Chapter 4: بالاج کا غصہ

وہیں فاریہ کے لرزتے وجود میں سکون کی لہر دوڑی تھی عنایا کو بھری آنکھوں سے بالاج کو دیکھتے پاکر فاریہ اس کے بے بسی پر مسکرا بھی سکی تھی بالاج کا اٹھا ہاتھ اس کے رخسار پر نہیں اس کے وجود پر لگتا ہوا اسے اندر تک زخمی کر گیا تھا۔

پاگل ہو گئی ہو تم عنایا صحیح غلط کا فرق نظر نہیں آنا تمہیں اگر آج میں وقت پر نا آنا تو تم نجانے فاریہ کے ساتھ کیا کرتی، اتنی بھی کیا نفرت ہو گئی جو تم ہر حد پار کر گئی ہو، بالاج کی آواز کسی گہری کھائی سے آتی محسوس کرتی عنایا کی آنکھوں سے آنسو رواں ہوئے تھے جو ابر کرم سے چپ کر اس کی انا کی پاسداری کر رہے تھے۔

کیا ہو گیا ہے تمہیں عنایا، اپنے کیے پر پچھتاتا ہوا بالاج لہجے میں نرمی لیے عنایا کی جایی بڑھا تھا۔

ہاتھ مت لگانا مجھے، سرخ آنکھیں لیے وہ بالاج کو اپنے پاس آتے دیکھ خود دو قدم پیچھے ہوئی تھی۔

عنایا ایم سوری غصے میں خیال نہیں رہا مجھے، بالاج کے لہجے میں عنایا کے لیے فکر محسوس کرتی فاریہ اپنی جیتی ہوئی بازی کو ہار میں تبدیل ہوتے دیکھ پریشان ہوئی تھی۔

تمہیں خیال نہیں رہا، عنایا کا درد کرب ناک قہقہے میں بدلا تھا۔

صحیح کہتے ہیں کہ بیٹے ہمیشہ باپ پر ہی جاتے ہیں، مگر یہ بات میں کیسے بھول گئی کہ سرفراز درانی کا بیٹا بھی ان کے جیسا ہی ہوگا جب وہ اس کی عورت کی ہم بیٹی کو ہی اپنا سفر منتخب کرسکتا ہے تو میرا سگا کیسے رہ سکتا ہے۔ تیز ہوتی بارش کے باعث اس کے ہونٹ نیلے پڑنے لگے تھے مگر وہ تو ڈھیٹ بنی ہوئی تھی۔

عنایا بات سنو، میرا نام بھی می لو اپنی زبان سے مجھے غیروں کے منہ سے اپنا نام سنا پسند نہیں، بالاج کی آنکھیں پھٹی تھیں جبکہ عنایا کا لہجہ ہر جذبات سے عاری تھا۔

دس سال پہلے میں مسکین کے ساتھ یتیم بھی ہو گئی تھی مگر پھر بھی زندہ تھی صرف ایک رشتے کے سہارے، اپنے بھیا کے سہارے مگر آج میرا وہ بھائی مر گیا اب سے عنایا درانی کا اس دنیا میں کوئی رشتہ باقی نہیں رہا، بالاج کو ساکت کرتی وہ خود بھی بکھری تھی۔

اللہ پاک میرے محروم رشتوں کی مغفرت فرمائے، جیت مبارک ہو تمہیں فاریہ ندیم مگر اسے میری ہار مت سمجھنا، کرے ضبط کا مظاہرہ کرتی ہوئی وہاں سے گئی تھی۔

سنا تم نے اس نے کیا کہا فاریہ میں مر گیا اس کے لیے کیسے کہہ سکتی ہے یہ بھائی ہوں میں اس کا ایسے رشتے ختم تھوڑی ہوتے ہیں، عنایا کا سنجیدہ لہجہ بالاج کے اندر اسے ہمیشہ کے لیے کھو دینے کا خوف پیدا کر گیا تھا جو حقیقت میں بدلنے والا تھا۔

کہاں جا رہے ہیں، بالاج کو جاتے دیکھ فاریہ نے اس کا ہاتھ پکڑا تھا۔

اسے سمجھاؤں گا کہ ایسے کہہ دینے سے رشتے ختم نہیں ہوتے، بالاج کے لہجے کی گھبراہٹ فاریہ کی شکست ٹھہری تھی۔

ابھی وہ غصے میں ہے ویسے کچھ نہیں سمجھے گی، پریشانی پر ہاتھ رکھے وہ اپنی اکھڑتی سانسوں کو بحال کرنے لگا تھا۔

