میر آفس میں بیٹھا فائنل چیک کرہا تھا۔۔۔۔ جب آفس کا دروازا دھکیلتا ہوا۔۔۔ ارحم اندر آیا۔۔۔۔ ہیلو مجنوں کیسا ہے تو۔۔۔ ارحم نے بیٹھتے ہوئے اُسے چھڑا۔۔۔۔۔ بس آتے ہی تیری بکواس شروع ہوجاتی ہے میر چڑ کر بولا۔۔۔۔ اچھا یار کریلے کی طرح سڑ نہ کوفی پلا۔۔۔۔ ارحم بولا۔۔ ۔ لگتا ہے گھر پر آج آنٹی نے ناشتہ نہیں دیا۔۔۔۔ میر نے بولتے ساتھ ہی انٹر کال پر کال کر کے دو کپ کافی منگوائی ۔۔۔۔۔۔ ۔ وہ دونوں بیٹھے کافی پینے کے ساتھ باتیں بھی کررہے تھے۔۔۔ جب میر کے ٹیبل پر پڑا انٹر کال بجا۔۔۔۔۔ ۔
ہیلو۔۔۔۔۔ سیس۔۔۔ میر سنجیدگی سے بولا۔۔۔۔ ۔
سر آپ سے کوئی ملنے آیا ہے۔۔۔۔ دوسری طرف سے کہاگیا۔۔۔ ۔
کون ملنے آیا ہے؟؟۔۔ سر کوئی ازلان چوہدری ملنے آئے ہے۔۔ ۔
ہاں۔ ں۔ ں اُنھیں اندر بھیج دو ۔۔۔۔ اور ساتھ دو کپ چائے بھی۔۔۔۔ میر سنجیدگی سے بولا۔۔۔۔۔ ۔
کہ تبھی دروازا دھکیلتے ہوئے اذلان اور احمد اندر آئے۔۔۔ ۔ اسلام علیکم ازلان اور احمد ایک ساتھ بولے واعلیکم السلام میر اور ارحم نے۔۔۔۔ اُن دونوں کے گلے ملتے ہوئے سلام کا جواب دیا۔ ۔ ۔۔ ۔ یا تم دونوں کھڑے کیوں ہو۔۔۔ پلیز بیٹھو یار میر نے مسکرا کر کہا۔۔۔ ۔ خیریت تم دونوں آج یہاں۔ ِ۔۔۔۔ ارحم نے اُن دونوں سے پوچھا۔۔۔۔ میر نے بھی اُن دونوں کی طرف سوالیہ نظروں سے دیکھا؟؟ ؟
اصل میں بات یہ ہے کہ ہم تم دونوں کو شادی کے لیے انوائیٹ کرنے آئے تھے۔۔۔۔ کسں کی شادی پر ارحم نے سوال کیا۔۔۔۔ ۔
اِس جناب کی اذلان نے مسکراتے ہوئے احمد کی طرف اِشارہ کرتے ہوئے کہا۔۔۔ اووو سچ میں تُو شادی کررہا ہے۔۔۔ ارحم خوشی سے بولا۔۔۔ ۔congratulation باڈی ارحم اور میر نے اُسے گلے لگاتے ہوئے مبارک باددی۔۔۔۔۔ ۔
***
سانیہ بیا سے ملنے اُس کے گھر آئی۔۔ ۔ سانی مین گیٹ سے اندر داخل ہوئی۔۔۔ اور وہ جیسے ہی لون عبور کرنے لگی۔۔۔ اُس کی نظر شامی اور کے ساتھ ایک لڑکے پر پڑی جو لون صاف کررہے تھے۔۔ ۔
سانی کچھ سوچتے ہوئے اُن کے پاس گئی۔۔۔۔ ہائے مالیوں سانی نے کہتے ساتھ قہقہہ لگایا۔۔۔ ۔
یہ میڈم کون ہے؟۔۔۔۔۔ احد نے سوالیہ نظروں سے شایان کی طرف دیکھ کر پوچھا۔۔۔ ۔
یہ بیا آپی کی بیسٹ فرینڈ سانیہ آپی ہے۔۔۔ ۔
ویسے شامی تم دونوں یہ سب صاف کیوں کررہے ہو؟ اور تمہارے ساتھ یہ نیا لنگور کون ہے۔۔۔۔ سانی نے ہنستے ہوئے پوچھا۔۔۔ ۔ یو تمہاری اتنی ہمت کہ تم نے مجھے لنگور بولا۔۔۔ میں تمہیں کہا سے لنگور دِیکھتا ہوں۔۔ احد غصے سے بھڑکا۔۔۔ ۔
