شادی کرو گے مجھ سے، عنایا کے بولنے پر راحیل نے خوشگوار حیرت سے دیکھا تھا جو سنجیدگی سے اسے دیکھ رہی تھی۔
تم سچ کہہ رہی ہو، میرے سوال کا جواب یہ نہیں ہے، عنایا نے اسے مزید حیران کیا تھا۔
اف کورس، راحیل کی خوشی اس کے چہرے سے صاف عیاں ہوتے دیکھ عنایا مسکرائی تھی۔
ل مجھ سے نارمل لڑکیوں کی طرح شرمانے، ہحانے کی کبھی امید مت رکھنا، عنایا کا سپاٹ لہجہ راحیل کو سوچنے پر مجبور کر گیا تھا۔
عنایا آر یو اوکے، یس ایم اوکے، جبران مسکراہٹ سجائے بولی تھی۔
زندگی نے ہر بار ٹھرکایا ہی تو ہے میری ذات کو کبھی اپنوں کے ہاتھوں رسوا کیا کبھی غیروں کے، اتنا تو درد مام کے جانے پر بھی نہیں ہوا جتنا آج اپنی ذات کے ٹھرائے جانے پر ہو رہا ہے۔ میری وجہ سے کوئی تو خوش ہے۔
راحیل کو مسکراتے دیکھ وہ سوچتی ہوئی اپنے روم میں بند ہوئی تھی۔
***
اچھا ہی ہوا میڈم نے آپ کو چھوڑ دیا، کار ڈرائیور کرنا ہوا سگیر رافع کو فائل پڑھتے دیکھ گویا ہوا تھا۔
کیا مطلب ہے آپ کا، آپ پہلے شخص نہیں ہیں جس نے عنایا میڈم کو توڑا ہو بس اس یار میڈم کی آنکھیں دھوکا کھا گئی یا شاید ان کا انداز ان کے ساتھ دغا کر گیا۔ نا سمجھی میں سگیر کو سنا ہوا رافع پریشان ہوا تھا۔
آپ نے یہ کہا تھا ناں میڈم سے، نا ان میں شرم ہے نا حیا، سب تھا میڈم میں، نرم گو، خوش اخلاق چہکتی ہوئی ننھی پری تھیں وہ۔ جب بارہ سال کی ہوئیں تو نانیہ میڈم کی حادناتی موت نے ان کی ہنسی چھین لی مگر پھر بھی عنایا مسکراتی تھی دوسروں کے بارے میں سوچ کر خوش ہوتی تھیں اصل تو وہ یب ٹوٹی تھیں جب پانیہ میڈم کے انتقال کے ٹھیک چار ماہ بعد سرفراز صاحب زینب میڈم سے شادی کرکے اپنے ساتھ انہیں اور ان کی بیٹی فاریہ کو ساتھ لے آئے، ایک گہری سانس خارج کرنا ہوا سگیر خاموش ہوا تھا۔
کیا ایک کی دوسری شادی کرنے پر بچے ایسے ہوجاتے ہیں۔ رافع حیرت سے پوچھا تھا جس پر سگپر مسکرا اٹھا تھا۔
عنایا میڈم کو جیسے کیسے مانا لیا گیا تھا مگر اس دن کے بعد عنایا میڈم بدل گئیں، غصہ ضد ان کے اندر اچانک سے گھر کر گیا، کیا ہوا تھا اس دن، رافع کو تجسس ہوا تھا۔
ڈیڈ یہ کلر کیسا رہے گا، ریڈ کلر کے گہر دار فراک کو اٹھائے وہ سرفراز درانی کے پاس آئی تھی۔
بہت اچھا ہے مگر یہ آٹ کے لیے ابھی بہت برا ہے، چودہ سالہ عنایا کا منہ لنکا تھا اس فراک کے برے ہونے کا سن کر۔
