڑی تھی۔۔۔ لڑکوں اور لڑکیوں کا جھرُمٹ دیکھ کر اُسے بہت زیادہ گھبراہٹ ہورہی تھی۔۔ بیا کو اچانک اپنے اُوپر کسی کی نظروں کی تپش محسوس ہوئی۔۔۔ اُس نے اپنے آس پاس دیکھا۔۔۔ تو سب ہی اپنے کام میں مشغول تھے۔ ۔ ڈر کی وجہ سے اُسکی اندر جانے کی ہمت نہیں ہورہی تھی۔۔ ۔ آخر کار وہ تھوڑی سی ہمت جمع کرکے اندر داخل ہوئی۔۔۔ ہیلو سر۔۔ ۔ جی سر میم یونی کے اندر داخل ہوگئی ہے۔۔۔ گڈ۔ ۔ بغیر اُنہیں پتہ چلے اُن کی ہر پل کی خبر مجھے چائیے میر سنجیدگی سے بولا۔۔۔۔ اوکے سر جیسا آپ چائیے گئے ویسا ہی ہوگا احمر بولا۔۔۔ گڈ۔۔ ایک دو باتوں کے بعد میر نے فون رکھ دیا۔۔۔ بیا کی ہر پل کی خبر اور اس کی حفاظت کے لیے میر نے اپنے سیکرٹری کو رکھا تھا۔۔ جو میر کو بیا کی ہر پل کی خبر دیتا تھا۔۔۔ یااللّٰہ اب میں یہاں کلاس کے بارے میں کس سے پوچھوں؟ ۔۔ وہ آس پاس دیکھتی ہوئی بے بسی سے بولی۔۔ ؟ ایسکیوز می کیا آپ مجھے میڈیکل کی فسٹ ائیر کی کلاس کا راستہ بتا سکتی ہے۔۔۔ بیا نے ہمت جمع کرکے سامنے سے آتی ایک لڑکی سے پوچھا۔۔۔ ؟ جی ضرور۔۔۔ یہاں سے آگے جاکر بائیں مڑُکر آگے جاکر دائیں مُڑ جائے اُس لڑکی نے اُسے راستہ سمجھایا۔۔۔۔ شکریہ بیا اس لڑکی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آگے بڑھ گئی۔۔ ۔ بیا ابھی آدھے راستے پر پہنچی تھی۔۔ کہ تبھی اُسے سامنے سے تین چار لڑکوں کا گروپ آتا دِکھائی دیا۔۔۔ بیا نظریں جُھکا کر سائیڈ سے گزرنے لگی۔۔۔ کہ تبھی اُن چاروں میں سے ایک نے ہاتھ سے بیا کا راستہ روکا ۔۔۔۔ یونی میں تم نئی ہو؟ ایک نے پوچھا؟ جی بیا نے مختصر سا جواب دیا۔۔۔ اور آگے بڑھنے لگی۔۔ کہاں چلی زارہ رکھو تو سہی ہم سے بات تو کرتی جاؤ۔۔۔۔ دوسرا والا کمینی مسکراہٹ سے بولا۔۔۔۔ بیا اُسکی بات سُننے بغیر آگے بڑھنے لگی۔۔۔ کہ تبھی افنان نے اُسکی کی کلائی پکڑی۔۔۔ زار ہ اپنا مُکھڑا تو دکھاتی جاؤں افنان کی بات پر اُن چاروں کا قہقہہ گونجا۔۔۔۔ ہاتھ چھوڑو میرا بیا اپنا ہاتھ چھڑُواتے ہوئے غصے سے بولی۔۔ ۔ چھوڑ دے گئے اِتنی بھی کیا جلدی ہے۔۔۔۔ پہلے اپنا حسین سا چہرہ تو دکھاتی جاؤ۔۔ افنان اپنا ہاتھ بیا کے نکاب کی طرف بڑھاتے ہوئے بولا۔۔۔ ۔

میں نے کہا چھوڑو میرا ہاتھ بیا افنان کے ہاتھ سے اپنی کلائی چھڑواتے ہوئے چیخی۔۔۔۔ کہ تبھی کسی نے افنان کے منہ پر زور دار پنچ مارا۔۔۔۔ آہہہہہہہ افنان لڑکھڑاتے ہوئے چیخا۔۔ ۔

سب اپنی جگہ منہ کُھلے اِس آفت کو دیکھ رہے تھے۔۔۔۔۔ کیوُں بے کمینوں بہت شوق ہے نہ لڑکیوں کا چہرہ دیکھنے کا آ میں دیکھاتی ہوں۔۔۔۔ ماہی افنان کو کیوں کی طرح بیٹھتے ہوئے ہر لفظ چبا چبا کر بولی۔۔ ۔

