میں نے عنایا کے لیے جو لڑکا دیکھا ہے اس کی فیملی کو میں نے کل ڈنر پر انوائٹ کرنے کا سوچا ہے تمہارا کیا خیال ہے، زینب درانی جو سرفراز درانی کی بات سن کر شاکڈ رہ گئی تھیں۔
ابھی تو میں نے راحیل اور عنایا کے بارے میں سوچا تھا انہیں کہاں سے عنایا کی شادی کی فکر ہو گئی، کیا خیال ہے سہی رہے گا ناں، سرفراز کیوں ناں ہم اپنی عنایا کو اپنی آنکھوں کے سامنے رکھیں ویسے ہی وہ ہم سب سے بہت دور دور رہتی ہے ایسے میں ہم اسے رخصت کرکے کسی دوسرے گھر کا شہر بھیج دیں گئے تو وہ ہم سے مزید دور ہو جائے گی، عنایا کے دور جانے سے زیادہ زینب درانی کو اس کے ساتھ جاتے پیسوں کو سوچ کر ہول اٹھ رہے تھے۔
بات تو تمہاری ٹھیک ہے مگر میں نے اس کے بارے میں بھی پلین کیا ہوا ہے، زینب کے ڈر کو وہ فکر سمجھے تھے تبھی وہ مسکراتے ہوئے ان کے پاس آکر بیٹھے تھے۔
جو لڑکا ہم نے دیکھا ہے ہم اسے گھر جمائی بننے پر قائل کریں گے اور جہاں تک مجھے لگتا ہے وہ انکار نہیں کرے گا اور اس کی فیملی کو کوئی خاص ایشو ہوگا، سرفراز درانی کی پلینگ سن کر زینب درانی کے تمام رنگ فق ہوئے تھے آپ نے یہ سب مجھے پہلے کیوں نہیں بتایا سرفراز، غصے کو شکوے میں تبدیل کرتی ہوئی زینب درانی دانت دبائے خود پر ضبط کر گئی تھیں۔
بہت پہلے سے یہ سب سوچا ہوا تھا مگر عمل اب کرنا شروع کیا ہے، میں اپنی عنایا کو ہمیشہ اپنی آنکھوں کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، سرفراز درانی کے نم لہجے کو حقارت سے سنتی ہوئیں زینب درانی راحیل کو سوچ کر مزید پریشان ہوئی تھیں۔
سرفراز آپ اس شخص پر کیسے یقین کر سکتے ہیں کہ وہ ہماری عنایا کو ہمیشہ خوش رکھے گا کیا پتا وہ فقط عنایا سے شادی صرف اس کی جائیداد کی خاطر کرنے کے لیے تیار ہو تو ہم کیا کریں گے سرفراز کیونکہ ایسے ہی تو کوئی شخص گھر جمائی بننے کے لیے تیار نہیں ہونا، زینب درانی کی باتیں سرفراز درانی کو سوچنے پر اکسا رہی تھیں۔
آپ کی نظر میں کوئی لڑکا ہے جو صرف ہماری عنایا کی خاطر اس سے شادی کرے اور اس گھر میں رہے، زینب درانی کے بات کرنے انداز سے سرفراز کو یہ ہی واجد ہوا تھا تب ہی وہ پوچھ گی تھے۔
پتا نہیں آپ کو کیسا لگے مگر میں آپ سے راحیل اور عنایا کی بات کرنا چاہ رہی تھی۔ سرفراز درانی کے پوچھتے ہی وہ اپنی باب رکھ گئی تھیں۔
راحیل، جی راحیل، سرفراز درانی کے راحیل کا نام دہرانے پر وہ فورا سے پہلے بولیں تھیں۔
راحیل کا ڈیڈ مان جائے گا راحیل اور عنایا کی شادی کے لیے، سرفراز درانی تھوڑے پریشان ہوئے تھے ورنہ راحیل بہترین انتخاب تھا عنایا کے لیے ان کی نظر میں۔
