Chapter 13: باب 13

آج شام ڈنر پر میر کی فیملی آرہی تھی۔۔۔ سب عورتیں کچن میں کھانے کے انتظامات میں لگی ہوئی تھی۔۔۔ بیا اپنے روم میں بیٹھی کوئی کتاب پڑھ رہی تھی۔۔۔ جب دھڑم سے دروازا کُھول کر زینی اور سانی اندر داخل ہوئی۔۔۔ جیسے ہی سانی کو پتہ چلا بیا آئی ہے۔۔ سب کام چھوڑ کر اُس سے اگلے دن ملنے چلی آئی۔۔ تم دونوں کو کیا تکلیف ہے۔۔ کیوں جن کی طرح اِدھر اُدھر بھٹک رہی ہو۔۔۔ بیا چڑکر بولی۔ ۔ کہ تبھی زینی اور سانی کے پیچھے عنا یا بھابھی ہاتھ میں ریڈ کلر کا ڈریس پکڑے اندر داخل ہوئی۔۔۔۔ بیاااا بیا اا جلدی سے یہ ڈریس پہن لو۔۔۔ پھر سانی اور زینی تمہیں تیار کردے گی۔۔۔۔ مجھے تھوڑا کام ہے۔۔۔ میں ابھی آتی ہوں۔۔۔ بغیر بیا کی بات سُنے ڈریس اُسے تھما کر عنا یا بھابھی کمرے سے نکل گئی۔۔ ۔ اِتنی تیاریاں کیوں ہورہی ہے کون آرہا ہے گھر پر۔۔ بیا نے دونوں کو گھیر کر پوچھا۔۔۔۔ تو زینی گڑبڑا کر بولی۔۔ وہ۔۔ نہ۔۔ وہ۔۔۔ پھوپھا کی دوست کی فیملی آرہی ہے۔۔ ڈنر پر اس لیے۔۔۔ تم جلدی سے تیار ہو جاؤ وہ آتے ہی ہوگئے۔۔۔ زینی اُسے واشروم میں دھکیلتے ہوئے جلدی سے بولی۔۔۔۔ اور واشروم کا دروازا بند کر دیا۔۔۔ اللّٰہ آج تو بچ گئی۔۔۔۔ زینی لمبی سانس لیتی ہوئی بولی۔۔ زینی اور سانی بیا کو تیار کررہی تھی جب۔۔۔ بیا چڑکر بولی۔۔۔ ۔ بابا کے دوست آرہے ہیں۔۔۔ تو اِس میں میرا ریڈی ہونا کہاں سے آگیا۔۔۔ اور تم دونوں میرے چہرے پر اِتنا میک اپ کیوں تھوپ رہی ہو۔۔۔ بیا غصے سے بولی۔۔۔ تم دو منٹ چپ چاپ نہیں بیٹھ سکتی۔۔۔ سوال جواب کرنا ضروری ہے۔۔ سانی نے اُسے جھاڑ پلائی۔۔ تو وہ منہ بناکر رہا گئی۔۔ نیچے میر کے گھر والے آگئے تھے ماہی بھی اُن کے ساتھ آئی تھی۔۔۔ وہ سب ڈرائنگ روم میں بیٹھے باتیں کررہے تھے۔۔ جب ابرہیم صاحب بولے۔ ۔ ہمیں بھی میر نے آج ہی بتایا۔۔ پانچ سال پہلے اُس واقعے اور اِس نکاح کے بارے میں۔۔۔ ابر ہیم صاحب بولے۔۔۔۔ ہمیں پہلے تو یہ سب سُن کر کافی غصہ آیا۔۔ کہ آپ نے بغیر ہم سے پوچھے ہمارے بیٹے کا نکاح بیا سے کردیا۔۔۔ لیکن پھر میر نے اپنے دل کی بات ہمیں بتائی۔۔ اور اِس نکاح سے انکار کرنے جیسا اِس رشتے میں کچھ ہے ہی نہیں۔۔ اور ہم بیا بیٹی کو پہلے سے جانتے ہیں سارہ بیگم مسکرا کر بولی۔۔۔ سب نے اُن کی طرف سوالیہ نظروں سے دیکھا۔۔۔ بیا میری بیٹی ماہی کے ساتھ یونی میں پڑھتی تھی۔۔ دونوں نے ایک ساتھ ڈاکٹر کی ڈگری حاصل کی۔۔ دونوں ہی بہت اچھی دو ستیں تھی اس لیے بیا ہمارے گھر آتی جاتی رہتی تھی۔۔ سارہ بیگم نے جواب دیا۔۔۔ مجھے بیا پہلے دن سے ہی بہت اچھی لگتی تھی۔۔۔ جی بالکل ٹھیک کہا بیگم۔ ۔ بیا بچی بہت سلجھی ہوئی لڑکی ہے ہم سب نے ہمیشہ بیا کو اپنے گھر کا فرد سمجھا ہے۔۔۔ اور ہمیں کیا پتہ تھا یہ ہمارے گھر کی ہی فرد نکلے گی۔۔۔۔ زین ابرہیم صاحب کی بات کاٹتا ہوا مسکرا کر بولا۔۔ تو سب ہی ہنس دیے۔۔۔ وہ دونوں اُسے تیار کررہی تھی۔۔۔ کہ تبھی دھڑم سے دروازہ کُھلا۔۔ اور آنے والی ہستی کو دیکھ کر بیا کی آنکھیں اُبل کر باہر آگئی۔۔۔۔ تممممم۔۔۔ یہاں۔۔۔۔ بیا حیران نظروں سے دیکھ کر بولی۔۔۔۔ جی میرے بھائی کی جان ۔۔۔ میں۔۔۔ ماہی دانت نکالتے ہوئے شرارت سے بولی۔۔۔ زینیییی بیا کو نیچے لے آؤ۔۔۔۔ وہ ابھی بات ہی کررہی تھی جب سحر بیگم کی آواز آئی۔۔۔ جی ماما۔۔۔۔ آئے۔

