لیکن میں تم سے شادی کبھی نہیں کرسکتی۔۔ ۔ اور میرا نکاح بھی ہوچکا ہے۔۔۔ اور چار دن بعد میری رخصتی ہے۔۔۔ بیا ہر لفظ چبا چبا کر بولی۔۔۔ مجھے سب پتہ ہے کہ تمہارا نکاح میر شاہ سے ہوچکا ہے۔۔۔۔ باذل اُسکی طرف آتا ہوا بولا۔۔۔ جب تمہیں پتہ ہے کہ میرا نکاح ہوچکا ہے۔۔ تو پھر تم مجھ سے کیا چاہتے ہو کیوں لائے ہو مجھے یہاں۔۔۔ بیا غصے سے بولی۔۔ تمہیں میر عادی شاہ کو طلاق دینی ہوگی باذل پینٹ کی جیب میں ہاتھ ڈالے بیا کی طرف دیکھ کر بولا۔۔۔۔ باذل کی بات سُن کر بیا کے دل کو کچھ ہوا اُسے ایسا لگا جیسے وہ اب اگلا سانس نہیں لے پائے گی۔۔۔ یہ کیا بکواس ہے۔۔ بیا کا چہرہ غصے کی شِدت سے لال سرخ ہوگیا تھا۔۔ ۔ تمہیں پتہ بھی ہے تم کیا بکواس کررہے ہو۔۔۔ شرم نہیں آتی مجھ سے اِتنی گھٹیا بات کہتے ہوئے ۔۔ بیا غصے سے غراتے ہوئے بولی۔۔۔۔ اُسکا بس نہیں چل رہا تھا اِس انسان کو زمین میں گھاڑ دیے۔۔ ۔ ریلکس ڈئیر۔۔۔۔ اک تو تم غصہ بہت کرتی ہو۔۔۔ شکل سے تو اِتنی معصوم لگتی ہو باذل بیا کو دیکھ کر بولا۔۔۔۔ جو غصے سے اُسے ہی گُھور رہی تھی۔۔۔ اُس کا بس نہیں چل رہا تھا۔۔ اس انسان کی جم کے دھلائی کردیے۔۔ ۔ بیا پلیز میں تم سے بہت محبت کرتا ہوں۔۔ تمہارا بھی تو میر کے ساتھ زبردستی نکاح ہوا ہے نہ۔۔۔ مجھے سب پتہ ہے پانچ سال پہلے جو ہوا تھا۔۔ میں تمہیں بہت خوش رکھو گا۔۔۔ بس تم اُسے ایک بار ڈیوس دے دو۔۔۔ پھر میں تم سے شادی کرلو گا۔۔ باذل پلگ پن حد پار کرتا ہوا بولا۔۔۔ ۔
***
یار اب بتا بھی دو ہم کہا جارہے ہیں۔۔۔ ارحم میر کو ڈرائیونگ کرتا دیکھ۔۔ دوبارہ بولا۔۔۔۔۔ نکاح والے دن میں نے بیا کے گلے میں ایک ڈائمنڈ کا بی،ایم،،، نیم کا لوکٹ پہنایا تھا۔۔۔ میر گاڑی کی سپیڈ تیز کرتے ہوئے بولا۔۔۔ تو۔۔۔۔ تو وہ کوئی معمولی لوکٹ نہیں تھا۔۔۔ بیا کی سیفٹی کے لیے میں نے اُس میں ٹرانس میٹر فٹ کیا ہوا تھا۔۔۔۔ بیا جہاں بھی جاتی تھی مجھے پتہ چلا جاتا تھا۔۔۔ میر بہت آرام سے بولا۔۔۔ میر کی نسبت ارحم کو یہ سب سُن کر کافی شاک لگا۔۔ کیا ہوا ایسے کیوں دیکھ رہا ہے ۔۔۔ ارحم کو اپنی طرف دیکھتا پاکر میر بولا۔۔ کچھ۔۔ ۔ نہیں۔۔ ارحم اپنی کیفیت پر قابو بات بولا۔۔ بھابھی کی لوکیشن ٹریس ہوئی۔۔۔ ہاں بس ہم اُدھر ہی پہنچنے والے ہے۔۔۔ میر سامنے دیکھتا ہوا بولا۔۔۔ ۔
