بیا کب سے بیڈ پر بیٹھی میر کا انتظار کر رہی تھی۔۔۔ لمحہ لمحہ گزرنے کے ساتھ ساتھ اُسکے دل کی دھڑکن بھی بڑھ رہی تھی۔۔۔۔ کہ اچانک دروازا کُھول کر میر اندر داخل ہوا۔۔ ۔
میر قدم قدم چلتا بیا کہ پاس آیا۔۔۔ اسلام علیکم۔۔۔ میر نے مسکرا کر سلام کیا۔۔۔ شرم سے نظریں جھکائے بیٹھی بیا نے سر ہلا کر سلام کا جواب دیا۔۔ میر بیا کے پاس بیڈ پر جگہ بنا کر بیٹھ گیا۔ ۔ شکریہ جان شاہ میر اُسکے ہاتھوں کو اپنے ہاتھوں میں لےکر بولا۔۔۔ کک۔۔ کس۔۔ لیے۔۔ بیا گھبر اہٹ کے مارے اٹک اٹک کر بولی۔۔۔ میری زندگی میں شامل ہوکر۔۔ میری زندگی کو اور خوبصورت بنانے کےلئے شکریہ جان شاہ۔۔ میں وعدہ کرتا ہوں زندگی میں ہر قدم پر آپ کا ساتھ دوگا۔۔ کبھی آپ کو اکیلا نہیں چھوڑو گا۔۔ میر محبت پاش نظروں سے بیا کو دیکھتا ہوا بولا۔۔ بیا شرم و حیاء کے مارے کچھ بول ہی نہیں پارہی تھی۔۔ ۔
آپ نے جواب نہیں دیا میری بات کا میر بیا کی گود میں سر رکھ کر بولا۔۔۔ مم۔۔ می۔۔ میں۔۔ کک۔۔ کیا۔۔ جواب۔۔ دو۔۔۔ بیا سے شرم و حیا کے مارے نظریں نہیں اُٹھائی جاری تھی۔۔۔ شاہ آپ یہ سب چھوڑے اور میری منہ دیکھائی کہاں ہے۔۔ بیا اپنی شرم و حیاء مٹانے کے لیے جلدی سے بولی۔۔ کون سی منہ دیکھائی اِتنی دفعہ تو یہ چہرہ دیکھ چکا ہوں۔۔ اب اس اتنی بار دیکھے چہرے کی کیسی منہ دیکھائی۔۔۔ میر شرارت سے بیا کو دیکھتا ہوا بولا۔۔۔۔ بیا حیران کنُ نظروں سے میر کو دیکھ رہی تھی۔۔۔ جو بیڈ سے اُٹھ کر الماری کی طرف بڑھ رہا تھا۔۔۔ اِتنے بڑے بزنس ٹائیکون ہونے کا کیا فائدہ جو نئی نویلی بیوی کے لیے ایک گفت بھی نہیں لاسکتے۔۔۔ بیا ہر لفظ چبا ُ چبا کر بولی۔۔ میر بیا کو غصے میں دیکھ کر اپنی مسکراہٹ چھپانے کی کوشش کررہا تھا۔۔۔ اچھا بات تو سینے میر اُسکی طرف دیکھتا بولا۔۔۔ مجھے آپ سے کوئی بات نہیں کرنی۔۔ بیا روک موڑ کر بولی۔۔ میر نے آگے بڑھ کر اُسکا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لے کر اُس میں ایک نیلے ڈائمنڈ کی خوبصورت سی رنگ پہنائی اور محبت سے اُس کے ہاتھ کا بوسہ لیا۔۔۔ اپنی جان شاہ کے لیے میر عادی شاہ کوئی گفٹ نہ لائے ایسا کبھی نہیں ہوسکتا۔۔ کیسی لگی؟ ؟ میر نے پیار سے پوچھا۔۔۔ بہت خوبصورت ہے۔۔ بیا انگوٹھی کو دیکھتی ہوئی بولی۔۔ شکریہ شاہ بیا میر کی طرف دیکھ کر بولی۔۔ لیکن بیا زیادہ دیر میر کی آنکھوں میں نہیں دیکھ پائی اور اُس نے جلدی سے نظریں جھکا لی۔۔۔ بیا کے اِسطرح نظریں جھکانے پر میر کے ہونٹوں پر خوبصورت سی مسکراہٹرقص کرنے لگی۔۔۔ اجازت ہے۔۔ میر کی بات پر اُسنے پلکیں جھکا لی۔۔۔ بیا کے پلکیں جھکانے پر میر نے محبت سے بیا کے سر کا بوسہ لیا۔۔ ۔ رات گزرنے کے ساتھ ساتھ میر کی گستاخیاں بھی بڑھتی گئی۔۔۔ پوری رات میر بیا کو اپنی محبت کی بارش میں بھیگوتا رہا۔ ۔
***
اگلی صبح فون کی گھنٹی سے میر کی آنکھ کُھلی۔۔ اُسنے فون اُٹھاکر دیکھا تو ارحم کی کال تھی۔۔۔ ایک نظر ُ اُس نے اپنے بائیں جانب سوئی بیا پر ڈالی جو سوتے ہوئے کوئی معصوم گڑیا لگ رہی تھی۔۔ میر فون سینے کے لیے بالکنی میں چلا گیا۔۔ میر نے فون یس کرکے کان سے لگا یا۔۔۔ ہیلو۔۔ گڈ مورنگ بڈی۔۔۔ گڈ مورنگ کے بچے۔۔۔ تجھے صبح صبح کیا موت پڑی گئی۔۔ میر چڑکر بولا۔۔۔ یار شادی ہوئے کو ایک دن نہیں ہوا۔۔۔ اور تو بدل بھی گیا۔۔ ہائے ۔۔ میرا۔۔ یار۔۔ یار۔۔ نہ۔۔۔ رہا۔۔۔ ارحم مصنوعی دکھ سے بولا۔۔۔ میر اُسکی بکواس سننے بغیر فون رکھ دیا۔۔ ۔
اور کمرے میں آکر شاور لینے کے لیے واشروم چلا گیا ۔۔۔ میر تولیے سے بال خشک کرتا ہوا باہر نکلا۔۔۔ اور بیڈ پر آکر بیا کو اُٹھانے لگا۔ ۔
جان شاہ اُٹھ جائے میر محبت سے اُسے اُٹھا رہا۔۔ جان شاہ اُٹھ جائے سب ہمارا ویٹ کررہے ہوگئے۔۔۔ کیا ہے۔۔۔ شاہ سونے دے۔۔۔ رات بھی آپ نے مجھے ایک پل بھی سونے نہیں دیا۔۔ مجھے نیند آرہی ہے۔۔۔ بیا معصومیت سے بولی۔۔۔ میر تو بیا کی اِسی معصومیت پر فدا تھا۔۔۔ جان شاہ اگر اب آپ نہ اُٹھی تو پھر میں اپنے والے طریقے سے اُٹھاؤ گا۔۔۔ میر نے بیا کے کان میں سرگوشی کی۔۔۔ جیسے سُن کر بیا پٹ سے اُٹھی اور جا کر واشروم میں بند ہوگئی۔ میر کا اُس کی سپیڈ دیکھ کر قہقہہ لگا۔۔۔ میر بیا کے واشروم جانے کے بعد خود نیچے کی جانب چل دیا۔۔۔ کچھ ہی دیر بعد بیا بھی فریش ہوکر نیچے آگئی۔۔ سب نے ملکر خوش گوار ماحول میں ناشتہ کیا۔ ناشتے کے بعد زین نے ماہی اور بیا کو پالر چھوڑا ولیمے کے لیے تیار ہونے۔۔ ولیمے کا فنکشن گھر میں ہی رکھا گیا تھا۔۔ ۔
باقی سب افراد تیاریاں میں مصروف تھے۔۔ ۔
ارحم بھی کافی دیر پہلے أگیا تھا۔۔۔ ۔
میر بلیک تیری پیس سوٹ پہنے۔۔ ساتھ میچنگ شوز پہنے۔۔ دائیں ہاتھ میں ریسٹواچ لگائے ۔۔ بالوں کو جل سے سیٹ کیے بہت پُرکشش اور ہینڈسم لگ رہا تھا۔۔ میر جارہا تھا بیا اور ماہی کو پالر سے پک کرنے۔۔۔ کچھ ہی دیر میں مہمان آنا شروع ہوگئے تھے۔۔۔ بیا کی فیملی بھی آگئی تھی۔۔۔۔ بیا اور ماہی کہی دیکھائی نہیں دیے رہی۔۔ تانیہ بیگم نے پوچھا۔۔ ۔ جی وہ میر لینے گیا ہے اُنہیں پالر سے سارہ بیگم مسکرا کر بولی ۔۔۔ آپ آئیے نہ۔۔ ۔
