""آجائیں جی میں تھارے کو لے چلتی ہوں
سسی اسکے ساتھ چلتی ہوئی اسے یارم کے کمرے تک لے گئی ۔۔۔۔۔ ۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
""اماں بی کھانا لگوائیں بہت زوروں کی بھوک لگی ہے
دلاور بلوچ نے حویلی میں داخل ہوتے زور سے آواز لگائی ۔۔۔۔ ۔
""ابھی لگوا تی ہوں بابا سائیں
ھادیہ جو لاونج میں موجود صوفے پہ بیٹھی ٹی وی دیکھ رہی تھی۔ اپنی جگہ سے اٹھ کر بولی ۔۔۔ ۔
"ہاں جاؤ "میں ہاتھ منہ دھو کر ابھی آیا
وہ کہتے ہوئے واش بیسن کی طرف بڑھ گئے ۔۔۔ ۔
""اماں بی آج کھانا کس نے بنایا ہے اشتہا انگیز کھانے کی خوشبو سے ہماری بھوک مزید بڑھ گئی ہے
وہ توصیفی انداز میں مسکرا کر بولے ۔۔۔ ۔
""آج ہماری ھادیہ بیٹیا نے کھانا بنایا ہے
"تبھی تو "کہتی ہوں اسکے ہاتھ پیلے کردیتے ہیں "اماں بی یہ جب سے ھادیہ اپنی دوست کی شادی سے واپس آئی ہے ۔۔۔ اس کی شادی کا خیال آپ کو زیادہ نہیں آنے لگا ۔۔۔ ۔
""جی سردار میری بھی خواہش ہے اپنی بیٹی کو دلہن کے روپ میں دیکھوں
"بابا سائیں یہ لیجیے پانی "ھادیہ نے جگ سے گلاس میں پانی انڈیل کر اسے سردار دلاور بلوچ کے آگے بڑھایا
***
اس سے پہلے کہ وہ گلاس میز پہ رکھ کر پیچھے ہوتی سردار دلاور بلوچ نے ھادیہ کی کلائی پکڑ لی ۔۔۔ ۔
ھادیہ نے اچنبھے سے انکی طرف دیکھا ۔۔ ۔
ان کی نظر ھادیہ کی مہندی پہ پڑی جو ابھی تک مٹی نہیں تھی ۔۔۔۔ انہوں نے دوسرے ہاتھ سے ھادیہ کی ہتھیلی کھولی۔۔ ۔
تو انکی پیشانی پر شکنوں کا جال بچھا۔۔۔ ۔
انہوں نے لال انگارہ آنکھوں سے ھادیہ کی طرف دیکھا ۔۔۔ ۔
"کون ہے یہ ھاد "؟؟ ؟
ان کی بلند گرجدار آواز سے حویلی کے در و دیوار بھی تھرّا اُٹھے ۔۔۔۔ ۔
ھادیہ اور اماں بی زرد چہروں سے ایک دوسرے کو دیکھنے لگیں ۔۔۔ ۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
.!!!! اسلام وعلیکم ماموں جان ۔ " وہ دراصل اماں بی ہمیشہ کہتی ہیں نا کہ ھادیہ کے دلہے کا نام ھاد ہوگا تو بس اسی لیے مذاق سے میں نے ھادیہ کی "ہتھیلی پہ میں ھاد لکھ دیا
امینہ کی بات پہ ھادیہ نے سکون کا سانس لیا۔۔۔ ۔
امینہ اور اماں بی نے تاسف سے نفی میں سر ہلایا۔۔۔ ۔
"اماں بی کسی نا محرم مرد کا نام اپنی بیٹی کی ہتھیلی پہ لکھا دیکھ کر میرے خون کے ہر قطرے میں آگ سی لگ گئی ہے۔ سوالات کی بوچھاڑ میرے دماغ میں شعلوں کی طرح بھڑکنے لگے ہیں۔ میں قطعی برداشت نہیں کر سکتا مذاق "میں بھی اپنی بیٹی کا نام کسی غیر مرد کے ساتھ
غصہ سے انکے اندر کا لاوا دہک اٹھاُ ۔
!!!!"سردار "۔۔۔ ۔
""بچیاں ہیں انہیں معاف کردیں بس نادانی ہوگئی ان سے آئندہ آپ کو شکایت کا موقع نہیں ملے گا
اماں بی نے سر جھکائے معذرت خواہانہ انداز میں کہا ۔۔۔ ۔
انہوں نے آنکھیں بند کیے گہرا سانس لیا ۔۔۔ ۔
پھر کھانے کی طرف متوجہ ہوگئے ۔۔۔۔ ۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
"Any problem?"
