Chapter 5: باب 5

ارحم اُٹھو بیٹا۔۔۔ سیرت بیگم کب سے ارحم کو اُٹھا رہی تھی۔۔۔۔ ارحم دس بج گئے ہیں۔۔ آفس نہیں جانا ۔۔۔ سیرت بیگم اپنے جوان بیٹے کو دیکھتی بے بسی سے بولی۔۔۔ تمہارے بابا آفس چلے گئے ُ ہے۔۔۔ باپ کے نام پر اُس کی پٹ سے آنکھیں کُھلی۔۔۔۔ بابا آفس چلے گئے۔۔ اس نے ماں سے پوچھا۔۔۔ ۔ جیییی بیٹا جی۔۔۔ ارحم تمہیں پتا ہے نہ کہ تمہارے بابا کو لیٹ آفس آنے والے پسند نہیں۔۔۔ بےشک وہ تم سے بہت پیار کرتے ہیں۔۔ لیکن کام کے مامعلے میں وہ بہت سخت ہے۔۔۔۔ سیرت بیگم کھڑکی سے پردے ہٹائی ہوئی بولی۔۔۔ جیت ماما ارحم الماری کی طرف بڑھتا ہوا بولا۔۔ ۔

ماما آپ جلدی سے ناشتہ لگائے ۔۔ میں فریش ہوکر آتا ہوں ارحم جلدی سے بولا۔۔۔۔ جی بیٹا سیرت بیگم کہتی ساتھ نیچے کی طرف بڑھ گئی۔۔ ۔ صارم ملک اور سیرت ملک کی۔۔۔ دو اُلادیں ہوئیں۔۔ ۔ بڑا بیٹا ارحم ملک۔۔ اور چھوٹا بیٹا عالیان ملک۔۔ ارحم کی اپنے باپ سے بہت بنتی تھی ۔۔۔۔۔ وہ دونوں ایک دوسرے کو اپنا دوست سمجھتے تھے۔۔۔۔ ہر بات وہ ایک دوسرے سے شیئر کرتے تھے۔۔ ۔

۔۔۔ عالیان، ماں باپ کے علاؤہ بھائی کا بھی لاڈلا تھا۔ ارحم اُسکی ہر خواہش پوری کرتا تھا۔۔۔۔ ابھی وہ تعلیم کی وجہ سے ہوسٹل میں رہتا ہے۔۔۔ ہفتے میں ایک بار گھر ضرور آتا تھا۔۔۔ ۔

***

ناشتے کے بعد آج سب لڑکیوں کا شوپنگ پر جانے کا ارادہ تھا۔۔ اب بھی سب بیٹھے ناشتہ کرنے میں مصروف تھے۔۔ ۔ حسین بیٹا فہد صاحب نے حسین کو پکارا۔۔۔۔ جی تایا جان حسین ادب سے بولا۔۔۔۔۔ بیٹا آج تم سب لڑکے گھر کی سجاوٹ کرواؤ گے۔۔۔ فہد صاحب بولے ۔۔ ۔

جی تایا جان ہوجائے گا۔۔ ہم گھر کو ایک دم دلہن کی طرح سجا دے گئے۔۔۔ آخر ہمارے بھائی کی شادی ہے۔۔۔۔ ریحان نے احمد کی طرف دیکھ کر جوش سے کہا۔۔۔ ۔ احمد اُسکی بات پر شرمانے لگ گیا۔۔۔ اووووہوہ ہہ احمد بھائی تو شرما رہے ہیں۔۔۔۔ بیا ہنستے ہوئے بولی۔۔۔ تو سب ہی ہنس دئیے۔۔۔۔۔ ۔ پرنسز میں کسی کام سے باہر جارہا ہوں اگر آپ تینوں نے شوپنگ پر جانے ہے تو چلو میں آپ سب کو جاتا ہوا مول چھوڑ دیتا ہوں۔۔۔۔ ازلان بولا۔۔۔ ۔

جی بھائی ہم ابھی ریڈی ہوکر آئے۔۔۔ کہتے ساتھ وہ تینوں روم میں چلی گئی۔۔ ۔

بیا نے سانیہ کو فون کرکے بولایا تو اُسنے کہا وہ سیدھا مول ہی آئے گی۔ ۔

دس منٹ بعد وہ تینوں تیار ہوکر آئی۔۔۔ بیا پنک کلر کی فراق پہنے سر پر وائٹ حجاب کئے معصوم سی گڑیا لگ رہی تھی۔۔۔۔ زینب نے بلیک کرتی کے نیچے وائٹ ٹروزار پہنے سر پر بھی بلیک حجاب لیا ہوا تھا۔۔۔۔ ثنا نے لال فراق پہنے ہوئے۔ سر پر بلیک حجاب کیا ہوا تھا ۔۔۔ تینوں بہت پیاری لگ رہی تھی۔۔۔ ۔ چلے بھائیو۔۔۔۔ بیا بولی۔۔۔۔۔ ہمممممم اذلان کہتے ساتھ اُن کو کار میں بیٹھا کر زن سے بھاگا لے گیا۔۔۔ ۔