ڈیڈ پر مجھے اچھا لگ رہا ہے یہ، ٹھیک ہے پھر ہم اپنی گڑیا کو اس جیسا دوسرا بنوا دیتے ہیں، ایک نہیں ڈیڈ دو، سرفراز درانی نے نا سمجھی میں اسے دیکھا تھا۔
ایک فاریہ کے لیے، میرا پیاری بیٹی، سرفراز درانی کے کہنے کی دیر تھی اور عنایا خوشی کے مارے ان سے لپٹ گئی تھی۔
وہی ہوا جیسا سرفراز درانی نے کہا تھا اس ہی فراک جیسا چھونا فراک لیے عنایا ان کے ساتھ گھر آئی تھی۔
جہاں پر زینب درانی اور فاریہ پہلے سے موجود تھیں، آنٹی کیسا ہے یہ ڈریس، پنک کلر کا سیم ویسا ہی فزاک لیے عنایا نے زینب سے پوچھا تھا جو مصبوئی مسکراہٹ لبوں پر سجائے سرفراز کو دیکھ رہی تھی۔
اچھا ہے ناں یہ میں فاریہ کے لیے لائی ہوں یہ، عنایا نے وہ ڈریس فاریہ کو دیتے ہوئے کہا تھا۔
تھینک یو عنایا، فراک پر ہاتھ پھیرتی ہوئی فاریہ مسکرا کر گویا ہوئی تھی۔
سرفراز مجھے آپ سے بات کرنی ہے، ابھی نہیں ڈیڈ پہلے آپ میرے ساتھ چلیں مجھے ابھی آپ سے ایک فیور چاہیے، سرفراز درانی کا ہاتھ پکڑے وہ انہیں اپنے ساتھ کھینچ کر لے گئی تھی۔
سرفراز کے بعد میں آنے کے اشارے پر زینب جبران مسکرائی تھی۔
یہ سب اگر چلتا رہا تو میرے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، یہ سوچتے ہی ان کی نظر بالاج پر پڑی تھی جو کالج سے آتے ہی سیدھا اپنے روم کی سمت بڑھا تھا۔
بالاج، یس مما، بالاج تو پہلے دن سے ہی زینب کو ماں کا رتبہ دیا تھا اب بھی وہ ان کی ایک آواز پر ان کے سامنے کھڑا ہوا تھا۔
کیا آپ فاریہ کو باہر لے جائیں گے اس کا بہت دل کر رہا ہے باہر جانے کا، فاریہ جو اپنی ماں کے اچانک ایسا کہنے پر انہیں حیری سے دیکھ رہی تھی۔
جی ضرور، فاریہ کو مسکرا کر دیکھتا ہوا بالاج ہامی بھرنا ہوا اپنے روم کی سمت بڑھ گیا تھا۔
اچھے سے تیار ہونا ہے اور باہر کچھ ٹائم گزار کر آبا، کیوں مما، سولہ سالہ فاریہ اپنی ماں کی باتوں کو ناسمجھتی ہوئی پوچھ گئی تھی۔
جو کہا ہے ویسا ہی کرنا باقی میں سب سنبھال لوں گی۔ کچھ دیر بعد فاریہ اور بالاج کو رخصت کرتی ہوئیں زینب درانی اپنے روم میں گئیں تھیں۔
کہاں رہ گئے ہو تم جو کہا تھا سب یاد ہے ناں، دوسری طرف سے مثبت جواب ملتے ہی زینب اطمیناپ سے مسکرائی تھیں۔
دو سال سے بہت برداشت کر لیا تمہیں آج کے بعد تم میرے اور سرفراز کے درمیان کبھی نہیں آؤ گی عنایا، عنایا کے نفرت لیے وہ اپنے اور سرفراز کے روم میں لگی عنایا کی تصویر دیکھ کر گویا ہوئی تھیں۔