یارم کمرے میں اپنی شال لینے آیا تو وہ صوفے کی پشت سے ٹیک لگائے کسی گہری سوچ میں ڈوبی ہوئی تھی ۔۔۔۔ یارم نے سوالیہ لہجے میں پوچھا۔
"جی ۔۔ ۔ "وہ چونک کر سیدھی ہوئی ۔۔۔ ۔
"مجھے نا برو کی یاد آرہی ہے ۔۔۔ ۔ آپ پلیز میری ان سے فون پہ بات کروادیں ۔۔۔ ۔
میں ان سے پوچھ لیتی ہوں کہ وہ کب واپس آئیں گے ۔۔۔۔ ۔
اس کی خواہش پہ وارڈ روب کھولتے ہوئے یارم کے ہاتھ وہیں ساکت ہوئے ۔۔۔ ۔
"آپ کی فی الحال "اس سے بات نہیں کروا سکتا
کچھ سوچ کر یارم نے سپاٹ انداز میں کہا اور وارڈ روب سے خاکی رنگ کی شال نکال کر شانوں پہ پھیلائی ۔۔۔ ۔ "لیکن کیوں "؟
"آپ نے ہی کہا تھا کہ میرے برو آپ کے دوست ہیں ۔۔۔۔ کیا آپ کے پاس ان کا فون نمبر نہیں ہے۔ "؟ اس نے حیرانگی سے استفسار کیا۔۔۔ ۔
""ہے میرے پاس اس کا نمبر
"لیکن جہاں وہ ہے ،وہ کال نہیں اٹھا سکتا"۔
یارم بلوچ نے سنجیدگی سے جواب دیا ۔۔۔ ۔
" ایسی کون سی جگہ پہ چکے گئے ہیں برو جہاں سے وہ فون نہیں اٹھا سکتے ۔۔۔ ۔ ؟؟؟ ؟
""آپ۔۔۔۔ مجھے دیں فون میں خود برو کو کال کرتی ہوں۔ ۔ مجھے ان کا نمبر یاد ہے
چاہت نے بے چینی سے پہلو بدلتے ہوئے ہتھیلی اسکے آگے کی ۔۔۔۔۔ یارم نے فون آہنی پاکٹ سے نکال کر اسکے ہاتھ پہ رکھ دیا ۔۔۔ ۔
چاہت نے فون پکڑ کر آدم کا فون نمبر پریس کیا ۔۔۔ ۔
مگر فون سوئچ آف آرہا تھا ۔۔ ۔
اس نے جھنجھلا کر دوبارہ سے کال ملا کر فون کان سے لگایا ۔۔۔۔ مگر پھر سے وہی جواب سننے کو ملا ۔۔۔ ۔
چاہت نے بے بسی سے یارم کی طرف دیکھا ۔۔۔ ۔
یارم بلوچ سینے پہ ہاتھ باندھے کھڑا آرام سے اسکے چہرے کے تاثرات اور اس کی کاروائی ملاحظہ فرما رہا تھا ۔۔۔ ۔ "برو۔۔ ۔ رو۔۔۔ ۔ واقعی فون نہیں اٹھا رہے ۔۔۔۔۔ انکل آپ کچھ کریں نا .....پلیز ۔۔۔۔ اس نے التجا ئیہ انداز میںکہا۔۔۔ ۔
" "پہلی تو یہ کہ میں آپ کا انکل نہیں ہوں وہ ابرو اچکا کر سرد انداز میں بولا تو چاہت نے آنکھیں بڑی کر کہ اس کا بدلہ سرد رویہ دیکھا ۔۔۔ ۔ انکل کہنے پہ
***
"ہمارا نکاح ہوا تھا نا امریکہ میں ؟؟؟ ؟
وہ سوالیہ نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے پوچھ رہا تھا ۔۔۔ ۔
"ج۔۔۔ جی ۔۔۔۔ ہوا تھا ۔۔۔ ۔
چاہت کے گلے کی گلٹی ابھر کر معدوم ہوئی۔۔۔ ۔
"تو پھر ؟؟؟ ؟ "آپ میری منکوحہ ۔۔۔۔ مطلب میری بیوی ۔۔۔۔ جسے انگلش میں وائف کہتے ہیں ۔۔۔۔۔ اور آپ نے مذکر مؤنث تو پڑھے ہی ہوں گے۔ بیوی کا مذکر شوہر ۔۔۔۔ مطلب ہزبینڈ ہوتا ہے ۔۔۔ ۔
تو ڈئیر وائف اس لحاظ سے میں آپ کا ہزبینڈ ہوا ۔۔۔۔ اور آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ اس انکل لفظ استعمال اگر دوبارہ ہوا تو بہت نقصان اٹھانا پڑے گا آپ کو ۔۔۔۔ ۔
وہ اس کی نیلی حیرت زدہ آنکھوں میں اپنی سرمئی آنکھیں گاڑھے چبھتے ہوئے لہجے میں بولا ۔۔۔۔ ۔
تو چاہت کی مدھم چلتی ہوئے سانسیں خشک ہوئیں ۔۔ ۔
""ہمارا ریلشن ہزبینڈ اور وائف کا ہے تو اب یاد رکھیے گا
وہ برفیلے تاثرات سجائے بولا ۔۔۔ ۔
"پتہ ہے آپ کو ۔۔۔؟؟؟ ؟.....اپنے چھوٹے بھائیوں کے سامنے مجھے کتنی سبکی کا سامنا کرنا پڑا آپ کے اس "انکل کہنے کی وجہ سے
""آئندہ احتیاط کیجیے گا
وہ شال کا ایک کونا اٹھا کر دوسرے شانے پہ زور سے پٹختے ہوئے ایک ایک لفظچبا کر بولا ۔۔۔ ۔
"جی ۔۔۔ وہ اس کی باتوں کو سمجھنے کی کوشش کر رہی تھی۔۔۔۔ اور کشمکش میں مبتلا اپنی مخروطی انگلیاں چٹخا رہی تھی ۔۔۔ ۔
"....!"یہ آپ کا موبائل
