Chapter 2: بالاج کی شکایت

ڈیڈ آپ سمجھاتے کیوں نہیں ہیں اپنی بیٹی کو، خود سر تو وہ تھی ہی اب دن بدن بدتمیز اور بے شرم بھی ہوتی جا رہی ہے آپ نے دیکھا ہے کس ٹون میں وہ مجھ سے اور فاریہ سے بات کرتی ہے جیسے میں اس کا بھائی نہیں کوئی دشمن ہوں، عنایا کی دوپہر والی بدتمیزی سرفراز درانی کو بتاتا ہوا دکھ سے بول رہا تھا۔

اووو تو چھونا زی مزید اپنے مرشد کے پاس آیا ہے اور زہے نصیب وہ بھی میری شکایت لے کر، ڈائننگ ٹیبل پر بیٹھتی ہوئی وہ شوخی سے بولتی مرے سے جوس کی سپ لینے لگی تھی۔

سن رہے ہیں آپ اس کے الفاظ، بالاج کے کہنے پر اس کی مسکراہٹ مزید گہری ہوئی تھی۔

عنایا تم بھول گئی ہو کہ تم اپنے باپ اور بھائی کے لیے ایسے الفاظ استعمال کر رہی ہو، وہ سرفراز صاحب کے بولنے پر طنزیہ انداز میں مسکراتی ہوئی سر جھکا گئی تھی۔

باپ تو دس سال پہلے ہی کسی اور کا ہو گیا تھا اور بھائی جو چھے ماہ پہلے ہی پرایا ہو گیا ہے، اور اب اس درانی مینشن میں میرا کوئی نہیں ہے نا باپ اور نا ہی میرا کوئی بھائی ہے میرا صرف ایک رشتہ تھا دنیا میں جو میرے ساتھ مخلص تھا میری ماں جو اس دنیا سے جاچکی ہے، اس کا لہجہ ہر جذبے سے عاری تھا۔

ایسی بھی کیا بدگمانی ہو گئی عنایا جو تم نے آج زینب کو اپنی مان تسلیم نہیں کیا، سرفراز درانی کی بات کا جواب دینے کے بجائے وہ کھانا کھانے میں مصروف تھی جیسے اس سے زیادہ ضروری کچھ تھا ہی نہیں۔

عنایا میں تم سے بات کر رہا ہوں، آپ نے مجھ سے بات کرنے سے پہلے اپنی وائف کی پرمیشن لی تھی، جواب دینے کے بجائے اس نے سوال کیا تھا جس پر سرفراز درانی نے تاسف سے گردن ہلائی تھی جسے دیکھ کر وہ ٹیشو ی سے منہ پونچھتی ہوئی اٹھ کھڑی ہوئی تھی۔

نیکسٹ ٹائم پرمیشن لے کیجئے گا ان سے، وہ کہتی ہوئی وہاں سے گئی تھی۔

ڈیڈ کیا ہو گیا ہے اسے، غلطی ہماری ہی ہے بالاج تمہاری ماما کھانا کھانے آئیں تو انہیں کہہ دینا میں اسٹڈی روم میں ہوں، کھانے کی پلیٹ سائیڈ کرتے ہوئے وہ اپنے اسٹڈی روم کی سمت بڑھ گئے تھے۔

***

معیر یہ کیا ہے بیٹا، کمرے کی بکھری حال دیکھ کر وہ نرمی سے بول رہا تھا۔

کچھ بھی تو نہیں کیا بس آپ کی بکس بیڈ پر سے اٹھا کر صوفے پر رکھی ہیں، آٹھ سالہ معیر بیڈ پر ٹانگیں پھیلائے معصومیت سے بولا تھا جسے دیکھ اسے کے چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ رقصاں ہوئی تھی۔

آپ ہنستے ہوئے بہت پیارے لگتے ہیں چاچو، معیر کی تعریف پر اس کے سانولے چہرے پر پڑتے بائیں جانب گہرا خم خاصا خوبصورت لگ رہا تھا۔

چاچو کی جان، معیر کے گرد گھیرا ڈال کر لپٹا ہوا وہ اس کی بے داغ پریشانی پر لب رکھ گیا تھا۔