ڈیڈ آج آپ میرے ساتھ رہے گئے، ہم ساتھ میں مووی دیکھیں گے اور بہت انجوائے کریں گے، سرفراز کے ساتھ لگی ہوئی وہ اپنے ساتھ ہونے والے حادثے سے انجان اپنے ڈیڈ کو اپنے ساتھ رہنے کی خواہش کر گئی تھی جو آج نا ممکن ہونے والی تھی۔
ضرور، سرفراز درانی کہتے ہی اپنے رنگ کرتے فون کی سمت متوجہ ہوئے تھے۔
ویٹ عنایا، سرفراز درانی کو بات کرتے ہوئے دیکھ وہ واپس مووی دیکھنے میں مگن ہوئی تھی۔
عنایا ابھی ڈیڈ کو جانا ہوگا، پر کہاں، سرفراز درانی کے جانے کا سن کر عنایا کی آنکھیں نم ہوئیں تھیں۔
بہت ضروری میٹنگ ہے بچے پر ڈیڈ جلدی واپس آ جائیں گے، پرومس، عنایا کی پریشانی پر آخری بوسہ دیتے ہوئے وہ وہان سے گئے تھے۔
ڈیڈ جلدی آئیے گا میں آپکا ویب کروں گی، سرفراز درانی کو جاتے دیکھ عنایا کی آنکھوں سے پہلی بار آنسو نکلے تھے۔
عنایا، کچھ توقف بعد عنایا کے روم میں آتی ہوئی زینب مسکرائی تھی۔
یس آنٹی، پتا ہے تمہیں جو تم لائی تھیں وہ فاریہ کو اتنا پسند آیا کہ بالاج کے ساتھ وہ وہی ڈریس پہن کر گئی ہے، عنایا کے ساتھ صوفے پر بیٹھتی ہوئی وہ عنایا کے پاپ کارن اٹھاتے ہاتھ روک گئیں تھیں۔
کہاں گئے ہیں وہ، عنایا نے زینب کی جانب رخ کرتے ہوئے پوچھا تھا۔
مووب دیکھنے گئے ہیں، اگر تم چاہو تو ہم دونوں بھی چل سکے ہیں، زینب کے آفر کرنے پر عنایا کے لب مسکرا اٹھے تھے۔
سچ میں، جی بس آپ تیار ہوجائیں پھر چلتے ہیں، اور ہاں وہی ڈریس پہننا تو آج تم لائی ہو، عنایا کے خوشی سے چہکتے چہرے کو حقارت سے دیکھ وہ وہاں سے گئیں تھیں۔
کتنی دیر اور لگے گی تمہیں یہاں آنے میں، کون آ رہا ہے آنٹی، ریڈ کلر فراک میں کھڑی عنایا انہیں شاکڈ کر گئی تھی۔
گیسٹ ہیں، ویسے بہت پیاری لگ رہی ہیں آپ، فون کٹ کرتی ہوئی عنایا کو دیکھ کر بولیں تھیں جو واقع میں بہت پیاری لگ رہی تھی۔
تھینک یو آنٹی چلیں، عنایا نے جانے پر اسرار کیا تھا۔
گیسٹ آ رہے ہیں اور ہم چلے جائیں اچھا نہیں لگتا ناں تھوڑب دیر ویب کرلیتے ہیں پھر چلتے ہیں، زینب کے انداز سے بے خبر وہ لیونگ روم میں رکھے کاؤچ پر ڈھے گئی تھی۔
آ گئے، ان کے آنے کی خبر سینے ہی زینب بیرونی دروازے کی سمت بڑھی تھیں اور کچھ دیر بعد ان کے ساتھ آنا نوجوان شخص لیونگ روم میں بیٹھی عنایا کو دیکھ کر مسکرایا تھا۔
آپ کو نہیں لگتا یہ ابھی بہت چھوٹی ہے، عنایا کو دیکھتے ہی اس نے حیرت سے پوچھا تھا۔
چھوٹی ہے تو کیا ہوا تم بس اس کی خوبصورتی کو دیکھو ابھی اتنی خوبصورت ہے آگے جا کر دیکھو اور خوبصورت لگے گی۔ زینب کی بات میں پوائنٹ دیکھ وہ عنایا کی سمت بڑھا تھا کہ زینب نے اسے پیچھے سے ہاتھ پکڑ کر روکا تھا روکا کیوں ہے آپ نے مجھے، وہ برہم ہونا گرجایا تھا۔