چاہت نے کچھ لمحوں بعد ہمت کیے یارم کا موبائل اس کی طرف بڑھایا ۔۔۔ ۔ "اسے رکھیں اپنے پاس ۔۔۔۔ ابھی میں مصروف رہوں گا کچھ دیر باہر دستار بندی کی وجہ سے تب تک اسے اپنے پاس ہی رکھیے ۔۔۔ ۔
میں نے اس پہ ڈیٹا آن کر دیا ہے ۔۔۔۔ آپ نے کچھ سرچ کر کہ پڑھنا ہے تو پڑھ لیجیے ۔ یا کوئی گیمز وغیرہ کھیلنا چاہیں تو کھیل لیں۔ وقت گزر جائے گا ۔۔۔۔ آپکی تنہائی کے خیال کی وجہ سے دے رہا ہوں۔ تاکہ آپ اپنا دماغ "الٹی سیدھی سوچوں میں نہ لگائیں ۔۔۔۔ ۔ وہ کہتے ہوئے کمرے باہر نکلنے لگا تو پھر سے دروزے پر رکا ۔۔۔۔ اور پلٹ کر اسے دیکھا جو صوفے پہ بیٹھ چکی تھی ۔۔۔ ۔ مگر ابھی بھی گو مگوں کی کیفیت میں مبتلا تھی۔۔۔۔ ۔
""اور ہاں ۔۔۔ میری کوئی کال آئی تو اٹینڈ مت کیجیے گا
چاہت نے بنا بولے اثبات میں سر ہلایا ۔۔۔۔ ۔
تو یارم بلوچ دروازہ کھول کر باہر نکل گیا ۔۔۔۔ ۔
اس کے جاتے ہی چاہت کے سانس بحال ہوئے ۔۔۔ ۔
چاہت نے موبائل سکرین پہ دیکھا ۔۔۔ ۔
یارم بلوچ کی تصویر لگی تھی ۔۔۔۔ ۔
وجیہہ چہرہ،سرمئی آنکھیں اس میں سیاہ گاگلز کے پیچھے چھپی ہوئی تھیں، جینز اور سیاہ شرٹ میں ملبوس،پیشانی پہ سیاہ سلکی بال بکھرائے ۔۔۔۔ جینز کی ایک پاکٹ میں تین انگلیاں پھنسائے اور دوسرے ہاتھ سے جیکٹ شانے کی پشت پہ پکڑے وہ مسکراتے ہوئے، بلاشبہ بہت شاندار لگ رہا تھا ۔۔۔ ۔
چاہت کے دل نے پہلی بار اک بیٹ مس کی۔
اس نے موبائل کو الٹا کر صوفے پہ رکھ دیا ۔۔۔ ۔
اور گہرے سانس لے کر اپنے زوروں سے دھڑکتے ہوئے دل کو قابو کیا ۔۔۔ ۔
"یہ مجھے کیا ہو رہا ہے "؟
وہ خود اپنی ہی کیفیت کو سمجھ نہیں پا رہی تھی ۔۔۔ ۔
وہ منہ میں خود سے بڑ بڑا ئی ۔۔ ۔
پھر اس نے واپس موبائل اٹھا کر اسے دیکھا۔۔۔ ۔
وہ پھر سے مسکراتا ہوا اپنی زیر کردینے والی پرسنالٹی سمیت پورے طمطراق سے چمکتی ہوئی سکرین پہ براجمان تھا
***
اس کا دل دھک سے رہ گیا۔۔ ۔
اس نے آنکھیں پٹپٹا کر اسے پھر سے دیکھا ۔۔۔۔ تو گلاب پنکھڑیوں پہ مدھم سی مسکراہٹ ابھر آئی ۔۔۔ ۔
اس نے سر جھٹک کر خود کو اس عجیب و غریب کیفیت سے آزاد کیا اور گوگل کھولا ۔۔۔ ۔
پھر سرچ کا آپشن ۔۔۔ ۔
اسے سمجھ ہی نہیں آ رہی تھی کہ کیا سرچ کرے ۔۔۔۔ ۔
اس نے واپس صوفے کی پشت سے سر ٹکا یا ۔ اور آنکھیں بند کیں۔۔ ۔
کچھ دیر پہلے کی گئیں یارم بلوچ کی باتیں اسکے دماغ میں گردش کر رہی تھیں ۔۔۔ ۔
اچانک کسی سوچ کے تحت اس نے جھٹ آنکھیں کھولیں ۔۔۔ ۔
اور سرچ آپشن میں ۔۔۔۔ ۔
Husband and wife relationship.
لکھ کر سرچ کیا ۔۔۔ ۔
پھر جو سب اسکی نظروں کے سامنے آیا ۔۔۔۔ اس کی نیلی آنکھیں حیرت کے سمندر میں غوطے لگاتے کبھی ڈوبنے کبھی ابھرنے لگیں ۔۔۔۔ ۔
.!!!!"اُف ۔۔۔ ف۔۔۔ ف۔۔۔ ۔
اس نے گہرے سانس لیتے ہوئے موبائل بند کر کہ ایک طرف رکھ دیا ۔۔۔ ۔
اور صوفے پہ موجود کشن اپنی آنکھوں پہ رکھے وہیں بے دم سی ہوکر لیٹ گئی ۔۔۔ ۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
"اماں بی کیا آپ بھی وہی سوچ رہی ہیں جو میں سوچ رہی ہوں "؟
ھادیہ نے اپنے ساتھ ساتھ چلتی ہوئی اماں بی کی جانب دیکھ کر کہا ۔۔۔ ۔ "نہیں ھادیہ جو تم سوچ رہی ہو وہ میں سوچ نہیں سکتی ۔۔۔۔ کیونکہ تم دل کی سنتی ہو ۔۔۔۔ مگر میں دماغ سے کام لے رہی ہوں ۔۔۔ ۔
"میری سوچ میں میری ساری عمر کا تجربہ شامل ہے ۔۔۔۔ جبکہ تمہاری سوچ بچکانہ ہے ابھی ۔۔۔۔ جوان خون ہے جوش مار رہا ہے ۔۔۔ ۔
"اس کا مطلب اماں بی آپ جانتی ہیں کہ میرے دل میں کیا ہے اور میں کس بارے میں سوچ رہی ہوں "؟
اس نے اپنے قدم وہیں روکتے ہوئے انکی طرف دیکھ کر سوال کیا ۔۔۔ ۔