شکل سے دِیکھتے ہو ہی ہی ہی سانی ہنستے ہوئے بولی۔۔ شامی پیچھے کھڑا بے بسی سے اِن دونوں کو لڑتے ہوئے دیکھ رہا تھا۔ شامی سنبھالو اپنے اِس مالی کو کہی غصے سے بھٹ ہی نہ جائے کہتے ساتھ ہی اُس نے جیسے ہی اندر کی جانب قدم بڑھائے۔۔۔ ۔
احد نے اُس کے سامنے اپنی ٹانگ کر دی جس کی وجہ سے وہ نیچے گیلی مٹی میں گری۔۔۔۔۔ آہہہہہ تمہا ری اتنی ہمت تم نے مجھے نیچے گرایا ۔۔۔۔ سانی غصے سے مٹھیاں پھینحے ہوئے بولی۔۔۔۔ تم نے مجھے لنگور کہا تھا نہ یہ اُس کی سزا۔۔۔۔۔۔ اگلی بار احد رضا سے پنگا لے نے سے پہلے سو بار سوچنا۔۔۔۔ اب تم سہی کام والی ماسی لگ رہی ہو۔۔۔ ہاہاہاہا کہتے ساتھ اُس نے قہقہہ لگایا۔۔۔ ۔
بیا اااا اااا اا سانی غصے سے چیخی۔۔۔۔ ۔
بیا اور زینی دوڑتے ہوئے باہر آئے۔۔۔ ہائے اللّٰہ کیا آفت آگئی کون چیخ رہ۔۔۔۔۔ سانی کو مٹی میں گھرِا دیکھ کر بیا کی زبان کو بریک لگی۔۔۔۔ سانی تم کب آئی اور یہ گلیلی مٹی میں کیسے گری۔۔۔۔۔ بیا اور زینب نے اُس کو اُٹھاتے ہوئے پوچھا۔۔۔۔۔۔۔ ۔ بیا تمہارے گھر میں تو مالی کے ہی بکھرے نہیں ختم ہوتے۔۔ بیا اور زینی نے سوالیہ نظروں سے شامی کو دیکھا۔۔۔ تو اُس نے احد کی طرف اِشارہ کیا اور کچھ ہی دیر میں بیا اور زینی کا زور دار قہقہہ گونجا ہاہاہاہا۔۔۔۔ احد نے اُن دونوں کو گھورا تو دونوں کی ہنسی کو بریک لگی۔۔۔ ۔
***
سانی یہ مالی نہیں ہے۔۔۔ یہ میرا کزن احد بھائی ہے میرے ماموں کا بیٹا ۔۔۔۔ بھائیو نے اَن دونوں کو لون اور چھت صاف کرنے کا بولا تھا تو وہ کررہے تھے۔۔۔ ۔
بیا کی بات سُن کر سانیہ کو شرمندگی محسوس ہوئی۔۔۔۔۔۔۔ جو احد نے باخوبی نوٹ کی ۔۔۔۔۔ اچھا تم اندر چلو اور چینج کر لو میں تمہیں اپنا کوئی ڈریس دیتی ہوں۔۔۔۔۔ بیا کہتے ہی زینی کے ساتھ اُسے اندر لے گئی۔۔۔۔۔۔ ۔ احد ابھی تک اُسی جگہ کو تک رہا تھا جہاں کچھ دیر پہلے وہ کھڑی اُس سے لڑ رہی تھی۔۔۔۔۔ اُس کو سوچتے ہی احد کے ہونٹوں پر مسکراہٹ آگئی۔۔۔۔ ۔ بھائییییییئ۔۔ بھاییییی۔۔ کہا خوہ گئے ہو شانی کے بار بار بولانے پر وہ ہوش میں آیا۔۔۔۔ کہی نہیں چلو باقی کا کام ختم کرلے۔۔ احد اپنے بالوں میں ہاتھ پھیر تا ہوا بولا اور دونوں باقی کا کام نمٹانے لگے۔۔۔ ازلان اور احمد کے آنے سے پہلے۔۔۔۔۔۔۔ ۔
***
یہ تو بتا کب ہے شادی کیپٹن صاحب کی ارحم نے اُسے چھیڑتے ہوئے۔۔۔ ازلان سے پوچھا۔۔۔۔۔ ایک ہفتے بعد۔۔۔ اور ہم دونوں کچھ نہیں جانتے۔۔۔ تم دونوں کو آنا پڑے گا۔۔۔۔ احمد بولا۔۔ احمد کی بات کی ازلان نے بھی تاکید کی ۔۔۔ ۔