صبر کرو پہلے اسے باتوں میں تو لینے دو مجھے، ویسے تم یہ کر کیوں رہی ہو تمہاری بیٹی جتنی تو ہوگی نا یہ، ویسے اس کے ساتھ ایسا کیوں کروا رہی ہو، اس شخص نے مصلحت پوچھا تھا۔
میں اس کے اندر خوف دیکھنا چاہتی ہوں، اسے ڈر سہما ہوا دیکھنا چاہتی ہون، اس سے تمہیں کیا حاصل ہوگا، زینب کے نفرت سے بولنے پر وہ مزید سوال کر گیا تھا۔
بہت کچھ، کیا کچھ، اس شخص کے سوال کرنے پر زینب درانی نے اسے گھور کر دیکھا تھا۔
جو یہاں کرنے آئے ہو وہ کرو اور جاؤ یہاں سے، اس کے راستے سے ہٹتی ہوئیں وہ نفرت سے گویا ہوئی تھیں۔
اوکے، زہر خند مسکراہٹ لبوں پر سجائے وہ عنایا کی سمت بڑھا تھا جو اس کے قدموں کی آہئ سن کر حیرانگی سے اسے دیکھ رہی تھی۔
آپ کون ہیں اور زینب آنٹی کہاں ہیں، اس شخص کی آنکھوں میں ہوس کی رمق دیکھ وہ گبھرائی تھی۔
جو پوچھنا ہے میرے بارے میں پوچھو اس زینب کے بارے میں نہیں، عنایا کے برابر میں آکر بیٹھتا ہوا مسکرا کر بولا تھا۔
زینب آنٹی کہاں ہیں آپ، سگیر، فضا کہاں ہیں آپ، اسے اپنے ساتھ بیت ھتے دیکھ عنایا اپنی جگہ اٹھتی ہوئی اس شخص سے دور ہوئی تھی۔
کوئی نہیں آئے گا آوازیں لگانا بے فضول ہے، ویسے یہ ڈریس تم پر بہت خوبصورت لگ رہا ہے تم پر، عنایا کا ہاتھ پکڑ کر بولتا ہوا وہ دل سے مسکرایا تھا۔
ہاتھ چھوڑیں میرا، اب بھی تو پکڑا ہے میں نے، وہ ڈھٹائی سے کہتا ہوا عنایا کے برابر میں آکر ہوا تھا۔
زینب آنٹی کہاں ہیں۔ عنایا کی آنکھوں سے آنسو رواں ہونے شروع ہوئے تھے۔
انہوں نے مجھے بلایا تھا تمہارے ساتھ مرہ لینے کے لیے مگر میرا ارادہ بدل رہا ہے اب، عنایا کی آنکھیں حیرت سے پھٹی تھیں۔
بکواس کر رہے ہیں آپ زینب آنٹی کہاں ہیں آپ، وہ نہیں آئیں گی وہ اپنے روم میں ہیں۔ عام سے انداز میں کہتا وہ شانے اچکا گیا تھا۔
فضا اور سگیر، عنایا نے خوف سے پوچھا تھا۔
انہوں کا تو زینب کو پتا ہے، عنایا کے معصوم چہرے کو دیکھتا ہوا وہ مسکرا بولا تھا۔
آپ یہاں کیوں آئے ہیں، عنایا نے اس سے ہی سوال کیا تھا جو برے ہی اطمینان سے بیٹھا ہوا اسے نہار رہا تھا۔
ڈیل کچھ اور ہوئی تھی مگر اب میں تمہیں یہاں سے اپنے ساتھ لے جاؤں گا، کھڑا ہونا ہوا وہ عنایا کا ہاتھ پکڑے اسے اپنے ساتھ لے جانے کے لیے کھڑا ہوا تھا۔
