Chapter 12: باب 12

تو بیٹا جی کب بھیج رہے ہو۔۔ ہمارے گھر اپنے ماما پاپا کو فہد صاحب نے مسکرا کر سوال کیا۔۔۔ انکل ابھی اُن کو اس نکاح کے بارے میں کچھ نہیں پتہ۔۔ لیکن یہاں سے جاتے ہی اُنہیں بتادوں گا۔ ۔ میر نے سر جھکا کر جواب دیا۔۔۔۔ انکل آپ سے ایک بات کہتی تھی میر بولا۔۔۔ ہاں بیٹا بے جھجک بولو چوہدری صاحب پیار سے بولے ۔۔۔ انکل بیا کو ابھی اس بات کا پتہ نہیں چلنا چاہیے کہ وہ تصویریں ایڈیٹنگ کی ہوئی تھی۔۔ رخصتی کے بعد بتائے گئے۔۔۔۔ پلیز میر نے التجا کی۔۔۔ ٹھیک ہے بیٹا جیسا آپ جاؤ گے و یسا ہی ہوگا۔۔۔ فہد صاحب مسکرا کر بولے۔۔ آؤ بیٹا کھانا لگ گیا ہے کھانا کھا کر جانا۔۔۔۔ آخر ہماری بیٹی کے شوہر ہو فہد صاحب مسکرا کر بولے اور اُن دونوں کو ڈائنگ ٹیبل پر لے گئے۔۔۔۔ گھر کی سبی عورتیں گھر کے اک لوتے داماد کی خاطر تواضع کررہی تھی۔ میر بھائی یہ بھی لے نہ زینی میر کو کھانا سرو کرتے ہوئے بولی۔۔ ۔ جی گڑیا میر پیار سے بولا۔۔۔۔ میڈم ہم بھی یہاں بیٹھے ہیں ہمیں بھی کچھ سرو کردے۔۔۔ ارحم زینی کو دیکھ کر شوخی سے بولا۔۔۔۔ جی جی آپ کو تو سپیشل چیز سرو کروں گی۔۔۔ زینی اُسے دیکھتے ہوئے بولی۔۔۔۔ کیا۔۔ کیا۔۔ جلدی بتاؤ۔۔۔ ارحم آ نکھوں میں چمک لیے بولا۔۔۔ تو زینی کچن سے ایک باؤل میں سوپ لے کر آئی۔۔ ۔

میں نے بنایا ہے۔۔ سپیشل آپ کے لیے زینی آنکھیں پٹپٹا کر بولی۔۔ میر کو اُسکی شرارت سمجھ آگئی تھی لیکن بولا کچھ نہیں۔۔۔ ارحم کی خوشی کا تو کوئی ٹھکانہ نہیں رہا۔۔۔ وہ تو ہواؤں میں اُڑ رہا تھا۔۔ ۔ کہ اُسکی محبت نے اُسکے لیے کچھ بنایا ہے۔۔۔ اُس نے جیسے ہی سوپ کا پہلا چمچ لیا۔۔۔ اُس کے کانوں سے دھواں نکلنے لگا۔۔۔۔ آنکھیں لال انگارا ہوگئی۔۔ زینی نے سُوپ میں لال مرچ پاؤڈر ملایا ہوا تھا۔۔ کیسا ہے۔۔ زینی ہنسی زبت کرتے ہوئے بولی۔۔۔ اچھا۔۔ اچھا ہے۔۔ ارحم لفظ چبا چبا کر بولا۔۔۔ تو آپ پی کیوں نہیں رہے۔۔۔ زینی آنکھیں پٹپٹا کر بولی۔۔۔ سب افراد کھانا کھاتے ارحم کو دیکھ رہے تھے۔۔ نہیں نہیں۔۔ میں پی رہا ہوں۔۔۔ ارحم نے بمشکل وہ سوپ ختم کیا۔۔۔۔ یار بہت جل رہا ہے۔۔۔ ارحم پانی پیتا ہوا بولا۔۔۔ یہ میڈم تو بہت تیز نکلی۔۔۔ آخر سالی کس کی ہے ۔۔۔ میر مسکراتا ہوئے بولا۔ ۔

کھانے کے بعد سب لون میں بیٹھے چائے پی رہے تھے۔۔۔ پتہ نہیں میری بچی اِتنے سال اکیلے کن کن تکلیفوں سے گزُری ہوگی۔۔۔ ثانیہ بیگم دو بٹے سے آنسوں صاف کرتے ہوئے بولی۔ ۔

وہاں بیٹھا ہر انسان اُن کی بات سُن کر افسردہ ہوگیا۔ کہ تبھی میر اُٹھ کر اُن کے پاس گیا اور اُن کے پاس نیچے بیٹھ گیا۔۔ آنٹی آپ پریشان نہ ہوں وہ بالکل ٹھیک ہے۔۔ میں بےشک اُس سے دور تھا لیکن میری نظر ہر وقت اُس پر رہتی تھی۔۔۔ اور اب سب بچ کے رہنا۔۔ ۔ وہ پہلے جیسی ڈری سہی ہوئی شیرنی نہیں رہی۔۔۔۔ وہ اب زخمی شیرنی بن گئی ہے۔۔۔ میر اُن سب کو دیکھ مسکرا کر بولا۔۔۔ ۔