سوری یار میں معزرت چاہتا ہوں میں نہیں آسکتا ۔۔۔ میر نے معزرت کرنی چاہی۔۔۔۔۔۔ لو یار یہ کیا بات ہوئی۔۔۔ ہمارا جگری دوست ہوکر تو نہیں آئے گا تو اور کون آئے گا۔۔۔ ازلان ناراضگی سے بولا۔۔۔ یار تم دونوں کو میری شادی میں آنا پڑے گا۔ ۔ بسسس میں اور کچھ نہیں سنناُ چاہتا۔ آخر تمہارے بھائی کی شادی ہے۔۔۔ احمد کی بات پر سب ہنس دیئے۔۔۔۔ یار تجھے اب تک کی ہماری دوستی کی قسم تو اب نہ نہیں کرئے گا۔۔۔۔ ازلان نے اُسے دھمکی دی۔۔۔۔۔ اچھااااااا ٹھیک ہے میں آؤں گا ۔۔ ۔ آخر میں اُس نے ہار مان کر کہا۔۔۔۔ یار تم دونوں فکر مت کرو ہم دونوں ضرور آئے گئے۔۔۔ ارحم نے مسکرا کر کہا۔۔۔۔ ۔
اچھا یار اب ہم چلتے ہیں۔۔۔۔ ابھی بہت تیاریاں باقی ہے۔۔۔۔ ازلان ان دونوں کے گلے لگتے ہوئے بولا۔۔۔ اور دونوں اللّٰہ حافظ کہتے ساتھ آفس سے نکل گئے۔۔۔ ۔ چل یار ہماری بھی میٹنگ کا ٹائم ہوگیا ہے۔۔۔ میر گھڑی پر ٹائم دیکھتے ہوئے بولا۔۔۔۔ اور دونوں میٹنگ روم کی طرف بڑھ گئے ۔۔ ۔
***
سانی یہ لو کپڑے اور چینج کر لو۔۔۔ میں نیچے جاری ہوں۔۔۔۔ بیا کہتے ساتھ نیچے کی طرف چلی گئی۔۔ اور سانی کپڑے لے کر واشروم میں بند ہوگئی۔۔۔۔۔۔ کچھ ہی دیر میں چینج کر کے واشروم سے نکلی اور شیشے کے سامنے کھڑی ہوکر بالوں کو کنگھی کی۔۔۔ اور سر پر اچھی طرح حجاب کرکے نیچے کی طرف قدم بڑھا دیئے۔۔۔ وہ جیسے ہی نیچے آئی۔۔۔ تو سامنے کا منظر دیکھ کر اُس کی آنکھیں کُھلی کی کُھلی رہ گئیں۔۔ ۔ وہ حیران نظروں سے اُن دونوں کو کام کرتا دیکھ رہی تھی۔۔۔۔۔ سامنے وہ دونوں ڈرائنگ ہول دو رہی تھی۔۔۔۔ ہائے اللّٰہ یہ سب کیا۔۔ یہ تم دونوں آج کام والیاں کیوں بنی ہو۔۔۔ لگتا ہے آنٹی نے کام والی کی جگہ تم دونوں کو رکھ لیا ہے۔۔۔ ہاہاہا سانی ہنستے ہوئے بولی۔۔۔ سانی کی بات پر ان دونوں نے اُسے گھوُر۔۔۔۔۔۔ اچھا بابا سوررری چل اب بتاؤ بھی یہ سب کیا چل رہا ہے۔۔۔۔۔۔ اتنی تیاریاں کیوں ہورہی ہے۔۔۔ سانی نے آس پاس دیکھتے ہوئے پوچھا۔۔۔۔ کوئی فنکشن ہے کیا؟ ۔
جیییی ایک ہفتے بعد احمد بھائی کی شادی ہے۔۔۔ زینی خوشی سے بولی۔۔۔ اور اس لیے پھوپھو نے ہمیں کام والی ماسی بنا دیا۔۔۔۔۔ زینی بے بسی سے بولی۔۔ ۔
زینب اور سانیہ پہلے بھی دو تین دوفعہ ایک دوسرے سے مل چکی تھی۔۔۔ تب سے اِن دونوں کی دوستی ایک دوسرے سے ہوئی۔۔۔۔۔۔ اور یہ تینوں ایک دوسرے پر جان چھڑکتی ہے ۔۔ ۔ اچھا یہ سب چھوڑو تم نے بھی شادی پے آنا ہے ۔۔ ۔ بلکہ شادی سے دو دن پہلے آجانا۔۔۔ اور ہم نے پرسو شوپنگ پر جاناہے اور تم بھی ہمارے ساتھ چلو گی۔۔۔ بیا نے اُسے کہا۔۔۔۔ جو حکم میری جان سانی ایک آنکھ ونگ کرتے ہوئے بولی۔۔ سانی کے اندازے پر تینوں کا قہقہہ گونجا۔۔۔ ہاہاہاہاہا۔۔۔ ۔ اچھا یار اب میں چلتی ہوں۔۔۔۔۔ سانی پر سُو پھر جلدی آجانا شوپنگ پر جانے کے لئے۔۔ بیا نے جاتے ہوئے اُسے بولا ۔۔۔۔۔۔ اوکےےےے میری جان۔۔۔ اور پھر وہ دونوں سے مل کر چلی گئی۔۔۔۔ ۔