فاریہ کے ٹائم پر بھی انہیں کوئی اعتراض نہیں تھا تو اب بھی نہیں ہوگا، فاریہ کی بات اور ہے زینب وہ آپ کی اور میری شادٹ کے بعد سے ہمارے ساتھ ہی رہتی آئی ہے جبکہ راحیل ہمیشہ سے اپنے ڈیڈ کے ساتھ رہتا آیا ہے تم سے تو وہ سال دو سال میں ملنے آجانا ہے اور رہی بات اس کے گھر جمائی بننے کی تو وہ نہیں مانے گا، سرفراز درانی کی باتوں میں سچائی محسوس کرتی زینب پل بھر کے لیے خاموش ہوئی تھیں۔
راحیل عنایا کو پسند کرتا ہے جب وہ اپنے ڈیڈ کو بتائے گا تو وہ انکار نہیں کرے گا، زینب درانی کے لہجے میں اطمنان دیکھ سرفراز درانی خاموش ہوئے تھے عنایا مان جائے گی اپنی اور راحیل کی شادی پر، ایک اور سوال سرفراز درانی کی زبان پر آیا تھا جس کا جواب زینب کے پاس بھی نہیں تھا تبھی وہ خاموش بیٹھی ہوئی تھیں۔
یہ یہاں کس کی شادی کی بات چل رہی ہے، عنایا جو اپنے روم میں جاتی ہوئی سرفراز درانی کے روم کے پاس سے گزرتی اپنے نام کی پکار پر اندر داخل ہوتی عام سے انداز میں پوچھ گئی تھی جبکہ وہ اپنی اور راحیل کی شادی کی بات بخوبی سن چکی تھی۔
میرے خیال سے یہان میری شادی کی بات چل رہی تھی۔ دونوں میں کسی کے بھی جواب نا دینے پر عنایا خود ہی بول اٹھی تھی۔
میری شادی کی فکر آپ دونوں مت کریں مجھے جب شادی کرنی ہوگی تو آب لوگوں کے سامنے اپنا شوہر لاکر کھڑا کردوں گی، عنایا کی بات پر سرفراز درانی نے چونک کر اسے دیکھا تھا۔
تمہاری شادی کا فیصلہ میں کروں گا، کون ہیں آپ، سرفراز درانی کے بولنے پر عنایا چبا کر پوچھا تھا۔
باپ ہوں تمہارا، سرفراز درانی کے کہتے ہی عنایا کا فلک شگاف قہقہ سرفراز درانی کے کمرے میں گونجا تھا۔
باپ ہیں میرے آپ، اب یاد آ رہا ہے آپ کو کہ آپ میرے باپ ہیں جب مجھے باپ کی ضرورت ہی نہیں ہے، اور ہاں یہ جو انگریری لنگور ہے ناں اسے کسی اور گلے میں ڈالنے کی پلییگ کریں یہ سب مجھ سے دور رکھیں۔ زینب درانی کو نفرت سے دیکھتی ہوئی وہ جس طرح ہوا کی مانند آئی تھی اس ہی طرح وہان سے گئی تھی۔
میں نے کہا تھا نا عنایا نہیں مانے گی میری بیٹی مجھ سے بہت دور ہو گئی ہے زینب، عنایا کو جاتے دیکھ سرفراز درانی ٹوٹے لہجے میں بولے تھے۔
بہت جلد مان جائے گی سرفراز آپ پریشان نا ہوں، نہیں مانی تو راحیل خود منوالے گا، باقی کے الفاظ دل میں سوچتی ہوئی زینب درانی ان کے کندھے پر ہاتھ رکھے حوصلہ دینے کی بخوبی اداکاری کر گئی تھیں۔
راحیل مائے فٹ، روم میں آتے ہی ڈریسنگ پر رکھا کلون عنایا کے غصے کی یرر ہوا تھا۔
سگیر، اس پروفیسر کا پتا لگواؤ کہاں رہتا ہے کیا کرنا ہے سب ڈیٹیل چاہیے مجھے اس کی، سگیر کو حکم دیتی وہ کال کٹ کر گئی تھی۔
***
دو دن بعد۔۔
میڈم وہ لڑکا بلکل میری آنکھوں کے سامنے کھڑا پانی کی بوتل خرید رہا ہے۔
سگیر کے فون کرنے پر عنایا نے بے دلی سے فون اٹھایا تھا مگر اس کے منہ سے رافع کے بارے سن کر اس کی آنکھوں میں چمک آئی تھی۔
اٹھا لو اسے، کہتے ہی وہ فون کٹ کرتی ہوئی جلدی سے چینج کرکے گھر سے نکلی تھی۔