لڑکے سب گھر سجانے میں لگ گئے۔۔۔۔ دو دن بچے تھے شادی کو۔۔۔ ۔

***

اذلان اُنھیں مول چھوڑ کر چلا گیا۔۔۔ وہ تینوں مول کے اندر داخل ہوئی۔۔۔۔ بیا یار یہ سانی ابھی تک نہیں آئی۔۔۔۔ زینی چڑکر بولی۔۔۔۔ میں کال کرتی ہوں ۔۔۔۔۔ بیا جیسے ہی کال کرنے لگی تو داخلی دروازے سے سانی دوڑتی ہوئی آئی۔۔۔۔ لو آگئی میڈم۔۔۔ زینی بولی۔۔۔۔ ۔

سوررررری سوررری میں لیٹ ہوگئی وہ سانس لیتے ہوئے بولی۔۔ ۔ ۔۔۔۔ کوئی بات نہیں بیا مسکرا کر بولی۔۔۔۔۔ اچانک سانی کی نظر ثنا پر پڑھی جو ایک طرف کھڑی فون پر کسی سے بات کررہی تھی۔۔۔ ۔

آآآآاااا۔۔۔ ۔ سانی کے چیخنے پر سب لوگ اِن کی طرف متوجہ ہوگئے۔۔۔ اووووو دماغ سے پیدل لڑکی۔۔ ۔ چیخ کیوں رہی ہو ۔۔۔۔ سب لوگ ہمیں ہی دیکھ رہے ہے۔۔۔ بیا غصے سے بولی ۔۔۔ ۔ ثنا بھی چیخ کی آواز سن کر اُن کی طرف آئی۔۔۔۔ ثنا تم کب آئی ۔۔۔۔۔ سانی خوشی سے اُس کے گلے لگتے ہوئے بولی۔۔۔ ۔ سانی ثنا کو سکول ٹائم سے جانتی تھی۔۔۔ تینوں ایک ساتھ سکول جاتی تھی۔۔۔۔ پھر ثنا اپنی فیملی کے ہمراہ باہر چلی گئی۔۔۔۔۔۔ کبھی سال میںایک دو دفعہ ہی اِن کی ملاقات ہوتی تھی۔۔۔ ۔ میں کل صبح آئی ہوں ۔۔۔ ثنا نے مسکرا کر جواب دیا۔۔۔ مجھے کسے نے بھی نہیں بتایا کہ تم آرہی ہو۔۔۔ سانیہ مصنوعی ناراضگی سے بولی۔۔۔ ہاں ۔۔ جیسے تم سارے کام کاج چھوڑ کر ثنا سے ملنے دوڑھی چلی آئی۔۔۔ زینب نے اُسے جھاڑ پلائی۔۔۔۔ سانی کو اُسکی بات کا کچھ خاص اثر نہیں ہوا۔۔ ۔ چلے اب بیا چڑ کر بولی۔۔ کیوں کہ وہ کب سے باتوں میں لگی ہوئیں تھی۔۔۔ اور چاروں اندر کی طرف چلی گئی۔۔۔ سب سے پہلے چاروں لیڈز ڈریس شوپ پر گئی۔۔۔ ۔

چاروں اپنے لیے کوئی نہ کوئی ڈریس سلیکٹ کررہی تھی۔۔ ۔

بیا نے سب پہلے گھر والوں کے لیے شوپنگ کی ۔۔۔۔ لڑکوں نے اپنی شوپنگ پہلے ہی مکمل کرلی تھی۔۔۔ ۔

بیا نے مہندی کے لیے۔۔۔ ییلو اور گرین رنگ کے کنٹراس والا لہنگا لیا۔۔۔۔ بارات کے لیے اُس نے پنک کلر کی سفید موتیوں والی کامدار میکسی پسند کی۔۔ ۔ زینی کے بہت زور دینے پر اُس نے ولیمے کے لیے بلیک کلر کی نیٹ کی ساڑھی لی۔۔۔ ۔ پھر سب نے کپڑوں کے ساتھ میچنگ جیولری چوڑیاں لی۔۔۔۔ اینڈ پر کپڑوں کے ساتھ میچنگ شوز لیے۔۔۔ ۔