سب نے سوالیہ نظروں سے میر کو دیکھا۔۔۔ تو میر نے مول کی دھلائی کے بارے میں بتایا۔۔۔ جیسے سُن کر سب کا ایک ساتھ قہقہہ لگا۔۔ ہاہاہاہاہا۔۔ اِسکا مطلب آپ بیا آپی سے مل چکے ہو۔

شایان بولا۔۔۔ نہیں ابھی نہیں۔ میں اُن کے سامنے نہیں گیا تھا۔۔ نہیں تو وہ میرا بھی قیمہ بنا دیتی۔۔۔ بس دور سے دیکھا تھا۔۔۔ میر بیا کو سوچتا ہوا بولا۔۔۔۔ ۔

***

بازل اپنے آفس میں بیٹھا کب سے بیا کے بارے میں سوچ رہا تھا۔۔ جب اُسکا سیکرٹری دروازہ کھٹکھٹا کر اندر داخل ہوا۔۔۔۔ ہاں بولو کیا خبر لائے ہو۔۔۔ بازل کرسی سے ٹک لگائے عابد کو دیکھ کر جلدی سے بولا۔۔۔۔۔ ۔ سر میڈم کا نام۔۔ بیا فہد چوہدری ہے۔۔ بیاااا باذل زرا لب بڑبڑایا۔۔۔ آگے۔۔ باپ کا خود کا بزنس ہے۔۔۔ آگے اُن کے دو بھائی ہے۔ ایک آرمی میں کیپٹن ہے۔ اور چھوٹا بھائی ابھی پڑھ رہا یے آگے۔۔ اُنہیں دو دن پہلے ڈاکٹر کی ڈگری ملی ہے۔۔ باذل دلچسپی سے پوچھا رہا تھا۔۔ آگے بولو۔۔ س۔ سر۔۔ اُن کا پانچ سال پہلے نکاح ہوچکا ہے۔ اور رخصتی ابھی نہیں ہوئی۔۔ عابد سر جھکا کر بولا۔۔ وٹ۔۔۔ بازل کو عابد کی بات سُن کر شید ید جھٹکا لگا۔۔۔ وہ بے یقینی سے اُسے دیکھ رہا تھا۔۔۔ نہیں۔۔ ایسا نہیں ہوسکتا ۔۔ وہ صرف میری ہے۔۔ صرف بازل عالم خان کی۔۔ بازل سر کے بال نوچتے ہوئے بولا۔۔۔۔ اِس دل کو پہلی بار کوئی لڑکی پسند آئی۔۔ وہ بھی شادی شدہ۔۔۔ باذل غصے سے دیوار میں مُکا مارتے ہوئے بولا۔۔۔ ک۔۔ کس سے نکاح ہوا ہے۔۔۔ باذل نے دھاڑتے ہوئے پوچھا۔۔۔۔ س۔ سر۔۔ ۔ انگلینڈ کا سب سے بڑا بزنس ٹائیکون میر عادی شاہ۔۔۔ پانچ سال پہلے جب آپ امریکہ میں مقیم تھے۔۔۔ تب میر شاہ نے ہی آپ کے والد عالم سر کی کروڑوں کی ڈیل چھینی تھی۔۔۔ جس کی وجہ سے کمپنی کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔۔۔ اس کے سیکرٹری نے اُسکی معلومات میں اضافہ کیا۔۔ اوووووو تو

اِس میر کی و جہ سے میرے باپ کو ہاٹ اٹیک ہوا جس کی وجہ سے وہ اِس دنیا میں نہیں رہے۔۔ اس نے جیسے مجھے سے میرے ڈیڈ کو چھینا۔۔ اب میں نے بھی اُس سے اُسکی قیمتی چیز ۔۔۔ اُس کی محبت اُس کی منکوحہ اس سے چھین کر اپنے نام نہ کی تو میرا نام باذل عالم خان نہیں۔۔۔۔ باذل آنکھوں میں نفرت لیے پھنکارا۔۔۔ ۔