"ہا "ں میری جان میں جانتی ہوں کہ تم کیا سوچ رہی ہو
انہوں نے ٹہرے ہوئے انداز میں کہا۔۔۔۔ ۔
""لیکن ھادیہ بیٹا تم جو سوچ رہی ہو وہ ناممکن ہے
انہوں نے گہرا سانس ہوا کے سپرد کیا ۔۔ ۔
""لیکن کیوں اماں بی ؟
"بیٹا تمہاری سوچ ان دو قبیلوں کے درمیان دشمنی آگ کو بُجھا نہیں سکتی ۔۔۔ ۔
""سردار دلاور بلوچ اور سردار فلک بلوچ کی دشمنی کو ختم کرنا ناممکن ہے ۔۔۔ ۔
""تماری محبت سے ان کی سالوں کی نفرت مٹ نہیں سکتی ۔۔۔ ۔
"لیکن آپ کو کیسے پتہ چلا کہ میں یہ سوچ رہی ہوں اماں بی ۔۔۔ ۔"؟
"بیٹا میں نے بے شک تمہیں پیدا نہیں کیا مگر اتنی سے تھی تم جب تمہیں اپنے ہاتھوں میں لیا تھا ۔۔۔ تمہیں میں "نے اپنی بیٹی کی طرح پالا ہے۔ اور ایک ماں اپنے بچے کی سب باتیں بنا کہے سن بھی لیتی ہے اور سمجھ بھی لیتی ہے ""لیکن ھادیہ کچھ دنوں سے میں ڈرنے لگی ہوں
"لیکن کیوں اماں بی
"ھادیہ ۔۔۔ ایک ماں اپنی بیٹی کی خوشی کے ساتھ ساتھ اس کی زندگی بھی چاہتی ہے ۔۔۔ ۔
"میں اپنی آنکھوں کے سامنے تمہیں کچھ ہوتے ہوئے نہیں دیکھ پاؤں گی ۔۔۔ ۔
""اماں بی یاد رکھیے گا ۔۔۔ ایک دن ایسا آئے گا ۔۔۔۔ جب وہی ہوگا..... جیسا میں سوچ رہی ہوں
"آؤ اندر چلیں شاہ صاحب سے ملنے ۔۔۔۔ انہوں نے دربار کی سیڑھیوں پر قدم رکھتے ہوئے کہا ۔۔ ۔
""آپ چلیے اماں بی میں آتی ہوں امینہ کے ساتھ زرا دربار کا بیرونی حصہ دیکھ لوں
""ٹھیک ہے زیادہ دور مت نکل جانا مجھے بھی شاہ صاحب سے بات کرنی ہے ۔۔۔۔ میں کر کی آتی ہوں اماں بی کہتی ہوئی دربار کی سیڑھیوں چڑھنے لگیں ۔۔۔ ۔
"اسلام وعلیکم شاہ صاحب ؟
.کیسے ہیں آپ ؟
انہوں نے انکی خیریت دریافت کی۔۔۔ ۔
!"وعلیکم السلام
""شکر ہے اس پروردگار کا
انہوں نے عاجزانہ انداز میں جوابا کہا ۔۔ ۔
کچھ رسمی گفتگو کے بعد اماں بی اصل مدعے کی بات کی طرف آئیں ۔۔ ۔
"شاہ صاحب ۔۔۔۔۔ ھادیہ کی وجہ سے میں بہت "پریشان ہوں ۔۔ ۔ وہ نجانے کن راہوں پہ چل نکلی ہے ""یہی کی وہ ھاد بلوچ کی محبت میں مبتلا ہوچکی ہے
انہوں نے گویا اماں بی کے سر پر دھماکہ کیا ۔۔۔ ۔
"جی ۔۔۔ شاہ صاحب ۔۔۔ ۔
""لیکن سردار دلاور بلوچ اور سردار فلک بلوچ ان دونوں کے رشتے کو کبھی قبول نہیں کریں گے
"ہا "ں جانتا ہوں میں
!!!!"امینہ ۔۔۔ ۔
"اماں بی شاہ صاحب سے کیا بات کرنے آئیں ہوں گی "؟
"کہیں ھاد کے بارے میں بات تو نہیں کرنے آئیں وہ "؟
امینہ نے اپنے تئیں اندازہ لگایا ۔۔۔ ۔
""ہاں ہوسکتا ہے
ھادیہ سادہ انداز میں بولی ۔
سروز کی تاروں نے دھن چھیڑی ۔۔۔۔ ۔
ھادیہ کو اس کے سروز کی تاروں سے آش نا سی دھن نکلتی ہوئی محسوس ہوئی ۔۔۔ ۔
"امینہ یہ تو وہی غزل کی دھن ہے جو اس نے میں نے اور ھاد نے مکمل کی تھی ۔۔۔۔ ۔
ھادیہ اس سروز کی دھن کے تعاقب میں قدم اٹھانے لگی ۔۔ ۔
وہ اس اوڑھ تیزی سے بڑھنے لگی جہاں سے اسے یہ دھن سنائی دے رہی تھی ۔۔۔ ۔
!!! "ھادیہ رک جا ۔۔۔ ۔
امینہ نے اسے پیچھے سے آواز لگائی ۔۔۔ ۔
مگر ھادیہ کے کانوں میں تو اس دلکش دھن کے سوا اور کچھ سنائی کی نہیں دے رہا تھا ۔۔۔ وہ اسکے طلسم میں ڈوبی بس دوڑتی چلی جا رہی تھی ۔۔۔ ۔
گلاب ہاتھ میں ہو آنکھ میں ستارہ ہو
کوئی وجود محبت کا استعارہ ہو
میں گہرے پانی کی اس رو کے ساتھ بہتی رہوں
جزیرہ ہو کہ مقابل کوئی کنارہ ہو
کبھی کبھار اسے دیکھ لیں کہیں مل لیں
یہ کب کہا تھا کہ وہ خوش بدن ہمارا ہو
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو تمہارا ہو
یہ اتنی رات گئے کون دستکیںدے گا
کہیں ہوا کا ہی اس نے نہ روپ دھارا ہو