بیا کو یقین نہیں آرہا تھا۔۔۔ کہ اُسکے گھروالوں نے اُسکی ذات کو ایک بار پھر سے روند دیا۔۔۔ اُسے پوچھا بھی نہیں۔۔ کہ وہ ابھی رخصتی چاہتی ہے یہ نہیں۔۔ بیا کے گلے میں آنسوؤں کا گولا اٹکا۔۔۔ بغیر کچھ کہے وہ اُن سب کے ساتھ کسی بے جان گڑیا کی طرح گھسیٹتی چلی گئی۔۔۔ ۔ اسلام علیکم بیا سر جھکا کر بولی۔۔۔ واعلیکم سلام۔۔۔ ماشاءاللہ میری بیٹی تو میر کے پسند کے ڈریس میں بہت پیاری لگ رہی ہے۔۔ سارہ بیگم صوفے سے اُٹھتے ہوئے بولی۔ ۔

بیا ان کی بات سُن کر حیران ہوئی لیکن بولی کچھ نہیں۔۔۔ اللّٰہ نظریں بد سے بچائے سارہ بیگم پیار سے بیا کا ماتھا چومتے ہوئے بولی۔۔۔ اور بیا کو اپنے ساتھ صوفے پر بیٹھا لیا۔۔ بیا کچھ نہیں بولی بس نظریں جھکائے آنسوں روکنے کی کوشش کررہی تھی۔۔۔۔ ۔

***

اگر آپ برا نہ مانے تو ہم آپ سے ایک بات کہنا چاہتے ہیں۔۔۔ ابرہیم صاحب۔۔۔ چوہدری صاحب کو دیکھ کر بولے۔۔۔ جی جی بولے چوہدری صاحب مسکرا کر بولے۔۔۔۔ ہم بچوں کی شادی پورے رسموں رواجوں کے ساتھ دُوبارہ کرنا چاہتے ہیں۔۔۔ ابرہیم صاحب بولے۔۔۔۔ یہ تو بہت خوشی کی بات ہے۔۔۔ ہم سب بھی یہی چائے گے کہ بچوں کی شادی سارے رسموں کے ساتھ ہو۔۔۔ چوہدری صاحب خوشی سے بولے۔۔۔۔ جی تو پھر یہ رہا۔۔۔ بچوں کا نکاح ایک بار پھر سے ہوگا۔۔۔ ابرہیم صاحب خوشی سے بولے۔۔ بیا چپ چاپ بیٹھی تھی۔۔۔ جیسے اُسکی شادی کی نہیں کسی اور کی شادی کی بات ہورہی ہو۔۔۔۔ تو پھر نکاح کادن کون سا رکھا جائے ابرہیم صاحب بولے۔۔ کیوں نہ اس آنے والے جمعے کے پاک دن کو نکاح رکھا جائے۔۔ چوہدری صاحب بولے۔ ۔ ٹھیک ہے تو پھر یہ یہ رہا۔۔۔ جمعرات کی رات مہندی۔۔ اور جمعے والے دن نکاح اور شام کو رخصتی ہوگی۔ ۔ ابرہیم صاحب بولے۔۔۔ سب نے ملکر جمعے کا دن یہ کیا۔۔ ۔ بیگم اتنے خوشی کے موقعے پر سب کا منہ میٹھا تو کرواؤ۔۔۔ چوہدری صاحب ثانیہ بیگم سے بولے۔۔۔ جی جی ابھی لائی ثانیہ بیگم جلدی سے کچن سے گلاب جامن لےکر آئی۔۔۔ اور سب کا منہ میٹھا کروایا۔۔۔۔ اچھا بہن جی ہم چلتے ہیں۔۔۔ شادی میں پانچ دن رہ گئے ہیں۔۔۔ ٹائم بٹ کم ہے۔ بہت ساری تیاریاں کرنی ہے۔۔۔ سارہ بیگم مسکرا کر بولی۔۔ اور سب سے ملکر میر کی فیملی رخصت ہوئی۔۔ ۔