***

میر کے جانے کے بعد ماہی نے بیا کو فون کرکے جھوٹ بولا۔۔۔ کہ وہ سڑھیوں سے نیچے گرگئی ہے۔۔۔ اور اُسے سر بہت چوٹ لگی۔۔ بیا پریشانی سے جلدی سے ماہی کے گھر پہنچی۔۔۔ وہ جیسے ہی اندر داخل ہوئی۔۔ تو سامنے ماہی میڈم بیٹھی ٹی وی پر کوئی ایکشن مووی دیکھ رہی تھی۔۔ ماہی نے جیسے ہی بیا کو دیکھا جو اُسے غصے سے گُھورنے میں مصروف تھی۔۔۔ ہی ہی ہی ہی میں تو مزاق کررہی تھی۔۔ ماہی دانت نکالتے ہوئے بولی۔۔ اور اب وہ دونوں ایک دوسرے کے پیچھے بھاگ رہی تھی۔۔۔۔ بتمیز یہ کوئی وقت تھا۔۔۔ ایسا گھٹیا مزاق کرنے کا۔ ۔۔۔ اِتنی رات کو کون ایسا مزاق کرتا ہے۔۔ بیا غصے سے اُسے کُشن مارتے ہوئے بولی۔۔۔ سورری یار معاف کر دو آئندہ ایسا نہیں کروں گی ماہی بھاگتے ہوئے بولی۔۔ تمہیں انداز بھی ہے میں کتنی پریشانی میں یہاں تک پہنچی ہوں بیا نم آواز میں صوفے پر بیٹھتے ہوئے بولی۔۔۔۔ ایم ریلی سورری بیا۔۔۔ میرا تم سے ملنے کو دل کررہا تھا۔۔ تو بسس۔۔ ماہی کو سچ میں اپنے گندے مزاق پر شرمندگی ہوئی۔۔ کہ تبھی وہاں سارہ بیگم آگئی۔۔۔ اسلام علیکم بیا اُن کے آگے سر جھکا کر بولی۔۔۔۔ واعلیکم سلام۔۔۔ ماشااللّٰہ آج تو میری بیٹی آئی ہے۔۔۔ سارہ بیگم بیا کو دیکھ کر پیار سے بولی۔ ماما یہ آئی نہیں لائی گئی ہے۔۔ ماہی ریلکس سی صوفے پر بیٹھی بولی۔۔ جی آنٹی اِس نے اِتنی رات کو میرے ساتھ گھٹیا مزاق کرکے مجھے یہاں بُلایا ہے۔۔ بیا سارہ بیگم سے شکایت لگاتے ہوئے بولی۔۔۔۔ ماہی سدھر جاؤ۔۔۔۔ ہر وقت مزاق اچھا نہیں ہوتا۔۔۔ سارہ بیگم نے اُسے ڈھپٹا۔۔ جس کا اُسنے کچھ خاص اثر نہیں لیا۔۔ ماہی جاؤ بیا کو اپنے کمرے میں لے جاؤ۔۔۔ میں کھانے کے لیے کچھ بھیجتی ہوں۔۔۔ کہتے ساتھ وہ بیا کو لے کر اپنے کمرے میں چلی گئی۔۔ اور سارہ بیگم کچن میں چلی گئی۔۔۔ ۔

بیا ماہی کے سب گھر والوں سے پہلے بھی مل چکی تھی۔۔ سوائے اُسکے بڑے بھائی کے۔۔۔ پہلے بھی وہ تین چار دوفعہ گھر آچکی تھی۔۔۔ میر کے سب گھر والے بیا کو بہت پسند کرتے تھے۔۔ سب اُسے اپنے گھر کا فرد سمجھتے تھے۔۔ ۔

***

یار ماہی تم نے مجھے یہاں بور ہونے کے لیے بُولایا ہے۔۔۔ بیا بیڈ پر لیٹی چھت کو گھوُ رتی ہوئی بولی۔۔۔۔ بیا کچھ سوچ کر بولی کیوں نہ کوئی ہورل مووی دیکھی جائے بیا جوش سے بولی۔۔۔ چل ٹھیک ہے۔۔ میں نیچے سے چپس کول ڈرنک وغیرہ لےکر آتی پھر دیکھتے ہیں۔۔۔ کہتے ساتھ وہ نیچے بھاگ گئی۔۔۔ ماہی کی بچی جلدی آنا بیا نے وہی سے آواز لگائی۔ ۔

ماہی کافی دیر سے گئی ابھی تک نہیں آئی تھی۔۔۔۔ پکا کہی بیٹھی کچھ ٹھوس رہی ہوگی۔۔۔ بیا بڑبڑاتی ہوئی نیچے چلی گئی۔۔ ۔ میر ارحم کو گھر چھوڑ کر گھر میں داخل ہوا تھا۔۔ کہ سامنے بیا ماہی کو آوازیں لگاتی ہوئی سڑھیاں اُتر رہی تھی۔ ۔

بیا نے جیسے ہی سامنے دیکھا۔۔۔ اُسکے قدم خود بخود تھم گئے۔۔۔ بیا حیران اور بے یقینی سے سامنے کھڑے شخص کو دیکھ رہی تھی۔۔۔ ۔ اُسے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آرہا تھا۔۔۔۔ میر کا بھی بیا سے مختلف حال نہ تھا۔۔۔ ہیزل ، آنکھیں،جس میں بے یقینی سی،تیکھی ناک، باریک گلابی ہونٹ۔۔ سفید دودھیا جیسی گلابی رنگت گرین کلر کی فراق پہنے۔۔ سر پر حجاب کیے۔۔۔۔ وہ پہلے سے بھی زیادہ حسین اور خوبصورت ہوگئی تھی۔۔۔۔ میر کی نظریں ایک پل کو بھی اُس سے نہیں ہٹیں۔۔ آخر پانچ سال کے انتظار کے بعد اپنی آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچا رہا تھا۔۔۔۔ بھائی آپ کب آئے۔۔۔ ماہی کچن سے نکلتی میر کو دیکھ کر بولی۔۔۔۔ بھ۔۔۔ بھائیییی۔۔۔ بیا کو ماہی کہ منہ سے بھائی لفظ سُن کر جھٹکا لگا۔۔۔۔ ماہی کے آنے پر میر نے جلدی سے اپنی نظروں کا رویہ بدلہ۔۔۔۔ باقی سب لوگ ڈرائنگ روم میں بیٹھے باتوں میں مصروف تھے۔ ۔