افق تو کیا ہے در کہکشاں بھی چھو آئیں
،مسافروں کو اگر چاند کا اشارہ ہو
میں اپنے حصے کے سکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اگر وجود میں آہنگ ہے تو وصل بھی ہے
وہ چاہے نظم کا ٹکڑا کہ نثرپارہ ہو
ہاں وہ وہی تھا ۔۔ ۔ ھادیہ اسے جی بھر کر دیکھتے ہوئے اپنی آنکھوں کو سیراب کرنے لگی ۔۔۔ ۔
وہ تپتے ہوئے صحرا میں ایک ٹیلے پہ بیٹھا سر جھکائے سروز بجا رہا تھا ۔۔۔ ۔
!!!!"ھادیہ ۔۔۔ ۔
کسی کی کرخت آواز پہ ھادیہ جو ھاد کو سامنے دیکھ کر اپنے ہوش و حواس بھلا بیٹھی تھی اس نے پلٹ کر دیکھا
***
وہاں شمشیر بلوچ اپنے جلال سمیت کھڑا تھا ۔۔ ۔
!!!!"بیٹا شمشیر ۔۔۔۔ ۔
""کون ہے یہ جو اتنا میٹھا سروز بجا رہا ہے؟
اماں بی ،امینہ اور شاہ صاحب تینوں وہاں پہنچ چکے تھے ۔۔ ۔
دور بیٹھے ھاد کو دیکھ کر اماں بی نے شمشیر بلوچ سے استفسار کیا ۔۔۔ ۔
ھاد ابھی بھی کسی سوچ میں گم اپنے سروز کی دھن بجا رہا تھا ۔۔۔ ۔
...!"مجھے کیا پتہ اماں بی
"ہم سے پوچھیں کہ بندوق سے نکلنے والی گولیوں کی تڑتڑاہب ،،،کیسی ہوتی ہے ۔۔۔ ۔
اس موسیقی کی آواز سے میرا
"کوئی لینا دینا نہیں
"چلیں آئیں گھر چلتے ہیں "
وہ ان سب کو اپنی گاڑی میں بٹھائے واپسی کے راستے پہ گامزن ہو گیا ۔۔۔۔ ۔
ھادیہ اسے گاڑی کے سائیڈ مرر پیچھے چھوٹتا ہوا دیکھتی رہ گئی ۔۔۔۔ ۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
گاوں کے لوگوں کی کثیر تعداد اس وقت وہاں موجود اپنے نئے سردار کی دستار بندی کی رسم کے لیے۔ ان میں زیادہ تر بلوچ لوگ شامل تھے۔۔۔ اس صحرا میں اس وقت گرمی اپنے جوبن پہ تھی ،مگر وہاں آئے لوگوں کا شوق قابل دید تھا ۔۔۔۔ اہنے سردار اے انکی محبت کا ثبوت تھا ۔۔۔۔ جس طرح سردار فلک بلوچ نے اس علاقے کی ذمہ داری بخوبی نبھائی تھی۔ اسی طرح کی امید وہ اپنے نئے سردار یارم بلوچ سے بھی رکھتے تھے ۔۔۔۔ تبھی جوق در جوق شامل ہوئے تھے ۔۔۔ ۔ آج سردار فلک بلوچ کی برسوں پرانی دلی مراد پوری ہونے والی ہو۔ اور انکے برابر میں ان کا بیٹا آج انکی جگہ پہ اپنی شان و شوکت سمیت براجمان تھا جس کے لئے آج یہ محفل سجائی گئی تھی۔ سردار فلک بلوچ کے چہرے کی خوشی دیدنی تھی جبکہ ۔۔۔۔۔ سردار یارم بلوچ سپاٹ چہرہ لیے، سنجیدہ سا شلوار قمیض میں ملبوس شانوں پہ شال اوڑھے ،،،، سر پر دستار پہنے ،اور سرمئی آنکھوں میں سرخی مائل ڈورے لیے جیسے ضبط کے کرے مراحل سے گزر رہا تھا ۔۔۔۔۔ گھنی مونچھوں تلے عنا بی لب باہم پیوست تھے ،چہرے پہ ہلکی سی بئیرڈ اس کی وجاہت میں مزید اضافہ کر رہی تھی۔ وہ چھ فٹ سے نکلتے ہوئے قد کا شاندار انسان آج خود کو بے بس محسوس کر رہا تھا ۔۔۔ ۔
وہ اپنی جگہ سے کھڑا ہوا پھر اپنے والد فلک بلوچ کے سامنے تھوڑا نیچے جھکا تو انہوں نے اس کے سر پر خاندانی جید پشتی دستار سجاتے محبت بھرے انداز میں اسکے چوڑے شانے پر تھپکی دی۔ وہ ان کا غرور تھا ۔۔۔ ۔
دستار سر پہ سجتے ہی لوگوں کی مبارکباد کی آوازیں اسکے کانوں میں سنائی دینے لگیں ۔۔ ۔
"بیٹا اب کو ہاتھ ہلاکر مطمئن کرو "سردار فلک بلوچ نے اسکے کان کے قریب چہرہ کیے سرگوشینما آواز میں کہا ۔۔۔ تو
اس نے زبردستی کی مسکراہٹ لبوں پر سجاتے ہو ئے سامنے موجود تمام لوگوں کو انکی محبت و عقیدت کا جواب ہاتھ ہلاکر کردیا ۔۔۔ ۔
یارم بلوچ کا صدقہ کیا جا رہا تھا.. جبکہ وہ سر جھکائے بیزاری سے بیٹھا تھا ۔۔۔ ۔
لوگ اس سے مل رہے تھے
اپنے نئے سردار کو مبارکباد دے رہے لیکن وہ خاموش تھا ۔۔۔ ۔
دن ڈھل گیا سب ہی وہاں سے لوٹ گئے ۔۔۔ ۔
