Chapter 6: کیک اور یادیں

سر آپ کیک لیں گئے، عنایا نے بنوایا ہے یہ کیک، ڈارک چاکلیٹ کیک دیکھ کر سرفراز درانی کو عنایا کا خیال آیا تھا۔

بنوایا نہیں ہے سر میڈم لے کر آئی تھیں انہوں نے کہا تھا کہ ڈنر پر آپ سب سے پوچھنے کے لیے، عنایا نے کہا تم سے یہ کیک ہمیں دینے کے لیے مطلب وہ ہمارے لیے کیک لائی ہے، سرفراز درانی کی آنکھیں نم ہوئیں تھیں عنایا کے اتنے عرصے بعد انہوں کے لیے خود سے کچھ کرنے پر۔

تم یہ سارا کیک یہاں اٹھا کر کیوں لے آئی ہو، لے جاؤ اسے، رافع سے ملنے کے بعد وہ خوش ہوتی بیکری سے اپنا پسندیدہ کیک لے کر آئی تھی مگر آتے زینب درانی سے سامنہ ہونے پر اس کا موڈ خراب ہوا تھا۔

میڈم، ڈائننگ ٹیبل پر کھانے کے ساتھ رکھ دو کھا لیں گئے سب، بس یہ کافی رکھ دو یہاں، کافی رکھ کر فضا روم سے آئی تھی۔

مما کہیں اس کی میں زہر تو نہیں ہے جو وہ عنایا خاص ہمارے لیے یہ کیک لائی ہے، فاریہ کے لہجے میں خوف محسوس کرتی زینب درانی نے اسے گھورا تھا۔

میری بیٹی اتنی بزدل اور ڈرپوک کیسے ہو سکتی ہے، زینب درانی کی ہلکی سی سرگوشی پر فاریہ سر جھکا گئی تھی۔

مجھے لگتا ہے عنایا واپس پہلے جیسی ہو رہی ہے۔ بالاج کے لہجے میں خوشی کی لہر دوڑی تھی۔

مجھے بھی ایسا لگ رہا ہے آپ کیا کہتی ہیں زینب ہماری عنایا پہلے جیسی ہو جائے گی ناں، پر نم لہجے پوچھتے ہوئے سرفراز نے زینب سے پوچھا تھا جو اپنے عین سامنے رکھے کیک کو گھور رہی تھیں۔

ان انشاءاللہ، جبرا مسکراہٹ لبوں پر سجائے وہ سرفراز درانی کو خوشی سے کیک کھاتے دیکھ اندر ہی اندر کرلائی تھیں۔

اس لڑکی کے لائے اس کیک پر دونوں باپ بیٹے ایسے خوش ہو رہے ہیں جیسے کیک نا ہو گیا کوئی قلعہ ہو گیا ہو جسے ان دونوں نے فتح کر لیا ہو، یہ راحیل کب پہنچے گا، کچھ دیر پہلے کا خوف بھلائے کیک سے لطف اندوز ہوتی فاریہ سے انہوں نے پوچھا تھا۔

آج رات کی فلائٹ ہے بریک فاسٹ ہمارے ساتھ کریں گئے، کھانے کے دوران وہ اونچی آواز میں بول گئی تھی۔

کون بریک فاسٹ ہمارے ساتھ کرے گا، بالاج نے چونک کر پوچھا تھا۔

راحیل آ رہا ہے کل، تم نے بتایا نہیں، سرفراز درانی نےحیرت سے پوچھا تھا۔

وہ میں بتانے والی تھی مگر یاد ہی نہیں رہا، مگر اب تو پتا چل ہی گیا ہے نا، آہ، کیا ہوا فاریہ، فاریہ کے پاؤں پر پیر رکھتی ہوئیں وہ مصنوعی فکر سے بولی تھی۔

ہاں کیا ہوا فاریہ تم ٹھیک ہو نا، ہاں میں ٹھیک ہوں، بالاج کی فکر پر ہلکا سا مسکراتی ہوئی وہ نم آنکھوں سے اپنی ماں کو دیکھ رہی تھی جس کا پیر اس کے پاؤں تکلیف سے دو چار کر گیا تھا۔