رافع، جی بھابھی، مسکان کی پکار کا جواب دیتا ہوا وہ اٹھ بیٹھا تھا۔

یہ یہاں پر ہے، جی بھابھی آپ سو جائیں یہ یہاں میرے پاس ہی سوئے گا۔ وہ جو رافع کے کہنے سے پہلے ہی اس کے چپک کر بیٹھ گیا تھا رافع کے جواب پر اس سے مزید چمٹ گیا تھا۔

اگر تنگ نا ہو تو، ریلکس بھابھی مجھے کوئی پریشانی نہیں ہوگی، معیر کے پالوں میں ہاتھ چلانا ہوا وہ مسکرا بولا تھا۔

سب بخیر، چلو اب سو بھی جاؤ، آئی لوو یو چاچو، رافع کی پریشانی پر بوسہ دیتا ہوا وہ اسے مضبوطی سے پکڑنا ہوا آنکھیں موند گیا تھا۔

لوو یو ٹو چاچو کی جان، ایسا تھوڑی تھا کہ معیر پہلی بار رافع کے پاس سو رہا تھا، چھ ماہ کی عمر میں پہلی بار وہ رافع کے پاس سویا تھا اور اب تک بھی اس کے پاس سونے آجانا تھا جب اس کا دل کرنا تھا اور کبھی کبھی تو ایسا ہونا تھا کہ رافع خود اسے اویس کے کمرے سے سوئے ہوئے معیر کو اپنے پاس لے آنا تھا۔

میری جان، سوئے ہوئے معیر کو دیکھ کر وہ صوفے پر بے ترتیب کتابوں کو دیکھ کر اٹھا تھا۔

سوری بکس میرے بیٹے نے آپ کو ہرٹ کر دیا، بکس سے بولتا ہوا وہ بیڈ ہر سوئے ہوئے معیر کو دیکھ کر مسکرایا تھا۔

***

کہاں مر گئی ہو تم، صدا کا بے زار لہجہ لیے وہ فون کان سے لگائے ساتھ ہی اپنے اردگرد نظریں دوڑا رہی تھی کہ شاید وہ کہیں دکھ جائے اسے، مگر مقابل کے جواب پر وہ ضبط سے لب دبا گئی تھی۔

میری جان میں تو ابھی گھر سے نکلی ہوں، میں تمہارے باپ کی نوکر لگی ہوئی ہوں جو تمہارے انتظار میں یہاں دھوپ میں کھڑی جل رہی ہوں، وہ یپ کر بولی تھی۔

تو کس نے کہا ہے دھوپ میں کھڑا ہونے کو عنایا جان، ڈھٹائی سے کہتی ہوئی اس وقت عنایا کی حال سوچ کر مسکرائی تھی۔

تمہیں کیا لگتا ہے عروج کیا میں تمہارے انتظار میں دھوپ میں کھڑی ہوں گی تو یہ تمہاری بھول ہے بے بی میں اپنی کار میں بیٹھی ہوں اور ہاں اگر تم پانچ منٹ کے اندر اندر یہاں نہیں پہنچی تو میرے ساتھ جانے کا خواب بھول جانا کیونکہ میں اگلے چھے منٹ کے شروع ہوتے ہی چلی جاؤں گی پھر آتی رہنا اپنے ساتھیوں کے ساتھ۔ وہ کہنے کے ساتھ ہی گاڑی اسٹارٹ کر گئی تھی اتنا تو وہ اچھے سے جانتی تھی کہ عروج کا پانچ منٹ میں پہنچنا نا ممکن تھا آخر کو آدھے گھنٹے کا سفر پانچ منٹ میں کیسے طے کرپاتی۔

عنایا درانی کسی کا انتظار نہیں کرتی میری جان، ہنسنے کی اب باری عنایا کی تھی عروج کی حال سوچ کر اس ہنسی کے ساتھ پیرس آیا تھا۔

ٹھیک دس منٹ کی مسافت طے کرنے کے بعد وہ اپنی منزل پر پہنچی تھی جہاں پہنچنے کی اسے جلدی تھی۔

