Chapter 10: ماضی کا راز

وہ شخص کون ہے، کیا نام تھا اس کا، عنایا کے ماضی کو سن کر رافع کو اس سے ہمدردی ہوئی تھی۔

صرف عنایا میڈم نے اس کا نام بتایا تھا اور اس کے دن بعد سے انہوں نے کبھی اس کا ذکر نا میرے سامنے کیا اور نا ہی میں نے کبھی ان سے کچھ پوچھا، سگیر کے منہ سے سن کر رافع کو حیرت ہوئی تھی کیسے عنایا جیسی لڑکی اپنے ملازم کے ساتھ سب شبیر کرسکتی تھی۔

یہ سب عنایا نے تمہیں خود بتایا تھا، عنایا میری دوست ہے جس کا ہر درد میرا ہے، سگیر کی نم آنکھیں دیکھ رافع نے اسے سنجیدگی سے دیکھا تھا۔

نام کیا ہے اس شخص کا، سعد نام تھا اس کا باقی کچھ نہیں پتا مجھے، پر مجھے پتا کرنا ہے، گاڑی روکو، گاڑی سے اتراتا ہوا وہ موبائل پر نمبر ڈائل کرنا ہوا سگیر کو پریشان کر گیا تھا۔

***

اگلی صبح وہ اپنے روم میں بیٹھی ہوئی اپنے گزرے ماضی میں کھوئی ہوئی تھی آج پھر لال رنگ پہنوں گی اس رات صرف عنایا مری تھی آج کیا ہوگا، سرخ رنگ کے کامدار لہنگے پر ہاتھ پھیرتی ہوئی وہ مسکرائی تھی کہ دروازے پر ہونے والی دستک پر وہ اپنی نم آنکھیں صاف کرتی دروازہ کھول گئی تھی۔

آپ، سرفراز درانی کو دیکھ کر اسے حیرت ہوئی تھی۔

تم سچ میں راحیل سے شادی کرنے کے لیے تیار ہو، آدھی رات کو زینب کے منہ سے عنایا کی رضامندی اور صبح نکاح کا سن کر سرفراز درانی پریشان ہوئے تھے تب ہی وہ صبح سویرے عنایا کے کمرے میں موجود تھے۔

ہاں سوچا جہاں میں ساری زندگی آپ کی بات نہیں مانی جاتے جاتے آپ کا مان رکھ جاؤ شاید آپ کو بھی اپنی ذمہ داریون کا خیال اجاگر ہو جائے، عنایا کی خالی آنکھوں میں جھانکتے ہوئے سرفراز درانی پہلی بار اپنی بیٹی کے درد کو سمجھنے کی سعی کر رہے تھے، جو ناکام ٹھہری تھی۔

سب تیاری ہو گئی ہے، عنایا کے پوچھنے پر وہ مثبت میں گردن ہلا گئے تھے۔

ٹھیک ہے پھر ملتے ہیں، انہیں جاتے دیکھ عنایا نے ان کا ہاتھ پکڑا تھا۔

ڈیڈ میں نے جو کچھ بھی کیا ان سب کے پیچھے، اتنے عرصے بعد عنایا نے انہیں ڈیڈ کہہ کر پکارا تھا یہ سن کر سرفراز درانی کی آنکھیں نم ہوئیں تھیں۔

سرفراز آپ یہاں ہیں، عنایا ابھی کچھ مزید کہتی کہ زینب درانی کی آواز پر وہ ان کا ہاتھ چھوڑ گئی تھی وہیں سرفراز درانی تڑپ اٹھے تھے۔

ان سب کے پیچھے، زینب کو نظر انداز کرتے ہوئے وہ عنایا کے پاس آئے تھے۔

آپ جائیں آپ کی بیوی آپ کو بلا رہی ہیں، انہیں جانے کا کہتی وہ اپنا رخ موڑ گئی تھی۔

اسے رخ موڑے دیکھ سرفراز درانی اسے آج پھر تنہا چھوڑ گئے تھے۔

انہیں جاتے دیکھ وہ ایک بار پھر منہ میں دو تین ییبلیٹ منہ ڈالتی ہوئی پانی سے نگل گئی تھی۔

تیری چاہ نے رسوا کیا تیری چاہ ہی میرب سزا ٹھہری کیا دیکھ رہی ہو جذباتی لڑکی، آج بھی وہ سرخ گلاب لیے وہ اس کے پاس موجود تھا۔

جانتا ہوں جانتا ہوں آج ذرا دیر ہو گئی مجھے آنے میں مگر میں کیا کروں ٹریفک ہی اتنا تھا مگر دیکھو پھر بھی میں صرف دس منٹ لیٹ ہوں، وہ کہتا مسکرایا تھا۔

