کیا ہوا ہے رافع پریشان لگ رہے ہو، رافع جو جب سے گھر واپس آیا تھا عنایا اس کے ذہن پر سوار تھی۔ اسے گہری سوچ میں گم عشرت بیگم نے پوچھا تھا۔
کچھ نہیں امی بس ایسے ہی، اس نے بات ٹالنی چاہی تھی۔
تم کچھ بھی ایسے ہی نہیں سوچتے تھے رافع، رافع کے ہاتھ سے ٹھنڈی چائے کا کپ لیتی ہوئیں اسے باور کروا گئی تھیں۔
پتا ہے امی مجھے آج ایک لڑکی ملی جو حلیے سے کسی برے گھرانے کی لگ رہی تھی مگر، اس کی آنکھوں کی خالی تھی کرب کا ایک جہان تھا اس کی آنکھوں میں، کھوکھلا پن تھا اس کے لہجے میں، رافع کے لہجے میں پریشانی محسوس کرتی ہوئیں عشرت بیگم مسکرائیں تھیں۔
بیٹا یہ جو امیر لوگ ہوتے ہیں ناں انہوں کے پاس اپنے بچوں کو دینے کے لیے سب کچھ ہونا ہے اچھے کھانے سے لے کر اچھی ایجوکیشن یک لیکن بچوں کو ان سن کے ساتھ پیار، خیال اور والدین کا وقت درکار ہونا ہے جو وہ نہیں پاتے جب ہی وہ بچے حساس اور ضدی ہوجاتے ہیں۔
پر امی اس میں ضد نہیں تھی پر حساس بہت تھی، عشرت بیگم کو بتانا ہوا وہ مسکرایا تھا۔
ابھی وہ عنایا درانی کی ضد سے واقف ہی کب تھا جو اسے وہ ضدی لگتی تھی مگر وقت اسے اس کی ضد کے ندر کرنے کے لیے بےتاب ہوا تھا۔
اچھا ان سب کو چھوڑو اور آنٹی سے مل آؤ بچی کب سے تمہارا انتظار کر رہی ہے۔ گردن ہلانا ہوا وہ آنٹی کے نام پر مسکرانا ہوا اٹھا تھا۔
کہاں تھے تم رافع، آنٹ رافع کی چچا زاد جو اس کی منکوحہ کے نام سے خاندان بھر میں جانی جاتی تھی اب بھی وہ رافع کے گھر پر موجود تھی فقط اس سے ملنے کی خاطر۔
گڑیا کو یونی سے لینے گیا تھا۔ وہ ہلکا سا مسکرایا تھا۔
تم ہی کیوں گئے اویس بھائی تو لینے جاسکتے تھے اسے، برہمی سے کہتی ہوئی وہ رخ موڑ گئی تھی۔
اویس بھائی فیکٹری میں تھے اور تم اچھے سے جانتی ہو گڑیا کو لے کر آنے اور لے جانے کی ذمہ داری میری ہے، وہ دانت دبائے اسے اپنی ذمہ داری باور کروا گیا تھا۔
میرے کہنا کا یہ مطلب یہ نہیں تھا رافع اگر تمہیں برا لگا تو سوری، جو مطلب تھا میں اچھے سے سمجھ چکا ہوں آنٹ، اب تمہیں نہیں سمجھوں گا تو کسے سمجھوں گا، بچپن سے واقف تھا رافع اس کی انشکیورٹی کی عادت سے یب وہ مسکرا کر بولا تھا۔
ایک بات کہوں آنٹ میری زندگی میں آج تک تم ہی ہو، تو ان سکیور ہونا چھوڑ دو، آج تک کیا رافع میں تمہاری زندگی کی آخری عورت رہوں گی۔ آنٹ کے دعوا کرنے پر رافع خاموش رہا تھا۔
***
کہاں تھی تم عنایا، جہنم میں تم سے مطلب، ترش کر جواب دیتی ہوئی عنایا نے آئی برو ریس کی تھی جس پر فاریہ نے منہ بنایا تھا۔