اُن کے جاتے ہی بیا کسی سے بات کیے بغیر اپنے روم میں چلی گئی۔۔ ۔

***

سب لوگ بیا کو جاتے دیکھتے رہے۔۔ ثانیہ بیگم بیا کی ایسی حالت دیکھ کر رودی ۔۔۔ کیا حالت بن گئی ہے ۔۔۔ میری بچی کی۔۔۔۔ ثانیہ بیگم لاڈلی بیٹی کی ایسی حالت دیکھ کر روتے ہوئے بولی۔۔۔ چوہدری صاحب ثانیہ بیگم کے پاس آئے ۔۔ بیگم آپ پریشان کیوں ہورہی ہے۔۔۔ ہمارا داماد بہت سمجھ دار ہے۔۔۔ وہ جو بھی کررہا ہوگا۔۔۔ انشاءاللّٰہ ٹھیک ہی ہوگا۔۔۔ فہد صاحب نے اُنہیں دلاسا دیا۔۔۔۔ اور پُھوپھو آپ کیا اتنے خوشی کے موقعے پر آنسوں بہا رہی ہوں۔۔ بیٹی کی رخصتی کے لیے بچاکر رکھے۔۔۔ زینی شرارت سے بولی۔۔۔ تو سب ہی ہنس دیے۔۔۔ ۔

آج سے ہی تیاریاں شروع کردیں۔۔ ٹاٹم بہت کم ہے۔۔۔ رضا صاحب خوشی سے بولے۔۔ ۔

***

بیا نے روم میں آکر جلدی سے دروازہ لوک کیا۔۔۔ اور وہی دروازے کے ساتھ لگ کر نیچے بیٹھتی چلی گئی۔۔۔ آنکھوں سے آنسوں مسلسل جاری تھے۔۔۔۔ رونے کی وجہ سے اُسکی آنکھیں لال انگارا ہوگئی تھی۔۔۔ کتنی ہی دیر وہ دروازے کے ساتھ بیٹھی گھنٹوں میں سر دیے روتی رہی۔۔ ۔

کہ اچانک زینی نے دروا زہ کھٹکھٹایا۔۔۔ بیااا۔۔۔ بیااا دروازہ کھوُلو۔۔۔ زینی کی پریشان سے آواز آئی۔۔۔ بیا نے جلدی سے کھڑی ہوکر اپنے آنسوؤںں صاف کیے۔۔۔ اور چہرے پر مسکراہٹ لاکر دروازہ کھولنے لگی۔۔ ہاں بولو کیا موت پڑی گئی تم دونوں کو۔۔ ۔ بیا اُن دونوں سے نظریں چُراتے ہوئے بولی۔۔ وہ دونوں کمر پر ہاتھ رکھے اُسے ہی گھور رہی تھی۔۔۔ اِتنی دیر سے ہم دروازا پیٹھ رہی تھی۔۔۔ تمہیں سُنائی نہیں دے رہا تھا؟۔۔ میں۔۔۔ واشروم میں تھی۔۔ بیا نے بہانہ بنایا۔۔ اور جاکر بیڈ پر بیٹھ گئی۔۔۔ اچھاااا تم دونوں یہ سب چھوڑو۔۔۔ ۔ سانی زینی کے لڑنے کا ارادہ دیکھ کر بولی۔۔۔۔۔ و یسے میر بھائی ہے بڑے ہینڈسم۔۔ قسم سے اُن کا نکاح اگر تم سے نہ ہویا ہوتا۔۔ تو میں نے پکا نکاح کرلینا تھا۔۔۔ سانی شرارت سے اُسے چھیڑتے ہوئی بولی۔۔۔ تم نے دیکھی نہیں اُن کی پرسنلٹی کتنی شاندار ہے۔۔۔ لڑکیاں تو اُن پر مرتی ہے۔۔۔۔ سانی ہنسی زبت کرتے ہوئے بول رہی تھی۔ ۔ ۔ کیوں کے بیا کا چہرہ غصے کی شِدت سے لال ہوگیا تھا۔۔۔ بیا تمہیں پتہ ہے ماہی بتارہی تھی۔۔۔ ایک بار تو اُن کی کزن نے اُن سے شادی کرنے کے لیے اپنی کلائی بھی کاٹ لی تھی۔۔۔ سانی حیران نظروں سے بیا کو دیکھتے ہوئے بول رہی تھی۔۔ بیا کے حیران انداز پر اُن دونوں کا قہقہہ چھوٹا۔۔ ہاہاہاہاہاہاہا۔۔۔ اِن دونوں کے ہنسنے پر بیا کو اُن دونوں کا کیا مزاق سمجھ آیا۔۔۔۔ بیا نے پھر دونوں کی ایسی دھلائی کی۔۔ وہ دونوں اب بیٹھی درد سے کہار رہی تھی۔۔ ہائے اللّٰہ جی میری ہڈی توڑدی۔۔۔۔ ہماری تو ابھی شادی بھی نہیں ہوئی ہے۔۔۔۔ اور تم ہمیں ایک پیروں والی بنانا چاہتی ہو۔۔ سانی درد سے کہر اتے ہوئے بولی۔۔۔ پھر ہم لنگڑیوں سے کون شادی کرئے گا۔۔۔ زینی دو ہائی دیتے بولے۔۔۔ اب بیا بیٹھی اُن دونوں کی حالت دیکھ کر ہنس رہی تھی۔۔۔ بیا کہ ہنسنے پر زینی چڑکر بولی۔۔ خود کا تو نکاح ہوگیا ہے اور اب رخصتی بھی ہونے والی ہے۔۔۔ تمہیں تو میر بھائی ایک پیر والی کے روپ میں بھی قبول کرلے گئے۔۔۔ ٹھہرو ابھی بتاتی ہوں ایک پیر والی کون ہے بیا دانت چبا چبا کر بولی۔۔۔ اپنے کڑا ٹوں سے ہمارے پُرزے کیوں ڈھیلے کررہی ہو۔۔ کہتے ساتھ دونوں نے باہر کی جانب دوڑ لگائی۔ ۔

