پانچ سال بعد آج میر واپس آرہا تھا۔ ان پانچ سالوں میں وہ بزنس کی دنیا کا بادشاہ ثابت ہوا۔۔۔ ہر جگہ اس کہ چرچے تھے۔۔۔ ارحم اُسے ائیرپورٹ سے پک کرنے والا تھا۔۔۔۔ شاہ ولا میں میر کے استقبال کی تیاریاں زوروں شوروں سے جاری تھی۔۔۔ ماہی بھی گھر پہنچ گئی تھی۔ ۔ آتے ہی وہ کچن میں میر کا فیورٹ کیک بنانے چلی گئی۔۔ جلدی جلدی سب ہاتھ چلاؤ آج میرا بیٹا پورے پانچ سال بعد آرہا ہے۔۔ سارہ بیگم بیٹے کے آنے کی خوشی میں بولی۔۔ بیٹا ارحم میر کو لینے ائیرپورٹ گیا کیا؟ ابرہیم صاحب نے پوچھا۔۔ جی بابا جان وہ ائیرپورٹ چلے گئے ہے زین نے جواب دیا۔۔ ۔
ارحم دس منٹ سے ویٹنگ ایریا میں بیٹھا میر کا ویٹ کررہا تھا۔۔ ۔ کہ تبھی ارحم کو سامنے سے میر آتا دکھائی دیا۔۔۔ میر کو اِتنے سال بعد دیکھ کر ارحم کی آنکھیں نم ہوگئی۔۔۔۔ میر وائٹ شرٹ کیساتھ بلیک کلر کی پینٹ پہنے۔۔۔ بائیں ہاتھ میں ریسٹواچ لگائے ۔۔۔۔ نیلی آنکھوں میں ہمیشہ کی طرح چھائی سنجیدگی۔۔ چہرے ہر ججتی ہلکی بریڈ داڑھی۔۔۔ عنابی لب جو ایک دوسرے میں پیوست کیے۔۔۔ وہ پہلے سے بھی زیادہ ہینڈسم اور خوبصورت لگ رہا تھا۔۔ ہر کوئی اِس سنجیدہ خوبصورت مرد کو حسرت سے مُڑ مُڑ کر دیکھ رہا تھا گارڈز کے درمیان چلتا وہ کوئی ریاست کا شہزادہ لگ رہا تھا۔۔۔ ۔ ارحم محبت سے میر کے گلے لگا۔۔۔ میر بھی بہت محبت سے اُس سے بغلگیر ہوا۔۔۔ آخر ارحم اُسکا جگری دوست تھا۔۔ کیسا ہے بڈی میر نے محبت سے پوچھا۔۔ میں ٹھیک۔۔ تو سنا آگئی یاد ہماری اِتنے سالوں بعد ارحم مصنوعی ناراضگی جتا تے ہوئے بولا ۔۔ تو میر ارحم کی بات پر مسکرا دیا۔۔ توُ تو ایسے ناراض ہورہا ہے جیسے میں تیری محبوبہ ہوں جو تجھے چھوڑ کر چلی گئی تھی میر بولا۔۔۔ چل اب گھر چلے سب ویٹ کر رہے ہوگے۔۔۔ ارحم کہتے ساتھ میر کو لے کر باہر آگیا۔۔۔ میر ارحم کے ساتھ اُسکی کار میں بیٹھا۔۔۔ ارحم نے کار گھر کے راستے پر ڈال لی۔۔ میر کے گارڈز ارحم کی گاڑی کو فولو کر رہے تھے۔۔ ۔ وہ جیسے ہی گھر پہنچے سب نے میر کا پرتپاک استقبال کیا۔۔ سارہ بیگم تو بیٹے کے آنے کی خوشی میں پُھولے نہیں سما رہی تھی۔۔۔ اب بھی سب میر کے ساتھ ڈرائنگ روم میں بیٹھے باتوں میں مصروف تھے۔۔۔ جب ما ہی کیک لے کر ڈرائنگ روم میں داخل ہوئی۔۔۔۔ بھائی میں نے آپ کا فیورٹ کیک بنایا ہے۔۔ آپ کھا کر بتاؤ کیسا بنا ہے۔۔۔ ماہی ٹیبل پر کیک رکھتے ہوئے بولی۔۔۔ دِکھنے میں تو ٹیڑا میرا لگ رہا ہے۔۔ کھا کر پتہ نہیں کیا بنے گا۔۔ ارحم نے ماہی کی ٹانگ کھینچی۔۔ تو سب ہی ہنس دیے۔۔ ار حم بھائی آپ تو چپ ہی رہیے۔۔۔ ماہی بولی۔۔۔ ماہی نے سب کو کیک دیا۔۔۔ بھائی آپ بتاؤ کیسا بنا ہے ماہی نے بڑے اشتیاق سے پوچھا۔۔۔ بہت اچھا گڑیا میر نے مسکرا کر کہا۔۔۔ سب نے کیک کھاکر ماہی کی تعریف کی۔۔۔ چڑیلوں کی ملکہ تم نے اِتنی اچھی کوکنگ کہاں سے سیکھی۔۔۔ ارحم اور زین اُسکی ٹانگ کھینچتے ہوئے بولے۔۔۔ میری فرینڈ بہت اچھی کوکنگ کرتی ہے۔ ۔ اُس نے مجھے سیکھایا ماہی خوشی سے بولی۔۔۔ ۔
***
اچھا میر میں چلتا ہوں ارحم اُٹھتے ہوئے بولا۔۔۔۔ تم ابھی کہی نہیں جاؤ گے۔۔ شام کا کھانا کھاکر جانا۔۔۔ سارہ بیگم نے ارحم کو گھرکا۔۔۔ آ نٹی اِس سب کی کوئی ضرورت نہیں ہے ارحم نے منہ کرنا چاہا۔۔۔ نہیں بیٹا جی آج میں آپ کی بالکل نہیں سنوُ گی آپ کو کھانا کھاکر ہی جانا ہوگا سارہ بیگم کہتے ساتھ کچن میں چلی گئی۔۔ بیٹھ جاؤ بیٹا کھانا کھا کر چلے جانا ابرہیم صاحب بولے۔۔۔ تو مجبوراً اسے بیٹھنا پڑا۔۔۔ ۔
چل آ لون میں چلتے ہیں میر بولا۔۔۔۔ ماہی یار دو کپ کافی بنا دو۔۔۔ ارحم باہر جاتے ہوئے بولا۔۔ ۔ دونوں لون میں بیٹھے کافی پینے کے ساتھ ساتھ باتوں میں بھی مصروف تھے۔۔۔ اب وقت آگیا ہے یار پانچ سال پہلے کیے وعدے کو پورا کرنے کا میر سامنے تتلی کو دیکھتا ہوا میر سے بولا ۔۔ تو پھر کب جارہے ہو ارحم میر کو دیکھتا ہوا بولا۔۔۔ کل پرسوں تک اور تم بھی میرے ساتھ چلو گے میر بولا۔۔۔۔۔ اور گھر والوں کو کب بتاؤ گے اپنے نکاح کا ارحم نے سوال کیا۔۔۔۔ انشااللّٰہ اُدھر سے آنے کے بعد میر سنجیدگی سے بولا۔۔ ۔
ویسے بڈی تو اِتنے سال بعد بھی نہیں بد لا نہ ویسے کا ویسا ہے کھڑوس سڑھیل ارحم کوفی پیتا مزے سے بولا۔۔۔۔ تو میر نے ارحم کی کمر میں مُکا جھاڑ۔۔۔ اور تو اِتنے سالوں میں ویسے کا ویسا ہے کمینا ہے۔۔۔ میر اُسے گردن سے دبوچتے ہوئے بولا۔۔ ۔
اچھا چل یہ چھوڑ یہ بتا تیری لو سٹوری کہا تک پہنچی میر بولا۔۔ ۔
کہاں کی لو سٹوری وہ میڈم تو گھاس ہی نہیں ڈالتی ارحم بے بسی سے بولا۔۔۔ ارحم کی شکل دیکھ کر میر کی ہنسی چھوٹی۔۔۔ تو بھی ہنس لے ۔۔۔ تو دوست نہیں تو دوستی کے نام پر دیا ہے۔۔۔ ارحم ناراضگی سے بولا۔۔۔۔ چل بس بس بریک لگا یہ کچھ زیادہ ہورہا ہے میر اُسے تنبیہ کرتے بولا۔۔۔ سبآجائے کھانا لگ گیا ہے ماہی نے کچن سے ہی سب کو آواز لگائی۔۔۔ اور وہ دونوں اندر کی طرف چل دیے۔۔۔ کھانا کھا کر ارحم اپنے گھر کے لیے روانہ ہوگیا۔۔ ۔ میر نے کمرے میں آکر کپڑے چینج کیے اور وضو کرکے عیشاء کی نماز ادا کی اور سونے کے لیے لیٹ گیا۔۔ ۔