اب وہاں صرف سردار فلک بلوچ اور سردار یارم بلوچ ہی رہ گئے تھے ۔۔۔۔ ۔
"اپنے بابا سائیں کے فیصلے کی وجہ سے ناراض ہو "؟
انہوں نے یارم کے شانے پہ ہاتھ رکھ کر پوچھا ۔۔۔ ۔
یارم خاموش رہا ۔۔۔ ۔
"یارم میں نہیں جانتا میری کتنی زندگی رہ گئی ہے۔ میں تو کیا ۔۔۔ یہ کوئی بھی نہیں جانتا کہ وہ اگلا سانس لے بھی پائے گا یا نہیں ۔۔۔ ۔
"میں چاہتا ہوں ہمارے اس علاقے کو تم جیسا پڑھا لکھا باوقار سردار ملے جو ان کے لیے اچھے فیصلے کے سکے ۔۔۔ ۔ میرا مان ۔۔۔ میرا غرور ہوتم ۔۔۔ ۔
!!! یارم ۔۔۔ ۔
"میں نے سوچا کہ ۔۔۔۔ اس گاؤں کے ہزاروں لوگوں کی خواہشات پوری ہوسکتی ہیں ۔۔۔۔ لیکن اس کہ لیے تمہیں اپنی خواہشات کی قربانی دینی پڑے گی۔۔۔ ۔
"میں نے سوچا یہ سودا گھاٹے کا نہیں ہوگا ۔۔۔ ۔
"کیا ہوا جو میرے ایک بیٹے کی خواہشات داؤ پہ لگ جائیں ۔۔۔۔۔ لیکن اسکے بدلے ۔۔۔ ۔
دیکھو کتنے لوگوں کی خواہشات پوری ہوجائیں گی ۔۔۔۔ جنہیں تم جیسا سردار ملے گا ۔۔۔ ۔
وہ فخر سے سینہ چوڑا کیے بولے ۔۔۔ ۔ "تم کرو گے نا ہمارے گاؤں والوں کے لیے کام ۔۔۔ انہیں تمام سہولیات فراہم کرنے کی سکت رکھتے ہو۔ دماغ رکھتے ہو ،تو پھر اپنے بابا سائیں کا یہ خواب پورا نہیں کرو گے اس علاقے کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے ۔۔۔۔ ۔
انہوں نے مان بھرے انداز میں پوچھا ۔۔۔ ۔
""آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں
انکی باتیں سن کر یارم بلوچ کے لبوں کا قفل ٹوٹا ۔۔۔ ۔ تو اس نے انکی ہاں میں ہاں ملائی۔۔۔ ۔
فلک بلوچ کے ُبجھے ہوئے چہرے پہ خوشی کی لہر دوڑ گئی۔۔۔۔ ۔
"میں بہت خوش ہوں آج یارم ۔۔۔۔۔ اب میں مر بھی جاؤں تو کوئی غم نہیں ۔۔۔۔ بس اتنا بتادو کہ اپنے بابا سائیں سے ناراض تو نہیں ۔۔۔ ۔"؟
"ورنہ مرنا مشکل ہو جائے گا
وہ اسکے شانے پہ ہاتھ رکھ کر بولے ۔۔۔ ۔
""بابا سائیں ایسی فضول باتیں مت کیجیے ۔۔ ۔ ورنہ میں سچ میں ناراض ہوجاوں گا
یارم بلوچ نے چہرے پر خفگی لائے کہا ۔۔۔ ۔
سردار فلک بلوچ نے مسکرا کر اسے گلے سے لگایا ۔۔۔۔ تو یارم نے بھی ان کے گرد بازو باندھ لیے ۔۔۔۔ ۔
"I love you Baba Saien"
اس نے محبت بھرے انداز میں کہا ۔۔۔۔ ۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
"شاہ صاحب آپ "؟
ھاد بلوچ جو سرجھکائے ہوئے سر وز بجا رہا تھا اس کی نظر شاہ صاحب کے ننگے پاؤں پہ پڑی تو سر اٹھا کر انہیں دیکھا ۔۔۔۔ اور سوالیہ انداز میں پوچھا ۔۔۔ ۔
""ہاں میں ۔۔۔۔ ۔
صحرا میں تیز گرم لو چلنے لگی ۔۔۔ اور ریت اور مٹی اڑنے لگی ۔۔۔۔ ۔
"شاہ صاحب ایسا کیوں لگتا ہے کہ جیسے بہت بڑا طوفان آنے والا ہے ۔۔۔۔ ؟"ھاد نے نظریں دور دور تک نظر آتے ہوئے صحرا کی جانب دوڑاتے ہوئے کہا ۔۔۔۔ ۔
"اک چھوٹا سا طوفان آیا تھا مگر تم اس سے بے خبر رہے ۔۔۔ ۔
ابھی ایک اور بہت بڑا طوفان آنے والا ہے ۔۔۔۔ نجانے کیسے سامنا کرو گے تم اس طوفان کا ۔۔۔۔ ۔"؟
انہوں نے ٹہرے ہوئے انداز میں کہا تو ھاد بلوچ نے نا سمجھی سے انکی طرف دیکھا ۔۔ ۔
"ھاد آج تمہارے سروز کی دھن میں ھادیہ کی غزل سنی ہے اس کا کیا مطلب سمجھوں میں ؟؟ ؟
"مطلب تو آپ جان ہی چکے ہوں گے۔۔۔ شاہ صاحب ۔۔ ۔
""ہمممم۔۔۔۔ مگر میں تمہارے منہ سے سینا چاہتا ہوں اس کی سچائی
"میرا سچ ھادیہ کے علا "ؤہ کچھ نہیں
اس نے صاف گوئی سے کام لیا ۔۔۔ ۔
"اور ھادیہ کیا کہتی ہے "؟
انہوں نے تسبیح کے دانے کو انگلی میں روک کر سوال کیا ۔۔۔ ۔
""اس کا سچ بھی صرف ھاد بلوچ ہے