مجھے زینی اور سانی کا میر کے بارے میں ایسا کہنا کیوں برا لگ رہا تھا۔۔ بیا بیڈ پر بیٹھتی ہوئی بولی۔۔۔ وہ چائے جس لڑکی سے مرضی بات کرئے ۔۔۔ مجھے کیا۔۔ میں کیوں اتنا غصہ کررہی ہوں۔۔۔ بیا چڑکر بولی۔ اور پھر میر کے بارے میں سوچنے لگ گئی۔۔ ۔

***

دونوں گھروں میں تیاریاں زوروں شوروں سے جاری تھی۔ ۔۔ چوہدری ولا کو خوبصورت لائٹنگ سے سجایا جارہا تھا۔۔۔ آخر اِس گھر کی اکلوتی بیٹی کی شادی تھی۔۔۔۔ مصطفی صاحب بھی اپنی فیملی کے ہمراہ کل ہی لندن سے آگے تھی۔۔ عورتیں سب مختلف کاموں میں مصروف تھی۔۔ ۔

آج دولہن سمیت سب لڑکیاں شوپنگ جانے کے لیے تیار ہورہی تھی۔۔ اذلان نے اُن سب کو مول چھوڑنا تھا۔۔۔ سب لڑکیاں تیار ہوکر آکر اذلان کے ساتھ گاڑی میں بیٹھ گئی۔۔۔ بیا جیسے ہی پیچھے بیٹھنے لگی۔۔۔ تو زینی بولی۔۔ بیا پیچھے جگہ نہیں ہے۔۔ تم آگے بیٹھ جاؤ زینی بولی۔۔ میں نے پیچھے بیٹھنا ہے۔۔ ایسا کرو تم آگئے جاکر بیٹھ جاؤ میں پیچھے بیٹھ جاتی ہوں بیا زینی کی طرف دیکھتے ہوئے بولی۔۔ زینی کو پتہ تھا وہ اذی بھائی کی وجہ سے پیچھے بیٹھ رہی تھی۔۔ بیا کا اذلان بھائی کے ساتھ اختیار کیے راویے پر زینی کو غصہ تو بہت آیا لیکن چُپ چاپ اُتر کر آگئے جاکر بیٹھ گئی۔۔۔ بیا نے ایک بار بھی اذلان کی طرف نہیں دیکھا۔۔ اذلان نے بے بسی سے بیا کو دیکھا۔۔۔ اور گاڑی سٹارٹ کر کے مول کے راستے ڈال لی۔۔۔ بیا سب سے بات کررہی تھی۔۔ سوائے ازلان کے۔۔ جس سے اذلان کو بہت تکلیف ہورہی تھی۔۔۔ لیکن وہ بول کچھ نہیں رہا تھا۔۔ ۔

***

باذل اپنے کمرے میں تیار ہورہا تھا۔۔۔ جب اُسکا فون بجا۔۔۔۔۔ باذل نے موبائل اُٹھاکر نمبر دیکھا تو۔۔۔ اُسکے سیکرٹری عابد کی کال تھی۔۔۔ باذل نے کال یس کرکے فون کان سے لگایا اور چلتا ہوا۔۔ بالکنی میں آگیا۔۔۔ ہاں بولو کیا خبر ہے۔۔ ۔ باذل نے سنجیدگی سے سوال؟؟؟ سر چار دن بعد میم کی رخصتی رکھی گئی ہے۔۔۔۔ اور آج میم اپنی کزن کے ساتھ شوپنگ پر جارہی ہے۔۔۔ عابد نے اُشب خبر دی۔۔۔۔ ۔ ٹھیک ہے وہ جیسے ہی شوپنگ کرکے مول سے نکلے۔۔ اُنہیں اُٹھالو۔۔۔ اور بغیر کوئی تکلیف دیے۔۔۔ بیا کو میرے گیسٹ ہاؤس لے آؤ۔۔ اور ہاں دھیان سے وہ جنگلی بلی ہے۔۔۔ پنجے بہت مارتی ہے کہ۔۔۔ آگئے والا انسان اپنے پیروں پر کھڑا نہیں رہتا۔۔۔ باذل بیا کو سوچتے ہوئے مسکرا کر بولا۔۔۔ ۔

