Chapter 15: باب 15

اسلام علیکم بیا نے اندر داخل ہوکر جھجکتے ہوئے سلام کیا۔۔۔۔ آ۔ پ۔۔ آپ یہاں کیا کررہی ہے؟؟۔۔۔ میر سلام کا جواب دیے بغیر غصے سے منہ موڑ کر بولا۔۔۔۔ میر کے منہ موڑنے پر اُسکی آنکھوں میں آنسوں آگئے۔۔۔ لیکن وہ زبت کرکے بولی۔۔۔ ۔ ی۔ ہ۔۔۔ یہ آنٹی نے۔۔ آپ۔۔ کے لیے سوپ بھیجا ہے۔۔ بیا سوپ کا باؤل سائیڈ ٹیبل پر رکھتے ہوئے بولی۔۔۔۔ اور باہر کی جانب چل پڑی۔۔۔۔ ماما کو بھیج دینا پلانے کے لیے۔۔۔ میرے بازو پر چوٹ لگی ہے۔ میر ناراضگی جتا تا ہوا بو لا۔۔۔۔ بیا بغیر کوئی جواب دیے اُسکے پاس آئی اور جھجکتے ہوئے بیڈ پر اُسکے پاس جگہ بناکر بیٹھ گئی۔۔۔ اور بغیر اُس کی طرف دیکھے سُوپ پلانے لگی۔۔ میر بھی چپ چاپ بغیر کوئی چو،چا۔۔ کیے سوپ پینے لگا۔۔ بیا بھی بغیر میر کی طرف دیکھے سوپ پلا رہی تھی۔۔ لیکن ُ میر کی نظریں اسی پر تھی۔۔۔ آپ مجھ سے ملنے ہوسپٹل کیوں نہیں آئی۔۔ میر سنجیدگی سے بیا کو دیکھتا ہوا بولا۔۔ میر کی بات پر بیا کا سُوپ پلاتا ہوا ہاتھ ایک پل کو روکا۔۔۔ لیکن بیا بغیر کچھ بولے دوبار سے سُوپ پلانے لگ گئی۔۔۔ ۔

میر کو بیا کا جواب نہ دینا غصہ دہلا گیا۔۔۔۔ کیا آپ چاہتی تھی۔۔ کہ میں مر ۔۔ جا۔۔۔ میر کی بات پوری ہونے سے پہلے ہی بیا نے اُسکے منہ پر ہاتھ رکھ دیا۔۔ آپ یہ کیسے سوچ سکتے ہیں کہ میں ایسا چاؤ گی۔۔۔ بیا میر کی آنکھوں میں دیکھ کر بولی۔۔۔ تو پھر ہم سے ملنے آپ ہوسپٹل کیوں نہیں آئی۔۔۔ میر بیا کو کندھوں سے جھنجوڑتے ہوئے چبا چبا کر بولا۔ ۔ کیونکہ ہم آپ کے سامنے نہیں آنا چاہتے تھے۔ ۔ بیا چیخ کر بولی۔۔ کیوں آپ ہمارے سامنے نہیں آنا چاہتی تھی۔ میر اُسے کندھوں سے تھامے ہوئے بولا۔۔۔ ہم کس منہ سے آپ کے سامنے آتے۔۔۔ ہم نے ہمیشہ آپ کو غلط سمجھا۔۔ آپ سے بات تک نہیں کی۔۔۔ مجھے ارحم بھائی نے سب بتا دیا ہے۔۔۔ اُن تصویروں کے بارے میں بھی۔۔ ہر بار آپ کو ہماری وجہ سے پریشانی ہوئی۔ ۔ لیکن آپ پھر بھی ہر جگہ ایک محافظ بن کر ہماری حفاظت کی۔۔۔۔ بیا شرمندگی سے نظریں جھکائے آنسوؤں بہاتے ہوئے بول رہی تھی۔۔۔۔ پلیز بیا آپ روئے مت مجھے آپ کے رونے سے تکلیف ہورہی ہے۔۔۔ میر آگے بڑھ کر بیا کے آنسوں صاف کرتے ہوئے بولا۔ ۔ آپ یہ سب کیوں سوچ رہی ہے۔۔۔ آپ کے لیے تو میر عادی شاہ اپنی جان کا صدقہ بھی وار سکتا ہے یہ تو کچھ بھی نہیں۔۔ میر بیا کو محبت پاش نظروں سے دیکھتا ہوا بولا۔۔ میر کی خود پر نظروں سے بیا رونا بول کر۔۔۔ ۔ بار بار کنفیوژ ہونے لگ گئی۔۔ ۔