ساری شوپنگ ہوگئی ہے بس گفٹس لینے باقی ہے بیا نے مسکرا کر کہا۔۔۔۔ ۔

میں تو بہت تھک گئی ہوں۔۔۔ مجھ سے تو اب چلا بھی نہیں جارہا۔۔۔۔ سانی تھکے ہوئے انداز میں بولی۔۔۔ چلو آؤ کافے چلتے مجھے بھی بہت بھوک لگی ہوئی۔۔۔۔ زینی جلدی سے بولی۔۔۔ ۔

اچھا ٹھیک ہے چلو ۔۔۔۔ اور سب کافے ٹیریا کی طرف چل دیا کہ اچانک کوئی زینی سے ٹکرا گیا۔۔۔ اور زینی کا سارا سامان نیچے گرگیا۔۔۔ اندھی ہو کیا دیکھ کہ نہیں چل سکتی تھی۔۔۔۔ زینب غصے سے بولی۔۔۔۔ ۔

آے یو تم نے مجھے اندھی کہا۔۔۔ تمہاری اتنی ہمت لائبہ غصے سے چلاتے ہوئے بولی۔۔۔ ۔

تمیز سے بات کرو ہماری بہن سے۔۔ ۔ بیا غصے سے غراتے ہوئے بولی۔۔۔۔۔ ۔

اووووو تو آج حیا دار بہن جی مول آئی ہے ۔۔۔ اپنی سوکولڈ بہنوں کے ساتھ۔۔۔ لائبہ بیا کا مزاق اُڑاتے ہوئے بولی۔۔۔۔ جسٹ شاٹ آپ اپنی زبان کو لگام دو ۔۔۔۔ بیا غراتے ہوئے بولی ۔ ۔ آئندہ ہمارے یا ہماری بہنوں کے راستے میں آنے کی کوشش بھی مت کرنا۔۔۔ نہیں تو اِس کے جیسے شہر کرنے میں دیر نہیں لگاؤ گی۔۔۔۔ بیا نے انگی اُٹھاکر غصے سے وارن کیا۔۔۔ ۔

بیا اِس کے ساتھ کھڑے لڑکے کو بھی اچھی طرح پہچان گئی تھی۔۔۔۔ اور اُن چاروں کو لے کر کافے ٹیریا کی طرف بڑھ گئی۔۔۔ ۔ اِس کی اتنی ہمت اِسنے مجھے سب کے سامنے بے عزت کیا۔۔۔ اِس کو تو اب میں چھوڑو گی نہیں۔۔ لائبہ نے نفرت سے سوچا۔۔۔ ۔

لائبہ یہ کون تھی ۔۔ اور اِس نے تمہیں ایسا کیوں کہا۔ ۔۔ حاشر بیا کو پہنچان گیا تھا۔ لیکن اُسنے مصنوعی حیرت سے پوچھا؟؟۔۔۔۔۔ یہ بیا ہے۔۔۔ اِس کی وجہ سے میں کالج سے نکالی گئی تھی اُس نے نفرت سے کہا۔۔۔ اِس کو اپنے حُسن پر اور آپنے پاک اور حیا دار ہونے پر بہت غرور ہے۔۔ لائبہ نے بیا کے لیے زہر اُگلا۔۔۔ لیکن اِس نے ایسا کیوں کہا کی اِس کے جیسا شہر کرو گی۔ ۔ تم اِسے کیسے جانتے ہو۔۔۔۔ لائبہ نے سوالیہ نظروں سے حاشر سے پوچھا۔۔ ۔ یہ وہی لڑکی ہے جس نے مجھے بھی سب لوگوں کے سامنے تھپڑ مارا۔۔ حاشر نے بھی نفرت سے کہا۔۔۔ ۔

اپنی بےعزتی کا بدلہ لینا چاہتی ہو حاشر نے کچھ سوچتے ہوئے پوچھا۔۔۔ ۔

لینا تو چاہتی ہوں۔۔۔۔ لیکن کیسے۔۔ لائبہ نے سوال کیا۔۔۔ ۔

وہ سب تم مجھ پے چھوڑ دو۔۔ ۔ اِس لڑکی کو اپنے حُسن اور اپنی عزت پر بہت غرور ہے نہ تو اب میں نے اِس کی عزت کو مٹی میں نہ ملایا تو میرا نام حاشر نہیں۔۔ حاشر کمینی مسکراہٹ چہرے پر سجاکر بولا۔۔۔ اور دونوں باتیں کرتے مول سے نکل گئے۔ ۔

