Chapter 11: نکاح

کچھ دیر بعد، عنایا بنت سرفراز درانی کا نکاح رافع ہاشمی ولد داود ہاشمی سے بعوض دس لاکھ حق مہر طے قرار پانا ہے کیا آپ کو قبول ہے، رافع کے نام پر خود پر ضبط کیے بیٹھی عنایا نے اپنے ساتھ بیٹھے راحیل کو دیکھا تھا جہاں رافع بیٹھا ہوا اسے دیکھ کر مسکرا رہا تھا۔

عنایا بنت سرفراز درانی کا نکاح رافع ہاشمی ولد داود ہاشمی سے بعوض دس لاکھ حق مہر طے قرار پانا ہے کیا آپ کو قبول ہے، مولوی صاحب نے دوبارہ سے پوچھا تھا جس پر رافع کو حیرت سے دیکھتی ہوئی عنایا گہری سانس اندر خارج کر گئی تھی۔

جلدی کرو مجھے بھی قبول ہے قبول ہے قبول ہے بولنا ہے، قبول ہے، رافع کے کہتے ہی وہ ہامی بھر گئی تھی۔

مبارک ہو عنایا رافع ہاشمی جو کام تم نے ادھورا چھوڑا تھا وہ میں نے پورا کر دیا ہے، ذومعنی لہجے میں بولتا ہوا وہ عنایا کے مردہ جسم میں روح پھونکتا سا محسوس ہوا تھا جو کب سے اس سے جسم سے پرواز ہونے کی راہ دیکھ رہی تھی۔

میرا نکاح راحیل سے ہو رہا تھا تو تم کیسے، یہ بھولی بھالی عنایا مجھے اچھی نہیں لگ رہی مجھے وہی عنایا چاہیے جو کل میری کنپٹی پر بندوق رکھے بھی مسکرا رہی تھی، عنایا کے لبوں پر پھیکی سے مسکراہٹ رہتی تھی۔

مر گئی وہ عنایا اور ابھی جو عنایا بیٹھی ہے وہ بھی مرنے والی ہے تم نے دیر کردی، رافع کی بھنویں نا سمجھی میں سکیرب تھیں۔

اندازہ ہے کہ کیا اول فول بک رہی ہو، ، نا چاہتے ہوئے بھی رافع کو غصہ آیا تھا۔

سچ کہہ رہی ہوں، عنایا کی آنکھیں سرخ ہوئیں تھیں۔

یہ یہاں کیا ہو رہا ہے درانی صاحب عنایا کا نکاح تو میرے بیٹے راحیل سے ہو رہا تھا تو یہ لڑکا کون ہے جس سے ابھی آپ نے عنایا کا نکاح کروایا ہے، مہمانوں کے جاتے ہی زینب پھٹ پڑی تمہیں اپنے پلین کو فیل ہوتے دیکھ بالاج انہیں بولتے چھوڑ عنایا کے پاس آیا تھا جو خاموش تماشائی بنی بیٹھی تھی اسے کہاں فرق پڑ رہا تھا کسی بھی چیز سے۔

نکاح تمہارے بیٹے سے ہی ہوا ہے، سامنے سے آتے دادو ہاشمی کی آواز پر زینب چونک اٹھی تھیں وہیں فاریہ اپنے ڈیڈ کو دیکھ خوش ہوئی تھی۔

میرا بیٹا راحیل ہے یہ نہیں، رافع کو گھورتی ہوئی وہ بکھری تھیں۔

کہاں ہے میرا بیٹا، کیا کیا ہے تم نے میرے بیٹے کے ساتھ، رافع کا کالر پکڑے وہ گرجائی تھی انہیں اس وقت راحیل سے زیادہ اپنے ہاتھ چھوٹی جائیداد کا دکھ لاحق تھا جو انہیں پاگل کرنے کے لیے کافی تھا۔

میں یہاں مما، سرخ آنکھیں لیے وہ پیچھے سے پکارا تھا جس پر رافع نے اپنا کالر ان کی گرفت سے آزاد کروایا تھا۔