قائداعظم یونیورسٹی کو دیکھتی ہوئی وہ اندر کی جانب بڑھی تھی۔

جہاں اس کی حقیقی منزل اس کی راہ دیکھ رہی تھی۔

یہاں سے میں اپنی زندگی کا نیا آغاز کرنے جا رہی ہوں سرفراز درانی اب تمہاری عزت کا جنازہ نکالنے میں ذرا تاخیر نہیں کروں گی، اپنوں خیالوں میں گم وہ خود سے مخاطب ہوتی ہوئی کسی سے بری طرح ٹکرائی تھی جس کے باعث اس کا ہائی ہیلر میں مقید پیر مرا تھا۔ جبکہ اس سے ٹکرانے والا شخص فورا سے منظر سے غائب ہوا تھا۔

آہ، دیکھائی نہیں دیتا اندھے ڈفر، پیر میں اٹھتی ٹیسوں سے اس کی آواز ہلکی رہی تھی۔

جبکہ اس کی مدد کی خاطر اس کے قریب آتا لڑکا وہیں رکا تھا مگر اگلے ہی پل اس لڑکھڑاتے دیکھ فورا سے اس کی کلائی مضبوطی سے پکڑنا اسے گرنے سے بچا گیا تھا۔

***

گڑیا چلو دیر ہو رہی ہے ہمیں، رافع جو بائیک پر بیٹھا ہوا تھا مایرہ کو مسلسل اپنی دوستوں کے ساتھ ملتے دیکھ وہ بالاخر وہ بائیک سے اترنا ہوا اس کے پاس آیا تھا کہ اس کی دوست اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے اپنے ساتھ لے جانے کا اسرار کرنے لگی تھی، بھائی پلیز تھوڑی دیر اور دے دیں، مایرہ چب تمہیں یہاں ٹائم لگنا تھا تو مجھے اتنی جلدی کیوں بلایا تھا تم نے۔ برہم ہونا رافع مایرہ کو سائیڈ پر لے جانا ہوا آہستگی سے بولا تھا۔

سوری بھائی مجھے نہیں پتا تھا کہ اتنا ٹائم لگ جائے گا بس تھوڑی دیر اور دے دیں میں بس ابھی آ جاؤں گی۔ مایرہ کے اسرار پر رافع نے اسے جانے کی اجازت دب تھی اور خود وہیں باہر کھڑا ہو گیا تھا۔

جلدی آنا، وہ کہتا ہوا چھاؤں میں بائیک کھڑی کرنا ہوا اس پر بیٹھ گیا تھا۔

سامنے سے اندر جاتی ہوئی لڑکی کو درد سے کرلاتے دیکھ وہ اس کی سمت بڑھا تھا جو اس شخص کو کوسنے میں مگن تھی جو اسے تکلیف دے کر جاچکا تھا آئی یو اوکے میم، اس شخص کی آواز پر عنایا نے آنکھیں وا کرکے اسے دیکھا تھا، جس کی گندمی رنگت سورج کی کرنوں میں چمک رہی تھی۔

آپ ٹھیک ہیں، اس شخص کی سیاہ آنکھوں میں فکر دیکھ عنایا کے لبوں پر مسکراہٹ رہتی تھی۔

یس، عنایا کے کہنے کی دیر تھی کہ رافع نے اس کا چھوڑا تھا جس پر وہ اپنا توازن کھوتی واپس سے گرنے لگی تھی کہ رافع نے واپس سے اسے گرنے سے بچایا تھا۔

یہ آپ ٹھیک ہیں، عنایا کے بچپنے پر وہ مسکرایا تھا جس پر عنایا کی نظریں تھمی تھیں اس بائیں جانب پڑتے گہرے خم پر بے ساختہ ہی دل نے اسے چھونے کی خواہش کی تھی کہ رافع کی مسکراہٹ سمٹی دیکھ وہ خواہش دم توڑ گئی تھی۔

ادھر آئیں، بہت پین ہو رہا ہے مجھ سے نہیں ہوگا، رافع کے ہاتھ پر اپنی گرفت مضبوط کرتی ہوئی وہ منمنائی تھی۔

آپ کوشش تو کریں، وہ بنا اپنے قیمتی کپڑوں کے خراب ہونے کی فکر کیے وہ زمین پر بیٹھ گئی تھی۔