ویسے تم جہنم کے ہی لائق ہو، فاریہ کے کہنے پر عنایا کا فلک شگاف قہقہ درانی مینشن میں گونجا تھا۔
تمہیں تو یہ سب زیادہ پتا ہوگا ناں کیونکہ جہنم میں تم ہی تو میرا استقبال کروں گی، بنا پاؤں پر دباؤ دئیے وہ آرام سے چلتی ہوئی کاؤچ ڈھے گئی تھی۔
مینا یار پانی تو پلا دو، دونوں ہاتھ کمر پر ٹکائے فاریہ اس کے سامنے آن کھڑی ہوئی تھی جس پر اس نے سوالیہ نظروں سے اسے دیکھا تھا۔
تمہارے جیسی سر پھری کا استقبال میں جہنم میں بھی نا کروں، عنایا کے کٹاؤ دار لبوں پر سرانہ مسکراہٹ بکھری تھی۔
سرپھری، ہاں سرپھری کہا میں نے تم تمہیں برا لگا گیا۔ عنایا کو دیکھتی ہوئی وہ مرے سے بولی تھی۔
نہیں میں تنگ سوچ اور مکار لوگوں کا برا نہیں مناتی، فاریہ کا چہرے کے زاویے بگڑے تھے۔
مینا سے پانی کا گلاس لے کر اسے جانے کا اشارہ کرتی وہ ایک گھونٹ میں سارا پانی حلق میں انار گئی تھی۔
اور رہی بات سرپھری کی وہ تو میں ہوں آج اس کا ثبوت بھی ضرور دوں گی، فاریہ نے نا سمجھی میں اسے دیکھا تھا جو خالی گلاس لیے بیٹھی تھی۔
کیا کہنا چاہ کر رہی ہو تم، عنایا کو اپنی جگہ سے اٹھتے دیکھ وہ عنایا کے مقابل آن کھڑی ہوئی تھی۔
کہنا کیا ہے فاریہ ڈرالنگ سرپھری ہوں اس کا ثبوت دینا بھی کیا ہے۔ بنا ایک بھی پل کی تاخیر کیے وہ فاریہ کے سر پر شیشے کا گلاس توڑ گئی تھی۔
فاریہ کی چیخیں سن کر سرفراز درانی کے ساتھ زینب درانی ڈرائیونگ میں بھاگ کر آئے تھے۔
فاریہ کے سر سے بہتا خون اس کا چہرہ رنگ چکا تھا جبکہ عنایا کے چہرے پر مسکراہٹ بکھری ہوئی تھی۔
فاری کس نے کیا میری بچی، میں نے کیا ہے، دونوں ہاتھ سینے پر باندھے کھڑی وہ بری شان بے نیازی سے بولی تھی جسے برا نیک کام سر انجام دیا تھا مما یہ پاگل ہے مجھے مار دے گی، ہچکیوں کے درمیان بولتی ہوئی فاریہ کو دیکھ سرفراز درانی سر جھکا گئی تھی۔
درانی صاحب آپ کچھ نہیں کہیں گے اپنی بیٹی کو، عنایا نے سرفراز درانی کو دیکھا تھا جو اسے افسردگی سے دیکھ رہے تھے۔
چابی تو گھوم چکی ہے پھر آپ کچھ کر کیوں نہیں رہے مسٹر سرفراز درانی، آئیں مجھ پر ہاتھ اٹھائیں معافی منگوائیں، عنایا کے سرد لہجے پر سرفراز درانی نظریں جھکا گئے تھے۔
ڈئیر یہ تو ٹیلرر تھا مگر بے فکر رہو پوری کی پوری فلم دیکھاؤں گی تم دونوں ماں بیٹی کو جسٹ ویٹ اینڈ واچ۔ فاریہ کے چہرے پر آئے خون کو انگشت کی انگلی پر لگاتی ہوئی نفرت انگیز لہجے میں بولی تھی۔ وہیں عنایا کے خوف سے فاریہ زینب کے پیچھے چھپی تھی۔