***
میر نے پالر کے باہر پہنچ کر اُن کو کال کی۔۔ کچھ ہی دیر بعد بیا بلیک میکسی زیبتن کیے۔۔ لائٹ میک اپ کے ساتھ۔۔۔ بالوں کا ہیر سٹائل بنائے۔۔۔ ہائی ہیل پہنے نظریں جھکائے چلی آرہی تھی۔۔۔ میر کی نظر جیسے ہی بیا پر پڑی۔۔۔ تو وہ نظروں پلٹنا ہی بول گیا۔۔۔ میر یک ٹک اُسے ہی دیکھی جا رہا تھا۔۔ بھائیی۔۔۔ بھابھی آپ ہی کی ہے۔۔۔ گھر جاکر آرام سے بیٹھ کر دیکھ لی جیے گا۔۔۔ ماہی میر کو دیکھ کر شرارت سے بولی۔۔ تو میر مسکرا دیا اور آگے بڑھ کر بیا کے لیے گاڑی کا ڈور اوپن کیا۔۔۔ اُن دونوں کے بیٹھتے ساتھ میر گاڑی زن سے بھاگا لے گیا۔ ۔15 منٹ کی مسافت کے بعد وہ گھر پہنچے ۔۔۔ میر گاڑی سے اُتر کر بیا کی طرف آیا۔ ۔ اور اُس کا ہاتھ تھام کر اُسے گاڑی سے نکالا۔۔ سپوٹ لائٹ اُن پر پڑی ۔۔ سپوٹ لائٹ میں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے ہوئے مکمل لگ رہے تھے۔۔۔ وہ دونوں جاکر سٹیج پر بیٹھے۔۔ بیٹی کو آج اِتنا خوش دیکھ کر فہد صاحب کی آنکھیں بھر آئیں۔۔ کچھ لوگ حسرت سے تو کچھ حسد سے اُن دونوں کو دیکھ رہے تھے۔۔ کچھ دیر بعد رسمیں شروع ہوئیں۔۔ ۔
بھائی کیوں نہ ایک گانا ہوجائے۔۔ ۔
بھائی بھابھی کے لیے ایک گانا تو بنتا ہے۔۔۔ پلیز گنگنا دے۔۔۔ ماہی کی بات پر سب نے ملکر ہو ٹنگ کی۔۔۔ آئیے یہ گاتے بھی ہے۔۔ ۔ بیا دل میں۔۔ اوکے۔ میر نے مسکرا کر ہار مان لی۔۔۔ زین بھائی بھائی کو گٹار دیے۔۔۔ بیا چپ چاپ میر کو سٹیج سے اُترتے دیکھ رہی تھی۔۔ میر بھی بیا کی طرف مسکرا کر دیکھ رہا تھا۔۔ زین نے اُسے گٹار پکڑایا۔۔۔ اور وہ گنگ نانا شروع ہوا ۔۔۔ ۔
***
💜تو اتنی خوبصورت ہے فدا دیدار پہ تیرے۔۔ ۔💜
💜مکمل عشق ہو میرا زرا سا پیار دے دے۔۔ ۔💜
💜مکمل عشق ہو میر زارہ سا پیار تو دے دے💜
💜 فلک قدموں میں آ جھکے حسین لمحات وہ دے دے💜
💜تیرے سنگ بھیگ جاؤ میں کبھی برسات وہ دے دے💜 سب مدحوش سے گانا کو سن رہے تھے۔۔ گانے کے ہر بول میر کی محبت کی گواہی دے رہے تھے۔۔۔ ۔
💜تیرے بنا جینا پڑے وہ پل مجھے نہ دیے۔۔ ۔💜
💜تو اتنی خوبصورت ہے فدا دیدار پہ تیرے 💜
💜 مکمل عشق ہو میرا زرا سا پیار دےدے💜
💜تو ہے شامل رہا دعا میں میری 💜
💜نام تیرا رہا زبان پہ میری💜