***
میٹنگ کے بعد ارحم کو کوئی ضروری کام تھا جس کی وجہ سے وہ چلا گیا ۔۔۔۔۔ میر کو ابھی آفس میں کچھ کام تھا۔۔۔۔ اِس وجہ سے میر آفس میں بیٹھا فائنل چیک کررہا تھا۔۔۔ کہ تبھی اُس کا فون رنگ ہوا۔۔۔۔ اُس نے فون اُٹھاکر دیکھا تو کسی اننون نمبر سے کال آرہی تھی۔۔۔ پہلے تو اُس نے اُٹھایا نہیں۔۔ پھر اُسنے کچھ سوچتے ہوئے کال پک کی۔۔۔۔۔ ہیلو۔۔۔ کیسے ہو مسٹر میر عادی شاہ۔۔۔ دوسری طرف سے آواز آئی۔۔۔۔۔ کون بات کررہا ہے؟؟ ؟ میر نے سوال کیا...
مجھے پہچانا نہیں میں عالم خان جس کی تم نے اتنی بڑی کروڑوں کی ڈیل چھینی دوسری طرف سے نفرت سے کہا گیا۔۔۔ اوووو تم ہو مسٹر عالم خان۔ میر کرسی کی پشت پر ٹیک لگائے ہوئے آرام سے بولا۔۔ تم نے اچھا نہیں کیا میری ڈیل چھین کر تماری وجہ سے میری کمپنی کو اتنا بڑا نقصان ہوا۔۔ عالم خان غصے سے غراتے ہوئے بولا۔۔ میں نے تمہاری ڈیل چھینی نہیں ہے۔۔۔ یہ میری محنت پر مجھے ملی میر کا نرمی سے کہنا عالم خان کو بھڑکا گیا۔۔۔ تم نے عالم خان کے راستے میں آکر بہت بڑی غلطی کی ہے۔ تمہیں پہلی اور آخری بار بول رہا ہوں آئندہ میرے راستے میں مت آنا۔ اور اگر تم اب بھی پیچھے نہ ہٹے۔ تو آگئے جو بھی ہوگا اُس کے ذمے دار تم خود ہو گئے۔ ۔ ہاہاہا عالم خان قہقہہ لگا کر بولا اور ساتھ ہی فون کاٹ دیا ۔۔۔۔ میر کو اُس کا قہقہہ لگانا ناگوار گزرا۔۔۔۔ ۔
میر اُس کی دھمکی سے ڈرے بنا ۔۔ اپنے آفس سے نکل گیا۔۔ ۔
***
بیا سوئی ہوئی تھی کہ جب اُس کو اذان کی آواز سُنائی دی۔۔۔ وہ جلدی سے اُٹھی اور وضو کرنے واشروم میں بند ہوگئی۔۔۔۔ ۔15 منٹ بعد وہ وضو کرکے واشروم سے نکلی اور
سر پر نماز کے سٹائل سے دوپٹہ اوڑھ کر نماز کے لئے کھڑی ہوگئی نماز کے بعد دعا مانگی۔۔۔۔۔ پھر اُس نے اپنی میٹھی سی آواز میں قرآن پاک کی تلاوت کی۔۔۔ ۔
پھر وہ بیڈ کی طرف آئی۔۔۔۔ زینی اُٹھو ۔۔۔ نماز کا ٹائم ختم ہورہا ہے ۔۔۔ اُٹھ کر نماز پڑھ لو۔۔۔۔۔ بیا اُسے اُٹھاتی ہوئی بولی۔۔۔۔ ہاں۔ ں۔ ں تم جاؤ میں پڑھ لوگی نماز۔۔۔۔ زینی نیند میں ہی بولی۔۔۔۔۔ اُٹھ جانا بیا کہتے ہی دروازے کی طرف بڑھ گئی۔۔۔ وہ ابھی دروازے تک پہنچی تھی۔۔۔۔ کہ وہ کمبل اوڑھے کر پھر سے لیٹ گئی۔۔۔ ۔ اِس لڑکی کا کچھ نہیں ہوسکتا۔۔ وہ بڑبڑائی۔۔۔ اچانک اُس کے دماغ میں ایک آئیڈیا آیا۔۔۔۔۔ اُسنے اُدھر سے ہی زور سے آواز لگائی۔۔۔۔۔ مامییییییییی۔۔ ۔ یہ سنتے ہی زینی نے کمبل پھینکا اور واشروم کی طرف دوڑ لگائی۔۔۔۔۔۔ اور سیدھا دروازے میں بجی۔۔۔ آہہہہہہہہ آئے اللّٰہ میرا سر۔۔۔۔ وہ سر پر ہاتھ رکھتے ہوئے چلائی ۔۔۔۔۔ اور اِدھر بیا کا قہقہہ گونجا۔۔۔۔ ہاہاہاہاہا۔۔۔ زینی کے جب حواس بحال ہوئے تو اُسے سمجھ آیا کہ بیا نے اُس کے ساتھ مزاق کیا ہے۔۔۔ بیا کی بچی تم نے میرے مزاق کرکے اچھا نہیں کیا۔۔ زینب کمر پر ہاتھ رکھے لڑاکا عورتوں کی طرح بولی۔ ۔ تمہاری وجہ سے میرا سر اتنی زور سے دروازے میں بجا۔۔۔۔۔ زینی نے مصنوعی ناراضگی سے کہا۔۔ ۔
بسسس بس اب زیادہ ڈرامے نہ کرو۔۔۔ ڈرامہ کوئین۔۔۔ چلو جلدی سے نماز پڑھ کر نیچے آؤ۔۔۔ بیا جلدی سے بولتی نیچے چلی گئی۔۔۔۔ ۔
***
ڈائنگ ٹیبل پر سب بیٹھے ناشتہ کرنے میں مصروف تھے۔۔ ۔ آج فہد صاحب کے چھوٹے بھائی لندن سے اپنی فیملی کے ہمراہ آرہے تھے۔۔ شادی اٹینڈ کرنے۔۔ آج دس بج اُن کی فلائٹ لینڈ کرنی تھی۔۔ ناشتے کے بعد احمد اور ازلان اُن سب کو پک کرنے ائیرپورٹ جانے والے تھے۔۔۔ ۔
فہد صاحب ناشتہ کر کے آفس کے لیے روانہ ہوگئے۔۔۔ ۔ کچھ ہی دیر میں سب ناشتے سے فارغ ہوگئے تھے۔۔ بیا اور زینب ناشتے کے بعد ٹیبل صاف کرنے لگ گئی۔۔۔ سحر بیگم اور تانیہ بیگم مہمانوں کے لیے کھانا بنانے کے لیے کچن کی طرف بڑھ گئی ۔۔۔ ۔
کچھ ہی دیر میں اذلان اور احمد مصطفی صاحب کی فیملی کو پک کرنے ائیرپورٹ کے لیے روانہ ہوگئے۔۔۔ ۔
زینی اور بیا کچن میں تانیہ بیگم اور سحر بیگم کا ہاتھ بٹا رہی تھی۔۔ ۔
اذلان اور احمد15 منٹ کی ڈرائیونگ کے بعد ائیرپورٹ پہنچے۔ ۔10 منٹ تک اُن سب کی فلائٹ لینڈ ہونے والی تھی۔ اور وہ دونوں واٹینگ ایریا میں بیٹھے اُن سب کا ویٹ کر رہے تھے۔۔۔ اور کچھ دیر بعد ازلان کو وہ سب آتے دِکھائی دئیے۔۔۔ ۔ اسلام علیکم دونوں ایک ساتھ بولے۔۔۔ واعلیکم سلام سب نے مسکرا جواب دیا۔۔ دونوں باری باری اِن سب سے ملے۔۔ ۔ مبارک ہو دلہے راجا حسین احمد کے گلے ملتے ہوئے مسکرا کر بولا۔۔۔ سب ہی اُسکی بات پر ہنس دیے۔۔۔۔ ۔ کیسی ہو گڑیا ازلان نے پیار سے ثنا سے پوچھا وہ ثنا کو بھی اپنی چھوٹی بہن مانتا تھا۔۔۔ میں ٹھیک ہو بھائی۔ ۔ آپ کیسے ہے ثنا نے مسکرا کر کہا۔۔۔۔ الحمداللّٰہ ازلان مسکرا کر بولا۔۔ ۔