***

بیا میری طرف دیکھے۔۔ میر بولا۔۔ لیکن بیا نے نظریں نہیں اُٹھائی۔۔۔ میر نے بیا کا چہرہ پکڑ کر اُوپر کیا۔۔ کیا آپ اس نکمے سنجیدہ مزاج بندے کی زندگی میں شامل ہوکر اِس بندے کو بہار بخشے گی۔۔۔ کیا آپ میر عادی شاہ کی جان شاہ بننا پسند کرئے گی۔۔۔ میر بیا کے ہاتھوں کو اپنے ہاتھوں میں لیے محبت سے اُسے دیکھتا ہوا بولا۔۔۔ اچانک میر کے اس طرح کہنے پر بیا شرموں حیا سے سرخ پڑ گئی۔۔۔ ۔ بیا نے نظریں جھکا کر اپنی رضامندی ظاہر کرنا۔۔ بیا کا رضا مندی ظاہر کرنا۔ ۔ میر کو اندر تک سرشار کرگیا۔۔ شکریہ جان شاہ ۔۔ میر محبت پاش نظروں سے دیکھتا ہوا مسکرا کر بولا۔۔۔۔ میر کے اِس طرح کہنے سے بیا بلش کرنے لگ گئی۔۔ بیا میر کے علاؤہ کمرے کی ہر چیز کو دیکھ رہی تھی۔۔ جان شاہ آپ کے گال اِتنے ریڈ کیوں ہورہے ہیں۔۔ میر شرارت سے بیا کو دیکھتا ہوا بولا۔۔۔ لیکن بیا نے میر کی بات کا کوئی جواب نہیں دیا۔۔۔ میر نے آگے بڑھ کر محبت سے بیا کے گال پر کسِ کیا۔۔ اچانک میر کے اس عمل سے بیا کی چلتی سانسوں کو یک دم بریک لگی۔۔ وہ گال پر ہاتھ رکھے آنکھیں پھاڑے میر کو دیکھ رہی تھی۔۔۔ جو محبت سے مسکرا کر اُسے دیکھ رہا تھا۔۔۔۔ یہ کچھ زیادہ نہیں ہوگیا۔۔۔ بیا ہوش میں آتے ہی میر کو گھورتے ہوئے بولی ۔۔۔۔ یار پتہ نہیں کیوں تمہیں دیکھ کر تو ہم سے کنٹرول ہی نہیں ہوتا میر مسکرا کر بیا کے کان میں سرگوشی کرتا ہوا بولا۔۔ ہمارے بارے میں تو آپ کو سب پتہ ہوگا۔ ۔ تو یہ بھی پتہ ہوگا کہ ہم اب کراٹے چمپئن بھی ہے۔۔۔ اور اب دھلائی بھی بہت اچھی کرتے ہیں۔۔۔ کہے تو ڈامیو دیکھائے ۔۔ نہیں۔۔ نہیں شکریہ۔ ۔ ابھی میں ہوسپٹل سے آیا ہوں۔۔۔ اور دُوبارہ جانے کا میرا ُ کوئی ارادہ نہیں۔۔۔ میر نے صاف انکار کیا۔۔۔ اور ویسے بھی میں آپ کا ڈامیو بہت پہلے دیکھ چکا ہوں۔۔ میر مول والا واقع یاد کرتا ہوا مسکرا کر بولا۔۔ ۔ ہیے آپ نے کب دیکھا ؟؟ بیا نے حیرانی سے سوال کیا۔۔۔ جب تم نے مول میں باذل کی اچھی خاصی دھلائی کی تھی۔۔۔ تب۔۔ میر بیا کو دیکھ کر ہنستا ہوا بولا۔۔۔۔ اچھا اااا بیا اچھا کو لمبا کرتے ہوئے بولی۔۔ ۔

اب میں چلتی ہوں۔۔۔ نیچے سب ویٹ کررہے ہوگئے۔۔ اپنا خیال رکھیے گا۔۔۔ مجھے ار حم بھائی نے سب بتایا ہے کہ آپ نے ہوسپٹل میں اپنا خیال بالکل نہیں رکھا۔۔ اگر اب بھی آپ نے اپنا خیال نہیں رکھا تو ہم نے آپ شادی وادی کوئی نہیں کرنی۔۔ بیا صاف دھمکاتے ہوئے بولی۔۔۔۔ بیا کہتے ساتھ دروازے کی جانب بڑھ گئی۔۔ جب میر کی آواز آئی۔۔۔ ۔

جو حکم جان شاہ۔۔ اور بہت جلد آپ کو میر عادی شاہ۔۔۔ پوری عزت اور احترام سے لینے آئے گا۔۔۔۔ تیار رہیے گا میر عادی شاہ کی دسترس میں آنے کے لیے۔۔ میر ایک آنکھ ونگ کرتا ہوا مسکرا کر بولا۔۔۔ ۔