مجھے کوئی شوق نہیں ہے آپ جیسی عورت کو ماں کا عظیم درجہ دینے کا مگر دیکھیں میری بدقسمتی کہ اس جدا نے آپ کو میری ماں رتبہ دیا، حیرت ہو رہی ہے آپ کو، زینب کی حیرت سے پھٹی آنکھوں کو دیکھ وہ پوچھ گیا تھا میں ہی بیٹا ہوں جسے پیدا ہوتے ہی بوجھ سمجھ کر انار پھینکا مگر حیرت ہے آپ نے میرے جڑواں بھائی کو پال لیا مگر مجھے اپنی بہن کی گود پھینک آئیں، لیکن مجھے اس بات پر ذرا افسوس نہیں زینب درانی کیونکہ میں خود کو خوش گ قمسٹ سمجھتا ہوں آپ سے دور کر آپ کی گھٹیا سائے دور رہا، جڑواں بیٹے پر زینب کا سر چکرایا تھا جس بیٹے کی پرورش کو بوجھ سمجھتی وہ اپنی بہن کی گود میں یہ کہہ کر ڈال آئیں تھیں کہ وہ کچھ دن بعد آخر لے جائے گی اسے آج اپنے سامنے موجود دیکھ اپنے لب یز کر گئی تھیں۔

ڈیڈ یہ سچ کہہ رہے ہیں، فاریہ نے نا سمجھی میں پوچھا تھا جس پر داود ہاشمی نے مثبت میں گردن ہلائی تھی۔

ایک سوال پوچھوں آپ سے کیا زندگی میں دولی اتنی ضروری ہے کہ آپ عورت ذات کے مرتبے کو بھول گئی پیسے کی ہوس میں آکر آپ نے ایک چودہ سالہ بچی کو حراسہ کروایا ایک پل کے لیے بھی آپ کے اندر جدا کا خوف نہیں آیا ڈر نہیں لگا آپ کو روح نہیں کانپی آپ کی یہ سوچ کر جو کام آپ عنایا کے ساتھ کروانے جا رہی تھی وہی اگر فاریہ کے ساتھ ہونا تو، رافع کو اپنے لیے لڑتے دیکھ عنایا نے مسکرانا چاہا تھا جس پر اس کی سانسیں اکھڑی تھیں۔

کیا ہوا عنایا، نم آنکھوں سے عنایا کی بگڑتی حال دیکھ بالاج کے ہاتھ پیر پھولے تھے۔

فاریہ کو سزا مت دینا بھیا وہ ان سب سے بے خبر تھی، گہرے سانسوں کے بیچ وہ بمشکل کہہ پائی تھی۔

پانی پیوو، پہلے وعدہ کریں فاریہ کو کچھ نہیں کہیں گے، وہ ضد پر اڑی تھی۔

نہیں کہوں گا کچھ بھی نہیں کہوں گا پانی پیو، مسکرا کر پانی کے گلاس کو منہ لگاتی ہوئی وہ رافع کی پیٹھ دیکھنے لگی تھی۔۔

جھوٹ بول رہا ہے درانی صاحب، ان کے پلٹا کھانے پر رافع ہنسا تھا۔

کیا سوچ ہے اور کیا جھوٹ مجھے پتا چل گیا زینب ملک، سرفراز درانی کے زینب ملک کہنے پر ان بایر ڈھیلے پڑے تھے۔

زیب ملک نہیں سرفراز زینب درانی کہیے، حرام ہو تم اب مجھ پر، زینب کے ہاتھ لگانے پر وہ پیچھے کھسکے تھے۔