عنایا معافی مانگو فاریہ سے، بالاج کی آواز پر جاتی ہوئی عنایا نے مر کر اسے دیکھا تھا جو آفیس سے آتے ہی فاریہ کو زخمی دیکھ تڑپ گیا تھا۔
چھوڑو اسے اس کے حال پر فاریہ کو ہاسپٹل لے کر چلتے ہیں عنایا کو ٹھہر ٹھہر کر جاتے دیکھ بھی وہ فاریہ کی فکر میں بولتے ہوئے بالاج کو خاموش کرواگئے تھے۔
پر ڈیڈ، جائیں جلدی بینڈیج کروا آئیں کہیں خون زیادہ نا بہہ جائے، بالاج نے اسے نا سمجھی میں دیکھا تھا جو سنجیدگی سے بول رہی تھی۔
ایسے کیا دیکھ رہے ہیں یہ جلد صحت یاب ہوگی تو ہی تو میں اسے پوری فلم دیکھا پاؤں گی جاؤ جلدی لے کر جاؤ، عنایا کی بات سن کر تاسف سے گردن ہلانا ہوا بالاج فاریہ کو اپنے ساتھ لگائے وہاں سے گیا تھا انہوں کے پیچھے زینب درانی بھی برھیں تھی۔
عنایا، پلیز جائیں اپنی بیوی کے پاس انہیں آپ کے کندھے کی ضرورت پڑے گی۔ سرفراز درانی کی بات کاٹتی ہوئی وہ تلخی سے بولی تھی۔
اسے جاتے دیکھ سرفراز درانی اپنے روم کی سمت بڑھ گئے تھے جبکہ اپنے پاؤں کی بڑھتی تکلیف کو برداشت کرتی ہوئی عنایا بری مشکل سے اپنے روم بک پہنچی تھی۔
کوئی فرق نہیں پڑنا ہے مجھے سرفراز درانی آپ کے رویے سے، جو شخص میرب ماں کا نہیں ہوا وہ میرا کیا خاک ہوگا، آنسو صاف کرتی ہوئی بیڈ کی جانب بڑھی تھی اور بند کرکے پیر نیچے لبکائے وہ لیٹ گئی تھی۔
آنکھیں بند کرتے ہی رافع کا فکرمندانہ انداز اور اس کا خیال اس کی آنکھوں کے سامنے لہرایا تھا جسے دیکھ کر وہ فورا سے آنکھیں وا کر گئی تھی۔
کیسے کوئی سانولا شخص میرے حواسوں پر طاری ہو سکتا ہے۔ دونوں ہاتھوں سر گرائے وہ مسلسل اپنی آنکھوں کے سامنے آتے رافع کے عکس کو دیکھ کر پریشان ہو رہی تھی اس ہی پریشانی میں بیڈ پر جا کر لیٹی سکوں کی خاطر آنکھیں بند کر گئی تھی۔
مگر رافع تھا کہ اس کے ذہن پر ڈیرا ڈالے بزے سکون سے اس کی بند آنکھوں کے پردوں پر لہرانا ہوا دونوں ہاتھ سینے پر باندھے مسکرا رہا تھا۔
کیا ہے، بیڈ پر لیٹی ہوئی وہ آخر زچ آتی چلائی تھی۔
کچھ دیر تک گہرے سانس لیتی ہوئی وہ ہنسنے کی آواز پر اس آواز کی سمت متوجہ ہوئی تھی۔
مگر اگلے ہی لمحے رافع کو ہنستے ہوئے دیکھ وہ دیوانہ وار بیڈ سے اٹھتی ہوئی اس کے سامنے جا کھڑی ہوئی تھی۔
تم یہاں بھی آ گئے، میرے ذہن سے کیوں نہیں ایر رہے تم، کوئی جادوگر ہو تم، یا تم نے مجھ پر کوئی طلسمی منتر پھونکا ہے جیسے ڈراموں میں جادوگر پھونکتے ہیں، ہاں تم جادوگر ہی ہو جو تم ڈور لاک ہونے کے باوجود بھی میرے پاس آئے گئے۔ عنایا کی آنکھوں میں الگ ہی چمک تھی رافع کو مسکراتے دیکھ بے ساختہ ہی اس کے لبوں پر خوبصورت مسکراہٹ رتنگی تھی جو ایک عرصے بعد اس کے لبوں پر ایسے جھوم کر رقصاں ہوئی تھی۔