یہ۔۔ تمہاری غلط فہمی ہے کہ میں میر شاہ کو کبھی طلاق دو گی۔۔۔ سمجھے تم بیا بازل کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے بولی۔ کیوں رہنا چاہتی ہو اُس انسان کے ساتھ جس سے زبردستی تمہارا نکاح ہوا ہے۔۔۔ باذل بیا کو بالوں پکڑے غصے سے بولا۔۔۔۔ ہاہاہاہاہا بیا ہنسی۔۔۔ باذل نے آخییے سے اُس دیکھا۔۔ ۔ وہ تمہارے جیسے عورتوں پر ہاتھ اُٹھانے والے مردوں میں سے نہیں ۔۔۔ کہ جو کمزور عورت دکھی نہیں۔۔ اور اُسے اپنا شکار بنالیا۔۔ بیا بغیر ڈرے اُسکی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے بولی۔۔۔۔ میر عادی شاہ ہر ماں،بہن،بیوی،بیٹی کی عزت کرنا جانتا ہے۔۔ بیا غرور سے بولی۔۔۔۔ بیا کا غرور سے کہنا باذل کو انگور گزرا۔۔۔۔ ٹھیک ہے پھر تم نہیں کرو گی سا ئن ڈیواس پیپرز پر باذل بیا کے بال چھوڑتا ہوا بولا۔۔۔۔ نہیں کبھی نہیں بیا چبا چبا کر بولی۔۔۔ ٹھیک ہے جیسی تمہاری مرضی۔۔۔ پھر مجھے مت کہنا کہ میرے ماں باپ بھائیوں کو کیوں مارا ۔۔ باذل تنزیہ مسکرا کر بولا۔۔۔۔ باذل کی بات پر بیا کے ہاتھ پاؤں بے جان ہوئے۔۔ تم۔۔ جھ۔۔۔ جھو ٹ۔۔۔ بول۔۔ رہے ہوں۔۔۔ بیا آنسوں روکے بے مشکل بولی۔۔۔ نہیں یقین تو یہ دیکھ لو۔۔۔۔ باذل نے فون نکال کر کسی کو کال ملائی اور فون سپیکر پر رکھا۔۔۔ ہیلو۔۔ ہاں۔۔ کہاں ہو تم۔۔ باذل بیا کی طرف دیکھتا ہوا بولا۔۔۔ سر گھر کے سامنے کھڑے ہے۔۔۔ نشانہ لگائے۔۔ آپ کہے تو شوٹ کردیے۔۔۔ دو سری طرف سے کہا گیا۔۔ گھٹیا انسان تم ایسا کچھ نہیں کرو گئے۔۔۔۔ میں تیار ہوں۔۔۔ ڈیوس پیپر پر سائن کرنے کے لیے۔۔۔۔ بیا روتے ہوئے بے مشکل بولی۔۔۔۔ بس تم اُنہیں کہو وہ وہاں سے چلے جائے۔۔۔ پلیز۔۔۔۔ بیا چیخی ۔۔۔ ۔
گڈ گرل مجھے تم سے یہی امید تھی۔۔۔۔ کام ہوگیا تم لوگ واپس آجا ؤ۔۔ ۔ باذل نے کہتے ساتھ فون کاٹ دیا۔۔ ۔
***
یہ لو پیپرز اور فٹافٹ سائن کرو۔۔ باذل بیا کو پیپرز کے ساتھ پن پکڑتا ہوا جلدی سے بولا۔۔ شاہ پلیز آجاؤ نہیں تو تمہاری بیا مرجائے گی۔۔۔ پلیز اپنی بیا کو مرنے سے بچالو۔ ۔ بیا روتے ہوئے دل میں میر سے مخاطب ہوئی ۔۔ یااللّٰہ اب سب کچھ آپ کے ہاتھ میں ہے بیا آسمان کی طرف دیکھتے ہوئے بولی۔۔۔ جلدی کرو۔۔۔ بیا کو سائن نہ کرتا دیکھ باذل چڑکر بولا۔۔ کررہی ہوں۔۔۔ بیا گُھور کر بولی۔۔ ۔
مجھے معاف کر دو شاہ مجھے بےوفا مت سمجھتے گا۔۔۔ بیا روتے ہوئے دل میں بولی۔۔۔ وہ سائن کرنے ہی لگی تھی۔۔۔ کہ دھڑم سے دروازہ کھولا۔۔۔۔ دونوں نے ایک ساتھ آنے والی ہستی کو دیکھا۔۔ شاہ۔۔۔۔ بیا کے زیر لب بڑبڑائی۔۔۔ باذل میر کی غصے کی وجہ سے لال ہوتی آنکھیں دیکھ ڈر کر دو قدم پیچھے ہوا۔۔۔۔ ۔
تمہاری ہمت کیسے ہوئی۔۔ میری منکوحہ کو کڈنیپ کرنے کی۔۔ میر غصے کے عالم میں با ذل کی طرف بڑھا۔۔۔ اور اُسکا گریبان پکڑ کر پے در پے مُکے جھڑتے ہوئے کس زخمی شیر کی طرح غرایا۔۔ ۔ تمہاری ہمت کیسے ہوئی ہاں،بولو, میری محبت کو،میری عزت کو کڈنیپ کرنے کی۔۔۔ میر جنونی انداز میں باذل کو مارتا ہوا بول رہا تھا۔۔۔ بیا کھڑی اُسکا جنونی انداز دیکھ رہی تھی ۔۔۔ میر کو اِس طرح دیکھ کر اُسکا پورا جسم کپکپا رہا تھا۔۔ ۔