میر بیڈ پر لیٹا بیا کے بارے میں سوچ رہا تھا۔۔۔ میر کے دل کو کسی بھی طرح سکون نہیں آرہا تھا۔۔۔۔ میر اپنی پری پیکر سے ملنے اور اُسے دیکھنے کے لیے بےتاب ہورہا تھا۔۔ میر بیا کو سُوچتا سُوچتا نیند کی وادیوں میں کُھو گیا۔۔۔ اُسے پتہ ہی نہیں چلا تھکاوٹ کی وجہ سے وہ کب سویا۔۔ ۔
***
ماہی کے بہت اُسرار پر میر آج اُسے شوپنگ پر لے جارہا تھا۔۔ ماہی نے فون کرکے بیا کو بھی مول بُلالیا تھا۔۔ بیا نے منہ کرنا چاہا لیکن ماہی نے اُسکی ایک نہیں سنیُ۔۔ ۔ میر اور ماہی دونوں مول میں داخل ہوئے۔۔۔ گاڈز سب باہر موجود تھے۔۔۔ گڑیا آپ جاؤ شوپنگ سٹاٹ کرو میں ایک فون کال سُن کر آیا کہتے ساتھ میر کال سننے کے لئے سائیڈ پر چلا گیا۔۔۔۔ ماہی کو سامنے سر پر بلیک حجاب کیے بیا دکھی۔۔ ہائے آتما کیسی ہو ماہی بیا کو چھیڑتے ہوئے بولی۔۔۔ تو بدلے میں بیا نے اُسے ایک مُکا جھڑتے ہوئے کہا ٹھیک ہو ڈائن۔۔۔ آہہہہہہ پلگ عورت کتنی زور سے مارا ہے۔۔ ۔ چل چل بس کر یہ زیادہ ایکٹنگ ہورہی ہے۔۔۔ بیا نے اسے جھاڑ پلائی۔۔ اب چلو۔ ۔ وہ دونوں جیسے ہی اُوپری پورشن کے جانب بڑھنے لگیں۔۔ کہ کوئی لڑکا بیا سے زور سے ٹکرا گیا۔۔۔ بیا گرنے لگی تھی کہ اُس لڑکے نے بیا کو کمر سے تھام لیا۔۔۔ وہ لڑکا بیا کے چہرے میں میں کھوُسا گیا۔۔۔ میر جیسے ہی فون کال سُن کر آگے بڑھنے لگا۔۔۔ تو سامنے کا منظر دیکھ کر اُسکی آنکھوں میں خون اُتر آیا۔۔۔ میر بیا کو بغیر دیکھے بھی پہچان سکتا تھا۔۔ آج تو پھر بھی بیا نے نکاب نہیں کیا تھا۔۔۔ میر کا بس نہیں چل رہا تھا کہ وہ سامنے والے انسان کو جان سے مار ڈالے۔۔۔ غصے کی شِدت سے اُسکے جسم کی گرے تن گئی تھی۔۔ ۔ بیا جلدی سے اُس سے الگ ہوئی۔۔ اندھے ہو دِکھتا نہیں بیا غصے سے بولی۔۔۔ آپ جیسی حُسن کی دیوی کو دیکھ کر کوئی بھی اندھا ہوسکتا ہے۔۔۔ وہ بےشرمی سے بولا۔۔۔ اِسکو تو میں بتاتی ہو ماہی غصے سے آگے بڑھی تو بیا نے اُسے پکڑ کر روکا۔۔ رہنے دو ماہی سب دیکھ رہے ہیں۔ ایسے لوگوں کے منہ کیوں لگنا۔۔ دونوں آگے بڑھنے لگی تھی کہ اُس لڑکے نے بیا کا ہاتھ پکڑا اور یہاں بیا کی برداشت ختم ہوئی۔۔۔۔ اور بیا نے اُسکے اُسی ہاتھ پر ایسا مارا کہ وہ درد سے کہار اُٹھا۔۔۔ آئندہ کسی لڑکی کا ہاتھ پکڑنے سے پہلے سو بار سوچنا بیا اُسے وران کرتی ہوئی۔۔۔ یہ جا۔۔۔ وہ۔۔۔ جا۔۔ ۔