***

یہ سب دیکھ کر بیا کا پورا جسم ڈر کی وجہ سے کپکپا رہا تھا۔۔۔۔ ماہی ابھی بھی اُسے مار رہی تھی۔۔۔۔ چھوڑ دو معاف کر دو ۔۔ دوبارہ ایسا نہیں کرو گا۔۔۔ افنان درد سے کہر اتے ہوئے بولا۔۔۔ آئندہ میں نے تمہیں کسی اور لڑکی کو چھیڑتے ہوئے یا بدتمیزی کرتے دیکھ لیا نہ۔۔ تو مجھ سے برا کوئی نہیں ہوگا۔ اِس سے بھی زیادہ بُرا حال کروگی۔۔ مائی اُنگلی اُٹھاتے ہوئے بولی۔۔۔ اور بیا کا ہاتھ پکڑ کر آگے بڑھ گئی۔۔۔ شکریہ بیا ماہی کے ساتھ چلتے ہوئے بولی۔۔۔ کوئی بات نہیں سویٹی ماہی مسکرا کر بولی۔۔۔ یار ویسے تم کیا کھڑی دیکھ رہی تھی۔۔ اُلٹے ہاتھ کی ایک لگاتی۔۔ ماہی اُس کے ساتھ قدم بڑھاتے ہوئے بولی۔۔ لیکن بیا نے اُس کی بات کا کوئی جواب نہیں دیا۔۔ ۔ ایک بات پوچھوں؟ ؟ بیا اُس کی طرف دیکھتے ہوئے بولی۔۔ ہاں جی کیوں نہیں۔۔۔ تم اِتنی اچھی فائٹ کیسے کر لیتی ہوں۔۔۔ بیا نے پوچھا؟۔۔ ۔ ہم کراٹے چیمپئن ہے۔۔ ایسے لوگوں سے نمٹنے اور خود کی سیفٹی کرنے کے لیے۔۔۔ ہمارے بھائی نے ہمیں کراٹے سکھائے۔۔ ماہی مزے سے بولی۔۔ ۔

اُسکی بات سُن کر ماہی کو اذلان کی بے اعتباری یاد آگئی۔۔۔ ۔ ۔ کیا ہوا کہاں گُم ہوگئی۔۔۔ بیا کو کسی سوچ میں گُم دیکھ کر ماہی بولی۔۔۔۔ ہممممم کچ۔۔ کچھ نہیں بیا اُسکی طرف دیکھتے ہوئے بولی۔۔۔۔ بائے ۔ دا۔ وے۔ ۔ میرا نام مناہل ابرہیم۔۔ لیکن سب مجھے پیار سے ماہی بُلاتے ہیں۔۔۔ ماہی نے مسکرا کر اپنا تعارف دیا۔۔۔۔ اور تمہارا ؟۔۔ میرا نام بیا شاہ بیا کافی دیر باد بولی۔۔۔۔ نائس تو میٹ یو۔۔۔۔ ماہی مسکرا کر بولی۔۔۔ ۔ یونی میں نئی ہو؟ ماہی ساتھ چلتے ہوئے بولی۔۔۔۔ جی آج فسٹ ڈے ہے بیا نے جواب دیا۔۔۔ میرا بھی۔۔ کون سا سبجیکٹ ماہی بولی۔۔۔ جی میڈیکل۔۔ اووو واہ میرا بھی میڈیکل ماہی ہنستے ہو ئے بولی۔۔ ۔ یہ لو کلاس بھی آگئی۔۔۔ ۔ اگر کہی پر کوئی بھی مثلا ہو تو بے جھجک مجھے بتانا۔۔۔ ماہی مسکرا کر بولی۔۔۔۔ جی ضرور وہ صرف اِتنا ہی بولی۔ ۔

اور دونوں کلاس کے اندر چلی گئی۔۔۔ ۔

یونی میں بیا کا پہلا دن کافی مصروف گزرا۔۔۔ وہ آج کافی تھک گئی تھی۔۔ اِس لیے یونی سے آتے وقت کھانا پیک کرواکر لے آئی۔۔ وہ دروازہ کُھول کر اندر داخل ہوئی۔۔۔ بیا نے کھانے کا شاپر ٹیبل پر رکھا اور بیگ بیڈ پر۔۔۔۔ اور خود کپڑے لےکر واشروم چلی گئی۔۔ وہ جیسے ہی فریش ہوکر باہر نکلی کہ تبھی کسی نے دروازہ کھٹکھٹایا۔۔۔۔ اُس نے بیڈ سے دوپٹہ اُٹھاکر کندھوں پر پلایا۔۔۔ اور دروازے کی طرف بڑھ گئی۔۔ ۔ جی کون بیا نے اندر سے ہی پوچھا؟ ؟ جی میں آپ کی روم میٹ دروازا کھوُلے۔۔۔۔ بیا نے جلدی سے دروازا کھولا تو سامنے ماہی کھڑی تھی۔۔۔ آپ اُس نے حیران نظروں سے پوچھا۔۔ ہیے آپ مجھے جانتی ہے ماہی نے سوال کیا۔۔۔ جی میں وہ ہی ہوں جس کو آپ نے صبح اُن لڑکوں سے بچایا تھا۔ ۔ اووووو تو آپ ہے ہماری روم میٹ ماہی خوشی سے بیا کے گلے لگتے ہوئے بولی۔۔ ویسے آپ ہے بہت کیوٹ۔۔ بیا نے اُسکی بات پر صرف مسکرانے پر اِکتفا کیا۔ ۔