پل۔۔ پلیز اُسے چھوڑ دیے۔۔۔ وہ مر۔۔ جائے گا۔۔۔ بیا ہمت کرتے ہوئے بولی۔۔۔۔ تو مر جانے دو۔۔۔ اُسکی ہمت کیسے ہوئی تمہیں ہاتھ لگانے کی۔۔۔ میر دھاڑ کر بولا۔۔۔ ۔
ارحم بھائی۔۔ پلیز اپنے دوست کو سمجھائے۔۔ وہ مر جائے گا ۔۔۔ بیا ارحم کو اندر آتا دیکھ کر بے بسی سے بولی۔۔ ۔
ارحم جلدی سے میر کی جانب بڑھا۔۔ جو ابھی بھی اُسے مار رہا تھا۔۔۔۔ میر چھوڑو اُسے وہ مر جائے گا۔۔۔ ارحم میر کو پیچھے کرتا ہوا بولا۔۔۔ کیسے چھوڑ دو اِس کمینے کو اگر بیا کو کچھ ہوجاتا تو۔۔۔ میر کو یہ سوچ آتے ہی غصہ بڑھ جاتا۔ ۔
ویسے تو کچھ نہیں ہوا۔۔۔ لیکن جیسے تو راہیکٹ کررہا ہے نہ۔۔۔ اِسے دیکھ کر پکا اُنہیں کچھ ہوجائے گا۔۔ ارحم چڑکر بولا۔۔۔ وہ دیکھو ڈر کے مارے کیسے کانپ رہی ہے۔۔۔ ارحم بیا کی جانب اشارہ کرتا ہوا بولا۔۔۔۔ جو ڈر کے مارے پوری کانپ رہی تھی۔۔۔۔ اِسے چھوڑ اور جاکر بیا بھابھی کو سنبھالو ارحم نرمی سے بولا۔۔ ۔ میر باذل کو چھوڑ کر بیا کی جانب بڑھا۔۔۔ بیا ڈر کے مارے پیچھے جارہی تھی کہ اچانک کسی چیز سے ٹکرا کر گرنے والی تھی۔۔۔ کہ میر نے آگے بڑھ کر بیا کو سنبھالا۔۔ کافی دیر دونوں اک دوسرے کی آنکھوں میں دیکھتے رہے۔۔۔ میر کو دیکھ کر بیا کی آنکھیں بھیگ گئی۔۔۔ پلیز روئے مت سب ٹھیک ہے۔۔ میر بیا کو اپنے سینے سے لگاتے ہوئے بولا۔۔۔ لیکن بیا نے کوئی جواب نہیں دیا اور اُسکے سینے سے لگے روتی رہی۔۔۔۔ میر بھی چپ چاپ بیا کو محسوس کررہا تھا۔۔۔ ۔
***
اگر بیا میری نہیں ہوئی تو میں بیا کو کسی اور کا بھی نہیں ہونے دوگا باذل جنونی انداز میں اُن کی طرف دیکھتا ہوا بولا۔۔ دونوں نے ایک ساتھ باذل کی طرف دیکھا۔۔۔ ۔
اگر بیا میری نہیں ہوئی تو اُسکو میں تمہارا بھی نہیں ہونے دوگا۔۔۔ تمہاری وجہ سے میرے بابا عالم خان کی موت ہوئی۔ ۔
میری وجہ سے۔۔۔ میر حیرت سے بو لا۔۔۔۔ ہاں تمہاری وجہ سے اگر پانچ سال پہلے وہ کنٹریکٹ تمہاری جگہ میرے بابا کو ملتا تو وہ آج زندہ ہوتے۔۔۔۔ وہ کنٹریکٹ ہماری کمپنی کی جگہ تمہاری کمپنی کو ملا۔۔۔ جس کی وجہ سے ہماری کمپنی کو کروڑوں کا نقصان ہوا۔۔۔ جو وہ برداشت نہیں کر پائے ۔۔ اور اُنہیں ہاٹ اٹیک آیا ۔۔۔ جس کی وجہ سے وہ اس دنیا میں نہیں رہے۔۔۔۔ باذل آنکھوں میں آنسوں لیے بولا۔۔ ۔ تمہاری وجہ سے میرے بابا اِس دنیا میں نہیں رہے۔۔۔ اب میں تم سے بھی تمہاری خوشیاں تمہاری بیا چھینو گا۔۔۔۔ تمہیں بھی تو پتہ چلنا چاہیے کہ۔۔۔ کسی کو کھونے کا درد کیا ہوتا ہے۔۔۔ باذل جنونی انداز میں بولا۔۔۔ اور اپنی جیب سے گن نکال کر بیا کی طرف کی۔۔ ۔