تمہیں مام نے بھیجا ہے ناں میرے پاس، اس نے پوچھا تھا جس پر رافع مزید مسکرایا تھا جس پر اس کے بائیں جانب پڑنا خم گہرا ہوا تھا۔
انہیں پتا چل گیا ہوگا ناں کہ ان کی بیٹی تنہا ہو گئی ہے جب ہی تمہیں بھیجا ہے، وہ چند پل کے لیے خاموش ہوئی تھی اور آنکھوں میں نمی ابھری تھی ساتھ ہی مسکراہٹ مزید گہری ہوئی تھی۔
جب ہی تو تم میرے ذہن و خیال بری شان سے براجمان ہو رافع، اب تم صرف میرے ہو اور میں تمہیں کسی اور ہونے نہیں دوں گی تم صرف عنایا درانی کے ہو، صرف میرے، وہ جذب کے عالم میں کہتی ہوئی اسے چھونے کی خاطر اس کی سمت بڑھی تھی کہ چھناکے سے اس کا گمان ٹونا تھا مگر اس کی مسکراہٹ اب جاندار قہقہے میں تبدیل ہوئی تھی۔
رافع، رافع، راع، آنکھوں کی نمی صاف کرتی وہ بیڈ پر گرنے کے انداز سے لیٹی تھی۔
اپنے بجتے فون پر انجان نمبر سے آتی کال کو بے دلی سے اٹھاتی ہوئی وہ آنکھیں بند کیے ہوئے تھی کہ مقابل کی آواز سن کر اسے شک گزرا تھا۔
کیسی طبیعت ہے آپکی عنایا، تم نے پوچھ لیا ہے تو میں بلکل ٹھیک ہو گئی ہوں، جی میں کچھ سمجھا نہیں، عنایا کے بہکے ہوئے انداز پر رافع نے فون کان سے ہٹا کر دیکھا تھا۔
ٹھیک ہوں میں کیئرنگ مین، تھینکیو رافع، دس سال بعد کسی نے عنایا کی فکر کی تھی جس پر وہ نثار ہوئی تھی۔
تھینکیو کی کوئی بات نہیں ہے عنایا آپ کی جگہ کوئی اور بھی ہونا تو میں اس کی بھی اتنی ہی فکر کرنا، رافع کی بات سن کر کچھ ٹونا تھا شاید وہ عنایا کا دل ہی تھا جو رافع کی بات تڑپ اٹھتا تھا۔
کوئی بھی، عنایا نے کرب سے پوچھا تھا۔
جی، جبکہ رافع کا انداز عام تھا کسی بھی جذبے سے پاک، مگر یہ سچ تھا کہ آج تک کوئی بھی اس کے ذہن میں نہیں ٹھہرا تھا جسے عنایا کی فکر اس کے ذہن کے ساتھ دل میں بھی گھر کر گئی تھی۔
آپ بہت مثبت سوچ کے مالک ہیں رافع، خود پر ضبط کرتی وہ بمشکل بولی تھی۔ جبکہ رافع خاموش رہا تھا۔
کیا میں آپ سے مل سکتی ہوں، وہ رافع کے منہ کی بات چھین گئی تھی۔
جی میں بھی یہ ہی کہنے والا تھا آی سے، رافع مسکرا کر بولا تھا، وہیں رافع کا جملہ عنایا کے وجود میں سکون انار گیا تھا۔
ویٹ میں تو آپ کو بس کہنے کے لیے ملنا چاہتی ہوں پر کیوں ملنا چاہتے ہیں مجھ سے، رافع پہلی بار کسی لڑکی کے سامنے کنفیوز ہوا تھا۔
آپ سے تھینکیو وصول کرنے کے لیے، بڑی ہی آسانی سے وہ بات سنبھال گیا تھا۔
ایسی ہی بات ہے تو پھر ہم کل شام میں ملتے ہیں بتائیں کہاں ملنا ہے، عنایا نے پوچھا تھا۔