وہ ایل انداز میں بولا ۔۔ ۔
"تم دونوں نے جو فیصلہ لیا ہے یہ فیصلہ آسان نہیں ہے ۔۔۔ اس راستے میں بہت سی دشواریاں ہیں۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "بہت سی کٹھنائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا تم دونوں کو
""مجھے یقین ہے ہماری چاہت ان نفرت کی دیواروں کا سینہ چیر دے گی ۔۔ ۔
""میں آج ہی بابا سائیں سے سردار دلاور بلوچ کے گھر جاکر ھادیہ کا رشتہ مانگنے کے لیے بات کرتا ہوں ھاد نے اپنا فیصلہ شاہ صاحب کو بتایا پھر واپسی کے راستے کی طرف چل پڑا ۔۔۔۔ ۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
""اماں سائیں مجھے آپ سے ایک ضروری بات کرنی ہے
سردار شمشیر بلوچ نے کرسی پہ بیٹھتے ہوئے سنجیدگی سے کہا ۔۔۔ ۔
"کہو بیٹے کیا بات ہے "؟
انہوں نے محبت سے چور آواز میں کہا ۔۔۔ ۔
"اماں سائیں ہر جوان بیٹے کی ماں کو اپنے گھر میں بہو لانے کی جلدی ہوتی ہے تاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں اپنی بہو کو سونپ کر خود آرام کے مزے چکھے ۔۔۔ ۔
"کیا آپکو کوئی ایسی فکر لاحق نہیں "؟
اس نے ہلکا سا مسکرا کر پوچھا ۔۔۔ ۔
"کیوں میرے شیر بیٹے نے میرے لیے کوئی بہو تو نہیں تلاش کرلی ۔۔۔ جو آج اپنی شادی کی خواہش کا اظہار کر "...رہا ہے
"بس کچھ ایسا ہی سمجھتے ۔۔۔۔ کرلی ہے تلاش ۔۔۔ ۔
وہ بندوق شولڈر سے اتار کر سامنے میز پہ رکھتے ہوئے بولا ۔۔۔ ۔
"کون ہے وہ زرا مجھے بھی تو پتہ چلے ۔۔۔ ۔
انہوں اشتیاق سے پوچھا۔
"آپ جانتی ہیں اسے"
"لو بھلا میں کیسے جانوں گی اس کو "؟
""آپ ماموں جان کے گھر جائیں میرا رشتہ لے کر
!"سچ ۔۔۔ ۔
وہ حیرانی اور خوشی کی ملی جلی کیفیت میں بولیں ۔۔ ۔
"ہممم ۔۔ اس نے اثبات میں سر ہلایا۔
""تم نے تو میرے دل کی خواہش پوری کردی ۔۔۔ ۔
"میں آج ہی بھائی سا کے پاس حویلی میں جاتی ہوں ان سے ھادیہ کا ہاتھ مانگنے مجھے پوری امید ہے کہ بھائی سا مجھے "کبھی بھی انکار نہیں کریں گے
وہ مسکراتے ہوئے اپنی جگہ سے اٹھی اور اپنے کپڑے تیار کرنے لگیں جانے کے لیے ۔۔۔۔ ۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
""ایک گلاس پانی لادیں
آتش بلوچ سارا دن گاؤں میں گھومتا رہا اپنے بزنس شروع کرنے کے لیے کسی موزوں جگہ کا انتخاب کرنے ۔۔۔ ابھی گرمی سے نڈھال ہوئے حویلی واپس آیا تو سامنے سے گزرتی شازیہ سے پانی لانے کو کہا ۔۔۔ ۔
""جی چھوٹے سردار
وہ کہتے ہوئے کچن کی طرف بڑھ گئیں ۔۔۔ ۔
!!!"سسی ۔۔۔ او ۔۔۔ سسی ۔۔۔ ۔
"وڈی سردارنی نے مجھے چائے بنا کر لانے کو کہا ہے میں انکے لیے چائے بنانے لگی ہوں تو ایسا کر باہر چھوٹے سرکار "ہیں انہیں پانی دے کر آ
شازیہ نے چولہا جلا کر اس پہ چائے کا پانی چڑھاتے ہوئے کہا ۔۔۔ ۔
وہ جو شام کے کھانے کے لیے چاول چننے میں مصروف تھی شازیہ کی بات سن کر چونک گئی۔ ۔۔ دل زوروں سے دھڑکنے لگا۔
""کہاں کھو گئی سسی؟
""جا بھی چھوٹے سردار انتظار کر رہے ہوں گے وہ فریج کھول کر اس میں گلاس میں پانی ڈال کر باہر کی طرف بڑھی ۔۔۔۔ اس کے قدم واضح طور پر کپکپا رہے تھے ۔۔۔۔ اس کے ڈگمگاتے ہوئے قدم آتش بلوچ کے پاس جا کر تھم گئے ۔۔ ۔
"چھو ...!!! ٹے سرکار
ودھیرے سے بولی ۔۔۔ اسکی آواز میں صاف لرزش محسوس کی جاسکتی تھی ۔۔ ۔
"ہمممم۔۔۔ ۔
آتش بلوچ جو آنکھیں موندے صوفے کی پشت سے ٹیک لگائے ہوئے تھا ۔۔۔۔ کسی کے آواز قریب سے سن کر آنکھیں کھولے اسے دیکھنے لگا ۔۔۔ ۔
"کیا مسلہ ہے "؟
وہ سنجیدگی سے گویا ہوا ۔۔۔ اس کے چہرے پہ تھکن نمایاں تھی ۔۔۔ ۔