حاشر لائبہ کا چچا زاد بھائی ہیں۔۔۔ دونوں ایک دم آوارہ

ہر الٹے سیدھے کاموں میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔۔ ۔

***

بیا یہ کون تھی۔۔۔ زینب نے سوالیہ نظروں سے بیا کو دیکھا۔۔ ۔

بیا اور سانی دونوں گڑبڑا گئے۔۔۔۔ ووو۔ ہ۔ یہ ہمارے کالج میں پڑھتی تھی۔۔۔ اِس کو ہم دونوں نے سٹاف روم سے پیپر چور اتے ہوئے پکڑ لیا تھا اور ہم نے پرنسپل کو بتا دیا تھا۔۔ ۔ تب سے یہ ہم سے نفرت کرتی ہے۔۔ بیا بات کو گول مول کرتے ہوئے بولی۔۔۔۔۔ چلو تم سب آرڈر کرو۔۔ میں واشروم ہوکر آتی ہوں۔۔۔ بیا کہتے ساتھ واشروم کی طرف چلی گئی۔۔۔۔ تم دونوں آرڈر کرو میں ابھی آئی۔۔۔۔ سانی بھی اُس کے پیچھے چل دی ۔۔۔ ۔

اِن دونوں کو اچانک کیا ہوا زینب بولی۔۔ پتہ نہیں۔۔ زینی کی بات پر ثنا نے کندھے اچکائے ۔۔۔ اور دونوں آرڈر دینے لگ گئی۔۔۔ ۔

بیا کیا ہوا سانی اُسکے پیچھے آتے ہوئے بولی۔۔۔ کچھ بھی تو نہیں بیا بولی۔۔۔ یار مجھ سے تو تم چھپایا ہی مت کرو۔۔۔ مجھے سب پتا چلا جاتا ہے۔۔۔۔ ۔

چل اب بتا کیا ہوا سانی نے اُسے جھاڑ پلائی۔۔ ۔ یار تم نے دیکھ نہیں لائبہ کے ساتھ جو لڑکا تھا۔۔۔۔ وہ کوئی اور نہیں بلکے وہ ہی ہے جس نے اُس دن سڑک پر میری کلائی پکڑی تھی۔۔۔ اور میں نے اُسے تھپڑ مارا تھا۔۔۔ بیا پریشانی سے بولی۔۔ تو توُ کیوں پریشان ہورہی ہے۔ ۔ تونے کون سا کوئی غلط کام کیا ہے۔۔۔۔ اُس دن مجھے بہت بول رہی تھی۔۔۔ آج خود ڈر رہی ہے۔۔ سانی نے بیا کو گھرکا۔۔۔ تو ٹھیک بول رہی ہے میں ویسے ہی ڈر رہی ہوں۔۔۔ بیا خود کو ریلکس کرتے ہوئے بولی۔۔۔۔ اب چلے ؟؟ ہاں تُو چل میں فیس واش کرکے آتی ہوں بیا کہتے ساتھ واشروم کی طرف بڑھ گئی۔۔ ۔

پھر سب نے ملکر لنچ کیا۔۔ اور گفٹس لے کر ڈرائیور کے ساتھ گھر کے لیے روانہ ہوگئی۔۔۔۔ ۔

***

حاشر تم اب کیا کرنے والے,ہو؟۔۔ کیا پلان ہے تمہارا لائبہ نے بے چینی سے پوچھا۔۔ ریلکس ڈئیر حاشر اُس کے ساتھ صوفے پر بیٹھتا ہوا بولا۔۔۔۔ یار تم یہ پہیلیاں نہ بجھاؤ سیدھے طریقے سے بتاؤ۔۔۔ لائبہ چڑکر بولی۔۔۔ ۔ بیا کے کزن کی شادی جس لڑکی سے ہوتی ہے۔۔ وہ میرے پاپا کے بزنس پارٹنر کی بیٹی ہے اُنھوں نے شادی پر ہماری پوری فیملی کو بھی انوائیٹ کیا ہے۔۔۔ اور پھر اُس نے سارا پلان لائبہ کے گوشوگزار کیا۔۔ جیسےِ سُن کر دونوں کا فلک شگاف قہقہہ لگا۔۔ ہا ہاہاہا۔۔۔ واہ یار مان گئی تمہارے دماغ کو۔۔۔۔ کیا پلان بنایا ہے۔۔۔ لائبہ نے حاشر کی تعریف کی جو اُس نے سر کو خم کرکے وصولی۔۔۔۔ ۔