چلے گھر۔۔۔ یا یہی رہنے کا ارادہ ہے۔۔۔۔ اُن دونوں چڑیلوں کی دس بار کال آچو کی ہے۔۔۔ احمد شرارت سے بولا تو سب ہی ہنس دئیے۔ ۔ اور باہر کی طرف چل دئیے۔۔۔ ازلان نے سب کو کار میں بیٹھایا اور خود آکر ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی۔۔۔ اور کچھ ہی دیر میں گاڑی گھر کی طرف روانہ ہوگئی۔۔۔ ۔
***
سب عورتیں اور لڑکیاں کچن میں کام کررہی تھی۔۔۔ کہ شامی بھاگتا ہوا آیا۔۔۔ ماما،مامی چاچو لوگ آگئے ہے۔۔۔ آجائے باہر شامی کہ کر باہر چلا گیا۔۔ ۔
بیا اور زینی شامی کی بات سُن کر باہر جانے لگی۔۔۔۔ کہ تبھی سحر بیگم نے اُنھیں ٹوکا۔۔۔۔ تم دونوں کہاں جارہی ہوں۔۔ ۔
ثنا لوگوں سے ملنے۔۔۔۔ زینب جلدی سے بولی۔۔۔ نہیں ابھی تم دونوں کہی نہیں جاؤگی ۔۔۔۔ ہم باہر جارہے ہے تم دونوں سب کے لیے چائے کے ساتھ کچھ الزامات لے کر آؤ تانیہ بیگم نے کہا۔۔۔ جی اور وہ دونوں بے بسی سے اپنی ماؤں کو دیکھتی رہا گئی ۔۔۔۔۔ یار بیا ایک بات کہوں زینی بولی۔۔۔ ہمممممم بولا بیا چائے بناتے ہوئے بولی۔۔۔ مجھ لگتا ہے یہ ہماری سگی مائیں نہیں ہے اُنھوں نے ہمیں کسی کچرے کے ڈبے سے اُٹھایا ہے۔۔۔۔ جو ہم سے اتنا کام کرواتی ہے۔۔۔۔ زینی سنجیدگی سے بولی۔۔۔ کہی سے بھی نہیں لگ رہا تھا کہ وہ مزاق کررہی ہے۔۔۔ ہاں البتہ آنکھوں میں شرارت ضرور واز ایا تھی۔۔۔ بیا کو سنجیدہ دیکھ کر۔۔۔۔۔ زینی کی ہنسی چھوٹی ہاہاہاہاہاہا بیا شکل دیکھو اپنی۔۔۔ کیسے سفید پڑگئی۔۔۔۔ زینی بولی۔۔۔ ۔ بیا کو جب اُس کی شرارت سمجھ آئی تو بیا نے زور سے اُس کی کمر میں ایک مُکا جھاڑ۔۔۔۔ آہہہہہہہہہہ بےوقوف عورت اتنی زور سے کون مارتا ہے۔۔۔۔ زینی کہار کر بولی۔۔۔ آئندہ مجھ سے ایسا بےحودہ مزاق مت کرنا۔۔۔۔۔۔ نہیں تو اِس سے بھی زور سے مارو گی۔۔۔ بیا دانت چبا چبا کر بولی۔۔ ۔
اب جلدی ہاتھ چلاؤ۔۔ ۔
سب ہی ایک دوسرے سے ملکر۔۔۔ اب ڈرائنگ روم میں بیٹھے باتوں میں مصروف تھے۔۔۔ جب وہ دونوں چائے لےکر آئی۔۔ ۔
اسلام علیکم دونوں نے مصطفی صاحب کے سامنے سر جھکا کر ادب سے کہا۔۔۔۔ واعلیکم سلام بچیوں۔۔۔ مصطفی صاحب اُن دونوں کے سر پر پیار کرتے ہوئے بولے۔۔۔۔ ماشااللّٰہ کتنی بڑی ہوگئی ہے۔۔۔ رابیہ بیگم بھی اُن دونوں کو پیار کرتی ہوئی بولی۔۔۔۔۔۔ پھر دونوں باری باری سب سے ملی۔۔۔۔۔۔ بھائی صاحب نظر نہیں آرہے مصطفی صاحب نے سوالیہ نظر وں سے رضا صاحب سے پوچھا۔۔ اُن کی اچانک کوئی ضروری میٹنگ آگئی۔۔۔ تو اُن کو مجبور نہ جانا پڑا۔۔۔ رضا صاحب نے جواب دیا۔۔۔۔ ۔ زینب بیا جاؤ ثنا کو اپنے کمرے میں لے جاؤ وہ کچھ دیر آرام کرلے گی۔۔۔ تانیہ بیگم نے کہا۔۔ جییی ماما بیا کہتے ساتھ ہی ثنا کو اپنے کمرے میں لے گئی۔۔۔۔ ۔