یہ کیا کہہ رہے ہیں آپ، صدمے سے پوچھتی ہوئی وہ چلائی تھیں۔

ایک گھنٹے پہلے طلاق کے پیپرز سائن کر چکا ہوں مگر تم چاہو تو تمہیں زبانی بھی دے سکتا ہوں، شرم محسوس ہو رہی ہے مجھے یہ سوچ کر میرے ہی گھر پر میری ہی بیٹی کے ساتھ تم نے اتنا غلط کرنا چاہا اور مجھے خبر ہی نہیں میری بیٹی کو میرے ہی خلاف کر دیا تاکہ وہ میرے ساتھ اپنا درد نہ بانٹ سکے اور تمہارا گھٹیا چہرہ میرے سامنے نا آسکے، تمہاری گھٹیا شکل مجھ سے برداشت نہیں ہو رہی اس لیے میں سرفراز درانی اپنے پورے ہوش و حواس زینب ملک کو طلاق دیتا، طلاق دیتا ہوں، طلاق دیتا ہوں، اپک ہی پل میں زینب کے سر پر سے آسمان اور پیروں تلے سے زمین کھینچتے سرفراز درانی پرسکون ہوئے تھے۔

وہی ساکت کھڑی زینب کو اپنی سماعت پر شک گزرا تھا۔

وہیں عنایا نے دل میں اٹھتے درد سے آنکھیں میچی تھیں۔

بارہ سال پہلے میں نے اپنی زندگی سے تمہیں نکال کر خود کو آزاد کیا تھا تمہاری خواہش پر بس آج فرق ہے اتنا ہے کہ سرفراز نے تمہیں اپنی مرضی سے چھوڑا ہے، داود ہاشمی تنفر سے مسکرائے تھے۔

آئی ہیٹ یو، مم، مما کہتے ہوئے بھی شرم آ رہی ہے، سب کچھ جاننے کے بعد داود ہاشمی کے ساتھ لگی فاریہ نے بھری آواز میں کہا تھا۔

میں تو آپ کو نفرت کے بھی قایل نہیں سمجھتا آپ نے مجھے میری محبت کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرنا چاہا، شرم آتی ہے یہ سوچ کر بھی آپ ہماری ماں ہیں، تاسف سے کہتا راحیل اٹک نظر بالاج کے شانے پر سر رکھے بیٹھی عنایا پر ڈال گیا تھجو اسے کافی ندھال لگی تھی۔

رافع، اس کی سمت بڑھتی ہوئی وہ ہلکی آواز میں بولی تھی۔

عنایا کی ہلکی سی پکار پر رافع اس کے پاس آیا تھا جس پر عنایا کے منہ سے نکلا خون اس کے سفید سوٹ کو سرخ کر گیا تھا۔

عنایا، رافع اور بالاج کی آواز سب کو ان کی سمت متوجہ کر گئی تھی۔

گاڑی نکالو، عنایا میری جان یہ کیا، ہم خود کو کبھی معاف نہیں کر پائیں گے، ہمیں سمجھنے اور بولنے کا موقع تو دیتیں، میں نے سب بھولا دیا ہے بھیا، اس لیے آپ روئیں مت، بالاج کے ہاتھوں میں سر رکھے وہ تکلیف سے اپنے لب بھینچ گئی تھی۔

تم بھی نہیں سمجھ پائے مجھے، گہرے سانس لیتی ہوئی وہ شکوہ کر رہی تھی۔

تم نے سمجھایا ہی نہیں مجھے، عنایا کے منہ سے نکلتے خون کو صاف کرنا وہ تڑپ اٹھا تھا اسے اس حال میں دیکھ۔

عنایا بیٹے کیا کھایا ہے تم نے، سرفراز صاحب اس کے پاس آتے گویا ہوئے تھے۔

تھوڑا سا زہر کافی تھا میرے لیے، زہر پر سب کی آنکھیں پھٹی تھیں۔

زہر کھایا ہے تم نے، آنکھوں میں آنسو لیے وہ عنایا کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر گیا تھا۔

محبت ہو رہی ہے کیا مجھ سے پروفیسر، دپر کردی تم نے بھی، پتا ہے اب یہ خودکشی کا ارادہ غلط لگ رہا ہے تمہارے نام کے ساتھ جڑ کر مجھ میں جینے کی خواہش ہو رہی ہے رافع میں تمہارے ساتھ جینا چاہتی ہوں ہنسا چاہتی ہوں دنیا بھر کی خوشیاں دیکھنا چاہتی ہوں، ہم سب دیکھیں گے بس تم یہ مرنے کی باتیں مت کرو ہم ہپسیال چل رہے ہیں، عنایا کو گود میں اٹھانے لگا تھا جس عنایا نے اسے روکا تھا۔