جی سر عابد نے مودبانہ انداز میں کہ کر فون کاٹ دیا۔۔۔ ۔ میری جنگلی بلی بس کچھ دیر اور۔۔۔ اور پھر تم ہمیشہ کے لیے میری ہوجاؤ گی۔۔ باذل بیا کو مخاطب کر کے بولا۔۔ اور دوبار ریڈی ہونے لگ گیا۔۔ ۔

***

اذلان اُن چاروں کو مول چھوڑ کر چلا گیا تھا۔۔۔ وہ چاروں مول کے اندر داخل ہوئی۔۔۔۔ سب سے پہلے اُنہوں نے بیا کی شادی کا جوڑا لیا۔۔۔۔ اُنہوں نے ریڈ اینڈ گولڈن کلر کے کمبیشن والا خوبصورت عروسی لہنگا پسند کیا۔۔۔۔ مہندی کے لیے یلو اینڈ گرین کلر کا موتیوں والا شرارا لیا۔۔۔ اور ولیمے کے لیے انہوں نے بلیک اینڈ وائٹ کلر کی میکسی پسند کی۔۔ بیا کو بغیر بتائے میر کے ڈریسز کے ساتھ میچنگ کرکے ڈریس لیے۔۔۔۔ بیا کو بغیر بتائے زینی اور سانی نے میر سے کپڑوں کے کلر پوچھے۔۔۔ ۔

پھر ڈریسز کے ساتھ میچنگ جیولری لی۔۔ چوڑیاں۔۔۔ اور اُسکے بعد جوتے لیے۔۔۔ ۔ بیا تو چپ چاپ اُن سب کے ساتھ چل رہی تھی۔۔۔ وہ جو بھی پوچھتی ۔۔۔ اُسکا ہو۔۔ ہاں ۔۔ میں جواب دے دیتی ۔۔۔۔ تینوں نے بیا کے لیے ایک سے بڑ کر ایک خوبصورت چیز پسند کی تھی۔۔۔ سب کی شوپنگ مکمل ہونے کے بعد اُنہوں نے گھر سے احد کو بلایا تھا۔۔۔ وہ چاروں مول کے باہر کھڑی احد کا انتظار کر رہی تھی۔۔۔ ۔ کہ اچانک اُن کے سامنے ایک بلیک کلر کی گاڑی روکی۔۔۔۔ اور اُس میں سے تین چار لوگ نکل کر اُن کی طرف بڑھے۔۔ ۔ چُپ چاپ گاڑی میں بیٹھو۔۔ ۔ ایک گنڈا بیا کے سر پر پسٹل رکھ کر بولا۔۔ اُن کے پاس پسٹل دیکھ کروہ تینوں ڈر گئی۔۔۔ ۔ کون۔۔ ہو۔۔ تم۔۔ اور میں تمہارے ساتھ کیوں جاؤ۔۔۔۔۔ بیا غصے سے بولی۔۔۔۔ زیادہ سوال جواب نہیں۔۔۔ اور گاڑی میں بیٹھو۔۔۔ نہیں تو اِس لڑکی کا بھیجا اُڑا دوں گا۔۔۔ ان میں سے ایک گنڈا زینی کے سر پر پسٹل رکھ کر بولا۔۔۔۔ نہیں۔۔ نہیں۔۔۔ اُسے چھوڑ دو۔ میں چلتی ہوں تمہارے ساتھ۔۔۔ ۔ بیا زینی کی طرف دیکھتے ہوئے بولی۔۔ نہیں بیا۔۔۔ تم کہی نہیں جاؤ گی۔۔۔ زینی چیخ کر بولی۔۔۔ لیکن بیا اُسکی سننے بغیر جاکر گاڑی میں بیٹھ گئی۔۔ ۔

اور وہ گنڈے بیا کو لےکر راہ فوچکر ہوگئے۔۔ ۔ کون ہو۔۔۔ تم۔۔۔ اور کہاں لےکر جارہے ہو۔۔۔ بیا چیخی۔۔ ایک بار ہمارے ہاتھ کُھول دو۔۔۔۔ پھر میں تمہیں بتاتی ہوں میں کیا چیز ہوں۔۔۔۔ بیا غصے سے غرُاتے ہوئے بولی۔۔ ۔ بوس نے منہ کیا ہے۔۔۔ تمہارے ہاتھ کھولنے سے ۔۔۔ نہیں تو تم ہمیں کہی کا نہیں چھوڑو گی۔۔۔ ان میں سے ایک اُسے دیکھتا ہوا بولا۔ ۔

جب تمہارے بوس کو پتہ ہے۔۔ کہ نہ میں تمہارے بوس کو چھوڑو گی اور نہ تمہیں۔۔۔ پھر بھی مجھے پکڑا ہے۔۔۔ بیا ہر لفظ چبا چبا کر بولی۔۔۔ جیسے اُسکے دانتوں کے نیچے اُن کا بوس ہو۔۔ ۔