کہ عنایا کے روم سے آتے شور کی سمت متوجہ ہوا تھا۔

مام آپ کیا گئیں میں بھی مر گئی سب کے لیے ڈیڈ اور بھیا دونوں بدل گئے مام، کوئی نہیں ہے میرا مر گئے سب کے سب، ڈریسنگ پر رکھے سامان کو ہاتھ مار کر زمین بوس کرتی ہوئی وہ اپنے اٹھتے درد کو کم کرنے کی خاطر چلائی تھی۔

پل بھر میں روم کی حالی بکھری تھی جگہ جگہ کانچ کے ٹکڑے بیڈ کے تمام پلوز زمین پر پڑے ماتم کناں تھے۔

پلازو میں اٹھتے پاؤں کے باعث وہ اوندھے منہ فرش پر گری تھی، وہیں فرش بکھرے پر شیشے کی ٹکڑے عنایا کی کلائی پر گھپ گئے تھے جہاں سے خوب تیزی سے بہنا شروع ہوا تھا اور ہوش و حواس سے غافل ہوئی تھی۔

سرفژاز سر، بالاج سر، عنایا میڈم، فضا جو عنایا کے روم سے آتی آوازوں کو سینے ہی روم دوسری چابیاں لائی تھی، مگر ڈور آن لاک کرتے ہی وہ واپس باہر کی سمت بھاگی تھی۔

کیا ہوا ہے عنایا کو، سرفراز درانی فورا سے آئے تھے فضا کی ڈری ہوئی آواز سکر وہیں بالاج بھی دوڑا آیا تھا۔

عنایا میری جان، عنایا کی کلائی سے بہتے خون کو دیکھ کر سرفراز تڑپ اٹھے تھے۔

بالاج اٹھاؤ اسے، بالاج جو عنایا کی حالی دیکھ کر خود کو اس کی حالی کا ذمہ دار سمجھ رہا تھا۔ فورا سے عنایا کو اٹھا کر ہسپتال کے لیے نکلے تھے جبکہ فاریہ اور زینب گھر پر ہی رکی تھی۔

کیا ہوا ہے اسے، زینب کو ایک ایک گوش گزار کرتی فاریہ بے دلی سے اپنے روم کی سمت بڑھی تھی۔

جدا کرے مر جائے، نفرت سے کہتی ہوئی زینب درانی اپنے روم میں بند ہوئیں تھیں۔

ہمت کیسے تمہاری بالاج عنایا پر ہاتھ اٹھانے کی، ڈیڈ غصے میں ہو گیا، شرمندگی سے سر جھکائے بالاج نے پرنم لہجے میں کہا تھا۔

ڈیڈ، بکواس بند رکھو اپنی بس دعا کرو عنایا کو کچھ نا ہو ورنہ میں تمہارے ساتھ وہ کر گزروں گا جو میں خود بھی نہیں جانتا، عنایا کے سر پر کھڑے شہر کے معروف ڈاکٹرز اسے بچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے تھے مگر خون زیادہ بہہ جانے کے باعث حال خراب ہو گئی تھی عنایا کو بچانا ڈاکٹرز کو ناممکن لگ رہا تھا مگر اگلے چند منٹوں بعد عنایا کے وجود میں زندگی جینے کی رمق دوڑی تھی جس کے باعث ڈاکٹرز کی محنت رنگ لائی تھی۔

کیسی ہے اب عنایا، خطرے سے باہر ایک آدھ گھنٹے بعد مکمل ہوش بھی آ جائے گا، ہم مل سکتے ہیں، سرفراز درانی نے تڑپ کر پوچھا تھا۔

فی الحال نہیں، عنایا کے منع کرنے پر ہی ڈاکٹر وہاب نے منع کیا تھا ورنہ عنایا سے ملنے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں تھا۔ سرفراز درانی کے شانے پر ہاتھ رکھتے ہوئے وہاں سے گئے تھے۔

°°°°°°° کتنی عجیب ہے ناں زندگی بھی کبھی سب کچھ دے کر چھین لیتی ہے اور کبھی کچھ نا دے کر بھی بہت کچھ دے دیتی ہے، ہر چیز پرفیکٹ چاہیے مجھے فلاور سے لے کر گلاس تک ہر چیز خوبصورٹ ہونی چاہیے۔