ہاتھ چھوڑیں میرا، مجھے نہیں جانا کہیں پر بھی، اس سے اپنا ہاتھ چھڑواتی ہوئی وہ چلائی تھی مگر اس کی یہ آواز سینے کے لیے کوئی ذی روح موجود نہیں تھی جو تھے اس کی ایک آواز پر بھاگ آنے والے انہیں تو پہلے ہی چھٹی دے کر بھیج دیا گیا تھا۔
عنایا جان کیوں خود کو ہلکان کر رہی ہو، عنایا کے چلانے پر وہ شخص فکر سے گویا ہوا تھا۔
نہیں تو تمہاری جان میں، آہ، درد سے کرلانا ہوا وہ عنایا کا ہاتھ آزاد کر گیا تھا اس شخص کے ہاتھ پر داٹب گاڑتی ہوئی وہ اپنے روم کی سمت بھاگی تھی۔
اووو، تو عنایا بے بی کو ہاند اینڈ سیڈ کھیلنا ہے، اپنے روم کی سمت بھاگتی ہوئی عنایا اچانک سے اس شخص کو اپنے پیچھے آتے دیکھ پلرر کے پیچھے چھپی تھی۔
پلیز آ جائیں ڈیڈ، خوف سے لرزتے وجود کو بمشکل سنبھالتی ہوئی وہ وہیں زمین پر بیٹھتی چلی گئی تھی۔
عنایا باہر آؤ ہمارے پاس اتنا ٹائم نہیں ہے، ہمیں جانا بھی ہے باہر آؤ، ریسٹ واچ میں ٹائم دیکھتا ہوا وہ مسلسل عنایا کو پکار رہا تھا اپنے منہ پر ہاتھ اپنی سانسوں کی آواز کا گلا گھونٹ کر بیٹھی ہوئی اپنے ڈیڈ کے آنے کی دعا کر رہی تھی۔
تو یہاں چھپ کر بیٹھی ہو، سائیڈ سے نظر آتے عنایا کے فراک کو پکڑنا ہوا وہ اس کے سر پر آکر رکا تھا۔
پلیز چھوڑ دیں مجھے، التجا کرتی وہ منمنائی تھی۔
جی تمہاری ماں کو تم پر رحم نہیں آیا تو میں کیسے رحم کرسکتا ہوں۔ زینب کے نام پر عنایا کا درد اور بڑھا تھا۔
پٹیل اٹھو، یے جانے دو مجھے، جاؤ، عنایا سے دور ہونا ہوا وہ اس کے راستے سے ہٹا تھا۔
اسے دور ہٹتے دیکھ وہ چند قدم کے فاصلے پر موجود اپنے روم کی جانب بھاگی تھی اور وہ شخص اس کے پیچھے پیچھے چل دیا تھا۔
اب کنوایں کے اتنے پاس کر میں پیاسا تو نہیں جاسکتا ناں، اس کا ہاتھ پکڑ کر اپنے پاس کرنا ہوا وہ حقارت سے مسکرایا تھا۔
نو، عنایا کی چیخ و پکار نا تو کوئی سنتے والا تھا اور نا ہی کسی نے سنی مگر اس شخص کے ہاتھ لرزا اٹھے تھے عنایا کو ہاتھ لگاتے ہوئے جس پر وہ اسے خود سے دور کر کرنا ہوا وہاں سے الٹے قدموں سے بھاگا تھا۔
دو گھنٹے گزرنے کے بعد زینب درانی گھر کی بکھری حال دیکھ کر عنایا کے روم کو خالی سوچ کر اس کی جانب بڑھی تھی مگر وہاں فرش پر گھنٹوں میں سر دییے بیٹھی عنایا کو دیکھ کر وہ پل بھر کے لیے اپنے قدموں سے لڑکھڑائی تھیں۔
عنایا، عنایا کے سسکتے وجود کو دیکھتی ہوئیں وہ اس کے قریب آئیں تھیں۔
دور رہیں مجھ سے، لہو رنگ ہوتی آنکھوں میں کرب لیے وہ کرلائی تھی۔