°°°°°°°° کون مر گیا ہے یہاں، جو سب کے سب اس کے غم میں بہرے ہو گئے ہیں، بلیک کلر کی پیروں کو چھوتی نائٹی پہنے وہ اپنے بالوں میں ہاتھ چلاتی ہوئی سڑھیاں ایر رہی تھی کہ اچانک اپنے مقابل کھڑے شخص کو دیکھ کر اس کی چمکدار سنہری آنکھوں میں ناگواری نمودار ہوئی تھی۔

مما از شی عنایا نا، نیوی بلیو شرٹ اور وائیب پینٹ میں ملبوس راحیل نے خوشگوار حیرت سے پوچھا تھا۔

یہ منحوبس کہان سے نمودار ہو گیا، زینب کے ساتھ کھڑے دیکھ اس نے خود کے اچانک سے امڈ آنے والے غصے کو قابو کیا تھا۔

ہاؤ آر یو عنایا، عنایا میں صرف اپنی فیملی کے لیے ہوں اور باہر والوں کے لیے عنایا درانی ہوں، چبا کر کہتی ہوئی وہ جانے کے لیے بڑھ گئی تھی۔

مما یہ تو بلکل بدل گئی ہے یا یہ کہوں کہ پہلے سے اور بھی زیادہ خوبصورت ہو گئی ہے، عنایا کی پیٹھ کو دیکھتا ہوا وہ کھوئے ہوئے انداز میں بولا تھا۔

تمہیں کیسی لگی عنایا، یہ بھی کوئی پوچھنے والی بات ہے مما وہ کس کو پسند نہیں آئے گی، مجھے تو وہ پہلے دن سے پسند ہے ہاں یہ اور بات ہے آپ کی وجہ سے میں نے کبھی کہا نہیں، شانے اچکا کر کہتا ہوا وہ مسکرایا تھا۔

ویسے آپ نے کیوں پوچھا ہے، ساتھ ہی وہ سوال کر گیا تھا۔

سوچ رہی تھی کہ تمہاری چاہ کو پورا کر دیا جائے، آئی برو ریس کرتی ہوئیں وہ شطرانہ انداز میں مسکرائیں تھیں۔

ریئلی آپ کی طبعیٹ تو ٹھیک ہے ناں مما، راحیل کو یہاں آئے ٹھیک سے چار گھنٹے بھی نہیں ہوئے تھے کہ وہ اپنی ماں کے بدلے ہوئے انداز اور رویے کو دیکھ کر دنگ رہ گیا تھا۔

بس تمہیں وہ کرنا ہوگا جو میں تمہیں کہوں گی پھر دیکھنا کیسے عنایا تمہاری ہوتی ہے، شاطرانہ انداز میں مسکرا کر کہتی ہوئیں زینب درانی راحیل کو حیران پر حیران کر رہی تھیں۔

اٹ کی سوچ کیسے بدل گئی عنایا کے لیے، وہ سوچ کر عنایا کو کچن کی سمت بڑھتے دیکھ اس کے پیچھے ہوا تھا۔

فضا میرا برٹک فاسٹ روم میں لے آنا، اف، فضا کو کہتی ہوئی وہ جانے کے لئے مری تھی کہ راحیل سے بری طرح ٹکراگئی تھی۔

ہر بار کی طرح آج بھی پلکل دل پر لگی ہو، راحیل کے بے باکی سے بولنے پر عنایا کے چہرے پر ناگواری پھیلی تھی۔

سائیڈ پلیز، اب تم سے مزید دور رہنا گوارا نہیں ہے مجھے، راحیل کی آنکھوں میں پھوٹتے محبت کے شرارے دیکھ عنایا نظریں پھیری تھی اس پر سے۔

عنایا یہ تم بھی اچھے سے واقف ہو میرے جذباتوں سے، عنایا کے لبوں پر مسکراہٹ رقصاں ہوئی تھی۔

ہانیہ کے سر پر بندھی پٹی تو یقینا تم نے دیکھی ہوگی، راحیل کی پریشانی پر نا سمجھی کے بل پڑے تھے۔

میں سمجھا نہیں کچھ میں تم سے کہہ کیا رہا ہوں اور تم کہہ کیا رہی ہو، دونوں ہاتھ سینے پر باندھے کھڑا ہوا حیرت سے پوچھا رہا تھا۔