***

آخر وہ دن بھی آپہنچا جس کا سب کو بے صبری سے انتظار تھا ۔۔۔ آج احمد کی مہندی تھی۔۔۔ سب لوگ اِدھر سے اُدھر بھاگ رہے تھے۔۔۔ ۔ لڑکے سب کاموں میں مصروف تھے۔۔۔ لڑکیاں کچن میں گُھسی ہوئی تھی۔۔۔۔۔ بیااااااا زینیییی ثنییی کیا ہو تم تینوں؟ سانی اونچی آواز میں سب کو آوازیں لگاتے ہوئے اند جارہی تھی۔۔ کہ سامنے سے آتے احد سے ٹکرا گئی۔۔۔ وہ گرنے لگی تھی کہ ۔۔۔ احد نے ہاتھ بڑھا کر سانی کو کمر سے تھام لیا ۔۔ ۔ احد تو سانی کی کانچ جیسی آنکھوں میں ہی خوہ سا گیا۔۔ ۔

بیا سانی کی آواز سن کر کچن سے نکل کر آئی کہ۔۔ اچانک اُسکی نظر داخلی دروازے پر پڑی۔۔ ۔ تو اُسکی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔۔۔ ۔

آہم ہم ہم ہم ہم ۔۔۔ بیا نے گلا کھنکار کر اُن کو اپنی طرف متو جہ کیا۔۔۔۔ دونوں نے بیک وقت پیچھے دیکھا۔ تو بیا ہاتھ باندھے اُن دونوں کو گھورنے میں مصروف تھی۔۔۔ جیسے ہی دونوں کو اپنی پوزیشن کا احساس ہوا تو احد نے جلدی سے سانی کو سیدھا کیا۔۔ شرمندگی سے وہ بیا سے نظریں نہیں ملا پارہا تھا۔۔۔ تو اُس نے جلدی سے قدم باہر کی جانب بڑھائے۔۔۔ ۔

سانی نظرے جھکائے کھڑی تھی۔۔ کہ بیا اُسکے پاس آئی۔۔ تم کب آئی۔۔ بیا نے سنجیدگی سے پوچھا۔۔ کہ سانی کا سانس ہی اٹک گیا۔۔۔۔ بیا نے کبھی بھی سانی سے سنجیدگی سے بات نہیں کی تھی۔۔۔۔ بیا۔۔۔۔ و۔۔ ہ می۔ ں گر۔۔ نے والی۔ تھی۔۔ ت۔ و۔ سانی آنکھوں میں آنسوں لیے بمشکل بول رہی تھی۔۔۔ ۔

اور اِدھر بیا کا زور دار قہقہہ گونجا۔۔۔۔ ہاہاہاہاہاہا۔۔ ۔

سانی کو جب سمجھ آیا تو اُسنے زور سے اُسکی کمر میں مُکا جھاڑ۔۔ ۔

اور اُسکے گلے لگ کر زوروں شوروں سے رونا شروع ہوگئی۔۔۔ ۔

بیا تو اُسکے رونے سے ہی گڑبڑا گئی۔۔۔ سانی میری جان تم رو کیوں رہی ہو۔۔۔ میں تو مزاق کر رہی تھی۔۔ بیا اُسے اپنے ساتھ لگاتے ہوئے بولی۔۔۔ ۔

آاااؤوووو اِدھر بیٹھو بیا نے اُسے صوفے پر بیٹھایا۔۔۔ اور پانی کا گلاس دیا۔۔۔۔۔ تم پانی بیو۔۔ اور ریلکس ہوجاؤ۔۔۔ ۔

بیا نے اُسے پانی پلایا اور تھوڑا ریلکس کیا۔۔۔ اب بتاؤ کیا ہوا۔۔۔ و۔۔ ہ م۔ یں گرنے والی تھی تو احد نے مجھے گرنے سے بچایا۔۔۔ میں نے سمجھا تم مجھے غلط سمجھو گی۔۔ ۔ مجھے لگا کہ اب تم مجھ سے کبھی بات نہیں کرو گی۔۔۔ اِس لیے مجھے رونا آگیا۔۔۔۔ سانی سُوں سُوں کرتے ہوئے بولی۔۔۔ ۔

***

تم نہ اپنے اِس دماغ سے فالتو گری نکال دو۔۔۔ اور میری بات دھیان سے سنوُ کہ تم میری جان ہو۔۔۔ تم میری بہن دوست سب کچھ ہو۔۔۔ مجھے اگر تم خود بھی آکر بول دو گی کہ سانی بری ہے۔۔۔۔ تو میں کبھی یقین نہیں کروگی۔۔ ۔

اور یہ اپنے اِس چھوٹے سے دماغ میں بیٹھا لو سمجھی۔۔۔ ۔

بیا نے اُسے ایک مکا جھڑتے ہوئے کہا۔۔۔۔ آہہہہہہ ظالم عورت سانی چیخی ۔۔۔۔ اتنا اعتبار کرتی ہو مجھ پر سانی نے مسکرا کر پوچھا۔۔۔۔۔ خود سے بھی زیادہ۔۔ بیا اُسے گلے لگاتے ہوئے بولی۔۔ ۔ چل اب بس بہت ہوگیا ایموشنل ڈرامہ۔۔۔۔۔ بیا اُسے مُکا جھڑتے ہوئے بولی۔۔۔۔۔ آہہہہ فضول عورت کتنی زور سے مارا سانی کہر اتے ہوئے بولی۔۔۔ بسسس بہت ہوا میلو ڈرامہ تم دونوں کا۔ زینی اور نی اُن دونوں کے کانوں میں زور سے چیخی۔۔ ۔