***
زین دو گھنٹے سے گھر میں بیٹھا بور ہورہا تھا ۔۔۔ سارہ بیگم ابرہیم صاحب کے ساتھ کسی بزنس پارٹی میں گئی ہوئی تھی۔۔۔۔۔ اب بھی وہ بیٹھا بے دلی سے ٹی وی دیکھ رہا تھا۔۔ ۔ جب میر اُس کے پاس آکر بیٹھا۔۔۔ تو وہ جلدی سے سیدھا ہوکر بیٹھ گیا۔۔۔ ۔
میر نے اُس کو اُداس دیکھ کر پوچھا۔ ۔
یہ تمہارے منہ پر بارہ کیوں بجے ہے۔۔ ۔ میر نے اُس کے ہاتھ سے ریموٹ لےکر کہا اور نیوز دیکھنے لگا۔۔ ۔ کچھ نہیں بھائی۔۔۔ ماہی کی بہت یاد آرہی ہے۔۔۔ زین بولا۔۔۔ ماہی کے زکر پر اُسنے زین کو دیکھا۔۔ ماہی کے یاد میر کو بھی بہت آرہی تھی۔۔ لیکن اُسنے کہا کچھ نہیں۔۔۔ جب وہ یہاں ہوتی ہے تو تم اُس سے لڑتے رہتے ہو۔۔۔ میر نے کہا۔۔ ۔ اُس کو نہیں تنگ کروں گا تو کسے کروں گا۔۔۔ زین پیار سے بولا۔۔۔ تو اُس کے انداز پر میر مسکرا دیا۔۔۔ ۔
باہر چلے کھانا کھانے میر نے زین سے کہا۔۔۔ زین کو میر کی بات پر جھٹکا لگا اور وہ اُسے آنکھیں پھاڑے دیکھنے لگا۔۔۔۔ ۔
کیاااا ایسے کیوں دیکھ رہے ہو؟۔۔۔ میر نے سوالیہ نظروں سے پوچھا۔۔ ۔ آپ کے ساتھ ڈنر پر زین نے حیرت سے پوچھا۔۔۔۔ ہاںںںںں میرے ساتھ کوئی پروبلم ہے میر نے کہا۔۔۔ نہیںںںںںںں میرا مطلب زین گڑبڑایا۔۔۔۔ میں تم پر غصہ کرتا اور تمہیں ہر وقت ڈانٹتا ہوں اِس کا مطلب یہ نہیں۔۔ کہ تم سے پیار نہیں کرتا۔۔۔۔ تم بھی میری جان ہو۔۔۔ بس تمہیں اپنے پیروں پر کھڑا کرنا چاہتا ہوں بغیر کسی سہارے کے۔۔۔ میر نے نرمی اُسے سمجھایا۔ ۔.
جی بھائی زین نے بھی تابعداری سے جواب دیا۔۔۔ ۔
اب چلے میر نے مسکرا کر پوچھا۔۔۔ اور دونوں بھائی باہر کی طرف چل دیئے۔۔۔۔ ۔
***
جب سے ثنا آئی تھی تب سے وہ تینوں بیا کے روم میں بیٹھی گپے ماررہی تھی۔۔۔۔۔ ہاہاہاہا ثنا اگر تم دو دن پہلے آجاتی تو پکا تم بھی ہماری طرح کام والی بائی بنتی ۔۔۔ زینی نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا ۔۔۔ تمہیں پتہ ہے کل ماما اور مامی نے ہم سے اِتنا بڑا گھر اکیلے صاف کروایا۔۔۔۔ اِس بات پر شایان اور احد نے ہمیں چڑایا تو بھائی نے اُن دونوں سے بھی لون اور چھت کی صفائی کروائی۔۔۔۔ کہتے ساتھ اُن تین کا کمرے میں چھت پھاڑ قہقہہ گونجا۔۔۔ کتنا بُرا ہوا اُن دونوں کےساتھ ہاہاہاہا ثنا ہنستے ہوئے بولی۔۔۔ ۔ آےئے ےےےے چڑیلوں کیا ہو رہا ہے۔۔ لو آگئے لنگور زینی نے ہنستے ہوئے کہا۔۔۔ شامی نے بیڈ پر گرنے والے انداز میں بیٹھتے ہوئے اُسے گھورا۔۔۔ احد دیوار کے ساتھ ٹیک لگا کر کھڑا ہوگیا۔۔۔ آپ دونوں یہاں کیوں آئے ہیں