کون ہو میں نے کیا بگاڑا ہے تم لوگوں کا چھوڑو مجھے، آنکھوں پر بندھی سیاہ پٹی سے وہ کچھ بھی دیکھنے سے قاصر تھا۔
کچھ نہیں بگاڑا تم نے کسی کا بس چھوٹی چوری کی ہے، رافع کی آنکھوں پر پٹی ہٹاتی ہوئی وہ مسکرا کر بولی رہی تھی۔
مجھے یہاں قید کرکے کیا ثابت کرنا چاہتی ہو تم نا سمجھ لڑکی، مجھے کیڈنیپ کرکے تم مجھے حاصل کرلو گی تو یہ تمہاری بھول ہے، کرسی کی پشت سے باندھے ہاتھوں کو کھولنے کی مذمت کرنا ہوا وہ گرجایا تھا۔
جبکہ وہ اپنے مخروطی انگلیوں کے برھے ناخنوں کے ساتھ کھیلتی ہوئی مسکرائی تھی، کم از کم اپنی یہ زہریلی مسکراہٹ نا دیکھاؤ مجھے، وہ کلس کر بولا تھا جس پر وہ اٹھ کر اس کے پاس آئی تھی۔
اووو میرا بے بی ناراض ہو رہا ہے مجھ سے، اس کے گہرے براؤن بالوں میں ہاتھ چلاتی ہوئی وہ اس کا ضبط آزما رہی تھی۔
بکواس بند رکھو اپنی، وہ نفرت سے ھپکارا تھا جس پر وہ پل بھر کے لیے ڈھیلی پڑی تھی مگر اگلے ہی پل وہ مسکرا کر بولی تھی۔
میری باتیں تمہیں بکواس لگ رہی ہیں، مگر جب کچھ عرصہ تم میرے ساتھ گزارو گے تو تمہیں میری باتیں بکواس نہیں لگے گی، اس لے گھنٹوں پر ہاتھ رکھ کر بیٹھی ہوئی وہ سنجیدگی سے کہہ رہی تھی جس پر مقابل نے اسے نخوسب سے دیکھا تھا۔
کیوں نفرت کرتے ہو مجھ سے اتنی کیا میں اس قابل بھی نہیں ہوں کہ کوئی مجھ سے محبت کرسکے، وہ بالاخر پوچھ ہی گئی تھی۔
میں شادی شدہ ہوں، ٹھوس جواز بتانا ہوا وہ سختی سے بولا تھا جس پر وہ ہنسی تھی۔
اسلام میں مرد کو چار شادیوں کی اجازت ہے، لاجواب کرتی ہوئی وہ اسے حیران کر گئی تھی۔
دو بچے ہیں میرے، وہ کیسے بھی اسے پیچھے ہٹانے کے در پے تھا جو مضبوط چٹان کی مانند اپنے فیصلے پر ٹکی ہوئی تھی۔
تمہارے بچے میرے بچے، وہ بے بس ہوا تھا اپنا ماتھا پیٹ بھی تو نہیں سکتا تھا اس سر پھری کی باتون پر۔
تم کس مٹی کی بنی ہو آخر، وہ زچ آیا تھا۔
محبت کی اس مٹی سے جو محبت کی خواہش کرتی ہے پر اسے ملتی نہیں ہے۔
کہتے ہی اس کی آنکھیں نم ہوئی تھی۔
جس پر وہ اس کے چہرے پر سے نگاہیں پھیر گیا تھا۔
کبھی عشق کی جو بات ہو بس تو ہی میرے ساتھ ہو میری سانسیں رک جائے کوئی رات جو تیرے بغیر ہو ہاتھ تھام کر تیرا چل پڑوں کبھی بادل برسے جو تو ساتھ ہو سمندر کی لہروں کی طرح ہم ملیں ناکبھی جدائی کا خیال ہو کبھی عشق کی جو بات ہو بس تو ہی میرے ساتھ ہو ازخود وہ پرنم لہجے میں بولتی ہوئی واپس سے اپنی جگہ پر بیٹھ گئی تھی، اور وہ بیچارا کرسی کی پشت سے سر ٹکا گیا تھا۔
تم میرے پیچھے خوار مت ہو، میں تمہیں کچھ نہیں دے سکتا، اپنے سامنے پیروں کے بل بیٹھی عنایا کو دیکھ بے بسی سے بولا تھا۔
مجھے تم کچھ چاہیے بھی نہیں بس تم چاہیے ہو مجھے، کوئی چیز میٹر نہیں کرتی مجھے، چیئر پر بندھے رافع کو دیکھتی ہوئی وہ جذب کے عالم میں بولی تھی جس پر رافع نے سختی سے اپنی دونوںانکھیں میچی تھیں۔