آااااااہہہ دونوں ڈر کے مارے چیخی۔۔ بتمیزوں تم دونوں ۔۔۔ یہاں کب آئی۔۔۔ بیا نے سوالیہ نظر دونوں پر ٹکا کر پوچھا۔۔۔ جب تم دونوں کا میلو ڈرامہ چل رہا تھا تب سے ہم یہاں کھڑے ہے۔۔۔۔ زینی ہاتھ باندھے بولی۔۔۔ ۔ اچھاااا یہ باتیں چھوڑ چلو آؤ سب ڈھو لکی بجاتے ہیں۔۔۔ لگنا تو چائیے شادی والا گھر ہے۔۔۔۔ سانی جوش سے بولی۔۔۔ سب نے ہی سانی کی بات کی تاکید کی۔۔۔ اور سب نیچے بیٹھ کر ڈھو لکی بجانے شروع ہوگئی۔۔ ۔

اب میری باری میں بجاتی ہوں۔۔ سانی جوش سے بولی۔۔۔ ۔

***

دل۔۔ دیا گلا۔۔۔ کرا گئے فٹ پاتھ تہ نال نال بیٹھ کے۔۔ ۔

آوے جھوٹی موٹی روس کے روسا کے۔۔۔ ۔

تینو لاکھا تو چھپا رکھا آنکھا تے سجا کے رکھا۔۔ ۔

تو ہے میرا مجنوں۔۔۔۔ میں ہوں تیری محبوبہ ۔۔ ۔

رکھ اپنا بنا کہ اووے میرے یارررر۔۔ ۔

***

سانی اونچی آواز میں گانے کے ہاتھ پاؤں توڑ مڑ وڑ کر گا رہی۔

باقی سب اپنے کانوں پر ہاتھ رکھے اُسے بے بسی سے دیکھ رہے تھے۔۔ ۔ سانی یہ کیا گارہی ہوں۔۔۔ ۔ آخر بیا چڑ کر بولی۔۔۔ مہندی ہے شام کو۔۔۔ تمہاری ڈیٹ نہیں۔۔۔۔ زینی نے بھی اُسے جھاڑ پلائی۔۔۔۔ تو وہ منہ بناکر رہا گئی۔۔ ۔

مہندی ہے رچنے والی ہاتھوں میں گہری لالی۔۔۔ ۔

اب ٹھیک ہے۔۔۔ سانی بولی۔۔۔۔ ہاں۔ ں۔ ں یہ ٹھیک ہے۔۔۔ ۔

مہندی ہے رچنے والی ہاتھوں میں گہری لالی۔۔ ۔

کہی سکھیاں اب کلیاں ۔۔۔۔ ہاتھوں میں کھلنے والی ہے۔۔ ۔

سب لڑکیاں گانا گانے میں سانی کا ساتھ دے رہی تھی۔۔ ۔

***

لڑکیوں بس کرو اور کچن میں آکر ہماری مدد کرو ۔۔۔ ثانیہ بیگم بولی۔۔۔۔ اور چاروں کچن میں چلی گئی۔۔ پھر سارا کام مکمل کر کے اپنے کمروں میں چلی گئی تیار ہونے۔۔۔ شام کے لیے۔۔ ۔

میر اپنے کمرے میں تیار ہورہا تھا۔۔۔ جب اُس کا فون بجا۔۔۔ اُسنے فون اُٹھا کر نمبر دیکھا تو ارحم کی کال تھی۔۔۔ میر نے کال اُٹھائی۔۔۔۔ ہیلو ہاں بول میر بولا۔۔ تو اِدھر آجا پھر ساتھ چلتے ہیں۔۔۔۔ ہاں آجا ۔۔۔۔ دوسری طرف سے کچھ کہ کر کال کاٹ دی گئی۔۔۔ اور میر تیار ہونے لگ گیا۔۔۔ ۔