بیا بغیر کوئی جواب دیے جلدی سے کمرے سے بھاگ گئی۔۔۔۔ ۔

بیا کی سو کی سپیڈ دیکھ کر میر کا چھت پھاڑ قہقہہ گونجا۔۔۔ ۔

***

بیا نے کمرے سے نکل کر سب سے پہلے اپنی روکی ہوئی سانسیں بحال کی ۔۔۔ ہائے اللّٰہ کتنے بےشرم ہے یہ۔۔۔ شکل سے تو اِتنے سنجیدہ لگتے ہیں۔۔ اور حرکتیں۔۔ ۔ استغفرُللہ۔۔۔ بیا نیچے جاتے ہوئے بڑبڑا رہی تھی۔۔۔ کہ سامنے سے آتی دونوں آفتوں سے ٹکرا گئی۔۔ لگتا ہے میر بھائی کے علاؤہ کچھ نہیں دک رہا ہے۔۔۔ ماہی شرارت سے بیا کو دیکھتے ہوئے بولی۔۔ میر کی یاد آتے ہی بیا بلش کرنے لگ گئی۔۔۔ اووو ہوہ۔۔۔ یہاں تو بیا میڈم بلش کررہی ہے۔۔۔ شکر اللّٰہ کا اِن دونوں میں سب ٹھیک ہوگیا۔۔۔۔۔ اب لگتا ہے میں جلد ہی پھوپھو پلس ماسی کے عہدے پر فائز ہوجاؤ گی۔۔ ۔ ماہی نے شرارت سے کہتے ساتھ نیچے کی جانب دوڑ لگائی۔۔۔۔ بیا کو جیسے ہی ماہی کی بات سمجھ آئی۔۔۔ تو شرم سے پانی پانی ہوگئی۔۔ روکو تمہیں ابھی بناتی ہوں پھوپھو بیا ہر لفظ چبا چبا کر کہتے ساتھ اُس کے پیچھے بھاگی۔۔ ۔

زینی مسکرا کر اُن دونوں کی نوک جوک انجوائے کررہی تھی۔۔ یااللّٰہ بیا نے بہت صبر سے کام لیا ہے۔۔۔ شکریہ میرے مولا اُسکو میر بھائی جیسا ہمسفر دینے کے لیے جو اُسکے لیے اپنی جان کی پرواہ بھی نہیں کرتا۔۔۔ دونوں کو سدا خوش اور آباد رکھنا۔۔ زینی دل میں دعا دیتے ہوئے بولی۔۔ ۔

اور اُن دونوں کے پیچھے نیچے چلی گئی۔۔ میر کی حالت کے پیشے نظر سب بڑوں نے ملکر یہ فیصلہ کیا تھا۔۔۔ کہ بیا کی رخصتی اب دو دن کے بجائے ۔۔۔ دو ہفتے بعد ہوگی۔۔ سب نے ہی بڑوں کے فیصلے کی تائید کی۔۔۔ کچھ ہی دیر میں بیا فیملی سمیت سب سے ملکر رخصت ہوگئی۔۔ ۔

***

بیا کی فیملی کے جانے کے بعد۔۔ ارحم میر کے کمرے میں چلا گیا۔۔۔ ہائے بڈی کیسا ہے۔۔ ارحم اندر داخل ہوتے ہوئے میر کو دیکھ کر بولا۔۔ میں ٹھیک۔۔۔ تو سُنا تو کب آیا۔۔۔ میر نے ارحم کو دیکھتے ہوئے سوال کیا۔۔۔ جب رخصتی کے دن آگے بڑھائے جارہے تھے۔۔ ارحم بیڈ پر گرنے کے انداز میں بیٹھتا ہوا بولا۔ ۔

وٹ۔۔۔ میر آنکھوں میں حیرانی سموئے بولا۔۔۔ ہاں۔۔۔ کیا تجھے کچھ نہیں۔۔ ارحم نے مصنوعی حیرت سے پوچھا۔۔۔ ہاں مجھے تو کسی نے کچھ نہیں بتایا اِس سب کے بارے میں۔۔ تو بتا میر ارحم کی طرف دیکھتا ہوا بولا۔۔ تمہاری طبیعت کے پیشے نظر سب بڑوں نے ملکر یہ فیصلہ کیا ہے۔۔۔ اب رخصتی دو دن کے بجائے دو ہفتے بعد ہوگی ارحم نے مزے سے میر کے سر پر بم پُھوڑا۔۔۔ کیااااا میر ارحم کی بات سُن کر چیخا۔۔۔ کیا ہوا تیری شکل پر بارہ کیوں بج گئے۔ ۔ ارحم میر کی حالت سے مزا لیتے ہوئے بولا۔۔ یار یہ سب گھر والے میری رخصتی ہونے دیے گئے بھی یا نہیں ۔۔۔ میر بیٹھا ارحم کو دیکھتا ہوا بے بسی سے بولا۔۔۔ تمہار۔ ی۔ ی۔ ی ارحم کو جھٹکا لگا۔۔۔ نہیں مطلب بیا کی۔۔۔ میر جلدی سے بولا۔۔ ۔

