ڈیڈ مجھے ضروری بات کرنی ہے، سرفراز درانی کے کیبن میں آتے ہی بالاج نے کہا تھا۔
ایکسکیوزمی میں آپ سے اس پروجیکٹ کے بارے میں بعد میں بات کرنا لیٹ ہوں۔ کلاس سے ایکسکیوز کرتے سرفراز نے بالاج کو بیٹھنے کا اشارہ کیا تھا۔
ڈیڈ ہمیں اب عنایا کی شادی کر دینی چاہیے، بالاج کے اچانک سے بولنے پر سرفراز درانی چونک اٹھے تھے۔
یہ تمہیں اچانک سے کیا سوجھی ہے، سرفراز درانی نے بالاج کو بغور دیکھتے پوچھا تھا جو ہاتھوں کو آپس میں مسلتا ہوا اپنی پریشانی کو کم کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
یہ سب کہنے کے لیے تمہیں فاریہ نے کہا ہے، سرفراز کو ذرا دیر نہیں لگی سمجھنے میں۔
اگر فاریہ مجھ سے نا کہتی بٹ بھی ڈیڈ میں آپ سے یہ ہی بات کرنے والا تھا، مانتا ہوں ڈیڈ آپ کی سییکڈ میرج ہم دونوں لے لیے کوئی گڈ نیوز نہیں تھی مجھے بھی شاکڈ لگا تھا مگر اس کا پر سمجھ گیا زینب مما کو میں نے ایکشیپٹ کر لیا تو عنایا کیوں نہیں اشیپٹ کر پائی زینب مما کو چھوڑ دیتے ہیں یہ سوچ کر کہ عنایا مام کی جگہ کسی کو بھی نہیں دینا چاہتی مگر فاریہ سے اس کی کیا دشمنی ہے وہ کوئی نا کوئی بہانا ڈھونڈتی رہتی ہے فاریہ کو ہرٹ کرنے کا اسے ڈی گرید کرنے، بالاج کو سنجیدگی سے کہتے سن سرفراز درانی خاموش رہے تھے۔
یہ سب کہتے ہوئے تمہاری آنکھیں نم کیوں ہو رہی ہیں بالاج، بالاج کی نم ہوتی آنکھوں کو دیکھ سرفراز درانی نے اسے بغور دیکھتے پوچھا تھا۔
عنایا مجھے آج بھی اس دن کی طرح اتنی ہی عزیز ہے ڈیڈ جب میں نے اسے پہلی بار گود میں لیا تھا اور وہ میری گود میں آتے ہی چپ ہو گئی تھی، پتا نہیں ڈیڈ کیوں سب کچھ بدل گیا مام گئیں تھی تو عنایا صرف آپ سے دور ہوئی تھی پر وہ اب ہم دونوں سے ہی بہت دور ہو گئی ہے، ہم سے بات تک کرنا پسند نہیں کرتی ہمارا ہونا یا ہونا اس کے لیے معنی ہی نہیں رکھیا، اپنی اندر کے غبار کو نکالتا ہوا بالاج بکھرا تھا۔
عنایا کو بدلنے میں کہیں نا کہیں ہم ہی ذمہ دار ہیں بالاج، سرفراز درانی نے سر جھکا کر کہا تھا۔
اب ہمیں ہی اپنی عنایا کو واپس لانا ہوگا، بب ڈیڈ کیسے، بالاج نے فورا سے پوچھا تھا۔
تمہاری نظر میں ہے کوئی لڑکا جو ہماری عنایا کو اپنی محبت سے پہلے جیسا کردے، سرفراز درانی نے پرامید لہجے میں کہا تھا۔
جی ڈیڈ ایک دو لڑکے ہیں میری نظر میں، سرفراز درانی نے پر سوچ انداز میں گردن ہلائی تھی۔
تم بات آگے بڑھاؤ جب تک میں پراپرٹی کے پیپر تیار کروانا ہوں تاکہ عنایا کو اس کے حق کے ساتھ رخصت کر سکوں، سرفراز درانی کے کیبن کے ڈور ناب پر ہاتھ رکھے کھڑی زینب درانی رکی تھی۔۔