اور باذل نے بیا پر گولی چلائی کہ اچانک میر بیا کے سامنے آگیا اور۔۔ ۔
ٹھاہ۔۔۔ ۔
ٹھاہ۔۔۔ ۔ فائرنگ کی آواز سُن کر گھر کے اندر آتی پولیس جلدی سے اُس کمرے کی جانب بڑھی۔۔۔ جہاں سے فائر کی آواز آئی تھی۔۔ ۔
پکڑو اُسے ایک پولیس والا بولا۔۔ می۔۔ ں۔۔ میں نے کچ۔۔ ھ نہیں کیا۔۔۔ یہ سب خود ہوا ہے۔۔۔ باذل جنونی انداز میں بولا۔۔ ۔
میرررررر ،،،ارحم جلدی سے میر کی جانب لپکا۔۔۔ بیا تو چپ چاپ کھڑی میر کی خون سے لے پت حالت دیکھ رہی تھی۔۔۔۔ میر بھی درد کی پرواہ کئے بنا مسکراتا ہوا بیا کو دیکھ رہا تھا۔۔ ۔ بھابھی، بھابھی۔ ارحم نے بیا کو پکارا جو کچھ سُن ہی نہیں رہی تھی۔۔۔ بھابھی ارحم چلایا،،ہاں،،بھابھی یہاں آکر میری مدد کرے۔۔ میر کو گاڑی تک لانے میں۔۔۔ اُسے ہوسپٹل لے کر چلے۔۔۔ ہاں۔۔ یہاں سے پکڑے۔۔۔ دونوں نے میر کو جلدی سے گاڑی میں بیٹھایا۔ ۔ ۔ بھابھی آپ پیچھے بیٹھ کر میر کا سر گود میں رکھے۔۔۔ ہاں۔ ۔ بیا جلدی سے میر کا سر گود میں لے کر پیچھے بیٹھی۔۔۔ اور ساتھ ہی ارحم گاڑی زن سے بھاگا لے گیا۔۔۔۔ ۔
15 منٹ کی مسلسل ڈرائیونگ کے بعد وہ ہوسپٹل پہنچے۔۔ ۔ ہوسپٹل والے میر کو جانتے تھے کیوں کہ وہ غریبوں کے علاج کے لیے ہر سال بیس لاکھ کا فنڈ دیتا تھا۔۔۔۔ اس لیے بغیر دیر کیے ڈاکٹر جلدی سے اُسے آپریشن تھیٹر میں لےکر گئے۔۔ ۔ بیا وہاں پڑے بینچ پر اڈہ سی گئی۔۔۔ بھابھی پلیز اپنے آپ کو سنبھالے۔۔۔ ارحم جلدی سے بیا کی جانب بڑھا۔۔۔۔ وہ۔۔ وہ۔۔ کیوں آئے آگئے۔۔ مرنے دیتے مجھے۔۔۔ بیا ارحم کی طرف دیکھتے ہوئے بولی۔۔۔ اِس سے اچھا ہوتا میں ہی مرجاتی۔۔۔ سب کو مجھ سے چھٹکارا مل جاتا۔۔۔ اور اُنہیں بھی اِس زبردستی کے نکاح سے بھی۔۔۔ بیا روتے ہوئے بولی۔۔۔ کیوں بچایا مجھے۔۔۔ ۔
کیوں کہ وہ آپ سے بے انتہا محبت کرتے ہیں۔۔۔ ارحم سامنے دیکھتا ہوا بولا۔ بیا نے سر اُٹھا کر اُسے دیکھا۔۔۔۔ تو ارحم نے شروع سے لےکر اب تک کی ساری بات بتائی۔۔۔۔ بھابھی میر ایک سنجیدہ مزاج بندہ تھا۔ ۔ ہر وقت غصہ اُسکی ناک پر رہتا تھا آج تک اُس نے کبھی کسی لڑکی کو آنکھ اُٹھا کر نہیں دیکھا۔۔۔ لیکن جب سے اُسنے آپ کو دیکھا تھا۔۔۔ وہ ہسنے،لگا تھا ۔۔۔ اب وہ ہر ٹائم آپ کو سوچ کر مسکراتا رہتا تھا۔۔۔ بیا نظریں جھکا کر چپ چاپ ارحم کو سُن رہی تھی۔۔۔ اِن پانچ سالوں میں میر نے کبھی آپ کو اکیلا نہیں چھوڑا۔۔۔ اب بھی ہم آپ تک اُس لوکٹ کی وجہ سے پہنچے تھے۔۔۔۔ جو نکاح والے دن میر نے آپ کے گلے میں پہنایا تھا۔۔۔۔ اِس لوکٹ سے کیسے۔۔ ۔ بیا نے سوالیہ نظروں سے دیکھ کر پوچھا۔۔۔۔ وہ اپنی محبت سے دور جارہا تھا۔۔ اُسکی سیفٹی کے لیے وہ کوئی رسک نہیں لے سکتا تھا۔۔ اس لیے اُسنے آپ کے لوکٹ میں ٹرانس میٹر فٹ کیا ہوا تھا۔۔ جس کی وجہ سے آپ جہاں بھی جاتی تھی۔۔ میر کو پتہ چل جاتا تھا۔۔ ۔