***

آخر کار وہ دن بھی آپہنچا جس کا سب کو بے صبری سے انتظار تھا۔۔ ۔ آج رات میر اور بیا کی مہندی تھی۔۔۔۔ میر نے یہ دو ہفتے بے چینی سے کانٹوں پر گھسیٹ کر گزارے تھے۔۔۔ دونوں گھروں میں تیاریاں عروج پر تھی۔۔۔۔ چوہدری ولا میں سب ہی مختلف کاموں میں مصروف نظر آرہے تھے۔۔۔۔ مہندی والی بیا کے روم میں بیٹھی بیا کے ہاتھوں پر مہندی لگارہی تھی۔۔۔۔ زینی سانی نی مختلف کاموں میں لگی ہوئی تھی۔۔۔ کچھ ہی دیر میں بیا کی مہندی مکمل ہوگئی۔۔۔ بیا کی مہندی کے بعد اُن تینوں نے بھی اپنے ہاتھوں پر مہندی لگوائی۔۔ بیا پنکھے کے سامنے بیٹھی اپنی مہندی سُوکھا رہی تھی۔۔ جب بیڈ کے سائیڈ ٹیبل پر پڑا اُسکا فون بجا۔۔۔ سانی دیکھنا کس کا فون ہے۔۔۔ بیا مصروف سی بولی۔ ۔

سانی نے سائیڈ ٹیبل سے فون اُٹھاکر دیکھا تو شاہ لکھا ہوا تھا۔۔۔ اہووووو۔۔۔ میری بھائی کی کال ہے سانی بیا کو چھیڑتے ہوئے بولی۔۔۔ میر کا نام سُن کر بیا جلدی سے اپنی جگہ سے اُٹھی۔۔۔ لگتا ہے میر بھائی تمہیں کچھ زیادہ ہی مس کررہے ہیں۔ سانی شرارت سے بولی۔۔۔ سانی فون دو۔۔ بیا ہا تھ بڑھاتے ہوئے بولی۔۔۔۔ نہیں دے رہی کیا کرلوگی سانی بیا کو چڑاتے ہوئے بولی۔۔۔ سانی میں نے کہا نہ میرا فون واپس کرو بیا آنکھیں دکھاتے ہوئے بولی۔۔ لے تو بھی کیا یاد کرے گی۔ سانی آسان کرنے والے انداز میں بولی اور فون اُس کے ہاتھ میں پکڑا کر خود باہر چلی گئی۔۔۔ ۔ بیا نے دھڑکتے دل کے ساتھ فون یس کیا۔۔ ہی۔۔ ہیلو۔۔۔ اسلام علیکم بیا اپنے دل کو سنبھالتے ہوئے بے مشکل بولی۔۔ جو بلاوجہ بےکابو ہورہا تھا۔۔۔ واعلیکم سلام۔۔۔۔ اِتنی دیر کیوں لگا دی آپ نے فون اُٹھانے میں میر سنجیدگی سے بولا۔۔ فون سانی کے پاس تھا۔۔ اور وہ مجھے فون نہیں دے رہی تھی۔۔۔۔ بیا نے جواب دیا۔۔ ۔ آپ بتاؤ کیوں کال کی تھی۔ بیا ناراضگی جتا تے ہوئے بولی۔۔۔ کیوں بھائی اپنی ہونے والی بیوی کو کال کرنا گناہ ہے کیا۔۔۔ میر اُسکی ناراضگی انجوائے کرتا ہوا بولا۔۔۔ مجھے کیا پتہ بیا نے مختصر سا جواب دیا۔۔ ۔

سوررری۔ ۔

کس لیے؟۔۔ آپ سے غصے سے بات کرنے کے لیے۔۔۔ میں کب سے آپ کو کال کررہا تھا۔۔ لیکن آپ اُٹھا ہی نہیں رہی تھی۔۔۔ ۔

آپ کے فون پک نہ کرنے سے مجھے ٹیشن ہوگئی۔۔ ۔ اس لیے غصے میں آپ کا دل دکھا بیٹھا۔۔۔ سورری میر شرمندگی سے بولا۔۔ پلیز آپ بار بار سوری مت بولے۔۔ مجھے آپ کی بات کا بالکل بُرا نہیں لگا۔۔۔ بیا میر کو شرمندگی میں گِرا دیکھ کر جلدی سے بولی۔۔ اپنا خیال رکھیے گا جان شاہ شام کو ملتے ہیں۔۔ میر نے مسکرا کر کہتے ہوئے فون رکھ دیا۔ ۔

