گردوغبار سے بھرپور چلتی تیز طوفانی آندھیاں ہر سو ماحول میں خوف پیدا کیے ہوئے تھی، ان اندھیریوں کے خوف سے درانی مینشن میں وہ اپنے کنفرٹ میں دبکی بیٹھی ہوئی تھی کہ کہیں ان تیز چلتے طوفان سے کہیں یہ چھت اس کے سر پر نہ آن گرے، ہاں یہ الگ بات ہے ہونی کو کون ٹال سکتا ہے اب یہ چھت گر بھی جائے تو کون سا یہ نازک سا کنفرٹ اسے بچا سکتا تھا خیر جو بھی ہو ابھی فی الحال تو وہ کنفرٹ اس کے لیے اس کی ماں کی آغوش بنا ہوا ہے جس میں وہ خود کو محفوظ سمجھ رہی تھی۔
دو گھنٹوں سے زائد چلتا طوفان بالاخر بارش کی گرتی ننھی بوندوں کے بعد سکون سے بیٹھا تھا کہ وہ کنفرٹ سے چہرہ نکال کر ہواؤں کی تیز آواز محسوس نا کرتی ہوئی وہ بیڈ سے اٹھتی ہوئی قد آور گلاس ونڈو پر ڈالے بھاری مخملی پردے ہٹاتی ہوئی باہر منظر دیکھنے لگی تھی مگر اگلے ہی پل برستی بارش کو اگنور کرتی ہوئی وہ اپنے گارڈن میں لگے پھولوں کو ٹوٹ کر زمین پر گرے دیکھ کر تڑپ اٹھی تھی، ڈر خوف تو جیسے کہیں گم ہو گیا تھا رہا تھا تو صرف درد جو اس کے جان عزیز پھولوں کو مردہ حال میں دیکھ کر گریہ کر رہا تھا چند منٹ وہ نم آنکھوں سے انہیں ونڈو سے کھڑی دیکھتی رہی جب برداشت ختم ہوئی تو وہ ننگے پیر اپنے روم سے نکلتی ہوئی سیڑھیاں اتر گئی تھی جبکہ اس کے پیچھے کھڑی اس کی ماں اسے اس طرح دیوانہ وار بھاگتے دیکھ پل بھر کے لیے پریشان ہوئی تھیں مگر اس کے پیچھے جانے کی زحمت نہیں کی گئی تھی۔
اسے بھی کب خواہش تھی کہ کوئی اس کی پروا و فکر کرے وہ تھی ہی لاپرواہ، خود سر، خودپسند، اپنے گارڈن کی اجڑی حال کو دیکھ اس کی آنکھوں سے آنسو بے ساختہ ٹوٹ کر گرے تھے جنہیں بارش کے پانی نے برے لاڈ سے چھپائے تھے۔
زانوں کے بل گیلی سبز گھاس پر بیٹھتی ہوئی وہ ننھے خوبصورت پھولوں کو ہاتھ میں لیے اپنے سینے سے لگا گئی تھی۔
انسانوں کو منہ نہیں لگاتی اور بے جانوں پر محبت لٹاتی پھرتی ہے۔ اس کے پیچھے جانا انہیں گوارا نہیں تھا تب ہی وہ اپنے روم کی کھلتی ونڈو کے پاس کھڑی ہوئیں اسے لاپروائی سے گھاس پر گھنٹوں کے بل بیٹھی ٹوٹے ہوئے پھولوں کو ہاتھوں میں لیے سینے سے لگائے بارش میں بھیگتے دیکھ تنفر سے بولتی ہوئیں وہ ونڈو سے نظر آتے اس کے وجود کو درانی صاحب سے چھپانے کی خاطر پردے کھینچ گئی تھیں۔
سگیر، ، وہ بھری آواز میں چلائی تھی جس پر خوف سے لرزنا سگیر اس کے پاس آیا تھا مگر اگلے ہی پل اس حلیے کو دیکھ نگاہ جھکا گیا تھا۔
وہ جو اسکن کلر کے ٹائی پر شورٹ شرٹ جو اس کے جسم سے بھیگتے کے باعث چپکی ہوئی تھی، جو کم از کم سگیر کے لیے ناقابل دید تھی۔