ارے یابا اتنا غصے، تمہاری صحت کے لیے بلکل بھی اچھا نہیں ہے اور تمہیں پتا ہے نا کہ تمہیں کچھ ہونا ہے تو تکلیف مجھے محسوس ہوتی ہے بہت کم عرصے میں تم میری زندگی کا خاص حصہ بن گئی ہو، رافع نے آج بھی اپنی محنت کا اظہار کیا تھا۔

یاد ہے جب ہمارا نکاح ہوا تھا تم حیران و پریشان تھی اس میں بھی تم بہت پیاری لگ رہی تھیں تم نے مجھے اپنا پابند کر دیا ہے تمہارے علاوہ کسی کو نہیں دیکھ سکتا اور نا ہی اپنی زندگی میں شامل کرسکتا ہوں۔

وہ پانچ سال پیچھے گیا تھا جب اس کا اس سرپھری کے ساتھ نکاح ہوا تھا۔

***

فاریہ جاؤ اور عنایا کو لے نیچے لے آؤ، پنک کلر کی شیفون کی ساڑھی میں ملبوس زینب درانی لہجے میں چاب کی چمک لیے گویا ہوئی تھیں۔

جس پر فاریہ مسکراتی ہوئی عنایا کو لینے کے لیے چل دی تھی۔

عنایا تم تیار ہو، ڈیپ ریڈ کلر کے بھاری بھرکم لہنگے پر ہلکے میک اپ کے ساتھ اس نے آج جیولری کے نام پر صرف بھاری ماتھا پٹی لگائے وہ اپنے سوگوار حسن میں بھی قیامت ڈھا رہی تھی جسے دیکھ فاریہ کی آنکھیں اسے دیکھ پل بھر کے لیے ساکت ہوئی تھی۔

بہت پیاری لگ رہی ہو عنایا تم، فاریہ کی تعریف پر پھیکا سا مسکراتی ہوئی وہ اپنا سراپہ آئینے میں دیکھتی ہوئی نظریں جھکا گئی تھی۔

تم بہت پیاری لگ رہی ہو مجھ سے بھی زیادہ، نیوی بلیو رنگ کے فراک میں نک سک سی تیار ہوئی فاریہ کو دیکھتی زندگی میں بار اس کی تعریف کرتی مسکرائی تھی۔۔

سچ میں، اسے حیرت ہوئی تھی عنایا کی تعریف کرنے پر۔

سچ میں، آرام آرام سے چلتی ہوئی وہ فاریہ کی طرف بڑھی تھی اسے اپنے پاس آتے دیکھ فاریہ خوف سے پیچھے ہوئی تھی۔

ڈرو مت فاریہ آج کچھ نہیں کہوں گی تمہیں، سچ کہہ رہی ہو، فاریہ کو خود سے ڈرتے دیکھ وہ مبہم سا مسکرائی تھی۔

تم ٹھیک تو ہو نا عنایا، عنایا نے سوالیہ نظروں سے اسے دیکھا تھا۔

نہیں مطلب تم نے میری تعریف کی اور مجھے دیکھ کر آج مسکرا رہی ہو، عجیب لگ رہا ہے، فاریہ نے وضاجب کی تھی۔

مجھے بھی عجیب لگ رہا ہے ایسا لگ رہا ہے کہ میں بزدل ہوں، عنایا کی آنکھوں میں نمی چمکی تھی۔

کیا کہہ رہی ہو تم، فاریہ کو اگنور کرتی ہوئی وہ بولی تھی۔

تم کہتی تھی ناں کہ یہ سب سی تمہارا ہے آج میں اپنا سب کچھ تمہارے حوالے کر رہی ہو سنبھال لو گی ناں، بولو سنبھال لو گی نا، فاریہ نے مثبت میں گردن ہلائی تھی۔

چلو اب آؤ اور مجھے جلدی سے مکمل تیار کرو میرا دولہا نیچے میرا انتظار کر رہا ہے، واپس ڈریسنگ ٹیبل کے سامنے بیٹھتی ہوئی وہ فاریہ کو ہواس میں واپس لائی تھی۔

نٹکل یہ س اتنا نائیب باندھوں میری سانسیں اتک جائیں، مذاق کر رہی ہوں، فاریہ کی پھٹی آنکھوں کو دیکھ عنایا نے مسکرا کر کہا تھا۔