عنایا کی آنکھوں میں نمی دیکھ وہ نہایت نرمی سے بول رہا تھا۔ رافع کی یہ ہی نرمی عنایا کے دل پر گہرا نسان چھوڑ رہی تھی۔

آپ چلنے کی کوشش تو کریں، عنایا کو نا چلتے دیکھ وہ اس کے پاس ہی بیٹھ گیا تھا۔

نہیں ہو رہا مجھ سے، اپنے دکھتے ہوئے پیر پر آنکھوں میں نمی لیے وہ معصومیت سے بولی تھی۔

سوجن آ گئی ہے آپ کے پیر پر تو چلیں میں آپ کو ہاسپٹل لے کر چلتا ہوں، عنایا کے سوجن زدہ پیر کو دیکھتا ہوا رافع فورا سے کھڑا ہوا تھا۔

میں خود سے چلی جاؤں گی شکریہ، وہ چاہ کر بھی اس شخص کے ساتھ تلخ نہیں ہو پا رہی تھی۔

دیکھیں آپ کے پاؤں پر بہت سوجن آ رہی ہے اور یہ صحیح نہیں ہے۔ رافع کو حقیقتً اس نازک صنف کی فکر لاحق ہوئی تھی جو نم آنکھوں سے اسے دیکھ رہی تھی۔

بہت اچھا لگا آپ سے مل کر مسٹر، رافع، رافع کے نام بتانے پر وہ لب دبائے تکلیف سے مسکرائی تھی۔

رافع کیا آپ مجھے میری کار تک لے جاسکیے ہیں باقی سب میں مینج کرلوں گی، دل تھا کہ اس شخص کے ساتھ رہنے کی حسرت کر رہا تھا مگر وہ عنایا درانی تھی اس نے کب دل کی سنی تھی اب بھی ان سنا کر گئی تھی۔

کوئی اتنا اچھا کیسے ہو سکتا ہے۔ وہ رافع کا ہاتھ پکڑے اس کے برے احتیاط سے اسے ساتھ لے جانے پر دل میں سوچتی ہوئی افسردہ ہوئی تھی۔

جبکہ اپنی ہیلر اس کے دوسرے ہاتھ میں دیکھ کر دل نے شدت سے اس کے ساتھ چاہ کی تھی۔

اک تیری چاہ ہی تو ہے جو مجھے مجھ سے دور کر گئی آپ کے ساتھ کوئی نہیں ہے کیا، خالی کار کو دیکھ کر رافع نے حیرت سے پوچھا تھا۔

میرا اس دنیا میں میرے علاوہ کوئی نہیں مسٹر رافع، کرب سے مسکراتی ہوئی وہ اس کی مدد سے ڈرائیونگ سبب پر آن بیٹھی تھی۔

پر آپ کیسے مینج کریں گی، عنایا کے سوجے ہوئے پاؤں کو دیکھ وہ فکر سے گویا ہوا تھا۔

یہ تکلیف میرے لیے کچھ بھی نہیں ہے، پر نم لہجے میں بولتی ہوئی عنایا رافع کو قابل رحم لگی تھی۔

آب کا فون مل سکتا ہے، عنایا کے اچانک پوچھنے رافع نے حیرت سے اس کی جانب اپنا سیل فون آگے بڑھایا تھا۔

آن لاک تو کردیں، درد کی شدت سے اس کی آنکھیں سرخ ہو رہی تھی جو اس کے خوبصورتی میں اضافہ کر گئی تھی۔

سوری، اپنا سیل فون ان لاک کرنا ہوا رافع اس کے تیز چلتی انگلیوں کو بغور دیکھ رہا تھا۔

میں نے اپنا نمبر سیو کر دیا ہے آپ کے فون میں جب کبھی بھی آپ کو میری ضرورت پڑے تو یاد کیجئے گا مجھے اچھا لگے گا۔

تھینک یو، اپنے سیل میں عنایا درانی کے نام سے سیو ہوئے نمبر کو دیکھ کر رافع اس اداس لڑکی کو جاتے دیکھ رہا تھا جو درد میں بھی بری مہارت سے ڈرائیور کر رہی تھی۔

وہیں بیک میرر سے رافع کو دیکھتے پاکر عنایا کے لبوں پر مسکراہٹ رقصاں ہوئی تھی۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.