ڈیڈ میرا خیال ہے جہاں ستر فیصد پراپرٹی عنایا کے نام ہے تو کیوں ہم دس فیصد اور عنایا کے نام کردیں اور اسے شادی کے بعد بھی ہمیشہ کے لیے اپنے ہ ساتھ رکھ لیں، ایسے میں وہ جب چاہے گی اپنے اور اپنے سپیڈ کے ساتھ نیو بزنس بھی اسٹارٹ کربا چاہے گی تو آرام سے اس کی ہیلپ ہو جائے گی۔
ستر فیصد پراپرٹی عنایا کے نام سن زینب درانی کو اپنے پیروں تلے زمین کھینچتی ہوئی محسوس ہوئی تھی۔
ایسے کیسے ہو سکتا ہے میرے سالوں کی محنت پل بھر میں بھر میں ڈھیر ہو سکتی ہے، غم و غصے کے تاثرات لیے زینب درانی ضبط سے مٹھیاں بھینچ گئی تھیں تمہاری بات میں پوائنٹ ہے ایسے میں عنایا ہماری نظروں کے سامنے رہے گی تو محفوظ بھی رہے گی۔۔ ان دونوں کے درمیان ہوتی گفتگو سن کر زینب درانی کے ذہن میں ایک عکس لہرایا تھا جسے سوچ کر ان کے لبوں پر جاندار مسکراہٹ رہتی تھی۔
کب آ رہے پاکستان راحیل، جب آپ بلائیں گی مما جب ہی حاضر ہوجاؤں گا، راحیل کی جانب سے مثبت جواب سن کر انہوں نے اپنے ذہن میں چلتی سوچوں کو یرتیب دی تھی۔
°° °°°°° رافع کھانا لگا دوں تمہارے لیے، کہاں کھوئے ہوئے ہو میں کب سے پوچھ رہی ہوں اور تم جواب ہی نہیں دے رہے، رافع کو گہری سوچ میں غرق دیکھ مسکانے اسے ہلایا تھا۔
عجیب سی الجھن کا شکار ہو رہا ہوں بھابھی، رافع نے بہمیڈ باندھی تھی۔
کسی الجھن، مسکان جو رافع کے بھابھی ہونے کے ساتھ اس کی خالہ ذات تھی جس وجہ سے اپ کی کافی اچھے اندر اسٹینڈنگ ہونے کی وجہ سے رافع نے اس سے بات شبیر کرنا صحیح لگا تھا۔
ایک لڑکی ہے بھابھی عجیب سی ہے، آنٹ کے علاوہ تم کسی اور لڑکی کے بارے میں بات کر رہے ہو یہ آنٹ کو پتا تو ہے ناں، رافع کے منہ سے پہلی بار کسی اور لڑکی کا سن کر مسکان کو حیرت ہوئی تھی۔
نہیں پتا اسے پر امی کو پتا ہے اور جیسا آپ سوچ رہی ہیں ویسا کچھ بھی نہیں ہے میں اچھے سے جانتا ہوں کہ میری منکوحہ آنٹ ہے جو سال دو سال بعد رخصت ہوکر میرے گھر آ جائے گی۔ منکوحہ لفظ پر مسکان نے نظریں جھکائی تھیں جو رافع کی نظروں سے مخفی نہیں رہی تھی۔
بہت اچھی بات ہے رافع کہ تم اپنے رشتوں کا مان رکھنا جانتے ہو مگر یہ لڑکی کون ہے جس کے بارے میں تم اس قدر سوچ رہے ہو۔ مسکان نے پریشانی سے پوچھا تھا۔
اس لڑکی سے ملاقات میری کل ہی یونیورسیٹی کے باہر ہوئی تھی عنایا نام ہے اس کا، ساتھ ہی وہ ساری بات مسکان کے گوش گزار کر گیا تھا۔
ہاں تو اس میں عجیب بات کیا ہے، رافع کی معصومیت پر مسکان نے مسکرا پوچھا تھا۔
عجیب بات یہ ہے کہ میں اس سے آج بھی ملا پتا نہیں کیوں میں اسے نا نہیں کرسکا، اس میں عجیب لگنے والی کوئی بات نہیں ہے تمہیں انسانیت کے تحت اس سے ہمدردی ہوئی اس لیے تم اسے منع نہیں کرسکے، رافع نے نفی میں گردن ہلائی تھی۔
کوئی اور بھی بات ہے کیا جو تم نے مجھے نہیں بتائی ہو، رافع کو لب بھینچے بیٹھے دیکھ مسکای نے پوچھا تھا۔