بیا تم نیچے کیوں آگئی۔۔۔ میں آ ہی رہی تھی۔۔۔ ماہی بیا کو دیکھ کر بولی ۔۔ بائے دا۔۔ وے۔ ۔ اِن سے ملو ۔۔۔ یہ میرا بھائی۔۔۔ میر عادی شاہ ماہی مسکرا کر بولی۔۔۔۔ بیا اُسکی بات پر کچھ نہیں بولی۔۔۔ آنکھوں سے دو موتی ٹوٹ کر زمین پر گرے۔۔۔ بیا کی آنکھوں میں آنسوں دیکھ کر میر کے دل تکلیف ہوئی۔۔ کیا ہوا بیا تم کچھ بول کیوں نہیں رہی ہو۔۔۔ ماہی نے اُسے چپ چاپ کھڑا دیکھ کر پوچھا ۔۔۔۔ بیا بغیر اُسکی بات کا کوئی جواب دیے اُوپر بھاگ گی۔۔۔ بیا ماہی کے روم سے اپنا بیگ اُٹھاکر بغیر کسی سے کچھ کہے گھر سے نکل گئی۔۔ ماہی اُسے پکارتی رہی لیکن بیا بغیر کسی سے کچھ کہے گھر سے چلی گئی۔۔ میر اُس بےرحم دل لڑکی کو بے بسی سے باہر جاتا دیکھتا رہا۔۔ ۔

زین ۔۔۔۔ زین۔۔۔۔ میر نے پریشانی سے زین کو آواز لگائی۔۔۔۔۔۔ میر کی آواز سُن کر سب وہاں اکٹھا ہوگئے۔۔۔ جی۔۔ ججی بھائی زین ڈرتے ہوئے بولا۔ ۔

جاؤ بیا کو سہی سلامت ہوسٹل چھوڑ کر آؤ۔۔۔۔ میر بغیر کسی کی طرف دیکھے سنجیدگی سے بولا۔۔۔ جی بھائی زین کہتے ساتھ باہر نکل گیا۔۔۔۔۔ ماہی بیٹا کیا ہوا۔۔۔ بیا اچانک ایسے کیوں چلی گئی۔۔۔ سارہ بیگم بھی پریشانی سے بولی۔۔۔ ۔

***

پتہ نہیں ماما اِس سے پہلے تو بیا نے کبھی ایسے نہیں کیا تھا۔۔۔ ماہی بھی پریشان ہوتے ہوئے بولی۔۔۔ ۔ وہ ایسے ہی نہیں گئی۔۔ وہ مجھے دیکھ کر گئی ہے۔۔۔ میر سنجیدگی سے بو لا۔۔ سب نے سوالیہ نظروں سے میر کو دیکھا مجھے آپ سب سے کچھ ضروری بات کرنی ہے۔۔ اور پلیز آپ سب مجھے غلط مت سمجھتے گا۔۔۔ میر سر جُھکا کر بولا۔۔۔۔ کیا ہوا بیٹا۔۔ ایسی کیا ضروری بات کرنی ہے۔۔۔۔ ابرہیم صاحب نے سوالیہ انداز میں پوچھا۔۔۔؟؟؟ ؟

پانچ سال پہلے بیا کا نکاح ہو چکا ہے۔۔۔ میر نے سب کے سروں پر دھماکہ کیا۔۔۔ وٹ۔۔ ماہی بے یقینی سے بولی۔۔ سب حیران انداز سے اُسے دیکھ رہے تھے۔۔۔ تمہیں یہ سب کیسے پتہ۔۔۔ ابرہیم صاحب نے ایک اور سوال کیا؟۔۔۔ ۔