اور ماہی اپنا سامان لےکر اندر چلی گئی۔۔ ۔

یار آج تو میں بہت تھک گئی ماہی بیڈ پر نیم دراز ہوتے ہوئے بولی۔۔۔۔ بیا نے جلدی سے کھانا پلیٹس میں نکالا۔۔۔ آجائے کھانا کھالے بیا مسکرا کر بولی۔۔۔۔ سویٹی میں تو اپنا کھانا لائی ہی نہیں اور یہ کھانا آپ کا ہے۔۔۔ ماہی اُسے دیکھتے ہوئے بولی۔۔۔ کوئی بات نہیں آپ آج میرے ساتھ شیئر کرلے بیا نے جواب دیا۔۔۔۔ آجائے

تو دونوں ملکر کھانا کھانے لگ گئی۔۔ آپ کہاں سے ہو۔۔ ماہی کھانا کھاتے ہوئے بولی۔۔۔۔ میں راولپنڈی سے ۔۔ اور آپ۔۔۔ میں اسلامآباد سے۔۔ آپ کتنے بہن بھائی ہو۔۔ ماہی کھانے کے دوران بولی۔۔۔ ہم تین دو بھائی ایک بہن۔۔۔ بیا نے جواب دیا۔۔۔ واہ ہم بھی تین دو بھائی اور ایک ہم۔ ۔۔ ماہی ہنستے ہوئے بولی۔۔۔ بیا اُسکی بات پر ہلکا سا مسکرائی۔۔۔ ایک بات پوچھوں ماہی اُسکی طرف دیکھتے ہوئے بولی۔۔۔۔ جی۔۔۔ آپ ہمیشہ سے ہی کم بولتی اور مسکراتی ہو۔۔ یا میرے ساتھ ہی ایسی ہے۔۔۔ ماہی بولی۔۔۔ نہیںیں۔۔ میں پہلے ایسی نہیں تھی۔۔۔ میں بھی تمہاری طرح ہنستی مسکرا تی شرارتی تھی۔۔۔ لیکن جو یہ وقت ہے نہ یہ کسی کا نہیں ہوتا یہ انسان کو سب کچھ سکھا دیتا ہے۔۔۔ بیا گم صُم سی بولی۔۔ ۔

***

کہ تبھی بیا کا فون رنگ ہوا۔۔۔۔ بیا نے فون اُٹھاکر دیکھا تو زینی کی کال تھی۔۔ وہ ماہی سے ایسکیوز کرکے فون سُننے لگ گئی۔۔۔ اسلام علیکم بیا نے سلام کیا۔۔۔ دوسری طرف بیا کی آواز سُن کسی کی دن بھر کی جیسے تھکن ختم ہوگئی ہو۔۔۔ واعلیکم سلام۔۔ کیسی ہو۔ ۔ زینی نے پوچھا۔۔۔ جیسی تھی ویسی ہوں وہ گم صُم سی بولی۔۔۔ خیر تم سناؤ۔۔۔ تم کیسی ہو گھر پر سب کیسے ہے؟۔۔۔ ٹھیک ہے سب ۔۔۔۔۔ زینی کے علاؤہ کوئی اور بھی اُسکی بات سُن رہا تھا۔۔۔۔۔ کی۔۔ کیسی نے۔۔ میرے بارے میں پوچھا ؟ بیا ایک اس سے بولی۔۔۔۔ بیا کی بات سُن کر زینی کی آنکھیں نمی ہوگئی۔ وہ کیا بتاتی کے بارے میں کسی نے کچھ نہیں پوچھا۔۔ تم یہ سب چھوڑو تم یہ بتاؤ یونی کا آج پہلا دن کیسا گزرا۔ ۔ زینی نے بات بدلنی چاہی۔ ۔ ۔ ٹھیک بیا کی بھاری سی آواز آئی۔ بیا کو پتہ چل گیا کہ اُسکے بارے میں کسی نے کچھ نہیں پوچھا۔۔ اُس سے اور بات کرنی مشکل ہورہی تھی۔۔۔ میں بعد میں بات کرتی ہوں۔ ۔ اللّٰہ حافظ۔ بیا نے کہتے ساتھ جلدی سے فون رکھ دیا۔۔۔ ۔

بھائی یہ سب کب تک چلے گا۔ ۔ مجھ سے بیا کی حالت اور برداشت نہیں ہورہی ہے۔۔۔۔ آپ کے کہنے پر میں نے کانفرنس کال کی تھی۔۔۔ زینی رونی صورت بناتے ہوئے بولی۔۔۔۔ یہ وہ بیا نہیں ہے وہ تو ہنستی مسکراتی دوسروں کو سہانے والی زندہ دل تھی۔۔ لیکن یہ تو اندر سے بالکل ٹوٹ ہوئی ہے زینی روتے ہوئے بے بسی سے بولی۔۔ ۔