ان پا نچ سالوں میں آپ میر کی محبت نہیں رہی۔۔۔ بلکے اُس کا عشق،اُس کا جنون بن گئی ہو۔۔۔ تو وہ پھر کیسے آپ کو مصیبت میں دیکھ کر چپ بیٹھتا۔۔۔۔ ارحم بولا۔۔ ۔
***
یہ سب سُن کر بیا خود سے نظریں نہیں ملا پارہی تھی۔۔۔ میں نے اُنہیں کتنا غلط سمجھا۔۔۔۔ بیا دل میں خود کو مخاطب کرکے بولی۔۔۔ ارحمممم۔۔ ۔ ابرہیم صاحب نے اُسے پکارا ۔۔۔ انکل۔۔۔ ارحم نے فون کرکے بیا اور میر کی فیملی کو ہوسپٹل بولا لیا تھا۔۔۔۔ ۔ ارحم میر کہاں ہے۔۔۔ سارہ بیگم نے بے چینی سے بیٹے کا پوچھا۔۔۔۔۔ آنٹی میر کو دو گولیاں لگیں ہے۔۔ اور ابھی وہ آپریشن تھیٹر میں ہے۔۔۔ ارحم نے پریشانی سے جواب دیا۔۔۔۔ یااللّٰہ میرے بچے کی حفاظت کرنا۔۔ سارہ بیگم روتے ہوئے بولی۔۔۔۔ بیا چپ چاپ سر جُھکائے آنسوں بہا رہی تھی ۔۔۔ بیااا۔۔۔ ازی نے اُسے پکارا۔۔۔۔ اذلان کو دیکھ کر بیا کی ہمت جواب دے گئی۔۔۔ اور وہ بھاگ کر اُس کے سینے سے لگ کر پھوٹ پھوٹ کر رو دی۔۔۔۔ بھائییییی۔۔ ۔
پرنسز رو مت۔ ۔ انشااللّٰہ سب ٹھیک ہوجائے گا۔۔۔ ارحم نے اذلان کو فون پر سب بتا دیا تھا۔۔۔۔ ثانیہ بیگم نے آگے بڑھ کر بیا کو گلے لگایا۔۔۔۔ ماما۔۔۔ اُنہ۔۔ وں۔۔ اُنہوں نے میری طرف آتی گولی خود پر لی۔۔۔ بیا۔۔۔ روتے ہوئے ہچکیوں کے درمیان بول رہی تھی۔ ما۔ ما۔۔۔ وہ ٹھیک تو ہوجائے گئے نہ۔۔۔۔ بیا نے ایک اس سے ماں سے پوچھا۔۔۔ ہاں۔۔ بیٹا ہمت۔۔ مت ہارو۔۔۔۔ اپنے رب سے اپنے ہمسفر اپنے محافظ کو مانگو ۔۔۔ دیکھنا وہ رب اپنے پسندیدہ بندے کو کبھی خالی ہاتھ نہیں لوٹ اتا۔۔ ثانیہ بیگم بیا کو اپنے ساتھ لگاتے ہوئے بولی۔۔۔۔ جاؤ بیٹا وضو کرکے اپنے رب سے اپنے شوہر کی سلامتی کی دعا مانگو۔۔۔ وہ ثانیہ بیگم کی بات پر عمل کرتی ۔۔۔ وضو کرنے چلی گئی۔۔۔۔ یااللّٰہ میری بچی کو خالی ہاتھ مت لوٹانا۔۔۔۔ ثانیہ بیگم بیا کو جاتے دیکھ بولی۔ ۔ بیا نے وضو کرکے کہ جا نماز بچھائی۔۔۔ اور دو بٹے کو نماز کی سٹائل میں لےکر مغرب کی نماز ادا کرنے لگی۔۔۔ نماز ادا کرکے اُسنے جیسے ہی دعا کے لیے ہاتھ اُٹھائے۔۔۔ آنکھوں سے آنسوؤں بہ نکلے۔۔ اے میرے پروردگار تُو تو سب کی سُنتا ہے نہ۔۔۔ تو میری بھی ُسن میں تیرے در پر اپنے شوہر کی سلامتی کی دعا مانگنے آئی ہوں۔۔۔ بیا اپنے رب سے گڑگڑا کر میر کی سلامتی مانگ رہی تھی۔۔۔ یااللّٰہ وہ بہت اچھے ہے۔۔۔ اُنہیں ٹھیک کردیے چائے اُن کی جگہ مجھے بلا لے۔۔۔ میں نے تو ابھی اُن کے ساتھ نئی زندگی شروع کرنی تھی۔۔۔۔ یااللّٰہ میں ایک اس سے تیر در پر آئی ہوں۔ یااللّٰہ مجھے خالی ہاتھ مت لوٹا۔۔۔۔ بیا سجدے میں گر کر اپنے رب سے اپنے ہمسفر اپنے محافظ کو مانگ رہی تھی۔۔۔۔ وہ نماز پڑھ کر واپس آئی۔۔ جہاں سب ڈاکٹر کے باہر آنے کا انتظار کر رہے تھے۔۔۔۔ بیا ایک سائیڈ پر دیوار سے لگ کر کھڑی ہوگئی کہ تبھی ڈاکٹر باہر آیا۔۔ سب ہی جلدی سے ڈاکٹر کے جانب لپکے۔۔ ڈاکٹر کیسا ہے میر ۔۔۔ ابرہیم صاحب نے بے چینی سے بیٹے کے بارے میں پوچھا۔۔ ۔ دیکھے مسٹر ابرہیم اُن کو دو گولیاں لگیں تھیں۔۔۔ ایک سینے پر اور دوسری بازو پر۔۔۔ جب اُن کو یہا پر لایا گیا تب اُن کی حالت کافی کریٹیکل تھی۔۔ اُن کا بچنا ناممکن تھا۔۔۔ بیا سانس روکے سُن رہیں تھی۔۔ لیکن اُوپر والے کے کرم اور آپ سب کی دعاؤں کی وجہ سے اُن کا آپریشن کامیاب رہا۔ ۔ اور وہ اب خطرے سے باہر ہے۔۔۔۔ ڈاکٹر کی بات سُن کر سب کے چہروں پر شکر کی مسکراہٹ آگئی۔۔ بیا کی کب سے روکی سانس بحال ہوئی۔۔۔ شکریہ ڈاکٹر۔۔ ۔ کیا ہم میر سے مل سکتے ہے۔۔ ۔ ارحم جلدی سے بولا۔ ۔1گھنٹے میں اُنہیں ہوش آجائے گا۔۔ اُسکے بعد آپ اُن سے مل سکتے ہیں۔۔۔ اور اُنہیں ریسٹ کی بہت ضرورت ہے۔۔ ڈاکٹر اُن سب کو ہدایت دے کر چلا گیا۔ ۔
کہاں جارہی ہو۔۔ بیا کو جاتا دیکھ ماہی بولی۔۔ شکرانے کے نفل ادا کرنے۔۔ بیا نے بغیر روکے جواب دیا۔۔۔ اور اپنے رب کے حضور شکرانے کے نفل ادا کیے۔ ۔
***
1 گھنٹے بعد میر کو ہوش آگیا تھا۔۔۔ سب باری باری میر سے مل رہے تھے۔۔۔۔ میر کی پیاسی آنکھیں تو بس ایک انسان کے دیدار کرنے کے لیے ترس رہی تھی۔۔۔۔ سب میر سے ملکر جاچکے تھے۔۔ لیکن اُسکی محبت نہیں آئی اُس سے ملنے۔۔۔ جسکی وجہ سے میر غصے سے بھرا بیٹھا تھا۔۔ ۔ کیا ہوا بڈی کسی کا ویٹ کر رہا ہے۔۔ ۔ ارحم میر کو بیا کے لیےاِتنا بے چین دیکھ کر مسکراہٹ چھپاکر بولا۔۔۔ می۔۔ میں۔۔ ککی۔۔ کیسی کا۔۔ ویٹ۔ ۔۔ نہیں تو۔۔۔ میر گڑبڑا کر بولا۔۔۔ اور تو یہاں کیا کھڑا ہے۔۔ جاجاکر کوئی کام کر۔ میر چڑکر بولا۔۔۔ اچھا یار جارہا ہوں۔۔ اِتنا چڑ کیوں رہا ہے۔۔ جاتا ہے کہ پھینکو میر اُسے چھری دکھاتے ہوئے بولا۔۔۔ تو ارحم جلدی سے روم سے نکل گیا۔۔۔۔ یہ مجھے کیا ہورہا ہے۔۔ میں اِتنا چڑچڑا کیوں ہورہا ہوں۔۔ میر جھجلاتے ہوئے بولا۔ ۔