ریسٹورنٹ کے پل ایریا کو ڈیکوریٹ کرواتی ہوئی وہ حددرجہ پوزیسوو ہو رہی تھی۔

یہ یہاں واز یہاں سے اٹھاؤ سمجھ نہیں آیا تمہیں میں نے کیا کہا تھا مجھے ہر چیز پرفیکٹ چاہیے، عنایا کی غصے بھری آواز سن کر ویٹر کے ہاتھ کانپ اٹھے تھے۔

سوری میم، واز اٹھا کر جانا ہوا ویٹر ایک نظر عنایا کو ہاتھ میں پکڑے فون پر پڑی تھی جہاں ٹائمر آن تھا۔

یہاں کھڑے ہوئے کیا دیکھ رہے ہو جلدی کرو، اسے دیکھ عنایا نے فون پر لگا ٹائمر دیکھ کر بولی تھی۔

ہری اپ گائز، ان سب کے سروں پر توائی کی توپ رکھے وہ ہر چیز کو دیکھ کر مطمئن ہوئی تھی۔

اوکے ناؤ یو گائز گو، اب آپ سب جا سکتے ہیں، عنایا کا حکم ملتے ہی سب گدھے کے سر سے سینگ کی طرح غائب ہوئے تھے۔

یہ سب تو پرفیکٹ ہو گیا ہے، اب عنایا درانی تمہیں بھی پرفیکٹ دِکھنا ہے، مسکرا کر کہتی ہوئی وہ تیار ہونے کی خاطر روم کی جانب کی تھی جو اس نے صبح سے بک کروایا ہوا تھا۔

کہاں رہے گئے پروفیسر، ٹیبل پر بیٹھی وہ رافع کا انتظار کر رہی تھی جو اس کے بتائے ہوئے وقت سے پانچ منٹ لیٹ ہو گیا تھا۔

اب آپ کا پیر کیسا ہے، رافع نے آتے ہی اس سے پوچھا تھا۔

بالاخر اس کا انتظار ختم ہوا تھا۔

یہاں رافع، پرپل کلر کی لانگ فراک پہنے رافع کو وہ نازک سی گڑیا لگی تھی جو لائٹ میک اپ کے ساتھ اپنی ہائی لائٹ کیے بالوں کو ہائی ٹیل پونی میں مقید کیے بلا کی خوبصورت لگ رہی تھی۔

عنایا پر سے نظریں ہٹتے ہی اس کی نظریں خوبصورت سے ڈیکوریٹ ہوئے ریسٹورنٹ پر اٹھی تھیں جسے دیکھ کر رافع کو عجیب لگا تھا۔

یہ اتنا کیوں سجا ہوا، رافع نے حیرت سے پوچھا تھا۔

اچھا نہیں لگ رہا ہے کیا تمہیں، رافع کے سوال پر عنایا کو ایسا ہی لگا تھا جب ہی وہ سوال کر گئی تھی۔

نہیں اچھا لگ رہا ہے جیسے یہاں کوئی بوائے فرینڈ اپنی گرل فرینڈ کو پرپوز کرنے والا ہو، رافع کو جو لگا تھا اس نے صاف گوئی سے کہا تھا۔

کیا کبھی ایسا نہیں ہو سکتا کہ کوئی لڑکی اس طرح سے اپنی محبت کا اظہار کرے، حسری بھری نگاہوں سے رافع کو دیکھتی ہوئی وہ پوچھ رہی تھی جبکہ رافع تمام یر سجاوٹ کو دیکھ کر داد دیتا ہوا مسکرا رہا تھا۔

سوچنے اور بہت اچھا لگتا ہے کہ کسی لڑکی نے کسی لڑکے کو پرپوز کہا حقیقت میں یہ سب کہاں ہونا ہے ڈراموں اور کہانیوں میں ہی یہ سب سینے کو ملتا ہے اور اچھا بھی لگتا بندے کا دل بہل جانا ہے، تمہیں خواہش ہے کہ کوئی لڑکی تمہیں بھی پرپوز کرے، رافع کو مسکراتے دیکھ وہ کھوئے ہوئے انداز میں بولی تھی۔

ہمہ م ہے بھی اور نہیں بھی، کیا مطلب، مطلب کو چھوڑیں اب آپ کا پیر کیسا ہے، عنایا کی نظریں فورا اپنے پیروں پر گئی تھی جو فراک کے نیچے چھپے ہوئے تھے۔

آپ کے سامنے کھڑی ہوں، رافع کا فکر سے پوچھنا ہی اسے ایک الگ ہی دنیا میں لے گیا تھا۔