کیوں کہ بیا کا نکاح کسی اور سے نہیں مجھ سے ہوا ہے۔۔ ۔

میر نے ایک اور انکشاف کیا۔۔ کیاااااا ۔۔ بھائی آپ مزاق کررہے ہیں نہ ماہی نے پوچھا۔۔ میں کوئی مزاق نہیں کررہا میر نے سنجیدگی سے جواب دیا۔۔ سب حیران کنُ انداز میں میر کی طرف دیکھ رہے تھے۔۔۔ ماہی کو بھی اپنے کانوں پر یقین نہیں آرہا تھا۔۔۔ یہ سب کب کیسے ہوا؟ ۔۔ اور تم نے ہمیں بتانا بھی ضروری نہیں سمجھا نہیں۔۔۔ ابرہیم صاحب غصے سے بولے۔۔۔ پھر میر نے کالج سے اُن بےحودہ تصویروں سے لےکر بیا کے گھروالوں کی بے اعتباری پھر نکاح ساری باتیں اُن کو بتادی۔۔ جیسے سُن کر اُن سب کو کافی دُکھ ہوا۔۔ بچاری بچی نے اپنی چھوٹی سی عمر میں کتنے دکھ اپنے دل میں دفن کر رکھے ہے سا رہ بیگم دُکھ سے بولی۔۔۔ ۔ ۔ اور آج ہی مجھے پتہ چلا کہ اُس لڑکے نے بیا سے بدلا لینے کے لیے اُسکی عزت کو اُچھالنے کی کوشش کی۔۔۔ وہ تصویریں ایڈیٹنگ کی ہوئی تھی۔۔۔ میر سنجیدگی سے بولا۔ ۔

سب اُسے دم سادھے سُن رہے تھے۔۔ ۔

میں نے بیا کو پہلی بار کالج کے فنکشن میں دیکھا تھا ۔۔۔۔ وقت کے ساتھ ساتھ وہ میری محبت بن گئی تھی۔۔۔ لیکن نکاح کے بعد اِن پانچ سالوں میں بےشک میری ایک دوفعہ بھی اُس سے بات نہیں ہوئی۔۔ لیکن وہ میری محبت نہیں میرا عشق و جنون بن گئی ہے۔ ۔

اُسکے بغیر میں زندگی جینے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔۔ میر کسی شہر کے زیرے اثر بول رہا تھا۔ ۔

ایم سوری مجھے آپ سب سے یہ بات نہیں چھپانی چائیے تھی۔۔۔ لیکن اُس ٹائم وقت اور حالات کچھ ایسے تھے۔۔ کہ میں کسی کو بھی کُچھ بتا نہیں سکا۔۔۔ اور بیا سے دور رہنے کے لیے میں اِنگلینڈ چلا گیا۔۔۔۔ ایم ریلی سورری ماما بابا میر شرمندگی سے نظریں جُھکائے بولا۔۔۔ ۔

سارہ بیگم بیٹے کی طرف بڑھی۔۔ اور پیار سے میر کا ماتھا چوما۔۔۔ ۔ I am proud of you my son ۔۔۔۔ مجھے فخر ہے کہ تم نے اپنی محبت کو دنیا کے سامنے بے عزت ہونے نہیں دیا۔۔۔۔۔۔ بیا سے نکاح کرکے اُسکی عزت کو اپنی عزت بنایا۔۔۔ آج مجھے اپنی پرورش پر فخر ہورہا ہے۔۔۔۔ سارہ بیگم بیٹے کا چہرہ ہاتھوں کے پیالے میں بھر کر محبت سے مسکرا کر بولی۔۔۔۔۔۔ بلکل ٹھیک کہا بیگم آپ نے بیا بیٹی بہت اچھی اور سُلجھی ہوئی لڑکی ہے۔۔۔ دیکھ لے کیسے آپ کے سنجیدہ مزاج بیٹے کو ہسنا مسکرا نا سکھا دیا ہے۔۔۔ اب تو لاڈ صاحب کے چہرے سے ایک پل کو بھی مسکراہٹ جُدا نہیں ہوتی۔۔۔ ابرہیم صاحب میر کے چہرے سے نہ ختم ہونے والی مسکراہٹ کو دیکھ کر بولے۔۔۔۔ ۔

آخر دوست کس کی ہے۔۔۔۔ میر کی جگہ ماہی بولی۔۔۔ اووووو سوررری سورری سب نے ایک ساتھ ماہی کو سوالیہ نظروں سے دیکھا۔۔ آئی مین۔ ۔ آخر پانچ سال پُرانی بھابھی کس کی ہے۔۔۔ ماہی شرارت سے بولی۔۔۔ تو سب مسکرا دیے۔۔۔ ۔

***

زین بیا کو ہوسٹل چھوڑ کر چلا گیا۔۔ بیا گرتے سنبھلتے روم میں داخل ہوئی۔۔۔ آنکھوں سے آنسوؤں کی برسات مسلسل جاری تھی۔۔۔ وہ روم میں آتے ساتھ واشروم میں گُھس گئی۔۔ دس منٹ بعد وضو کرکے واشروم سے نکلی اور مغرب کی نماز کے لیے کھڑی ہوگئی۔۔۔ نماز ادا کرکے جیسے ہی دعا کے لیے ہاتھ اُٹھائے۔۔۔ تو آنکھوں سے آنسوؤں کی برسات تیز ہوگئی۔۔۔ یااللّٰہ تو رحیم وکریم ہے۔۔ تو ہی ہم گناہگاروں کو بخشنے والا مہربان ہے۔۔۔ یااللّٰہ تو ہی ہم کو سب کو ہر چیز عطا کرنے والا ہے۔۔۔ یااللّٰہ اگر مجھ سے کوئی گناہ کوئی خطا ہوگئی ہے تو مجھے معاف کردے۔۔۔ وہ گڑگڑا کر اپنے رب سے معافی مانگ رہی تھی۔۔ ۔