💜زکر تیرا فکر تیری۔۔ ہر گھڑی دل میں میرے💜
💜فلک قدموں میں آ جھکے حسین لمحات وہ دیے دے💜
💜تیرے سنگ بھیگ جاؤ میں کبھی برسات وہ دے دے💜
***
جیسے ہی گانا ختم ہوا۔۔ ہر طرف سے تھا لیوں کی آواز گونجی۔۔۔۔ بیا ابھی بھی گانے کے بولو کے زیر اثر جکڑی ہوئی تھی۔۔ کتنی پیاری آواز ہے ان کی ہائے اللّٰہ میں تو ان کی فین ہوگئی بیا دل اپنے آپ سے مخاطب ہوکر بولی۔۔۔۔۔۔ واہ۔ ہ۔ ہ۔ بھائی آپ نے تو کمال ہی کر دیا۔۔۔ ماہی مسکرا کر بولی۔۔ تو میر بھی مسکرا دیا۔۔۔ بیا بھی نظریں جھکائے مسکرا رہی تھی۔۔ ۔
***
گڑیا مجھے مائیک دینا۔۔۔۔ ماہی نے میر کو مائیک دیا۔۔ ۔
Ladies and gentlemen Attention please.... سب میر کی طرف متوجہ ہوئے۔۔۔ جیسے کہ آپ سب کو پتہ ہے کہ آج میرا ولیمہ ہے۔۔۔ میر سب کیطرف دیکھ کر بول رہا تھا۔۔۔ ۔ آج میرے ولیمے کے ساتھ ساتھ میرے پیارے دوست ارحم ملک کا زینب رضا کے ساتھ نکاح بھی ہوگا۔۔۔ بیا میر کی بات پر خوش ہوئی۔۔۔ وہ ارحم کو جانتی تھی۔۔۔ ۔ ارحم زینب کے لیے ایک پر فیکٹ ہمسفر تھا۔۔ اُسے میر کے اِس فیصلے پر بہت خوشی ہوئی۔۔۔ ۔
سب نے تھالیاں بجائی۔۔۔ میر کی بات پر ارحم کو چار سو چالیس والٹ کا جھٹکا لگا۔۔۔ ارحم بے یقینی سے میر کو تو کبھی گھروالوں کو دیکھ رہا تھا۔۔۔ جس نے مسکرا کر ایک آنکھ ونگ کی۔۔۔ ۔
ارحم میر کو سٹیج سے دور ایک سائیڈ پر لے گیا۔۔۔ میر یہ سب کیا بولا ہے تو نے ابھی۔۔۔ جلدی بتا یہ سب کیسے۔۔ کب۔۔ مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا ۔۔ ارحم میر کو گھور کر بولا۔۔۔۔ بتاتا ہوں۔۔۔ مہندی والی رات جب تم ڈانس کرنے میں مصروف تھے۔۔ تب میں نے اور انکل آنٹی نے بیا اور رضا انکل کی فیملی سے تمہارے رشتے کی بات کی۔۔۔۔ جو اُنہوں نے خوشدلی سے قبول کیا۔۔۔ اور زینب ارحم بولا۔۔۔ انکل آنٹی سے بات کرنے سے پہلے میں نے زینی گڑیا سے بات کرلی تھی۔۔۔ تو اُسنے کیا جواب دیا۔۔ ارحم نے بے چینی سے پوچھا۔۔ ۔ اُسنے کہا آگر اُسکے گھر والوں کو کوئی اعتراض نہیں تو اُسے بھی نہیں۔۔۔۔۔ میں نے بہت مشکل سے انکل کو آج کے دن نکاح کے لیے منایا ہے میر بو لا۔۔۔۔ اور تم سب مجھے کیوں نہیں بتایا ارحم لڑاکا عورتوں کی طرح کمر پر ہاتھ رکھ کر بولا۔۔۔۔ اگر بتا دیا ہوتا تمہاری ایسی شکل پھر کہاں دیکھنے کو ملنی تھی۔۔۔ میر مسکرا کر بولا۔۔۔۔۔ نکاح کرنا ہے کہ نہیں اذلان اُن کی طرف آتے ہوئے بولا۔۔۔ کک۔۔ کرنا ہے ۔۔ ارحم شرما کر بولا ۔۔۔ تو چلو پھر سب ویٹ کررہے ہیں۔۔۔ اذلان کہتے ساتھ ارحم کو لےکر سٹیج کی طرف بڑھ گئے۔۔۔ ۔