***

بیاااااا زینی روتے ہوئے چیخی۔۔۔ پھر اُس نے کچھ سوچ کر جلدی سے۔۔۔۔ میر کو فون لگایا۔۔۔۔ بل جارہی تھی۔۔۔ لیکن وہ ُاٹھا نہیں رہا تھا۔۔۔۔ میر بھائی پلیز فون اُٹھائیں۔۔۔ زینی روتے ہوئے بولی۔۔ میر میٹنگ روم میں بیٹھا۔۔۔ میٹنگ اٹینڈ کررہا تھا۔۔ جب اُسکا فوج بجا۔۔۔ میر نے زینی کا نمبر دیکھ کر بعد میں کرنے کا سوچ کر فون کاٹ دیا۔۔۔ اور دوبار میٹنگ میں مصروف ہوگیا۔۔۔۔ جب مسلسل چار پانچ دوفعہ کال آئی۔۔۔ تو میر نے کسی احساس کے تحت فون اُٹھایا۔ ۔

ہی۔۔ ہیلو۔۔۔ میر بھائی۔۔۔ زینی کی روتی ہوئی آواز آئی۔۔۔۔ زینی کے رونے سے میر کو کچھ غلط ہونے کا احساس ہوا۔۔۔ زینی گڑیا آپ رو کیوں رہی ہو۔۔۔ کیا ہوا مجھے بتاؤ۔۔۔ میر نے بے چینی سے پوچھا۔ ۔ ارحم بھی زینی کا نام سُن کر میر کے پاس آیا۔۔ میر بھائی۔۔ بیا کو کچھ لوگ اُٹھا کر لے گئے ہے۔۔ وٹ۔۔۔۔ میر کو اپنا دل ڈوبتا ہوا محسوس ہوا۔۔۔۔ تم لوگ تو شوپنگ کرنے مول گئے تھے۔۔ تو پھر یہ سب کیسے۔۔۔ ۔ میر بے چینی سے بولا۔۔ ہم لوگ شوپنگ کرکے مول کے باہر کھڑے احد بھائی کا ویٹ کررہے تھے۔۔ ۔ کہ اچانک بلیک کلر کی گاڑی آکر ہمارے سامنے روکی۔۔ اور تین لوگ پسٹل کے زور پر بیا کو اپنے ساتھ لے گئے ۔۔۔۔ مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا ہے میں کیا کروں۔۔۔ زینی پریشانی سے روتے ہوئے بولی۔۔۔۔ اچھااا زینی گڑیا آپ رو مت میں ابھی وہاں پہنچتا ہوں۔۔۔ آپ پریشان مت ہو۔۔۔ میر نے کہ کر فون کاٹ دیا۔۔۔ ۔ کیا ہوا یار خیریت تو اِتنا پریشان کیوں لگ رہا ہے۔۔۔ ارحم نے پوچھا۔۔ تو چل میرے ساتھ میں راستے میں سب بتاتا ہوں۔۔ میر پریشانی سے باہر کی جانب بھاگا۔۔۔۔ ارحم بھی اُسکے پیچھے پیچھے باہر بھاگا۔۔ ۔ ہوا کیا ہے۔۔۔ بتائے گا۔۔ ارحم نے پریشانی سے ڈائیونگ کرتے میر سے پوچھا۔۔۔ زینی گڑیا کی کال آئی تھی۔ ۔ کچھ گنڈے بیا کو کڈنیپ کرکے اپنے ساتھ لے گئے میر گاڑی کی سپیڈ تیز کرتا ہوا بولا۔۔ وٹ۔۔۔ بیا بھابھی کا کڈنیپ کب کیسے ارحم صد مے کے مارے بولا۔۔ ۔ بیا اپنی کزنوں کے ساتھ شادی کی شوپنگ کرنے مول گئی تھی۔۔۔ شوپنگ کرکے وہ مول کے باہر کھڑی احد کا ویٹ کر رہی تھی۔۔۔ کہ کوئی بلیک کلر کی کار میں بیا کو کچھ لوگ کڈنیپ کرکے لے گئے ہے۔۔ میر پریشانی سے پیشانی مسلتا ہوا بولا۔۔ ۔

یار میرا دل بہت گھبرا رہا ہے۔۔۔۔ میر ارحم کو دیکھ کر بے بسی سے بولا۔۔۔۔ تو ٹینشن مت لے۔۔۔ ہم دونوں کچھ نہیں ہونے دیے گئے بھابھی کو۔۔۔۔۔ ارحم نے میر کو دلاسہ دیا۔۔۔ ۔

***

میر نے آفس سے مول تک کا سفر۔۔۔ دو گھنٹے کے بجائے۔ ۔15 :منٹ میں یہ کیا۔۔۔۔ گڑیا میر نے ُ گاڑی سے نکل کر سے پکارا۔۔ میر کے گاڈز بھی اُسکے ساتھ تھے۔۔ میر بھائییییی زینی روتے ہوئے میرا کی طرف بڑھی۔۔۔۔ ۔ رونا بند کرو ۔۔ اور مجھے شروع سے بتاؤ کیا ہوا تھا۔۔۔ میر نے اُسے ریلکس کیا ۔۔۔ زینی نے شروع سے لے کر اینڈ تک ساری بات میر کو بتادی۔۔۔ میر بھائی پلیز آپ جلدی کچھ کرئے نہ۔ ۔ اور آپ ٹینشن مت لو میں بیا کو کچھ نہیں ہونے دوں گا۔۔ اور آپ گھر جاؤ ارحم آپ تینوں کو گھر چھوڑ دیں گا تب تک میں کچھ کرتا ہوں میر زینی کو دیکھ کر بولا۔۔ اور اُن تینوں کو میر کے ساتھ گھر بھیج دیا۔ ۔