ویٹ اس نے صرف بس کہنے کے لیے پورا ریسٹورنٹ بک کروایا اور اسے ایسے ڈیکوریٹ کروایا جیسے میں اس کے ساتھ ڈیب پر آیا ہوں، اس کا انداز، اس کا لہجے سے ایسا بلکل نہیں لگ رہا تھا کہ ہم دونوں ایک انجان ہوں، رافع نے پریشانی سے اپنے بالوں میں ہاتھ چلائے تھے۔
اس کی نظریں کچھ اور اس کے الفاظ کچھ اور کہہ رہے تھے بھابھی، تم ڈر رہے ہو اس لڑکی اور اس کے انداز سے، میں ڈر نہیں رہا بھابھی مگر کچھ ہے جو مجھے اندر سے ڈرا رہا ہے، عنایا کا مسکرانا عکس اس کی آنکھوں کے سامنے لہرایا تھا جس پر اس نے آنکھیں بند کی تھیں۔
تمہیں پریشان ہونے کوئی ضرورت نہیں ہے تم ہی نے تو بتایا کہ وہ ہائے فائی فیملی سے تعلق رکھتی ہے تو اس کا انداز تو عام ہے اور رہی بات ریسٹورنٹ ڈیکوریٹ کروانے کی تو یہ امیر پیسہ پانی کی طرح بہانے کا موقع ڈھوندتے ہیں، اب چھوڑو اسے سوچنا کھانا لگا رہی ہوں کھا لینا، رافع نے گردن ہلائی تھی۔
امی اور مایرہ نے کھانا کھا لیا، اکیلے کھانا کھانے کا سوچتے ہوئے رافع نے پوچھا تھا۔
وہ کھانا کھا کر اپنے کمرے میں جاچکی ہیں، اور ابو اویس بھائی کب آئیں گے، وہ اور ابو تو آج لیٹ آئیں گے اس لیے تم کھانا کھا لو، ، رافع کے سامنے کھانا رکھتی ہوئی مسکان مسکرا رہی تھی۔
بھابھی معیر کو بھیج دیجئے گا میرے کمرے میں، کشف اور معیر دونوں سو چکے ہیں تو دیور جی آپ کھانا کھائیں اور اپنے کمرے میں جا کر آرام کریں، مسکان کے ہنس کر کہنے پر رافع کھانا کھانے میں مصروف ہوا تھا۔
***
یہ گھر ہے کوئی ہوٹل نہیں ہے عنایا درانی جہاں تم جب دل کیا منہ اٹھا کر آجاتی ہو، عنایا کو مسکراتے دیکھ زینب درانی کلس اٹھی تھیں تب ہی اس راستے میں حائل ہوئی تھیں۔
یہ گھر میرا ہے زندگی میری ہے تو مرضی بھی میری ہی ہوگی کہ کب مجھے آنا ہے کب جانا ہے اور کب نہیں آنا یہ سب کچھ میں طے کروں گی تاکہ آپ اے ٹو زی، سردمہری سے کہتی ہوئی وہ آنکھوں میں نفرت لیے بولی تھی۔
عنایا بچے تم میرے لیے فاریہ جیسی ہو مجھے تمہاری بھی اتنی ہی فکر ہے جتنی فاریہ کی، عنایا کی پریشانی پر ناگواری کے بل پڑے تھے۔
اوہ، اپنے لیے اتنی فکر دیکھ کر میری آنکھوں میں آنسو آ گئے او مائے گاڈ ایم سو لکی، بھرپور ادکاری کرتی ہوئی عنایا زینب درانی کو حیران کر گئی تھی۔
کیسی لگی میری ایکٹنگ، ویسے دم دار تو ہوگی آفٹر سیکھی جو آپ سے ہے، عنایا کے طنز پر زینب درانی نے ناگواری سے گردن موڑی تھی۔
یہ جو میٹھی چھری والا انداز ہے ناں سرفراز درانی اور بالاج درانی کو پاگل بنا سکتا ہے پر افسوس مجھ پر اس کا ذرا ایر نہیں ہونا، اوہ سا بھی نہیں ہونا، ہونٹ لبکائے وہ انگشت کی انگلی سے پیمائش کرتی معصومیت سے بولی تھی اس لیے اپنے محبت بھرے جملہ مجھ پر ویسٹ نا کریں، کیونکہ میں آپ کو اچھے سے جانتی ہوں، دونوں ہاتھ سینے پر باندھے کھڑی وہ زینب درانی کے لب سلے دیکھ مسکرا رہی تھی۔