جی، نا سمجھی میں پوچھتا ہوا وہ اس کے پیروں کو دیکھنے لگا تھا۔

بہتر ہے اب، رافع کے مسکراتے چہرے پر نظریں جمائے وہ سنجیدگی سے بولی تھی۔

بیٹھو نا پلیز کیا لو گے، جی، میں نے پوچھا کیا لو گے اب یہاں ریسٹورنٹ میں آئے ہیں تو کچھ کھانا بھی تو پڑے گا ناں، دوستانہ لہجے میں بولتی ہوئی رافع کو حیرت ہوئی تھی آج تک اس کی ملاقات ایسی لڑکی سے نہیں ہوئی تھی جو دوسری ہی ملاقات میں اسے اپنے ساتھ کھانے کی آفر کر رہی تھی۔

مجھے بھوک نہیں ہے، رافع کا حیرت زدہ چہرہ دیکھ عنایا کے لبوں پر مسکراہٹ رقصاں ہوئی تھی۔

پر مجھے بہت بھوک لگ رہی ہے کمپنی دینے کے لیے ہی کچھ لے لو، عنایا نے اسرار کیا تھا۔

عنایا کو کھانا کھاتے دیکھ رافع نے ایک نظر اردگرد دوڑائی تھی جہاں دور دور تک اسے کوئی دیکھائی نہیں دیا تھا۔

کیا دیکھ رہے ہو، رافع کو ادھر ادھر نظریں دوڑاتے دیکھ وہ کھانا کھانے کے دوران بولی تھی۔

کچھ نہیں دیکھ رہا تھا بلکہ سوچ رہا ہوں کہ یہاں کوئی بھی نہیں ہے ہمارے علاوہ، ہوگا بھی کیوں کوئی یہاں میں نے پورا ریسٹورنٹ بک کروایا ہوا ہے، کھانے سے انصاف کرتی ہوئی وہ عام سے لہجے میں بولی تھی وہیں رافع پر حیرت کے پہاڑ ٹوٹے تھے۔

ہمہ کیا، م زیادہ نہیں بس تین گھنٹے کے لیے، رافع کی حیرت پر مسکرا کر اپنی منہ پونچھتی ہوئی دونوں کہونیاں ٹیبل پر ٹکا کر بیٹھ گئی تھی۔

مطلب یہ انتظام بھی آپ نے کروایا ہے، ریسٹورنٹ میں نے بک کروایا ہے تو یہ سب بھی میں ہی کرواؤں گی ناں، عنایا کا عام انداز رافع کو کھٹکا تھا۔

کیوں، کیونکہ میرے دل نے کہا تو بس کروا دیا، رافع کی گردن نفی میں ہلی تھی زندگی میں پہلی بار وہ کسی لڑکی سے گھبرا رہا تھا۔

ایکسکیوزمی مجھے ضروری کام ہے مجھے جانا ہوگا، رافع کو اٹھتے دیکھ عنایا پریشان ہوئی تھی۔

اگر تم کچھ غلط سمجھ رہے ہو تو میں کلیئر کروں یہ سب میں نے تمہیں تھینکیو کہنے کے لیے کیا تھا، عنایا کے بولنے پر رافع تھوڑا پرسکون ہوا تھا۔

زندگی میں میری مام کے جانے کے بعد پہلی بار میری اتنی فکر کی ہے اس لیے، تھینک یو میری ہیلپ کرنے کے لیے میری فکر کرنے کے لیے، عنایا کی آنکھوں میں آئی نمی کو دیکھ رافع نے نظریں اس پر سے ہٹائی تھی۔

کیا تم عمر بھر میرے ساتھ رہو گے، رافع نے نا سمجھی سے اسے دیکھا تھا جو سنجیدگی سے بول رہی تھی۔

میرے دوست بن کر، رافع کو خاموش کھڑے دیکھ وہ مزید بولی تھی۔

بنو گے میرے دوست، عنایا کے پوچھنے پر رافع نے اپنے خشک لب یر کیے تھے۔

مجھے تھوڑا کام ہے مجھے جانا ہوگا، عنایا کو وہیں چھوڑ وہ وہاں سے گیا تھا۔

جتنا بھاگ سکے ہو مجھ سے بھاگ لو رافع کیونکہ آنا تو تمہیں میرے پاس ہی ہے، رافع کو جاتے دیکھ وہ مسکرا کر گویا ہوئی تھی۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.