Chapter 7: کچن میں راحیل

فضا میرے لیے کافی بنا دیں ذرا، فضا کو کہتا ہوا وہ کچن میں موجود فاریہ کو دیکھ اس کے پاس آیا تھا۔

کیا کر رہی ہو سس، کچھ نہیں بس اپنے سلاد بنا رہی ہوں، راحیل کے پوچھنے پر فاریہ کا لہجہ ایسا تھا جیسے وہ خود سلاد بنا رہی تھی۔

فضا، کوئی جگہ ایسی جگہ نہیں چھوڑی ہے ان شیطانوں نے جہاں بندہ سکوں کا سانس لے سکے، کچھ کے دروازے سے جھانکتی ہوئی عنایا کا حلق تک کروا ہوا تھا، یس میڈم، فضا فورا سے اس کے پاس آئی تھی وہیں راحیل کا سارا دھیان عنایا پر تھا جو گرے کلر کی شرٹ کے ساتھ پلازو پہنے اپنے بالوں کو ہائی ٹیل پونی میں مقید کیے ہمیشہ کی خوبصورت لگ رہی تھی جس پر سے نظر ہٹانا راحیل کے لیے مشکل امر لگا تھا۔

میں باہر جا رہی ہوں آنے میں دیز ہو جائے گی مجھے، ارے عنایا جا رہی ہو تم باہر، جاؤ جاؤ اور ذرا دیر سے ہی آنا کیونکہ میں بالاج کے ساتھ زیادہ ٹائم اسپیبد کرنا چاہتی ہون، میں کب روکتی ہوں تم دونوں کو الٹا نصیحت ہی کرتی ہوں کہ جو بھی کرنا ڈور کو لاک کر لیا کریں، مسکراہٹ ضبط کرتی ہوئی وہ راحیل کے لبوں پر مسکراہٹ بکھیر گئی تھی۔

اس بار ہمیں ڈور لاک کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ ٹالاج نے یہ بھی کہا تھا جب عنایا باہر جائے گی تو وہ گھر آئیں گے، عنایا کو چرانے کی خاطر فاریہ اپنی بونگیاں مارنی شروع کی تھی۔۔

اوہ میرا اتنا ڈر، ہونٹوں کو گول کرکے بولتی ہوئی وہ فاریہ کے قریب آکر رکی تھی۔

اب میرا اتنا ڈر ہے تو کیوں نا اور ڈرایا جائے تم لوگوں کو اور کباب میں خوبصورپ ہڈی بنا جائے، کھیرے کے سلائس منہ رکھتی ہوئی فاریہ کے شانے پر ہاتھ رکھ کر بولی تھی۔

ڈر لگ رہا ہے۔ فاریہ کے خوف کے مارے سفید پڑتے چہرے لو دیکھ وہ مسکرا کر پوچھا رہی تھی جبکہ راحیل خاموشی سے کھڑا اس کی ہر ادا پر نثار ہو رہا تھا۔

ڈر لگنا بھی چاہیے فاریہ، اب دیکھو میرا کیا بھروسہ کہ یہ جو کھولتا ہوا پانی میں تمہارے ہاتھ پر ڈال دوں، راحیل کی کافی کے رکھا پانی جس پر عنایا نے فوکس کیا تھا۔

کیا مطلب ہے تمہارا، عنایا نے ایک نظر خود کو نہارتے راحیل پر ڈالی تھی جو اس کے دیکھنے پر مسکرایا تھا اسے دیکھنے کے بعد فاریہ کی آنکھوں میں اپنا خوف دیکھ کر مسکرائی تھی۔

ہاں مطلب ایسے، آہ، گرم پانی فاریہ کے ہاتھ پر ڈالتے ہی عنایا بالاج کو سامنے سے آتے دیکھ فورا سے پیچھے ہوئی تھی۔ جبکہ بالاج جو آفیس سے آتے ہی اپنے روم میں جا رہا تھا کہ فاریہ کی درد بھری آواز پر کچھ میں آیا تھا جہاں راحیل فاریہ کے ہاتھ پر ٹھنڈا پانی ڈال رہا تھا۔

کیا ہوا فاریہ، بالاج نے پوچھتے ہی سلاد کھاتی ہوئی عنایا کو دیکھا تھا جو شانے آچکا گئی تھی جیسے وہ سب سے انجان تھی۔