***

پلیز۔۔ کھولو۔۔ کوئی۔۔۔ ہے۔۔۔ مجھے کیوں۔ ۔ باندھا ہوا ہے۔۔۔ اُن لوگوں نے بیا کو ایک کمرے میں باندھ کے رکھا ہوا تھا۔۔۔ بیا کی آنکھوں پر بھی پٹی بندھی ہوئی تھی۔۔ کوئی تو کھولو،مجھے کیوں یہاں پر رکھا ہے۔۔۔۔ بیا اپنے آپ کو آزاد کرانے کی کوشش کرتی ہوئی بولی۔۔۔ کہ اچانک دھڑم سے دروازہ کُھلا۔۔ بیا کی ڈر کے مارے جان ہوا ہوئی۔۔۔ کوئی قدم قدم چلتا۔۔ اُس کے پاس آیا۔۔۔ کک۔۔ کون۔۔ ہے۔۔ بیا ڈر کے مارے اٹکاتے ہوئے بولی۔۔۔ ۔

میں نے پوچھا کون ہے؟؟۔۔۔۔ وہ ایک دم غصے سے دھاڑی۔۔۔۔ ۔ ریلکس ڈئیر۔۔۔ غصہ صحت کے لیے اچھا نہیں ہوتا۔۔۔ سامنے والا مسکرا کر بولا۔۔۔۔ کمینے انسان چھوڑ مجھے کیوں مجھے یہاں باندھ کے رکھا ہوا ہے۔۔۔ کون ہو تم۔۔۔۔ بیا غراتے ہوئے بولی۔ ۔ ریلکس میری جنگلی بلی۔۔۔ تمہاری یہ خواہش بھی میں پوری کردیتا ہوں۔۔۔ باذل نے آگئے بڑھ کر بیا کی آنکھوں سے پٹی کھولیں۔ ۔

بیا نے آنکھیں جھٹکا جھٹکا کر کھولی۔۔۔ کچھ سیکنڈ بعد بیا کے حواس بیدار ہوئے۔۔۔ بیا نے جیسے ہی نظریں گُھماکر دیکھا تو اُسے شدید قسم کا جھٹکا لگا۔۔ تمممم۔۔ تم نے مجھے کیڈ نیپ کیا ہے۔۔۔ بیا سے تو بولا بھی نہیں جارہا تھا۔۔ ۔ جی ہاں۔۔ میں نے تمہیں کیڈ نیپ کیا ہے۔۔ میر جنگلی بلی۔۔ ۔ باذل بیا کے چہرے سے بال ہٹاتے ہوئے بولا۔۔ کمینے انسان مجھے ہاتھ مت لگا ؤ۔۔۔ دور رہو مجھ سے۔۔۔ بیا غصّے سے غراتے ہوئے بولی۔۔ نہ۔ نہ۔۔ نہ۔ میری جنگلی بلی۔۔ غصہ نہیں کرتے۔۔ باذل کمینی مسکراہٹ چہرے پر لاتے ہوئے بولا۔ ۔

کمینے انسان اُس دن کی مار کا بدلہ تم نے مجھے کڈنیپ کرکے لیا سانی دھاڑ کر بولی۔۔۔ ۔

باذل عالم خان اِتنا بھی گیا گزرا نہیں ہے۔۔۔ کہ ایک چھوٹی سی بات کا بدلہ اِس طرح لے۔۔۔ باذل رُک موڑ کر بولا۔۔۔۔ تو پھر مجھے یہاں کیوں لائے ہو بیا ہر لفظ چبا چبا کر بولی۔۔ اب بکو بھی۔۔ بیا باذل کو کافی دیر خاموش کھڑا دیکھ کر بولی۔ ۔