میر تو اپنی شیرنی کی ہمت دیکھ کر حیران ہوگیا تھا۔۔ ۔ اووووو تو میری شیرنی اب زخمی شیرنی بن گئی ہے۔۔ میر مسکراتا ہوا بولا اور اُدھر سے نکل گیا۔۔۔ بیا نے اُسکو اچھا سبق سکھایا۔۔۔ جس کی وجہ سے وہ کافی بہتر ہوگیا تھا۔۔ نہیں تو وہ جیتا غصے میں تھا اُس لڑکے کو چھوڑتا بالکل نہیں۔۔ ۔ زندگی میں کبھی بھی اِس دل کو کوئی اچھی نہیں لگی۔۔ لیکن اِس لڑکی میں ایک الگ ہی چمک تھی۔۔۔ باذل دل میں بولا۔۔۔ خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ مارتی بھی بہت زور کا ہے۔۔ باذل درد برداشت کرتے ہوئے بولا۔۔۔ کہ تبھی اُسکا سیکرٹری بولا۔۔۔ سر آپ ٹھیک ہے۔۔ وہ پریشانی سے بولا۔۔ ہاں۔۔۔ میں ٹھیک ہوں۔۔۔ عابد مجھے اِس لڑکی کی کل تک ساری انفو رمیشن چائیے۔۔۔ باذل بیا کو سوچتا ہوا بولا۔ جی سر ہوجائے گا باذل کا سیکرٹری مؤ دبا نہ انداز میں بولا۔۔۔ ۔
***
ہیلو گڑیا سوررری یار میں ایک ضروری میٹنگ کے لیے واپس جارہا ہوں۔۔۔۔ زین کو میں نے کال کردی ہے۔۔ وہ تمہیں لینے آجائے گا۔۔ میر نے معزرت کی۔۔۔ اوکے بھائی کوئی بات نہیں اٹس اوکے ۔ ماہی نے کہتے ساتھ فون کاٹ دیا۔۔۔ سوری گڑیا لیکن میں ابھی نہیں چاہتا یہ سب ایسے سامنے آئے ۔۔۔ میر دل میں ماہی سے مخاطب ہوکر بولا۔۔ ۔
***
زینی اور احد پوری فیملی سمیت بیا کے گھر آئے تھے۔۔۔ زینی کی بہت منتیں سماجتیں کرنے پر اذلان کے ساتھ وہ دونوں کھانا کھانے باہر آئے تھے۔۔ احمد عنا یا کے ساتھ اُسکے گھر گیا تھا ۔۔ بڑے سب گھر پر تھے۔۔۔ تینوں ریسٹورینٹ میں کھانا کھاکر واپس آرہے تھے۔۔ کہ اچانک کوئی لڑکی اُن کی کار کے سامنے آگئی۔۔۔ اذلان نے جلدی سے بریک لگائی۔۔۔ ۔ اذی بھائی آپ نے ایک لڑکی میں گاڑی ٹھوک دی بیا ڈر کے مارے بولی۔۔۔ وہ تینوں جلدی سے گاڑی سے باہر نکلے۔۔۔ زینی جاؤ دیکھو اُسے چوٹ تو نہیں آئی۔۔ ۔ اذلان پریشانی سے بولا زینی اُس لڑکی کی جانب بڑھی۔۔ بکھرے بال،جگہ جگہ سے پھٹے ہوئے کپڑے بڑی سی کالی چادر سے اپنا آپ لپیٹے ہوئے تھی۔۔ آپ ٹھیک ہے زینی اُس لڑکی کو زمین سے اُٹھاتے ہوئے بولی۔ پا۔ پانی۔۔۔ زینی کو اُسکی حالت دیکھ کر اُس پر رحم آیا۔۔ اُس نے جلدی سے گاڑی سے پانی کی بوتل نکال کر اُسے پانی پلایا۔۔۔ لائبہ کے پانی پی کر کچھ حواس بیدار ہوئے ۔۔۔ ت۔۔ تم ب۔ بیا کی۔۔۔ کز۔ کزن۔ ۔ ہونہ۔۔ لائبہ زینی کو پہچان گئی تھی۔۔ اس لیے اٹکاتے ہوئے بولی۔۔۔۔ ہاں۔۔ میں بیا کی کزن ہوں۔۔ لیکن آپ کو کیسے پتہ؟۔۔ زینی سمیت وہ تینوں نے لائبہ کی طرف دیکھا۔۔ میں لائبہ ہوں۔ جس کی اُس دن تمہارے ساتھ مول میں ٹکر ہوئی تھی لائبہ زینی کو دیکھتے ہوئے بولی۔۔۔ زینی کو اُسکی بات پر جھٹکا لگا۔۔ وہ کہی سے بھی اُس دن والی لائبہ نہیں لگ رہی تھی۔ ۔۔۔ تم یہاں۔۔ ای۔۔ س۔ ایسی۔۔ حالت۔۔ میں۔۔۔۔ زینی پریشانی سے بولی۔۔۔۔ ہاہاہاہا لائبہ ہنسی۔۔ تینوں کو اُسکی دماغی حالت پر شبہ ہوا۔۔۔ کہتے ہے نہ مکافات عمل اٹل ہے۔۔۔ میں نے اللّٰہ کی نیک بندی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔۔ ۔ یہ مجھے اُنہی علموں کی سزا مل رہی ہے۔۔۔۔ مجھے معاف کر دو۔۔۔ میں تم سب سے بیا سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتی ہوں۔۔۔ لائبہ روتے ہوئے اُن تینوں کے پیروں میں پڑ کر بولی۔۔۔۔ وہ تینوں گڑبڑا گئے۔۔۔ آپ پلیز یہ کیا کررہی ہے۔۔ کس چیز کی معافی مانگ رہی ہے۔۔ اذلان پریشانی سے بولا۔ میں
بیا ،سا نیہ ہم ایک ہی کالج میں پڑھتے تھے۔ ایک ہی کلاس میں بیا نے مجھے کالج کے آخری سال میں سٹاف روم سے آنسر پیپر چُراتے ہوئے دیکھ لیا تھا۔۔ اور اُس نے جاکر پرنسپل کو بتا دیا۔۔ جس کی وجہ سے مجھے پیپرز میں بیٹھنے نہیں دیا گیا۔ اور میرا کالج کا آخری سال برباد ہوگیا۔۔۔ اِس وجہ سے میں بیا سے نفرت کرنے لگی۔۔ اور اُوپر سے اُسکی حد سے زیادہ خوبصورتی۔۔ مجھے اُس سے اور زیادہ نفرت کرنے پر مجبور کر رہی تھی۔۔۔۔ وہ تینوں دم سادھے اُسے سن رہے تھے۔۔ ۔ کالج کے لاسٹ ڈے والے دن بیا اور سانیہ کالج کے گیٹ پر گاڑی کا ویٹ کررہی تھی۔۔۔ کہ کچھ لڑکوں میں سے ایک نے زبردستی بیا کا ہاتھ پکڑا۔۔۔ تو بیا نے غصے میں آکر سب کے سامنے اُس لڑکے کو تھپڑ مار ڈالا۔۔۔۔ لائبہ سانس لینے کو رُوکی اور دُوبارہ بولنا شروع ہوئی۔۔۔ وہ لڑکا کوئی اور نہیں میرا کزن تھا۔۔۔۔ جب اُسے پتہ چلا کہ میں بھی بیا کو پسند نہیں کرتی۔۔۔۔ تو بیا سے اپنی بےعزتی کا بدلہ لینے کے لیے اُسنے میرا استمعال کیا۔۔ اُس نے مجھے ورغلا کر اپنے پلان میں شامل کرلیا۔۔۔۔ لائبہ روتے ہوئے بولی۔۔۔ جو تصویریں آپ کو سب کو ملی تھی وہ سب ایڈیٹنگ کی ہوئی تھی۔۔۔ اصل بات تو یہ اُس دن بیا جیسے ہی سڑھیاں اُترنے لگی تھی کہ اچانک اُسکا پاؤں مُڑ گیا۔۔ وہ سڑھیوں سے گرنے لگی تھی کہ ایک لڑکے نے اُسے گرنے سے بچایا۔۔۔ اور تبھی حاشر نے پلر کی اُوڑھ سے اُن دونوں کی ہر اینگل سے تصویریں لی۔۔۔ اور اُن تصویروں کی بےحودہ ایڈیٹنگ کروا کے بیا کے بابا کے نمبر پر سینڈ کر دی۔۔ لائبہ کے اِتنے بڑے انکشاف پر سب صدمے میں چلے گئے۔۔ اذلان اِس اچانک کُھلے راز پر لڑکھڑایا۔۔۔ بھائی۔۔ احد جلدی سے اذلان کی طرف بڑھا۔۔۔ جس دن آپ کو سچائی کا پتہ چلا اُس دن آپ بہت پچھتائے گئے۔۔۔ اذلان کو اچانک سانی کی کی گئی باتیں یاد آنے لگی۔۔۔ اور تم یہاں کیسے۔۔ اور تمہارا یہ حال کیسے ہوا۔۔ زینی اُسکی حالت دیکھ کر بولی۔ ۔۔۔ وہ کہتے ہیں نہ اللّٰہ کے نیک بندے کو نقصان پہنچا تو گئے۔۔ تو اللّٰہ تمہیں بھی نقصان پہنچائے گا۔۔۔ وہی حال میرے ساتھ ہوا۔۔۔ ہم دونوں روز کلب میں جاکر ڈھیروں پارٹیوں کرتے۔۔ ہر وقت نشہ کرتے ڈرکس لیتے۔۔۔ حاشر ایک کریمنل تھا۔۔ وہ دوسرے ممالک میں ڈرکس بیچتا تھا۔۔ ایک دن اُس نے نشے کی حالت میں مجھے زبردستی کمرے میں لے جاکر میری عزت لوٹی۔۔۔ لائبہ روتے ہوئے بولی۔۔۔۔ میرے بابا بھی ڈرکس سپلائی کرتے تھے۔ میری عزت پامال کرنے کے دو دن بعد میر پاپا اور حاشر دونوں پولیس مقابلے میں مارے گئے۔۔۔ اور گورنمنٹ نے اُن کا پیسہ گھر سب کچھ لے لیا۔۔۔ اُن کے جانے کے بعد سب نے میرا ساتھ چھوڑ دیا میرے پاس کوئی گھر کوئی ٹھکانہ نہیں۔۔ اب سڑکوں پر بیٹھ کر بھیک مانگ کر اپنا پیٹ پالتی ہوں۔۔ ۔
یہ سب سن کر وہاں کھڑا ہر انسان شو کڈ میں چلا گیا۔۔۔۔ ۔
***
بابا۔۔ ماما۔۔ ماموں مامی احمد بھابھی سب باہر آؤ۔۔۔ اذلان سب کو آوازیں لگاتا ہوا بولا۔۔ سب ہی ازلان کی آواز سُن کر ہول میں اکٹھا ہو گئے۔۔۔ کیا ہوا ازی خیریت اور یہ تمہارے ساتھ لڑکی کون ہے۔۔ سب نے آخییے سے اس لڑکی کو دیکھ کر پوچھا۔۔ اور ازلان تمہاری آنکھیں اِتنی لال کیوں ہے چوہدری صاحب بولے۔۔۔ بابا ہم سب سے بہت بڑی غلطی ہوگئی ہے۔۔۔ ہم نے اُسے غلط سمجھا اُسکا یقین نہیں کیا۔۔ اذلان باپ کے گلے لگ کر کسی بچے کی طرح روتے ہوئے بول رہا تھا۔۔ ۔ سب ہی اذلان کے اِس طرح رونے سے پریشان ہوگئے۔۔۔ اذی بیٹا رو کیوں رہے ہو۔۔۔ اِتنے بڑے فوجی ہوکر رو رہے ہو۔۔ کیا ہوا؟۔۔ چوہدری صاحب از لان کا شانہ تھپتھپا کر بولے۔۔ بابا ہم نے بیا کو بہت غلط سمجھا ہے۔۔۔۔ ہم اُسکا زبردستی نکاح کروادیا لیکن وہ پھر بھی سب سہتی رہی۔ اگر اُس کو گھر کی عزت خراب کرنی ہوتی۔ تو نکاح والے دن انکار کر دیتی۔۔ اذلان یہ پہیلیاں کیوں بجھا رہے ہو۔۔ ۔ سیدھے طریقے سے بتاؤ کیا ہوا ہے۔۔ ۔
بیٹے کی بات سُن کر ثانیہ بیگم کا دل ڈر رہا تھا۔۔۔ تو اذلان کے سیدھے طریقے سے بات نہ بتانے پر وہ چڑکر بولی۔۔۔۔ تو اذلان بولنا شروع ہوا۔۔۔۔ اور ساری بات اُن کو بتا دی۔۔ جیسے سُن کر وہاں کھڑے ہر انسان کے سر پر جیسے آسمان گرا گیا ہو۔۔۔ وہاں کھڑا کوئی بھی نفوس بولنے کے قابل نہیں رہا۔۔۔۔ کہ اچانک فہد صاحب لڑکھڑائے ۔۔ بابا شایان اُن کی طرف بڑھا۔۔ اور اُنہیں پاس پڑی کرسی پر بیٹھایا۔۔ ثانیہ بیگم کے دل میں درد سا اُٹھا۔۔۔ آنکھوں سے آنسوؤں بہ نکلے۔۔۔۔ ہاں۔۔ ہاں انکل اذلان بھائی جو بھی بول رہے ہیں سب سچ بول رہے ہیں۔۔ لائبہ آگے بڑھ کے شرمندگی سے سر جھکا کر بولی۔۔ اذلان یہ میں نے اپنی بیٹی کے ساتھ کیا کردیا فہد صاحب آنکھوں میں میں آنسوں لیے بولے۔۔۔۔ وہ مجھ سے کہتی رہی۔۔ بابا میں نے ایسا کچھ نہیں کیا۔۔۔ لیکن میں نے اُسکی ایک نہیں سنی۔۔ ایک نہیں مانی۔۔۔۔ میں نے اِنہی ہاتھوں سے اپنی جان کے ٹکڑے پر پہلی دوفعہ ہاتھ اُٹھایا۔۔ چوہدری صاحب اپنے ہاتھوں کو دیکھتے ہوئے بولے۔۔۔۔ وہاں کھڑا ہر انسان خاموشی سے آنسوں بہائی جارہا تھا۔۔۔۔ اذلان میں بہت برا باپ ہوں۔۔۔ بہت برا باپ۔۔ فہد صاحب چہرہ ہاتھوں میں چھپائے کر رو دیے۔۔۔۔ اذلان تڑپ کر اُن کے پاس گیا۔۔ بابا سب ٹھیک ہوجائے گا۔۔ اِس میں آپ کی غلطی نہیں ہے۔۔۔ آپ پلیز روئے مت۔۔ آپ کو پتہ ہے نہ آگر بیا یہاں ہوتی اور آپ کو ایسے روتا دیکھ پورا گھر سر پر اٹھا لیتی۔۔ ۔
اذلان نم آنکھوں سے مسکرا کر بولا۔۔ اذلان میں نے اُسکی پوری زندگی برباد کر دی۔۔ اتنے سال سے پتہ نہیں میری بچی کیسے ہوسٹل میں رہ رہی ہوگی۔۔ فہد صاحب بے بسی سے بولے۔۔ اذلان اُسے گھر واپس بلاؤ۔۔۔ کہنا بابا نے بُلایا ہے۔۔۔ فہد صاحب ازلان سے بولے۔۔۔۔ جی بابا اذلان نے تابعداری سے جواب دیا۔۔۔ ۔
***
آج میر اپنا وعدہ پورا کرنے چوہدری ولا جارہا تھا۔۔۔ ارحم بھی اس کے ہمراہ تھا۔۔۔۔ دونوں ایک گھنٹے کی مسافت تہ کرکے چوہدری ولا پہنچے۔۔۔ وہ دونوں جیسے ہی اندر داخل ہوئے۔۔ اُن دونوں کو سب حیران اور بے یقینی سے دیکھ رہے تھے۔۔۔ ۔ اسلام علیکم دونوں ہم آواز بولے۔۔ واعلیکم سلام سب نے بمشکل جواب دیا۔۔۔ میر نے فہد صاحب کے آگے سر جھکایا۔۔ ۔ خوش رہو۔۔۔ فہد صاحب نے مشکل بولے۔۔ میر نے سب سے پیار لیا۔۔ خیریت آپ سب اِتنے پریشان کیوں لگ رہے ہے۔۔ میر اُن سب کو دیکھتا ہوا بولا۔۔ نہیں نہیں ایسا کچھ نہیں تم آؤ آؤ بیٹھو۔۔ رضا صاحب بولے۔۔ تو میر اور ارحم دونوں بائیں طرف رکھے صوفے پر بیٹھ گئے۔۔۔ بیگم چائے پانی کاا نتظام کرو۔۔۔ رضا صاحب سحر بیگم کو دیکھ کر بولے۔۔ فہد صاحب چپ چاپ نظریں جھکائے بیٹھے تھے۔۔۔ پھر کچھ دیر بعد میر بولنا شروع ہوا۔۔۔ انکل میں آپ سے پانچ سال پہلے کیے وعدے کو آج پورا کرنے آیا ہوں۔۔۔ میر زمین کو گھوُرتا ہوا بولا۔۔ ۔
کہ اچانک فہد صاحب نے میر کے سامنے ہاتھ چھوڑ دیے۔۔۔ ۔ بیٹا مجھے معاف کر دو۔۔ میں نے تمہارے ساتھ بہت غلط کیا ہے۔۔۔ میں تو تم سے نظریں ملانے کے قابل نہیں رہا۔۔۔ میر فہد صاحب کے ایسے ہاتھ چھوڑنے پر گڑبڑا گیا۔۔۔ انکل یہ آپ کیا کر رہے ہیں۔۔۔ پلیز ہاتھ مت جوڑئیے۔۔۔ بڑے چھوٹوں کے سامنے ہاتھ جوڑتے اچھے نہیں لگتے۔۔۔ میر فہد صاحب کے ہاتھ نیچے کرتے ہوئے بولا۔۔۔۔ ہاں میر ہم تمہارے گناہ گار ہے۔۔ ہمیں معاف کر دو۔۔ اذلان بھی آگے آکر بولا۔۔ ہمیں سب پتہ چلا گیا ہے ۔۔ اور پھر اذلان نے میر کو سب کچھ بتا دیا۔۔۔ جیسے سُن کر میر اور ارحم کافی حیران ہوئے۔۔ کہ کوئی بدلہ لینے کے لیے اتنا نیچے کر سکتا ہے۔۔۔ بیٹا ہمیں معاف کر دو فہد صاحب نظریں جھکائے بولے۔۔ اگر تم بیا کو طلاق دینا چاہتے ہو تو دے سکتے ہوں۔۔۔ فہد صاحب بمشکل اٹکاتے ہوئے یہ الفاظ بولے۔۔ جیسے سُن کر وہاں کھڑا ہر انسان بے یقینی سے اُنہیں دیکھ رہا تھا۔۔۔ ہ۔ ہاں۔۔۔ میں ٹھیک بول رہا ہو ں۔۔۔ پہلے بھی میں نے اِن دونوں کے ساتھ بہت زبردستی کی ہے ۔۔ اب کوئی زبردستی نہیں ہوگی۔۔۔۔ یہ اِن دونوں کی زندگی ہے۔۔۔ اور فیصلہ بھی ان دونوں کا ہوگا ہے۔۔ کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں یہ نہیں۔ فہد صاحب میر کو دیکھتے ہوئے بولے۔۔۔ ۔
***
انکل میں نے بیا کو پہلی بار گزلز کالج فنکشن میں دیکھا تھا۔۔ پہلی نظر میں مجھے وہ بہت پیاری معصوم سے لگی۔۔۔۔ لیکن اُس دن ریسٹورنٹ میں مجھے پتہ چلا کہ بیا ازی کی بہن ہیں۔۔۔ پھر ازی نے مجھے احمد کی شادی پر انوائیٹ کیا۔۔ اُس کے بعد جیسے جیسے شادی ختم ہورہی تھی۔۔ ویسے ویسے بیا کے لیے میری محبت بڑھتی جارہی تھی۔۔ میں اُس سے ایسے نکاح نہیں کرنا چاہتا تھا بلکہ بیا کی رضامندی کے ساتھ ۔۔ ۔ پوری رسموں رواجوں کے ساتھ اُس سے نکاح کرنا چاہتا تھا۔۔ میر کچھ دیر خاموش رہنے کے بعد پھر سے بولنا شروع ہوا۔۔۔ لیکن اُن بےحودہ تصویروں کی وجہ سے بیا پر لگائے گئے الزامات مجھ سے اور برداشت نہیں ہوئے ۔۔۔ اور میں نے نکاح کےلئے حامی بھر دی۔۔۔۔ اور پھر جب میں آپ سے اجازت لے کر بیا کے روم میں گیا اور پھر۔۔۔ میر نے بیا کے ساتھ ہوئی ساری بات بتائی۔۔۔ اُس نے مجھ سے پورے پانچ سال بات نہیں کی اور نہ میرا چہرہ دیکھا ۔۔۔ میر سر جھکا کر بولا۔۔۔۔ وقت کے ساتھ ساتھ بیا میری محبت نہیں میرا جنون بن گئی ہے۔۔۔ میں مرنے کے بعد اُس سے میں جُدا ہوسکتا ہوں۔۔۔ لیکن میں اُسے کبھی طلاق نہیں دے سکتا۔۔۔ میر سنجیدگی بولا۔ ۔
فہد صاحب سمیت سب گھر والے میر کے اِس فیصلے پر بہت خوش تھے۔۔ شکریہ بیٹا آپ کا یہ آسان ہم زندگی بھر نہیں بھولے گئے۔۔ فہد صاحب نم آنکھوں سے میر کی طرف دیکھ کر بولے۔۔۔ انکل کیا آپ یہ بار بار آسان والی بات کرکے مجھے شرمندہ کررہے ہیں۔۔۔ میر مصنوعی ناراضگی سے بولا۔۔ ۔ میر یار مجھے بھی معاف کر دے۔۔۔ دوست ہوکر میں نے تجھے غلط سمجھا سورری بڈی ازی میر سے بغلگیر ہوتے ہوئے بولا۔ ۔