بالاج، بے دھیانی میں کافی کا بوائل ہونا پانی مگ کے بجائے اپنے ہاتھ ڈال بیٹھی ہے آپ کی وائف، فاریہ کے بولنے سے پہلے ہی راحیل بیچ میں کودا تھا جس پر عنایا نے اسے حیرت سے دیکھا تھا۔

نہیں بالاج عنایا نے کیا ہے یہ، راحیل کو غصے سے گھورتی ہوئی فاریہ بھرائے لہجے میں بولی تھی۔

بالاج درانی تمہاری بیوی کا دماغ پھر گیا ہے، مجھے تو لگتا ہے اس پر کسی کا سایہ ہو گیا ہے صدقہ و خیرات کرو اپنی بیوی کے نام کی، ایک آنکھ دبائے وہ مسکرا کر بولی تھی۔

ل عنایا بکل ٹھیک کہہ رہی ہے بالاج، راحیل کو عنایا کی حمایت میں بولتے دیکھ فاریہ کے درد میں اضافہ ہوا تھا۔

تم پانی ڈالو میں ابھی آنا ہوں، فاریہ کو سنک کے پاس چھوڑ بالاج کچھ سے گیا تھا۔

کیسا لگتا ہے اپنے بھائی کو کسی اور کے حق میں بولتے دیکھ، تکلیف ہوتی ہے ناں، میں اچھے سے جانتی ہوں تمہیں یہ جلا ہوا ہاتھ اتنی تکلیف نہیں دے رہا جتنا تمہارا بھائی کا بدلا ہوا انداز دے رہا ہے، نا چاہتے ہوئے عنایا کو فاریہ سے ہمدردی محسوس ہوئی تھی۔

چاہے تم غلط ہو یا صحیح مجھے تم ہمیشہ اپنے ساتھ پاؤ گی، راحیل کو حیرت سے دیکھتی ہوئی وہ بالاج کو دوا لاتے دیکھ وہاں سے گئی تھی۔

°°°°°°°°°°°° ابو میں بھی آپ کے ساتھ چلتا ہوں فیکٹری، نثار صاحب کو جاتے دیکھ رافع ان کی طرف لپکا تھا۔

تم اپنی پڑھائی پر دھیای دو رافع فیکٹری میں اور اویس ہیں ناں ہم فیکٹری دیکھ لیں گئے، سہولت سے اسے ساتھ نا جانے کا انکار کرتے نثار صاحب وہاں سے گئے تھے۔

اپنے سگے بیٹے کو ہی تو وہ ہمیشہ سے ساتھ رکھتے آئے ہیں، اور کتنا بےوقوف تھا میں جو اتنے عرصے سے ان سب کے ساتھ رہ رہا ہوں جنہوں نے شاید مجھے کبھی اپنا مانا ہی نہیں، رات بھر ان ہی سوچوں کو سوچتا ہوا رافع نثار صاحب اور اویس کو جاتے دیکھ وہ آج چند سال پہلے گزری ہوئی بات کو سوچتا ہوا افسردہ ہوا تھا۔

امی، عشرت بیگم کو ان کے کمرے میں دیکھ رافع نے انہیں پکارا تھا جو رافع کے ایک آواز پر سیدھی ہو بیٹھی تھی۔

رافع میری جان، افسوس ہے مجھے کہ میں آپ کی جان ہوں پر آپ کی سگی اولاد نہیں ہوں، رافع کی آنکھوں میں آئی نمی کو دیکھ عشرت بیگم تڑپ اٹھیں تھیں۔

میں آپکا بیٹا نہیں ہوں تو کون ہوں میں امی، میری کیا شناخت کیا ہے، میرا وجود کیا ہے، کس کا خون میں رگوں میں دوڑنا ہے، سرخ آنکھیں لیے وہ کرے ضبط سے پوچھ رہا تھا۔

تمہاری شناخت یہ ہی ہے کہ تم میرے بیٹے ہو بس، عشرت بیگم نے مزید کچھ بھی کہنے سے خود کو باز رکھا تھا۔

آپ نہیں بتائیں گی کہ میرے والدین کون ہیں کس کا بیٹا ہوں میں، رافع کے پوچھنے پر انہوں نے نفی میں گردن ہلائی تھی۔