***

مہندی کا فنکشن گھر کے لون میں اِریج کیا گیا تھا۔۔۔ مہندی کے حساب سے لون میں گرین وائٹ اور ہیلو پردے لگائے گئے تھے۔ ۔ اور ساتھ ہی پردوں پر لائٹنگ بھی کی ہوئی تھی۔۔۔ جس سے لون کی خوبصورتی میں چار چاند لگا گئے تھے۔۔ ۔ مہمانوں کے بیٹھنے کے لیے لون میں دائیں اور بائیں جانب کرسیاں اور ٹیبل لگائے گئے تھے۔ سامنے دلہا دولہن کے بیٹھنے کے لیے جھولا رکھا گیا تھا۔۔۔ جھولے کو سفید اور پیلے پھولوں سے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔۔۔ کچھ ہی دیر میں مہمان آنا شروع ہوگئے تھے۔۔۔ آنے والا جو بھی مہمان لون کو دیکھتا تعریف کئے بنا نہیں رہتا۔۔ سب لڑکوں نے وائٹ کرتا پاجامے کے اُوپر سکن واسکٹ پہنے ہوئے ہینڈسم لگ رہے تھے۔۔۔ سب لڑکے تیار ہوکر باقی کام دیکھ رہے تھے۔۔۔ کچھ ہی دیر بعد میر کی فیملی کے ساتھ انٹری ہوئی۔۔۔۔ وہ جیسے ہی لون میں انٹر ہوا۔۔۔ سب لوگ اِس ہینڈسم خوبصورت نوجوان دلہے کو دیکھے رہے تھے۔۔۔ میر لمبے لمبے ڈگ بھرتا سٹیج کی طرف بڑھ رہا تھا۔۔ میر وائٹ کرتا پاجامہ کے اُوپر بلیک واسکٹ پہنے۔۔۔ دائیں ہاتھ میں ریسٹواچ لگائے ۔۔۔ پیروں میں بلیک پٹھانی چپل پہنے بالوں کو جل سے سیٹ کیے۔۔ انتہائی پُرکشش لگ رہا تھا۔۔ ہر لڑکی میر کو حسرت کی نگاہ سے دیکھ رہی تھی۔۔ لیکن میر کو اُن سب سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون سی لڑکی اُسے دیکھ رہی ہے۔۔۔ وہ تو بس اپنی بیا کو دیکھنا چاہتا تھا۔۔۔۔ ارحم بھی اپنی فیملی کے ہمراہ اُسکے ساتھ تھا۔ ۔ اُسنے بھی اذلان اور احمد جیسی ڈریسنگ کی ہوئی تھی۔۔۔ وہ بھی بہت ہینڈسم لگ رہا تھا۔۔ اذلان نے میر کو سٹیج پر بٹھایا اور خود بھی اُسکے ساتھ بیٹھ گیا۔۔ کہ تبھی گرین لہنگے پر سکن کُرتی سے میچ دوپٹہ اُوڑھے ۔۔۔ لائٹ میک اپ کیے ہاتھوں میں گجرے پہنے ماہی سٹیج پر آئی۔۔ جیسے دیکھ کر اذلان ایک پل کو مسمائز ہوگیا۔۔۔ وہ لگ ہی اتنی پیاری رہی تھی۔۔ اذی۔۔ اذی۔۔ ارحم نے اُسے کندھے سے پکڑ کر جھجوڑا۔۔ تب جاکے اذلان ہوش میں آیا تو سامنے کوئی نہیں تھا۔۔۔ ماہی کب کی وہاں سے چلی گئی تھی۔۔ کیا ہوا کہاں کُھو گیا تھا ارحم نے پوچھا۔۔۔ کہ۔۔ ی۔۔ کہی نہیں۔۔ اذلان گڑبڑا کر بولا۔۔۔ اور ارحم لوگوں کے ساتھ باتوں میں لگ گیا۔۔ ۔

***

💚مہندی لگا کے رکھنا ڈولی سجا کے رکھنا۔ ۔💚

💚مہندی لگا کے رکھنا ڈولی سجا کے رکھنا۔ ۔💚

💚لے نے تجھے آ گوری آئے گئے تیرے سجنا۔۔ ۔💚

💚سہرہ سجا کے رکھنا۔۔ چہرہ چھپا کے رکھنا 💚

💚یہ دل کی بات اپنی دل میں دبا کے رکھا 💚

***

بیک گراؤنڈ پر یہ سونگ پلے ہوتے ساتھ بیا کی انٹری ہوئی۔۔۔ بیا گولڈن اور پیلے رنگ کا شرارا پہنے۔۔۔ ہلکا سا میک اپ کئے۔۔ پھولوں کی جیولری پہنے ۔۔۔۔ چہرے پر گھونگھٹ اُوڑھے۔۔۔ سانی زینی اور ماہی کے ساتھ دو بٹے کے سایہ تلے چلے آرہی تھی۔۔ میر بیا کو دیکھنے کے لیے اُتاولا ہورہا تھا۔۔ لیکن بیا کو اِتنا بڑا گھونگھٹ اوڑھے دیکھ سخت بدمزہ ہوا۔۔۔۔ کوئی نہیں یار تیری ہی ہے۔۔۔ میر کا منہ اُترا دیکھ ارحم بولا۔۔ ارحم کی بھی زینی سے نظریں نہیں ہٹ رہی تھی۔ وہ بھی ہیلو لہنگا پہنے لگ ہی اِتنی کیوٹ رہی تھی۔۔۔ کہ ارحم کی نظریں ہٹنے سے اِنکاری ہورہی تھی۔۔۔۔ زینی سانی نے بیا کو میر کے ساتھ جھولے پر بیٹھایا۔ ۔