کیا تم ایسے شخص کو اپنی زندگی کاحصہ بنا سکتی ہو جس کی خود کوئی شناخت ہی نا ہو، دانت دبائے وہ ضبط سے بولا تھا۔
میں نے کہا ناں مجھے کسی چیز سے کوئی فرق نہیں پڑنا مجھے صرف تم سے مطلب ہے، میں تم سے محبت کرتی ہوں اور محبت میں ذای، خون خاندان یہ سب معنی نہیں رکھتا، صرف محبوب معنی رکھتا ہے، عنایا کے الفاظ سن کر رافع شاکڈ ہوا تھا۔
میرا اپنا کوئی گھر نہیں ہے، میں نہیں جانتا میرے ماں باپ کون ہیں، ہیں بھی یا نہیں، عنایا لے چہرے کے تاثرات نا بدلتے ہوئے دیکھ رافع گردن جھکائی تھی۔
نا مجھے تمہاری شادی شدہ ہونے سے کوئی مطلب ہے اور نا ہی کسی اور بات سے، وہ کہنے کے ساتھ کھڑی ہوتی رافع کے رسیوں سے بندھے ہاتھ رہا کر گئی تھی۔
تمہیں علاج کی ضرورت ہے، تو پھر تم کردو ناں علاج میرا، رافع کلس اٹھا تھا اس کے جواب پر۔
میں تم سے شادی نہیں کروں گا، کیوں، اس کا لہجہ جذبات سے عاری تھا۔
تم میں لڑکیوں والی بات ہی کیا ہے، نا شرم نا حیا اور نا ہی عقل ہے، اس طرح کے کام کسی بھی شریف لڑکی کو زیب نہیں دیتے عنایا درانی، رافع نے اسے آئینہ دکھانے کی کوشش کی تھی۔
اچھا تو یہ کام پر سوٹ کریں گے، کیونکہ تم تو مرد ہو ناں، چلتی سڑک پر لڑکیوں کو اغواء کرنے کا کام تو صرف لڑکوں کو ہی زیب دیتا ہے، زبردستی نکاح کر سکتے ہو تم لڑکی کے ساتھ، اور اگر وہ نکاح کے لیے نا مانے تو اس کی روح دھجیاں اڑا دیتے ہو، افسوس ہے مجھے کہ تم پر مری، اس پر افسوس کیا کرنا سہی کہا ہے کسی نے آپ کی بدقسمتی ہی جب شروع ہوتی ہے اسے کسی ایسے شخص سے محبت ہو جائے جسے اس کی ذرا قدر نہیں ہوتی، وہ کہتی ہوئی اپنی جگہ سے پیچھے ہوئی تھی۔
آزاد ہو تم یہاں سے رافع دادو ہاشمی، عنایا کے منہ اپنا پورا نام سن کر وہ حیران ہوا تھا۔
حیران ہونے کی ضرورت نہیں ہے کوئی برا کام نہیں کیا میں نے، عنایا کے سرد لہجے میں کہنے پر رافع نے اپنے ہاتھوں پر پڑے نسانوں کو دیکھا تھا۔
تم چھوڑ کر چلے جاؤ گے یب بھی عنایا درانی پر فرق نہیں پڑے گا، سگیر سر کو جہاں سے لائے تھے وہیں چھوڑ آؤ، اور جو ڈیٹیلز تم نے سر کے بارے میں حاصل کی تھی وہ دے دینا۔ عنایا کے ایک آواز پر سگیر بھاگتا ہوا وہاں آیا تھا اور رافع کے ہاتھ میں فائل تھمانا ہوا وہ عنایا کے اگلے حکم کے انتظار میں کھڑا ہوا تھا۔
کل نکاح ہے میرا آخری ملاقات کرنے آجانا، پھر شاید ہمارا ملنا نصیب میں ہو نا ہو، بنا مرے وہ کہہ کر وہاں رکی نہیں تھی۔
ایک دفعہ تو پیچھے تو مر کر دیکھ لو، ایک خواہش تھی جو رافع کے دل نے کی تھی جسے عنایا روند کر جاچکی تھی۔
فائل میں موجود اپنی ماں اور باپ کی تصویرات دیکھ رافع کی آنکھیں بھر گئی تھی۔
اب اور وقت برباد نہیں کروں گا اور نا ہی اپنے والدین کو مزید تکلیف سے دوچار کروں گا، فائل بند کرنا ہوا وہ سگیر کے پیچھے چل دیا تھا۔