گڑیا آپ پریشان نہ ہو۔۔۔ اُسکو وقت لگے گا سنبھلنے میں۔۔۔۔ بیا کے لیے ہی میں اُس سے دور ہوا ہوں کہ وہ بغیر کسی سہارے خود اپنے آپ کو سنبھالے۔ ۔ یہ آپ بھی جانتی ہے۔۔۔۔ لیکن میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں۔۔۔ میں خود دور ہوں اُن سے۔۔ لیکن میرا دل ہمیشہ اُن کے پاس رہے گا۔۔۔ بہت جلد سب ٹھیک ہوجائے گا۔۔۔۔ انشااللّٰہ میر نے زینب کو تسلی دی۔۔۔ اور فون رکھ دیا۔۔۔۔ میر نے زینی کو تو تسلی دے دی تھی۔۔۔ لیکن وہ خود کے دل کا کیا کرے جو بیا کی آواز سُن کے ہی بے چین ہورہا ہے۔۔ ۔

***

بیاااابیااا سانی چلاتی ہوئی گھر کے اندر داخل ہوئی۔۔۔ بتمیز انسان کہاں ہوں۔۔۔ بار نِکلو سانی ہول سے ہی آوازے لگاتے ہوئے بولی۔۔۔۔ احد، زینی ،اور ازلان سانی کی آواز سُن کر اپنے کمروں سے باہر آئے ۔۔ باقی سب گھر والے کسی راشتےدار کےآہ گئے۔۔ ۔ تھے۔۔۔ اذلان بھی آج ہی آیا تھا۔۔۔۔ زینی کیسی ہو۔۔۔ سانی زینی کے گلے لگتے ہوئے بولی۔۔۔ میں ٹھیک ہو۔۔ اُس نے مختصر سا جواب دیا۔۔۔ اور یہ بیا کی بچی کہاں ہے کب سے آوازیں لگا رہی ہوں۔۔ سنائی نہیں دے رہا کیا اُسے۔۔۔ زینی مزے بولی۔۔۔ بیا کے نام پر سب ہی کے چہروں کا رنگ پِھیکا پڑا گیا۔۔۔ کیا ہوا بیا کے پوچھنے پر آپ لوگ کے چہروں کا رنگ کیوں اُڑ گیا۔۔۔۔ زینی اُن سب کا چہرہ دیکھتے ہوئے بولی۔۔۔ وہ۔۔ وہ۔ ۔ بیا۔۔ نہ زینی اٹکاتے ہوئے بولی۔۔ ۔