جس پر ہلکا سا مسکراتی ہوئی فاریہ اس کے ڈوپٹے کو پن اپ کرنے لگی تھی۔

اب بلکل تیار ہو، زندگی پہلی بار اسے عنایا سب سے الگ اور اچھی لگی تھی۔

***

وائیٹ کلر کی شیروانی میں ملبوس راحیل دروازے پر نگاہیں جمائے عنایا کی راہ دیکھ رہا تھا عنایا کو دیکھتے ہی اس کی بے چین دل کو چین ملا تھا۔

تم خوش نہیں ہو، راحیل کے پوچھنے پر عنایا نے اسے مسکرا کر دیکھا تھا۔

خوش ہوں بہت خوش، سرفراز درانی اور بالاج کو ایک ساتھ کھڑے کسی بات پر مسکراتے دیکھ وہ کھوئے ہوئے انداز میں بولی تھی۔

عنایا آر یو اوکے، راحیل کو فکر ہوئی تھی۔

یس ایم فائن تم فکر مت کرو میرب میں خود کو سنبھالنے میں ماہڑ ہوں، راحیل کو جواب دیتی ہوئی وہ سرفراز درانی اور بالاج کی سمت بڑھی تھی۔

بھیا، بالاج فورا سے مرا تھا۔

تم نے مجھے بھیا کہا عنایا، بالاج نے تصدیق چاہی تھی جس پر وہ گردن ہلا گئی تھی۔

سوچا جاتے جاتے سب کو معاف کردوں اور اپنی راہ آسان کرلوں، سرفراز درانی پریشان ہوئے تھے۔

کیسی باتیں کر رہی یو تم کہیں نہیں جاؤ گی تم اس لیے ہم تمہاری شادی راحیل سے کر رہے ہیں تاکہ تم ہمیشہ ہمارے پاس رہو ہماری آنکھوں کے سامنے، بالاج تڑپ کر گویا ہوا عنایا کے منہ سے جانے کا سن کر، چاہے کتنے اختلاف ہی کیوں ہو ان دونوں کے درمیان مگر بھائی بہن کی محبت تھی جو ہمیشہ قائم رہی تھی۔

درانی صاحب آپ سے کوئی ملنے آئے ہیں کہہ رہے ہیں کہ کوئی ضروری کام ہے انہیں آپ سے، سگیر جو آنے والے کو بخوبی جانتا تھا تب ہی وہ انہیں ضروری کام کا کہتا اپنے ساتھ لے جانے میں کامیاب ہوا تھا۔

آؤ تم میرے ساتھ اور راحیل کے ساتھ بیٹھو، عنایا نے بے بسی سے بالاج کو دیکھا تھا جو اسے خود سے لگائے راحیل کے پاس لے کر جائا مسکرا رہا تھا۔

مجھے مت لے کر جائیں اس کے پاس، عنایا منمنائی تھی جبسے ہاتھوں پیروں سے جان نکلتی جا رہی ہو۔

کیوں، مجھے اس سے شادی نہیں کرنی بھیا، آنکھوں میں نمی لیے وہ آس سے بولی تھی۔

پر کل تو تم نے خود کہا تھا کہ تم راحیل سے شادی کرنا چاہتی ہو۔ بالاج کے چلتے قدم رکے تھے۔

کہا تھا ہز اب میں اس سے شادی نہیں کرنا چاہتی وہ بھی اپنی ماں جیسا ہی ہوگا موقع فراموش، جب اسے موقع ملے گا وہ بھی مجھے استعمال کرے بلکل ویسے ہی جیسے اس کی ماں نے کیا، عنایا کے الفاظ بالاج کو پریشان کر گئے تھے۔

کیا کہنا چاہ رہی ہو تم، میں بتانا ہوں بالاج آپ کو، رافع کی آواز پر عنایا نے حیرت سے اسے دیکھا تھا۔

آپ آئیں میرے ساتھ، رافع کو دیکھ بالاج نے عنایا کو دیکھا تھا جو نم آنکھیں اسے دیکھ رہی تھی۔

فاریہ تم عنایا کو لے کر جاؤ میں ابھی آتا ہوں، فاریہ اور عنایا کو چھوڑ وہ وہاں سے گیا تھا۔

تمہیں میں بے بس لگ رہی ہوں نا فاریہ، عنایا کے سوال فاریہ نے نا سمجھی میں دیکھا تھا۔

تمہاری شادی ہو رہی ہے عنایا مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ میرے بھائی کو اس کی محبت مل رہی ہے اس کے لیے مجھے کچھ محسوس نہیں ہو رہا اور نا ہی میں کرنا چاہتی۔ عنایا کو صوفے پر بیٹھاتی ہوئی عام سے انداز میں بولتی ہوئی مسکرائی تھی۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.