بہت رات ہوگئی ہے ۔۔۔ میر بھی اب ٹھیک ہے۔۔ آپ سب لوگ گھر جاؤ۔۔ میں میر کے پاس روکتا ہوں ارحم بولا۔۔۔۔ بابا کیا میں آج رات یہاں رُک سکتی ہوں۔۔ ۔ بیا فہد صاحب کی طرف دیکھ کر بولی۔۔۔ ہا۔ ں۔۔ ہاں بیٹا کیوں نہیں۔۔ میر آپ کا شوہر ہے۔۔۔ آپ کا حق بنتا ہے یہاں روکنے کا۔۔۔ اِس میں پوچھنے کی کوئی ضرورت نہیں۔۔۔ فہد صاحب نے مسکرا کر اجازت دی۔۔۔ ۔
اور کچھ ہی دیر میں سب چلے گئے۔۔۔ ہوسپٹل میں بیا اور ارحم روکے تھے۔۔ ۔
ارحم میر کو میڈیسن دےکر روم سے نکلا تو اُسکی نظر بائیں جانب پڑھے بینچ پر پڑی۔۔۔ جہا بیا بیٹھیں ہوئی تھی۔۔۔ بھابھی آپ یہاں اکیلے کیوں بیٹھے ہے۔۔ اور میر سے ملنے اندر کیوں نہیں آرہی۔۔ ۔ ارحم بیا کے ساتھ بیٹھتے ہوئے بولا۔۔ ارحم بھائی میری ہمت نہیں ہورہی اُن کے سامنے جانے کی۔۔ میں کس منہ سے اُن کے سامنے جاؤ۔۔۔ بیا آنکھوں میں آنسوں لیے ارحم کو دیکھ کر بولی۔۔۔ مجھ سے اُن کا سامنا نہیں ہوگا۔۔۔ تو کیا آپ میر کو نہیں دیکھے گی ارحم اُسکی طرف دیکھ کر بولا۔۔ جب وہ سو جائے گئے تب میں اُنہیں دیکھ لو گی۔۔۔ بیا نظریں جھکا کر بولی۔۔۔۔ میر کب سے آپ کے آنے کا ویٹ کررہا ہے ارحم نے ایک اور کوشش کرنی چاہی۔۔ آپ اُن کو بولو کے وہ گھر چلی گئی ہے۔۔۔ بیا نظریں چُرا کر بولی۔۔ لیکن۔۔ می۔۔ میں۔۔ کیسے۔۔۔ جھو۔ ٹ آپ مجھے بہن مانتے ہیں نہ بیا ارحم کی طرف دیکھ کر بولی۔۔۔ اِس میں کوئی شک۔ تو آپ کو اپنی بہن کی قسم آپ اُنہیں نہیں بتاؤ گے کے میں یہاں ہوں۔۔۔ ۔
ٹھیک ہے جیسے میری بہن بولے۔۔ ارحم ہار مانتے ہوئے مسکرا کر بولا۔۔۔ شکریہ بھائی۔۔۔۔ پگلی بھائی کو کوئی شکریہ بولتا ہے۔۔۔ ہمیشہ خوش رہو۔۔ ارحم بیا کے سر پر ہاتھ رکھ کر اُٹھ کر اندر چلا گیا۔ ۔ ارحم کپڑے چینج کرنے گھر گیا تھا۔۔ میر دوائیوں کے زیر اثر سورہا تھا۔۔۔ جب بیا بغیر آواز کیے قدم قدم چلتی میر کے بیڈ کے پاس آئی۔۔۔ میر کے کندھے اور سینے پر پٹی باندھی دیکھ کر بیا کی آنکھیں بھیگنے شروع ہو گئی۔۔۔۔ بیا سائیڈ پر رکھی کرسی پر چپ چاپ بیٹھ کر میر کو دیکھنے لگی۔۔ وہ کتنی ہی دیر چپ چاپ بیٹھی میر کو دیکھے روئے جارہی تھی۔۔۔ مجھے معاف کر دیے۔۔ میں نے آپ کو بہت غلط سمجھا۔۔ بیا میر کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیے بول رہی تھی۔۔۔ ۔ کہ اچانک میر کو اُٹھتا دیکھ کر۔۔۔۔ بیا جلدی سے اُٹھ کر روم سے نکل گئی۔۔ میر کے کچھ حواس بیدار ہوئے ۔۔ تو اُسنے آس پاس نظریں دوڑائیں۔۔۔ لیکن کوئی نہیں تھا۔۔۔ مجھے ایسا کیوں لگا جیسے یہاں کوئی تھا میر بڑبڑایا۔۔۔ ۔
***
دو دن بعد میر کو ہوسپٹل سے چھٹی مل گئی تھی۔۔۔ ِان دو دونوں میں میر شدت سے بیا کا انتظار کرتا رہا۔۔۔ لیکن اُسے نہیں آیا تھا تو وہ نہیں آئی۔۔۔۔ جس کی وجہ سے وہ اِن دو دنوں میں کافی چڑچڑا ہوگیا تھا۔۔۔۔ میر کو آج گھر شفٹ کردیا گیا تھا۔۔۔ ۔