صاف اور سیدھی سے بات ہے تمہاری بہن کی جو حال میں نے کی اگر چاہتے ہو کہ تمہاری حال ایسی نا ہو تو دفع ہوجاؤ یہاں سے، نفرت سے کہتی ہوئی وہ وہاں سے گئی تھی۔

مس فایر تم مجھے اپنے ہاتھوں سے مار بھی دو گی تو بھی کوئی شکوہ نہیں کروں گا تم سے، مسکرا کر سوچتا ہوا وہ عنایا کو جاتے دیکھ ٹھنڈی آہ بھر گیا تھا۔

رہی بات دفع ہونے کی وہ تو اب ممکن نہیں، دونوں ہاتھ سینے پر باندھے کھڑا مسکرایا تھا۔

***

تم یہاں کیا کر رہی ہو اور یہ پھول کہاں سے آئے ہیں آنٹ، رافع جو آنٹ سے ملنے کے لیے اس کے گھر آیا تھا مگر آنٹ کو کسی لڑکے سے پھول لیتے دیکھ اس کے قدم لڑکھڑائے تھے مگر خود کو مضبوط کرنا ہوا وہ اسے لڑکے جاتے ہی آنٹ کے پاس آیا تھا جو سبز رنگ سادہ سے سوٹ میں یگھت ملبوس سرخ گلابوں کو سوی ہوئی خود سے مسکرانے میں مگن تھی کہ رافع کی ہلکی سی آواز پر ڈر سے کانپ اٹھی تھی۔

یی یہ پتا نہیں کہاں سے آئے ہیں، پل بھر میں انجان بنتی ہوئی اپنی گھبراہٹ پر قابو پا گئی تھی۔

اچھا پتا نہیں ہے کہاں سے آئے ہیں کون دے کر گیا ہے تمہیں نہیں پتا مگر پھر بھی انہیں دیکھ کر اتنا مسکرا رہی ہو جیسے تمہارا کوئی چاہنے والا دے کر گیا ہو، رافع کا عام انداز آنٹ کے چہرے کے رنگ فق کر گیا تھا۔

تم مجھ پر شک کر رہے ہو رافع، آنٹ بھڑک کر بولی تھی۔

جو تم سمجھنا چاہو، سنجیدگی سے کہتا ہوا رافع مردہ قدموں سے واپس وہاں سے مر گیا تھا۔

اچھا ہی ہوا رافع ملک کہ تمہیں مجھ پر شک ہو گیا اب خدا سے یہ دعا ہے اس شک کی بھینٹ چرھ جائے یہ نام نہاد رشتہ جو تمہارے ساتھ میرا ہے، رافع کو جاتے دیکھ آنٹ نے مسکرا کر کہا تھا۔

بار بار آنٹ اور اس لڑکے کا عکس اس کی آنکھوں کے سامنے لہرا رہا تھا جو رافع کی برداشت سے باہر ہو رہا تھا، رہ رہ کر اسے خود پر غصہ آ رہا تھا کہ وہ سب دیکھنے کے باوجود بھی خاموش کیوں رہا وہ چاہتا تو آنٹی اور اس لڑکے کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیتا وہ اتنا کمزور تو نہیں تھا جتنا وہ اس وقت خود کو محسوس کر رہا تھا اپنی منکوحہ کو کسی دوسرے مرد کے ساتھ دیکھ کر، یہ سوچتا ہوا رافع واپس سے آنٹی کے گھر کی جانب مر گیا تھا اگر آج وہ بنا سوال کیے یہاں سے چلا جانا تو ساری زندگی اسے اس بات کا افسوس رہتا۔

کون تھا وہ لڑکا آیت، گھر کے اندر داخل ہوتی آیت کا ہاتھ پکڑ کر روکتا ہوا رافع سرخ آنکھیں لیے اسے ہی دیکھ رہا تھا شاکڈ کھڑی رافع کی آنکھوں سے خوف محسوس کر رہی تھی۔

کون لڑکا، اور میرا ہاتھ چھوڑو درد ہو رہا ہے مجھے، رافع کی مضبوط گرفت سے آنٹ منمنائی تھی۔