میں تم سے محبت کرتا ہوں۔۔۔ اور شادی کرنا چاہتا ہوں۔۔ ۔

باذل کافی دیر خاموش رہنے کے بعد بولا۔۔۔۔ کیااااااا بیا کو سُن کر جھٹکا لگا۔ ۔

***

پھوپھو،اذی بھائی،احمد بھائی،کہاں ہو ،،آپ سب زینی روتے ہوئے سب کو پُکار رہی تھی۔۔ سب ہی زینی کی آواز سُن کر ہول میں آگئے۔۔۔ کیا ہوا زینی تم رو کیوں رہی ہو۔۔ سحر بیگم نے پریشانی سے سو ال کیا۔۔۔ اور یہ بیا کہاں ہے۔ ۔ تم لوگ کے ساتھ شوپنگ کرنے گئی تھی نہ۔۔۔۔ اذلان بیا کو اُن کے ساتھ نہ پاکر بولا۔۔۔۔ اذی بھائی۔۔۔ بیا کو کسی نے کڈنیپ کرلیا ہے۔۔۔ نی آنکھوں میں آنسوں لیے بولی۔۔۔۔ کیااااااا یااللّٰہ خیر ثانیہ بیگم دہل کر بولی۔۔۔ یہ سب کیسے ہوا۔۔ اور کون تھے وہ لوگ۔۔۔ اذلان پریشانی سے بولا۔۔ زینی نے اذلان کو سب کچھ بتایا۔۔ تم لوگوں نے اُن کا چہرہ دیکھا اذلان پریشانی سے ماتھا مسلتا ہوا بولا۔۔۔ ۔ نہیں اُن لوگوں نے چہرے پر ماسک پہنا ہوا تھا اور وہ زبردستی بیا کو گاڑی میں بیٹھا کر لے گئے۔۔۔۔ میں نے میر بھائی کو بھی بتا دیا ہے۔۔۔ وہ بھی بیا کو ڈھونڈ رہے ہیں۔۔ زینی بولی۔۔۔ ۔ میر ایک گھنٹے سے بیا کو ڈھونڈ رہا تھا۔۔ لیکن بےکار۔۔۔۔ ابرہیم صاحب بھی بیا کو ڈھونڈنے کے لیے اپنے کنٹیکٹ یوز کر رہے تھے۔۔۔ یار اب تک کڈنیپز کا کوئی فون بھی نہیں آیا پیسوں کے لیے۔۔۔ اب کیسے ڈھونڈے گے بیا بھابھی کو ارحم میر کو دیکھتا پریشانی سے بولا۔۔۔۔ آئے گا بھی نہیں۔۔ مطلب ارحم نے سوالیہ نظروں سے میر سے پوچھا۔۔۔ بیا کو کڈنیپ اُنہوں نے پیسوں کے لیے نہیں کیا۔۔۔ یہ کچھ اور ہی بات ہے۔۔۔ میر سوچتا ہوا بولا۔۔۔۔ تیرا مطلب بھابھی کو پیسوں کی وجہ سے نہیں کسی اور وجہ سے کڈنیپ کیا ہے۔۔۔ ہممممم۔۔۔۔ لیکن اب پتا کیسے چلے گا کہ وہ لوگ اُنہیں کہاں لے کر گئے ہے۔۔۔۔ ارحم نے سوال کیا۔۔ ۔ پتہ نہیں یار۔۔ لیکن میں بہت جلد اپنی بیا کو ڈھونڈ لو گا۔۔۔ میر کرسی سے ٹیک لگاتا ہوا بولا۔۔۔۔۔ اے میرے پروردگار میری مدد کر۔۔۔۔ میری محبت،میری شریک حیات کو ڈھونڈنے میں میری مدد کر۔۔۔ میر دل میں اپنے رب سے مخاطب ہوکر بولا۔۔ ۔ کہ اچانک میر کے دماغ میں ایک جھمکا ہوا۔۔۔۔ میر جلدی سے اُٹھ کر زینی کو کال ملانے لگا۔۔۔ کیا ہوا کیسے کال کررہا ہے۔۔۔ ارحم میر کو کال ملاتا دیکھ کر بولا۔۔۔۔ زینی گڑیا کو۔۔۔۔ کیوں۔۔۔ ؟ رُکو بتاتا ہوں۔۔۔۔ ہیلو۔۔ زینی گڑیا۔۔۔۔ میر بھائی بیا کا کچھ پتہ چلا زینی نے جلدی سے پوچھا۔۔۔۔ نہ۔ یں۔ نہیں گڑیا ابھی تک تو نہیں۔۔ لیکن بہت جلد میں پتا لگا لو گا۔۔۔۔ میر نے اُسے تسلی دی۔۔۔ اچھا تم مجھے یہ بتاؤ۔۔۔ بیا کے گلے میں نکاح والے دن میں نے ڈائمنڈ کا ایک B.M کے Alphabet letter والا ایک لوکٹ پہنایا تھا۔۔۔ کیا وہ اب بھی اُسکے گلے میں ہے۔۔۔۔ میر کے دل نے ایک اس سے پوچھا۔۔۔۔۔ ہاں۔۔ ہے اُسنے وہ لوکٹ کبھی بھی اپنے گلے سے نہیں نکالا۔۔۔ زینی نے جواب دیا۔۔۔۔ زینی کی بات سُن کر میر کے دل کو ڈھیروں سکون ملا۔۔۔۔ شکریہ گڑیا میر نے مسکرا کر کہا۔۔۔ بھائی بیا کب ملے گی۔۔ ۔ زینی سُوں سُوں کرتے ہوئے بولی۔۔۔۔ اب بس بہت جلد تمہاری بہن اور میری بیوی ہمارے پاس ہوگی ۔۔۔۔ میر ایک عظم سے بولا۔۔۔ اور فون کاٹ دیا۔۔۔۔۔ ۔ کیا ہوا کچھ بتا تو سہی۔۔۔ ارحم جھنجھلاتا ہوا بولا۔۔۔۔ ابھی کوئی بات بتانے،سُنے کا وقت نہیں ہے۔۔۔ تو چل میرے ساتھ۔۔۔ میر باہر کی جانب بڑھتا ہوا بولا۔۔۔ ارحم بھی اُسکے پیچھے چل دیا۔۔۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.