کیا یہ۔۔ وہ۔۔ وہ۔۔ لگارکھی ہے۔۔ آگے بھی بولو سانی چڑکر بولی۔ ۔ وہ اب یہاں نہیں رہتی ہے۔۔ زینی کی جگہ ازلان نے سنجیدگی سے جواب دیا۔۔۔ سانی نے مڑُکر ازلان کی طرف دیکھا جس کے چہرے پر بیا کا نام سُن کر سختی در آئی تھی جو اُس نے پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی۔۔۔ سانی کو کچھ گڑبڑ محسوس ہوئی۔۔۔ مط۔۔ مطلب اُس نے سوالیہ نظروں سے تینوں کو دیکھا۔۔۔ اچانک زینی کی برداشت ختم ہوئی اور وہ سانی کے گلے لگ کر پُھوٹ پُھوٹ کر رونا شروع ہوگئی۔۔۔۔ زینی تم رو کیوں رہی ہوں۔۔ کیا ہوا بیا کو کہاں ہے؟۔۔ سانی پریشانی سے بولی۔۔۔ تو زینی نے سانی کو تصویروں سے لے کر بیا کے ہوسٹل جانے تک سب کچھ بتا دیا۔۔ جیسےِ سُن کر سانیہ کو شدِید جھٹکا لگا۔۔۔ آنکھوں سے آنسوں بہ نکلے۔۔۔ کافی دیر وہ اپنی جگہ سے ہل ہی نہ پائی۔۔۔ سانی قدم قدم چلتی اذلان کے سامنے آکھڑی ہوئی۔۔۔۔ پتہ ہے مجھے آپ پر سب پر غصہ نہیں آرہا ترس آرہا ہے۔۔۔۔ وہ بھائی جو کبھی اُس سے بے انتہا پیار کرتا تھا۔۔ اُسکی خوشی کے لیے زمین آسمان ایک کرسکتا تھا۔۔۔۔ آج اُسی بھائی نے ایک ایسے شخص سے اُسکا نکاح کروادیا جیسے وہ کبھی جانتی بھی نہیں تھی۔۔ ۔ ویلڈن سا نی تھالی بجاتے ہوئے مصنوعی خوشی سے بولی۔ ۔ کیا آپ کو اُس پر کبھی تھوڑا سا بھی یقین نہیں تھا۔۔ آپ نے کیسے اُسے قصور وار ٹھہرا دیا۔۔ سانی بے یقینی سے بول رہی تھی۔۔۔ آپ نے اُن تصویریں کو سچ مانا۔۔۔۔ لیکن بیا کی بات آپ کو سچ نہیں لگی کیا اُسکی آنکھوں میں آپ کو سچا ئی نہیں دکھی سانی چیخی۔۔۔۔ ارے وہ تو اِتنی پاک ہے جتنی آپ سب لوگ سوچ بھی نہیں سکتے۔۔ میں نے اُسے ایک بار پوچھا تھا۔ کہ بیا لڑکیاں تو اپنے کزنوں کے ساتھ ملکر مستی اور فن کرتی ہے۔۔ اور یہاں تم اپنے کزنوں سے دُور کیوں رہتی ہو۔۔ تو وہ مجھ سے بولی۔۔ چائیے وہ ہمارے کزن ہے لیکن ہے تو لڑکے اور لڑکیوں کو ہمیشہ اپنی حدود میں رہنا چاہیے۔۔ کیوُں کہ لڑکی کی عزت کانچ جیسی ہوتی ہے۔ اگر اُس پر تھوڑی سی بھی دڑار آجائے تو اُس کے پاس پوری زندگی پچھتانے کے علاؤہ کچھ نہیں بچتا۔۔ چائیے کزن ہی کیوں نہ ہو یہ دنیا عزت کو پامال کرنے میں ڈر نہیں لگاتی۔۔۔ میں نے اُس سے پوچھا اگر کبھی تمہاری زندگی میں ایسا کوئی موقع آجائے تو کیا تم پر کوئی یقین کرے گا۔۔ تو وہ بولی کوئی کرے یا نہ کرے لیکن میرے بھائیو میرا یقین ضرور کرئے گئے۔۔ سانی آنسوں صاف کرتی بولی۔۔ سب ہی دم سادھے اُسے سُن رہے تھے آپ تو ایک آرمی آفیسر ہے نہ۔۔۔ کیا آپ کا ڈیپارٹمنٹ ایک ایسے ثبوت سے چلتا ہے۔۔ جس کو دیکھا بھی نہ ہو کہ وہ اصلی ہے یہ نہیں۔۔۔۔ آپ سب کو کیسے پتہ وہ تصویریں اصلی ہے۔۔۔ ایڈیٹنگ بھی تو ہوسکتی ہے۔۔ سانی کی بات پر اذلان صدمے میں چلا گیا۔۔ اُس نے تو یہ سب سوچا ہی نہیں تھا۔۔۔ ارے مجھے تو آپ سب پر افسوس ہورہا ہے۔۔۔ نہ جانے نہ پہچانے آپ سب نے بیا کی زندگی کا اِتنا بڑا فیصلہ کر دیا۔ ۔ اُس کی زندگی کو آپ سب نے کھیل بناکر اُسکے ساتھ کھیلا ہے۔۔۔ سانی آنسوں صاف کرتے ہوئے بولی۔۔ جس دن آپ سب کے سامنے ساری سچائی آئی نہ اُس دن میں نہیں بیا خود آپ سے سوال کرے گی۔۔۔۔ سانی اذلان کو آیییہ دکھاتے ہوئے بولی۔۔۔ اور غصے سے گھر سے نکل گئی۔۔۔۔۔ اذلان کتنی ہی دیر وہاں کھڑا سانی کی باتوں کو سوچ رہا تھا۔۔۔ ۔

***

)پانچ سال بعد۔۔ ۔(

بیا نے لائٹ پنک کلر کی فراق پہنی ہوئی تھی۔۔ لمبے بال کسی اپسرا کی طرح کمر پر ُجھول رہے تھے۔۔۔ گُلابی دودھ جیسی سفید رنگت۔ ۔ وہ اِن پانچ سالوں میں پہلے سے بھی زیادہ حسین ہوگئی تھی۔۔ یار ماہی اُٹھ بھی جاؤ یونی کے لیے لیٹ ہورہا ہے۔۔۔ بیا ماہی میڈم کو آدھے گھنٹے سے اُٹھا رہی تھی۔۔ لیکن وہ تو نیند کی ملکہ تھی۔۔ اُسکے سر پر کوئی ڈھول بھی بجا رہا ہو تو وہ ٹس سے مس نہیں ہوتی۔۔۔۔ یار اب تم نہ اُٹھی نہ تو مجھ سے برا کوئی نہیں ہوگا۔۔ بیا نے دھمکی دی۔۔ جس کا اُس نے کچھ خاص آسر نہیں لیا۔۔۔ بیا غصے سے واشروم میں گئی اور ٹھنڈے پانی کی بالٹی بھرکر اُس کے اوپر پھینک دی۔۔۔۔ آہہہہہہہہہ