یہ آپ نے اِتنا بڑا گھونگھٹ کیوں کیا ہے میر نے بیا کے بیٹھتے ساتھ ہی پوچھا ۔۔۔ یہ رسم ہوتی ہے شادی سے پہلے آپ میرا چہرہ نہیں دیکھ سکتے۔۔۔ بیا نظریں جھکائے بولی۔۔ اچانک میر کو ایک شرارت۔۔۔ یہ تو کوئی بات نہیں ہوئی میں نے تو آپ کو پہلے بھی کہی بار دیکھا ہوا ہے۔۔ لگتا ہے۔ آپ میک اپ کیے چڑیل لگی رہی ہوگی۔۔۔ اس لیے سب سے چھپانے کے لیے اِتنا بڑا گھونگھٹ اوڑھا ہوا ہے آپ نے۔۔۔ میر بیا کے کان میں شرارت سے سرگوشی کرتا ہوا بولا۔۔۔۔ ۔ کیااااااا بیا کی صدمے سے بھرپور آواز آپ۔۔۔۔ آرام سے یار سب کیا سوچے گئے۔۔ میر بولا۔۔۔ آپ کو میں چڑیل لگتی ہوں نہ تو ٹھیک ہے یہ لے پھر۔۔۔ بیا نے میر کے پاؤں پر اپنا ہیل والا پاؤں مارا۔۔۔۔ آہہہہہہ میر کہراہا۔۔۔ سب لوگ اُن دونوں کی طرف متوجہ ہوئے۔۔۔ کک۔۔ کیا۔۔ ہوا۔۔ آپ۔۔ کو۔۔۔ بیا گھونگھٹ میں سی ہی آنکھیں پٹپٹا کر بولی۔۔ کچھ نہیں۔ ۔ میر نے جلدی اپنے آپ کو سنبھالا۔۔۔۔ ایک بار آپ میر شاہ کی دسترس میں آجائے ۔۔ پھر آپ سے اِس چیز کا بدلہ نہ لیا تو میرا نام میر عادی شاہ نہیں۔ میر بیا کے کان میں سرگوشی کرتا بولا۔۔۔۔ آنے والے وقت کے بارے میں سوچ کر بیا کے جسم میں سنسنی سے دوڑ گئی۔۔۔ شرم کے مارے اُسنے نظریں جھکا لی۔۔ ۔ کچھ ہی دیر میں رسمیں شروع ہوگئی۔۔ رسموں کے بعد سب نے ملکر ڈانس کیا۔۔ مہندی کا فنکشن بڑے زوروں شور سے اپنے اختتام پر پہنچا۔۔۔۔ ۔

***

آج بیا اور میر کی شادی تھی۔۔۔ سب لوگ تیاریوں میں مصروف تھے۔۔۔ بارات کا فنکشن ہول میں اِرینج کیا گیا تھا۔۔۔ ۔

سانی زینی نی بیا کو لےکر پالر گئی ہوئی تھیں۔۔۔ ۔

سب لوگ ہول میں باقی تیاریاں مکمل کر رہے تھے۔ ۔۔ آج لڑکے بھی کسی لڑکی سے کم نہیں لگ رہے تھے۔۔۔ ۔ شاہ ولا میں بھی سب تیاریاں مکمل ہوگئی تھی۔۔۔ ارحم نے میر کو تیار کیا۔۔ میر وائٹ اینڈ ریڈ کلر کی شیروانی پہنے۔۔ دائیں ہاتھ میں ریسٹواچ لگائے ۔۔۔ بالوں کو اچھے طریقے سے جل سے سیٹ کرکے سر پر ریڈ کولا لیے۔۔۔۔ کوئی ریا ست کا شہزادہ لگ رہا تھا۔۔۔۔ واہ بڈی تُو تو ماشاءاللہ بہت ہینڈسم لگ رہا ہے۔۔۔ آج تو بھابھی پکا تجھ پر فدا ہوجائے گی۔۔۔ ارحم ایک آنکھ مارتا ہوا بولو۔۔۔ تو میر مسکرا دیا۔۔۔ ۔ یار خود تو آج بارات لےکر جارہا ہے۔ ۔ اب میرا بھی کچھ کردیے کب تک میں کنوارا پھرتا رہو گا۔۔ ارحم میر کو دیکھتا ہوا بے بسی سے بولا۔۔ تھوڑا صبر کر جلدی تیرا ہی کچھ کروں گا پکا۔۔۔ میر ارحم کے گرد بانہیں پھیلاتے ہوئے بولا۔ ۔