کچھ ہی دیر بعد بیا اور سانی زینی کو تیار کرکے لال دوپٹہ اُوڑھے سٹیج پر لاکر ارحم کے ساتھ بٹھایا اور خود جاکر میر کے ساتھ کھڑی ہوگئی۔۔۔۔ مولوی صاحب نکاح پڑھانا شروع ہوئے۔۔۔ ۔
ارحم ملک ولد صارم ملک آپ کا نکاح زینب رضا ولد رضا علی سے20 لاکھ حق مہر تہ پایا ہے کیا آپ کو قبول ہے۔۔ ۔ قبول ہے۔۔ ارحم جلدی سے بولا۔۔ ارحم کی سپیڈ دیکھ کر زینب سمیت سب ہنس دیے۔۔۔ مولوی ارحم کے بعد زینب کی طرف آیا۔۔ زینب رضا ولد رضا علی آپ کا نکاح ارحم ملک ولد صارم ملک سے 20 لاکھ حق مہر تہ پایا ہے کیا آپ کو قبول ہے ۔۔ قبول ہے۔۔ قبول وایجاد کا مرحلہ ختم ہوا۔۔۔۔ رخصتی ایک ماہ بعد کی رکھی گئی۔۔ سب نئے جوڑے کو مبارکباد دیے رہے تھے۔۔ ۔
***
تین سال بعد۔۔ ۔
شاہ پکڑے اپنی لاڈلی کو مجھے بھی تیار ہونا ہے۔۔۔ اُوپر سے ہمیں لیٹ بھی ہورہی ہے۔۔۔۔ بیا میر کو گھور رہی تھی۔۔ جو بیڈ پر بیٹھا فون یوز کر رہا تھا۔۔۔ پکڑے اِسے ۔۔ بیا پری کو میر کو پکڑاتے ہوئے بولی۔۔ آجائے میرا۔۔ بیٹا۔۔ بابا۔۔ کی۔۔ جان۔۔۔ بابا پاش آجائے۔۔۔ میر پری کا بوسہ لیتا ہوا بولا۔۔ تو وہ کِھلکھلا کر ہنس دی۔۔۔۔ ۔ بیا الما ری سے کپڑے لےکر واشروم میں بند ہوگئی۔۔ ۔ جلدی سے کپڑے چینج کرکے واشروم سے نکلی اور آئینے کے سامنے کھڑی ہوکر تیار ہونے لگ گئی۔۔۔ ارحم بھائی اور زینی کب تک نکلے گئے؟؟۔۔۔۔ بیا کانوں میں آئی رنگ پہنتے ہوئے بولی۔۔۔ فون کیا تھا۔۔ ارحم بول رہا تھا گھر سے نکل گئے ہے۔۔ ۔ میر پری کے ساتھ کھیلتا ہوا بولا۔۔۔۔۔ با۔۔ با۔۔۔۔ جی بابا کی جان میر پیار سے پری کا گال چومتا ہوا بولا۔۔۔ ۔ میر اور بیا کو شادی کے ایک سال بعد اللّٰہ پاک نے اپنی رحمت عطا کی تھی۔۔۔ جس کا نام دونوں نے ملکر پریشے میر شاہ رکھا تھا۔۔۔۔ بس نیلی آنکھیں میر پر گئی۔۔ جو اُس پر کافی جچتی۔۔ تھی۔۔ باقی وہ ہر طرح سے بیا پر گئی تھی چائے خوبصورتی میں چائے معصومیت میں چائے شرارت میں بیا سے ایک ہاتھ آگے تھی ۔۔۔ سب پیار سے اُسے پری بلاتے تھے۔۔۔ میر کی اِس چھوٹی بیا میں جان بستی تھی۔۔۔ بیا ہم دونوں نیچے جارہے ہیں۔۔ تم جلدی سے ریڈی ہوکر آ جانا۔۔۔ میر بیا کو دیکھتا ہوا بولا۔۔۔۔ اور پری کو لےکر نیچے چلا گیا۔۔۔۔ بیٹی کے ساتھ ہوتے نے تو بیوی کو تو بول ہی جاتے ہیں۔۔ کہ اُن کی ایک آدھا بیوی بھی ہے ۔۔۔ بیا شیشے کے سامنے کھڑی تیار ہونے کے ساتھ ساتھ بڑبڑا رہی تھی۔۔۔ ۔