میرے گارڈن میں یہ ٹیبل اور یہ چیئرز کیا کر رہی ہیں، خونخوار نظروں سے زمین بوس ہوئی اس لکڑی کی ٹیبل اور پھولوں کی کیاریوں پر گری چیئرز کو دیکھتی ہوئی وہ گرجائی تھی جس پر سگیر نے فورا سے اس ٹیبل کو دیکھا تھا جو صبح تک تو گارڈن میں نہیں تھی۔
صبح تک تو یہاں کوئی ٹیبل نہیں تھی میڈم، سگیر پریشانی سے گویا ہوا تھا۔
صبح کی بات نہیں ہو رہی یہاں، وہ ان پھولوں کو دیکھ کر اپنی جگہ سے اٹھتی ہوئی ٹیبل کی سمت بڑھی تھی۔
وہ میڈم یہ چیئرز فاریہ میڈم نے یہاں رکھنے کے لیے کہا تھا، فاریہ، ، ٹیبل کو غصے سے پیر مارتی ہوئی وہ خود کو تکلیف پہنچا گئی تھی۔
***
فار گاڈ سیل بالاج کیا ہو جائے گا اگر ہم تھوڑی دیر کے لیے باہر چلے جائیں گے تو دیکھو ٹاں موسم بھی کتنا اچھا ہو گیا ہے، یلو کلر کے شورٹ فراک کے ساتھ ریڈ کلر کے پلازو میں ملبوس فاریہ بالاج کی گردن میں ہاتھ ڈالے ہوئی تھی۔
ہاں بالاج درانی کیا ہو جائے گا آخر آپ دونوں کے باہر جانے سے، وہ سوال کرتی بنا ناک کیے اس ہی حلیے میں بالاج اور فاریہ کے روم میں موجود تھی۔
یہ کیا بدتمیزی ہے عنایا، بدتمیزی یہ نہیں وہ ہے جو آپ کی بیوی نے میرے گارڈی میں چیئرز رکھ کر کی ہے، مضبوط لہجے میں بولتی ہوئی وہ فاریہ کے قریب بڑھی تھی جو اسے دیکھ کر بالاج سے ذرا فاصلے پر کھڑی ہو گئی تھی مگر اپنے قریب آتی عنایا کو دیکھ کر وہ خوف سے اپنے لب یر کر رہی تھی۔
کیا تکلیف ہے تمہیں مجھ سے میری چیزوں سے، وہ بالاج کو چھوڑ اب فاریہ سے مخاطب ہوئی تھی جس نے مددی نظروں سے بالاج کو دیکھا تھا۔
وہ گارڈن اب فاریہ کا بھی اتنا ہی ہے جتنا تمہارا ہے، فاریہ کے دیکھتے ہی بالاج فورا سے بولا تھا جبکہ وہ اچھے سے جانتا تھا وہ گارڈن آج آباد تھا تو فقط عنایا کی محبت اور بے جا خیال کی وجہ سے مگر پھر بھی بیوی کے لیے وہ تلخی سے گویا ہوا تھا۔
بتاؤ کیا تکلیف ہے کیوں برداشت نہیں ہوتی تم سے میری خوشیاں، کیوں ہر بار میرے کام میں میری چیزوں میں اپنی ٹانگیں اڑاتی پھرتی ہو، اور کیا یہ اپنے روبوٹ کا استعمال کرتی ہو میرا سامنہ کرنے کے لیے جب یہ اوچھی حرکتیں کرتی ہو یب کہاں ہونا ہے یہ روبوٹ، اپنے عین پیچھے کھڑے بالاج کی بات کو اگنور کرتی وہ اس پر ٹیپ کر گئی تھی جو بالاج کو ناگوار گزرے تھا۔