زینب کو پہلی بار خود کے غصے میں اٹھائے اس قدم پر افسوس ہوا تھا۔
ترس نہیں آیا آپ کو مجھ پر، ڈر نہیں لگا آپ کو اللہ سے، کیا بگاڑا تھا میں نے آپ کا، میں نے آپ کو ہمیشہ عزت دی تھی ناں پھر کیوں کیا یہ، سسکیوں کے درمیان بولتی ہوئی وہ قابل رحم لگی تھی۔
سعد نے تمہارے ساتھ کچھ کیا تو نہیں ہے ناں، عنایا کے سوالوں کا جواب دینے کے بجائے زینب نے اس سے پوچھا تھا۔
جو یہ سب آپ نے کیا ہے ناں میں یہ سب ڈیڈ کو بتاؤں گی وہ آپ کو یہاں سے نکال دیں گے، عنایا کے دھماکنے پر زینب نے نفی میں گردن جھٹکی تھی۔
کیا بتاؤ، کیا کیا ہے میں نے، یہ سب بتاؤ گی کوپ یقین کرے گا تمہارا، تمہارا وہ باپ جو مجھ سے پوچھے بغیر تمہیں شاپنگ پر نہیں لے کر جانا، جو مجھ سے پوچھے بغیر تمہارے پاس نہیں آیا اسے کیوں گی، نہیں کرینگے وہ یقین تمہارا، عنایا کی بگڑی ہوئی ذہنی حال کا فائدہ اٹھاتی ہوئی چبا کر بولیں تھیں۔
چودہ سالہ بچی ان کی باتیں ذہن میں بٹھا گئی تھی اور اپنے لبوں کو بری بب دردی سے سل گئی تھی۔
مگر عنایا کے یہ خاموشی کچھ اور ہی رنگ لے گئی تھی کہ ان زینب درانی کی خواہش تھی کہ وہ ڈری سہمی عنایا چاہتی تھی مگر عنایا تو ضدی ہونے کے ساتھ ساتھ خود سر بن گئی تھی جس کی نظر میں باپ بیوی کا غلام بن چکا تھا مگر بالاج تھا جس سے وہ مسکرا کر بات کرتی تھی جسے عنایا سے دور کرنے کے لیے انہوں فاریہ کو اس کی زندگی میں لے آئی اور یہاں سے عنایا، عنایا درانی بن گئی۔
کیا ہوا عنایا کو، اگلے دن بخار میں تپتی عنایا کو دیکھ سرفراز درانی فکر سے گویا ہوئے تھے۔
پتا نہیں جب آپ گئے تھے یب سے یہ اپنے کمرے میں بند تھی اور اسے بخار ہو گیا ہے۔ عام سے لہجے میں کہتی ہوئیں وہ نیم بے ہوش عنایا کو دیکھتی ہوئی بولیں تھیں۔
میری فکر کیوں ہو رہی ہے اب آپ کو جب کہاں تھے آپ جب میں آپ کو بلارہی تھی، اب بھی نا آئیں میرے پاس مجھے نہیں ہے آپ کی ضرورت، نقاہی سے پانی کے جگ پر ہاتھ رکھتی ہوئی وہ اسے زمین بوس کر گئی تھی۔
کل رات سے یوں ہی کر رہی ہے پاگل ہو گئی ہے، ہاں ہو گئی ہوں میں پاگل، آپ تو ٹھیک ہے ناں تو لیں جائے اپنے شوہر یہاں سے دور تو ویسے ہی آپ انہیں مجھ سے کر چکی ہیں، گہرے سانس لیتی ہوئی وہ اپنی آنکھیں سختی سے میچ گئی تھی۔
پلیز چلے جائیں یہاں سے۔ عنایا کو روتے دیکھ سرفراز درانی اور ان کے ساتھ بالاج بھی اسے وہی تنہا چھوڑ آئے تھے۔
یب سے عنایا درانی اکیلی زینب درانی سے نفرت کرتی آئی تھی۔