ٹھیک ہے اب میں اس گھر میں مزید نہیں رہوں گا، میں آپ لوگوں شکرگزار ہوں میری پرورش کرنے کے لیے اور آپ لوگوں کا یہ احسان میں شائد کبھی انار نا سکون مگر اب میرا نہیں خیال کہ مجھے یہاں اپنا اور آپ لوگوں کا وقت ضائع کرنا چاہیے، عشرت بیگم کو حیران چھوڑ وہ کمرے سے باہر نکلا تھا۔

آپ امی ابو کے بیٹے نا سہی مگر میرے بھائی تو ہیں ناں، مایرہ جو رافع اور عشرت بیگم کی ساری باتیں سینے کے بعد جاتے ہوئے رافع کو پکار گئی تھی وہیں عشرت بیگم بھی اپنے کمرے سے باہر آئیں تھیں۔

بہن بھائی کا رشتہ کبھی ختم نہیں ہونا گڑیا، تو آپ مت جائیں، رافع نے اپنے لب بھینچے تھے۔

جانا ضروری ہے مگر میں لوٹ کر آؤں گا واپس اپنی اصل شناخت کے ساتھ آپ کی اپنی شناخت رافع نثار ملک ہے بھائی، رافع کو نا رکتے دیکھ مایرہ نے اسے وہ شناخت یاد دلوانے کی کوشش تھی جو وہ ایک رات میں بھول گیا تھا نہیں ہے یہ میری شناخت نہیں ہوں نثار ملک کا بیٹا، رافع کے بدلے ہوئے انداز کو دیکھ عشرت بیگم کی آنکھوں سے آنسو گرم سیال بن کر بہہ رہے تھے۔۔

پھر کس کے بیٹے ہیں آپ، جواب دیں ناں، اب تک آب نثار ملک کے چھوٹے بیٹے کے نام سے جانے جاتے ہیں تو پھر وہی ہوئے ناں آپ کے بابا، مایرہ کے رونے پر رافع کے اعصاب ڈھیلے پڑے تھے مگر اگلے ہی پل وہ خود کو مضبوط کر گیا تھا۔

یہ جو میری منہ بولی ماں ہے ناں جانتی ہیں یہ میرے ماں باپ کون ہیں جنہوں نے مجھ بے وارثوں کی طرح دوسروں کے حوالے کر دیا اور اپنا پلا جھاڑ لیا، بائیں ہاتھ سے اپنی آنکھوں میں آئی نمی کو صاف کرنا ہوا وہ عشرت بیگم کو بے بسی سے دیکھ رہا تھا۔

تم کسی ایرے غیرے سڑک چلتے شخص کی اولاد نہیں ہو رافع تم داود ہاشمی کے بیٹے ہو، میری سگی بہن کی اولاد ہو تم جس نے تمہیں مجھے دیا تھا چند ماہ کے لیے مگر وہ چند ماہ بعد واپس نہیں آئی اور تمہیں میرے پاس چھوڑ کر خود نجانے کہاں چلی گئی اس کا دن ہے اور آج کا دن ہے میں اس سے کبھی نہیں ملی، تھکے ہارے لہجے میں بولتی ہوئیں وہ رافع کو سچائی بتا گئیں تھیں۔

جدا حافظ، سب سینے کے بعد وہاں سے جانے لگا تھا۔

امی روکیں بھائی کو، رافع کو جاتے دیکھ مایرہ تڑپ کر ان کے پاس آئی تھی۔

ہمارا رافع تو کب کا جاچکا ہے یہ تو بس رافع ہاشمی جا رہا ہے اسے جانے دو وہ ہمارا کبھی تھا نہیں جو ہمارے لیے رک جانا، میں کبھی جان ہی نہیں سکی کہ یہ ہے تو اس ہی کا خون جس کی نظروں میں رشتوں کا تقدس تک نہیں ہے، عشرت بیگم کی کے لفظوں نے رافع کے چہرے پر درد بھری مسکراہٹ بکھیری تھی۔

آ رہا ہوں میں داود ہاشمی تم سے سب حساب برابر کرنے، لٹ بھینچے وہ آخری نظر نثار ملک ہاؤس پر ڈالتا ہوا اپنی نئی منزل کے لیے بڑھا تھا جس کے راستے تک سے وہ انجان تھا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.