وہ دونوں ابھی باتیں کرر ہی رہے تھے جب معظم۔۔ اندر داخل ہوا

بھائی۔۔۔ ماموں بول رہے ہیں۔۔۔ آجاؤ جلدی۔۔ بارات نکالنے میں دیر ہورہی ہے۔ کہتے سا تھ وہ تینوں نیچے کی جانب بڑھ گئے۔ ۔

کچھ ہی دیر میں بارات نکلنے کا شور اُٹھا۔۔۔۔ بارات ہول کی طرف راوہداو ہوئی۔۔۔ ۔

فہد صاحب نے ہول کے دروازے پر بارات کا پُرتپاک استقبال کیا۔۔ ۔

اذلان بیا لوگوں کو لینے پالر گیا ہوا تھا۔۔ ۔

***

میر کو لے جاکر سٹیج پر بٹھایا گیا۔۔ اپنی محبت کو اپنا بنانے کی خوشی میر کے چہرے پر صاف واضح ہورہی تھی۔۔۔ آج اُسکے ہونٹوں سے مسکراہٹ جُدا ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی۔۔۔۔ اچانک ہول کی ساری لائٹ اوف ہوئی۔۔۔ اور ایک سپوٹ لائٹ ہول کے دروازے پر پڑی۔۔۔ سب کی نظریں انٹری پوائنٹ کی جانب اُٹھی۔۔۔۔ بیا اذلان اور شایان کے ساتھ چلتی ہوئی آرہی تھی۔۔۔ بیا گولڈن اور ریڈ کلر کا عروسی جوڑا زیبتن کیے۔۔۔ ساتھ میچنگ جیولری پہنے۔۔۔ بالوں کا ہیر سٹائل بنائے۔۔ سموکنگ میک اپ کئے۔۔۔ پیروں میں ہائی ہیل پہنے۔۔۔ انتہائی پُرکشش اور خوبصورت لگ رہی تھی۔۔۔ جو ابھی اُسے دیکھتا مہبوس رہا جاتا۔ ۔

میر بھی بیا کو دیکھے مسمائز ہوگیا۔۔ میر نے آگے بڑھ کر بیا کے سامنے اپنا ہاتھ پھیلایا۔۔۔ جو اُسے نے جھجکتے ہوئے تھام لیا۔۔۔ ۔

بیا نظریں جھکائے بیٹھی ہوئی تھی۔۔۔ جب میر بیا کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لے کر بولا۔۔۔ ماشااللّٰہ آج تو آپ آسمان سے اُتری کوئی پری لگ رہی ہے۔۔۔ لگتا ہے آج ہمیں اپنے حُسن سے مار ڈالنے کا ارادہ ہے۔۔۔ میر محبت سے بیا کے کان میں سرگوشی کرتا ہوا مسکرا کر بولا۔۔ تو بیا نے شرم سے نظریں جھکا لی۔۔ میر کے اِس طرح اچانک ہاتھ پکڑنے سے بیا کا دل سوکی رفتار سے دھڑکنے لگا۔۔۔ ۔ ہاتھ چھوڑے پلیز سب دیکھ رہے ہیں۔۔۔ بیا اپنا ہاتھ اُسکے ہاتھ سے آزاد کرواتے ہوئے بولی۔۔۔ دیکھنے دو میں نے کون سا کسی غیر لڑکی کا ہاتھ پکڑا ہے۔۔۔ اپنی بیوی کا ہی ہاتھ پکڑا ہے۔۔۔ میر بھی آرام سے بولا۔۔۔ پلیز۔۔ چھوڑ دیے۔۔ بیا منت بھرے لہجے بولی۔۔۔ لے آپ بھی کیا یاد کرئے گی۔۔ لیکن ابھی کے لیے چھوڑ رہا ہوں۔۔۔ دوبارہ مت کہیے گا چھوڑنے کے لیے نہیں تو مجھ سے برا کوئی نہیں ہوگا۔۔۔ میر نے سختی سے کہا۔۔۔ ۔