"وہ ۔۔۔ چھوٹے سرکار ۔۔۔ پا ۔ پا ۔ پانی ۔۔ ۔ سسی نے چہرے کو سر پہ لیے ہوئے پلو سے ڈھانپتے ہوئے پانی کا گلاس اس کی طرف بڑھایا ۔۔۔ تو آتش بلوچ نے جیسے ہی اس کے ہاتھ سے گلاس پکڑنا چاہا اس کی پوریں زرا سی سسی کی انگلیوں سے مس ہوئیں ۔۔۔ سسی کے وجود میں جیسے برقی رو دوڑ گئی ۔۔۔ ۔
""کون ہو تم ؟
آتش بلوچ نے اس سے پوچھتے ہوئے گلاس لیے اپنے لبوں سے لگایا ۔۔۔ ۔
سسی کی بھوری کانچ سی آنکھوں میں حیرت در آئی ۔۔ ۔
""ہائے ربا ۔۔۔ انہیں تو یاد ہی نہیں کچھ بھی
وہ سر جھکائے منہ میں بڑ بڑا تے ہوئے خو دی سے الجھ رہی تھی ۔۔۔ ۔
"وہ میں ۔۔۔۔ اس سے پہلے کہ سسی کچھ بتاتی ۔۔۔ ۔
"ایک کپ چائے لے آئیے ۔۔۔ ۔
وہ گلاس سامنے رکھی میز پہ رکھتے ہوئے بولا ۔۔۔ ۔
سسی کا کب سے رکا سانس بحال ہوا ۔۔۔ اس نے واپسی کے لیے قدم اٹھائے ۔۔۔ ۔
"رکیے ۔۔۔ سسی نے ابھی بمشکل چند قدم ہی اٹھائے تھے کہ اس کی بھاری سحر انگیز آواز نے مانوں زنجیر باندھے اس کے قدم روک دئیے ۔۔۔ ۔
سسی کا معمول پہ آیا دل پھر سے آنے سے باہر ہوا ۔۔ ۔ "چائے کے ساتھ ماں سا سے پوچھ کر ایک سردرد کی ٹیبلٹ بھی لے آئیے گا ۔۔۔۔ اس نے بند آنکھوں سے ہی کہا ۔۔۔ ۔
اس کا سینے میں مقید ننھاسا دل تیزی سے دھڑک رہا تھا ۔۔ ۔
"ٹیبلٹ لفظ اسی کے سر کہ اوپر سے گزر گیا ۔۔۔ مگر سردار سے اس نے اندازہ لگایا کہ وہ ضرور دوا کی ہی بات کر رہا تھا ۔۔۔ ۔
"جی سرکار ۔۔۔ ۔
سسی نے دیکھا اسکے پاوں میں چکمتے ہوئے سیاہ جوتے تھے ۔۔۔۔ اسے جرابیں اور شوز پہنے دیکھ سسی کو خیال آیا کہ اسے گرمی نا لگ رہی ہو ۔۔۔ وہ اپنا گھاگھرا سنبھال کر نیچے فرش پہ بیٹھی ۔۔۔۔ اور آتش کے پاؤں میں سے جوتے نکالنے لگی۔۔ ۔
آتش بلوچ کو اپنے پاؤں پہ سر سرا ہٹ محسوس ہوئی تو اس نے اپنی طلسم زدہ نظروں سے اسے دیکھا ۔۔۔ ۔
"یہ کیا کر رہی ہیں آپ ؟؟ ؟
"چھوڑئیے اسے۔۔۔ ۔
آتش بلوچ نے فورا سے بیشتر اپنے پاؤں پیچھے کیے ۔۔۔ ۔
"وہ ۔۔۔ وہ میں آپکے جوتے ۔۔ ۔
اس نے اپنے تئیں اپنی صفائی پیش کرنی چاہی ۔۔ ۔
""مجھے بالکل بھی پسند نہیں کسی بھی عورت کا مرد کے پیروں کو ہاتھ لگانا ۔۔۔۔ جائیے آپ یہاں سے سسی کو تو خبر ہی نہیں تھی کہ وہ اسے اسکی حرکت پہ سخت سست سنا رہا ہے ۔۔ ۔
اس کی نظریں تو بس اس شہزادے کے چہرے پہ تھیں ۔۔۔ وہ خود کو بہت خوش قسمت تصور کر رہی تھی کہ "زندگی میں کچھ پل کے لیے اس نے اس سے بات تو کی
وہ پلو منہ میں دبائے ہوئے کچن کی طرف بھاگنے کے انداز میں چلی گئی ۔۔۔ ۔
آتش بلوچ تا سف سے سر ہلاتے ہوئے پھر سے آنکھیں موند کر اپنی پیشانی مسلنے لگا ۔۔۔ سردار کی وجہ سے ۔۔۔ ۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
!!!"اسلام وعلیکم بھائی سا ۔۔ ۔
""وعلیکم السلام کیسی ہے میری بہنا
انہوں نے زینب کو سامنے دیکھ کر فرط مسرت سے لبریز لہجے میں استفسار کیا ۔۔۔ ۔
"میں بالکل ٹھیک ہوں بھائی سا ۔۔۔ ۔
""آج آپ سے کسی خاص مقصد سے ملنے آئی ہوں
""تو پھر آرام سے بیٹھ کر بات کرو
سردار دلاور بلوچ نے انہیں سامنے رکھے صوفے پہ بیٹھنے کی پیشکش کی۔۔۔ ۔
"بہت شکریہ بھائی سا ۔ ۔
" " تمہارا اپنا ہی گھر ہے
وہ مسکرا کر بولے ۔۔۔ ۔
"آج میں آپ "سے اپنی خوشی مانگنے آئی ہوں
انہوں نے بنا لگے لیٹے سیدھا سیدھا بول دیا ۔۔ ۔
""زینب میرے پاس میری جتنی خوشیاں ہے سب میری بہن پہ قربان
""بھائی سا یہ خوشیاں مجھے اپنے لیے نہیں اپنے بیٹے شمشیر بلوچ کے لیے چاہیے
"زینب میں کچھ سمجھا نہیں تم کیا کہنا چاہتی ہو؟