کیوں میرے ہاتھ پکڑنے سے تمہیں درد ہو رہا تکلیف ہو رہی ہے مہری تکلیف کا کیا جو تمہیں اسے کے ساتھ دیکھ مجھے محسوس ہوئی ہے، آنٹ چھڑوانے کی کوشش میں ہلکان ہوتی آنٹ ساکت ہوئی تھی۔

کس لڑکے کی بات کر رہے ہو تم، وہ ہی جس سے تھوڑی دیر پہلے تم مسکرا کر پھول وصول کر رہی تھی اس ہی لڑکے کی بات کر رہا ہوں میں، دانت دبائے وہ ضبط سے بولا تھا۔

تمہیں کیا تکلیف ہے میں جس سے بھی پھول وصول کروں بات کروں کچھ بھی کروں تمہیں اس سے مطلب، رافع کی ہلکی پڑتی گرفت پر وہ جھٹکے سے اپنا ہاتھ چھڑوا گئی تھی۔

کون ہو تم مجھ سے سوال پوچھنے والے، آنٹ نے نفرت سے پوچھا تھا۔

شوہر ہوں تمہارا، کون سا کیسا شوہر کہاں کا شوہر بھائی، رافع کے شوہر کہنے پر تمسخر سے کہتی ہوئی وہ اسے بھائی کہتی ہوئی قہقہ لگا گئی تھی۔

بھائی، رافع کے حلق سے بمشکل آواز نکلی تھی۔

تم تو میرے رشتے میں بھائی بھی نہیں لگتے رافع، شوہر تو پھر بہت دور کی بات ہے، تم بکواس کر رہی ہو، بے یقینی سے دیکھتا ہوا رافع خود کو سنبھالنے کی سعی کر رہا تھا۔

بکواس میں نہیں تمہارے والدین نے کیا ہے جو تمہارے سگے والدین بھی نہیں ہیں رافع، جھوٹ بول رہی ہو تم، رافع کا کھوکھلا لہجہ آنٹ کو قہقہ لگانے پر اکسا گیا تھا۔

یہ سب ان سے پوچھنا اور رہی بات اس نکاح کی یہ تو تم لگام ڈالنے کی خاطر جھوٹ تھا جسے تم سچ سمجھ بیٹھے قصور تمہارا بھی نہیں ہے میں بھی یہ سمجھتی تھی آج سے چند سال پہلے تک، کہ میری قسمت میں چاند سا شوہر نہیں بلکہ سانولا شخص ہے جو نا تو معیار پر اترنا ہے اور نا ہی میری رنگت پر، رافع کی آنکھیں حیرت سے کھلی تھی۔

وہ سب ڈرامہ تھا رافع، وہ ان سکیورٹی فیل کرنا، تم سے محبت کا اظہار کرنا، سب ڈرامہ تھا، کبھی سوچا ہے کہ مجھے تم سے محبت کیوں ہوگی ایسا کیا ہے نا شکل اچھی ہے تمہاری اور نا ہی دولت ہے تمہارے پاس، اسے بولتے دیکھ رافع نے اپنے لب بھینچے تھے۔

اک ایسا شخص سے شادی کیسے کرلوں جس کے اپنے والدین نے اسے پلا جھاڑ لیا ہو، رافع نے کرب سے آنکھیں بند کی تھیں۔

ایک اور بات رافع اب تم آزاد ہو اور میں بھی اس جھوٹ سے، دوبارہ مجھے ہاتھ لگانا تو دور اپنی یہ سیاہ شکل بھی مت دکھانا، کرب سے آنکھوں اترتی نمی کو ضبط کرنا ہوا مثبت میں ہلانا ہوا وہاں سے جانے کے لیے مرا تھا۔

کوئی شکوہ یا کوئی بددعا نہیں دو گے، رافع کو خاموشی سے جاتے دیکھ آنٹ نے حیرت سے پوچھا تھا۔

میں کم ظرف لوگوں پر اپنے قیمتی الفاظ ضائع نہیں کرنا، کچھ کہنے کے لیے بچا ہوگا تو کچھ کہوں گے، آنٹ کے یوں ہی بولتے چھوڑ وہ وہاں سے گیا تھا۔

آپ کو نہیں لگتا نثار صاحب کہ اب ہمیں رافع اور آیت کی شادی کر دینی چاہیے، عشرت بیگم کی آواز پر رافع کے قدم جامد ہوئے تھے۔