ڈاکٹر نے بغیر سہارے کے کام کرنے سے منع کیا تھا۔۔۔۔ میر اپنے روم میں آرام کررہا تھا۔۔۔ جب زینی اور ماہی دروازا نوک کرکے اندر داخل ہوئی۔۔۔ اسلام علیکم میر بھائی۔۔ میر نے سر ہلا کر سلام کا جواب دیا۔۔ طبعیت کیسی ہے آپ کی۔۔۔۔ ٹھیک ہو میر مسکرا کر بولا۔ تم اکیلی آئی ہو۔۔۔ میر نے سوال کیا۔ ۔
نہیں سب آئے ہے۔۔۔ سب۔ کک۔ کون۔۔ میر بے چینی سے بولا۔۔ سب مطلب سب۔۔ بیا بھابھی بھی آئی ہے۔۔۔ ماہی زینی کی بات کاٹتے ہوئے آنکھیں پٹپٹا کر بولی۔۔۔ بیا کا نام سُن کر میر کی دھڑکنوں نے شور مچانا شروع کر دیا۔۔۔ ۔
تم۔۔ دو۔ نون۔۔ نوں ۔۔ میرا۔۔ ایک۔ میر ابھی بول ہی رہا تھا۔۔ جب ماہی نے اُسکی بات کاٹی۔۔۔۔ ہمیں سمجھ آگئی ہے۔۔ آپ کیا بولنا چاہتے ہو۔۔۔ آپ بے فکر رہو۔۔ ہم آپ کا کام پانچ منٹ میں کردیے گئے۔۔ لیکن بدلے میں ہمیں بھی تو کچھ ملنا چاہیے۔۔۔ ماہی دانت نکالتے ہوئے بولی۔۔۔ ٹھیک ہے تم لوگوں کو جو چائیے میں لے دوگا۔۔۔ میر جلدی سے بو لا۔۔۔۔ بھائی پہلے آپ سُن تو لو ماہی میر کو دیکھتے ہوئے بولی۔۔۔۔ میں نے کہا نہ تم دونوں کو جو چائیے میں لے دو گا۔۔۔ بس میرا کام جلدی سے کرو میر بے بسی سے بولا۔۔۔۔ اوکے بوس کہتے ساتھ وہ دونوں نیچے بھاگ گئی۔۔۔ ۔
***
سب میر سے ملکر نیچے بیٹھے باتیں کررہےتھے۔۔ بیا بھی اُن کے ساتھ تھی۔۔۔ وہ یہاں آنا نہیں چاہتی تھی۔۔ لیکن چوہدری صاحب کے کہنے پر اُسے مجبوراً ساتھ آنا پڑا۔۔ اب بھی وہ سب کے ساتھ نیچے بیٹھی ہوئی تھی۔۔ بیا بھابھی۔۔ ماہی نے بیا کو پکارا۔۔۔۔ ۔
بیا اُٹھ کر اُن دونوں کی طرف آئی ۔۔۔ کیا مثلا ہے۔۔ تم دونوں کو بیا چڑکر بولی۔۔۔ بیا ماما نے کہاں ہے یہ سوپ بھائی کو اوپر دیے آؤ۔۔۔ ماہی بیا کو سوپ پکڑاتے ہوئے بولی۔۔۔ ۔
می۔ ں۔۔ میں۔۔ کی۔۔ کیسے۔۔ بیا اٹکاتے ہوئے بولی۔۔ نہیں پڑوس کی آنٹی زینی بیا کو جھاڑ پلاتے ہوئے بولی۔۔۔ یار۔۔ میں۔۔ کیسے ۔۔ دے کر۔۔ آؤ۔۔ بیا بے بسی سے اُن دونوں کو دیکھ کر بولی۔۔ ٹھیک ہے۔۔۔ میں ماما کو بول دیتی ہوں۔۔ کہ اُن کی بہو کہتی ہے۔۔ میں کیسے دے کر آؤ۔۔۔ ماہی دھمکاتے ہوئے ٹرے اس سے دوبارہ پکڑ کر بولی۔۔۔ ۔ نہیں نہیں۔۔ میں جارہی ہوں۔۔۔۔ بیا اُسے ٹرے واپس پکڑ کر اُوپر کی جانب بڑھ گئی۔۔۔۔ ۔
پلین مکمل۔۔ دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر بولی اور دونوں۔۔ سیٹی بجاتی ہوئی آگئے بڑھ گئی۔ ۔ بیا کافی دیر سے کمرے کے باہر کھڑی بے بسی سے کبھی سوپ تو کبھی دروازے کو دیکھ رہی تھی۔۔ آخر لمبی سانس خارج کی اور خود کو کمپرومائز کرکے دروازا نوک کرکے اندر داخل ہوئی۔۔ ۔