میر نے مہندی کے حساب سے آج کُرتا پاجاما پہنا تھا ۔۔۔ کُرتے کے اوپر گولڈن واسکٹ پہنے۔۔۔۔ دائیں ہاتھ میں ریسٹواچ لگائے ۔۔۔ اپنے اوپر پرفیو کا چھڑکاؤ کیے بالوں کو جل سے سیٹ کیے۔۔۔ اور پیروں میں پٹھانی چپل پہنے۔۔۔ ۔ وہ بہت پُرکشش اور ہینڈسم لگ رہا تھا۔۔۔۔ لڑکیوں کا پرنس چارمنگ۔۔۔ شیشے میں سے ایک نظر اپنے آپ کو دیکھ رہا تھا۔۔۔ کہ ارحم کمرے میں داخل ہوا۔۔۔ ۔ میر ریڈی ہو تو چلے ارحم بولا۔۔۔۔۔۔ ہمممممم چلو اور دونوں نیچے کی طرف چل دیئے۔۔۔ ماما ااا اُسنے نے سارہ بیگم کو آواز لگائی۔۔۔ جی بیٹا۔۔ ماما آپ کو بتایا تھا نہ آج احمد کی مہندی ہے۔۔۔۔ اور ہم دونوں جارہے ہیں۔۔۔ ٹھیک ہے بیٹا جاؤ اور میں نے کچھ گفٹس منگوائے ہے ۔۔۔۔ احمد کو ہماری طرف سے دے دینا میں نے گاڑی میں رکھوا دئیے ہے۔۔۔ سارہ بیگم نے مسکرا کر کہا۔۔۔ جی ٹھیک میر نے مختصر جواب دیا۔۔ ۔ اچھا آنٹی اب ہم چلتے ہیں۔۔۔ اللّٰہ حافظ۔۔۔ کہتے ساتھ دونوں باہر نکل گئے۔۔۔ اللّٰہ حافظ بیٹا ۔۔۔ دھیان سے جاؤ ۔۔۔ سارہ بیگم نے آواز لگائی۔۔۔ ۔

***

مہندی کا فنکشن لون میں ہی ارینج کیا گیا تھا۔۔۔ سفید پردوں پر لائٹنگ کئے اور پورے لون کو پیلے پھولوں سے خوبصورتی سجایا ہوا تھا۔۔۔ ہر کوئی ستا ئشی نظروں سے لون کو دیکھ رہا تھا۔۔۔ ۔

کچھ ہی دیر میں مہمان آنا شروع ہوگئے تھے۔۔۔ ۔ سب لڑکیاں تیار ہوکر اِدھر اُدھر بھاگ رہی تھی۔۔۔ ثنا اور زینب نے سیم ڈریسنگ کی ہوئی تھی۔۔۔۔ دونوں نے سکن کُرتی اونج لہنگا کے ساتھ سکن دوپٹہ کندھے پر سیٹ کئے۔ ۔ کپڑوں کے ساتھ میچنگ چوڑیوں کے ساتھ گجرے پہنے ہوئے تھی۔۔۔ بالوں کو کُھلا چھوڑے۔۔۔ لائٹ میک اپ کئے دونوں بہت پیاری لگ رہی تھی۔ ۔ سانی نے پیلے رنگ کا لہنگا پہنے کانوں میں آرنگ پہنے اور کلائیوں میں میچنگ چوڑیوں کے ساتھ گجرے پہنے۔ لائٹ میک اپ کئے ۔۔۔ بالوں کا جھوڑا بنائے ۔۔۔ بہت پیاری لگ رہی تھی۔۔۔ بیا نے پیلے رنگ کے لہنگے کے ساتھ سبز دوپٹہ اوڑھے۔۔۔ لائٹ میک اپ کئے میچنگ آرنگ پہنے بالوں کی فرییح چوٹیاں بنائے ۔۔۔ ہاتھوں میں چوڑیاں کے ساتھ گجرے پہنے ہوئے وہ بہت پُرکشش اور خوبصورت لگ رہی تھی۔۔۔ ۔ ماشاءاللہ بیا تم تو بہت پیاری لگ رہی ہو۔۔ سانی اُسکے گلے لگتے ہوئے بولی۔۔۔ شکریہ بیا مسکرا کر بولی۔۔۔ ۔

تم دونوں بھی بہت پیاری لگ رہی ہو۔۔۔ ۔ وہ تینوں باتوں میں لگی تھی۔۔۔ کہ سحر بیگم نے آواز لگائی۔۔۔۔۔ بیا جاؤ تم تینوں جاکر دیکھو۔۔۔ احمد تیار ہوا کہ نہیں۔۔ جی ٹھیک۔ کہتے ساتھ وہ تینوں احمد کے روم کی طرف بڑھ گئی۔۔۔ ۔