جائے یہاں سے۔ بیا نے کمر پر ہاتھ رکھتے ہوئے اُن دونوں کو کہا۔۔ ۔
ہم نے سوچا کیوں نہ تم چڑیلوں کو جاکر تنگ کیا جائے ۔۔۔ جہاں دیکھو وہاں چپک یِِ رہتی ہیں۔۔۔ احد نے بڑے مزے سے بولتے ہوئے کہا۔۔ ۔
آپ دونوں یہاں سے جارہے ہو۔۔۔ یا نہیں میں آخری بار پوچھ رہی ہوں۔۔۔ نہیں جارہے ہیں۔۔۔ شامی بڑے مزے سے بولا۔۔۔ جیسی آپ دونوں کی مرضی۔۔۔۔ بیا نے ہاتھ باندھتے ہوئے مسکرا کر کہا۔۔۔ بھا۔۔۔ ی۔۔ ی۔۔۔ ۔
***
بھائیو وووووووو۔۔۔۔۔ ۔ بیا نے ازلان کو آواز لگائی۔۔۔۔ بیا اذلان بھائی کو مت بلاؤ ہم دونوں جارہے ہے۔۔۔ احد جلدی سے بولا۔۔۔ تو آپ یہاں کیوں کھڑے ہے ۔۔۔۔ جائےےےےے۔۔۔۔۔ وہ جائے کو لمبا کرتے ہوئے بولا۔ تینوں نے باہر کی طرف جلدی سے دوڑ لگائی۔۔۔۔۔ پیچھے اُن تینوں کا زبردست قہقہہ گونجا۔۔۔۔ ڈرکر بھاگ گئے۔۔۔ زینی ہنستے ہوئے بولی۔۔۔ اور وہ تینوں پھر باتوں میں لگ گئی۔۔۔۔ ۔ احد بھائی اِن تینوں چڑیلوں نے بھی ہمیں روم سے نکال دیا۔۔۔ ریحان بے بسی سے بولا۔۔۔ اب کہا جائے۔۔ شامی بولا۔۔ ۔
کہا جانا ہے۔ ۔ نیچے چلتے ہیں کہتے ساتھ تینوں نیچے کی طرف چلے گئے۔۔۔ ۔
***
سب نے ملکر شام کا کھانا کھایا۔۔۔ بڑے سب ڈرائنگ روم میں بیٹھے۔۔۔ شادی کے انتظامات پر بات کررہے تھے۔۔ لڑکے سب لون میں باتوں میں مصروف تھے۔۔۔۔ لڑکیاں کچن میں سب کے لیے چائے بنا رہی تھی۔۔۔۔ زینب اور ثنا نے سب بڑوں کو چائے دی ۔۔۔۔ اور بیا باقی سب کی چائے لے کر لون میں آگئی۔۔۔ ۔
اور سب کو چائے سرو کی۔۔۔ تینوں لڑکیاں اپنا اپنا کپ اُٹھا کر نیچے گھاس پر بیٹھ گئی۔۔ ۔
ساری ینگ پارٹی لون میں بیٹھی چائے سے لطف اندوز ہورہی تھی۔۔ ساتھ ہی ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچی جارہی تھی۔
ُ کیا یار تو آدھے گھنٹے سے فون میں چپکا ہوا ہے۔ ابھی تو ہمارے ساتھ وقت گزار۔ شادی کے بعد تو تو ویسے بھی بیوی کے پلو سے بندجائے گا۔۔ حسین نے احمد کو شرارت سے دیکھتے ہوئے کہا۔۔ ۔ جو پچھلے آدھے گھنٹے سے فون میں سر دیا بیٹھا تھا۔۔۔۔ حسین کی بات پر سب نے قہقہہ لگایا۔۔ ہاہاہاہا۔۔ ۔ احمد نے فون سے سر اُٹھاکر حسین کو گھوُرا۔۔۔ تم سب بیٹھے باتیں کروں۔۔۔ میں تو اپنے کمرے میں جارہا ہوں۔۔۔ مجھے بہت نیند آرہی ہے۔۔۔۔ ازلان بولا۔۔۔ اور اندر کی طرف بڑھ گیا۔۔۔۔ ازلان کے پیچھے باقی سب بھی اپنے اپنے روم میں چلے گئے۔۔۔ بیا نے روم میں آکر سب سے پہلے وضو کیا۔۔۔۔ اور عیشاء کی نماز کے لیے کھڑی ہوگئی۔۔۔ اور کچھ دیر میں اُس نے نماز ادا کی۔۔۔۔۔ اور سونے کے لیے لیٹ گئی۔۔ ۔