یااللّٰہ وہ اب کیوں آئے ہے۔۔۔ اِتنی مشکلوں سے میں نے اپنے دل کو اپنے آپ کو سنبھالا۔۔ اور اب وہ آگئے۔۔۔۔ یااللّٰہ اُنہیں بولے نہ واپس چلے جائے ۔۔۔ مجھے کسی کی ضرورت نہیں۔۔۔ نہ اِن پانچ سالوں میں تھی۔۔۔ نہ ہے ۔۔۔ بیا روتے ہوئے ہچکیوں کے درمیان بمشکل بول رہی تھی۔۔ رب کے حضور آنسوں بہا کر۔ ۔ وہ آکر بیڈ پر لیٹ گئی۔۔۔ ابھی اُسے لیٹے کچھ ہی دیر ہوئی تھی۔۔۔ کہ سائیڈ ٹیبل پر رکھا فون بجھا۔۔ بیا نے چہرے پر ہاتھ پھیر کر سائیڈ ٹیبل سے فون اُٹھایا۔۔۔ تو اذلان کی کال تھی۔۔۔۔ پچھلے پانچ سالوں میں اذلان نے آج پہلی بار کال کی تھی۔۔۔۔ اذلان کی کال دیکھ کر بیا کی رہی سہی ہمت ختم ہوگئی۔۔۔ آنکھوں سے آنسوں بہنا شروع ہوگئے۔۔۔۔ بیا نے جلدی سے آنسوؤں صاف کرکے کال یس کی۔۔۔۔ ۔

ہ۔ ہی۔۔ ہیلو۔۔ اسل۔۔ اسلام علیکم۔۔ ۔ بیا بمشکل بھرائی ہوئی آواز میں بولی۔۔۔۔ واعلیکم سلام۔۔۔۔ کیسی ہو۔۔ ۔ اذلان نے دھیمی آواز میں پوچھا۔۔۔ ٹھ۔۔ ٹھیک ۔۔ ہوں۔۔۔۔ بیا کی آنکھوں سے مسلسل آنسوں جاری تھے۔۔ گھ۔۔ گھر ۔۔ کب۔۔ آرہی ہو۔۔۔ اذلان نے مشکل خود کو کنٹرول کیے بولا۔۔۔۔ ج۔۔ جب۔۔ آپ۔۔۔ بلاؤ گئے بیا دھیرے سے بولی ۔۔۔ کل احد تمہیں لینے آئے گا۔۔۔ اُسکے ساتھ آجانا۔۔۔۔ جی ٹھیک بیا صرف اِتنا ہی بولی۔۔۔ اپنا خیال رکھنا۔۔ خدا حافظ۔۔۔ کہتے ساتھ اذلان نے جلدی سے فون رکھ دیا۔۔۔ ۔ کیوں یااللّٰہ کیوں آپ میرے صبر کا امتحان لے رہے ہیں۔۔۔ جب مجھے سب کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔۔۔ تب سب نے میرا ساتھ چھوڑ دیا۔ ۔ ان پچھلے پانچ سالوں میں میں نے خود اِتنا مضبوط بنالیا ہے۔۔۔ کہ اب اکیلے ہر دُکھ درد سہ سکتی ہوں۔۔۔ پھر اب کیوں آگئے سب مجھے توڑنے کمزور کرنے۔۔۔ کیوں اللّٰہ پاک کیوں میرے ساتھ ہی ایسا کیوں۔۔۔ بیا گھٹنوں میں سر دیے زور قطار رو دی۔۔۔ ۔

تو پھر کب آرہی ہے بیا؟۔۔۔ احمد نے بے چینی سے پوچھا۔۔۔ صبح احد لینے جائے گا۔۔۔۔ اذلان بھرائی ہوئی آواز میں بولا۔۔۔ حوصلہ رکھ یار سب ٹھیک ہوجائے گا۔۔۔ احمد نے اُسے حوصلے دینا چاہا۔۔۔۔۔ یار مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے۔۔۔ میں کیسے اُس سے نظریں ملا پاؤ گا۔۔۔ وہ مجھے کبھی معاف نہیں کرئے گی۔ ۔۔ میں نے کیوں اُس پر یقین نہیں کیا کیوں۔۔۔ اذلان بالوں میں اُنگلیاں پھسائے بے بسی سے بولا۔۔۔۔ سب ٹھیک ہوجائے گا۔۔ اللّٰہ کی ذات پر بھروسہ رکھا۔۔۔ احمد نے اُسے ریلکس کرنا چاہا۔۔۔ ۔