احمد بھائی آپ ریڈی ہوگئے ہو یا نہیں۔۔۔ تینوں کمرے میں داخل ہوتے ہی بولی۔۔۔ ماشااللّٰہ احمد بھائی آج تو آپ بہت ہینڈسم لگ رہے ہو۔۔۔۔ زینب ایک آنکھ ونگ کرتے بولی۔۔۔ ۔ اذلان اُن سب کو مسکرا کر دیکھ رہا تھا۔۔ بھوتنیوں تم تینوں کو ماما بولا رہی ہے۔۔ شایان اور ریحان ُ شرارت سے بولے ۔۔ بھائیوووو۔ بیا چڑ کر بولی۔۔۔ شامییی ریحان ازلان نےا نھیں آنکھیں دِکھائی۔۔۔ اچھا پرنسز آپ جاؤ ماما بولا رہی ہے۔۔ میں بھی زرا حسین بھائی کے ساتھ ارنیجمنٹ دیکھ لو۔۔۔ اور تم دونوں تب تک احمد کے پاس رہو گئے۔۔۔ کہتے ساتھ وہ تینوں کو اپنے ساتھ باہر لے گیا۔۔۔ ۔

***

میر اور ارحم جیسے ہی لون میں داخل ہوئے۔۔۔ تو سب کی نظریں اِن دونوں پر ٹہر سی گئی۔۔ ہر کوئی رشک سے اِن دونوں پُرکشش مردوں کو دیکھ رہا تھا۔۔۔ میر کے چہرے پر سنجیدگی صاف ظاہر تھی جو اُسے اور پُرکشش بنا رہی تھی۔۔ اُنھیں سامنے ہی ازلان نظر آیا۔۔ تو دونوں ہی اُس طرف چل دیئے۔۔۔ ہائےئےئےئے باڈی ارحم نے ازلان کو پکارا۔۔ ۔ اووووو تو جناب آگئے۔۔ میں تم دونوں کا ہی انتظار کر رہا تھا۔۔۔ ازلان خوشی سے بولا اور باری باری اُن دونوں کے گلے ملا۔۔۔ شکر ہے تونے دوستی کا بھرم رکھا۔۔۔۔ ازلان میر کے سینے پر مُکا جھڑتے ہوئے مسکرا کر بولا۔۔۔ تو میر مسکرا دیا۔۔۔ یہ دلہے راجا کہا ہے۔ ۔۔ ارحم نے پوچھا۔۔۔ بس آرہا ہے چلو تب تک میں تم دونوں کو اپنی فیملی سے ملو اتا ہوں۔۔۔ ۔ ازلان دونوں کو لےکر اندر لون کی طرف بڑھ گیا۔۔ ۔ آجا چل ملے بھابھی کے گھر والوں سے ارحم نے اُسے چھڑا۔۔ تو سب کے سامنے مجھ سے پٹنا چاہتا ہے۔۔۔ میر لفظ چبا چبا کر بولا۔۔۔ میر کا کیا بھروسہ سب کے سامنے پیٹ ڈالے۔۔۔ ارحم نے جھرجھری سی کیاور چھپ رہنے میں ہی اپنی عافیت جانی۔۔۔ ۔ فہد صاحب رضا صاحب اور مصطفی صاحب باتوں میں مصروف تھے۔۔۔۔ جب ازلان اُن کے پاس آیا۔۔ بابا اِن سے ملے یہ میر عادی شاہ ۔۔ اسلام علیکم میر نے اُن تینوں کے سامنے سر جھکا کر ادب سے کہا۔۔۔۔ ۔ واعلیکم السلام سب نے ہی اُس خوبصورت مرد کو پیار دیا۔۔ اور یہ ہے ارحم ملک اسلام علیکم ارحم نے بھی ادب سے سر جھکایا.... واعلیکم السلام۔۔۔ سب نے ارحم کو بھی پیار دیا۔۔۔ یہ۔۔ ہ کو۔۔ ن۔۔ فہد صاحب نے سوالیہ نظروں سے ازلان کو دیکھا۔۔۔۔ بابا جن کے بارے میں میں نے آپ کو بتایا تھا نہ۔۔۔ ہاں ہاں فہد صاحب سوچ کر بولے۔۔۔۔ یہ وہی ہیں۔۔ ازلان نے مسکرا کر کہا۔۔۔ ویلکم بچوں۔۔۔ فہد صاحب مسکرا کر بولے۔۔۔۔ اور کسی بھی بات سے شرمانا نہیں آپ بھی ہماری فیملی کا ہی حصہ ہوں۔۔۔ تایا جان حسین نے آواز لگائی۔۔۔۔ آیا بیٹا۔۔۔ ۔ خوب انجوائے کرنا اپنے دوست کی شادی فہد صاحب جاتے ہوئے اُن کا کندھا تھپتھپا کر بولے۔۔ ۔

جی انکل دونوں ایک ساتھ بولے۔۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.