کوئی فائدہ نہیں ہوگا، ہوگا فائدہ کچھ نہیں ہونے دونگا تمہیں، وہ بے بسی سے گرجایا تھا۔

ایک وش پوری کرو گے بس آخری بار عنایا رافع ہاشمی کہہ دو، رافع کی گود مت میں سکون محسوس کرہوئی وہ رافع کے قدم چمیڈ کر گئی تھی۔

تو ایک بار آزما تو سہی تیری چاہ میں مر مٹے گے میں انتظار کر رہی ہوں رافع پتا ہے نا جانے والوں کو انتظار نہیں کرواتے، رافع کی آنکھوں سے ٹوٹ کر گرتے آنسوؤں عنایا کے چہرے کو بھگورہے تھے۔

شم م عنایا، رافع، ہاممٹ، سسکیوں کے درمیان بولتا ہوا رافع عنایا کے لبوں پر آخری مسکراہٹ دے گیا تھا۔

ہم تو دیوانے ہیں دیوانے ہی رہیں گے تیری چاہ میں ہیں مبتلا مبتلا ہی رہیں گے یوں ہم سے روٹھ کر رخ نا موڑا کرو جیسے تیری چاہ دل میں لیے آئے ہیں ویسے چلے بھی جائیں گے جیت عنایا، ، رافع کی درد بھری چ پر بھی عنایا کے بے جان وجود میں بھی جان نہیں آسکی تھی۔

***

پانچ سال بعد۔۔۔

سب اپنی زندگی میں آگے بڑھ گئے تھے مگر عنایا کی کمی ہر شے پر بھاری تھی مگر ایک شخص تھا رافع جو نا تو زندگی میں آگے بڑھا تھا اور نا ہی کبھی بڑھنے کا ارادہ رکھتا تھا تب ہی تو ہر روز کی طرح آج بھی عنایا کی قبر پر سرخ گلاب لیے موجود تھا، گزرے پانچ سال کو سوچتا ہوا آج بھی وہ دن سوچتے ہوئے رافع کی آنکھوں سے آنسو گرنا شروع ہوئے تھے پانچ سال پہلے عنایا کو کھونے کا درد آج پھر اس کے حواسوں پر طاری ہوا تھا۔

عنایا بس ایک بار واپس آجاؤ میں سب ٹھیک کردوں گا سب ٹھیک کردوں گا، جانتا ہوں تم ناراض ہو مجھ سے مگر پھر بھی میری پکار سن لو واپس آجاؤ، دیوانہ وار ایک بات دہرانا ہوا وہ خود کو ہلکان کر رہا تھا سب جاننے کے باوجود نا عنایا کو کبھی واپس آنے تھا اور نا ہی وہ کبھی آسکتی تھی۔

بھلا ایسا کہاں ممکن ہے کہ دنیا سے جانے والا کبھی لوٹ کر واپس آیا ہو مگر وہ دیوانہ تو ضد پر اڑا تھا۔

پھولوں سے ڈھکی عنایا رافع ہاشمی کی قبر پر وہ سر رکھے آنسو بہا رہا تھا۔

کچھ خواہشیں ہمیشہ ادھوری رہتی ہیں ویسے ہی عنایا اور رافع کے ساتھ کی یہ خواہش عنایا دل میں لیے ہی اس دنیا سے چلی گئی مگر جاتے جاتے اپنی محبت میں رافع کو قید کر گئی تھی جو جینے کے باوجود بھی زندہ نہیں تھا وہ تو اس دن ہی عنایا کے ساتھ مر گیا تھا بس فرق اتنا تھا کہ وہ زمین پر چل پھر سکتا تھا اور عنایا زمین کے اندر سکوں سے سوئی ہوئی تھی۔

ختم شد

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.