***

وٹ۔۔۔ زین صدمے کی سی کیفیت میں بولا ۔۔۔۔۔ جی۔۔۔ اِسکا مطلب بیا۔۔ ہماری بھابھی ہے۔۔۔ زین ماہی کی طرف دیکھتا ہوا بولا۔ ۔ جی اُن دونوں کا پانچ سال پہلے نکاح ہوچکا ہے۔۔۔۔ ماہی بڑے مزے سے بولی۔۔ میں تو بہت بہت خوش ہوں۔۔ میری بیسٹ فرینڈ اب میرے ساتھ ہی رہے گی۔۔۔ آئی ایم سُو ایکساٹیڈ۔۔۔ ماہی خوشی سے پھوُلے نہیں سما رہی تھی۔۔۔۔۔ لیکن وہ بھائی سے خفا ہے۔۔ ماہی ایک دم اُداس ہوتے ہوئے بولی۔۔۔ کوئی نہیں۔۔ شادی کے بعد وہ ٹھیک ہوجائے گی۔۔۔۔ زین بولا۔۔۔۔ تو پھر کب جارہے ہیں موم ڈیڈ بیا بھابھی کے گھر شادی کی بات کرنے۔۔۔ زین شیشے کے سامنے اپنے بال سیٹ کرتا ہوا بولا۔۔۔۔ انشاءاللّٰہ بہت جلد۔۔۔ ماہی نے جواب دیا۔۔۔ ۔

زین بھائی کیوں نہ چل کر بھائی کی ٹانگ کھینچی جائے ۔۔۔ ماہی کچھ سوچ کر زین سے بولی۔۔۔ ہاں ٹھیک ہے چل۔۔۔ دونوں ایک دوسرے کے آگے پیچھے روم سے نکل کر میر کے روم کی طرف بڑھ گئے۔۔۔۔ وہ دونوں جیسے ہی روم میں انٹر ہوئے ۔۔۔ تو میر کسی سے فون پر بات کررہا تھا۔۔۔ دونوں کو آتا دیکھ کر میر نے بعد میں بات کرنے کا کہ کر فون کاٹ دیا۔۔۔ ۔

تم دونوں میرے روم میں ایک ساتھ خیریت۔۔۔ میر نے ایک آئی برو اُٹھا کر پوچھا۔ ۔ بھائی ہم دونوں آپ سے سخت والے ناراض ہے۔۔۔ ماہی مصنوعی ناراضگی سے منہ موڑ کر بولی۔۔ کیوں بھی میری گڑیا ہم سے ناراض کیوں ہے۔ ۔ ۔ میر کو پتہ تھا کہ وہ ناٹک کررہی ہے۔۔ لیکن پھر بھی اُسنے پوچھا۔۔۔۔ آپ نے نکاح بھی کرلیا۔۔ اور ہمیں بتایا بھی نہیں۔۔۔ اور نکاح بھی میری دوست سے ماہی کمر پر ہاتھ رکھ کر بولی۔۔۔ میر ہنسی زبت کرتے ہوئے بولا۔۔۔ گڑیا پہلی بات یہ کہ ہم نے نکاح مجبوری میں کیا تھا۔۔۔ اور دوسری بات یہ کہ آپ کی دوست ہونے سے پہلے وہ ہماری منکوحہ ہے۔۔۔۔۔ تو پھر کیا ہوا وہ پہلے آپ کی منکوحہ ہے تو ماہی بھی خفا خفا سی بولی۔ ۔ اچھا بابا سوری۔۔۔ میر نے کان پکڑ کر معافی مانگی۔۔۔ آپ کی سورری ایسے ایکسپٹ نہیں ہوگی۔۔۔ زین بازو فولڈ کرتا ہوا دانت نکال کر بولا ۔۔ تو آپ ہی بتا دو کیسے ہوگی۔۔۔ میر نے ہر لفظ چبا چبا کر پوچھا۔۔۔ دونوں کو میر کی شکل دیکھ کر ہنسی آرہی تھی۔۔ ۔ آپ کو شادی کے بعد بیا بھابھی کے ساتھ باہر ٹریٹ دینی ہوگی۔۔۔ ماہی مزے سے بولی۔۔۔ اوکے ڈن۔۔۔ اب تم دونوں یہاں سے نکلو۔۔۔ میر نے اُن دونوں کو روم سے نکالا ۔۔۔ دونوں نے باہر آکر زوردار قہقہہ لگایا۔۔۔ میر بھی اُن دونوں کا قہقہہ سُن کر مسکرا دیا۔۔۔ ۔