سب گھر والے ہول جا چکے تھے۔۔۔ بیا اور میر نے ہول جاتے وقت دلہنوں کو پالر سے پک کرنا تھا۔۔۔۔ چلے بیا سڑھیاں اُترتے ہوئے بولی۔۔ میر نے جیسے ہی نظریں اُٹھائی۔ ۔ تو دیکھتا ہی رہا گیا۔۔ بیا لال میکسی زیبتن کیے کِھلا گلاب لگ رہی تھی۔۔۔ شاہ۔۔ شاہ۔۔ ہاں۔ ں۔ ں۔ ں میر ہوش میں آتے ہی بولا۔۔۔ کہاں کُھو گئے چلے بیا میر کو دیکھتے ہوئے بولی۔۔ کہکہی نہیں۔۔ چلو۔۔۔۔۔ کہتے ساتھ وہ تینوں گھر سے نکل گئے۔۔۔ ۔
آج اذلان اور احد کی شادی تھی۔۔۔۔ احد نے اپنی فیملی کو سانی کے گھر بھیجا تھا رشتہ لےکر۔۔۔ جو اُنہوں نے خوش دلی سے قبول کیا تھا۔۔۔۔ میر بھی اذلان کی آنکھوں میں ماہی کی لیے پسند دیگی دیکھ چکاُ تھا۔۔۔ اِس بارے میں میر نے بیا سے بات کی۔۔ تو اُسے بھی کوئی اعتراض نہیں تھا بلکے وہ یہ سُن کر بہت خوش ہوئی۔۔۔ لیکن پھر بھی میر نے ماہی اور اذلان سے اُن کی رائے لی۔۔۔۔ اُسکے بعد سب بڑوں نے ملکر اُن دونوں کی ایک ساتھ شادی فکس کردی۔۔ ۔
***
سب ہی ہول میں تیاریوں میں مصروف تھے۔۔۔ بیا اور میر نے آتے وقت دلہنوں کو پالر سے پک کیا تھا۔۔ ۔ بیا دلہنوں کو ہول کے سائیڈ پر بنے ریسٹ روم میں بیٹھا کر باقی کی تیاریاں دیکھ رہی تھی۔۔۔۔۔۔ جب کسی بچے نے اُسے پکارا۔۔۔ ۔
مای۔ سی۔۔ ماسی۔۔۔ بیا نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو زینی اپنے2 سال بیٹے کے ساتھ کھڑی تھی۔۔۔ ایان۔۔۔ بیا پری کو گود میں پکڑے اُن کی طرف بڑھی۔۔۔ ارحم اُن دونوں کو چھوڑ کر خود میر کی طرف بڑھ گیا۔۔۔ کیسی ہو ۔۔ زینی بیا کے گلے لگتے ہوئے بولی۔۔۔ ٹھیک۔۔ بیا مسکرا کر بولی۔۔۔ اور میری پری کیسیی۔۔ ۔(کیسی) ہے۔۔۔ زینب آگے بڑھ کر پری کو گود میں لیتے ہوئے چٹا چٹ چومتے ہوئے بولی۔۔۔ تو وہ کھلکھلا کر ہنس دی۔۔۔ ۔ ایان تم ماسی کے پاس آجاؤ۔۔۔ بیا ایان کو اپنی گود میں اُٹھاتے ہوئے بولی۔۔۔ تو وہ جلدی سے بیا کی گود میں چڑ گیا۔۔۔ وہ دونوں خود سے زیادہ ایک دوسرے کے بچوں پر جان نچھاور کرتی تھی۔۔۔ ۔
***
کچھ ہی دیر میں مولوی صاحب نے دونوں جوڑوں کا نکاح پڑھایا۔۔۔۔ نکاح کے بعد ہر طرف مبارکباد کا شور اُٹھا۔۔۔ سب خوشی سے ایک دوسرے کے گلے لگ رہے تھے۔۔۔۔ ۔