وہ گارڈن جسے تم نے تباہ کیا ہے وہ صرف میرا ہے اور یہ اتنی پات تمہارے دماغ میں کیوں نہیں بیٹھتی ہے فاریہ درانی کہ وہاں تم جیسی چالاک اور مکار عورتوں کا داخلہ ممنوع ہے، پھر بھی کیوں اپنا گندہ سایہ لے کر میری پاک صاف، خوبصورت گارڈن میں آجاتی ہو، میں تو نہیں آتی اس جگہ پر جہاں تم بیٹھی ہوتی ہو یا پھر جہاں تمہارا یہ روبوٹ ہو۔ ایک ایک لفظ پر زور دیتی ہوئی وہ ضبط سے بول رہی تھی جبکہ وہ فقط بالاج کو دیکھ رہی تھی لب بھینچے کھڑا تھا۔
کس طریقے سے بات کر رہی تم فاریہ سے، بیوی ہے وہ میری جتنا اس گھر پر تمہارا حق ہے اس کا بھی برابر کا حق ہے اس گھر پر اور اس گھر سے جڑی ہر چیز پر، فاریہ کے دیکھنے کی دیر تھی اور کسی چابی والے کھلونے کی طرح بولنا شروع ہوا تھا۔
غلط بول رہے ہو بالاج، یہ تم اچھے سے جانتے ہو اس گھر پر کس کا کتنا حق ہے۔ بالاج سے بات کرتے ہوئے اس کے تاثر مزید سخت ہوئے تھے اور آنکھوں میں ہلکی سی نمی چمکی تھی۔
اور رہی بات بیوی کی تو وہ تمہاری بیوی ہوگی میرا اس عورت کے ساتھ کوئی رشتہ نہیں ہے اور نا ہی میں اس کے ساتھ کوئی بھی رشتہ بننا چاہتی ہوں گیٹ اٹ، تو لہذا اپنی اس سو کولڈ بیوی کو اپنے کمرے کی حدود میں رہنے کا درس دیں اور مجھ سے اور مجھ سے جڑی ہر شے سے دور رکھیں اسے، وہ واپس سے کہتی ہوئی فاریہ کی جانب مری تھی۔
تمہارے شوہر کو تو درس دے ہی دیا ہے اور تم نے سن بھی لیا ہے تو مہربانی کر کے اپنے اس دم چھلے کو اپنے ساتھ باندھ کر رکھیے اور آئندہ سے اپنے روم کا ڈور لاک رکھیے گا، وہ ساتھ ہی نصیحت کر گئی تھی۔
عنایا، وہ تلخی سے مسکراتی ہوئی بالاج کی بلند آواز پر اس کی سمت مری تھی جو غصے سے سرخ آنکھیں لیے اسے گھور رہا تھا۔
ڈونٹ یو ڈئیر، بالاج کے اٹھے ہوا میں ہاتھ کو روکتی ہوئی گرجائی تھی جس پر فاریہ کے چہرے پر نمودار ہوئی مسکراہٹ پل بھر میں غائب ہوئی تھی۔
یہ چھ ماہ قبل والی عنایا نہیں ہے بالاج درانی جو تمہارا تھپڑ کھا کر رو دھو کر چپ ہو جائے گی، بالاج کی مضبوط بازو پر اپنے ناخون گاڑتی ہوئی وہ ضبط سے بولی تھی۔
سمجھتی کیا ہو تم خود کو عنایا درانی، سمجھتی نہیں ہوں کیونکہ میں عنایا درانی ہوں، وہ لفظوں پر زور دیتی ہوئی بالاج کا ہاتھ چھوڑ گئی تھی جہاں خون کی ننھی بوندیں نمودار ہوئی تھی۔
اپنے ہاتھ اور اپنی بیوی دونوں قابو میں رکھیئے گا بالاج درانی کیونکہ میں ایک ہی شخص کو بار بار موقع نہیں دیتی، وہ سختی سے کہتی ہوئی نفرت انگیز نظر فاریہ پر ڈالتی ہوئی وہاں سے جانے کے مری تھی کہ فاریہ کی آواز پر وہ مسکرا کر مری تھی۔
سمجھتی کیا یہ ہے خود کو، سنا نہیں تھا شاید تم نے عنایا درانی، اسے سن کر فاریہ کے لب سل گئے تھے جبکہ وہ کہہ کر وہاں رکی نہیں تھی۔