***

اگلے دن احد بیا کو لینے ہوسٹل روانہ ہوگیا۔۔۔۔ بیا اپنی پیکنگ کررہی تھی۔۔ جب اُسکا فون بجا اُسنے دیکھے بغیر فون کان سے لگا لیا۔۔۔ ہیلو۔۔۔ بھابھی صاحبہ کیسی ہو۔۔۔ ماہی ہر لفظ چبا چبا کر بولی۔۔۔ بھا۔۔ بھی۔۔۔ بیا نے فون کان سے اُٹھاکر نمبر دیکھا تو ماہی کی کال تھی۔۔۔۔ بتمیز تم نے مجھے بتایا بھی نہیں کہ تمہارا نکاح ہوچکا ہے۔۔ اور وہ بھی میرے بھائی کے ساتھ۔۔ مجھے خود نہیں پتہ تھا کہ وہ تمہارا بھائی ہے۔۔۔ اور کس منہ سے بتاتی کہ گھروالوں نےکس بات سے میرا نکاح ایک ایسے لڑکے کے ساتھ کردیا۔۔۔ جس سے نہ میں کبھی ملی تھی۔۔ نہ جانتی تھی۔۔۔ بیا بے بسی سے بولی۔۔۔۔ میں نے نکاح کے بعد اللّٰہ کی رضا سمجھ کر اُن کو دل سے اپنا شوہر تسلیم کیا تھا۔۔۔ گھروالوں نے یقین توڑا تھا۔۔ لیکن اُنہوں نے نکاح کر کے بیچ راہ میں ساتھ چھوڑا۔۔۔ ۔ تم پوچھتی تھی نہ تم گھر کیوں نہیں جاتی اِسی وجہ سے نہیں جاتی تھی۔۔ ان پانچ سالوں میں میں نے اپنے آپ کو بہت مشکلوں سے مضبوط بنایا۔۔۔ اور اب پھر سب اکٹھے ہوگئے مجھے توڑنے کے لیے۔۔۔ بیا روتے ہوئے ہچکیوں کے درمیان بولی۔۔۔ بیا یار رو تو نہ مجھے تکلیف ہورہی ہے۔۔ ماہی بھرائی ہوئی آواز میں بولی۔۔۔ ۔ مس بیا آپ کے گھر سے آپ کو کوئی لینے آیا ہے۔۔ جی اُنہیں بولے بس پانچ منٹ میں آئی۔۔۔ اچھا ماہی میں فون رکھتی ہوں۔۔ آج اتنے سال بعد بابا نے مجھے گھر پر بُلایا ہے۔۔۔ گھر جارہی ہوں احد لینے آیا ہے بیا بولی۔۔ ٹھیک ہے اللّٰہ حافظ اپنا خیال رکھنا ماہی نے کہتے ساتھ فون کاٹ دیا۔۔۔ ۔

دو گھنٹے کی مسافت تہ کرکے وہ چوہدری ولا پہنچے۔۔۔ بیا اپنے جذبات کو کنٹرول کرکے اندر داخل ہوئی۔۔ بیا نے اندر داخل ہوکر سب سے پہلے سب کو سلام کیا۔۔۔ اسلام علیکم۔ ۔

واعلیکم السلام سب لوگوں نے بیا کے سلام کا جواب دیا۔۔۔ ۔ ثانیہ بیگم نے آگے بڑھ کر بیٹی کو گلے لگایا۔۔۔۔ کیسی ہے میری بیٹی ثانیہ بیگم آنسوں زبت کرتے ہوئے بولی۔۔۔ الحمداللّٰہ ماما آپ کیسی ہو۔۔۔ بیا خود کو کنٹرول کرتے ہوئے مسکرا کر بولی۔ ۔

بیا باری باری سب سے ملی۔۔ سب ہی اُس سے خوشی سے ملے ۔۔ بیا اِس اچانک گھروالوں کے بدلے روایوں سے پریشان ہورہی تھی۔۔۔ لیکن ظاہر کسی پر نہیں کیا۔۔۔ کیسی ہو زینی بیا کے گلے لگتے ہوئے بولی۔۔۔ ٹھیک ہوں۔۔۔ با۔ بابا کہاں ہے۔۔ بیا نے چوہدری صاحب کو نہ پاکر زینی سے پوچھا۔۔۔ وہ اپنے روم میں ہے اُن کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔۔ تو وہ اپنے رُوم میں ریسٹ کررہے ہیں۔۔۔ جاؤ جاکر اُن سے مل لو۔۔۔ زینی نے کہا۔۔ ۔ تو بیا ہچکچاتے ہوئے چوہدری صاحب کے روم کی طرف بڑھ گئی۔۔۔۔ بیا نے ڈرتے ہوئے دروازہ کھٹکھٹایا۔۔ آجائے اندر سے آواز آئی۔۔۔۔ بیا دروازا دھکیل کر اندر داخل ہوئی۔ اسلام علیکم بابا بیا مسکرا کر بولی۔۔۔ بیا کی آواز سُن کر چوہدری صاحب نے آنکھوں کھوُلی۔۔۔ بیا کو دیکھ کر اُن کی آنکھیں بھیگ گئی۔۔۔۔ بابا کی جان بابا پاس نہیں آؤ گی۔۔۔ چوہدری صاحب نم آواز میں بولے۔۔۔ بیا کا صبر جواب دے گیا۔۔ اور وہ بغیر کچھ کہے بھاگ کر اُن کے سینے سے لگ گئی۔۔۔ کتنی ہی دیر دونوں باپ بیٹی ایک دوسرے کے گلے لگ کر آنسوں بہاتے رہے۔۔۔۔ اچانک بیا کو پانچ سال پہلے والا چوہدری صاحب کا راویہ یاد آیا۔۔۔۔ ۔ آپ ریسٹ کرو۔۔۔ میں بعد میں آتی ہوں۔۔۔ بیا اُن سے الگ ہوکر بولی اور بغیر اُن کی طرف دیکھے کمرے سے نکل گئی۔۔۔۔ چوہدری صاحب اُسے جاتا دیکھتے رہے۔۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.