ھٹیکیو آپ کو کہنا ہے تو جگہ بھی آپ ہی ڈیسائیڈ کریں، اوکے میں آپ کو ایذریس سینڈ کردوں گی، عنایا نے مسکرا کر کہا تھا۔
اوکے جدا حافظ، وہ کہہ کر فون رکھ گیا تھا جبکہ کئی لمحے عنایا نے فون کو دیکھتے گزارے تھے۔
°°°°°°°° تمہاری بہن مجھے مار دے گی بالاج، سر پر بندھی پٹی پر ہاتھ رکھے فاریہ نے بھری آواز میں کہا تھا جس پر بالاج تڑپ اٹھا تھا۔
ایسا کچھ نہیں ہوگا اور نا ہی میں ہونے دوں گا، کہتے ہی بالاج فاریہ کو خود سے لگا گیا تھا۔
نہیں بالاج وہ سرپھری ہے وہ کچھ بھی کرسکتی ہے، آج عنایا نے میرے سر پر گلاس توڑا ہے کل کو وہ میرا گلا بھی دبا سکتی ہے اسے کوئی نہیں روک سکتا، آپ بھلا کیسے روکیں گئے اسے آپ تو سارا دن آفیس میں ہوتے ہیں اور میں یہاں اکیلی ہوتی ہوں وہ تنہائی کا فائدہ اٹھا کر مجھے مار سکتی ہے۔ بالاج سے چمٹی ہوئی وہ عنایا سے خوف محسوس کر رہی تھی۔
فاریہ کی باتیں اس کے ذہن میں گہرا نساپ چھوڑ رہی تھیں۔
آپ اس کی جلد از جلد کسی کے بھی ساتھ شادی کردیں اور اس گھر سے رخصت کردیں، بالاج سے الگ ہوتی ہوئی وہ رٹے رنائے لہجے میں بولتی ہوئی بالاج کو حیران کر گئی تھی۔
ایسے کیسے کسی کے بھی ساتھ شادی کردو اس کی بہن ہے وہ میری فاریہ، بالاج حیرت سے گویا ہوا تھا۔
وہ آپ کی بہن ہے اور میں کیا ہون آپ کی، کچھ بھی نہیں نان میرے مرنے یا جینے سے آپ کو کوئی فرق نہیں پڑنا وہ مجھے مار ہی کیوں نا دے آپ کو فرق تھوڑی پڑے گا وہ تو آپکی بہن ہے اور میں کچھ نہیں، فاریہ نے اپنے آنسو کو ہتھیار بنایا تھا اور وہ ہتھیار بالاج درانی پر برے ہی کمال سے ضرب کاری کر گیا تھا۔
تم میری محبت ہو فاریہ تم میرا سب کچھ ہو، فاریہ کو کندھوں سے پکڑنا ہوا وہ کرب سے بولا تھا۔
نہیں ہوں میں کچھ بھی آپ کے لیے جھوٹ بولتے ہیں آپ، آپ کے لیے آج بھی عنایا ہی اہم ہے اور میں کچھ بھی نہیں، بالاج کے ہاتھ جھٹکتی ہوئی وہ خود کو کامیاب ہوتے دیکھ پرنم لہجے میں بولی تھی۔
کتنا یقین اور یقین دلاؤں تمہیں اپنی محبت کا، جس بہن سے کبھی اونچی آواز میں بات نہیں کی تھی اس پر ہاتھ اٹھایا تمہارے لیے، اور تمہیں آج بھی میری محبت پر شک ہے، اگر اب بھی شک ختم نہیں ہوا تو میں ڈیڈ سے بات کروں گا اس بارے، اپنی جگہ سے اٹھتا ہوا بالاج چھے پہلے گزرے اس دن کو یاد کرتا آج بھی پچھتایا تھا جس دن کے بعد سے اس کی بہن اس سے دور ہو گئی تھی۔
ٹ °°°°°°° ملی، ملی بے بی ویئر آر یو، عنایا پورے گھر میں اپنی ملی کو ڈھونڈتی ہوئی پریشان ہوئی تھی۔