اور۔۔ بھائی۔۔۔ کیا۔۔ باتیں چل رہی ہے دونوں میاں بیوی میں۔۔۔۔ ماہی آگئے آتے ہوئے بولی۔۔۔ کک۔۔ کچھ۔۔ بھی۔۔ نہیں۔۔ گڑیا۔۔۔ ۔ بھائی ویسے ماشاءاللہ بھابھی تو آج چاند کا ٹکرا لگ رہی ہے آج تو بھابھی آپ کو اپنی آنکھوں سے گالہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔۔۔ ماہی بیا کو دیکھتے ہوئے شرارت سے بولی۔۔۔۔۔ ہمممم۔۔ ہم تو اِن کی ہر ادا کے دایوانے ہے۔۔۔ میر بیا کو محبت سے دیکھتا ہوا بولا۔ ۔ بیا نے شرما کے نظریں جُھکا لی۔۔ کچھ ہی دیر باد باقی کی رسمیں ادا ہونا شروع ہوئی۔۔۔۔ ۔ رسموں کے بعد مہمانوں کو کھانا کھلایا گیا۔۔۔ ماہی آئسکریم پکڑے سٹیج کی طرف جارہی تھی۔۔۔ کہ اچانک اُسکی ٹکر اذلان سے ہوئی۔۔۔ اور ساری کی ساری آئسکریم اذلان کے کپڑوں پر لگ گئی۔۔ ما ہی آنکھیں پھاڑے اذلان کو تو کبھی آئسکریم کو دیکھ رہی تھی۔۔۔ آئی ایم ریلی سوری۔ میں نے جان بوجھ کر نہیں کیا۔ ماہی نے اذلان سے معافی مانگی۔۔۔ اٹس اوکے۔ ۔ اذلان نے مسکرا کر کہا۔۔۔ اذلان کو ماہی کا شرمندہ ہونا اچھا نہیں لگا اس لیے جلدی سے بولا۔۔۔ اور کپڑے صاف کرنے و اشروم کی جانب بڑھ گیا۔۔ ۔

ویسے بندہ تو اچھا ہے۔۔ ماہی ازلان کو سوچتے ہوئے بولی۔۔۔۔ اور آگئے بڑھ گئی۔۔۔ ۔

***

کچھ ہی دیر بعد رخصتی کا شور اُٹھا۔۔۔۔ بیا کو قرآن پاک کے سایہ تلے میر کے ساتھ رخصت کردیا گیا۔۔۔ بیا سب سے دور ہونے کی وجہ سے کافی اُداس ہوگئی تھی۔۔ ارحم میر کے گھروالوں کے ساتھ میر اور بیا سے پہلے گھر پہنچ گیا تھا۔۔ بیا کا استقبال کرنے کے لیے۔۔۔ میر نے گاڑی شاہ ولا کے باہر روکی۔۔۔ اور جلدی سے گاڑی سے اُتر کر بیا کی طرف آیا اور اُس کا ہاتھ تھام کر اُسے گاڑی سے نکالا۔۔۔۔ اُن دونوں نے جیسے ہی گھر کے اندر قدم رکھا۔۔۔ اُن دونوں پر گلاب کے پھولوں کی بارش ہوئی۔۔۔ ۔

Well come to home Dear Bhabhi.... ماہی زین اور اُن کے کزنوں نے ملکر بیا کا پھولوں کی پتیوں سے استقبال کیا۔۔۔۔۔ بیا بے یقینی سے یہ سب کچھ دیکھ رہی تھی۔۔۔ اُسے ایسا لگا جیسے وہ کوئی خواب دیکھ رہی ہے۔ ۔۔۔ اُن سب لوگ کا پیار دیکھ کر بیا کی آنکھیں نم ہوگئیں۔۔۔۔ اہمم۔۔ مم۔۔ رونا نہیں۔۔۔ میر اُسکی آنکھوں میں آنسوں دیکھ کر جلدی سے بولا۔۔۔ تو بیا نم آنکھوں سے مسکرا دی۔۔۔۔ کچھ رسموں کے بعد ماہی بیا کو میر کے روم میں چھوڑ کر چلی گئی۔۔ ۔

میر جیسے ہی اپنے روم میں جانے لگا تھا کہ ماہی اور اُس کے کزنوں نے اُس کا راستہ روکا ۔۔۔ آ۔۔ ہ۔۔ ہا۔۔ ایسے نہیں آپ کو روم میں جانے دیے گئے۔۔۔ ماہی کمر پر ہاتھ رکھے بولی ۔۔ ۔ جی بولو کیسے جانے دیے گئے پھر کمرے میں۔ میر مسکرا بولا۔۔۔۔ پہلے پیسے پھر بھابھی سے ملنے دیے گئے۔۔ میر دے دو اِن بھوکوں کو پیسے ارحم شرارت سے بولا۔۔۔۔ تو میر نے مسکرا کر50 ہزار روپے نکال کر اُن کو دیے دیے۔۔۔ تھنکس بھائی۔۔ اب آپ جاسکتے ہے اندر۔۔۔ کہتے ساتھ سب وہاں سے چلے گئے۔۔۔ تو بھی تیار رہ اب تیری باری ہے جیب خالی کرنے کی میر ارحم کو دیکھتا ہوا بولا۔۔۔ یار میں تو کب سے چاہتا ہوں۔۔۔ کہ کوئی میری بھی جیب خالی کرئے ۔۔۔ ارحم بے بسی سے کہتا باہر نکل گیا۔۔۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.