پر بار ادکاری نہیں ہوتی، زینب درانی کے کہتے ہی عنایا کا فلک شگاف قہقہ درانی مینشن میں گونجا تھا۔
جیسے تو میں تمہیں جانتی ہی نہیں زینب درانی، کیا مقصد ہے اس کے پیچھے، آئی برو اچکا کر پوچھتی ہوئی تمسخر سے مسکرائی تھی۔
میں آپ کو آج سے نہیں بارہ سال پہلے سے جانتی ہوں تو پلیز میرے سامنے یہ اچھا بننے کی ناکام کوشش مت کیا کریں، وہ دو کافی ہیں پاگل بننے کے لیے، عنایا نے انہیں بولنے کے لیے اکسایا تھا۔
کیا ہم سب بھول کر نئی شروعات نہیں کر سکتے، اووو پلیز مجھ سے ہینڈل نہیں ہو پا رہی آپ کی اچھائی کیونکہ میں اچھے سے جانتی ہوں آپ کی فطرت، میں نہیں بھولی کچھ بھی اور نا ہی کبھی بھولوں گیی انڈرسٹینڈ، یہ لڑکی جلدی سے قابو میں آنے والی نہیں ہے، عنایا کو بولتے دیکھ زینب درانی سوچ کر خود پر ضبط کر گئی تھیں۔
آپ وہ ہی ہیں جس نے اپنی اس میٹھی زبان کے ذریعے میرا ہر رشتہ مجھ سے چھین لیا، عنایا کی آنکھوں میں نمی ایرتے دیکھ زینب درانی کو پرسکون کر گئی تھی۔
گ میں تو وہ رات بھی نہیں بھولی زینب درانی جس رات میں نے تمہارا گھٹیا اور نیچ پن دیکھا تھا، میری پشت اتنی کمزور ہے کہ میں اس رات کا بدلہ نہیں لے سکی تم سے، اس رات کے ذکر پر عنایا کی آنکھیں خطرناک حد تک سرخ ہوئی تھیں۔
مگر یہ باب ہمیشہ یاد رکھنا عنایا درانی ادھار نہیں رکھتی سود سمیت لوناتی ہے انتظار کرنا اس دن کا جس دن میں حساب برابر کروں گی، ابھی کے لیے اس راز کو راز رہنے دیتے ہیں پھر کبھی فرصت سے بات کریں گے اس پر، عنایا کے قہر زدہ لہجے سے زینب درانی کے وجود میں خوف کی لہر دوڑی تھی۔
اور ہاں اپنی اس بیٹی کو مجھ سے دور ہی رکھا کرو ورنہ کسی دن میرے ان خوبصورت ہاتھوں سے ضائع ہو جائے گی، میں اپنی زبان کی کتنی پکی ہوں یہ تم اچھے سے جانتی ہو اور پھر یہ نا کہنا کہ میں نے کرنے سے پہلے تمہیں بتایا نہیں، دھمکانے والے لہجے میں کہتی ہوئی گہرا سانس خارج کرتی مسکرائی تھی۔
فضا، ، یا میڈم، عنایا کی پہلی آواز پے فضا اس کے سامنے موجود تھی۔
ہاٹ کافی بنا کر میرے روم میں آنا اور ہاں گاڑی میں کیک رکھا ہے تھوڑا وہ بھی کافی کے ساتھ لے آنا، میڈم ڈنر تیار ہےعنایا کے کافی کے حکم پر فضتے سر جھکا کر پوچھا تھا۔
بھوک نہیں ہے مجھے پر ایک کام کرنا جو کیک میں لائی ہوں اسے میرے دشمنوں کی پہنچ سے دور رکھنا وہ ہضم نہیں کرپائے گئے، زینب درانی کو دیکھ کر کہتی ہوئی وہ اپنے روم کی سمت بڑھ گئی تھی۔
یہ لڑکی میری سوچ سے زیادہ چالاک ہے، عنایا کو جاتے دیکھ وہ غصے سے پکاری تھیں۔