فضا، وہ دونوں بے بی ورڈ میں بھی نہیں ہیں، کہان ہیں، شایرے درانی کے جانے کے بعد عنایا کو اپنی پالی ہوئی ملی جو سفید رنگ کی بلی تھی جسے عنایا بلکل بچوں کی طرح پالا تھا اور دوسرا شین تھا جو امریکی ڈوگ تھا جو زیادہ عنایا کے روم اور بے بی ورڈ میں ہی پائے جاتے تھے ان کے علاوہ عنایا کو اپنے گارڈن سے بے جا محبت تھی اب بھی وہ گارڈن کی پچھلی سائیڈ پر بنے اپنے بے بی ورڈ کو خالی دیکھ وہ بھری آواز میں بولی تھی۔
میڈم وہ، میڈم وہ کیا کہاں ہیں وہ دونوں، عنایا کی بے چینی حد پار کر رہی تھی۔
وہ دونوں، انہیں میں نے اس گھر سے نکال پھینکا ہے عنایا، فضا کے پیچھے سے آتی فاریہ حقارت بھری مسکراہٹ لیے بولی تھی۔
ہاؤ ڈیئر یو، ہمت کیسے ہوئی تمہاری یہ سب کرنے کی، عنایا کی آنکھوں میں آنسو نہیں خون ایرا تھا فاریہ کو مسکراتے دیکھ۔
اب بھی تو صرف ان دونوں جانوروں کو گھر سے باہر پھینکا ہے عنقریب تمہیں بھی یونہی نکال پھینکوں گی، زہر انگیز لہجے میں بولتی ہوئی وہ عنایا کے قریب آئی تھی جو اس وقت زخمی شیرنی کی مانند اسے گھور رہی تھی۔
گ ہمت کیسے ہوئی تمہاری گھٹیا عورت میرے بے ورڈ میں آنے کی۔ پٹاخ کرکے فاریہ کے منہ پر تھپڑ رسید کرتی ہوئی وہ بکھری تھی۔
اور تم کیا مجھے اس گھر سے نکال پھینکوں گی میں نکالوں گی تمہیں اس گھر سے باہر، میں کہوں گی بھیا سے اور وہ تمہیں اس گھر سے نکال پھینکے گئے باہر، اور یہ می سوچنا کہ ایسے ہی تمہیں جانے دوں گی طلاق دلوا کر باہر پھینکواؤں گی تمہیں، فاریہ کا منہ دبوچے وہ نفرت سے پکاری تھی۔
وہیں عنایا کو غصے و نفرت سے بولتے دیکھ پیچھے سے آتے بالاج نے اسے بازو سے پکڑ کر فاریہ کو چھڑوایا تھا جو عنایا کے خوف سے بالاج کی موجودگی کو بھی محسوس نہیں کر پائی تھی۔
بالاج، بالاج کو دیکھتے ہی فاریہ اس کے ساتھ لگی تھی۔
بھیا دور کریں اسے، دور رہو فاریہ اور مجھ سے، فاریہ کو الگ کرتی ہوئی عنایا مان سے بولی تھی اس سے انجان کہ اس کا مان بری بے دردی سے ٹوٹنے والا تھا۔
ریلکس فاریہ میں آ گیا ہوں ناں، نہیں بالاج یہ مجھے آپ سے دور کردے ہمیشہ کے لیے، عنایا جو فقط بالاج کو پر نم آنکھوں سے دیکھ رہی تھی۔
چ اس کی آنکھوں کی نمی کو ھپتے کی طرح آسمان ابر برسنا شروع ہوا تھا شاید آج آسمان بھی عنایا کے درد میں برابر کا شریک ہوا تھا۔
بھیا یہ جھوٹی ہے مکار ہے دور کریں اسے اس نے میری ملی اور شین کو، عنایا کی بات ختم ہونے سے پہلے ہی بالاج کا اٹھا ہاتھ اس کے نرم گلابی رخسار پر اپنا نسان چھوڑ گیا تھا۔