ماہی کی فلک شگاف چیخ گونجی۔۔۔ ماہی پوری طرح بھیگی ہوئی بیا کو خونخوار نظروں سے دیکھ رہی تھی جیسے ابھی کچا چبا جائے گی۔۔۔ ہاہاہاہاہا میں نے کہا تھا نہ اُٹھ جاؤ نہیں تو مجھ سے برا کوئی نہیں ہوگا۔۔۔ اب بُھگتو ہی ہی ہی ۔۔ بیا دانت دکھاتے ہوئے بولی۔۔ اب کمرے میں دو شیرنیاں لڑ رہی تھی۔۔۔ بیا آگے آگے اور ماہی اُس کے پیچھے پیچھے۔۔۔۔ ماہی کی بچی مجھ سے پنگا مت لے۔۔ اب تم شاہد بول رہی ہو۔۔ ہم بھی اب کراٹے چیمپئن ہے۔ ۔ بیا بیڈ پر چھلانگ لگاتے ہوئے بولی۔۔ یار یہ کیا تُک بنی تم نے مجھے اِتنی سردی میں اِتنے ٹھنڈے یک پانی سے نہلا دیا۔۔۔ ماہی سردی کی وجہ سے کپکپاتے ہوئے بولی۔۔۔۔ تو اور کیا کرتے ہم آج ہمیں ڈاکٹر کی ڈگری ملنی ہے۔ ۔ اور تم رانی صاحبہ اُٹھ ہی نہیں رہی تھی۔۔ تو ہمیں مجبوراً تمہیں ایسے اُٹھانا پڑا۔۔۔ بیا اُسے الماری سے کپڑے نکال کر پکڑاتے ہوئے بولی۔۔۔ ۔

جاؤ جاکر فریش ہو جاؤ ۔۔۔ یونی کے لیے لیٹ ہورہا ہے۔۔ میں تب تک ناشتہ بناتی ہوں۔۔۔۔ کہتے ساتھ وہ ناشتہ بنانے چلی گئی۔۔ اور ماہی واشروم میں گُھس گئی۔۔ ۔

***

بیا کے ساتھ ساتھ اِن پانچ سالوں میں بہت کچھ بدلا۔۔۔ ۔

بیا نے اپنے اُوپر ایک مسکراتی لڑکی کا خول چڑھا لیا تھا۔۔۔ وہ اپنے دکھ درد تکلیف اب کسی سے نہیں کہتی تھی۔۔۔ اُس نے اپنا ہر دکھ درد اپنے دل میں دفن کر لیا تھا۔۔۔ اُسے دیکھ کر کوئی نہیں بتا سکتا تھا۔۔۔ کہ وہ اندر سے کتنی ٹوٹی ہوئی ہے۔ وہ پہلے والی ہنستی مسکراتی شرارتی بیا بن گئی تھی۔۔ صرف باہر سے۔۔ اندر سے وہ وہی ٹوٹی ڈری سہمی بیا تھی۔۔۔ اِس دنیا کی سازشوں نے وقت کے ساتھ ساتھ اُس سے بہت مضبوط اور بہادر بنادیا تھا۔۔ بیا نے خود کی سیفٹی کے لیے کراٹے سیکھے۔۔۔ وقت کے ساتھ ساتھ ماہی اور اُسکی دوستی بہت گہری ہوگئی۔۔ دونوں ایک دوسرے پر جان چھڑکتی تھیں۔۔۔ یونی میں ہر جگہ اُن دونوں کو ساتھ پایا جاتا۔۔۔۔ یونی میں لڑکے بھی اِن دونوں آفتوں سے دُور ہی رہتے تھے۔۔ دونوں ہر کسی کی ہڈیاں توڑنے میں ایکسپرٹ تھی۔ ۔ جو لڑکا کسی لڑکی کو چھیڑتا دِکھ گیا۔۔۔ تو سمجھو اب اُسکا اللّٰہ ہی حافظ ہے۔۔۔ یونی میں ماہی سمیت کسی کو بھی نہیں پتہ تھا کہ بیا کا نکاح ہوگیا ہے۔۔۔ ماہی کو بیا کی زندگی کے ہر پہلو کا پتہ تھا سوائے اُس کے نکاح کے۔۔۔ ۔