احد، اور اذلان سٹیج پر بیٹھے بے صبری سے اپنی دلہنوں کا انتظار کر رہے تھے۔۔۔ ۔ کہ اچانک لا ئٹس اوف ہوئی اور ایک سپوٹ لائٹ ہول کے دروازے کی جانب اُٹھی۔ ۔ جب دونوں زینی اور بیا کے ساتھ چلتی ہوئی ہول میں انٹر ہوئی۔۔ سانی نے گولڈن رنگ کا لہنگا زیبتن کیے ساتھ میچنگ جیولری پہنے برائیڈل میک اپ کیے بالوں کا جوڑا بنائے بہت پیاری لگ رہی تھی۔۔ ماہی گلابی رنگ کا لہنگا زیبتن کیے میچنگ جیولری پہنے سموکنگ آئیز میک اپ کیے۔۔۔ بالوں کا ہیر سٹائل بنائے وہ بھی بہت پیاری اور کیوٹ لگ رہی تھی۔۔۔ دونوں مدحوش سے کھڑے اپنی دلہنوں کو دیکھ رہے تھے۔۔۔ دیکھتے ہی رہو گئے یا آگے بڑھ کر تھاموں گئے بھی۔۔۔ ارحم اُن دونوں کو دیکھ کر شرارت سے بولا تو سب ہی ہنس دیے۔۔۔۔ دونوں نے ہاتھ بڑھا کر اپنی اپنی بیویوں کو سٹیج پر چڑھنے میں مدد دی۔۔۔ ۔
کچھ رسموں کے بعد دلہا دلہن کا فوٹو سیشن ہوا۔۔۔۔ سب دلہا دلہن کے ساتھ بیٹھتے تصویریں کچھوا رہے تھے۔۔ ۔ ماہی کو دیکھ کر میر کی آنکھیں نم ہونے لگی۔۔ میر نے ہمیشہ ماہی کو اپنی بیٹی کی طرح پیار کیا تھا۔۔ آج اُسکی رخصتی کے دن اُسکی آنکھیں جھلک پڑی۔۔۔ کیا شاہ رخصتی ماہی کی ہے۔۔ اور رو آپ رہے ہیں۔۔۔ جیسے آپ رخصت ہوکر دوسرے گھر جا رہے ہوں۔۔ بیا میر کا موڈ ٹھیک کرنے کے لیے شرارت سے بولی۔۔۔۔ ۔ بیا جب پریشے کی رخصتی ہوگئی ہم کیسے اپنے جگر کے ٹکڑے سے دور رہے گئے۔۔ میر پری کو اپنے ساتھ لگاتے ہوئے نم آنکھوں سے بولا۔۔۔ تو بیا کی آنکھیں بھی نم ہوگئی۔۔۔۔ میرے پاس ایک آئیڈیا ہے۔۔۔ میں کیا کہتی ہوں ہم ایسا کرئے گئے کہ اپنے داماد کو گھر جمائی بنا لے گئے۔۔ ۔
کیوں پری۔۔۔ بیا پری کو دیکھتے ہوئے بولی۔۔۔ تو وہ کھلکھلا کر ہنس دی۔۔۔ دیکھا میری بیٹی کو بھی کوئی اعتراض نہیں۔۔ ۔ بیا ایک آنکھ ونگ کرتے ہوئے بولی۔۔ تو میر مسکرا دیا۔۔۔ تم دونوں ماں بیٹی کا کوئی جواب نہیں میر بیا اور پری کو دیکھتا ہوا مسکرا کر بولا۔۔۔۔ ۔
۔ دلہا دلہن کی فیملی آجائے فیملی فوٹو کے لیے فوٹو گرافر نے آواز لگائی۔۔ ۔
یہ لے پکڑے اپنی بیٹی کو میں تو چلی فوٹوز کِچھوانے۔۔۔ بیا پری کو میر کو پکڑاتے ہوئے۔۔ یہ۔۔ جا۔۔ وہ۔۔ جا۔۔۔ میر اس پٹا کھا کو جاتا دیکھ کر مسکرا دیا۔۔ ۔
میر کی دنیا اُن دونوں کے گرد ہی گھومتی تھی۔۔۔ ایک اُسکی جان تھی تو دوسری اُسکا دل۔۔۔ ۔
فوٹو گرافر نے دلہا دلہن کے ساتھ پوری فیملی کی پکچر کلیک کی۔۔۔ ۔ فوٹو سیشن کے بعد سب مہمانوں کو کھانا کھلایا گیا۔۔۔۔ اور پھر کچھ ہے دیر بعد رخصتی کا شور اُٹھا۔۔۔ جو سب کی آنکھیں نم کرگیا۔۔۔ ۔