میں کیسے ایسی لڑکی سے شادی کرسکتا ہوں جو میرے نکاح میں ہونے کے باوجود حرام رشتے بناتی پھر رہی ہے، جس کی نظر میں میری کوئی اہمیت ہی نہیں ہے، رافع کی آنکھیں حددرجہ سرخی لیے ہوئی تھی وہ انکار کرنے کی ان کے کمرے میں جانے کے لیے بڑھا تھا کہ عشرت بیگم کی اگلی بات سن کر اس کے چہرے کے تمام رنگ ایک ساتھ فق ہوئے تھے۔

اب ہمیں رافع کو یہ بتا دینا چاہیے کہ اس کا آنٹ سے نکاح نہیں ہوا یہ تو بس اسے آنٹی کے نام کے باندھنے کے لیے کہا گیا تھا تاکہ وہ چاہ کر بھی کسی اور کی مائل نا ہوسکے، اپنی ماں کے منہ سے نکلے الفاظ رافع کے درد میں مزید اضافہ کر گئے تھے۔

امی جی کیا آپکا بیٹا اتنا نفس کا کمزور تھا جو اسے نکاح کا نام دے کر باندھ دیا جائے، رافع کی سرخ آنکھوں میں شکوہ دیکھ عشرت بیگم چونکی تھی۔

امی جی میں بھی کیا کہہ رہا ہوں میں تو آپ لوگوں کا بیٹا بھی نہیں ہوں، رافع نے ان پر حیرت کا پہاڑ گرایا تھا۔

مجھے اس بات کی تکلیف نہیں ہے کہ میں آپ کا بیٹا نہیں ہوں بس شکوہ ہے پر پھر بھی درد ہو رہا ہے آپ لوگوں کے جھوٹ بولنے سے، میری زندگی کا سب سے برا سچ جو مجھ سے چھپایا گیا اور دوسرا جھوٹ یہ کہ آنٹ میری منکوحہ ہے، کیا میرا کردار آپ لوگوں کی نظرون میں اتنا مشکوک تھا کہ مجھے ایک جھوٹ کے سہارے باندھ دیا جائے، خدا نخواستہ اگر میرا کردار آپ لوگوں کی سوچ جیسا ہونا تو کیا یہ نکاح کا ڈرامہ مجھے کچھ بھی کرنے سے روک لیتا، ہر گز نہیں روک سکتا تھا، انہیں چپ دیکھ وہ خود سے ہی جواب دے گیا تھا۔

رافع، انہیں ساکت بیٹھے دیکھ رافع وہاں سے جانے کے لیے مرا تھا کہ نثار صاحب کی آواز پر رکا تھا بنا ان کی طرف دیکھے وہ گویا ہوا تھا۔

اگر آپ دونوں نے مجھے کبھی بھی اپنا بیٹا سمجھا ہو تو میرے اور آنٹ کی شادی کے خواب دیکھنا بند کردیں کیونکہ میں آنٹ سے شادی نہیں کروں گا، نثار صاحب کا سر جھکا تھا جبکہ عشرت بیگم لپک کر رافع کے پاس آئیں تھیں رافع ہم سے شکوہ کرو، خاموش مت رہو بیٹا، رافع کی خاموشی انہیں ڈرا رہی تھی۔

بہت سوال ہیں جو مجھے ٹھیک سے سانس نہیں لینے دے رہے پہلے میں خود سے لڑ لوں پھر سوال بھی کروں گا اور ان کے جواب بھی لوں گا، ضبط سے کہتا ہوا وہ وہاں رکا تھا۔

نثار ہمارا بچہ ہم دور ہو جائے گا، ہمیں اسے پہلے ہی سب بتا دینا چاہیے تھا، رافع کو جاتے دیکھ عشرت بیگم تڑپ کر بولیں تھیں۔

تمہیں اس کے دور جانے کا ڈر کھا رہا ہے مگر رافع کو یہ سب بتایا کس نے ہے مجھے اس تک پہنچنا ہے، نثار صاحب کو سنجیدگی سے بولتے دیکھ عشرت بیگم انہیں دیکھ کر خود بھی ذہن دوڑانے لگی تھیں۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.