دونوں نے جلدی سے ناشتہ کرکے سر پر حجاب کیا۔۔ اور جلدی سے یونی کے لیے روانہ ہوگئی۔۔۔ یونی میں آج روز کی نسبت زیادہ چہل پہل تھی۔۔۔ آج سب بچوں کو اُن کی ڈگری ملی تھی۔ ۔ پرنسپل نے سب بچوں میں اُن کی ڈگری تقسیم کی۔۔۔ یار آج میں بہت بہت خوش ہوں۔ ۔ فائنلی آج ہم دونوں کو ڈاکٹر کی ڈگری ملی گئی۔۔۔ وہ دونوں کافے ٹیریا میں بیٹھی باتیں کرنے کے ساتھ برگر سے بھی انصاف کررہی تھی۔۔۔۔ ہمممممم فائنلی ہم آج ڈاکٹر کے عہدے پر فائز ہوگئے۔۔۔۔ تم دماغ کھانے میں۔۔ اور میں دل جوڑنے میں بیا کے کہنے ساتھ دونوں کا ایک ساتھ قہقہہ لگا۔۔ ۔ وہ دونوں باتوں میں مصروف تھی جب بیا بولی۔۔ یار ماہی۔۔۔ ہمممم بول ماہی برگر کا بائٹ لیتے ہوئے بولی۔۔ ۔ وہ سامنے ٹیبل پر جو لمبے بالوں والا لڑکی پلیس لڑکا بیٹھا ہے نہ وہ کب سے مجھے گھوُری جارہا ہے بیا منہ بناتے ہوئے بولی۔۔ تو کہے تو ایک دو ٹھوک آؤں ماہی مزے سے بولی۔۔ بیا نے اُسے آنکھیں دکھائی۔۔۔ تو ماہی بےشرمی سے کندھے آچکا گئی۔۔۔ وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ باتوں میں لگی تھی کہ تبھی وہ لڑکا اُٹھ کر اُن کے پاس آیا۔۔۔ ہیلو گزلز۔ میرا نام عامر ہے۔ کیا میں آپ کے ساتھ یہاں بیٹھ سکتا ہوں وہ دانت نکالتے ہوئے بولا۔۔۔ کیوُں باقی ٹیبل آپ کو کاٹتے ہیں۔۔ ماہی دانت چبا چبا کر بولی۔۔۔۔ تو وہ لڑکا شرمندگی سے مسکرا کر بولا۔۔۔ ہاہاہا نائس جوک۔۔۔ آپ کا نیم کیا ہے وہ لڑکا بیا کی طرف متوجہ ہوکر بولا۔۔۔ اِس کا آتما اور میرا نام ڈائن بیا کی جگہ ماہی نے جواب دیا۔۔۔ ہے یہ کیسا نام ہے۔۔ وہ حیران نظروں سے بولا۔۔ کیوں آپ کو پسند نہیں آیا۔۔ ۔

ماہی آنکھیں پٹپٹا کر بولی۔۔ ماہی کی ایکٹنگ پر بیا کو اپنی ہنسی روکنا مشکل ہوگیا تھا۔۔۔۔۔ تو کیا مس آتما آپ میرے ساتھ فرینڈ شپ کرے گی۔۔۔ بیا اور ماہی وہاں سے جانے لگی۔۔۔ جب وہ لڑ کا بیا کا ہاتھ پکڑ کر بولا۔۔۔ وہاں کھڑے ہر انسان کو جیسے سانپ سونگھ گیا ہو۔۔ بیا کو اُس کا ہاتھ پکڑنا ناگوار گزُرا۔۔۔۔ ہاتھ چھوڑو میرا۔۔۔۔ بیا کا نکاب سے چہرہ ڈھاکا ہوا تھا۔۔ لیکن اُس کی لال آنکھیں صاف بتا رہی تھی۔۔۔ کہ وہ کتنی غصے میں ہے۔۔ ۔

پلیز پہلے میری بات کا جواب دے۔ ۔ یار آتما کافی دن سے ہاتھ صاف نہیں کیے۔۔ کیوُں نہ آج موقع بھی ہے دستور بھی۔۔ ماہی ایک آنکھ ونگ کرتے ہوئے بیا سے بولی۔۔۔ اور اب حال یہ تھا۔۔۔ وہ لڑکا اب ہاتھ جوڑ جوڑ کر ان دونوں شیرنیوں سے معافی مانگ رہا تھا۔۔۔ دونوں نے اِس بچارے لڑکے پر ایسے ہاتھ صاف کیے۔۔۔ کوئی بھی اِسکو نہیں پہچان پائے گا۔۔۔۔ بچارہ آج ہی یونی آیا تھا۔۔ اس بچارے کو کیا پتہ اس نے کن شیرنیوں سے پنگا لے لیا۔۔ ۔

***

ہیلو۔ ۔ ہاں۔ اُن تصویروں کے بارے میں کُچھ پتا چلا؟؟۔۔۔ نہیں سر ابھی تک تو ایسا کچھ ہاتھ نہیں لگا۔۔۔ لیکن جلد ہی کوئی سراغ مل جائے گا دوسری طرف سے جواب آیا۔۔ ہمممم ٹھیک مجھے جلدی سے جلدی کو انفارمیشن چائیے۔۔۔ ازلان نے سنجیدگی سے جواب دیا۔۔۔ جی سر۔۔۔ کہتے ساتھ فون رکھ دیا۔۔۔۔ پانچ سال پہلے سانی نے اذلان کی آنکھیں پر بندھی پٹی کھولی تھی۔۔ ۔

تب سے ازلان نے اپنے ڈیپارٹمنٹ کے ایک آفیسر کو انفارمیشن اکٹھی کرنے میں لگا دیا۔۔۔ لیکن ابھی تک اُن کو کوئی خاص سُراغ نہیں ملا تھا۔۔۔۔ جس دن ازلان کو پتہ چلا کہ وہ تصویریں ایڈیٹنگ کی ہوئی تھی۔۔۔ اُس دن وہ بہت رویا تھا اُس دن وہ پہلی بار خود سے نظریں نہیں ملا پارہا تھا۔۔۔۔ ازلان نے میر سے بھی فون پر معافی مانگی تھی۔۔ اذلان کے علاؤہ گھر پر ابھی تک کسی کو بھی نہیں پتہ تھا کہ وہ تصویریں ایڈیٹنگ کی ہوئی تھی۔۔۔ تب سے اذلان نے اپنے آپ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ کسی بھی قیمت پر اُس انسان کو پکڑ کر رہے گا۔۔۔ جس نے یہ سب کھیل کھیلا تھا۔۔ ۔

یار بیا مجھے گھر جانا پڑے گا ماہی بولی۔۔۔ کیوں خیریت اچانک کیوں۔۔ بیا اُسکی طرف دیکھ کر بولی۔۔۔ آج میرا بھائی آرہا ہیں۔۔ پورے پانچ سال بعد۔۔ میں اُن سے ملنے کے لیے بہت ایکساٹیڈ ہوں ماہی خوشی سے بیا کے گلے لگ کر بولی۔۔۔ ۔ بیا ایک بات پوچھوں ماہی بیا کے چہرے پر نظریں جمائے بولی۔۔۔۔ تم پچھلے پانچ سال میں صرف ایک بار گھر گئی ہو۔۔ جب تمہاری ماما کی طبیعت خراب تھی۔۔۔ اُس دن کے باد تم ایک دفعہ بھی گھر نہیں گئی ماہی کی بات سُن کر بیا کی آنکھوں میں پانی جمع ہونے لگا۔۔ کیا تمہارا دل نہیں کرتا اپنی فیملی سے ملنے کا۔۔ ماہی اُس کا ہاتھ پکڑتے ہوئے بولی۔۔ ۔ تم یہ سب باتیں چھوڑو تم یہ بتاؤ کب جارہی ہو گھر اور کب تک آؤ گی میں تمہارے بغیر اتنے دن کیسے رہوں گی۔ ۔ بیا نے جلدی سے بات بدلی۔۔۔ ۔

بس کچھ ہی دیر میں زین بھائی آئے گئے لینے۔ اور کل تک میں پکا واپس آجاؤ گی۔۔۔ اور زین بھائی نے مجھ سے کہا ہے کہ بیا کو جانے مت دینا میں نے اسے مبارک باد دینی ہے ۔۔۔ ماہی اُسکے ساتھ چلتے ہوئے مسکرا کر بولی۔۔۔ آپ کا حکم سر آنکھوں پر بیا سر کو خم کرکے ہنستے ہوئے بولی۔۔۔ ۔

کہ تبھی ماہی کا فون رنگ ہوا۔۔۔ لگتا ہے باہر آگئے بھائی۔۔ ۔

کہتے ساتھ وہ بیا کو لےکر یونی کہ گیٹ پر آگئی۔۔ ۔ اسلام علیکم۔۔ بیا نے سلام کیا۔۔۔ واعلیکم سلام زین نے پیار سے سر پر ہاتھ رکھا۔۔۔ کیسی ہو گڑیا زین نے مسکرا کر پوچھا۔۔ ۔

ٹھیک ہوں بھائی۔۔ آپ کیسے ہو بیا نے کہاں۔۔۔ الحمداللّٰہ زین مسکرا کر بولا۔۔۔۔ اور آپ دونوں کو بہت بہت مبارک ہو۔۔۔ آپ دونوں ڈاکٹر بن گئی ہو۔۔۔ اب تو مریضوں کا اللّٰہ ہی حافظ۔۔۔ زین شرارت سے ہنستے ہوئے بولا۔۔۔ بھائییییی ہم دونوں ملکر پہلے آپ کا ہی دماغ ٹھیک کرے گے۔۔۔ ماہی زین کو مکا جھڑتے ہوئے بولی۔۔۔ اچھا گڑیا ہم چلتے ہیں دیر ہو رہی ہے۔۔۔ اپنا خیال رکھنا زین بیا کو پیار سے بولا۔۔۔ زین کو بیا پہلی نظر میں بہت اچھی لگتی تھی۔۔۔ پیاری سی معصوم سے وہ اسکا بہت خیال رکھتا تھا زین بیا کو بہن سے بڑھ کر مانتا تھا۔۔ ماہی بھی بیا سے مل کر گاڑی میں بیٹھ گئی۔۔۔ اور زین کار زن سے بھاگا لے گیا۔۔ بیا بھی ہوسٹل چلی گئی۔۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.